کوھاٹ۔ TMA نے عیدقربان کے موقع پر19 یونین کونسلز میں قربانی کے آلائشوں کو برموقع ٹھکانے لگانے کیلئے 3 روزہ خصوصی آپریشن کا اعلان کردیا۔عوامی شکایات کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کردیاگیاہے
رابطہ نمبر۔09229260230
باقی تفصیلات اس رپورٹ میں دیکھیئے.
کوہاٹ ۔ نواحی پہاڑی علاقے مرائی بالا میں پولیس پر فائرنگ۔۔۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق مرئی واقعے میں ایس ایچ او استرزئی سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر ہے
کوہاٹ ۔ پولیس ایک سائل کی درخواست پر مرئی بالا میں ملزمان کو گرفتار کرنے گئی تھی۔
کوہاٹ ۔ ملزمان نے اپنے ۔مخالفین اور پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔
کوہاٹ ۔ ۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے مزید پولیس علاقے میں پہنچ گئی۔۔۔۔
کوھاٹ ۔۔ امام مفتی عمر فاروق و اہلیان گڑھی جات امن کمیٹی اور کوہاٹ سول سوسائٹی کے مشران کا واپڈا انسپکٹر جان محمد کی ایس ڈی او آفس میں غنڈہ گردی، بے عزتی، گالم گلوچ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ افسران سے جان محمد کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ
تفصیل اس رپورٹ میں 👇
کوہاٹ پنڈی روڈ پر گرڈ اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی ۔۔۔۔۔۔ اللہ خیر کرے
کوہاٹ: آگ لگنے سے ایک پاور ٹرانسفارمر سمیت نو فیڈر متاثر
کوہاٹ: آگ بجھانے کیلئے ریسکیو عملہ پہنچ گیا
کوہاٹ: مزید نقصان کا اندازہ آگ بجھنے کے بعد لگایا جا سکے گا ، پیسکو حکام
خیبر پختونخواہ میں غیراعلانیہ اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا وفاقی حکومت کو دوٹوک پیغام/ صوبے میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لئے آج رات تک شیڈول جاری کرنے کی ڈیڈلائن۔
اب ہوگا واپڈا کے خلاف دمادم مست قلندر۔۔!!
کوھاٹ ایم پی اے شفیع جان کا واپڈا حکام اور وفاقی حکومت کیطرف سے ہونے والے ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف ویڈیو پیغام اور وارننگ جاری کردی۔
کوھاٹ ہوائی فائرنگ سے افسوسناک حادثہ:
نئی آبادی بہادرکوٹ میں ہوائی فائرنگ نے ایک معصوم بچے کی جان لے لئ۔اور ایک بزرگ شدید زخمی۔ جسے فوری طور پر ڈی ایچ کیوں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
جاہل عوام کی ہوائی فائرنگ اور پولیس کی نااہلی نے ایک معصوم بچے کی جان لے لی۔ وضح رہے پولیس قانون کی رٹ قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔
کوہاٹ کے علاقہ خوشحال گڑھ سے غیر قانونی طور پر سونا نکالنے کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور کوہاٹ پولیس نے سخت ایکشن لے لیا۔اس حوالے سے تھانہ گمبٹ ایس ایچ او ریاض حسین نے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے اس غیر قانونی کام کو فوری بند کیا جائے۔۔مزید تفصیلات اس ویڈیو رپورٹ میں
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سخت غصے میں
جو بھی سرکاری اہلکار رشوت مانگے اسکا سر پھاڑ دیں۔
کوہاٹ بار ایسوسی ایشن اور کوہاٹ پولیس کے بیچ مسئلہ حل ہو گیا
کوہاٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر اجم ایڈووکیٹ کے مطابق ایس پی سٹی فاروق زمان نے ایس آئی طارق کو سسپینڈ اور ایس ایچ او جابر خان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے
مزید تفصیل دیکھیں اس ویڈیو میں👇👇👇
کوہاٹ: بجلی کی بندش ،چکر کوٹ کی خواتین نے یونیورسٹی روڈ احتجاجاً بند کر دیا
کوہاٹ: چار دنوں سے ٹرانسفارمر خراب ہے کوئی پرسان حال نہیں ،مظاہرین
کوہاٹ: گھروں میں پانی ناپید ہو گیا ہے ،زندگی اجیرن بن گئی ہے ،خواتین مظاہرین
کوہاٹ: نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی نے اپنا موبائل نمبر ہی بند کر دیا ہے ، خواتین مظاہرین
کوہاٹ: رکن صوبائی اسمبلی اپنے دفتر آنے کا کہہ کر چھپ جاتا ہے ،خواتین مظاہرین
کوہاٹ : شفیع جان کو ووٹ اپنی خدمت کرانے کیلئے دیا فیس بک پر اپنی تشہیر کیلئے نہیں، خواتین مظاہرین
کوہاٹ کے مشہور چھولے فروش فرید خان (المعروف پیتو چھولے والا) اپنے خیالات کا دل سے اظہار کر رہے ہیں اور عباس آفریدی کی حمایت کا اعلان کررھے ھیں کے اگر ووٹ کا صحیح حقدار اگر ھے تو وہ عباس آفریدی ھے۔
کوہاٹ پولیس زندہ باد
نہر پولیس چوکی انچارچ کوھاٹ اے ایس آئی فرمان خان کی درد دلی کے باعث منشیات کے عادی کمسن بچے کو اس کے والد کی فریاد پر کوھاٹ پولیس کی بدولت منشیات ھسپتال پشاور میں داخل کروادیا ھے۔ تاکہ اس کا علاج معالج ھوسکے۔ اور معاشرے کا مفید شہری بن کر عوام کی خدمت کرسکے۔
اس کے والد نے کوھاٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا ھے کہ ان کی بدولت سے ان کا بیٹا جلد ھی منشیات سے چھٹکارا پالے گا۔ انشاء اللہ
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں مسجد کے ساتھ موسیقی پروگرام کے حوالے سے خواجہ سراؤں کا موقف سامنے آگیا، تفصیل اس ویڈیو میں دیکھیں۔
کوہاٹ سٹی پولیس نے دو کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغوا دو لڑکوں کو بازیاب کرالیا
کامیاب کاروائی کے دوران اغوا کار سیف اللہ ولد مؤمن حیات سکنہ میروزئی کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
29 دسمبر کو 15 سالہ فہداللہ جان اور 14 سالہ عمر فاروق کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ اغوا کار کو حراست میں لیا
کارروائی کے دوران مغوی لڑکوں کو بازیاب کرکے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے
پولیس نےلڑکوں کے اغواء کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کر لیا ہے
مبینہ اغوا کار کو ایس ایچ او سٹی وقار آفریدی اور انکی پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کرلیاہے
پولیس نے اغوا واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کرکے تحویل میں لیا ہے
مغویوں کی بازیابی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال ، مؤثر تفتیشی طرز عمل اور پولیس کی دن رات انتھک محنت کا نتیجہ ہے
زیر حراست ملزم کو عدالت میں پیش کر کے انکا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے
لڑکوں کے اغوا میں ملوث دیگر شریک جرم ملزمان کی تلاش جاری ہے جنہیں جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا. ڈی ایس پی سٹی نواب خان
بحریہ ٹاون سے اغواء ہونے والا پراپرٹی ڈیلر اسماعیل نے بازیابی کے بعد بتایا ہے کہ ان کی فیملی نے اغواء کاروں کو 15 کروڑ روپے بلی ٹنگ کوہاٹ میں ادا کیے ہیں۔۔۔25 کروڑ کا مطالبہ تھا