UC1 PECHS Chanesar Town

  • Home
  • UC1 PECHS Chanesar Town

UC1 PECHS Chanesar Town THIS IS THE OFFICIAL PAGE OF UC1 PECHS CHANESER TOWN DISCUSSING ALL THE ACTIVITIES IN WARDS 1 - 4

آج مورخہ 14 نومبر کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے سلسلے میں چیئرمین جناح ٹاون جناب رضوان سمیع کی سربراہی میں کے الیکٹرک کے جناب ا...
14/11/2024

آج مورخہ 14 نومبر کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے سلسلے میں چیئرمین جناح ٹاون جناب رضوان سمیع کی سربراہی میں کے الیکٹرک کے جناب ابصار کلیسٹر ھیڈ ، جناب نوید جنرل منیجر کے ساتھ ملاقات کی گئی ، اور بلاک 2 میں دو وقت کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے بات کی گئی، تفصیلی گفت و شنید کے بعد طے پایا کہ 19 نومبر بروز منگل 11دن ،
جناب رضوان سمیع اور جناب ابصار ، جناب نوید اپنی تمام تر ٹیم کے ساتھ یوسی کے دفتر آئیں گے، اہل محلہ سے گذارش ھے کہ علاقہ کے مفاد میں ضرور تشریف لائیں، کسی بھی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر فقط اپنے محلہ کی بھلائی کے لئے جمع ہوں ، مل کر کوشیشیں کی جائیں گی تو مسائل حل ہونگے۔
ان شاءاللہ
محمد یونس
وائس چیئرمین
یوسی 1

علاقہ کی گلیوں کو روشن کرنے کے لئے مزید اقدامات۔شکریہ سیف الدین یوسی چیئرمین، محمد یونس وائس چیئرمین اور محمد امین کونسل...
08/11/2024

علاقہ کی گلیوں کو روشن کرنے کے لئے مزید اقدامات۔
شکریہ سیف الدین یوسی چیئرمین، محمد یونس وائس چیئرمین اور محمد امین کونسلر کا جن کی محنت سے طیبہ مسجد روڈ بلاک 2 کی اطراف کی گلیوں میں عبدالہادی اور محمد علی کی زیرنگرانی نئی لائٹس کی تنصیب کی گئی اور پرانی لائٹس کو بھی درست کرکے روشن کردیا گیا ھے۔
اہل علاقہ سے پھر درخواست ھے کہ لائٹس کے کنکشن وائر اور بٹن چوروں پر نظر رکھیں تاکہ ہماری گلیاں اسی طرح روشن رہیں۔

علاقہ کی گلیوں کو روشن کرنے کی کوشیشوں میں اضافہ۔سیف الدین یوسی چیئرمین, محمد یونس وائس چیئرمین اور محمد امین وارڈ کونسل...
06/11/2024

علاقہ کی گلیوں کو روشن کرنے کی کوشیشوں میں اضافہ۔
سیف الدین یوسی چیئرمین, محمد یونس وائس چیئرمین اور محمد امین وارڈ کونسلر کا بے حد شکریہ جن کی کوشیشوں سے آج گلی نمبر 1 سے گلی نمبر 7 کے مختلف مقامات پرجناب عبدالہادی صاحب کی زیر نگرانی لائٹس لگائی گئیں۔ اہل علاقہ سے گذارش ہے کہ بجلی کے بٹن اور تار چوروں پر نظر رکھیں کہ آئے دن چوری کی وجہ سے لائٹس روشن نہیں ہوتیں اور گلیوں میں روشنی کم ہوجاتی ھے۔

وارڈ 1 سیکٹر 8C کی مختلف گلیوں میں صفائی کا کام جاری ہے. عوام سے گزارش ہے کہ کچرا پھینکنے سے گریز کریں.                 ...
05/11/2024

وارڈ 1 سیکٹر 8C کی مختلف گلیوں میں صفائی کا کام جاری ہے. عوام سے گزارش ہے کہ کچرا پھینکنے سے گریز کریں.

04/11/2024

یو سی1 وارڈ 4 میں چئیرمین سیف الدین بھائی، وائس چئیرمین یونس بھائی کی ہدایت پر وارڈ کونسلرز عمیر بھائ اور اطہر امام بھائی نے پلیہ کی صفائی کا کام شروع کروا دیا ہے اور عملے کو ہدایات دیتے ہوے کام کو پائے تکمیل پہنچا رہے ہیں۔

وارڈ 1 سیکٹر 8 سی اور GOR فلیٹس کی درمیانی سڑک پر مین سیوریج لائین چوک ہوجانے کی باعث گندا پانی سڑک پر بہہ رہا تھا ،  مش...
04/11/2024

وارڈ 1 سیکٹر 8 سی اور GOR فلیٹس کی درمیانی سڑک پر مین سیوریج لائین چوک ہوجانے کی باعث گندا پانی سڑک پر بہہ رہا تھا ، مشینری سے راڈنگ کی گئی اور لائین کو کھولا گیا ۔ اب پانی مین ھول سے باہر نہیں آرہا ، کل تک سڑک بھی خشک ہوجائے گی۔

وارڈ 1 کے مختلف مقامات پر مین ھول کے کور اور رنگ سلیپ کی تنصیب کا کام سرانجام دیا گیا تاکہ کچرا ، مٹی ، شاپرز سیوریج لائ...
04/11/2024

وارڈ 1 کے مختلف مقامات پر مین ھول کے کور اور رنگ سلیپ کی تنصیب کا کام سرانجام دیا گیا تاکہ کچرا ، مٹی ، شاپرز سیوریج لائینز کو چوک نا کریں اور پانی روانی سے گذرتا رہے۔
5 A , 214 C , 230 A ,26 M
215 J , 12 T , 40 P, 114 J ,
سروس روڈ نزد حسن زئی کڑاہی
122 , 131 , 147 SMCHS
R.488 , R 730 , R 265
Sector 8/C

وارڈ 2 میں موجود خود کی بنائی ہوئی کچرا کونڈی کو صاف کروا دیا گیا ہے اور اب اس کچرا کونڈی کو ختم کردیا گیا ہے. عوام سے گ...
04/11/2024

وارڈ 2 میں موجود خود کی بنائی ہوئی کچرا کونڈی کو صاف کروا دیا گیا ہے اور اب اس کچرا کونڈی کو ختم کردیا گیا ہے. عوام سے گزارش ہے کہ کچرا پھینکنے سے گریز کریں.

02/11/2024

طارق روڈ پر گٹر لائن کی بلاکج کا شکایت پر آج چئیرمین سیف الدین بھائی اور وائس چئیرمین یونس بھائی کی ہدایت پر وارڈ 2 کے کونسلر محمد عمیر بھائ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جگہ کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی نگرانی میں مسئلے کو فوری حل کروایا بعد ازاں علاقہ کی بند گلیوں کی بگڑتی ہوئ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے اہل علاقہ سے گزارش کی کہ بلاوجہ کچرا پھینک کر چھوٹی گلیوں کو گندہ نا کیا جائے جو لائن کی بلاکج کا سبب بن رہی ہیں، جنہیں بار بار صاف کروانا ایک مشکل ترین کام ہے ، دوران صفائی یوسی ٹیم کے ممبر بھی زخمی ہوے اور کچھ چیمبر بھی ٹوٹھ گئے ۔

26/10/2024
وارڈ 1 PECHS بلاک 2 کی گلی نمبر 1  میں مین ہولز کی صفائی کی جارہی ہے تاکہ سیوریج کا پانی روانی کے ساتھ گذرتا رہے۔       ...
16/10/2024

وارڈ 1 PECHS بلاک 2 کی گلی نمبر 1 میں مین ہولز کی صفائی کی جارہی ہے تاکہ سیوریج کا پانی روانی کے ساتھ گذرتا رہے۔

16/10/2024

وارڈ 2 میں موجود نرسری فرنیچر مارکیٹ میں ہل ایریا گندگی کا ڈھیر بنا ہوا تھا اور گاڑیوں کی پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا تھا. یوسی چیرمین اور وائس چیئرمین کی ہدایات پر وارڈ کونسلر محمد عمیر نے اپنی نگرانی میں جگہ کی صفائی کروائی اور ساتھ ساتھ پارکنگ ایریا کو بہتر کردیا ہے جس سے امید ہے کہ اب ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہو جائے گا انشاءاللہ.

نرسری برج  کے اوپر سے نیچے سے جو گولائی میں برج کے ساتھ ساتھ روڈ بند ہے، سندھی مسلم بلاک بی میں، یوسی کی ٹیم جائزہ لے رہ...
10/10/2024

نرسری برج کے اوپر سے نیچے سے جو گولائی میں برج کے ساتھ ساتھ روڈ بند ہے، سندھی مسلم بلاک بی میں، یوسی کی ٹیم جائزہ لے رہی ہے پل کے اوپر سے اگر یہ راستہ کھل جائے تو عوام کو بڑی سہولت ھو جائے گی.

بڑھتی ہوئی بیماریوں کے پیشِ نظر آج بروز بدھ بعد نمازِ مغرب وارڈ1 کی مختلف گلیوں میں جراثیم کش اسپرے کروایا گیا. انشاءالل...
09/10/2024

بڑھتی ہوئی بیماریوں کے پیشِ نظر آج بروز بدھ بعد نمازِ مغرب وارڈ1 کی مختلف گلیوں میں جراثیم کش اسپرے کروایا گیا. انشاءاللہ اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا.

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UC1 PECHS Chanesar Town posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share