Baltistan Media Network

  • Home
  • Baltistan Media Network

Baltistan Media Network DISTRIC KHARMANG BALTISTAN

شہباز حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں تاریخی مہینگائی کے باعث عوام میں سراپا غم و غصہ .
21/06/2022

شہباز حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں تاریخی مہینگائی کے باعث عوام میں سراپا غم و غصہ .

18/03/2022

بلتستان میڈیا نیٹ ورک کی طرف سے سب کو شب برات و عید مبارک

15 شعبان

04/03/2022

پشاور دھماکہ
بلتستان کے شہر سکردو میں پشاور دھماکے کے خلاف شدید احتجاج...
واقعے پر فوری تحقیقات کرنے کا مطالبہ..

اسلام آباد:عبوری صوبہ گلگت بلتستان کے عوام کا متفقہ مطالبہ ہے جس پر اجلاس کے دوران اتفاق رائے قائم ہوئی۔عبوری آئینی صوبے...
16/02/2022

اسلام آباد:
عبوری صوبہ گلگت بلتستان کے عوام کا متفقہ مطالبہ ہے جس پر اجلاس کے دوران اتفاق رائے قائم ہوئی۔
عبوری آئینی صوبے کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے قائم ہوئی ہے اور اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی موجود تھی۔

امجد حسین ایڈووکیٹ قائد حزب اختلاف

08/02/2022

کھرمنگ سمیت بلتستان کے کئی اضلاع میں گندم کی شدید بحران، ارکان گلگت بلتستان اسمبلی گندم کٹوتی پر وفاق کے آگے بے بس---

بلتستان:اسکردو میں میونسپل پولیس بےلگام اسکردو مین بازار میں سرعام میونسپل پولیس کی غنڈا گردی میونسپل پولیس کا غریب ریڑھ...
05/02/2022

بلتستان:
اسکردو میں میونسپل پولیس بےلگام اسکردو مین بازار میں سرعام میونسپل پولیس کی غنڈا گردی میونسپل پولیس کا غریب ریڑھی والے کے ساتھ تضیک آمیز سلوک اور تشدد انتہائی افسوس کا مقام ہے. عوام
حکام جلد از جلد نوٹس لیں اور واقعے میں اہلکار کو قرار واقعی سزا دی جائے. عوامی مطالبہ

شگر:شگر سے سکردو آنے والی مسافر گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار  چھ افراد کے زخمی،  زخمی افراد کو ریجنل ہیڈ کوا...
04/02/2022

شگر:
شگر سے سکردو آنے والی مسافر گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار چھ افراد کے زخمی، زخمی افراد کو ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد جاری ہے ...

03/02/2022

کھرمنگ:
ضلع کھرمنگ، کارگل روڈ، ہمایوں پل کے قریب پہاڑ گرنے کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلئے روڈ بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا...

بلتستان میڈیا نیٹ ورک
بنو عوام کی آواز

اسلام آباد: وزیر اعلی۱ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید خان نے پاکستان کی معتبر علمی درسگاہ جامعہ الکوثر کا دورہ کیا اس موق...
02/02/2022

اسلام آباد:
وزیر اعلی۱ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید خان نے پاکستان کی معتبر علمی درسگاہ جامعہ الکوثر کا دورہ کیا اس موقع پرعلامہ شیخ محسن نجفی،شیخ محمد حسن جعفری اوردیگرمعتبرعلماء کرام اوراساتذہ کرام سے ملاقات کی۔

02/02/2022

گلگت بلتستان:
محکمہ تعمیرات عامہ گلگت بلتستان میں تبادلے..
انجینئر یاسر ایگزیکٹیو انجنئیر تعمیرات عامہ کھرمنگ جبکہ یاور عباس ایگزیکٹیو انجنئیر تعمیرات عامہ استور تعینات نوٹیفکیشن جاری.

بلتستان میڈیا نیٹ ورک
بنو عوام کی آواز

31/01/2022

وزیراعظم نے سمری جس میں پٹرول 11 روپے، ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی، کو عوامی مفاد میں مسترد کردیا کیا۔

31/01/2022

گلگت میں سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے دس فروری تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن جاری

پٹرول 5 روپے 85 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے 70 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش...بلتستان میڈیا نیٹ ورکبنو عوام کی آواز
31/01/2022

پٹرول 5 روپے 85 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے 70 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش...

بلتستان میڈیا نیٹ ورک
بنو عوام کی آواز

وفاقی حکومت کا چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ۔۔۔جبکہ بین الاقوامی سروے کے مطابق پاکستان میں کرپشن...
31/01/2022

وفاقی حکومت کا چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ۔۔۔
جبکہ بین الاقوامی سروے کے مطابق پاکستان میں کرپشن کی شرح پچھلے دور حکومتوں کے نسبت مذید بڑھ گئی۔

بلتستان میڈیا نیٹ ورک
بنو عوام کی آواز

30/01/2022

گلگت:
عالم دین پر پولیس تشدد کے خلاف بسین میں روڑ بند، مسافروں کو مشکلات کا سامنا ...

بلتستان میڈیا نیٹ ورک
بنو عوام کی آواز

کھرمنگ (پ ر) نصاب تعلیم سے اہلبیت اطہار علیہ السلام کا ذکر نکالنا مکتب تشیع کے خلاف ایک کھلم کھلا سازش ہے جس کی ہم پرزور...
29/01/2022

کھرمنگ (پ ر) نصاب تعلیم سے اہلبیت اطہار علیہ السلام کا ذکر نکالنا مکتب تشیع کے خلاف ایک کھلم کھلا سازش ہے جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ہم تمام پلیٹ فارم سے اس چیز کی دفاع کریں گے۔یہ نوجوان نسل کو اہلبیت علیہ سلام کی دی ہوٸی تعلیمات سے دور رکھنے کی سازش ہے۔
سید علی الموسوی امام جمعہ والجماعت سادات گوہری کھرمنگ

29/01/2022

سکردو:
روندو زلزلے سے استک کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے گلگت سکردو روڈ بلاک

سکردو:عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام گندم کی قلت اور زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف مظاہرین یادگار شہداء پر احتجاج کررہ...
28/01/2022

سکردو:
عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام گندم کی قلت اور زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف مظاہرین یادگار شہداء پر احتجاج کررہے ہیں۔

بلتستان میڈیا نیٹ ورک
بنو عوام کی آواز

اسلام آباد:گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے سرکاری ملازمتون میں تقرری کے لئے عمر کی بالائی حد 35 سال سے بڑھا ک...
27/01/2022

اسلام آباد:
گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے سرکاری ملازمتون میں تقرری کے لئے عمر کی بالائی حد 35 سال سے بڑھا کر 40 سال مقرر کرنے کی سمری پر دستخط کر کے باقاعدہ منظوری دے دی.۔۔

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ دنیا بھر کے ساتھ پاکستان میں بھی کرونا کی وباء کے باعث نوجوانوں کو ملازمتوں کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا ہے. ان مسائل پر قابو پانے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد عمر کی بالائی حد کو 35 سے بڑھا کر 40 مقرر کیا گیا ہے.۔۔

اس حوالے سے گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 35 سال سے زائد بیروزگار نوجوانوں کو ملازمتوں کے حصول کا موقع ملے گا.

گلگت:سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمان کل تین بجے پریس کلب گلگت میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔خبر ذرائع
26/01/2022

گلگت:
سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمان کل تین بجے پریس کلب گلگت میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
خبر ذرائع

گلگت بلتستان:محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لینڈ مافیا ضلع گلگت میں تجاوزات اور اس کے نتی...
26/01/2022

گلگت بلتستان:
محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لینڈ مافیا ضلع گلگت میں تجاوزات اور اس کے نتیجے میں نجی اور سرکاری دونوں طرح کی زمینوں کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث ہیں، جس کے نتیجے میں تنازعات جنم لے رہے تھے، ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے سرکاری و نجی اراضی کی غیر مقامی افراد کو خرید و فروخت پر پابندی لگا دی ہے ۔صوبائی حکومت کی ہدایات پر ضلع گلگت کی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے اور اس ضمن میں باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نے دفعہ 144، کرمنل پروسیجر کوڈ 1898 کے تحت عوامی جانوں/ املاک کے تحفظ، عوامی امن کو برقرار رکھنے اور امن و امان کی کسی بھی خراب صورتحال کو روکنے کے لیے ضلع میں اس طرح کی غیر قانونی خرید و فروخت پر پابندی لگانے کے لیے فوری حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں۔مزید برآں کہ گلگت بلتستان کا ڈومیسائل نہ رکھنے والے افراد حقیقت سے ناواقف ہونے کی وجہ سے اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کا آسانی سے شکار ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے اس طرح کے تنازعات سے متعلق بہت سارے مقدمات قانون کی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔اس حوالے سے صوبائی کابینہ پہلے ہی اس حقیقت کا نوٹس لے چکی ہے اور ہدایات بھی جاری کر چکی ہے جس کی روشنی میں سرکاری و نجی اراضی کے تحفظ اور عوامی امن کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران کیے گئے جرم کے سلسلے میں ایس ایس پی گلگت اور ریونیو افسران ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

سکردو:ضلع کھرمنگ میں ایس ایس پی ضیاء اللہ خان کی نگرانی میں جاری "انسداد منشیات مہم"  کے سلسلے میں علماء، زعماء اور طلبا...
26/01/2022

سکردو:
ضلع کھرمنگ میں ایس ایس پی ضیاء اللہ خان کی نگرانی میں جاری "انسداد منشیات مہم" کے سلسلے میں علماء، زعماء اور طلباء نے منشیات جیسی لعنت کے خلاف آگاہی واک کا اہتمام کیا۔ واک میں منشیات کے خلاف طرح طرح کے نعرے لکھے گئے پلے کارڈز اٹھائے سینکڑوں شرکاء نے انسداد منشیات کےلئے پولیس سے بھرپور تعاون کی اپیل کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی کھرمنگ ضیاء اللہ خان نے کھرمنگ کے علمائے کرام اور طلباء سمیت ہر طبقہ فکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا باشعور اور مہذب قوم ہی معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور نئی نسل کو ان برائیوں سے محفوظ رکھنے کےلئے عملی اقدامات اٹھاتی ہیں۔ انہوں نے کہا منشیات کے استعمال سے ہی قومیں تاریخ میں عبرت کا نشانہ بنی ہیں۔ اس لعنت کے خلاف جدو جہد ہر مہذب انسان پر فرض ہے۔ آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید وزیر اور ڈی آئی جی بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک گلگت بلتستان کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کےلئے نیک نیتی اور خلوص سے کام کر رہے ہیں اور واضح ہدایات دے چکے ہیں کہ منشیات کے عادی لوگوں کو پکڑ کر منشیات کے سمگلروں اور اڈوں تک پہنچ کر سخت سے سخت سزا دلوائی جائے اس سلسلے میں اگر محکمہ پولیس سے بھی کوئی ملوث پایا گیا تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

26/01/2022

سکردو:
متعدد علاقوں میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈینگ، عوام پریشان

سکردو:گندم کٹوتی اور لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کا 28 جنوری 2022 کو یادگار شہداء پر احتجاجی مظاہرے ...
26/01/2022

سکردو:
گندم کٹوتی اور لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کا 28 جنوری 2022 کو یادگار شہداء پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان...

گانچھے :  باوفا محبِ وطن غازیوں اور شہیدوں کی نگری وادی کھرکوہ کا ایک اور جوان سپاہی محمدیوسف ولد روزی یوسکیل کھرکوہ نے ...
25/01/2022

گانچھے :
باوفا محبِ وطن غازیوں اور شہیدوں کی نگری وادی کھرکوہ کا ایک اور جوان سپاہی محمدیوسف ولد روزی یوسکیل کھرکوہ نے وطنِ عزیز کے دفاع کےلیے دنیا کےبلندترین محاذ جنگ سیاچن چھوربٹ سیکٹر میں خدمات سرانجام دیتے ہوٸے جامِ شہادت نوش کیا۔
شہید کے جسدخاکی کو جب انکے آبائی گاٶں یوسکیل کھرکوہ لایاگیا تو جوان سال سپوت کی نعش دیکھ ہرآنکھ اشک بار تھی۔
جذبہ حب الوطنی سے سرشار لوگوں کی جمع غفیر بہادر بیٹے کوالوداع کہنے اور لواحقین کو پُرساودلاسہ دینے آن پہنچے۔ اس موقع پر آہ و بُکا اور نعرہ تکبیر کی آوازوں سے کھرکوہ کی فضأ گونج اٹھی۔
نمازجنازہ میں سی۔او 10NLI کرنل نسیم ، ڈپٹی کمانڈر323بریگیڈیٸر یوچنگ، اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن ڈغونی محمداکرام خان، SDPO ڈغونی برکت اللہ، سب ڈویژنل مجسٹریٹ نظرعلی، SHO تھانہ ڈغونی علی حسن، یونین کونسل کھرکوہ کے سماجی، مذہبی شخصیات، عماٸدین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نمازجنازہ میرواعظ کھرکوہ سیدامتیاز علی الموسوی نے پڑھائی۔
تدفین کے بعد کرنل محمدنسیم نے شہید کے قبرپر سبزہلالی قومی پرچم لہرایا اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

بلتستان میڈیا نیٹ ورک
بنو عوام کی آواز

گلگت : (پ۔ر)سابق وزیراعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے ک...
25/01/2022

گلگت : (پ۔ر)
سابق وزیراعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان بدقسمتی سے انتظامی انتشار کی طرف بڑھ رہا ہے۔غیر سنجیدہ فیصلوں نے نظام کو ہلاکے رکھ دیا ہے۔گلگت بلتستان کو جان بوجھ کر پنجاب طرز کی تجربہ گاہ بنادیا گیا ہے۔گلگت بلتستان کے اداروں کے سربراہوں کی پوسٹنگ ٹراسفریوں میں بزدار ون اور بزدار ٹو میں بھرپور مقابلہ جاری ہے۔ نقصان گلگت بلتستان کے نظام کا اور عوام کا ہورہا ہے اور اس پالیسی کے بدولت گلگت بلتستان کے اداروں کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوچکی ہے۔سلیکٹڈ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی صرف ٹرانسفر پوسٹنگ کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ایک سال میں سیکرٹریز کی پانچ دفعہ پوسٹنگز ہائبرڈ نظام کی بدترین مثال ہے۔خواہشوں اور فرمائشیوں کا نظام سب کچھ تباہی کی طرف لے جارہاہے۔اس روش نے آج پاکستان کے نظام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت میں ہم نے بہتر فیصلوں سے نظام کو استحکام دیا۔ پوسٹنگ ٹراسفریوں پر 2 سالہ پالیسی اختیار کی۔ میرٹ کو ترجیح دی۔جس کی وجہ سے اداروں کی کارکردگی میں اضافہ ہوا اور ہم نے ترقیاتی بجٹ 100 فیصد خرچ کرنے میں کامیاب ہوئے اور پورے پاکستان میں مثال بن گئے۔انہوں نے کہا کہ خواہشوں پر گلگت بلتستان کو تجربہ گاہ نہیں بننے دینگے۔اداروں کے سربراہوں کی بار بار پوسٹنگ ٹراسفریوں نے اداروں میں مایوسی پھیلا دی ہے۔ ایک ادارے کا سربراہ ایک محکمہ نہیں چلا سکتا تو وہ دوسرے محکمے کو کیسے چلا سکتا ہےاگر ادارے کے سربراہ میں خامی ہے تو چارج شیٹ کیوں نہیں کیا جاتا۔بار بار پوسٹنگ کرکے اداروں کو مفلوج کیوں بنایا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری اداروں کے سربراہ ہیں۔موجودہ مایوس صورتحال میں نظام کو بچانے اور استحکام دینے میں اپنا کردار اداکریں۔اور سلیکٹڈ صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے اور بزدار پالیسی سے باہر نکلیں۔بزدار پالیسی نے پنجاب کے نظام کو تباہ کر دیا ہے۔ اور ابھی گلگت بلتستان کی باری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کو موجودہ صورتحال پر سخت تشویش ہے۔سلیکٹڈ صوبائی حکومت اپنی روش بدلے اور بزدار پالیسی پر نظر ثانی کرے۔ورنہ گلگت بلتستان کے عوام ان کا محاسبہ کرینگے۔

جاری کردہ
صوبائی میڈیاکوارڈینیٹر
پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان

24/01/2022

گلگت بلتستان:
20 جمادی الثانی یوم ولادت باسعادت سیدہ کونین حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا، گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
علماء کرام نے حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی زندگی پہ روشنی ڈالی اور معاشرے میں عورتوں کےلیے سیرت فاطمہ الزہراء اپنانے کی بھی ہدایت کی۔

بلتستان میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے تمام اہل اسلام کو عید مبارک پیش کرتے ہیں۔

گلگت بلتستان:معروف کامیڈین، سوشل میڈیا کی زینت گالیا استاد پر پولیس کی تشدت۔۔۔وزیراعلی سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے ...
23/01/2022

گلگت بلتستان:
معروف کامیڈین، سوشل میڈیا کی زینت گالیا استاد پر پولیس کی تشدت۔۔۔
وزیراعلی سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے مذمت کی اور انکوائری کرنے کا حکم.
گلگت بلتستان میں پولیس گردی عروج پر...

22/01/2022

وزیراعظم عمران خان صاحب کل 3 بجکر 5 منٹ پر عوام کی براہ راست فون کالز موصول کریں گے.
آپ کے سوالات اور وزیراعظم کے جواب
رابطے کے لیے فون نمبر 0519224900

 #گلگت ۔۔۔شاہراہ قراقرم پر کانوائے اور اوقات کار کا اطلاق ایک دفعہ پھر نافذ کینیڈین ایڈوائزری کے بعد خدشات بڑھ گئے
21/01/2022

#گلگت ۔۔۔
شاہراہ قراقرم پر کانوائے اور اوقات کار کا اطلاق ایک دفعہ پھر نافذ کینیڈین ایڈوائزری کے بعد خدشات بڑھ گئے

محکمہ صحت کی حالیہ 832 اپرووڈ پوسٹوں پر بلتستان مکمل طور پر نظر انداز ۔۔۔ کھرمنگ کیلٸے صرف ایک میڈیکل آفیسر اور زیرو سپی...
21/01/2022

محکمہ صحت کی حالیہ 832 اپرووڈ پوسٹوں پر بلتستان مکمل طور پر نظر انداز ۔۔۔
کھرمنگ کیلٸے صرف ایک میڈیکل آفیسر اور زیرو سپیشلسٹ۔۔۔۔۔۔۔
شگر کیلٸے صرف ایک میڈیکل آفیسر اور ایک سپیشلسٹ کی سیٹ دی گٸی۔ گلگت ریجن کیلٸے ستاٸیس میڈیکل آفیسرز ستاٸیں سپیشلسٹس ، دیامر ریجن کیلٸے پچیس سپیشلسٹس اور گیارہ میڈیکل آفیسرز جبکہ پورے بلتستان کیلٸے گیارہ سپیشلسٹس اور انیس میڈیکل آفیسرز کی سیٹیں رکھی گٸیں۔
یاد رہے کھرمنگ اور شگر کےساتھ ضلع بننے والے ہنزہ نگر کی سیٹوں کی تعداد نگر گیارہ سپیشلسٹس دس میڈیکلآفیسز اور ہنزہ کیلٸے پانچ سیشلسٹس اور چار میڈیکل آفیسز کی پوسٹیں رکھی گٸی ہیں۔۔
یاد رہے بلتستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نیا نہیں۔ گلگت ریجن میں دو ڈویژن بننے کے بعد وساٸل کی تقسیم کا توازن مکمل طور پر یطرفہ ہو گیا ہے۔
بلتستان کے ممبران اسمبلی ، سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داران ،سول سوساٸیٹی کو اس حوالے سے آواز اٹھانے اور سخت احتجاج کرنے کی ضرورت ہے۔

بلتستان میڈیا نیٹ ورک
بنو عوام کی آواز

20/01/2022

کھرمنگ:
کسورو روڈ برف باری کی وجہ سے تقریباً 15 دنوں سے بند ہے، اہل علاقہ پریشان، حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے...

بلتستان میڈیا نیٹ ورک
بنو عوام کی آواز

سکردو:قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے لاہور دھماکے میں...
20/01/2022

سکردو:
قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے لاہور دھماکے میں معصوم افراد کی شہادت اور زخمی ہونے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار ہر شعبے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ پنجاب کے عوام پر بزدار جیسے نااہل شخص کو مسلط کر کے سارا نظام برباد کر دیا گیا ہے۔ ملک میں بڑھتے ہوئے دہشگردی اور قتل و غارتگری کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ وفاقی حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔ نئے پاکستان میں مہنگائی کے مارے عوام پر اب دہشتگردی کی تلوار لٹک رہی ہے۔ پیپلزپارٹی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس حوالے سے ہمارے مرکزی قائدین کا ایک واضح موقف ہے پیپلزپارٹی خود بھی دہشتگردی کا نشانہ رہی ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو سمیت سینکڑوں کارکنوں کو شہید کر دیا گیا مگر پیپلزپارٹی نے دہشتگردوں کے آگے سر نہیں جھکایا۔

بلتستان میڈیا نیٹ ورک
بنو عوام کی آواز

ریسکیو 1122 کے جوان منفی 20 ڈگری میں طورمک نالہ میں گزشتہ دن گرنے والی سات سالہ بچی کی لاش تلاش کرنے میں مصروف...بلتستان...
20/01/2022

ریسکیو 1122 کے جوان منفی 20 ڈگری میں طورمک نالہ میں گزشتہ دن گرنے والی سات سالہ بچی کی لاش تلاش کرنے میں مصروف...

بلتستان میڈیا نیٹ ورک
بنو عوام کی آواز

20/01/2022
20/01/2022

کھرمنگ:
ڈپٹی کمشنر کھرمنگ کی ہدایات پر فوڈ انسپکٹر کھرمنگ ذولفقار علی کا مختلف دوکانوں پر چھاپہ, غیرمعیاری اشیاء رکھنے پر کئی دوکانداروں پر بھاری جرمانہ عائد کی گئی اور سامان ضبط کرلئے گئے ہیں, اس موقع پر فوڈ انسپکٹر ضلع کھرمنگ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ضلع کھرمنگ محمد عثمان علی کے حکم پر طولتی, کمنگو اور پاری کے مختلف دوکاندوں پر چھاپے, جس کے نتیجے میں غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء رکھنے پر بھاری جرمانے عائد کردی اور کئی دوکانوں کے سامان ضبط کرلئے, تمام دوکانداروں کو ہدایات جاری کردیا ہے کہ ضلع کھرمنگ میں غیرمعیاری اشیاء کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی.
سوشل میڈیا کے ذریعے نشاندہی کرانے پر بھی زور دیا گیا، تاکہ بروقت کاروائی کرکے ضلع بھر سے غیرمعیاری اشیاء کی مکمل خاتمہ کرسکے.

بلتستان میڈیا نیٹ ورک
بنو عوام کی آواز

راولپنڈی پولیس کی بڑی کاروائی! چند روز قبل واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے سکردو کے رہائشی سجاد حسین کو قتل کرنے ...
19/01/2022

راولپنڈی پولیس کی بڑی کاروائی! چند روز قبل واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے سکردو کے رہائشی سجاد حسین کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا
ملزمان رابری و قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ، اسلحہ اور چھینا گیا موٹرسائیکل برآمد۔

19/01/2022

اسکردو..

سکردو (پ۔ر) گزشتہ روز 14:30 بجے سات سالہ زبیدہ دختر محمد شریف ساکنہ داسو طورمک روندو مقامی نالے پر دیسی پل کراس کرتے ہوے پھسل کر نالہ میں گر گئی جو تا حال لاپتہ ہے۔ تھانہ تھوار کا عملہ مقامی لوگوں کی مدد سے لاپتہ بچی کی تلاش کر رہی ہے۔ دوسری طرف تھانہ تھوار میں زیر دفعہ 157 ض ف کے تحت کیس کی قانونی کاروائی جاری ہے۔ ڈی آئی جی بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک اور ایس ایس پی سکردو حسن علی نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او روند کو بچی کی تلاش میں والدین کی ہر ممکن مدد کا حکم دیا ہے۔

بلتستان میڈیا نیٹ ورک
بنو عوام کی آواز

18/01/2022

تازہ ترین:
وزیراعلی گلگت بلتستان، خالد خورشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ڈی آئی جی بلتستان ریجنآپ نے منشیات فروشوں کے خلاف ، کالی شیشوں والے گاڑیوں کے خلاف ، کم عمر بچوں کے ڈرائیونگ کے خلاف کار...
17/01/2022

ڈی آئی جی بلتستان ریجن
آپ نے منشیات فروشوں کے خلاف ، کالی شیشوں والے گاڑیوں کے خلاف ، کم عمر بچوں کے ڈرائیونگ کے خلاف کاروائی کی ہم سب نے خیر مقدم کیا
مگر ایس پی شگر حد سے تجاوز کرگئے ، پہلے میت والے ایمبولینس کو روک کر لواحقین کو اذیت پہنچائے پھر ریلف والے گاڑی کو تنگ کیا گیا تو آوازیں اٹھنا لازمی تھا ، احمد چو شگری بلتستان کے توانا آواز ہے انہوں نے ایک پوسٹ کردی تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی
بلتستان والے نہ شعدہ باز ہے نہ شعدہ بازی پسند ہے سننے میں آرہا ہے آپ بھی مقامی آفیسروں کی تذلیل کرتے ہیں ، ذاتی طور پر بھی شکایات سننے کو مل رہا ہے
وفاق سے ائے ہوئے آفیسران ہمارے اوپر احسان مت جتائیں کہ ہم بہت دور سے خدمت کے لئے آئے ہیں ، آپ خدمت کے لئے نہیں اپنی نوکری ، عیاشی اور حکمرانی کے لیے آتے ہیں
بلتستان والے مہمانوں کی عزت کرنا جانتے ہیں تو اپنی عزت نفس محفوظ کرنا بھی جانتے ہیں ، بلتستان کو بیروت بنانے کی کسی بھی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے
چابی چور گاڑیاں کارگل سے ، چائینہ سے اور شگر سے نہیں آتے پاکستان سے آتے ہیں ، سننے میں آرہا ہے انشورنس شدہ گاڑیاں آپ کے لوگ کم قیمتوں میں فروخت کرتے ہیں بعد میں پنجاب پولیس کی مدد سے پھر واپس لینے کی کوشش کرتے ہیں
ہم نہ پنجاب ہے اور نہ ہمارے پولیس جوان پنجاب پولیس ہے
امید ہے آپ بلتستان کے عوام کو مزید تنگ نہیں کریں گے اور سابق ڈی آئی جیز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بلتستان کے اقدار کا خیال رکھیں گے

نجف علی چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baltistan Media Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share