بکاخیل نیوز

  • Home
  • بکاخیل نیوز

بکاخیل نیوز عوامی مسائل کو اجاگر کرنا،

من پسند ریٹ ایک دن میں آٹا 400 روپے خود ساختہ طور پر مہنگا کر دیا گیا محکمہ فورڈ کی ملی بھگت سے عظیم آٹا مین تھوک ڈیلرز ...
02/07/2024

من پسند ریٹ
ایک دن میں آٹا 400 روپے خود ساختہ طور پر مہنگا کر دیا گیا

محکمہ فورڈ کی ملی بھگت سے عظیم آٹا مین تھوک ڈیلرز کا فی بوری 1500 روپے کی بجائے 1900 روپے ریٹ مقرر کر دی جوکہ ضلعی انتظامیہ کے منہ پر کھلم کھلا طمانچہ ہے ،ضلعی انتظامیہ عظیم آٹا مین ڈیلرز کو گرفتار کرکے ان کا گودام سیل کرے

01/07/2024

پشاور سٹی ھيٹ انڈيکس 53 سينٹی گريڈ
بنوں ھيٹ انڈيکس 51 سينٹی گريڈ

30/06/2024

فداء آحمد شاہ امن جرگے کے دوران آگ بگولا

حمزہ ولد مختیار سکنہ بوزہ خیل  سورانی عمر 12 سال کلاس 7th پولیس سٹیشن بسیہ خیل صبح 8بجے گھر سے نکلا ہے اور لا پتہ ہے
30/06/2024

حمزہ ولد مختیار سکنہ بوزہ خیل سورانی عمر 12 سال کلاس 7th پولیس سٹیشن بسیہ خیل صبح 8بجے گھر سے نکلا ہے اور لا پتہ ہے

30/06/2024

فضل قادر شہید جیل پارک کی خالت زار ،ٹی ایم او بنوں کا زمہ داری لینے سے انکار ،عوام کا کمشنر بنوں ڈویژن سے نوٹس لینے کا مطالبہ

30/06/2024

پولیس کانسٹبل بھی بنوں کے امن کےلئے بول اٹھا

29/06/2024

سوکڑی ٹو کے عوام کا پارہ ہائی
18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ 6 گھنٹے ٹریپنگ ،
کل شام 5 بجے پیپل چوک سوکڑی میں ویلج کونسل چیئرمین اسفند یار خان نے قوم کا گرینڈ جرگہ بلا لیا ،
آر یا پار کا فیصلہ متوقع

29/06/2024


اربن ایس ڈی او واپڈا فہیم احمد سومرو سٹی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ٹریپنگ کے خاتمے کے لئے جرگے کے سلسلے میں جنرل کونسلر سٹی ٹو راخیل اسلم سے ملنے کے لئے خود پہنچ گئے ،ان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس ،راخیل اسلم سے تعاون کرنے کی اپیل

  ویلج کونسل سوکڑی ٹو چیئرمین اسفند یار خان نے کہا ہے کہ پیسکو ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہے ہیں کینٹ ون سوکڑی ٹو...
29/06/2024


ویلج کونسل سوکڑی ٹو چیئرمین اسفند یار خان نے کہا ہے کہ پیسکو ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہے ہیں کینٹ ون سوکڑی ٹو ملاگان فیڈر پر اضافی لوڈ ڈالا گیا ہے جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال بنوں کے ساتھ ملحقہ ایری گیشن کالونی ،گڑھی شیر احمد 50 کے وی ٹرانسفر ،کوٹکہ حاجی خیل گاؤں ،ریگل سینما کے 2 ٹرانسفر ،ودیگر علاقے شامل ہیں ،جوکہ غیر قانونی ہیں اور یہ دوسرے فیڈر سے ہمارے فیڈر پر منتقل کر دیا گیا ہے ، ہمارے کینٹ ون سوکڑی ٹو ملاگان فیڈر پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے زائد تجاویز ہوگیا اور ہمارے سوکڑی ٹو ملاگان فیڈر پر 8 گھنٹے بجلی کا بھی یہ حال ہے کہ ایک گھنٹے میں 300 مرتبہ ٹریپنگ کی جاتی ہے اگر پیسکو نے ہمارے فیڈر سے اضافی لوڈ ختم نہ کیا تو سوکڑی ٹو کے عوام سڑکوں پر نکلے گے پھر پیسکو کی کوئی بھی عذر قبول نہیں کرینگے اور ساری زمہ داری پیسکو پر عائد ہوگی ،ہمارے بنوں کے منسٹر ،ایم پی ایز اور ایم این اے عوامی مسائل حل کرنے کی بجاۓ اکاؤنٹس آفس میں بیٹھے ہوئے ہیں اور عوام کا حق چوسنے میں مصروف ہیں ،جون کے مہینے میں ایڈوانس فرضی بلوں کی مد میں اکاؤنٹس آفس سے فنڈز نکل رہے ہیں جوکہ غیر قانونی ہیں ،بنوں کے انٹی کرپشن والے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں عوام کے پیسوں کو بے دریغی کے ساتھ لوٹا جا رہا ہے ،عوام نے ان کوووٹ صرف اس لئے دیا تھا کہ وہ اپنی جیبیں بھرے عوامی مسائل کے حل کے لئے عوام نے ان کو ووٹ دیا لیکن موجودہ منسٹر ،ایم پی ایز اور بنوں ایم این اے نے کرپشن کی ساری حدیں عبور کر لی ،بنوں میں سیاسی بنیادوں پر 8 فیڈر ریلیف دینے کا انتخاب کسی بھی صورت قبول نہیں ،سٹی اور سوکڑی ٹو بجلی ریکوری میں 85 فیصد تک ان کی شرح ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ اور پیسکو بنوں نے میرٹ کی بجائے سیاسی ایماء پر 8 فیڈر ریلیف دینے کا انتخاب کیا جو کہ عوام ان کا یہ اقدام مسترد کرتے ہیں ،

ایمان پراپرٹی بارگین میں پراپرٹی کا بڑا سودا طے ہونے کی خوشی میں صوبت کا پروگرام جس میں چیف آف ممند خیل ملک نیاز مت اللہ...
28/06/2024

ایمان پراپرٹی بارگین میں پراپرٹی کا بڑا سودا طے ہونے کی خوشی میں صوبت کا پروگرام جس میں چیف آف ممند خیل ملک نیاز مت اللہ وزیر ،ملک وہاب خان ،ملک بیت اللہ وزیر ،قبائلی سردار چیف آف تختی خیل بکاخیل عزت مآب جناب ملک محمد سرور وزیر ،معروف بزنس مین پیر منیر شاہ ،چیف آف آخوند خیل ملک اسلم خان ،بکاخیل پراپرٹی بارگین اونر شیر ولی خان عرف لالی خان ،صدان درانی ،مومن وزیر ،سیف الرحمن ماسٹر ،سمیع اللہ وزیر ودیگر شریکِ ہیں

28/06/2024

سابق ڈسٹرکٹ ممبر سوکڑی سید کمال شاہ کا سوکڑی مشران کے ہمراہ پیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر منعقدہ جرگے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

27/06/2024


ٹی ایم اے سرکاری زبخہ خانہ سے ٹی آئرن ،گارڈر اور اینٹیں چوری ہونے پر پی ٹی آئی قیادت ٹی ایم او بنوں سے ملیں گی ملوث افراد کے خلاف کاروائی ہونگی
منسٹر اور ایم این اے کا 12 گھنٹے بجلی ریلیف 8 فیڈر کا انتخاب کسی بھی صورت قبول نہیں ،ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا
سابق تحصیل ممبر خالد خان کی میڈیا سے سنسنی خیز گفتگو

27/06/2024

تحصیل بنوں میں گین ٹیکس کا دوسرا بڑا سکینڈل سامنے آگیا ،
پہلے گین ٹیکس کی مد میں 7 کروڑ روپے غائب ہوئے تھے اب دوبارہ گین ٹیکس کی مد میں ٹریثری اور بنک رسیدیں بوگس نکلیں ،انتظامیہ خاموش

  اکاؤنٹنٹ آفس کے ملازم  کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردشِ کر رہی ہیں ، کہ 2 جولائی کو تمام ملازمین کو تنخواہیں ملے گی لیکن ح...
27/06/2024


اکاؤنٹنٹ آفس کے ملازم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردشِ کر رہی ہیں ، کہ 2 جولائی کو تمام ملازمین کو تنخواہیں ملے گی لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے ، اکاؤنٹس آفس کی جانب سے بنکوں کے لئے جاری سیلری چیک پر یکم جولائی کی تاریخ درج ہے جبکہ یکم جولائی کو تمام بنکوں کی چھٹی ہے ،2 جولائی کو نیشنل بنک آف پاکستان مین ریلوے روڈ برانچ سیلری چیک 2 جولائی کو بنوں کے تمام بنکوں کو ارسال کرینگے اور یہ سیلری چیک 4 جولائی کو ایکٹیو ہونگے اور سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 2 جولائی کی بجائے 4 جولائی کو ملے گے جبکہ 28,29,30 جون کو بشمول اتوار 30 جون رات 12 بجے تک تمام بنکوں کی شاخیں کھلی رہے گی ،لیکن اس کے باجود بھی سرکاری ملازمین کی سیلری متاثر ہونگی ،اگر اکاؤنٹس آفس بنوں دفتر کی جانب سے نیشنل بینک اف پاکستان بنوں مین برانچ منیجر کو اگر ایک لیٹر ارسال کی جائے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی 2 جولائی کو کی جائے اور ایک جولائی کو چھٹی ہونے کی وجہ سے بنکوں کو سیلری رقم 30 جون کو بھیجیں تو سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 2 جولائی کو ہوسکی گی جبکہ اکاؤنٹس آفس بنوں کے ایک ملازم کی طرف سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کی گئی جس میں سیلری چیک دکھائے گئے تھے لیکن ان کو یہ معلومات نہیں تھی کہ سیلری چیک پر 1 جولائی کی تاریخ درج ہے جس دن تمام بنکوں کی چھٹی ہے اور نیشنل بینک آف پاکستان بنوں ریلوے روڈ مین بنک بنکوں کو سیلری چیک 2 جولائی کو ہی بھیجیں گے جوکہ 48 گھنٹوں کے بعد کلیئر ہوکر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 4 جولائی کو ہی ملیں گی ،میڈیا کی جانب سے اکاؤنٹس آفس بنوں دفتر کے ملازم گوہر زاد کی جانب سے سوشل میڈیا پر آپ لوڈ ویڈیو میں نشاندہی کرانے پر انہوں نے اپنی ویڈیو ڈیلٹ کر تے ہوئے میڈیا موقف کی تصدیق کی ،اکاونٹس آفس بنوں دفتر کو چاہیے کہ وہ کل بروز جمعہ ایک ہنگامی لیٹر نیشنل بنک آف پاکستان بنوں مین برانچ منیجر کے نام لکھے کہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 2 جولائی کو ادا کرنے کے لیے تمام بنکوں کو سیلری 30 جون کو ارسال کرے ورنہ پھر سرکاری ملازمین اور بنک عملے کے درمیان 2 جولائی کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید تصادم کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ،اس تمام معاملہ کا اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان پشاور نوٹس لیں

27/06/2024

معزز سوشل میڈیا فرینڈز میں آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ بنوں لائبریری اینڈ آڈیٹوریم جو کہ غریب طلباء کی پڑنے کی جگہ ہے اور بنوں کے غریب طلباء اسی لائبریری سے کامیابی کی راہیں دیکھتے ہیں اسی لیے اگر آپ کو پتہ ہوں اور اگر آپ کہیں بنوں لائبریری جا چکے ہوں تو بدقسمتی سے کئی عرصے سے انکمپیٹنٹ سٹاف کی وجہ سے سنسان اور غیر آباد پڑی ہوئی ہے ان سٹاف والوں کو تو ہر قسم سہولیات فراہم کی گئی ہے لیکن ان غریب طلباء کے لئے نہ تو پینے کے لئے صاف پانی نے اور نہ ہی بجلی نہ پنکھے کام کرتی ہے سٹڈی روم میں پانچ، چھ پنکھے بمعہ دو ایئر کنڈیشن لگے ہوئے ہیں لیکن بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے وہ کام کے لائق نہیں ہے پورا دن میں ایک گھنٹہ بجلی نہیں ہوتی اور آج کل آپ سب کو پتہ ہے کہ ہر پرائمری سکول میں سولر پینلز لگائے گئے ہیں لیکن اس انکمپیٹنٹ سٹاف کی وجہ سے نہ تو سولر پینلز انسٹال کیے جاتے ہیں نہ یو پی ایس ہیں اور ساتھ ساتھ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ ان غریب طلباء کو پڑھنے میں کافی تکلیف کا سامنا پڑتا ہے اور ساتھ ہی آرمی کینٹ کا ایکسپریس لائن بھی موجود ہیں جو کہ پورے کینٹ کو 24 گھنٹے بجلی مہیا کرتی ہے لیکن ہمارے غریب طلباء اس شدید گرمی میں بغیر بجلی ،بغیر پانی کے پڑھتے آرہے ہیں اور بہت سے مشکلات کا سامنا پڑتا ہے
اس لیے میں بنوں لائبریری اینڈ آڈیٹوریم کے اس انکمپیٹنٹ سٹاف کو یہ واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جلد از جلد ان سٹوڈنٹس کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ان کو سولر پینلز انسٹال کی جائیں اور ساتھ ساتھ صاف ستھرا ماحول پرووائیڈر کی جائیں اور ساتھ میں بنوں ایڈمنسٹریٹشن کو بھی انفارم کرنا چاہتا ہوں کہ بنوں لائبریری اینڈ آڈیٹوریم کی جلد از جلد وزٹ کریں اور طلباء کو پڑھنے کے لئے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔
اور سب دوستوں سے ریکوسٹ ہیں کہ ان غریب طلباء کی خاطر اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ ان سب کو پہنچ جائے اور یہ پیغام میں نے ان غریب طلباء کی کہنے پر لکھا ہیں۔

نوٹ: اگر اس پیغام پر عمل نہیں ہوا تو سارے سٹوڈنٹس پولیس لائین کا جوک ہیں عبد الستار کا وہ بلاک کریں گے اور پر امن طریقے سے احتجاج کی کال دینگے جن میں بنوں یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس ، ڈگری کالجز اور ساتھ ساتھ باقی سٹوڈنٹس جو بنوں سے باہر یونیورسٹیوں میں پڑھتے ہیں اور اب سمر وکیشن پر آیے ہیں
ایک بار پھر آپ سب سے درخواست ہے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں
Deputy Commissioner Bannu Bannu News Asim Khan Bannuzai Shakoor Rasool Yousafzai Shakoor Rasool Foundation Insaf News

پنجاب زرگر ایسوسیشن بنوں صدر سیٹھ محمد ارشد خان ایڈووکیٹ کا جنرل سیکرٹری عبدالسلام بیتاب کی سربراہی میں ڈی آئی جی بنوں ع...
27/06/2024

پنجاب زرگر ایسوسیشن بنوں صدر سیٹھ محمد ارشد خان ایڈووکیٹ کا جنرل سیکرٹری عبدالسلام بیتاب کی سربراہی میں ڈی آئی جی بنوں عمران شاہد سے ملاقات ،

27/06/2024

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن میل آفس میں 6 کروڑ روپے کرپشن کی باز گشت

27/06/2024

اکاؤنٹس آفس بنوں میں کڑروں روپے کے فرضی بل نکال لئے گئے
پہلے نمبر پر ڈپٹی کمشنر بنوں دفتر،دوسرے پر سی اینڈ ڈبلیو ،محکمہ پبلک ہیلتھ ،ایری گیشن تیسرے پر ایجوکیشن ودیگر محکمہ جات

27/06/2024

بنوں اکاؤنٹس آفس میں محتلف محکمہ جات نے لاکھوں روپے نکلے آج بھی اکاؤنٹس آفس بنوں دفتر میں رش دھڑا دھڑ رقم نکالنے کا سلسلہ عروج پر

27/06/2024


سرکاری زبخہ خانے سے ٹی آئرن،گارڈر اور اینٹیں چوری کرنے کے مناظر

27/06/2024

بنوں اکاؤنٹس آفس کا اس ماہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 30 جون کی بجائے جولائی میں بنکوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

26/06/2024

بنوں کے سرکاری ملازمین کے لئے بری خبر
بنوں اکاؤنٹس آفس نے ماہ جون سیلری 30 جون کی بجائے 8 جولائی کو بنک بھیجنے کا فیصلہ ،بنکوں میں افراتفری کا خدشہ پھیل گیا ،اکاونٹس آفس بنوں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ،سرکاری ملازمین

سابق صوبائی امیدوار پی کے 101 صدر فیض محمد خان وزیر کی  صادق خان بارکزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار فیض مح...
26/06/2024

سابق صوبائی امیدوار پی کے 101 صدر فیض محمد خان وزیر کی صادق خان بارکزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

فیض محمد خان وزیر کا مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار،

فیض محمد خان وزیر کی مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا

اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہل خانہ کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے۔

26/06/2024

تھانہ کینٹ کی حدود میں سی ٹی ڈی پولیس اہلکار زبیر نامعلوم افراد کی فائ ر نگ سے جاں بحق

بنوں: تھانہ صدر کی حدود میں ڈی آئی خان روڈ پر پولیس گاڑی پر بارودی مواد کا دھماکہ ہواجس سے پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ 3...
26/06/2024

بنوں:
تھانہ صدر کی حدود میں ڈی آئی خان روڈ پر پولیس گاڑی پر بارودی مواد کا دھماکہ ہواجس سے پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ 3 راہ گیر جن میں معصوم بچہ بھی شامل ہے معمولی زخمی ہوئے جن کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

25/06/2024

جانی خیل میں فائ رنگ ،رائس خان ساکن تودہ جانی خیل جاں بحق

25/06/2024

بنوں کے علاقہ پیر پل سرہ درگاہ میں پاکستانی ڈرون حملے کے نتیجے میں چار عسکریت پسند جان بحق ہو گئے ۔ زرائع

25/06/2024

بنوں میں خواجہ سراء پر فائرنگ اور ریپ کی نیوز جیو نیوز پر

بنوں میں خواجہ سرا وں سے ریپ اور تشدد واقعہ۔نامزد ملزمان گرفتار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خواجہ سراؤں کا بنوں پریس کلب میں ہنگا...
25/06/2024

بنوں میں خواجہ سرا وں سے ریپ اور تشدد واقعہ۔
نامزد ملزمان گرفتار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خواجہ سراؤں کا بنوں پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس اور ڈی ائی جی افس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی ائی جی عمران شاہد کا نوٹس ایس ڈی پی او سٹی عمران اسلم مروت کی قیادت میں پولیس نے دو گھنٹے کے اندر اندر مبینہ ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا دوسرے ساتھی کہ گرفتاری کیلئے چھاپے جاری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بنوں کے خواجہ سراؤں کا اوباش غنڈوں کی طرف سے جنسی زیادتی، تشدد اور سرمنڈوانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ڈی آئی جی بنوں آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور روڈ پر دھرنا دیا بنوں میران شاہ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیااوباش غنڈوں کے خلاف کاروائی نہ کئے جانے اور انصاف نہ دلانے کی صورت میں ڈی آئی جی افس کے سامنے اجتماعی خود سوزی کی دھمکی دے دی قبل ازیں بنوں کے خواجہ سراؤں کے گورو رضوان المعروف نشاء، اُجالا، تلسی خوشحال اور کوکو نے اپنے درجنوں دیگر خواجہ سراء ساتھیوں سمیت پریس کلب بنوں میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے رو رو کر فریاد کیا کہ ان کی زندگیوں کوکچھ اوباش غنڈوں سے خطرہ ہے انہوں نے بار بار ہم فائرنگ کی ہے بھتہ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور ہمیں جنسی زیادتی کے لئے اٹھاتے ہیں اور اب بات یہاں تک پہنچی ہے کہ شعیب اور خمید نے گورو نشا کو تشدد کا نشانہ بنایا ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور پھر ان کا سر منڈوا دیا جو ظلم کی انتہا ہے اور ہم مزید اس کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہم بنوں میں ان لوگوں کی وجہ سے غیر محفوظ ہیں یہ لوگ بھتہ لیتے ہیں اور جنسی بھوک مٹانے کے لئے اٹھاتے ہیں اور جو خواجہ سرا ماننے کے لئے تیار نہیں ہوتا ان کو جان سے مارنے اور ضلع بدر کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں ہمیں ہراساں کرنے کے لئے ہمارے بالا خانوں پر آئے روز فائرنگ کے واقعات معمول بن چکے ہیں ہم گھر چھوڑ چکے ہیں اور اب ہمارے روزی کمانے کا یہی ناچ گانا ذریعہ ہے جو ہم سے چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے ہمیں ائے روز دھمکیاں اور فائرنگ کا سامنا کیا جاتا ہے لیکن ہمیں کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا آئین پاکستان اور قانون نے ہمیں حقوق دیئے ہیں جو ہمیں نہیں دیئے جاتے ہمیں معاشرے میں بھیڑبکریوں سے بھی زیادہ بد تر زندگی گذارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ایک ملزم گرفتار جبکہ ایک ملزم ابھی گرفتار نہیں ہوا پولیس ملزموں کو گرفتار کرکے سزا دے اور ہمیں انصاف فراہم کرے اور اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم مجبور ہوں گے اور ڈی آئی جی افس کے سامنے اجتماعی خودسوزی کریں گے کیونکہ پھر اس زندگی کا کوئی کوئی فائدہ نہیں پریس کانفرنس کے بعد انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی ائی جی افس کا رخ کیا جہاں انہوں نے روڈ میں دھرنا دے کر روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا اور انصاف کی فراہمی، خواجہ سراؤں کو تحفظ فراہم کرنے اور ملزموں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی عمران اسلم، ڈی ایس پی کینٹ عبدالخنان، اور ایس ایچ او کینٹ پولیس نفری کے ہمراہ پہنچے مظاہرین نے آدھے گھنٹہ تک بنوں میران شاہ روڈ کو بند رکھا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی بعدازاں پولیس آفسران نے کواجہ سراؤں کے مشران کے ساتھ مذاکرات کئے اور ملزمان کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہوکر چلے گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بنوں خواجہ سراؤں پر اسلحہ کی نوک پر جسمانی تشددکرنے والے مرکزی ملزم کو دو گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا ایس ڈی پی او سٹی عمران اسلم مروت کے مطابق گذشتہ روز خواجہ سراؤں جن کا تعلق چارسدہ ٹانک اور ممند ایجنسی سے تھا پر مبینہ ملزمان شعیب ،حمید نے اسلحہ کی نوک پر خو اجہ سراؤں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جس پر ڈی آئی جی بنوں ریجن عمران شاہد اورڈی پی او ضیاء الدین احمد نے واقعے کا نوٹس لیکر پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دیا جس پولیس کی بھاری نفری نے بنوں کے علاقہ ممش خیل میں چھاپہ لگایا اس دوران خواجہ سراؤں پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم شعیب کو بمعہ کلاشنکوف گرفتار کرکے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے انہوں نے کہا کہ بنوں پولیس انتہائی چوکس ہے خواجہ سراؤں سے کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی اور اُن کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا.

`نمک جیسا کردار بناؤ اپنا،🌸 نہ کوئی زیادہ استعمال کر سکے``اور نہ کوئی تمہارے بن رہ سکے🖤`ملک شیرین ملک سی ای او ملک شیرین...
25/06/2024

`نمک جیسا کردار بناؤ اپنا،🌸 نہ کوئی زیادہ استعمال کر سکے`
`اور نہ کوئی تمہارے بن رہ سکے🖤`ملک شیرین ملک سی ای او
ملک شیرین مینیجنگ ڈائریکٹر ایم ایس ایم بنوں.

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بکاخیل نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to بکاخیل نیوز:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share