Apna Multan Digital

  • Home
  • Apna Multan Digital

Apna Multan Digital Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Apna Multan Digital, Media/News Company, .

سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، سپریم کورٹ کا 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ بینچ تشکیل اسلام آباد سنی اتحاد کونسل کی...
31/05/2024

سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، سپریم کورٹ کا 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ بینچ تشکیل
اسلام آباد سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ نے تمام دستیاب 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ببنچ کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ہوں گے، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین جون کو ہوگی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مبینہ غیر معیاری نوڈلز کھانے سے 2بچےجاں بحقلاہورمناواں میں دو بچے مبینہ طور پر غیر معیاری نوڈلز کھانے سے جاں بحق ہوگئے۔پ...
30/05/2024

مبینہ غیر معیاری نوڈلز کھانے سے 2بچےجاں بحق
لاہورمناواں میں دو بچے مبینہ طور پر غیر معیاری نوڈلز کھانے سے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بہن بھائیوں میں 11 سال کی مریم اور 9 سال کا رافع شامل ہے۔
جاں بحق بچوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے باغبانپورہ بازار سے نوڈلز کے 2 پیکٹ خریدے تھے۔ گھر میں بچوں کو نوڈلز بناکر دیے تو دونوں کی حالت غیر ہو گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 11 سال کی بچی گھر میں اور 9 سال کا بچہ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔والدین نے مقدمے سے انکار کردیا جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ مہنگے ہونے کا امکان اسلام آباد آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ مہنگے ہونے کا امکان  ہے،سگریٹ پیکٹ...
27/05/2024

آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ مہنگے ہونے کا امکان
اسلام آباد آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ مہنگے ہونے کا امکان ہے،سگریٹ پیکٹ پر ایف ای ڈی میں 15سے 19فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع وزارت صحت کاکہنا ہے کہ سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے پر سفارشات مرتب ہو رہی ہیں،وزارت صحت کو سگریٹ پر ٹیکسز کی سفارشات بھجوائی گئیں ہیں ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹوبیکو کنٹرول سیل نے سگریٹ مہنگا کرنے کی سفارشات تیار کیں،وزارت صحت سفارشات رواں ہفتے وزارت خزانہ کو بھجوائے گی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ سگریٹ پیکٹ پر ایف ای ڈی میں 15سے 19فیصد تک اضافے کا امکان ہے،حکومت نے سگریٹ پیکٹ کی کم سے کم قیمت 127روپے مقرر کی،حکومت سگریٹ پیکٹ پر 120روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لےرہی ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلسل...
27/05/2024

مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلسل دوسرے روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا،مرغی کا گوشت 46 روپے فی کلومہنگا ہو گیا۔
لاہورپنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلسل دوسرے روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا،مرغی کا گوشت 46 روپے فی کلومہنگا ہو گیا۔
برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 423 روپے ہو گئی ،زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 281 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 292 روپے فی کلوہے۔
مرغی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے لیکن فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 237 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 377 روپے فی کلو تھا

(Anchor Video) (Editor Social) (Media Executive)  (Field Reporters) Submit your CV   ( dailyapnamultan@gmail.com )
27/05/2024

(Anchor Video) (Editor Social) (Media Executive) (Field Reporters) Submit your CV ( [email protected] )

پاکستانی سفارت خانہ کی کوششوں کے سبب مونا خان کو یونان کے حکام نے رہا کردیا، ترجمان دفتر خارجہ نے مونا خان کی رہائی کی ت...
26/05/2024

پاکستانی سفارت خانہ کی کوششوں کے سبب مونا خان کو یونان کے حکام نے رہا کردیا، ترجمان دفتر خارجہ نے مونا خان کی رہائی کی تصدیق کردی، مونا خان جیل سے ایتھنز روانہ ہوگئیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایتھنز میں مونا خان اپنے بیٹے سے ملاقات کریں گی، مونا خان کو گرفتاری کے بعد کترینی نامی جگہ پر لاک اپ کیا گیا تھا۔پاکستان نے اینکر اور میراتھن رنر مونا خان کی گرفتاری کا معاملہ یونانی حکام کے سامنے اٹھاتے ہوئے قونصلر رسائی مانگی تھی، گزشتہ روز پاکستانی صحافی مونا خان کو یونان میں حراست میں لیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق انہیں پاکستان کا قومی پرچم لہرانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا، وہ ہائیکنگ کیلئے یونان گئی تھیں۔خیال رہے مونا خان سرکاری ٹی وی میں اینکر پرسن ہیں، وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہوئیں تھیں، ان کی مبینہ آڈیو گفتگو بھی منظر عام پر آئی۔

کیورٹی خدشات کے باعث خیبرپختونخوا میں 7 مئی سے جاری گندم کی خریداری مہم مزید بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ...
26/05/2024

کیورٹی خدشات کے باعث خیبرپختونخوا میں 7 مئی سے جاری گندم کی خریداری مہم مزید بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کے ملازمین کو چند نامعلوم افراد کی جانب سے شدید خطرے کا سامنا ہے۔محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے مطابق کچھ کاشتکاروں کی خواہش ہے کہ ان سے غیر معیاری گندم خریدی جائے، واضح کردہ ایس او پیز کے خلاف کسی سے گندم نہیں خرید سکتے۔محکمہ خوراک نے حکومت سے گندم خریداری مہم جاری رکھنے کے لئے سکیورٹی طلب کر لی۔حکام محکمہ خوراک کے مطابق چند عناصر گندم کی خریداری مہم کو بند کرانا چاہتے ہیں، سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے ڈی آئی خان اور ایبٹ آباد میں گوداموں پر مقامی لوگوں نے متعدد بار حملے کئے، سکیورٹی نہ ہونے سے افسران گوداموں کی چیکنگ تک نہیں کر سکتے۔حکام کے مطابق محکمہ خوراک کے دوسرے دفاتر تو دور پشاور کے مرکزی دفتر پر بھی سکیورٹی نہیں، کئی بار محکمہ داخلہ اور پولیس کو خط لکھا گیا ہے، اب تک سکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکی ہے۔صوبائی سیکرٹری خوراک ظریف آلمانی کے مطابق سکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے، حکومت کو خط لکھ دیا ہے، آنے والے چند دنوں کے دوران سکیورٹی مل جائے گی، گندم خریداری مہم شفاف طریقے سے جاری ہے، کسی کے دباؤ پر اس کو بند نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیلز پراجیکٹ پر اظہار اطمینان کیا ہے۔صحت مند پنجاب کے حوالے ...
26/05/2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیلز پراجیکٹ پر اظہار اطمینان کیا ہے۔صحت مند پنجاب کے حوالے سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشیں رنگ لانے لگیں، شہروں اور دیہات میں فیلڈ ہسپتال، کلینک آن وہیلز سے روزانہ ہزاروں مریض مستفید ہو رہے، کینسر، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت ادویات گھر میں ملنے لگیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر شہری کو خوشحال اور صحت مند دیکھنا چاہتے ہیں، ہر سیکٹر میری ترجیح ہے مگر صحت کی سہولتوں کی بہتری پر پوری توجہ ہے، شدید گرمی کے باوجود عوام کو گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولتیں مہیا کرنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف قابل تحسین ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیلز کے ذریعے ہزاروں مریضوں کے علاج کی سروسز خود مانیٹر کر رہی ہوں، ہیلتھ ریفارمز کے ثمرات دیکھ کر عوام کی مزید خدمت کرنے کا جذبہ تقویت پکڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں ہیلتھ سہولتوں کا فقدان ہے وہاں سٹیٹ آف دی آرٹ فیسیلٹی پہنچا رہے ہیں، صوبے میں مراکز صحت اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور ری ویمپنگ جاری ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال فنکشنل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ہر ضلع میں مکمل کارڈیالوجی اور پیڈز بلاک بنانے کے پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے، خدمت کا جذبہ ورثے میں ملا، اپنے عوام کے لئے ہر سہولت چاہتی ہوں۔

صوبائی دار الحکومت لاہور سمیت ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں سورج کے جلوے برقرار ہیں، صبح سویرے سورج اپنی پوری آب و تاب کے...
26/05/2024

صوبائی دار الحکومت لاہور سمیت ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں سورج کے جلوے برقرار ہیں، صبح سویرے سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکنے لگا، ہیٹ سٹروک کا خطرہ بھی نہ ٹل سکا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بہاولپورمیں درجہ حرارت47 ،رحیم یار خان 46،ڈیرہ غازی خان46 اور ملتان 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جس سے ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے، جبکہ اندرون سندھ کے علاقے دادو، موہن جودڑو میں درجہ حرارت50سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سکھر اور نواب شاہ میں درجہ حرارت48سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موسم دن بھر گرم اور خشک رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 40فیصد تک جا پہنچا، ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، آج اور کل پنجاب میں ہیٹ ویو کے خطرات برقرار ہیں۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 45 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے ، جنوبی اور وسطی پنجاب کے علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ ہیں، تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں، ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، ملک محنت سے ہی...
26/05/2024

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، ملک محنت سے ہی آگے بڑھے گا، کانٹوں سے گزرنا ہو گا کوئی ٹونا ساتھ نہیں دے گا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے۔ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اجلاس میں شرکت پر آپ سب کا شکر گزار ہوں، اس سے پہلے بھی اہم معاملات پر بات کی گئی، ایس آئی ایف سی کے حوالے سے افسران مل کر کام کر رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے حوالے سے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور فوجی افسران محنت کر رہے ہیں، حالیہ دنوں میں سعودی عرب جانے کا موقع ملا، ایس آئی ایف سی کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ دوسرے ممالک کے وفود سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، ایس آئی ایف سی کا نام ان کو زبانی یاد تھا، ایس آئی ایف سی ملکی ترقی، خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کو ایس آئی ایف سی پر اعتماد ہے، ایس آئی ایف سی کی شفافیت اور کارکردگی نے تمام ناقدین کی زبانوں پر تالا لگا دیا، صرف برادر نہیں، دوسرے ممالک بھی ایس آئی ایف سی پر بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے کشکول توڑ دیا، اب تجارتی و معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل کوئی سرخ فیتہ برداشت نہیں، سعودی عرب ہر طرح پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہے، اپنے اہداف کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے حاصل کریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر کی 100 فیصد ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹیم ہائر کر لی ہے، پروفیشنل ازم اور ایکسپرٹس کا بہت بڑا فقدان ہے، وزارتوں کو کہا تھا آپ ایکسپرٹس اور کنسلٹنٹس سے بات کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور تمام صوبے ایس آئی ایف سی پر اعتماد کرتے ہیں، آج عہد کریں ہم اپنے اہداف حاصل کر لیں گے، یواے ای نے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

بھارت میں 19 اپریل سے شروع ہونیوالے عام انتخابات کے چھٹے مرحلے میں نئی دہلی اور 7 ریاستوں میں پولنگ جاری ہے۔بھارتی میڈیا...
25/05/2024

بھارت میں 19 اپریل سے شروع ہونیوالے عام انتخابات کے چھٹے مرحلے میں نئی دہلی اور 7 ریاستوں میں پولنگ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں 7 مرحلوں پر مشتمل انتخابات میں لوک سبھا کی 58 سیٹوں پر چھٹے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہو گئی، جس میں قومی دارالحکومت دہلی کی تمام 7 سیٹیں بھی شامل ہیں۔ہریانہ، جھارکھنڈ، اڈیشہ، اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال، دہلی، جموں و کشمیر میں رجسٹرڈ ووٹر 58 نشستوں کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الیکشن میں اقتدار کے دو اہم جماعتیں، وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) اور انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) ہیں، جو 26 جماعتوں کا اتحاد ہے، جس کی قیادت مرکزی اپوزیشن پارٹی راہول گاندھی کی انڈین نیشنل کانگریس کررہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ، آج کانگریس رہنما سونیا گاندھی اور راہول گاندھی نے دہلی میں ووٹ ڈالا۔عام انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہوگی جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

وزیر اوقاف و مذہبی امور خیبر پختونخوا عدنان قادری نے کہا ہے کہ سابق نگران حکومت نے 15 ماہ میں انتہائی شرمناک اقدامات اٹھ...
25/05/2024

وزیر اوقاف و مذہبی امور خیبر پختونخوا عدنان قادری نے کہا ہے کہ سابق نگران حکومت نے 15 ماہ میں انتہائی شرمناک اقدامات اٹھائے، محکمہ میں جس کے خلاف بدعنوانی کی شکایات ہے ان کے خلاف کارروائی شروع ہے۔صوبائی وزیرعدنان قادری نے کہا کہ سابق نگران حکومت نے محکمہ میں ایسے کام کئے جس سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، پشاور کے ایک مہنگے پلازے کو اونے پونے داموں میں فروخت کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سابق نگران دور میں 71 افراد کو غیر قانونی بھرتی کیا گیا، تمام ملازمین کو برخاست کر دیا ہے، آئمہ کرام کو ماہانہ دیا جانے والا 10 ہزار روپے اعزازیہ جلد بڑھایا جائے گا۔عدنان قادری نے کہا کہ حجاج کرام کو مشکلات کا سامنا ہے، مرکزی حکومت تعاون نہیں کر رہی۔

پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس اصلت ریجنل میری ٹائم سکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعل...
25/05/2024

پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس اصلت ریجنل میری ٹائم سکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس اصلت مخصوص ہیلی کاپٹر کے ساتھ پاکستانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والے تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا ، پی این ایس اصلت کی تعیناتی کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہے۔آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ تعیناتی کے دوران پا ک بحریہ کا جہاز اپنے آپریشنز کے علاوہ دوست اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز میں بھی حصہ لے گا، پی این ایس اصلت بحری سفارت کاری کے تحت علاقائی بندرگاہوں کا دورہ بھی کرے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہے، جو کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے اور وسیع پیمانے پر میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات ختم ہو گئے جس کے بعد آئی ایم ایف کے مشن چیف کی جانب سے م...
24/05/2024

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات ختم ہو گئے جس کے بعد آئی ایم ایف کے مشن چیف کی جانب سے مذاکرات پر بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے طویل مذاکرات کیے، پاکستان سے 13 مئی سے 23 مئی تک بات چیت ہوئی۔نیتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت آمدن بڑھانا چاہتی ہے، پاکستان میں ٹیکس کی وصولی منصفانہ چاہتے ہیں، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات ضروری ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کی لاگت کم کرنے کی ضرورت ہے، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے مانیٹری پالیسی استعمال کی جائے، سرکاری کارپوریشنز کی کارکردگی بہتر بنانا ہو گی۔آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ سرکاری کارپوریشنز کی نجکاری پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، پاکستان سے پالیسی مذاکرات جاری رہیں گے۔

پنجاب حکومت نے خصوصی عدالتوں میں ججز کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔ججز تقرری کا نوٹیفکیشن چ...
24/05/2024

پنجاب حکومت نے خصوصی عدالتوں میں ججز کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔ججز تقرری کا نوٹیفکیشن چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، ججز تقرری کے نوٹیفکیشن کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔نوٹیفکیشن کے مطابق جج خالد ارشد کو انسداد دہشتگردی عدالت لاہور ون، جج عمران حیدر کو انسداد دہشت گردی عدالت ٹو لاہور میں تعینات کر دیا گیا جبکہ جج محمد عباس کو انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا میں تعینات کیا گیا ہے۔جج محمد نعیم سلیم کو انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ، جج رانا شاہد ضمیر کو انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد جبکہ جج ضیاء اللہ خان کو انسداد دہشتگردی عدالت ساہیوال میں تعینات کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد بخت فخر کو پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ایپلٹ ٹریبونل کا چیئر پرسن تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی کو لاہور صارف عدالت کا پریزائیڈنگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زاہد غزنوی کو اینٹی کرپشن عدالت فیصل آباد کا سپیشل جج تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد اسحاق اینٹی کرپشن عدالت بہاولپور کے سپیشل جج ہونگے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر بھٹی کو اینٹی کرپشن عدالت لاہور کا سینئر سپیشل جج تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد حسین بھٹہ کو اینٹی کرپشن عدالت لاہور کا سپیشل جج تعینات کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کا ہر سیکٹر میری ترجیح ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف...
24/05/2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کا ہر سیکٹر میری ترجیح ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے رکن قومی اسمبلی شذرہ منصب اور سابق ایم این اے چودھری عابد رضا کوٹلہ نے ملاقات کی جس میں ننکانہ صاحب اور گجرات کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران مریم نواز نے عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی، لیگی رہنماؤں نے مہنگائی سے ریلیف کی کاوشوں پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کا ہر سیکٹر میری ترجیح ہے، عوام کے مسائل کا حل ہر صورت یقینی بنائیں گے، مسائل کا حل اور ترقی عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں.انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور لینڈ فل سائٹس قائم کی جائیں گی، پنجاب میں 2500 بنیادی مراکز صحت اور 300 دیہی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کی جا رہی ہے، اضلاع کے ہسپتالوں میں کارڈیالوجی اور پیڈز کے جدید ترین یونٹ قائم کریں گے۔مریم نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ہر ضلع میں علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے تاکہ کسی کو علاج کے لئے دوسرے شہر نہ جانا پڑے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین میں سرمایہ کاری پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔اسلام آباد می...
24/05/2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین میں سرمایہ کاری پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔اسلام آباد میں چین-پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت 13 ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، چین سے مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان سی پیک اہم منصوبہ ہے، دونوں ملکوں نے سی پیک کے 10 سال کامیابی سے مکمل کر لئے، دوسرے مرحلے میں پاکستان میں معیشت، ماحولیات، توانائی، تعلیم سمیت اہم منصوبوں پرکام ہو رہا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ بی آر آئی کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے ، چین سے دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے ، پاکستان اور چین میں سرمایہ کاری پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ درپیش چیلنجز کے خاتمے کیلئے پاکستان اورچین کے حکام تفصیلی گفتگوکریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ باتیں نہیں اب عمل کرنے کا وقت آگیا ہے، آج پاکستان قرضوں میں جکڑا ہوا ہے، قرضوں کے ہما...
16/05/2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ باتیں نہیں اب عمل کرنے کا وقت آگیا ہے، آج پاکستان قرضوں میں جکڑا ہوا ہے، قرضوں کے ہمالیہ نما پہاڑ کھڑے ہیں، اگر ہم نے قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو دن رات محنت اور خون پسینہ بہانا ہو گا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج میں آزاد کشمیر حاضر ہوا ہوں، تشویشناک دن تھے جب یہاں ایک تحریک چل رہی تھی، وزیراعظم آزاد کشمیر، پوری کابینہ اور اتحادی پارٹیوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہوں، تمام اتحادیوں نے اس نازک مرحلے پر بہترین مشورے دیئے، کوشش کی اس معاملے کو جلداز جلد ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ لوگ جمہوری انداز میں اپنا فریضہ ادا کر رہےتھے، بعض شرپسند عناصر ایسے تھے جن کا مقصد صرف ایک تھا، شرپسند عناصر چاہتے تھے آزاد کشمیر میں توڑ پھوڑ اور انسانی جانوں کا ضیاع ہو۔ان کا کہنا تھا کہ بتانے آیا ہوں ہم آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی آواز کے ساتھ آواز ملاتے ہیں، یہاں تحریک کے دوران بدقسمتی سے ایک پولیس اہلکار اللہ کو پیارا ہوا، مقبوضہ کشمیر کے بہن، بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستانی حکومت نے شہدا کیلئے ایک پیکج کا اعلان کیا ہوا ہے وہ ان کو پہنچایا جائے گا۔شہباز شریف نے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے 23 ارب روپے کا مالی پیکیج منظور کیا، آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری اور آئی جی سے میرا رابطہ تھا، یقین دلایا یہ پیکیج کاغذوں تک محدود نہیں رہے گا، عملی جامع پہنایا جائے گا، سٹیٹ بینک کو 16 تاریخ کو ہدایت دی کہ 23 ارب روپے آزاد کشمیر کو پہنچا دیئے جائیں، آج یہ 23 ارب روپے آزاد کشمیر کے اکاؤنٹ میں آچکے ہیں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Multan Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share