Jhelum News Updates

  • Home
  • Jhelum News Updates

Jhelum News Updates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jhelum News Updates, News & Media Website, .

Like and Follow our page Jhelum News Updates to get daily news updates about District Jhelum
ضلع جہلم اور گردونواح کی خبروں کیلیے ہمارے پیج #جہلم نیوز اپڈیٹس کو لائک اور فالو کریں

03/05/2022
شوال المکرم 1443 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔ لہذا عید الفطر (یکم شوال) 3 مئی، 2022 بروز منگل کو ہو گی۔ مولانا سید محمد عب...
01/05/2022

شوال المکرم 1443 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔ لہذا عید الفطر (یکم شوال) 3 مئی، 2022 بروز منگل کو ہو گی۔ مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کر دیا

وزارت مذہبی امور نے حج کی درخواستیں جمع کروانے کا اعلان کر دیا۔حج درخواستوں کی رجسٹریشن یکم تا 13 مئی آن لائن وزارت مذہب...
30/04/2022

وزارت مذہبی امور نے حج کی درخواستیں جمع کروانے کا اعلان کر دیا۔

حج درخواستوں کی رجسٹریشن یکم تا 13 مئی آن لائن وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ کے ذریعے خود کریں یا 9 تا 13 مئی نامزد بینکوں کے ذریعے رجسٹرڈ کروائیں۔ یاد رکھیں ٹوکن رقم 50 ہزار روپے اپنے قریبی نامزد بینک میں جمع کرانا لازمی ہے۔

دیگر ہدایات کیلئے وزارت کی ویب سائٹ، حج ہیلپ لائن اور اخبارات میں ملاحظہ فرمائیں

#حج2022

جہلم: شہیدوں غازیوں کی سرزمین جہلم کا ایک اور بیٹا  اپنی دھرتی ماں پر قربان ہو گیا۔تفصیلات کےمطابق جادہ جہلم کا رہائشی ت...
22/04/2022

جہلم: شہیدوں غازیوں کی سرزمین جہلم کا ایک اور بیٹا اپنی دھرتی ماں پر قربان ہو گیا۔

تفصیلات کےمطابق جادہ جہلم کا رہائشی تیمور حسن بٹ عرف وکی آج وطن عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہو گئے۔

شہید تیمور حسن بٹ پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا، دوسال قبل شہید تیمور کی شادی ہوئی، شہید تیمور کی ایک سال کی بیٹی بھی ہے۔

شہید تیمور حسن بٹ کے والد نے بتایا کہ تیمور کو شروع سے پاک فوج میں جانے کا اور وطن کی خاطر قربان ہونے کا شوق تھا۔ آج مجھے فخر ہے کہ میں ایک شہید کا والد ہوں۔

اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے لواحیقن کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ امین

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ وقتی طور پر روک دیا
22/04/2022

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ وقتی طور پر روک دیا

صدر پاکستان عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر پاکستان کی تمام اسمبلیوں کو تحلیل کر دیا۔
03/04/2022

صدر پاکستان عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر پاکستان کی تمام اسمبلیوں کو تحلیل کر دیا۔

 #جہلم دینہ: لکھ پتی بھکاری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، بھکاری کی جیب سے تین لاکھ انسٹھ ہزار ایک سو روپے برآمد، پولیس تھانہ د...
10/03/2022

#جہلم دینہ: لکھ پتی بھکاری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، بھکاری کی جیب سے تین لاکھ انسٹھ ہزار ایک سو روپے برآمد، پولیس تھانہ دینہ نے گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد اکرم گوندل ڈی ایس پی ٹریفک جہلم کی سربراہی میں محمد سعید ASI اینٹی بیگر سکواڈ نے کاروائی کرتے ہوئے بشیر احمد ولد راجہ خاں ساکن سرائے عالمگیر ضلع گجرات کو گرفتار کیا جو شارع عام پر عوام الناس کو زبردستی بھیک دینے پر مجبور و پریشان کر رہا تھا۔ جب ملزم کی تلاشی لی گئی تو اس کی جیب سے کے عوام الناس سے زبردستی بھیک مانگی ہوئی رقم مبلغ 3 لاکھ 59 ہزار 100 روپے برآمد ہوئی۔ رقم کو قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ بھیک مانگنا جرم ہے عوام الناس کو چاہیے کہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں۔ اینٹی بیگر سکواڈ کی کاروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ڈی ایس پی ٹریفک جہلم اور ان کی ٹیم کو بھرپور شاباش اور تعریفی اسناد دی گئی۔

 #جہلم: پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں پنڈی سید پور میں گزشتہ رات بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ملبے کے نیچے آ کر 65 سالہ خاتون ج...
09/03/2022

#جہلم: پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں پنڈی سید پور میں گزشتہ رات بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ملبے کے نیچے آ کر 65 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ 10 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں پنڈی سید پور میں چھت گرنے سے 65 سالہ زہرہ بی بی زوجہ محمد ایوب کو زخمی حالت میں ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہیڈ انجری کی وجہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی جبکہ دس سالہ بچہ عبیداللہ ولد محمد طیب کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

چھت خستہ حال ہونے کی وجہ سے گری۔ ریسکیو ذرائع

 #جہلم جہلم: پنڈدادنخان کے سپوت جہلم انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ۔ تفصیلات کے مطابق محمد رمضان گجر مرحوم کے بیٹے پنڈدادنخا...
09/03/2022

#جہلم جہلم: پنڈدادنخان کے سپوت جہلم انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ۔

تفصیلات کے مطابق محمد رمضان گجر مرحوم کے بیٹے پنڈدادنخان شہر کے ینگ فاسٹ بولر نعیم گجر جہلم انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہوگئے ہیں اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک نعیم گجر کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار فرمائیں اور وہ جلد ہی پاکستان کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہوکر اپنے پیارے شہر پنڈدادن خان اور ملک پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کریں۔ آمین

جہلم کے نواحی علاقہ نوگراں کے قریب بریک فیل ہو جانے سے ویگن الٹ گئی، پانچ افراد زخمی۔ ریسکیو ذرائع
05/03/2022

جہلم کے نواحی علاقہ نوگراں کے قریب بریک فیل ہو جانے سے ویگن الٹ گئی، پانچ افراد زخمی۔ ریسکیو ذرائع

 #جہلم: تھانہ منگلا کی حدود میں ہونے والےاندھے قتل کا ملزم تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے 72 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔تفصیلات ...
04/03/2022

#جہلم: تھانہ منگلا کی حدود میں ہونے والےاندھے قتل کا ملزم تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے 72 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ منگلا کو مقتول نزاکت حسین ولد محمد ایوب کی تشدد زدہ جلی ہوئی نعش ملی جس پر انہوں نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعم فریال کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ، ساجد محمود سب انسپکٹر اور انچارج آئی ٹی لیب پر مشتمل ایک تحقیقی ٹیم تشکیل دی گئی، جنہوں نے موقع سے تمام شواہد اکھٹے کرتے ہوئےمقتول کی جیب سے 2 عدد سمیں برآمد کر لیں۔

چنانچہ ان موبائیل سموں کی مدد سے پولیس ملزم تنویر حسین ولد محمد اکرم ساکن بھرٹہ تک پہنچی۔ اس تمام تحقیق میں جدید سائنٹیفک ذرائع اور ہیومین انٹیلیجنس ریسورسز کو بروئے کار لایا گیا، جس کی وجہ سے 72 گھنٹے کے قلیل وقت میں مقتول نزاکت کے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ بعدازاں ملزم نے دوران تفتیش اعترافِ جرم کیا کہ پیسوں کے لین دین کی وجہ سے اس نے قتل کیا۔

تھانہ منگلاپولیس کی کارکردگی پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ایس پی انویسٹی گیشن جہلم، ڈی ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ ان کی ٹیم اور انچارج آئی ٹی لیب کو تعریفی اسناد دیں۔

 #جہلم: پنڈدادنخان میں 15 سالہ لڑکی کی سکول یونیفارم میں لاش ملی ہے۔ لاش پرانی ہونے کی وجہ سے پولیس کو شناخت میں مشکلات ...
01/03/2022

#جہلم: پنڈدادنخان میں 15 سالہ لڑکی کی سکول یونیفارم میں لاش ملی ہے۔ لاش پرانی ہونے کی وجہ سے پولیس کو شناخت میں مشکلات درپیش ہیں۔

تفصیلات کےمطابق کل مورخہ28/02/22 پنڈدادنخان کے نواحی علاقے کوٹ کچہ دریا سے نہایت بوسیدہ حالت میں ایک لاش ملی ہے جس کے ظاہری خدوخال سے نامعلوم نعش کی عمر قریب بارہ سے سترہ سال ہے جس نے پرائمری سکول کا یونیفارم نیلے رنگ کی قمیض پہن رکھی ہے لاش دس سے پندرہ روز پرانی ہے

نامعلوم بچی کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد لاش کو دریائے جہلم میں پھنک دیا گیا تھا جو آج کوٹ کچہ کے مقام سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے تفتش شروع کر دی ہے۔ تاہم لاش پرانی ہونے کی وجہ سے پولیس کو شناخت میں مشکلات درپیش ہیں۔

 #جہلم : آئی جی پنجاب کی ہدایت پر  پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد۔تفصیلات کےمطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر  پولیس لا...
28/02/2022

#جہلم : آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد۔

تفصیلات کےمطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں نے شرکت کی۔

ڈی ایس پی سٹی ابراھیم وڑائچ نےسلامی کے بعد پریڈ کا معائنہ اور جوانوں کا ٹرن آوٹ چیک کیا۔

ڈی پی او رانا طاہر رحمان خان نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کے انسداد کے لئے پولیس افسران کا فٹ ہونا بہت ضروری ہے۔ نظم وضبط اور پولیس افسران کو چاق و چوبند رکھنے کیلئے ایسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

 #جہلم دینہ میں 45 سالہ نامعلوم شخص قتل، کھیتوں سے تشدد زدہ بوری بند لاش برآمدتفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز دینہ کے نواح...
26/02/2022

#جہلم دینہ میں 45 سالہ نامعلوم شخص قتل، کھیتوں سے تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز دینہ کے نواحی علاقہ کالو وال بھرٹہ کے مقام پر نا معلوم شخص کی بوری بند جلی ہو ئی لاش برآمد ہوئی، لاش کور سیوں سے باندھ کر بو ری میں ڈالا گیا اور آدھا جسم جھلسا ہوا تھا، قریبی لوگوں نے دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ منگلا کینٹ کی بھاری نفری مو قع پر پہنچ گئی جنہوں نے لاش کو قبضہ میں لے کر کا روائی شروع کر دی ، تا حال جس کی کو ئی شناخت نہ ہو سکی، ریسکیو 1122نے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

 #جہلم : ڈاکٹر میاں مظہر حیات کو سی او ہیلتھ جہلم کا ایڈشینل چارج دے دیا گیا۔سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس کے تبادلے کے بعد...
26/02/2022

#جہلم : ڈاکٹر میاں مظہر حیات کو سی او ہیلتھ جہلم کا ایڈشینل چارج دے دیا گیا۔

سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس کے تبادلے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم میں من پسند عملے کو نوازنے اور من پسند جگہوں پر تعینات کرنے کا سلسلہ شروع۔

جہلم میں گیارہ سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا سفاک ملزم کوئی اور نہیں بلکہ مقتول کا سگا...
25/02/2022

جہلم میں گیارہ سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا سفاک ملزم کوئی اور نہیں بلکہ مقتول کا سگا کزن ہے۔

20 فروری کو گیارہ سالہ سلیمان کو زیادتی کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس پر ڈی پی او جہلم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹیم تشکیل دی اور آج ملزم گرفتار ہوگیا

*اے این ایف جہلم کی کارروائی*تحصیل سوہاوہ بس اسٹاپ کے قریب دورانِ تلاشی سوزوکی بولان سے 7 کلوگرام چرس برآمد۔ گاڑی میں سو...
24/02/2022

*اے این ایف جہلم کی کارروائی*

تحصیل سوہاوہ بس اسٹاپ کے قریب دورانِ تلاشی سوزوکی بولان سے 7 کلوگرام چرس برآمد۔

گاڑی میں سوار راولپنڈی کے رہائشی ثاقب علی اور بہزاد حیدر اور لاہور کی رہائشی نسرین بی بی نامی 3 ملزمان گرفتار۔

ملزمان کےخلاف اے این ایف پولیس اسٹیشن دینہ میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے

ترجمان اے این ایف

24/02/2022

#جہلم : دینہ کے علاقہ چک اکا میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ۔ تین افراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ چک اکا میں غفلت کے باعث دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں تین نوجوان جان بحق ہوئے ہیں جس میں احمد رضوان عمر 20 سال، علیان عمر 19 سال اور سمیع عمر 20 سال شامل ہے۔

ریسکیو 1122 نے لاشوں کو دینہ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

حکومت نے پیٹرول 12روپے 3 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کر دیا۔پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر۔جبکہ ہائی اسپیڈ ...
15/02/2022

حکومت نے پیٹرول 12روپے 3 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کر دیا۔پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر۔

جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی

اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے فی لیٹر کا اضافہ

پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس نے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا۔
13/02/2022

پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس نے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا۔

غیرت کے نام پہ ممیان گاؤں میں تیس سالہ شادی شدہ خاتون قتل والدہ کی مدعیت میں بیٹے پر مقدمہ درج۔
07/11/2021

غیرت کے نام پہ ممیان گاؤں میں تیس سالہ شادی شدہ خاتون قتل والدہ کی مدعیت میں بیٹے پر مقدمہ درج۔



 #جہلم: کندوال میں چھوٹے ڈیم کی تعمیر کا مجوزہ منصوبہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پاکستان کونسل فار ریسرچ ا...
23/04/2021

#جہلم: کندوال میں چھوٹے ڈیم کی تعمیر کا مجوزہ منصوبہ

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پاکستان کونسل فار ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز (پی سی آر ڈبلیو آر) کے حکام کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے ملاقات۔

پی سی آر ڈبلیو آر کے حکام کی وفاقی وزیر اطلاعات کو پانی کی نئی اسکیموں اور مجوزہ پنڈدادن خان کندوال منی ڈیم منصوبے پر بریفنگ۔

پانی تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے، اسے سیاست کی بھینٹ چڑھانے والے قومی خدمت کے جذبے سے عاری ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات

منی ڈیم کی تعمیر سے زراعت کے لئے زمینوں کو سیراب کرنے کے علاوہ کسان بھی خوشحال ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پانی کی قلت کے خاتمے کے لیے ناگزیر ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

زیر زمین پانی کی سطح میں مسلسل کمی کے مسئلہ کا حل ڈھونڈنا ہوگا، وفاقی وزیر

پانی کی بچت اور اس کے بہتر انتظام کے لئے مؤثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

ڈیموں کی تعمیر کی اشد ضرورت ہے، اس سے سستی بجلی پیدا ہوگی اور یقینی طور پر مہنگائی میں کمی آئے گی، وفاقی وزیر اطلاعات

علاقے کے عوام کی سہولت کے لیے پانی کی متعدد نئی اسکیموں اجراء پر کام جاری ہے۔ چوہدری فواد حسین

عوام کو ریلیف اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں لانا وزیراعظم عمران خان کا نصب العین ہے۔ چوہدری فواد حسین


#کندوال

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم کا ایکشن۔اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد نے اجوہ بیکرز کوای...
25/03/2021

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم کا ایکشن۔
اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد نے اجوہ بیکرز کوایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا۔



پنڈدادنخان: ڈھوک وینس کے قریب للٰہ پنڈدادنخان روڈ پر حادثہ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہسپتال منتقلپنڈدادنخان: حادثہ موٹر...
21/03/2021

پنڈدادنخان: ڈھوک وینس کے قریب للٰہ پنڈدادنخان روڈ پر حادثہ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہسپتال منتقل

پنڈدادنخان: حادثہ موٹر سائیکل سواروں کی کھڑے ٹرک کو تیزرفتاری کے باعث ٹکر مارنے کے باعث پیش آیا۔

پنڈدادنخان: حادثے کے نتیجے میں مبشر ولد اکرم عمر قریباً 17 سال، سکنہ ہرن پور زخمی ہو گیا۔ ایک شخص جس کی تفصیل معلوم نہیں ہو سکی حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا۔

پنڈدادنخان: ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اور ڈیڈ باڈی کو THQ ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔

پنڈدادنخان: للہ خوشاب روڈ پر نمک سے لوڈ ٹرک الٹ گیا۔ ٹریفک کی روانی متاثر پنڈدادنخان: للہ خوشاب روڈ پر ڈھوک وینس کے قریب...
18/03/2021

پنڈدادنخان: للہ خوشاب روڈ پر نمک سے لوڈ ٹرک الٹ گیا۔ ٹریفک کی روانی متاثر

پنڈدادنخان: للہ خوشاب روڈ پر ڈھوک وینس کے قریب نمک سے لوڈ ٹرک الٹ گیا۔ ٹرک الٹنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی۔

للہ خوشاب روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس سے موٹر وے للہ انٹر چینج سے 20 کلو میٹر کا سفر دو گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔

سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین سے روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے



جی ٹی روڈ چک مہیوں کے مقام پر ڈمپر کو حادثہ ، ڈرائیور سمیت دو افراد شدید زخمی۔چک مہیوں کے مقام پر ڈمپر حادثہ کا شکار ہو ...
06/03/2021

جی ٹی روڈ چک مہیوں کے مقام پر ڈمپر کو حادثہ ، ڈرائیور سمیت دو افراد شدید زخمی۔

چک مہیوں کے مقام پر ڈمپر حادثہ کا شکار ہو گیا ، ڈمپر کی بریک فیل ہونے کے بعث حادثہ پیش آیا جس سے ڈمپر مکمل طور پر تباہ اور ڈرائيور سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو رول ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کر دیا۔



 #جہلم: چوہدری محمد ثقلین سابق ایم پی اے  نے رانا ثنا اللہ سے ملاقات کے بعد آج مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کردیا۔ جبکہ...
03/03/2021

#جہلم: چوہدری محمد ثقلین سابق ایم پی اے نے رانا ثنا اللہ سے ملاقات کے بعد آج مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کردیا۔ جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ ن کی جہلم کی اعلی قیادت بھی موجود تھی۔



وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنڈدادنخان باغانوالہ قلعہ نندنہ کا دورہ کیاقلعہ نندنہ تاریخی اہمی...
28/02/2021

وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنڈدادنخان باغانوالہ قلعہ نندنہ کا دورہ کیا

قلعہ نندنہ تاریخی اہمیت کا حامل ہےجس کے در و دیوار آج بھی ماضی کی داستانیں سنا رہے ہیں اسی مقام پر معروف ریاضی دان البیرونی نے پہلی مرتبہ زمین کے نصف حصے (قطر) کی پیمائش کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے اس تاریخی جگہ کو سیاحتی مقام کادرجہ دینے ہیریٹیج ٹریل کا افتتاح اور ہزاروں ایکڑ رقبے پر مشتمل دو نیشنل پارکس ٹلہ جوگیاں اور سالٹ رینج سمیت ترقیاتی کاموں کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری، معاون خصوڈی ذلفی بخاری سمیت دیگر اہم شخصیات کے ہمراہ جہلم کے علاقہ باغانوالہ میں موجود تاریخی قلعہ نندنہ جو کہ ہندو دیوتا کے باغ کے نام سے منسوب ہے جہاں معروف ریاضی دان ابو ریحان محمد بن احمد البیرونی نے پہلی مرتبہ زمین کے نصف قطر (حصہ) کی پیمائش نکالی تھی جسے آج کے دور جدید میں بھی تسلیم کیاجاتا ہے۔

ایک ہزار تیرہ ہجری میں سلطان محمود غزنوی کے ہاتھوں فتح ہونے والے اس قلعہ کی خوبصورتی آہستہ آہستہ مانند پڑ گئی ہے دیواریں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں۔
خوبصورت سرسبز پہاڑوں اور میٹھے پانی کے چشموں کے درمیان یہ قلعہ شکست و ریخت ہوکر حکومتی توجہ کا متلاشی تھا۔ آج البیرونی کی مشاہدہ گاہ کو تزائین و آرائش کرکے سیاحتی مقام قرار دینے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اب اس قلعہ کی کھوئی ہوئی ساکھ پھر سے بحال ہو جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان تاریخی سیاحتی اور عسکری اہمیت کے حامل ضلع جہلم کے ہزاروں ایکڑ رقبے کے دو پہاڑوں ٹلہ جوگیاں اور سالٹ رینج کو نیشنل پارکس کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے اور زیتون کا پودہ بھی لگایا۔




 #پنڈدادن خان: دیوان پور میں 7 سالہ بچی سے اوباش لڑکے کی زیادتی  یہ افسوسناک واقعہ پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں دیوان پور می...
23/02/2021

#پنڈدادن خان: دیوان پور میں 7 سالہ بچی سے اوباش لڑکے کی زیادتی

یہ افسوسناک واقعہ پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں دیوان پور میں پیش آیا۔ جہاں پر مبینہ طور پر قیصر نامی شخص نے سات سالہ (ت) نامی بچی سے زبردستی زیادتی کی۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تھانہ جلالپور شریف پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔



 #جہلم شمالی محلہ میں پولیس مقابلہ تین پولیس اہلکار زخمی اطلاعات کے مطابق جہلم پولیس کے محافظ سکواڈ کے جوانوں نے جوئے کے...
20/02/2021

#جہلم شمالی محلہ میں پولیس مقابلہ تین پولیس اہلکار زخمی

اطلاعات کے مطابق جہلم پولیس کے محافظ سکواڈ کے جوانوں نے جوئے کے اڈے پر ریڈ کیا۔ وہاں موجود بدنام زمانہ منشیات فروشوں اور جواریوں کی پولیس پر سر عام فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجہ میں تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ دو پولیس ملازم خرم اور ھمایوں بٹ کو راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کی اضافی نفری طلب کر کے علاقہ کا آپریشن شروع کر دیا۔




پنڈدادنخان: بھیلووال گاؤں کے قریب موٹر سائیکل کو حادثہ، ایک شخص زخمی، ہسپتال منتقلپنڈدادنخان: حادثہ تیزرفتاری کے باعث پی...
18/02/2021

پنڈدادنخان: بھیلووال گاؤں کے قریب موٹر سائیکل کو حادثہ، ایک شخص زخمی، ہسپتال منتقل

پنڈدادنخان: حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے امیر ولد ریاض عمر قریباً 20 سال، زخمی ہو گیا۔

پنڈدادنخان: ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد THQ ہسپتال پنڈدادنخان شفٹ کیا۔

پنڈدادن خان: للہ خوشاب روڈ پر ڈھوک وینس کے قریب لوڈ ٹرالہ الٹ گیا۔پنڈدادن خان/ للہ خوشاب روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار...
15/02/2021

پنڈدادن خان: للہ خوشاب روڈ پر ڈھوک وینس کے قریب لوڈ ٹرالہ الٹ گیا۔

پنڈدادن خان/ للہ خوشاب روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے حادثے اے روز کا معمول ٹرانسپورٹرز کا لاکھوں روپے نقصان

پنڈدادن خان نیر: للہ خوشاب روڈ پر ڈھوک وینس کے قریب لوڈ ٹرالہ الٹ گیا۔ للہ خوشاب روڈ اس وقت کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ٹریفک حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔

گذشتہ روز چوران کے قریب بھی حادثہ پیش آیا تھا آئے روز کے حادثات کے باعث ٹرانسپورٹرز کا لاکھوں روپے کا نقصان ھو چکا ہے جبکہ مسافر گاڑیوں کو دوران سفر مسافروں کو شیدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا یے سروبہ کے مقام پر مرمت کے نام پر پل پچھلے ایک ماہ سے بند ہے جسکی وجہ کے گاڑیاں برساتی نالے سے گزار کر موٹر وے پر پہنچتی ہیں بیس کلو میٹر کا سفر ایک سے دو گھنٹے میں طے ہوتا ہے

سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ للہ روڈ کی تعمیر فوری طور پر شروع کی جائے۔

 #جہلم: امیدوار براۓ تحصیل ناظم دینہ چوہدری فوق شیر باز کی ایم پی اے راجہ یاور کمال خان سے ملاقات۔چوہدری فوق شیر باز نے ...
08/02/2021

#جہلم: امیدوار براۓ تحصیل ناظم دینہ چوہدری فوق شیر باز کی ایم پی اے راجہ یاور کمال خان سے ملاقات۔

چوہدری فوق شیر باز نے راجہ یاور کمال خان کی خیریت دریافت کی، دونوں راہنماؤں کے مابین حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوام مسائل اور جہلم کی سیاسی و انتظامی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔


“کشمیر بنے گا پاکستان”ڈپٹی کمشنر جہلم نے 5 فروری کو کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک ریلی کی قیادت کی۔ اس موقع پر  ڈی پی...
05/02/2021

“کشمیر بنے گا پاکستان”

ڈپٹی کمشنر جہلم نے 5 فروری کو کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک ریلی کی قیادت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او جہلم ،ایم پی اے راجہ یاور کمال چوہدری ظفر اقبال ، اور محکمہ کے دیگر سربراہان اور مرد و خواتین کی کثیر تعدادنے شر کت کی۔




ضلع  #جہلم کی تحصیل پنڈدانخان کے تعلیمی اداروں میں کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے سرگرمیاں۔گورنمنٹ گرلز ڈگری کال...
03/02/2021

ضلع #جہلم کی تحصیل پنڈدانخان کے تعلیمی اداروں میں کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے سرگرمیاں۔
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جلالپور شریف میں کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔


 #جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، بابا عرفان الحق نے حمزہ بیگ ویلفیر سوسائٹی جہلم کی جانب سے شہریوں کو فراہم کردہ ...
02/02/2021

#جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، بابا عرفان الحق نے حمزہ بیگ ویلفیر سوسائٹی جہلم کی جانب سے شہریوں کو فراہم کردہ فری ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی این جی او کی جانب سے 3.5 ملین روپے کی لاگت سے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا جس کا بنیادی مقصد میت کو ہسپتال و جنازہ گاہ لے کر جانا ہے۔

ایمبولینس سروس تحصیل جہلم کے 25 کلو میٹر تک لواحقین کو سہولت فراہم کرنے میں کار ساز ثابت ہوگی، اس ضمن میں ضرورمند افرادکے لئے بلکل مفت سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ پیٹرول، ڈرائیور سمیت دیگر ماہانہ اخراجات بھی حمزہ بیگ ویلفیر سوسائٹی برداشت کرے گی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ عوامی سہولت کے پیش نظر حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،ضلع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے دیگر منصوبوں پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر انچارج ریسکیو 1122 انجنیئر محمد سعید، صدر حمزہ بیگ ویلفیر سوسائٹی توصیف بیگ، ڈاکٹر فرخت ضیاء کمال، ڈاکٹر شاہد تنویر، جمیل بھٹی اور دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر انچارج ریسکیو 1122 انجنیئر محمد سعید نے بتایا ہے کہ ایمبولینس سروس میں بہتری لانے کے لئے مذکورہ عملہ کی ٹریننگ بھی کی جائے گی جبکہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اس ایمبولینس سروس سے بھی عوامی خدمات سرانجام دی جائیں گی۔ یاد رہے کے اس ایمبولینس سروس کا ہاٹ لائن نمبر 03171112499 ہے۔





روالپنڈی انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ نے میڑک کے داخلے کا ترمیمی شیڈول جاری کر دیا۔
28/01/2021

روالپنڈی انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ نے میڑک کے داخلے کا ترمیمی شیڈول جاری کر دیا۔

 #جہلم : تیز رفتار ٹرک نے 18 سالہ دانش کی جان لے لیتفصیلات کے مطابق 18 سالہ نوجوان دانش جی ٹی روڈ سے جادہ چوک کی طرف موٹ...
27/01/2021

#جہلم : تیز رفتار ٹرک نے 18 سالہ دانش کی جان لے لی

تفصیلات کے مطابق 18 سالہ نوجوان دانش جی ٹی روڈ سے جادہ چوک کی طرف موٹر سائیکل پہ جا رہا تھا کہ مجاہد آباد بریج کے پاس تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکو 1122 موقع پہ جانبحق ہونے والے 18 سالہ دانش کی لاش ڈی ایچ کیو منتقل کر دی۔


Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jhelum News Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jhelum News Updates:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share