05/04/2024
💥 13 اپریل 2024 ریٹاٸرمنٹ ڈے 💥
( برنالہ برقیات کی تاریخ میں کسی آفیسر کی اتنی لمبی تعیناتی محکمہ کا اعتماد اور عوام کی خدمت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جاۓ گی۔یقینن یہ ریکارڈ امر رہے گا۔)
محترم جناب صفدر علی صاحب ایس ڈی او قابل فخر و تقلید انداز میں فراٸض نبھانے کے بعد 13 اپریل 2024 اپنے فرائض منصبی سے سات دن بعدریٹاٸرڈ ہو رہے ہیں آپ کی خدمات اور خدمت خلق پر روشنی ڈالنا یقینا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہوگا .
آپ نے37سال برقیات برنالہ کی ننھے پودے کی طرح اپنی سوچ نظریہ اور ویژن سے آبیاری کی ہے یہ ننھا پودا اپنی رعنائی اور بانکپن کے عروج پر پہنچتے ہوئے دو ڈویزن کی رفعتوں تک جا پہنچا.
آپ نے کمال شفقت، جمال بصیرت اور لازوال علمیت سے اپنے تجربات و مشاہدات کے سانچے میں ڈال کر قابل تقلید خدمات سر انجام دیں۔جس پر مکین علاقہ اور محکمہ برقیات آپ کے معترف ہیں.
آپ نےمکمل اعتماد دیانتداری فرض شناسی Passion,Devotion اور جذبہ ایمانی سے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ہم سب آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جانے والے نے جانا ہوتا ہے یہ طویل رفاقت جو 13 اپریل 2024 کو اختتام پذیر ہےتمام دوست اور عوام اہل علاقہ ایک ہمدرد شفیق مظہر باکردار آفیسر سے محروم ہو رہا ہے اداروں کی قانونی حدود و قیود ہوتی ہیں جس کی وجہ سے سروس مکمل ہونے پر ریٹائر ہو رہے ہیں.
ہم پر امید ہیں کہ تا دم حیات اپ کی محبت اور علاقاٸی خدمت کا سفر جاری رہے گا اپ کے جانے سے جو خلا پیدا ہو رہا ہے اسے پر کرنے کی کوشش تو کی جائے گی مگر آپ جیسا کہاں ملے گا اخر میں محترم جناب کے لیے دعا گو ہوں اللہ تعالی آپ کی عمر میں برکت عطا فرماۓ .
آپ کا کردار اور خدمات علاقے کی رگوں میں خون بن کر زندہ رہےگاکچھ لوگ اپنی سروس کا دورانیہ اس انداز میں گزارتے ہیں کہ وہ زندگی بھر کے لیے امر ہو جاتے ہیں برادر صفدر علی صاحب بھی ان آفیسران میں سے ایک ہے۔۔
آخر میں ہمارا جناب وقار احمد نور موسٹ سنٸر منسٹر صاحب سےمطالبہ اور گزارش ہے۔۔کہ جناب صفدر صاحب کو مزید دو سال کی ایکسٹینشن دی جاۓ۔۔۔