News WISE INTL

  • Home
  • News WISE INTL

News WISE INTL Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from News WISE INTL, News & Media Website, .

مصنوعی ذہانت کو سمجھنے کے لیے آسان گائیڈکیا آپ نے اب تک مصنوعی ذہانت کے بارے میں سوچا ہے؟گذشتہ چھ ماہ کے دوران چیٹ جی پی...
20/07/2023

مصنوعی ذہانت کو سمجھنے کے لیے آسان گائیڈ
کیا آپ نے اب تک مصنوعی ذہانت کے بارے میں سوچا ہے؟

گذشتہ چھ ماہ کے دوران چیٹ جی پی ٹی جیسے چیٹ باٹس اور مڈجرنی جیسے امیج جنریٹرز بڑی تیزی سے ایک سماجی حقیقت بن گئے ہیں۔

مگر آرٹیفیشل انٹیلیجنس، مصنوعی ذہانت، (AI) یا ’مشین لرننگ‘ کے ماڈل کافی عرصے سے موجود رہے ہیں۔

اس گائیڈ میں ہم چیٹ بوٹس سے آگے بڑھ کر مصنوعی ذہانت کی مختلف اقسام کا جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہ ہماری زندگی میں اس کا کیا کردار ہے

اے آئی خود بخود کیسے سب سیکھ جاتی ہے؟
مشین لرننگ کا اہم مرحلہ ٹریننگ کہلاتا ہے جس میں ایک کمپیوٹر پروگرام کو بڑی تعداد میں ڈیٹا فراہم کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی اس میں ایسی معلومات شامل کی جاتی ہیں تاکہ اسے معلوم ہوسکے کہ یہ ڈیٹا کیا ہے۔ اس کے ساتھ اس پروگرام کو مختلف ہدایات دی جاتی ہیں۔

یہ ہدایات کچھ ایسی ہوسکتی ہیں کہ: ’تمام وہ تصاویر ڈھونڈیں جن میں چہرے ہیں‘ یا ’ان آوازوں کی درجہ بندی کریں‘۔

یہ پروگرام پھر ڈیٹا کے اندر ایسے نمونے تلاش کرتا ہے اور آپ کے دیے گئے اہداف حاصل کرتا ہے۔

اس عمل کے دوران پروگرام کو وقتاً فوقتاً مدد درکار ہوتی ہے، جیسے ’یہ کوئی چہرہ نہیں‘ یا ’یہ دو آوازیں ایک دوسرے سے مختلف ہیں‘۔ لیکن کمپیوٹر پروگرام جو کچھ ڈیٹا اور دیے گئے سراغوں کی مدد سے سیکھتا ہے وہ اے آئی کا ماڈل بن جاتا ہے اور ٹریننگ یا تربیتی مواد اس ماڈل کی صلاحیتوں کا تعین کرتا ہے۔

تربیتی عمل مختلف اقسام کے اے آئی کیسے بنا سکتا ہے، اسے سمجھنے کے لیے آپ مختلف جانوروں کو تصور کر سکتے ہیں۔

لاکھوں برسوں کے دوران قدرتی ماحول میں مختلف جانوروں میں مخصوص صلاحیتیں پیدا ہوئیں۔ اسی طرح جب اے آئی تربیتی ڈیٹا کو لاکھوں بار پرکھتا ہے تو اس میں خاص صلاحیتیں پیدا ہوتی ہیں جس سے مخصوص کاموں کے لیے اے آئی ماڈل بنتے ہیں۔

کیا ایسی کوئی مثالیں ہیں کہ ہم نے اے آئی کو تربیت دے کر اس میں مختلف صلاحیتیں پیدا کیں؟
چیٹ باٹس کیا ہیں؟
ایک لمحے کے لیے آپ کسی چیٹ باٹ کو ایک طوطا تصور کریں۔ یہ بات دہراتا ہے اور وہی الفاظ بولتا ہے جو اس نے کسی سیاق و سابق میں سن رکھے ہوں۔ لیکن اسے ان الفاظ کے صحیح معنی معلوم نہیں ہوتے۔

چیٹ باٹس بھی ایسا ہی کرتے ہیں مگر بہت بہتر طریقے سے اور یہ لکھے ہوئے لفظوں کے ساتھ ہمارے تعلق کو تبدیل کرنے کے دہانے پر ہیں۔

مگر چیٹ باٹس کو کچھ بھی لکھنا کیسے آتا ہے؟

یہ اے آئی کی ایک قسم ہے جسے لارج لینگویج ماڈلز (ایل ایل ایمز) کہتے ہیں اور انھیں بڑی تعداد میں تحریری مواد کے ذریعے تربیت دی گئی ہے۔

ایل ایل ایم صرف انفرادی لفظ کو ہی نہیں دیکھتا بلکہ پورے جملے کا جائزہ لیتا ہے۔ یہ اپنے تربیتی ڈیٹا میں کسی لفظ اور جملے کا موازنہ ملتی جلتی تحاریر سے کرتا ہے۔

الفاظ اور اصطلاحات میں اربوں مرتبہ موازنوں کی مدد سے یہ کوئی سوال پڑھ سکتا ہے اور اس کا جواب تیار کر سکتا ہے۔ یہ موبائل فون پر پریڈکٹو ٹیکسٹ مسیجنگ جیسا ہے، لیکن بہت بڑے پیمانے پر۔

لارج لینگویج ماڈل کی زبردست بات یہ ہے کہ یہ گرامر (قواعد زبان) سیکھ جاتا ہے اور خود بخود لفظوں کا مطلب سمجھ جاتا ہے، بغیر انسانوں کی مدد کے۔
کیا میں اے آئی سے ساتھ بات چیت کر سکتا ہوں؟
اگر آپ نے الیگزا، سِری یا اس جیسا کوئی بھی آواز کی پہچان کرنے والا نظام استعمال کیا ہے تو آپ مصنوعی ذہانت کا ہی استعمال کر رہے تھے۔
فرض کریں کہ ایک بڑے کانوں والے خرگوش کو یہ تربیت دی جاتی ہے کہ وہ آواز میں ہلکی سی تبدیلی بھی بھانپ لے۔

اے آئی اس وقت آواز ریکارڈ کرتا ہے جب آپ بولتے ہیں، یہ پس منظر کے شور کو حذف کر دیتا ہے، آپ کی باتوں کو فونیٹک یونٹس (انفرادی آوازیں جو لفظ بناتی ہیں) میں تبدیل کر دیتا ہے اور پھر اس کا موازنہ اپنی لائبریری میں موجود لینگویج ساؤنڈز سے کرتا ہے۔

آپ کی باتوں کو پھر تحریر میں تبدیل کیا جاتا ہے جہاں سننے میں کسی غلطی کے امکان کی تصحیح کی جاتی ہے اور اس کے ساتھ آپ کے سوال کا جواب دیا جاتا ہے۔

اس قسم کی مصنوعی ذہانت کو نیچرل لینگویج پراسیسنگ کہتے ہیں، یعنی قدرتی انداز میں کسی زبان کو سمجھنا۔

یہ وہ ٹیکنالوجی ہے جو فون بینکنگ کے عمل میں کسی ادائیگی کرنے کی تصدیق سے فون سے شہر کا موسم دریافت کرنے تک سب چیزوں کے پیچھے کارفرما ہے

کیا اے آئی تصاویر کو سمجھ سکتی ہے؟
کیا آپ کے سمارٹ فون نے کبھی آپ کی تصاویر کی ان ناموں سے درجہ بندی کی ہے جیسے ’ساحل سمندر پر‘ یا ’رات کی پارٹی‘؟

آپ کو اس کا علم نہیں مگر آپ کا فون پہلے ہی مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہا ہے۔ اے آئی کے ایک الگوردم نے آپ کی تصاویر میں مخصوص نمونوں یا رجحانات کی نشاندہی کی اور انھیں ایک ساتھ ایک فولڈر میں ڈال دیا۔

اس کمپیوٹر پروگرام کی ٹریننگ کے لیے اسے لاکھوں تصاویر دکھائی گئیں جنھیں آسان لفظوں میں بیان کیا گیا تھا۔

اگر آپ کسی امیج ریکیگنیشن اے آئی کو ’سائیکل‘ کے نام کی تصاویر دیں تو یہ سمجھ جائے گا کہ سائیکل کیسی نظر آتی ہے اور یہ کیسے کسی کشتی یا گاڑی سے مختلف ہوتی ہے۔

بعض اوقات اے آئی کو یہ تربیت دی جاتی ہے کہ ایک جیسی نظر آنے والی تصاویر میں باریکی سے فرق تلاش کیا جائے۔

فیشل ریکیگنشین یعنی چہروں کی نشاندہی کا پروگرام اسی طرح کام کرتا ہے۔ یہ آپ کے چہرے میں مخصوص اور الگ فیچرز کو ڈھونڈتا ہے، جو کسی دوسرے چہرے میں نہیں ہیں۔

میڈیکل سکینز کے ذریعے بھی ایسے الگوردم ترتیب دیے گئے ہیں جو جان لیوا ٹیومر تلاش کر سکتے ہیں اور ایک وقت میں ہزاروں سکینز پر کام کر سکتے ہیں۔ اس دورانیے میں کوئی ماہر ڈاکٹر صرف کسی ایک کیس میں فیصلہ کر پائے۔

اے آئی نئی تصاویر کیسے بناتی ہے؟
حال ہی میں امیج ریکگنیشن کی ٹیکنالوجی کو تربیت دے کر ایسے اے آئی ماڈل میں تبدیل کیا گیا ہے جن میں کسی گرگٹ کی طرح رنگ اور حلیے کے ساتھ کھیلنے کی صلاحیت ہے۔

امیج جنریٹنگ اے آئی لاکھوں تصاویر اور ڈرائنگز سے حاصل کردہ پیچیدہ ویژیول پیٹرن کو نئی تصاویر میں بدل سکتے ہیں۔

آپ اے آئی سے ایسی تصاویر مانگ سکتے ہیں جن کا کوئی وجود ہی نہیں، مثلاً آپ اس سے مریخ کی سطح پر چلتے انسان کی تصویر مانگ سکتے ہیں۔

یا پھر آپ اس سے اختراعی انداز کی تصویر مانگ سکتے ہیں جیسے’انگلینڈ کے ایک فٹبال مینیجر کی تصویر جسے پکاسو کے انداز میں پینٹ کیا گیا ہو۔‘

نئی تصویر بنانے کا عمل بےترتیب انداز میں جمع کیے گئے رنگ برنگے پکسلز (چھوٹے نقطے جن کے ملنے سے ایک تصویر بنتی ہے) سے شروع ہوتا ہے۔

جدید اے آئی اپنی تربیت کے دوران یہ سیکھتا ہے کہ کیسے بےترتیب نقطوں میں پیٹرن تلاش کرنا ہے۔ اس کی مدد سے یہ محتلف چیزیں بنا سکتا ہے۔

آہستہ آہستہ اس نمونے میں کام کی مزید تہیں شامل کر کے اسے بہتر کیا جاتا ہے۔ ان نقطوں کو برقرار رکھا جاتا ہے جو پیٹرن بنائیں اور باقیوں کو حذف کر دیا جاتا ہے۔ یہ عمل تب تک جاری رہتا ہے جب تک سوال کے جواب میں مشابہت نظر نہ آئے۔

تمام ضروری اجزا جیسے ’مریخ کی سطح‘، ’خلا باز‘ اور ’چہل قدمی‘ کے پیٹرن بننے پر ایک نئی تصویر جنم لیتی ہے۔

یہ نئی تصویر بےترتیب پکسلز کی تہوں سے بنتی ہے اس لیے اے آئی کا جواب وہ تصویر ہوتی ہے جس کا پہلے کوئی وجود نہیں ہوتا لیکن اس کی بنیاد تربیت کے دوران فراہم کردہ تصاویر اور ان کے اربوں نمونے ہوتے ہیں۔

معاشرے میں اب اس تصور کے بارے میں سوچا جا رہا ہے کہ اس کا کاپی رائٹ اور ایسے اختراعی فن پاروں سے جڑی اخلاقیات کے تناظر میں کیا مطلب ہوگا جو کہ اصل فنکاروں، ڈیزائنرز اور فوٹو گرافرز کی سخت محنت کا نتیجہ ہوتے ہیں۔
سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟
سیلف ڈرائیونگ یا خودکار گاڑیاں کئی دہائیوں سے اے آئی کی بحث کا حصہ رہی ہیں اور سائنس فکشن نے انھیں ہمارے خیالات کا حصہ بنا دیا ہے۔

سیلف ڈرائیونگ اے آئی کو خودمختار ڈرائیونگ بھی کہتے ہیں۔ اس میں گاڑیوں میں کیمرے، ریڈار اور رینج سینسنگ لیزر نصب کیے جاتے ہیں۔
آپ ایک ڈریگن فلائی یا بھنبھیری کو تصور کریں جس میں 360 ڈگری کا ویژن اور سینسرز نصب کیے گئے ہیں تاکہ اس کی اڑان کو کنٹرول کیا جائے اور اس کی پرواز میں بہتری کے لیے دورانِ پرواز مسلسل چھوٹی موٹی تبدیلیاں کی جائیں۔

اسی طرح اے آئی ماڈل سینسرز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو استعمال کر کے چیزوں کی نشاندہی کرتا ہے اور یہ تعین کرتا ہے کہ آیا وہ حرکت میں ہیں۔ یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ متحرک چیز کیا ہے، یعنی یہ کوئی کار، سائیکل، پیدل مسافر یا کچھ اور ہے۔

اے آئی کو لاکھوں گھنٹوں تک یہ تربیت دی گئی ہے کہ اچھی ڈرائیونگ کیسی ہوتی ہے اور اس سے یہ اس قابل ہوا ہے کہ اصل دنیا میں کار چلا سکے اور حادثوں سے بچ سکے۔

کئی سال تک پیشگوئی کرنے والے ایلگوردم مشکلات سے دوچار رہے ہیں کیونکہ انسانوں کی ڈرائیونگ کے حوالے سے پیشگوئی کرنا قدرتی طور پر ناممکن ہے۔

خودمختار ڈرائیونگ ایک ایسی عوامی سطح کی مثال ہے کہ کیسے نئی ٹیکنالوجی کو تکنیکی رکاوٹوں کے علاوہ دیگر مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حکومتی قانون سازی اور حفاظتی اصولوں کے ساتھ ساتھ اس بارے میں بھی تشویش پائی جاتی ہے کہ اگر ہر چیز مشینیں کنٹرول کریں گی تو کیا ہو گا؟ ایک مکمل آٹومیٹڈ مستقبل کی راہ میں یہ ممکنہ رکاوٹیں ہیں۔

بعض اے آئی صرف اعداد پر کام کرتے ہیں، انھیں جمع کرتے ہیں اور انھیں وسیع پیمانے پر جوڑ کر معلومات حاصل کرتے ہیں۔ اس کا نتیجہ بہت کارآمد ہوسکتا ہے۔

مالی اور سماجی سطح پر آپ نے کئی اقدام کیے ہوں گے، خاص کر آن لائن۔ ان کی مدد سے آپ کے رویے کے حوالے سے پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔

آپ کا سپر مارکیٹ لائلٹی کارڈ آپ کی عادتوں پر نظر رکھتا ہے اور ہفتہ وار شاپنگ کو دیکھتا ہے۔ کریڈٹ ایجنسیاں یہ بتاتی ہیں کہ آپ کے پاس بینک میں کتنے پیسے ہیں اور کریڈٹ کارڈ پر کتنا قرض ہے۔

نیٹ فلکس اور ایمیزون یہ بتاتے ہیں کہ گذشتہ رات آپ نے کتنے گھنٹوں تک فلمیں اور ڈرامے دیکھے۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو معلوم ہے کہ آپ نے آج کتنی ویڈیوز پر تبصرہ کیا۔

یہ سب صرف آپ تک محدود نہیں۔ ہر کسی کے بارے میں یہ اعدادوشمار موجود ہیں۔ اے آئی ماڈل انھیں دیکھ کر ہی سوشل ٹرینڈز کی نشاندہی کرتا ہے۔

اے آئی ماڈل ابھی سے آپ کی زندگیوں پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔ یہ آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کو ادھار لینا چاہیے یا قرضے پر گھر لینا چاہیے۔ یہ آپ کو آن لائن اشتہارات کے ذریعے بتاتا ہے کہ آپ کو کیا خریدنا ہے۔
اے ئی اپنے بل بوتے پر کیسے سیکھ سکتا ہے؟
زیر نگرانی سیکھنے کا عمل ایک ناقابل یقین حد تک طاقتور تربیتی طریقہ ہے، لیکن مصنوعی ذہانت کے میدان میں بہت سی حالیہ کامیابیاں بغیر کسی نگرانی کے سیکھنے سے ممکن ہوئی ہیں۔

آسان لفظوں میں اس سے مراد پیچیدہ ایلگوردم اور بڑی تعداد میں ڈیٹا کا استعمال ہے جس کے ذریعے اے آئی انسانی نگرانی کے بغیر بھی سیکھ سکتا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی اس کی جانی مانی مثال ہے۔

انٹرنیٹ پر تصنیفات اور ڈیجیٹل کتابوں کا متن اتنا زیادہ تھا کہ کچھ مہینوں میں چیٹ جی پی ٹی لفظوں کو بامعنی انداز میں جوڑنا سیکھ گیا جس کے بعد انسانوں کو اس کے جوابات کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔

تصور کریں کہ آپ کے پاس غیرملکی زبان کی کئی کتابیں ہوں اور ان میں سے کچھ میں تصاویر بھی دی گئی ہوں۔

آپ کو شاید احساس ہو کہ جس بھی صفحے پر ڈرائنگ یا درخت کی تصویر تھی وہاں وہی لفظ لکھا گیا تھا۔ اور ایک ہی لفظ کے ساتھ کسی گھر کی تصویر بنی ہوئی تھی۔

آپ نے شاید یہ بھی نوٹ کر لیا ہو کہ ایک لفظ کے ساتھ ’اے‘ لکھا ہے یا ’دی‘۔ اسی طرز پر کئی اور مثالیں بھی مل سکتی ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی نے ایک بہت بڑا شماریاتی ماڈل تیار کرنے کے لیے الفاظ کے درمیان تعلق کا اس قسم کا قریبی تجزیہ کیا جسے وہ پیشین گوئیاں کرنے اور نئے جملے بنانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

اس کے لیے بھاری مقدار میں کمپیوٹنگ پاور درکار ہوتی ہے جس سے اے آئی انفرادی لفظ، جملے یا کئی صفحات پڑھ لیتا ہے اور یہ سمجھ لیتا ہے کہ انھیں کیسے بار بار استعمال کیا گیا۔ یہ ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ہو جاتا ہے۔

گذشتہ سال ڈیپ لرننگ کے ماڈلز میں نئی جدتوں نے مصنوعی ذہانت کو لے کر خوشی کے ساتھ تشویش کی لہر بھی پیدا کی ہے جو رکنے کا نام نہیں لے رہی۔

سائنس فکشن کے وعدے اور انتباہ حقیقت میں تبدیل ہو گئے ہیں اور اب ہم ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں مصنوعی ذہانت اپنی عجیت و غریب غیرانسانی صلاحیتیں دکھانا شروع ہوگئی ہے۔

امریکا، یورپ اور افریقا میں شدید گرمی، الجزائر میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک پہنچ گیاامریکا، یورپ، ایشیا کے ساتھ مشرق وسطیٰ ...
20/07/2023

امریکا، یورپ اور افریقا میں شدید گرمی، الجزائر میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک پہنچ گیا
امریکا، یورپ، ایشیا کے ساتھ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الجزائر کی 5 ریاستوں میں درجہ حرارت دنیا بھر میں سب سے زیادہ 51 ڈگری سینٹی تک جا پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑھتے درجہ حرارت کے سبب اسپین، یونان، سوئٹزرلینڈ، مصر، لبنان اور اردن کے کئی جنگلات آگ کی لپیٹ میں آ گئے جبکہ کئی مکانات تباہ اور درجنوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
گرمی کی شدید لہر کے باعث اٹلی کے بڑے شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا، امریکا کی مغربی، جنوبی ریاستوں میں 80 ملین سے زائد افراد کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

عالمی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ سالوں میں ہیٹ ویوز مزید شدت اختیار کریں گی۔

روس کی بحیرہ اسود سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیماسکو: روس نے بحیرہ اسود سے گزرنے والے تمام جہازوں کو فوجی...
20/07/2023

روس کی بحیرہ اسود سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی
ماسکو: روس نے بحیرہ اسود سے گزرنے والے تمام جہازوں کو فوجی ہدف سمجھ کر نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

روسی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین جانے والے تمام جہازوں کو کیف کا اتحادی اسلحہ بردار جنگی جہاز تصور کیا جائے گا اور انہیں تباہ کردیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے یہ اقدام اجناس ڈیل ختم کیے جانے پر کیا ہے جب کہ کریملن پہلے ہی ترکیہ، یوکرین اور اقوام متحدہ کو آگاہ کرچکا ہے۔
دوسری جانب روس کے یوکرین اناج معاہدے سے نکلنے کے بعد دنیا بھر میں غذائی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے
آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ یوکرین سے اناج کی فراہمی رکنے سے جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے غریب اور کم آمدنی والے ممالک متاثر ہوں گے۔

صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس کے مطالبات پورے ہونے کے بعد ہی روس اناج معاہدے میں واپس آئے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل روس کے زیرانتظام یوکرین کے علاقے کرائمیا کے پُل پر مبینہ طور پر یوکرین کے حملے میں 2 روسی شہری ہلاک اور ایک بچی زخمی ہوگئی تھی جب کہ پل کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

اس حملے کے بعد روس نے یوکرین سے اناج برآمدات کے معاہدے پر عملدرآمد روکنے کا اعلان کیا تھا جس پریوکرین کے صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ماسکو کے معاہدے سے پیچھے ہٹنے کے باوجود بحیرہ اسود سے اناج کی برآمدات روس کے بغیر بھی جاری رہے گی۔

ایشیا کپ کا باقاعدہ اعلان ہو گیا، پاکستان کے میچز کب اور کہاں ہوں گے؟ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈ...
20/07/2023

ایشیا کپ کا باقاعدہ اعلان ہو گیا، پاکستان کے میچز کب اور کہاں ہوں گے؟
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

اے سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں ہو گا جبکہ 31 اگست کو بنگلا دیش اور سری لنکا کینڈی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

اے سی سی کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو گروپ میچ کھیلیں گی، پاکستان اور بھارت کا میچ سری لنکا کے شہر کینڈی میں ہو گا جبکہ 3 ستمبر کو بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیمیں لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔

غریب ممالک میں اینٹی بایوٹکس کا اندھادھند استعمال بچوں کو متاثرکررہا ہے غریب اور ترقی پذیرممالک میں بچوں کو غیرمعیاری، غ...
07/07/2023

غریب ممالک میں اینٹی بایوٹکس کا اندھادھند استعمال بچوں کو متاثرکررہا ہے
غریب اور ترقی پذیرممالک میں بچوں کو غیرمعیاری، غلط اور ضرورت سے زائد اینٹی بایوٹکس ادویہ دی جارہی ہیں۔ اس سے نہ صرف آنتیں اور معدہ متاثرہورہا ہے بلکہ بچوں میں اینٹی بایوٹکس سے مزاحمت بھی پیدا ہورہی ہے۔

اینٹی مائیکروبئیل ریزسٹنس سے وابستہ جراثیم دنیا بھر کے بچوں کو بیمارکررہے ہیں اور علاج کو مہنگا و مشکل بھی بنارہے ہیں۔ یہ تحقیق پبلک لائبریری آف سائنس (پی ایل او ایس) کی حالیہ اشاعت میں
اس تحقیق میں غریب اور ترقی پذیر ممالک میں دو سال سے کم عمر بچوں کے بہت سے ٹرائلز، مطالعوں اور تحقیق کو دیکھا گیا ہے۔ بالخصوص بچوں کی آنتوں میں صحت مند بیکٹیریا کی ترکیب بگڑجاتی ہے اور دھیرے دھیرے بچوں کا بدن معیاری اینٹی بایوٹکس کا اثر لینا بند کردیتا ہے اور یوں ان میں دوا سے مزاحمت پیدا ہوجاتی ہے۔
اس مطالعے میں کل 2700 سے زائد تحقیقات کا بغور جائزہ لیا لے کر اس کا میٹا تجزیہ کیا گیا ہے۔ بچوں کے علاج کے لیے کلنڈامائسین اور میٹرونیڈیزول کی بجائے ایزیتھرمائسین(اے زیڈ آئی) دی گئی تھیں۔ اگرچہ یہ دوا بچوں کی ہلاکت روکتی ہے لیکن اس کے منفی اثرات ہوسکتےہیں۔

اس کے علاوہ سی ٹی ایکس اور اے ایم ایکس درجے کی اینٹی بایوٹکس کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ معلوم ہوا کہ اے زیڈ آئی کی چند خوراک یا چند کورس سے ہی بچوں کے معدے میں خردنامیاتی تنوع (مائیکروبایوٹا ڈائیورسٹی) کو تبدیل کرنا شروع کردیا۔

اس کےعلاوہ اینٹی بایوٹکس کی بھرمارکا اثر بچوں کے جین پر بھی پڑا ہے جو کئی تحقیقات میں سامنے آیا ہے۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ادویہ بےاثرہونے سے بچوں کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔ اگلا انفیکشن ان میں مزید مشکلات لاسکتا ہے۔

اگرچہ مزید تحقیق کی ضرورت ہے لیکن مطالعے کے مطابق معدے اور آنتوں میں قدرتی بیکٹیریا کی تعداد بگڑنے سے امنیاتی نظام متاثر ہوتا ہے اور یوں دوا کا اثر ختم ہوسکتا ہے۔

07/07/2023
حکومت کا 7 جولائی کو یوم تقدیس قرآن منانے اور سویڈن واقعے کیخلاف احتجاج کا اعلانحکومت نے 7 جولائی کو یوم تقدیس قرآن منان...
05/07/2023

حکومت کا 7 جولائی کو یوم تقدیس قرآن منانے اور سویڈن واقعے کیخلاف احتجاج کا اعلان
حکومت نے 7 جولائی کو یوم تقدیس قرآن منانے اور سویڈن واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے معاملے پر غور کیاگیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 7 جولائی کو یوم تقدیس قرآن منایا جائے گا اور سویڈن واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوگا۔
وزیراعظم نے تمام جماعتوں سمیت پوری قوم سے احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ پوری قوم ایک زبان ہوکر شیطانی ذہنوں کو پیغام دے گی۔

شہبازشریف کا کہنا تھاکہ جمعے کو ملک بھر میں سویڈن واقعے کی مذمت میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں۔

گرم موسم اور عید قرباں: گوشت کھانے سے متعلق ماہرین کی ہدایاتعید قرباں کے موقع پر قربانی کا گوشت کتنا احتیاط کے ساتھ کھان...
30/06/2023

گرم موسم اور عید قرباں: گوشت کھانے سے متعلق ماہرین کی ہدایات
عید قرباں کے موقع پر قربانی کا گوشت کتنا احتیاط کے ساتھ کھانا بہتر ہے؟ اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی اورپیٹ کا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق صحت مند افراد دن میں ایک پاؤ جب کہ کولیسٹرول، شوگر اورامراض قلب کے مریض نصف پاؤ گوشت کھاسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گردے،کلیجی، مغز اور پائے میں کولیسٹرول کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے لہٰذا امراض گردہ، امراض قلب اور شوگر کے مریض ان سے پرہیز کریں۔
ماہرین کےمطابق بار بی کیو بناتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ گوشت اچھی طرح پکا ہوا ہو کیونکہ بار بی کیو میں گوشت کچا اور عام طور پر جانور کا خون بھی لگا ہوا ہوتا ہے جو انسانی صحت کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے اور آپ مختلف بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق گوشت کو زیادہ سے زیادہ 2 ہفتے تک کے لیے ڈیپ فریزر میں محفوظ کریں، بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، یورک ایسڈ اور دل کے مریض میانہ روی سےگوشت استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ گوشت کے ہمراہ سبزی، دہی اور زود ہضم چیزوں کا استعمال کریں، گوشت کھانے کے بعد سبز قہوے کا استعمال ہاضمے میں مدد دے گا۔

An amazing image
25/06/2023

An amazing image

دھوپ میں لو لگنے سے موت کیوں ہوتی ہے؟ہم سب دھوپ میں گھومتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو دھوپ لگ جانے کی وجہ سے اچانک موت کیوں ہ...
23/06/2023

دھوپ میں لو لگنے سے موت کیوں ہوتی ہے؟

ہم سب دھوپ میں گھومتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو دھوپ لگ جانے کی وجہ سے اچانک موت کیوں ہو جاتی ہے؟

👉 ہمارے جسم کا درجہ حرارت ہمیشہ 37 ° ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے، اس درجہ حرارت پر ہی ہمارے جسم کے تمام اعضاء صحیح طریقے سے کام کر پاتے ہیں.

👉 پسینے کے طور پر پانی باہر نکال کر جسم 37 ° سینٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے، مسلسل پسینہ نکلتے وقت پانی پیتے رہنا انتہائی مفید اور ضروری ہے.

👉 اس کے علاوہ بھی پانی بہت کارآمد ہے، جسم میں پانی کی کمی ہونے پر ہمارا جسم پسینے کے ذریعے ہونے والے پانی کے اخراج کو روکتا ہے. (یعنی بند کر دیتا ہے)

👉 جب باہر درجہ حرارت 45 ° ڈگری سے زائد ہو جاتا ہے اور جسم کا کولنگ سسٹم ٹھپ ہو جاتا ہے، تب جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری سے زیادہ ہونے لگتا ہے.

👉 جسم کا درجہ حرارت جب 42 ° سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے تب خون گرم ہونے لگتا ہے اور خون میں موجود پروٹین پکنے لگتا ہے.

👉 پٹھوں کڑک لگتے ہے اس دوران سانس لینے کے لئے ضروری پٹھوں بھی کام کرنا بند کر دیتے ہیں.

👉 جسم کا پانی کم ہو جانے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے، بلڈ پریشر low ہو جاتا ہے، اہم عضو (بالخصوص دماغ) تک خون کی رسائی رک جاتی ہے.

👉 انسان کوما میں چلا جاتا ہے اور اس کے جسم کے ایک کے بعد ایک عضو دھیرے دھیرے کام کرنا بند کر دیتے ہیں، اور اس کی موت ہو جاتی ہے.

👉 گرمی کے دنوں میں ایسے مسائل ٹالنے کے لئے مسلسل پانی پیتے رہنا چاہئے، اس سے ہمارے جسم کا درجہ حرارت 37 ° برقرار رہ پائے گا اس بات پر ہمیں توجہ دینا چاہئے.

آنے والے کچھ دنوں میں Equinox اكونكس کے گہرے اثرات پاکستان کے موسم پر پڑیں گے. کئی علاقے اس کی زد میں ہوں گے.

براہ مہربانی دوپہر 12 سے 3 کے درمیان زیادہ سے زیادہ گھر، کمرے یا آفس کے اندر رہنے کی کوشش کریں.

درجہ حرارت 40 ڈگری کے آس پاس ہوگا.

موسم کی یہ سختی جسم میں پانی کی کمی اور لو لگنے والی صورتحال پیدا کر دے گی.

(یہ اثرات خط استوا کے ٹھیک اوپر سورج چمکنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں.)

براہ مہربانی خود کو اور اپنے متعلقین کو پانی کی کمی میں مبتلا ہونے سے بچائیں.

بلا ناغہ کم از کم 3 لیٹر پانی ضرور استعمال کریں. گردے کی بیماری والے فی دن کم از کم 6 سے 8 لیٹر پانی پینے کی کوشش کریں..

جہاں تک ممکن ہو بلڈ پریشر پر نظر رکھیں. کسی کو بھی لو لگنا یعنی ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے.

ٹھنڈے پانی کے ساتھ نہائیں. گوشت کا استعمال بند یا کم از کم کریں. پھل اور سبزیاں کھانے میں زیادہ استعمال کریں.

گرمی کی لہر ko مذاق نہیں ہے. ایک غیر استعمال شدہ موم بتی کو کمرے سے باہر یا کھلے میں رکھیں، اگر موم بتی پگھل جاتی ہے تو یہ سنگین صورت حال ہے.

سونے کے کمرے اور دیگر کمروں میں 2 نصف پانی سے بھرے اوپر سے کھلے برتنوں کو رکھ کر کمرے کی نمی برقرار رکھی جا سکتی ہے.

اپنے ہونٹوں اور آنکھوں کو نم رکھنے کی کوشش کریں.

شکریہ.

یونان کشتی حادثہ: صرف گجرات سے لاپتا نوجوانوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئییونان کشتی حادثے میں صرف گجرات سے لاپتا ہوئے نوجوان...
18/06/2023

یونان کشتی حادثہ: صرف گجرات سے لاپتا نوجوانوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی
یونان کشتی حادثے میں صرف گجرات سے لاپتا ہوئے نوجوانوں کی تعداد 50 کے قریب پہنچ گئی جب کہ کوٹلی آزاد کشمیر اور پنجاب کے دیگر اضلاع کی تعداد علیحدہ ہے، خدشہ ہے واقعے میں 300 کے قریب پاکستانی جاں بحق ہوئے۔

یونان کشتی حادثے کے جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اطلاعات ہیں کہ کشتی پر پانچ سو کے قریب افراد سوار تھے جن میں سے تین سو کے قریب پاکستانی تھی۔
اطلاعات ہیں کہ کشتی میں آزاد کشمیر کوٹلی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کے نوجوان سوار تھے، درجنوں افراد کوٹلی سے لاپتا ہیں اور اب گجرات سے بھی کشتی حادثے میں لاپتا ہوںے والے افراد کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔
گجرات کے تھانہ کنجاہ کی حدود کے رہائشی لاپتا نوجوان کی تعداد 14 ہے، گولیکی گاؤں کے 6، قاسم آباد کے 3، ٹاہلی صاحب سمیت کوٹ قطب دین کے 5 نوجوان ہیں۔

کنجاہ کے لاپتا نوجوانوں میں عبداللہ، مخدوم ،عبداللہ آفتاب، حامد، اسامہ، داؤد شہزاد،عامر یوسف، حماد صدیق، خرم بٹ، ابوذر پرویز، شمشیر علی، سید عمران اور علی امتیاز شامل ہیں۔

وزیراعظم کا یونان میں کشتی حادثے پر کل یوم سوگ منانے کا اعلان

تھانہ شاہین اور صدر گجرات کی حدود کے رہائشی نوجوانوں کی تعداد 5 ہے ان میں محلہ امین آباد کا پولیس ملازم علی رضا، رحمان علی، عثمان ظفر، علی سرور، عثمان اختر شامل ہیں۔

کھاریاں میں ایک ہی گاؤں کے 11 نوجوان لاپتا ہیں ان میں عمران حیات،علی حیدر، افضل حیات، منیر اسلام، قاسم طالب، شمریز احمد، آفتاب زاہد، میاں بوٹا، بابر پہلو، میاں عبدالجبار، عبد الغفار شامل ہیں۔

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت، درجنوں لاپتا

تھانہ رحمانیہ اور ککرالی کی حدود میں رہائشی لاپتا نوجوانوں کی تعداد 7 ہے ان میں سمیع اللہ، اویس، علی حسن، حمزہ اختر، علی حمزہ، راجہ سلمان، عثمان شبیر شامل ہیں

سرائے عالمگیر کے رہائشی لاپتا نوجوانوں کی تعداد 10 کے قریب ہے ان میں گاؤں گوریاں کے 4، معصوم پور کے 4 اور تہتال کے 2 نوجوان لاپتہ ہیں۔ ان نوجوانوں کے نام شبیر احمد، شعیب بیگ، مرزا مبین، جواد اصغر، محمد علی، ذیشان الطاف، تجمل حسین،عدنان عارف، عرفان مہربان ہیں۔

 #عیدالاضحی ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﺪﺍﺯﮮ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ 4 ﮐﮭﺮﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﮐﺎ ﻣﻮﯾﺸﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻫﻮتا ہے, ﺗﻘﺮﯾﺒﺄ 23 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﻗصائی ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐ...
18/06/2023

#عیدالاضحی ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﺪﺍﺯﮮ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ 4 ﮐﮭﺮﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﮐﺎ ﻣﻮﯾﺸﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻫﻮتا ہے, ﺗﻘﺮﯾﺒﺄ 23 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﻗصائی ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﻤﺎتے ہیں۔
3 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﭼﺎﺭﮮ ﮐﮯ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ والے ﮐﻤﺎتے ہیں۔ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻋﯿﺪ ﭘﺮ ﻫﻮتا ہے۔
#ﻧﺘﯿجہ : ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ملتی ہے ﮐﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﭼﺎﺭﻩ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﻫﻮتا ہے.
ﺩیہاﺗﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﻮﯾﺸﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﻗﯿﻤﺖ ملتی ہے۔
اربوں روپے ﮔﺎﮌﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﻻﻧﮯ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍلے کماتے ہیں۔
ﺑﻌﺪ ﺍﺯﺍﮞ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ لیے مہنگا ﮔﻮﺷﺖ ﻣﻔﺖ ﻣﯿﮟ ملتا ہے ,
ﮐﮭﺎﻟﯿﮟ ﮐﺌﯽ ﺳﻮ ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﻫﻮتی ﻫﯿﮟ ,
ﭼﻤﮍﮮ ﮐﯽ ﻓﯿﮑﭩﺮﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺰﯾﺪ ﮐﺎﻡ ملتا ہے,
یہ ﺳﺐ ﭘﯿسہ ﺟﺲ ﺟﺲ ﻧﮯ ﮐﻤﺎﯾﺎ ﻫﮯ ﻭﻩ ﺍﭘﻨﯽ ﺿﺮﻭﺭﯾﺎﺕ ﭘﺮ ﺟﺐ ﺧﺮﭺ ﮐﺮتے ہیں ﺗﻮ نا ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺘﻨﮯ ﮐﮭﺮﺏ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﺩﻭﺑﺎﺭﻩ ﻫﻮتا ہے ...
یہ ﻗﺮﺑﺎﻧﯽ ﻏﺮﯾﺐ ﮐﻮ ﺻﺮﻑ ﮔﻮﺷﺖ نہیں ﮐﮭﻼﺗﯽ , ﺑﻠکہ ﺁﺋﻨﺪﻩ ﺳﺎﺭﺍ ﺳﺎﻝ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﻭﺯﮔﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﺑﻨﺪﻭﺑﺴﺖ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ ,
ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﮐﻮٸی ﻣﻠﮏ ﮐﺮﻭﮌﻭﮞ ﺍﺭﺑﻮﮞ ﺭﻭﭘﮯ ﺍﻣﯿﺮﻭﮞ ﭘﺮ ﭨﯿﮑﺲ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﭘﯿسہ ﻏریبوﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﻧﭩﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﮮ ﺗﺐ ﺑﮭﯽ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﻠﮏ ﮐﻮ ﺍﺗﻨﺎ ﻓﺎﺋﺪﻩ نہیں ہوتا ﺟﺘﻨﺎ ﺍﻟﻠﻪ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺍﯾﮏ ﺣﮑﻢ ﮐﻮ ﻣﺎﻧﻨﮯ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﻣﻠﮏ ﮐﻮ ﻓﺎﺋﺪﻩ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ ,
ﺍﮐﻨﺎﻣﮑﺲ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﮐﻮﻟﯿﺸﻦ ﺁﻑ ﻭﯾﻠﺘﮫ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﺎ ﭼﮑﺮ ﺷﺮﻭﻉ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ کہ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺣﺴﺎﺏ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﭘﺮ ﻋﻘﻞ ﺩﻧﮓ ﺭﻩ ﺟﺎﺗﯽ ﻫﮯ ...
❤ فَبِأَيِّ آلاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ❤

17/06/2023

روسی خام تیل چینی کرنسی میں خریدنے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہو گا؟
وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے گذشتہ پیر کو خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا تھا کہ ان کی حکومت نے روس سے خام تیل خریدنے کے لیے چینی کرنسی کا استعمال کیا ہے۔

حکومت پاکستان کے اس اقدام کو ایک بڑا پالیسی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

روس سے رعایتی نرخوں پر خام تیل کی فراہمی کو بحران کی شکار پاکستانی معیشت اور مہنگائی میں گھری عوام کے لیے ریلیف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف گذشتہ ہفتے کے دوران اپنی تقاریر میں یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ پاکستان کو عالمی منڈی کے مقابلے میں روس سے 15 ڈالر فی بیرل سستا تیل مل رہا ہے۔

پاکستان کو اس وقت ادائیگیوں کے توازن کا مسئلہ درپیش ہے اور بیرونی قرضوں کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔
موجود صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کے مرکزی بینک کے پاس اتنے زرمبادلہ کے ذخائر نہیں ہیں کہ وہ ایک ماہ کی درآمدات کی ادائیگی بھی کر سکے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان رعایتی روسی تیل کا معاہدہ اس سال کے شروع میں ہوا تھا اور اس کی پہلی کھیپ گذشتہ اتوار کو کراچی پہنچی ہے
پاکستان نے معاہدے پر کیا کہا؟
گذشتہ پیر کو مصدق ملک نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا تھا کہ ’ادائیگی چینی یوآن میں کی گئی ہے۔‘

انھوں نے کہا ہے کہ یہ ایک لاکھ ٹن کا سودا ہے جس میں سے 45 ہزار ٹن کراچی بندرگاہ پر پہنچ چکا ہے اور باقی راستے میں ہے۔‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس خام تیل کو ریفائنری میں پراسیس کیا جائے گا جس کا فائدہ مقامی مارکیٹ کو ہو گا۔

پاکستان کی جانب سے دیگر ممالک کو ڈالر میں کی جانے والی ادائیگیوں میں توانائی کی درآمد کا بڑا حصہ شامل ہے۔

کیپلر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے سال 2022 میں روزانہ 154 ہزار بیرل تیل درآمد کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا ہدف روس سے اپنی ضرورت کا ایک تہائی تیل درآمد کرنا ہے۔

پاکستان میں زیادہ تر خام تیل سعودی عرب اور پھر متحدہ عرب امارات سے درآمد کیا جاتا تھا جسے اریبیئن لائٹ آئل کہا جاتا ہے۔

’اس معاہدے سے ہمیں ہر صورت میں فائدہ ہو گا‘
پاکستان وزیرِ مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’روس میں آٹھ قسم کے مختلف تیل کی کوالٹی ہیں، ہم سب سے زیادہ لائٹ تو نہیں لے رہے، لیکن اس کم لائٹ یعنی یورال خرید رہے ہیں۔

’ہماری ریفائنریز لائٹ اریبیئن کروڈ آئل کے لیے بنی ہیں تو اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہماری پرانی ٹیکنالوجی ہے جو اسی تیل کی ریفائننگ کے لیے بنی تھیں۔‘

’اگر ہم تھوڑا سا ہیوی آئل استعمال کریں گے تو اس میں بلیک آئل یا فرنیس آئل کی مقدار بڑھ جائے گی۔ ہم نے تمام اندازے لگا لیے ہیں۔ ہم نے یہ بھی اندازہ لگایا ہے کہ اگر بلیک آئل بڑھ جائے تو ہم خسارے میں نہیں جائیں گے بلکہ یہ بھی ہمارے لیے فائدہ مند ہو گا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے اس کی اکاؤنٹنگ کے لیے پہلے سیمپل منگوایا تھا اور پھر اس حوالے سے تصدیق ہونے کے بعد یہ تیل منگوایا گیا تھا۔

’پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے بتایا کہ وہ 30 سے 35 فیصد تک روسی تیل کو اریبیئن لائٹ کے ساتھ مکس کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ پارکو نے بتایا کہ وہ 25 سے 30 فیصد تک استعمال کر سکتے ہیں اور ایک پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنی نے کہا کہ 70 فیصد تک استعمال کر سکتے ہیں۔‘

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ’ایک تو ہماری فرنس آئل کے زیادہ بننے سے قیمت بڑھے گی جو ہم نے اپنے اکاؤنٹنگ ماڈل میں ڈال دی ہے۔ دوسرا ہماری آمدورفت کی قیمت میں اضافہ ہو گا، اس لیے ہم نے ایک لاکھ ٹن کا جہاز بک کیا جسے پاکستان کی بندرگاہ کے قریب لا کر 50، 50 ہزار کے دو بحری جہازوں میں منتقل کر دیا گیا کیونکہ پاکستان میں کوئی ایسی بندرگاہ نہیں ہے جہاں ایسا کوئی جہاز اتر سکے۔ اسی طرح ہماری انشورنس کی قیمت بھی بڑھی ہے، لیکن پھر بھی ہمارا فائدہ ہوا ہے۔‘
چینی کرنسی کیوں استعمال کریں؟
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے نقطہ نظر سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس کرنسی میں معاہدہ ہو رہا ہے۔ کیونکہ ہم پہلی مرتبہ چین کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہے تھے اس لیے بینک کوئی معاہدہ کرنے سے گھبرا رہے تھے۔

’اس لیے جس بینک کے ذریعے ہم نے ادائیگی کی اس بینک کی ترجیح آر ایم بی تھی۔ ہمیں ڈالر سے بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔‘

پاکستان چینی کرنسی میں کاروبار کرنے والا واحد ملک نہیں ہے۔

بنگلہ دیش نے بھی حال ہی میں ایک سکیم کے لیے ڈالر کی بجائے چینی کرنسی یوآن میں ادائیگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وہ زیر تعمیر پاور پلانٹ کے لیے روس کو چینی کرنسی میں 110 ملین ڈالر ادا کرے گا۔

برکس ممالک کا گروپ ڈالر کے غلبے کو ختم کرنے اور دیگر کرنسیوں میں لین دین شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انڈیا روپے کا استعمال کرتے ہوئے روسی خام تیل کی خریداری کو بھی فروغ دینا چاہتا تھا۔ انڈیا نے روس کے ساتھ روپوں میں تجارت کرنے کی بہت کوشش کی لیکن اس میں کامیابی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔

اس وقت روس انڈیا کو اسلحہ اور دیگر فوجی ساز و سامان فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

لیکن یہ سپلائی اب بند ہو گئی ہے کیونکہ امریکہ نے اس طریقہ کار پر پابندی لگا رکھی ہے جس کے ذریعے انڈیا روس کو رقم کی ادائیگی کرتا ہے۔

انڈیا کو ہتھیاروں اور دیگر فوجی ساز و سامان کی فراہمی کے لیے روس کو دو ارب ڈالر ادا کرنے ہیں۔

لیکن پابندی کی وجہ سے یہ ادائیگی گذشتہ ایک سال سے التوا کا شکار ہے۔

انڈیا کو خدشہ ہے کہ ایسا کرنے سے وہ امریکی پابندیوں کا شکار ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب روس روپے میں ادائیگی لینے کو تیار نہیں۔

انڈین بینکوں نے روسی بینکوں میں ووسٹرو اکاؤنٹس کھولے تاکہ روپے میں ادائیگی کر کے تیل خریدا جا سکے۔

اسے یوآن کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ روس چین کے ساتھ مسلسل کاروبار کر رہا ہے۔

بپرجوائےکی بھارتی گجرات میں تباہی، درخت اور 3 ہزار سے زائد بجلی کے کھمبے گرگئےسمندری طوفان بپرجوائے گزشتہ شب کیٹی بندر س...
16/06/2023

بپرجوائےکی بھارتی گجرات میں تباہی، درخت اور 3 ہزار سے زائد بجلی کے کھمبے گرگئے
سمندری طوفان بپرجوائے گزشتہ شب کیٹی بندر سے 150 کلو میٹر دور گجرات میں کچھ سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے تحصیل مالیا کے 45 دیہات بجلی سے محروم ہوگئے۔

بپرجوئے گجرات سے ٹکرایا تو اس دوران طوفانی ہواؤں نے ہر چیز کو اپنی جگہ سے ہلا کر رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طوفانی ہواؤں کی وجہ سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد بجلی کے کھمبے گرگئے جب کہ سیکڑوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔
بھارتی گجرات میں ہواؤں کی رفتار 115 سے کم ہوکر 105 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگئی جب کہ طوفان کے باعث راجستھان میں آج شدید بارشوں کا امکان ہے۔

سمندری طوفان بپرجوائے نے بھارت کی ریاست گجرات میں سوروشتراکچھ ساحل سے ٹکراتا ہوا شمال مشرقی زمینی علاقے میں داخل ہوگیا۔
طوفان شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونےکا امکان

ادھر نیشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سمندری طوفان نے بھارتی گجرات کی ساحلی پٹی پرلینڈ فال مکمل کرلیا، طوفان کیٹی بندر سے 125 کلو میٹر جنوب مغرب میں موجود ہے، طوفان کمزور ہوکر سائیکلون اور شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونےکا امکان ہے۔

آذر بائیجان ہر ماہ پاکستان کو رعایتی قیمت پر ایل این جی فراہم کرے گا، معاہدہ طے پا گیاپاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان ...
15/06/2023

آذر بائیجان ہر ماہ پاکستان کو رعایتی قیمت پر ایل این جی فراہم کرے گا، معاہدہ طے پا گیا
پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان ایل این جی کی فراہمی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، آذربائیجان کے صدر الہاف عالیوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آذر بائیجان کی ائیر لائن اسلام آباد کے لیے پرواز شروع کر رہی ہے، آذربائیجان کی آذر ائیر لائن اسلام آباد اور کراچی کے لیے دو پروازیں چلائے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا آذربائیجان کو چاول کی برآمد میں اضافہ چاہتے ہیں، امید ہے پاکستانی باسمتی چاول باکو میں بھی دستیاب ہوں گے جبکہ آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مشترکہ مشقوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان سے اگلے ماہ سے رعایتی ایل این جی کارگو پاکستان آنا شروع ہو جائیں گے، کابینہ نے آذربائیجان سے ایل این جی پاکستان لانےکی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ 6 ماہ سے اس ڈیل پر کام کر رہے تھے، آذربائیجان کی قومی ایل این جی کمپنی ہر ماہ رعایتی قیمت پر ایک ایل این جی کارگو پاکستان بھجوائے گی۔

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کا توانائی، زراعت، ٹرانسپورٹ، دفاع، سرمایہ کاری و تجارت سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

آذربائجان پاکستان کی تیل و گیس کے شعبے میں مدد کریگا: اعلامیہ وزیراعظم ہاؤس
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ آذربائیجان پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنےمیں تعاون کرےگا، آذربائجان پاکستان کی تیل و گیس کے شعبے میں مدد کرے گا۔

صدر الہام علیوف کا کہنا تھا آذربائیجان پہلے ہی پاکستان سے درآمدی چاول پر امپورٹ ڈیوٹی سے استثنیٰ دے چکا ہے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ شمسی توانائی کے شعبے میں آذربائیجان پاکستان میں سرمایہ کاری کرےگا، دفاع کے شعبے میں تعاون کو بڑھایا جائے گا۔

آئی ایم ایف چاہتا ہے پاکستان سری لنکا بنے اور پھر مذاکرات کریں: وزیر خزانہوزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالم...
15/06/2023

آئی ایم ایف چاہتا ہے پاکستان سری لنکا بنے اور پھر مذاکرات کریں: وزیر خزانہ
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) چاہتا ہے کہ پاکستان سری لنکا بنے اور پھر ہم مذاکرات کریں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں شرکت کے موقع پر اظہار کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا ہمارے خلاف جیو پولیٹکس ہو رہی ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے، اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ترامیم کی گئیں وہ ناقابل برداشت ہیں، اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ترامیم کی ہیں لیکن ابھی مکمل نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا اسٹیٹ بینک پاکستان کا بینک ہے کسی عالمی ادارے کا نہیں ہے، اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ایسی ترامیم ہوئیں جو ریاست کے اندر ریاست کوظاہر کرتی ہیں، یہ ترامیم اسٹیٹ کے اندر اسٹیٹ کی طرف لے گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے جو ادائیگیاں کرنی ہیں وہ بروقت کی جائیں، بانڈز سمیت کوئی ادائیگی تاخیر کا شکار نہیں ہوئی، پیرس کلب کے پاس قرض ری شیڈول کے لیے نہیں جائیں گے، چار سالوں میں 70 ارب ڈالر کا قرض 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا پاکستان خودمختار ملک ہے ہم آئی ایم ایف کی ہر بات نہیں مان سکتے، آئی ایم ایف کے کہنے پر نوجوانوں کو آئی ٹی میں رعایت دینے پر پابندی عائد نہیں کر سکتے، اگر آئی ٹی میں روزگار نہ بڑھائیں گے تو کیا 0.29 فیصد شرح نمو پر رہیں، آئی ٹی کی ترقی سے نوجوانوں کو روزگار دینا چاہتے ہیں، اس سال آئی ٹی برآمدات 2.5 ارب ڈالر رہیں گی، آئندہ سال آئی ٹی کی برآمدات 4.5 ارب ڈالر تک پہنچانا چاہتے ہیں، آئی ٹی کی برآمدات کو اگلے 5 سال میں 15 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی حالیہ بیان بازی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے ہم کسی شعبے میں بالکل ٹیکس استثنیٰ نہ دیں، بطور خودمختار ملک ہمیں اتنا حق تو ہونا چاہیے کہ کچھ ٹیکس چھوٹ دیں، ہمیں پتا ہے کہاں سے کتنا ٹیکس اکٹھا کرنا ہے، 7200 ارب سے ٹیکس ہدف بڑھاکر 9200 ارب روپے رکھا ہے، یہ ہدف ٹیکس چھوٹ کے علاوہ ہے، ٹیکس چھوٹ والے شعبوں سے کوئی بجٹ نہیں آ رہا، آئی ایم ایف کو اس پر اعتماد میں لیں گے۔

Address


52250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News WISE INTL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to News WISE INTL:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share