Colour's Graphics

  • Home
  • Colour's Graphics

Colour's Graphics Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Colour's Graphics, Media/News Company, .

الیکشن پوسٹر بنانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔۔۔۔
02/03/2022

الیکشن پوسٹر بنانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔۔۔۔

Colour
06/01/2022

Colour

15/12/2021

اہم پریس کانفرنس //
ایم این اے مولنا جمال الدین اورجمعیت کے نامزدامیدوارسٹی میئر کفیل احمد نظامی کی اہم پریس کانفرنس
مولانا جمال الدین نے اپنی محسود برادری جنکا ووٹ یہاں ہے انکو کفیل احمد نظامی کو بھر پور سپورٹ کرنے کی درخواست اور کارکنان کو کفیل کی جیت میں اہم کردار ادا کرنا کا حکم دیا

ڈیرہ اسماعیل خانوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید آحمد کا ایک روزہ دورہ ڈیرہ اسماعیل خان اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے ...
10/12/2021

ڈیرہ اسماعیل خان
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید آحمد کا ایک روزہ دورہ ڈیرہ اسماعیل خان اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے مختلف امور پر عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں اور چہکان گاؤں کے مقام پر فرنٹیئر کانسٹیبلری پبلک سکول اینڈ کالج کا سنگ بنیاد رکھا۔

ٹانک رات کی تاریکی نامعلوم افراد نے شہری کے گھر کے دروازے بم نصب کر لیا،  بم ڈسپوزل سکواڈ کی بروقت کاروائی بم ناکارہ بنا...
10/12/2021

ٹانک رات کی تاریکی نامعلوم افراد نے شہری کے گھر کے دروازے بم نصب کر لیا، بم ڈسپوزل سکواڈ کی بروقت کاروائی بم ناکارہ بنانے میں کامیاب

تفصیلات کے مطابق ٹانک کے محلہ ڈاکٹر ربنواز میں اکبر نامی شخص کے گھر کے سامنے نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں دس کلو کے قریب بم نصب کردیا۔ شہریوں کے مطابق صبح لوگ نماز کے لئے نکلے تو دروازے ہر بم کو دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان: فوکل پرسن برائے کووڈ 19 ویکسینیشن محمد یعقوب بابڑ کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری س...
10/12/2021

ڈیرہ اسماعیل خان: فوکل پرسن برائے کووڈ 19 ویکسینیشن محمد یعقوب بابڑ کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 4 کا دورہ اور ویکسینیشن مہم کا معائنہ اومی کرون ویریئنٹ اور کورونا سے بچائو کے سلسلے میں ضلع بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کی جا رہی ہے جس میں ویکسینیشن کی ایک خوراک لینے والے طلبہ کو دوسری خوراک اور Unvaccinated بچوں کو پہلی خوراک لگائی جائے گی۔ اس موقع پر فوکل پرسن برائے کووڈ ویکسینیشن محمد یعقوب بابڑ نے شہر کے مختلف سرکاری سکولوں کا وزٹ کر کے سکول سربراہان سے ملاقات کی اور طلبہ کو ویکسینیشن کے لیے آمادہ کیا تاکہ اس مہلک وبائی مرض سے بچائو ممکن ہو۔

  ایکسن ہائے وے نے ناقص میٹریل کے استعمال پر سائیڈ وال کو بھاری مشینری کے ساتھ مسمار کرکے ٹھکیداروں کے خلاف محکمانہ کارو...
09/12/2021

ایکسن ہائے وے نے ناقص میٹریل کے استعمال پر سائیڈ وال کو بھاری مشینری کے ساتھ مسمار کرکے ٹھکیداروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کردیئے،
تفصیلات کے مطابق ایکسن ہائے وے ڈویژن جنوبی وزیرستان وحید اللہ خان نے مکین سے سلطان کوٹ روڈ پر جاری تعمیراتی کام کے معائنے کے دوران سڑک کے سائیڈ وال میں ناقص میٹریل کے استعمال پر فوری کاروائی کرتے ہوئے سائیڈ وال کو بھاری مشینری سے مسمار کردیا اور متعلقہ ٹھکیدار کے خلاف محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کردیئے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہوتی ہے جس کو عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ایمانداری کے ساتھ استعمال کرنا ہماری زمداری ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کااستعمال کسی صورت برداشت نہیں اور غیر معیاری کام کرنے والے ٹھکیدار کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا

ڈپٹی کمشنرجنوبی وزیرستان،آئی جی ایف سی ساوتھ،کورکمانڈر 11 کور  پشاورکے نام اپیل اور درخواست کہ محسود قومی جرگوں میں قوم ...
01/12/2021

ڈپٹی کمشنرجنوبی وزیرستان،آئی جی ایف سی ساوتھ،کورکمانڈر 11 کور پشاورکے نام اپیل اور درخواست
کہ محسود قومی جرگوں میں قوم سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرین،قومی مشران، عوامی نمائندے،صحافیوں کو شامل کیا جائے ورنہ (مخصوص) لوگوں کے فیصلے فائدہ مند اور پائدار نہیں ہونگے۔

منجانب؛ ملک سعید انور محسود

 #جنوبی  #وزیرستان کے نام ایک اور   #اعزاز ۔جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے سوشل ایکٹویسٹ  #عارف  #محسود کو نیشنل  #یو...
20/11/2021

#جنوبی #وزیرستان کے نام ایک اور #اعزاز ۔
جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے سوشل ایکٹویسٹ #عارف #محسود کو نیشنل #یوتھ #ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
20 نومبر کو جناح کنونشن سنٹرآسلام آباد میں ہونے والے نیشنل یوتھ ایوارڈ میں ڈپٹی سپکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے صدر وزیرستان یوتھ فورم عارف محسود کو نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کے انعقاد پر نیشنل یوتھ ایوارڈ سے نوازا ۔
یاد رہے نیشنل یوتھ ایوارڈ پروگرام میں ملک بھر کے Talented نوجوانوں اور یوتھ اکیٹویسٹ کو ایوارڈز دے گۓ ۔

Proud of you dear Arif Mehsud

پریس ریلیزمحسود ویلفئیر ایسوسی ایشن کے تحت سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈ پروگرام کا انعقادکیڈٹ کالج سپینکئی  نے میزبانی کی۔مہمان خ...
20/11/2021

پریس ریلیز
محسود ویلفئیر ایسوسی ایشن کے تحت سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈ پروگرام کا انعقاد
کیڈٹ کالج سپینکئی نے میزبانی کی۔
مہمان خصوصی برگیڈئیر جناب نیک نام محمد بیگ صاحب تھے۔
چئیرمین جناب رحمت خان صاحب، وائس چئیرمین جناب حاجی جہانزیب خان برکی ، اور پرنسپل کیڈٹ کالج سپنکئی رغزئی سمیت علاقے کے معززین، مشران، سماجی و مذہبی شخصیات، اساتذہ و طلبہ ،کلاء اور صحافی حضرات نے شرکت کی۔
چیف آرگنائزر جناب کرنل متین ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر نورزمان صاحب ، ڈپٹی سیکریٹری پی ایم ہاؤس جناب احسان محسود، سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری جناب نعمت اللہ خان ، اے سی کوہاٹ جناب روشان محسود صاحب اور ڈاکٹر فضل غنی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
اس پروگرام کے چیف آرگنائزر کرنل متین صاحب تھے۔ماوا کراچی کے کوآرڈینیٹر سر شمس اللہ اور ماوا ایجوکیشن کمیٹی کے چئیرمین جناب عبداللہ صدیقی نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض سرانجام دیے۔
شرکاء کی دلچسپی دیدنی تھی۔ پروگرام کے آغاز سے ہی آڈیٹوریم مکمل بھر گیا تھا ۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔
محسو د ویلفئیر ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین حاجی جہانزیب خان برکی نے افتتاحی کلمات پیش کیے۔ آپ نے کیڈٹ کالج سپنکئی کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس پروگرام کی میزبانی کی ۔ محسود و برکی بزنس کمیونٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ ہم ان کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے، جنہوں نے ہر موڑ پر ماوا کو سپورٹ کیا ہے۔
شرکاء کےسامنے ماوا کی 8 سالہ کارکردگی پر مشتمل ڈاکومنٹری پیش کی گئی، جسے شرکاء نے کافی سراہا۔
میٹرک ، انٹر اور شہاد ۃ العالمیۃ میں علاقے کی سطح پر نمایاں نمبرات حاصل کرنے والوں کو شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔
وزیرستان کے سرکاری سکولوں کی سطح پر بھی اعلیٰ نمبرات لینے والوں کو شیلڈز پیش کی گئیں۔
پروگرام میں جنوبی وزیرستان کے اندر کامیاب تعلیمی ادارے چلانے والے پرنسپل صاحبان اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کرام کو بھی اسناد پیش کی گئیں۔
اس موقع پر مہمان خصوصی بریگیڈئیرنیک نام محمد بیگ نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ ان شاءاللہ ماوا کے پلیٹ فارم سے اس علاقے کی تقدیر بدل جائے گی۔
ایم این اے مولانا جمال الدین صاحب نے ماوا رضاکاروں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ خدمت خلق ایک عظیم کام ہے، تاہم اس کے ثواب اور برکت کی بنیاد اخلاص پر ہے، اس لئے تمام رضاکاروں کو چائیے کہ اپنے کام میں جس قدر ہوسکے، خلوص پیدا کریں۔ ایم پی اے مولانا عصام الدین صاحب نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کی بھی ضرورت ہے۔ ماوا کو چاہئے کہ طلبہ کی اخلاقی اور دینی تربیت کےلیے بھی پروگرامات اور ورکشاپس کا انعقاد کرے۔
پروگرام میں کراچی سے تعلق رکھنے والےایم این اے جناب سیف الرحمٰن صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ حکومت کو چاہئے کہ اس علاقے کی تعلیمی ضروریات کی جانب توجہ دے ۔ بدقسمتی سے حکومت کی توجہ اس جہت کی جانب کم ہے۔
فکس اٹ کے بانی اور ایم این اے جناب عالمگیر محسود نے ماوا کا شکریہ ادا کیا، جو محسود کمیونٹی کی تعمیر و ترقی کے سلسلے میں کوشاں ہے۔
پروگرام میں سابق سنیٹر مولانا صالح شاہ نے بھی شرکت کی۔ آپ نے ماوا کی کاوشوں کو سراہا اور قومی خدمت کےسلسلے میں ہر قسم کے تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔
محسود آفیسرز فورم کے چئیرمین جناب کرنل یعقوب صاحب نے شرکاء پر زور دیا کہ جب تک ہمارے درمیان اتحاد و اتفاق قائم نہیں ہوتا، ہمارے مسائل ختم نہیں ہوسکتے۔
ماوا چئیرمین جناب رحمت خان صاحب نے فرمایا کہ یہ تنظیم کسی ایک فرد کی ملکیت نہیں، یہ ہم سب کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے اور ہم سب نے مل کر اس کے ذریعے اپنی قوم کی خدمت کرنی ہے۔ آپ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے دوردراز سے آکر پروگرام میں شرکت کی۔ اپنی تقریر کے دوران آپ نے خبیب فاؤنڈیشن کا ذکر بھی کیا، جو ماوا کے ساتھ مختلف پراجیکٹ میں تعاؤن کررہی ہے۔ آپ نے پرنسل کرنل طارق اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کی، جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں بھرپور کوشش کی۔ آپ نے پرنسپل صاحب سے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ اس کالج میں محسود قوم کے کوٹے میں مزید اضافہ کیا جائے ، تاکہ زیادہ سے زیادہ مقامی طلبہ اس معیاری ادارے سے فیض یاب ہوسکیں۔
کیڈٹ کالج سپنکئی کے پرنسل کرنل طارق نے کہا کہ ہمارا ادارہ ماوا کے لیے ہر وقت کھلا ہے ،ہماری خواہش ہے کہ ہم ایک ساتھ مل کر چلیں ، تاکہ اس علاقے سے جہالت کی تاریکیوں کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کرسکیں۔ انہوں نے فرمایا کہ میرے ادارے کی خدمات آپ کےلیے ہمیشہ حاضر رہیں گی۔
پروگرام کا اختتام مولانا جمال الدین صاحب کی دعا پر ہوا۔
پروگرام کے بعد تمام شرکاء کےلیے میس کا انتظام موجود تھا، جس کے بعد اس پروگرام کے چیف آرگنائزر کرنل متین محسود صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور انہیں رخصت کر دیا۔
ماوا پریس سیکریٹری نورولی شاہ

چیٸرمین ہلالِ احمر جناب آصف محسود کا سپن کٸی کیڈٹ کالج میں 8Th MAWA ایوارڈ شو میں شرکت ۔دورانِ خطاب آصف محسود نے وزیرستا...
20/11/2021

چیٸرمین ہلالِ احمر جناب آصف محسود کا سپن کٸی کیڈٹ کالج میں 8Th MAWA ایوارڈ شو میں شرکت ۔

دورانِ خطاب آصف محسود نے وزیرستان کے مساٸل تعلیم , صحت اور ترقیاتی کاموں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور تمام سیاسی اور زاتی اختلافات بھلا کر ایک ساتھ مل کر ان مساٸل کے حل کے لٸے اتفاق پر زور دیا ۔

آصف محسود نے محسود ویلفیٸر ایسوسی ایشن کے تعلیم کے لٸے محنت کو سراہا اور ہر پلیٹ فارم پر سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ۔

well done Asif Khan 💚💚❤❤

سماجی کارکن محمّد زادہ شہید کے قاتل ملاکنڈ لیویز کے حراست میں ۔۔۔لیکن انکے پیچھے اصل ہاتھ کس کے ہیں یہ لازمی ہے؟؟؟
16/11/2021

سماجی کارکن محمّد زادہ شہید کے قاتل ملاکنڈ لیویز کے حراست میں ۔۔۔
لیکن انکے پیچھے اصل ہاتھ کس کے ہیں یہ لازمی ہے؟؟؟

نوشہرہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر کی نگرانی میں پیشہ ور گداگروں کیخلاف کارروائی، متعدد گرفتار، مقدمات درج
13/11/2021

نوشہرہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر کی نگرانی میں پیشہ ور گداگروں کیخلاف کارروائی، متعدد گرفتار، مقدمات درج

وزیرستان کے پروفیشنل ایم ایم اے فائٹر اور گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈ  زیشان محسود ایمیچور فایٹس رینکنگ میں ساوتھ ایشیاء میں ...
09/11/2021

وزیرستان کے پروفیشنل ایم ایم اے فائٹر اور گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈ زیشان محسود ایمیچور فایٹس رینکنگ میں ساوتھ ایشیاء میں پہلے پوزیشن پے آگئے ۔ ایم ایم اے فائٹرز کی رینکنگ بنانے والے ویب سائٹ ٹپالوجی نے نئی رینکنگ جاری کر دی۔
زیشان محسود عرفان محسود فائٹ کلب کے بہترین فائٹر ہے

اسلام آبادریسر سپر سلمہ خان مروت کی گاڑی سے ٹکر دو نوجوان کچل گئے ،ایک موقع پر جاں بحق دوسرا شدید زخمی۔زرائعوقوعہ گزشتہ ...
03/11/2021

اسلام آباد
ریسر سپر سلمہ خان مروت کی گاڑی سے ٹکر دو نوجوان کچل گئے ،ایک موقع پر جاں بحق دوسرا شدید زخمی۔زرائع
وقوعہ گزشتہ رات ایف 11مرکز کےقریب پیش آیا۔زرائع
واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا،نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔زرائع

ملزمان  کی شناخت  کرنے والے کو 2 لاکھ انعام دیا جائے گا ڈیرہ پولیس تصاویر میں موجود اشخاص ڈیرہ پولیس کو مطلوب ہیں، عوام ...
01/11/2021

ملزمان کی شناخت کرنے والے کو 2 لاکھ انعام دیا جائے گا ڈیرہ پولیس
تصاویر میں موجود اشخاص ڈیرہ پولیس کو مطلوب ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ تصاویر میں موجود اشخاص کی شناخت میں مدد کریں اور ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کے نمبر (03461119384) پر رابطہ کریں!!شناخت کرنے والے کو دو لاکھ (20,0000) روپے بطور انعام دیا جائے گا۔

نوٹ!! شناخت کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس

وزیر اور محسود قوم کے درمیان ممکنہ قومی تنازعہ ٹل گیا,جنوبی وزیرستان لین دین کے تنازع میں اغوا ہونے والے دو فروٹ سے بھرے...
01/11/2021

وزیر اور محسود قوم کے درمیان ممکنہ قومی تنازعہ ٹل گیا,
جنوبی وزیرستان لین دین کے تنازع میں اغوا ہونے والے دو فروٹ سے بھرے ٹرک بازیاب,
جنوبی وزیرستان (بیورورپورٹ )تفصیلات کے مطابق
حکومتی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان خان زیب مہمند کی خصوصی ہدایات کیمطابق ڈی ایس پی شریف اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تیارزہ عالمگیر خان محسود نے تیارزہ کے مقام پر اغواء شدہ دو ٹرک بازیاب کیے۔ ذرائع کے مطابق یہ دو ٹرک فروٹ سے بھرے ہوئے تھے اور ٹھیکیدار غلام رسول وزیر کی ملکیت دے شکی کے مقام پر دونوں ٹرکوں بمعہ ڈرائیور اغوا ہو گئے تھے مخبر کی خبر پر ایس ایچ او تھانہ تیارزہ عالمگیر خان محسود نے ناکا بندی کی اور حکمت عملی کے تحت دونوں ٹرک بازیاب کیے ذرائع کے مطابق صفدر محسود کی جانب سے یہ دعوی کیا گیا کہ غلام رسول وزیر پر
میرا کافی قرض ہے جو مجھے ادا نہیں کیا جا رہا بعد ازاں
دونوں فریقین نے قانونی کاروائی کی بجائے جرگے کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی جنوبی وزیرستان پولیس ایس ایچ او تھانہ تیارزہ نے دونوں فریقین سے بیان حلفی لیا اور ضمانت لی اب 30 نومبر کو دونوں فریقین کے درمیان ثالثی کے لیے جرگہ ہوگا ڈی ایس پی شریف اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیر اور محسود قوم کے درمیان ممکنہ قومی تنازعہ بن سکتا تھا جس کو پولیس نے نہایت مہارت اور خوش اسلوبی سے حل کیا
انہوں نے ایس ایچ او تھانہ تیارزہ عالمگیر خان کی کارکردگی کو بھی سراہا اور ساتھ ہی ساتھ یقین دہانی کرائی کہ جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی

وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور کے فرزند اسلم امین خان گنڈہ پور کو ماشاءاللہ ختم قرآن پاک پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد...
01/11/2021

وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور کے فرزند اسلم امین خان گنڈہ پور کو ماشاءاللہ ختم قرآن پاک پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان پشتون تحفظ مومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی ہسپتال امد صدر رحمت شاہ کی عیادت کی اس کے بعد اقبال لالا اے ا...
01/11/2021

ڈیرہ اسماعیل خان پشتون تحفظ مومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی ہسپتال امد
صدر رحمت شاہ کی عیادت کی اس کے بعد اقبال لالا اے این پی اے کے جوائنٹ سیکٹری جگنو وزیرستانی کے ساتھ انکے صحت کے حوالے بات چیت کررہاہے

ڈی آئی خان کے پروفیشنل باکسر حبیب میاں خیل کے 2 دُدوکان چوروں کی نظر،لاکھوں کا سامان چور لے اڑے بھکر روڈ بلوچ آباد گلشن ...
28/10/2021

ڈی آئی خان کے پروفیشنل باکسر حبیب میاں خیل کے 2 دُدوکان چوروں کی نظر،لاکھوں کا سامان چور لے اڑے
بھکر روڈ بلوچ آباد گلشن میر کالونی میں واقع حبیب باکسر کے دو دوکانوں(جنرل سٹور اور پرچون) کے چھت کو توڑ کر چور لاکھوں روپے کا سامان اپنے ساتھ لے گئے۔

مبارکباد۔۔۔عوامی نیشنل پارٹی جنوبی وزیرستان__!!!جگنو وزیرستانی ضلعی جوائنٹ سیکرٹری نامزد. عوامی نیشنل پارٹی جنوبی وزیرست...
23/10/2021

مبارکباد۔۔۔
عوامی نیشنل پارٹی جنوبی وزیرستان__!!!

جگنو وزیرستانی ضلعی جوائنٹ سیکرٹری نامزد.

عوامی نیشنل پارٹی جنوبی وزیرستان ضلعی صدر صدر عزیز اللہ وزیر نے باقاعدہ کے نام جاری کرتے ہوئے .

آج باقاعدہ ان عہدہ پر ، جگنو وزیرستانی کو صوبائی الیکشن کمیشن کے منظوری کے بعد نامزد کردیا گیا ہے۔

ناموں کی منظوری ضلعی کونسل کے آئندہ اجلاس میں باقاعدہ لی جائیگی۔

عوامی نیشنل پارٹی جنوبی وزیرستان ضلعی صدر عزیز اللہ وزیر.

Battani golden night......
09/10/2021

Battani golden night......

30/08/2021

احتجاج احتجاج احتجاج۔۔۔۔

07/08/2021

جنوبی وزیرستان میں غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج جمعیت علماء اسلام کے رہنما گفتگو کرتے ہوئے۔۔۔

احتجاج۔۔۔
06/08/2021

احتجاج۔۔۔

جنوبی وزیرستان : معروف سماجی کارکن اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما جگنو وزیرستان کا کہنا ہے کہ سکروٹنی کے لیے پچھلے 9 ماہ...
15/07/2021

جنوبی وزیرستان : معروف سماجی کارکن اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما جگنو وزیرستان کا کہنا ہے کہ سکروٹنی کے لیے پچھلے 9 ماہ سے انتظار کرنے والے خاصہ داروں کی تنخواہیں بند ہیں اور طرح طرح کے بہانوں سے ان سے پیسے وصول کیے جارہے ہیں انکا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے پاس جنوبی وزیرستان کے پولیس اور خاصہ داروں کے مسائل حل کرنے کا وقت ہی نہیں ہے اور وہ پورے محسود بیلٹ کو ایک سات سکیل کے پی ایس امام شاہ کے حوالے کرکے خود خامرانگ اور انگور اڈہ کے کماو چیک پوسٹ پر دن دگنا رات چگنا کما رہے ہیں۔ جگنو کا کہنا تھا کہ اگر خاصہ داروں کی تنخواہیں اور سکروٹنی جلد از جلد نہ کی گئی تو احتجاج اور ڈی پی او کی کرپشن کے خلاف پریس کانفرنس کی جائے گی۔
جگنو وزیرستانی نے IG خیبرپختونخوا سے اپیل کی ہے کہ مشکل حالات میں علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے خاصہ داروں کی سکروٹنی جلدازجلد کمپلیٹ کرکے انہیں باقائدہ پولیس کا حصہ بنا کر تنخواہیں ریلیز کی جائیں۔

02/03/2021

إِنَّالِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ،
گینز بک اف ورلڈریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کے والد حاجی جنت خان محسود اشنگی انتقال کر گئے ہیں،نماز جنازہ آج بروز منگل دن 02:30 بجے گلشن عزیز کالونی برف خانہ نزد قریشی موڑ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کیا جائے گا۔

اللہ پاک جنت الفردوس نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دیں۔

*وزیرستان ٹائمز*

جنوبی وزیرستان وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا کل ٹانک آمد کے حوالے سے سیکیورٹی  کے سخت اقدامات کئے ہیں جس میں  ڈسٹرکٹ پولیس...
01/02/2021

جنوبی وزیرستان
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا کل ٹانک آمد کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے ہیں جس میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شوکت علی کی ہدایت پر کوئی ناخوشگوار واقع کے پیش نظر جنوبی وزیرستان پولیس کی بڑی نفری بھی بھیج دی گئی جن میں مختلف ٹیمیں ایڈیشنل ایس ایچ او لدھا فرہان علی اور ایس ایچ او سراروغہ علمگیر کی سر برائی میں ٹانک پہنچ گئی یاد رہے بہت ہی کم وقت میں جنوبی وزیرستان کی پولیس پیش وارانہ صلاحیتوں سے لیس ہوگئے آج وہ اس کے قابل ہوگئے کہ وہ کسی بھی خطرے اور حالات کا باآسانی مقابلہ کرسکتے ہیں ویسے بھی اگر دیکھا جائے تو پورے خیبر پختونخواہ میں سے زیادہ اور خطرناک کا حالات کا سامنا جنوبی وزیرستان کی پولیس کامیابی سے کر رہی ہیں جس کا سارا کریڈٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شوکت علی کو ہی جاتا ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان ،معاون آرگنائزیشن کے زیر اہتمام نجی کالج  میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا جس میں  طلباء کی بڑی تعداد نے شر...
18/01/2021

ڈیرہ اسماعیل خان ،معاون آرگنائزیشن کے زیر اہتمام نجی کالج میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا جس میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ٹیسٹ کے بعد طلباء کی کیریئر کونسلنگ بھی کی گئی جس میں طلباء کو انجینئرنگ اور میڈیکل ٹیسٹ کے بارے میں ساری معلومات فراہم کی گئیں، اسی طرح انھیں اور بھی مختلف فیلڈز کے بارے میں بتایا گیا۔
ٹیسٹ کے نتائج میں جو ٹاپ 3 ہو نگے انھیں ڈیرہ اسماعیل خان کی اچھی اکیڈمی میں فری پڑھایا جائے گا۔
ٹیسٹ میں گورنمنٹ کی طرف سے دیے گئے تمام SOPs کا خاص خیال رکھا گیا

15/01/2021

الحمدللہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے طلبہ ششماہی امتحان میں کافی محنت کے بعد مصروف ہیں

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ایکسین کا چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ کے احکامات کو چیلنج صوبائی حکومت کی جانب سے منظور شدہ تویئ خلہ...
21/12/2020

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ایکسین کا چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ کے احکامات کو چیلنج
صوبائی حکومت کی جانب سے منظور شدہ تویئ خلہ روڈ 14 فیصد بیلو پر کرنے کا انکشاف ۔چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ نے واضح احکامات جاری کیے ہیں کہ کویئ بھی محکمہ دس فیصد بیلو سے زاید نہیں جائے گا اور دس فیصد سے زاید بیلو پر ٹینڈر کرنے والوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے گا
گزشتہ روز ایکسین سی اینڈ ڈبلیو وزیرستان ہائی وے ڈویژن نے کروڑوں روپے کے ٹینڈر چودہ فیصد بیلو پر کر دیے جوکہ چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ اور ایڈشنل سیکرٹری کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے
اہلیان علاقہ کا کہنا تھا ایکسین مزکورہ کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے اور فوری طور پر ٹینڈر کو کینسل کیا جائے

جنوبی وزیرستان میں سروے کا عمل توشروع ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ جعلی سروے کے ٹوکن سامنے اگیے محسود قوم کو دونوں ہاتھوں سے ...
20/12/2020

جنوبی وزیرستان میں سروے کا عمل توشروع ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ جعلی سروے کے ٹوکن سامنے اگیے محسود قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کیا جیس کے بھی سروے ہوا ہے چیک ملا ہے وہ ڈی سی افس سی ایل سی پی میں چیک کرے کہ اس ٹوکن کا ریکارڈ موجود ہے کہ نہیں اس جعلی ٹوکن دینے کے پروگرام کچھ سرکاری اہلکار اور ملکان شامل ہے اور ساتھ میں یہ بھی بتایاکہ سروے ٹیم ایک ٹیچر ہوتا ہے وہ بھی اس دھندے میں شامل ہے انجینئر بھی بتایا جاتاہے عوام کا ڈپٹی کمشنر خالد اقبال سے نوٹس لینے کامطالبہ اور جعلی ٹوکن دینے والوں کے خلا ف کاروائی کرے
......زرائع

افسوس ناک خبر 😓 عہد نامہ کے چیف ایگزیکٹیو مقامی صحافی قیس جاوید پر مدینہ کالونی  میں نامعلوم افراد کی فائرنگ قیس جاوید ہ...
07/12/2020

افسوس ناک خبر 😓
عہد نامہ کے چیف ایگزیکٹیو مقامی صحافی قیس جاوید پر مدینہ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ قیس جاوید ہسپتال میں دم توڑ گیا زرائع

03/12/2020

عرفان محسود 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے۔۔۔🗞️

عرفان محسود کے سٹوڈنٹ محمد اویس کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپروڈ ہوگیا۔ایک منٹ میں 114 نی سٹرائکس کر کے 111 نی سٹرائکس کا ریکا...
03/12/2020

عرفان محسود کے سٹوڈنٹ محمد اویس کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپروڈ ہوگیا۔
ایک منٹ میں 114 نی سٹرائکس کر کے 111 نی سٹرائکس کا ریکارڈ توڑ دیا۔
محمد اویس نے اپنے ہم وطن کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
محمد اویس 38 گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کے شاگرد ہے۔
اس سے پہلے بھی عرفان محسود کے دو شاگردوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنائے ہے

دفعہ ایک سو چوالیس ختم یا لکشمی کی چمک،دریایے سندھ سے ریت کی ترسیل رات کے وقت جاری،کنٹومنٹ بورڈ انتظامیہ اور محکمہ معدنی...
23/11/2020

دفعہ ایک سو چوالیس ختم یا لکشمی کی چمک،دریایے سندھ سے ریت کی ترسیل رات کے وقت جاری،کنٹومنٹ بورڈ انتظامیہ اور محکمہ معدنیات کے آنکھوں پر فاطمہ کا بھائی سوار
عوامی حلقوں نے کہا کہ دریائے سندھ میں سردیوں کے موسم میں پانی کم ہونے کی وجہ سے سینکڑوں کنال زمین ریت بن جاتی ہے اور زمین مالکان محکمہ معدنیات کی ملی بھگت سے ریت نکال کر شہری علاقوں میں فروخت کرتےہے جسکے خلاف ضلعی انتظامیہ سال کے چند ماہ کےلئے ریت نکالنے پر پابندی عائد کرتی ہے
ڈیرہ اسماعیل خان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محکمہ معدنیات اور کنٹونمنٹ بورڈ اثر رسوخ رکھنے والے کو اجازت جب ایک غریب شخص اپنی زمین سے ریت نکالتا ہے تو اس کے خلاف پولیس کے ذریعے دباؤ،ایف آیئ آرز اور سیکورٹی کا بہانہ بنا کر ریت لے جانے والے ٹرالیوں کا راستہ بند کرتے ہیں
اور آخر کار انکے پیچھے ایسی کونسی طاقت ہے جو اس غیرقانونی عمل میں ملوث ہے
عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ دریائے سندھ سے رات کے وقت ریت نکالنے والے اور محکمہ معدنیات والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

سوشل ایکٹیویسٹ  #جگنو وزیرستانی کا کہنا ہے کہ گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد ایک قابل ایماندار وائس چان...
20/10/2020

سوشل ایکٹیویسٹ #جگنو وزیرستانی کا کہنا ہے کہ گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد ایک قابل ایماندار وائس چانسلر ہیں انکا سٹوڈنٹس کے ساتھ رویہ دوستانہ ہونے کے ساتھ ساتھ وہ سٹوڈنٹس کے مسائل بھی حل کرنے میں بزات خود دلچسپی لیتے ہیں۔
جگنو کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ گومل یونیورسٹی کے کسی وائس چانسلر نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا جس میں انہوں نے وزیرستان کے مختلف علاقوں میں پروگرامات میں شرکت کی جس کی وجہ سے وہاں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔
جگنو وزیرستانی نے کہا کہ انشاءاللہ عنقریب وہ وائس چانسلر کو ایک دفعہ پھر جنوبی وزیرستان کا دورہ کرنے کی دعوت دیں گے اور گومل یونیورسٹی کے تمام سٹوڈنٹس وائس چانسلر کے ساتھ شانہ بشانہ گومل یونیورسٹی کی ترقی کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔
جگنو نے امید ظاہر کی کہ وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد ایکسپیل ہونے والے طالب علموں کا مسلہ بھی حل کرینگے اور یونیورسٹی کے بہتر ماحول کے لیے تمام مسائل ٹیبل ٹاک کے زریعے حل کرینگے۔

  محسود ویلفئر ایسوسی ایشن کے بانی و سینئر رہنما غنی گل محسود نے سوشل میڈیا کے ایک بیان میں کہا ہے کہ محسود ویلفیئر ایسو...
19/10/2020

محسود ویلفئر ایسوسی ایشن کے بانی و سینئر رہنما غنی گل محسود نے سوشل میڈیا کے ایک بیان میں کہا ہے کہ محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن MWA کے محسود آئی.ڈی.پی سکیم اپنے مشہوری کےلئے کررہی ہے اور محسود ایجوکیشن سٹی MWA کی کاوشوں کے بدولت نہیں بلکہ یہ شمالی وزیرستان کے لوگوں کےلئے دیئے جانے والے پروجیکٹ کی طرح ہے، انھوں نے ایجوکیشن سٹی کو ماولے خان سرائے سے بروند منتقل کردی ہے تاکہ یہ زمین اچھی قیمت پر فروخت کی جا سکے، اس میں صوبہ خیبرپختونخوا کے اعلی افسران بھی ملوث ہے اسی وجہ سے محسود قوم ایک میڈیکل کالج، ایک یونیورسٹی سمیت انڈسٹریل اسٹیٹ بھی کھو چکے ہیں

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Colour's Graphics posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share