Raja Wasid Fareed

  • Home
  • Raja Wasid Fareed

Raja Wasid Fareed Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Raja Wasid Fareed, Digital creator, .

09/07/2023

فکر معاش انسان کی تعمیری اور تخلیقی صلاحیت چھین لیتی ہے۔سارے مسائل اس سے جڑے ہیں اگر ریاست برابری کی بنیاد پر اس فکر سے انسان کو آزاد نہیں کرتی تو ریاست انسانی تخلیق کی قاتل بن جاتی ہے اگر ایک باصلاحیت انسان اسی فکر میں مر مر جییے گا تو تخلیقات کیسے ہوں اور سماجی ارتقاء کیسے آگے بڑھے گا۔پھر سماج میں صدیوں سے جمود رہے گا۔

09/07/2023

سماجی گھٹن اس قدر بڑھ چکی ہے کہ بچبن کا خوف لاشعور پرت سے نکل مخلتف قسم کی سماجی خرابی کا باعث بن رہا ہے۔ہم ان مسائل کی وجہ سماج میں تلاش کریں ان کلچرل میں تلاش کر رہے ہیں۔

04/07/2023

سائنس ایک ارتقائی علم!!

تحریر: ڈاکٹر حفیظ الحسن

دنیا میں سائنس کی ایجادات یا دریافتیں کسی ایک شخص کی بدولت نہیں ہوتیں۔ ایسا نہیں یے کہ اگر ایک شخص تاریخ میں نہ ہوتا تو آج سائنس اتنی ایڈوانس نہ ہوتی۔یہ سوچ بنیادہ سائنس کے فلسفے کے منافی ہے۔

اگر آئن سٹائن نہ ہوتا تب بھی نظریہ اضافیت کبھی نہ کبھی کوئی نہ کوئی ضرور پیش کرتا۔ سائنس ایک ارتقائی عمل ہے، یہ کوئی وجدان نہیں کہ بیٹھے بیٹھے مراقبے سے مل جائے۔اسکے لیے محنت کرنی پڑتی ہے اور ایک ہی مسئلے کو مختلف زاویوں سے، تسلسل سے سوچنا پڑتا ہے۔

مشہور فرانسیسی مفکر اور ناول نگار وکٹر ہیوگو نے کہا تھا:
"کوئی بھی شے، حتیٰ کہ دنیا کی طاقتور ترین فوج بھی، اّس خیال کو نہیں روک سکتی جسکا وقت آ چکا ہو".

سائنس میں خیالات انفرادی نہیں اجتماعی ہوتے ہیں۔ سائنس کی عمارت بنیادوں پر چلتی ہے۔آج میکسویل کی برقناطیسیت کی مساوات موجود نہ ہوتیں اور یہ نہ بتاتی کی روشنی کی رفتار ایک کانسسٹ ہے تو نظریہ اضافیت بھی نہ ہوتا۔ آج اگر ڈینش ماہرِ فلکیات اولے روئمر مشتری کے چاند آئیو کے گرہن دیکھ کر روشنی کی رفتار معلوم نہ کرتا تو نظریہ اضافیت نہ ہوتا۔ سائنس قدم بہ قدم چلتی ہے۔ سائنس میں انقلاب کا تصور نہیں، ارتقاء کا تصور ہے۔ بہت سی ایجادات یا دریافتیں جو ہمیں بالکل اچھوتی لگتی ہیں یہ دراصل کئی انسانوں کے دماغوں کی محنت ہوتی یے جو کسی ایک جگہ جمع ہو کر ایک خوبصورت، سادہ اور انہونا نتیجہ دیتی ہے۔

ٹیسلا اگر زندہ ہوتا تب بھی
الیکٹرک گاڑیاں یا وائیرلس چارجنگ نے فوراً فوراً اُسکے "چمتکاروں" سے نہیں آنا تھا۔ پتہ نہی لوگوں کو کیوں لگتا یے کہ ہر شعبے میں کوئی ہوتا یے جو چھڑی گھما کر سارے مسئلے حل کر سکتا ہے۔ سائنس ارتقائی عمل ہے، آپکو بس محنت کرنی ہوتی ہے اور ہر وقت عقل کوچوکنا رکھنا ہوتا ہے۔ پھر اس عمل میں کچھ بھی انوکھا ہو سکتا ہے جو دنیا کو بدل سکتا ہے۔
تو جس نے کوشش کی اُس نے پا لیا۔
اور علم والے اور بغیر علم والے کبھی برابر نہیں ہو سکتے۔

04/07/2023

لوگوں کے دماغ میں اِس لیے خلل پیدا ہو جاتا ہے کیونکہ وہ اس حد تک محرومی برداشت نہیں کرسکتے جو سماج ان پر تمدنی آدرشوں کے پیش نظر عائد کرتا ہے۔

#سگمنڈفرائڈ

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raja Wasid Fareed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share