29/05/2023
آخر کب تک ؟
کراچی کے علاقے لیاری سے غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے رضوان رمضان کی والدہ سندھ ہائیکورٹ میں آبدیدہ! اس خاتون کے بیٹے کا بس اتنا قصور تھا کہ اُس نے محلّے والوں کے اصرار پر کونسلر کا الیکشن PTI کے ٹکٹ پر لڑا۔ وہ پیپلزپارٹی کی بدترین دھاندلی کی وجہ سے الیکشن جیت تو نا سکا لیکن پھر بھی اُسے الیکشن لڑنے کی سزا دی جارہی ہیں۔ رضوان رمضان اپنے گھر کا واحد کمانے والا ہے جو 17 دن سے جیکب آباد جیل میں بے گناہ قید ہیں۔ وہ کسی احتجاج میں بھی شریک نہیں ہوا تھا۔ والدہ کا کہنا ہے کہ میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ میں جیکب آباد جا کر اپنے بیٹے سے ملاقات کر سکوں۔ اسی طرح کئی بے گناہ لوگ اس وقت ملک بھر کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ خدارا، سب لوگوں کو رہا کریں۔ ظلم اور بے حسی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ حضرت علیؓ کا قوال یاد رکھیں کہ کفر کا نظام تو چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں۔