Maulana Fazl ur Rehman fans

  • Home
  • Maulana Fazl ur Rehman fans

Maulana Fazl ur Rehman fans جمیعت کا مقصد جمیعت کا پیغام
خدا کی زمیں پر خدا کا نظام

احباب شرکت فرماٸیں
25/10/2023

احباب شرکت فرماٸیں

25/10/2023
21/05/2023

محبتوں کا شکریہ ۔۔۔

فتنہ اور اس کے حواریوں کا ان شاءاللہ جلد خاتمہ ہو گا💝
14/05/2023

فتنہ اور اس کے حواریوں کا ان شاءاللہ جلد خاتمہ ہو گا💝

پشاور: جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور مرحوم کے گھر پشاور آمدپشاور: مولانا فضل...
29/04/2023

پشاور: جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور مرحوم کے گھر پشاور آمد

پشاور: مولانا فضل الرحمان نے مفتی عبدالشکور مرحوم کے اہل خانہ اور اہل علاقہ سے تعزیت کی

مولانا فضل الرحمان نے مفتی عبدالشکور مرحوم کے بھائی مولانا منیر کی دستار بندی کی

مفتی عبدالشکور جماعت کا سرمایہ تھے ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا ۔مولانا فضل الرحمان

مفتی عبدالشکور مرحوم کو جتنی بھی بڑی ذمہ داری دی گئی انہوں نے کبھی مایوس نہیں کیا۔ مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے مفتی عبدالشکور کے لئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعاء کی ۔

دنیا کا واحد لیڈر ہے ________✨جو دین اسلام کے ہر شعبے اور فن میں پورا مہارت رکھتا ہے. سیاست میں دیکھا جائے تو مفتی محمود...
28/04/2023

دنیا کا واحد لیڈر ہے ________✨
جو دین اسلام کے ہر شعبے اور فن میں پورا مہارت رکھتا ہے.

سیاست میں دیکھا جائے تو مفتی محمود لگتا ہے_
درس وتدریس میں دیکھا جائے تو امام بخاری لگتا ہے_
علم کے میدان میں دیکھا جائے مولانا رشید احمد گنگوہی لگتا ہے_
فقاہت کے میدان میں دیکھا جائے تو علامہ شاہ انور شاہ کشمیری لگتا ہے _
خطابت کے میدان میں دیکھا جائے تو عطآء اللّٰہ شاہ بخاری لگتا ہے_
تصوف کے میدان میں دیکھا جائے تو اشرف علی تھانوی نظر آتا ہے _
قیادت کے میدان میں دیکھا جائے تو شیخ الہند نظر آتا ہے استقامت کے میدان میں دیکھا جائے تو حسین احمد مدنی نظر آتا ہے_
بصیرت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو احمد علی لاہوری نظر آتا ہے

غرض یہ کہ موجودہ دور میں روئے زمین پر اکابر دیوبند کا حقیقی جانشین اور ترجمان قائد ملت اسلامیہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب ہے.______⭐

الحمدللہ__________🥰❤️

سب لیٹ چکے۔۔۔ سب نے یوٹرن لے لیا۔۔۔ اگر کوئ اپنے نظریے، اپنی فکر اور ملک و قوم کے مفاد کے لیے ڈٹ کے کھڑا ہے تو وہ یہی مر...
28/04/2023

سب لیٹ چکے۔۔۔ سب نے یوٹرن لے لیا۔۔۔ اگر کوئ اپنے نظریے، اپنی فکر اور ملک و قوم کے مفاد کے لیے ڈٹ کے کھڑا ہے تو وہ یہی مرد قلندر ہے

اسلام آباد انٹرنیشنل آئیرپورٹقائد جمعیت علمائے اسلام پاکستان حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب کی حکم پر مرکزی عاملے کی اجلاس...
26/04/2023

اسلام آباد انٹرنیشنل آئیرپورٹ

قائد جمعیت علمائے اسلام پاکستان حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب کی حکم پر مرکزی عاملے کی اجلاس میں شرکت کرنے کےلئے صوبائی امیر بلوچستان ، وفاقی وزیر ہاؤسنگ حضرت مولانا عبدالواسع صاحب اور مرکزی فنانس سیکرٹری MNA حضرت مولانا صلاح الدین ایوبی صاحب بخیر وعافیت اسلام آباد پہنچ گئے

دارلعلوم دیوبند 🌹✌
26/04/2023

دارلعلوم دیوبند 🌹✌

ہمارا حافظ حمد اللہ 💛⁦❤️⁩💙
26/04/2023

ہمارا حافظ حمد اللہ 💛⁦❤️⁩💙

‏سوال: مولانا فضل الرحمن کیا ہے ؟ معلومات کیلئے یہ تحریر ہر بندہ ضرور پڑھ لیں۔ ہر سوال  کا جواب ثبوت کے طور پر بھی مل سک...
26/04/2023

‏سوال: مولانا فضل الرحمن کیا ہے ؟

معلومات کیلئے یہ تحریر ہر بندہ ضرور پڑھ لیں۔ ہر سوال کا جواب ثبوت کے طور پر بھی مل سکتا ہےمعلومات کیلئے یہ تحریر ہر بندہ ضرور پڑھ لیں۔ ہر سوال کا جواب ثبوت کے طور پر بھی مل سکتا ہےضرور پڑھ لیں۔ ہر سوال کا جواب ثبوت کے طور پر بھی مل سکتا ہےمعلومات کیلئے یہ تحریر ہر بندہ ضرور پڑھ لیں۔ ہر سوال کا جواب ثبوت کے طور پر بھی مل سکتا ہے

مولانا فضل الرحمن صاحب دامت برکاتہم صحافی حضرات و سیاستدانوں اور اکابرین اسلام کی نظر میں

1. جسٹس سید افضل حیدر تحریک بحالی جمہوریت کے صفحہ 77 میں لکھتے ہیں آئی ایس آئی کے مالی امور کے نگران جنرل نصرت سے ایک بار پوچھا کہ پاکستان میں کوئی ایسا سیاستدان بھی ھے جس نے ایجنسیوں سے رقم نہ لی ہو جنرل صاحب نے کہا صرف ایک ھے وہ ھے مولانا فضل الرحمن،

2. مولانا فضل الرحمن کی اس وقت حیثیت وہی ھے جو کسی زمانے میں مولانا عبیداللہ سندھی رحمتہ اللہ علیہ کی تھی انکی باتیں لوگوں کے فہم و ادراک سے بالاتر ہوتی تھیں اور وہ مولانا سندھی رحمتہ اللہ علیہ کو طنز و تشنیع کا نشانہ بناتے تھے وقت نے مولانا سندھی رحمتہ اللہ علیہ کو سچا اور درست ثابت کیا،
(ڈاکٹر قبلہ ایاز صاحب سابق وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی)

3. مفتی محمود رحمتہ اللہ علیہ کے جنازے پر جنرل ضیاءالحق نے کہا آج مولویوں کی سیاست ختم ہوگئی تو نواب زادہ نصراللہ مرحوم نے مولانا فضل الرحمن صاحب کا ہاتھ پکڑ کر کہا نہیں جنرل صاحب مفتی صاحب کی سیاست جوان بن کر سامنے آگئی ھے،

4. میرے نزدیک سیاسی فہم اور ادراک میں مولانا فضل الرحمن کا کوئی ثانی نہیں صدر یا وزیراعظم بننا ان کے لیے مشکل کام نہ تھا انکا گیٹ اپ انکی راہ میں رکاوٹ ھے،
(عطاءالحق قاسمی معروف کالم نگار)

5. سیاست میں میرا آئیڈیل مولانا فضل الرحمن ھے میں نے بہت سے سابق اور حاضر سیاستدانوں اور علماء کی زندگی کا تھوڑا سا مطالعہ کیا مگر حضرت کا ھمسر دور دور تک نہیں،
(وسعت اللہ خان بی بی سی اردو مبصر)

6. مولانا فضل الرحمن ایسے مجموعہ کمالات ہیں کہ انکی صفات عالیہ کا احاطہ کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ھے، انکی گفتگو میں ایسی شیرینی ھے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف جیسے جید سیاستدان بھی سر دھنتے رہتے ہیں،
(عرفان صدیقی کالم نگار)

7. دلیل انکے ہاتھ کی چھڑی اور منطق انکی جیب کی گھڑی ھے فصاحت انکے گھر کی لونڈی اور بلاغت انکے سامنے دست بستہ کھڑا رہتا ھے،
(عرفان صدیقی)

8. 23 مارچ 2013 کو مشہور کالم نگار رؤف کلاسرا اپنے کالم میں لکھتا ھے کہ میں نے قلم کے ذریعے مولانا کی بہت مخالفت کی آج میرے پاس ممبران اسمبلی کے کئی کیس موجود ہیں لیکن مولانا اور انکی جماعت کا ایک بھی رکن اسمیں نہیں ھے،

9. مولانا فضل الرحمن کی بڑی کامیابی یہ ھے کہ انھوں نے عسکریت پسندی فرقہ واریت اور دھشت گردی کے بڑے بڑے بحرانوں کے دوران اپنی جماعت کو ان فتنوں سے بچائے رکھا، (سبوخ سید)

10. قیادت کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہیں جبکہ سیاست میں انکا کوئی ثانی نہیں شیر اور بکری کو ایک گھاٹ میں پانی پلا سکتے ہیں اور آگ اور پانی کو ایک کرکے ساتھ چلا سکتے ہیں، (سلیم صافی)

11. اگر مولانا شیو کرکے پینٹ کوٹ پہن لیں تو سارے سیاستدان انکے پیچھے چلیں،
(نذیر ناجی)

12. مولانا ذھین ترین سیاستدان ہیں،
(حامدمیر)

13. کسی بھی نیشنل یا انٹرنیشنل ایشوز پر جب تک مولانا فضل الرحمن اسمبلی میں بات نہ کریں کسی کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ اصل ایشو کیا ھے،
(شیخ رشید)

14. ہر بات کو دلیل سے ثابت کرنے میں مولانا فضل الرحمن کا کوئی ثانی نہیں،
(نعیم الحق ترجمان پی ٹی آئی)

15. مولانا فضل الرحمن بڑے درجے کے سیاستدان ہیں موجودہ دور میں انکے مقابلے کا سیاستدان ملنا مشکل ھے،
(اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ)

16. تمام سیاستدانوں میں سب سے ذہین اور زیرک سیاستدان مولانا فضل الرحمن ہیں،
(حامدمیر)

17؟ موجودہ دور میں مولانا فضل الرحمن صاحب وہ عظیم ہستی ھے جس کی ھیبت اور گن گرج سے بڑے بڑے فرعونوں کے ایوان متزلزل ھوجاتے ہیں
اور جس کی للکار سے باطل پرستوں میں کھلبلی مچ جاتی ہے
اہل حق کا یہ ترجمان اور پاسبان نہ کبھی جھکا ہے اور نہ بکا
بلکہ ھم نے اسے ھمیشہ ظلم وجبر اور استبدادیت کے خلاف صف اول میں پایا ھے

بابائے صحافت ترجمان حق وصداقت
مولانا محمد نعیم ترین

18 جمعیت علمائے اسلام ھماری اور ھم جمعیت علماء اسلام کی قوت ہیں، (امام کعبہ)

سی پیک کا خالق مولانا فضل الرحمن ھے،
(چینی سفیر)

19. میرا وعدہ ھےآج کے بعد قائد جمعیت جو فیصلہ کریں کسی حوالے سے کریں میں انکے ساتھ کھڑا ہوں گا،
(محمود خان اچکزئی چئیرمین PMAP)

20. پاکستان میں اقلیتوں کو صرف مولانا فضل الرحمن ہی حق دے سکتا ھے،
(بشپ نذیر عالم)

22 . قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب علماء کے سر کے تاج ھیں،
(مفتی محمد حسن صاحب لاہور

23. خدا کی قسم سال میں 12 مرتبہ بخاری شریف پڑھانا آسان ھے لیکن پارلیمنٹ میں ان بے دینوں کے ساتھ ایک گھنٹہ مقابلہ کرنا دشوار ھے،
(مفتی زرولی صاحب)

24. میں یقینا اس کے لیے تیار ہوں کہ میں نے قاعدہ سے لیکر دورہ حدیث تک جتنا پڑھا ھے اور پھر فراغت کے بعد جتنا درس دیا ھے اور جو تصوف کیا ھے اور رات میں جتنے نوافل یا تلاوت کیا ھے یعنی ساری زندگی کی عبادت کے ثواب کو میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کو دینے کیلیے تیار ہوں اگر وہ صرف اور صرف ایک تقریر کا ثواب جو
25. اسمبلی میں کی ھے وہ ثواب مجھے دے دیں،
(شیخ الحدیث مولانا اللہ بخش کا دوران درس خطاب)

26. دس ھزار عابدوں کی اخلاص سے بھری عبادت، ایسے عابد جو عالم بھی ہوں ایک طرف اور مولانا فضل الرحمن کا صرف وجود اسمبلی میں ان عابدوں کی عبادت سے افضل ھے افسوس کہ نادان ہیں وہ لوگ جو بے تحقیق اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتے ہیں،
(حضرت خواجہ خان محمد رحمتہ )

27. مولانا فضل الرحمن اگرچہ میرا شاگرد ھے لیکن سیاست میں وہ میرا امام ھے، (مولانا شیر علی شاہ صاحب )

28. مولانا فضل الرحمن علماء دیوبند کا نمائنده و ترجمان ھے، (مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر مدظلہ)

29. مولانا فضل الرحمن امت مسلمہ کیلئے عظیم سرمایہ ھے
، (مولانا عبدالمجید ندیم صاحب)

30. تم نے مولانا فضل الرحمن کو سیاست کے میدان میں دیکھا ھےخدا کی قسم ہم نے رات کو تہجد میں روتے ہوئے دیکھا ھے، (علامہ خالد محمود سومرو شھید )

31. جو میرے مولانا فضل الرحمن کو امیر نہ مانے وہ میرا کارکن نہیں اگرچہ وہ خود کتنا بڑا عالم ھو، (بقول مولانا حق نواز جھنگوی شہید )

32. جمعیت وہ نظریہ رکھتی ھے جس نظریے پر کلمہ بھی مجبور کرتا ھے جو شخص کلمہ پڑھ لے گا وہ جمعیت علمائے اسلام اور اسکے پروگرام سے ہٹ نہیں سکتا، (مولانا حقنواز جھنگوی شھید رحمتہ اللہ علیہ)

33. مولانا فضل الرحمن امت مسلمہ کے عظیم سرمایہ ہیں قائد جمعیت میرے قائد ہیں کیونکہ بانی سپاہ صحابہ مولانا حقنواز جھنگوی شھید رحمتہ اللہ علیہ بھی انکو اپنا قائد مانتے تھے جو شخص قائد جمعیت کیخلاف زبان استعمال کرے گا اسکا میری جماعت سے کوئی تعلق نہیں، (مولانا احمد لدھیانوی صاحب کا خانیوال میں خطاب)

34. سپاہ صحابہ سیاسی جماعت نہیں ھے میرا سیاسی تعلق جمعیت علماء اسلام سے ھے،
(مولانا علی شیر حیدری شھید خطبات حیدری جلد 1 صفحہ 200)

35. وفاق المدارس علماء دیوبند سمیت تمام دینی قوتیں مولانا فضل الرحمن کے ہاتھ مضبوط کریں گی، (مولانا اورنگزیب فاروقی)

36. مولانا یوسف لدھیانوی شھید رحمتہ اللہ علیہ نے قائد جمعیت کو حج کے موقع پر میدان عرفات میں سلاسل اربعہ (چشتیہ قادریہ نقشبندیہ سہروردیہ) میں اپنی جانب سے اجازت و خلافت سے سرفراز کرتے ہوئے فرمایا آپ جس منصب پر فائز ہیں یعنی جمعیت علماء اسلام کی امارت اتنا عظیم منصب ھے کہ اس پر ھمیشہ ھمارے اکابر علماء نے صاحب نسبت افراد کا تقرر کیا ھے میرے دل میں آیا کہ آپ کو جب اللہ نے یہ منصب علماء کرام کے ذریعے دلوا دیا ھے تو آپ صاحب نسبت ہوں اسلئے میں آپ کو اپنے سلسلہ کی خلافت دیتا ہوں،
(ماھنامہ بینات حضرت لدھیانوی نمبر صفحہ783)

37. جمعیت علماء اسلام پر ہر دور میں اولیاء اللہ تعالی کے نیک بندے جن میں علم تقوی استقامت علی الحق اور حق کیلیے جان دینے کی صفت، یہ تمام اوصاف اللہ کی طرف سے جن بندوں کے اندر موجود تھے یا ہیں یہ ھماری خوش قسمتی ھے کہ وہ اللہ کے نیک بندے جمعیت علماء کے ساتھ وابستہ اور سرپرستی فرما رہے ہیں،
(مفتی نظام الدین شامزئی شھید خطبات شامزئی جلد 1 صفحہ 312)

38. مولانا فضل الرحمن مفتی مرحوم کے ہونہار فرزند رشید ہیں اللہ تعالی نے ذہانت و فطانت کے ساتھ بلاغت و فصاحت سے اظہار مافی الضمیر اور اپنے مؤقف کی تائید و ترجمانی اور زمانہ شناسی کی اعلی صلاحتیوں سےنوازا ھے،
(مولانا سمیع الحق صاحب سربراہ جمعیت س)

39. مولانا فضل الرحمن جیسا لیڈر نہ حزب اقتدار میں ھے نہ حزب اختلاف میں،
(مولانا سلیم الله خان صاحب رحمتہ)

40. مولانا فضل الرحمن کو لاکھوں علماء صلحاء اور مشائح و شیوخ الحدیث کا مکمل اعتماد حاصل ھے لہذا انکی مخالفت یا انکی جماعت کی مخالفت یہ شخصیات کی مخالفت نہیں بلکہ پورے دین کی مخالفت ھے قائدجمعیت کی مخالفت دیندار نہیں بلکہ بے دین ہی کرسکتا ھے،
(حضرت مولانا عزیزالرحمن جالندھری )

41. مولانا فضل الرحمن جب خطاب کیلئے کھڑا ہوتا ھے تو ایسا لگتا ھے کہ ان کے سامنے کتاب کھلی ھوئی ھے،
(مولانا محمد عبداللہ صاحب)

42. اس دور میں اگر کوئی شیخ الہند کے وراثت کا حق ادا کر رھا ھے تو وه مولانا فضل الرحمن ھے، (مولانا عبدالله شاہ مظہر صاحب تحريك غلبه اسلام)

43. میں جب دینی جماعتوں کے قائدین کے ناموں پر نظر ڈالتا ھوں تو مولانا فضل الرحمن کا نام مجھے ستاروں کے درمیان میں چاند جیسا نظر آتا ھے،
(مولانا اسلم شیخوپوری شہید رحمتہ اللہ علیہ)

44. لوگ ھمیں کہتے ھیں کہ آپ کیوں مولانا فضل الرحمن کو اتنا زیادہ چاھتے ھو تو ھم کہتے ھیں کہ دور حاضر میں ھمیں مولانا سے بڑھ کر کوئی لیڈر دکھا سکتے ھو تو دکھاؤ ھم اس کے پیچھے چلنے کیلئے تیار ھیں،
( مولانا ڈاکٹر منظور مینگل مدظلہ)

45. دلیل کے میدان میں مولانا کا کوئی ثانی نہیں،
(شاھین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا صاحب)

46 جب مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں قافلہ انڈیا جارہا تھا تو ہندوستان کے ایمیگریشن عملہ اتنے سارے علماء کو دیکھ کر حیران ھو گئے جب انھیں معلوم ہوا تو سب سے بڑے آفیسر نے کہا مولانا فضل الرحمن مسلمانان عالم کا بالعموم اور انڈیا کے مسلمانوں کا بالخصوص مقبول رہنما ھے، (مولانا الله وسایا صاحب، ماہنامہ لولاک)

47. حیدر آباد سندھ کے حضرت عبدالکریم بیروی شریف فرماتے ہیں ایک دن میں عشاء کی نماز کے بعد سوگیا خواب دیکھتا ہوں کہ ایک گندے پانی کی نہر ھے اور سب لوگ اسکی طرف بھاگ رہے ہیں اور اس سے پانی پی رہے ہیں میں یہ سارا معاملہ دیکھتا رہا اچانک میری نظر ایک شخص پہ پڑی جو نہر کے کنارے کھڑا تھا اور ان لوگوں کو اس گندے پانی سے روک رہا تھا جب میں اس شخص کے قریب گیا تو وہ شخص مولانا فضل الرحمن تھے اچانک میری آنکھ کھل گئی بس اس دن سے مولانا فضل الرحمن کا معتقد بن گیا اور بیعت کے لیے شرط رکھی کہ جو بھی مجھ سے بیعت کرے گا وہ سب سے پہلے اپنے گھر پر جمعیت کا جھنڈا لہرائے گا،

48 حضرت مولانا فضل الرحمن انتہائی ذھین و فطین عالم دین ہیں انہیں ذہانت و فطانت وراثت میں ملی ھے وہ تمام خوبیاں جو حضرت مفتی محمود رحمتہ اللہ علیہ میں تھیں، حضرت مولانا فضل الرحمن میں پائی جاتی ہیں حریفوں کو قلت تعداد کے باوجود شکست دینے کا تجربہ رکھتے ہیں،
(شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک صاحب منصورہ لاھور، سابق Mpa و مرکزی رہنما جماعت اسلامی)

پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن صاحب اس ملک میں اسلام کی سر بلندی کیلئے ہمارے لیئے امید کی ایک کرن ہیں، جو اسمبلی میں دین اسلام کی سر بلندی اور مدرسوں کی حفاظت کی بات کرتے ہیں۔ اب ہمارا حق بنتا ہے کے ہم مولانا کا ساتھ دیں اور میری دعا بھی ہر وقت مولانا صاحب کے ساتھ ہے۔

لمبے بال گرگئے.. لیکن الحمداللہ پگڑیاں آج بھی اپنے آب و تاب کے ساتھ قائم و دائم ہیں❤
24/04/2023

لمبے بال گرگئے..
لیکن الحمداللہ پگڑیاں آج بھی اپنے آب و تاب کے ساتھ قائم و دائم ہیں❤

24/04/2023

‏ڈی آئی خان :جس نے ملک کو دیوالیہ کیا اس سے مذاکرات کس لیے کریے۔
اس وقت پاکستان مخالف لابی کا فرنٹ مین کا کردار آئی ایم ایف ادا کر رہا ہے ہے ہے۔ مولانا فضل الرحمان

حضرت مفتی کفایت اللہ صاحب کی ڈیرہ اسماعیل خان میں قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب سے ملاقات ،
24/04/2023

حضرت مفتی کفایت اللہ صاحب کی ڈیرہ اسماعیل خان میں قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب سے ملاقات ،

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maulana Fazl ur Rehman fans posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share