Shahid Writes

  • Home
  • Shahid Writes

Shahid Writes Quran, hadees, poetry, quotes, inspirational, positive thoughts & much more.
(4)

توڑ کے لوگ دل لوگوں کامرضی رب کی بتا دیتے ہیں
13/06/2024

توڑ کے لوگ دل لوگوں کا
مرضی رب کی بتا دیتے ہیں

یومِ عرفہ کے روزے کی فضیلترسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عرفہ کے دن روزہ رکھنے سے میں اللہ تعالیٰ کی ذات سے امید کرتا ہوں کہ یہ ...
13/06/2024

یومِ عرفہ کے روزے کی فضیلت
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عرفہ کے دن روزہ رکھنے سے میں اللہ تعالیٰ کی ذات سے امید کرتا ہوں کہ یہ ایک سال پہلے کے اور ایک سال بعد کے گناہوں کا کفارہ بن جائے گا ۔
(صحیح مسلم: 2746)

زندگی میں پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتاپیسہ آسائشیں تو خرید سکتا ہے لیکنسکون اور خوشیاں نہیں
11/06/2024

زندگی میں پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا
پیسہ آسائشیں تو خرید سکتا ہے لیکن
سکون اور خوشیاں نہیں

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جس شخص کو (قربانی کی) وسعت ہو اور وہ قربانی نہ کرے، تو وہ ہماری عید گاہ کے قریب نہ پھٹکے ۔(ابنِ ما...
11/06/2024

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جس شخص کو (قربانی کی) وسعت ہو اور وہ قربانی نہ کرے، تو وہ ہماری عید گاہ کے قریب نہ پھٹکے ۔
(ابنِ ماجہ: 3123)

سُنا ہے میرے شہر میںپھر عید آنے کو ہے
09/06/2024

سُنا ہے میرے شہر میں
پھر عید آنے کو ہے

سال کے افضل ترین دس دننبی کریم ﷺ نے فرمایا: ان (ذوالحجہ کے ابتدائی دس) دنوں کے عمل سے زیادہ کسی دن کے عمل میں فضیلت نہیں...
09/06/2024

سال کے افضل ترین دس دن
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ان (ذوالحجہ کے ابتدائی دس) دنوں کے عمل سے زیادہ کسی دن کے عمل میں فضیلت نہیں، لوگوں نے پوچھا: اور جہاد میں بھی نہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: کہ ہاں جہاد میں بھی نہیں سوا اس شخص کے جو اپنی جان و مال خطرہ میں ڈال کر نکلا اور واپس آیا تو ساتھ کچھ بھی نہ لایا (سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کر دیا) ۔
(صحیح بخاری:969)

دن عید کے جب قریب دیکھےمیں نے اکثر اداس غریب دیکھے
07/06/2024

دن عید کے جب قریب دیکھے
میں نے اکثر اداس غریب دیکھے

لَنۡ یَّنَالَ اللّٰہَ  لُحُوۡمُہَا وَ لَا دِمَآؤُہَا وَ لٰکِنۡ یَّنَالُہُ التَّقۡوٰی مِنۡکُمۡاللہ تعالٰی کو قربانیوں ک...
07/06/2024

لَنۡ یَّنَالَ اللّٰہَ لُحُوۡمُہَا وَ لَا دِمَآؤُہَا وَ لٰکِنۡ یَّنَالُہُ التَّقۡوٰی مِنۡکُمۡ
اللہ تعالٰی کو قربانیوں کے گوشت نہیں پہنچتے نہ ان کے خون بلکہ اسے تو تمہارے دل کی پرہیز گاری پہنچتی ہے ۔
(سورۃ الحج: 37)

ایک ایک لمحہ اذیت کا ہوتا ہےاور دعا لمبی عمر کی دیتے ہیں لوگ
04/06/2024

ایک ایک لمحہ اذیت کا ہوتا ہے
اور دعا لمبی عمر کی دیتے ہیں لوگ

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:کوئی بھی مسلمان جو ایک درخت کا پودا لگائے یا کھیتی میں بیج بوئے، پھر اس میں سے پرند یا انسان یا جا...
04/06/2024

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
کوئی بھی مسلمان جو ایک درخت کا پودا لگائے یا کھیتی میں بیج بوئے، پھر اس میں سے پرند یا انسان یا جانور جو بھی کھاتے ہیں وہ اس کی طرف سے صدقہ ہے ۔
(صحیح بخاری: 2320)

آپ جس چیز پر توجہ دیں گے وہ بڑھے گی،اب یہ آپ پر ہے کہ آپ نے اپنی زندگیمیں کیا بڑھانا ہے ۔اندیشے احساس کمتری ناامیدی فکر ...
03/06/2024

آپ جس چیز پر توجہ دیں گے وہ بڑھے گی،
اب یہ آپ پر ہے کہ آپ نے اپنی زندگی
میں کیا بڑھانا ہے ۔
اندیشے احساس کمتری ناامیدی فکر اللہ سے امید

اللہ تعالیٰ کے ننانوے نامابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں، ایک کم سو، جو شخص بھی انہیں یاد کرلے گ...
03/06/2024

اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام
ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں، ایک کم سو، جو شخص بھی انہیں یاد کرلے گا جنت میں جائے گا، اللہ طاق ہے اور طاق کو پسند کرتا ہے ۔
(صحیح بخاری: 6410)

دنیا میں سب سے بڑے انویسٹر ہمارے والدین ہیں اور یہ ایسے سرمایہ کار ہیں جو اپنا وقت، عمر، پیسہ اور اپنی سوچ و فکر سب ہم پ...
02/06/2024

دنیا میں سب سے بڑے انویسٹر ہمارے والدین ہیں اور یہ ایسے سرمایہ کار ہیں جو اپنا وقت، عمر، پیسہ اور اپنی سوچ و فکر سب ہم پر قربان کرتے ہیں وہ بھی بنا کسی لالچ کے

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جو شخص مسجد میں صبح شام بار بار حاضری دیتا ہے، اللہ تعالیٰ جنت میں اس کی مہمانی کا سامان کرے گا، و...
02/06/2024

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جو شخص مسجد میں صبح شام بار بار حاضری دیتا ہے، اللہ تعالیٰ جنت میں اس کی مہمانی کا سامان کرے گا، وہ صبح شام جب بھی مسجد میں جائے ۔
(صحیح بخاری: 662)

زندگی کی ریاضی میں سب سے آسان کام کسیکو ضرب دینا ہے اور سب سے مشکل خود کوتقسیم کر کے چلنا ہے
31/05/2024

زندگی کی ریاضی میں سب سے آسان کام کسی
کو ضرب دینا ہے اور سب سے مشکل خود کو
تقسیم کر کے چلنا ہے

مخلوق کی پیدائش کی ابتداء اور حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائشرسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اللہ رب العزت نے مٹی کو ہفتہ کے دن پید...
31/05/2024

مخلوق کی پیدائش کی ابتداء اور حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
اللہ رب العزت نے مٹی کو ہفتہ کے دن پیدا کیا اور اس میں پہاڑ اتوار کے دن پیدا کئے اور درختوں کو پیر کے دن پیدا کیا اور مکروہات منگل کے دن پیدا کئے اور نور کو بدھ کے دن پیدا کیا اور جمعرات کے دن زمین میں چوپائے پھیلائے اور آدم کو جمعہ کے دن عصر کے بعد مخلوق میں سب سے آخر میں جمعہ کی ساعات میں سے آخری ساعت عصر اور رات کے درمیان پیدا فرمایا ۔
(صحیح مسلم: 7054)

سہمی ہوئی ہے جھونپڑی بارش کے خوف سےمحلوں کی آرزو ہے کہ برسات تیز ہو
30/05/2024

سہمی ہوئی ہے جھونپڑی بارش کے خوف سے
محلوں کی آرزو ہے کہ برسات تیز ہو

وَ اِنۡ یَّمۡسَسۡکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہٗۤ  اِلَّا ہُوَ ؕ وَ  اِنۡ یَّمۡسَسۡکَ بِخَیۡرٍ فَہُوَ  عَلٰی کُلِّ...
30/05/2024

وَ اِنۡ یَّمۡسَسۡکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہٗۤ اِلَّا ہُوَ ؕ وَ اِنۡ یَّمۡسَسۡکَ بِخَیۡرٍ فَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۱۷﴾
اور اگر تجھ کو اللہ تعالٰی کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کا دور کرنے والا سوا اللہ تعالٰی کے اور کوئی نہیں اور اگر تجھ کو اللہ تعالٰی کوئی نفع پہنچائے تو وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے ۔
(سورۃ الانعام: 17)

وہ دن، وہ محفلیں، وہ شگفتہ مزاج یارفکر رزق لے گئی کس کو کہاں کہاں
28/05/2024

وہ دن، وہ محفلیں، وہ شگفتہ مزاج یار
فکر رزق لے گئی کس کو کہاں کہاں

پانچ چیزوں سے پناہاَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ، ‏‏‏‏‏‏وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ، ‏‏‏‏‏‏وَأَعُوذُ ب...
28/05/2024

پانچ چیزوں سے پناہ
اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ، ‏‏‏‏‏‏وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ، ‏‏‏‏‏‏وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ، ‏‏‏‏‏‏وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا، ‏‏‏‏‏‏وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ.
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں بخل سے، میں تیری پناہ مانگتا ہوں بزدلی سے، میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ ناکارہ عمر میں پہنچا دیا جاؤں، میں تیری پناہ مانگتا ہوں دنیا کی آزمائش سے اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے ۔
(صحیح بخاری: 6370)

کپڑوں کو جھاڑنا سنتِ نبوی ﷺ ہے اس لیے ہم سنتِنبوی ﷺ پر عمل کرکے اپنے آپ کو اور دوسروں کوایک بہت بڑی تکلیف سے بچا سکتے ہی...
26/05/2024

کپڑوں کو جھاڑنا سنتِ نبوی ﷺ ہے اس لیے ہم سنتِ
نبوی ﷺ پر عمل کرکے اپنے آپ کو اور دوسروں کو
ایک بہت بڑی تکلیف سے بچا سکتے ہیں

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جنت میں جو بھی داخل ہوگا اسے اس کا جہنم کا ٹھکانا بھی دکھایا جائے گا کہ اگر نافرمانی کی ہوتی (تو و...
26/05/2024

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جنت میں جو بھی داخل ہوگا اسے اس کا جہنم کا ٹھکانا بھی دکھایا جائے گا کہ اگر نافرمانی کی ہوتی (تو وہاں اسے جگہ ملتی) تاکہ وہ اور زیادہ شکر کرے اور جو بھی جہنم میں داخل ہوگا اسے اس کا جنت کا ٹھکانا بھی دکھایا جائے گا کہ اگر اچھے عمل کئے ہوتے (تو وہاں جگہ ملتی) تاکہ اس کے لیے حسرت و افسوس کا باعث ہو ۔
(صحیح بخاری: 6569)

اكثر اوقات سچ کڑوا نہیں ہوتا، بلکہ سچ بولنے کا انداز کڑوا ہوتا ہے، ہم سچ بولنے کے ساتھ ساتھ دراصل دوسرے کوذلیل کر رہے ہو...
24/05/2024

اكثر اوقات سچ کڑوا نہیں ہوتا، بلکہ سچ بولنے کا انداز کڑوا ہوتا ہے، ہم سچ بولنے کے ساتھ ساتھ دراصل دوسرے کو
ذلیل کر رہے ہوتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ ہماری ذلیل کرنے کی حرکت کو صرف سچ سمجھا جائے

آٹھ مصائب سے نجات کی دعااَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ، ‏‏‏‏‏‏وَالْحَزَنِ، ‏‏‏‏‏‏وَالْعَجْزِ، ‏‏‏‏‏‏وَالْ...
24/05/2024

آٹھ مصائب سے نجات کی دعا
اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ، ‏‏‏‏‏‏وَالْحَزَنِ، ‏‏‏‏‏‏وَالْعَجْزِ، ‏‏‏‏‏‏وَالْكَسَلِ، ‏‏‏‏‏‏وَالْجُبْنِ، ‏‏‏‏‏‏وَالْبُخْلِ، ‏‏‏‏‏‏وَضَلَعِ الدَّيْنِ، ‏‏‏‏‏‏وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ.
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں غم و الم سے، عاجزی سے، سستی سے، بزدلی سے، بخل، قرض چڑھ جانے اور لوگوں کے غلبہ سے ۔
(صحیح بخاری: 6369)

حیثیت کا کبھی بھی غرور مت کیجیے کیونکہ اڑانزمین سے شروع ہو کر زمین پر ہی ختم ہوتی ہے
22/05/2024

حیثیت کا کبھی بھی غرور مت کیجیے کیونکہ اڑان
زمین سے شروع ہو کر زمین پر ہی ختم ہوتی ہے

دنیا اور جنت کا بھلا کیا مقابلہرسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جنت میں ایک کوڑے (چابک) کی جگہ دنیا سے اور جو کچھ دنیا میں ہے، سب ...
22/05/2024

دنیا اور جنت کا بھلا کیا مقابلہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جنت میں ایک کوڑے (چابک) کی جگہ دنیا سے اور جو کچھ دنیا میں ہے، سب سے بہتر ہے ۔
(صحیح بخاری: 3250)

اپنے دل کو مضبوط کرو اور ہر ایک سے یہ توقعرکھنا چھوڑ دو کہ وہ تمہاری بات سمجھے گاہر بات ہر ایک کے لیے نہیں ہوتی
21/05/2024

اپنے دل کو مضبوط کرو اور ہر ایک سے یہ توقع
رکھنا چھوڑ دو کہ وہ تمہاری بات سمجھے گا
ہر بات ہر ایک کے لیے نہیں ہوتی

مظلوم کی بددعا سے ڈرونبی کریم ﷺ نے فرمایا: مظلوم کی بددعا سے ڈرتے رہنا کہ اس (دعا) کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی پرد...
21/05/2024

مظلوم کی بددعا سے ڈرو
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: مظلوم کی بددعا سے ڈرتے رہنا کہ اس (دعا) کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا ۔
(صحیح بخاری: 2448)

باپ کی اکثر باتیںخود باپ بننے کے بعد ہی سمجھ آتی ہیں
20/05/2024

باپ کی اکثر باتیں
خود باپ بننے کے بعد ہی سمجھ آتی ہیں

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللّٰہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہتین طرح کے لوگ ایسے ہوں گے جن کا قیامت کے دن میں مدعی بنوں گا، ایک وہ...
20/05/2024

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللّٰہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ
تین طرح کے لوگ ایسے ہوں گے جن کا قیامت کے دن میں مدعی بنوں گا، ایک وہ شخص جس نے میرے نام پر عہد کیا اور وہ توڑ دیا، وہ شخص جس نے کسی آزاد انسان کو بیچ کر اس کی قیمت کھائی اور وہ شخص جس نے کوئی مزدور اجرت پر رکھا، اس سے پوری طرح کام لیا، لیکن اس کی مزدوری نہیں دی ۔
(صحیح بخاری: 2227)

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahid Writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share