Adab Aur Shayari

  • Home
  • Adab Aur Shayari

Adab Aur Shayari اردو ادب کی ترویج و اشاعت ..

28/02/2024

تیرے ماتھے کی شکن پہلے بھی دیکھی تھی مگر
یہ گرہ اب کے مرے دل میں پڑی ہو جیسے

احمد فراز

14/07/2023

بتائیں ہم تمہارے عارض و کاکُل کو کیا سمجھے
اِسے ہم سانپ سمجھے اور اُسے من سانپ کا سمجھے

یہ کیا تشبیہِ بے ہودہ ہے، کیوں موذی سے نسبت دیں
ہُما عارض کو، اور کاکل کو ہم ظلِّ ہما سمجھے

غلط ہی ہو گئی تشبیہ، یہ تو ایک طائر ہے
اسے برگِ سمن اور اُس کو سنبل کی جھٹا سمجھے

نباتاتِ زمیں سے کیا ان کو نسبت؟ معاذ اللہ
اسے برق اور اُسے ہم کالی ساون کی گھٹا سمجھے

گھٹا اور برق سے کیوں کر گھٹا کر ان کو نسبت دیں
اسے ظلمات، اُسے ہم چشمۂ آبِ بقا سمجھے

جو کہیے یہ، فقط مقصود تھا خضر و سکندر سے
یدِ بیضا اسے اور اُس کو موسیٰ کا عصا سمجھے

جو اس تشبیہ سے بھی داغ اُن کو آتا ہو
اسے وقتِ نمازِ صبح اور اُس کو عشاء سمجھے

جو یہ نسبت پسندِ خاطرِ والا نہ ہو تو پھر
اسے قندیلِ کعبہ، اُس کو کعبے کی ردا سمجھے

اسدؔ ان ساری تشبیہوں کو رد کرکے یہ کہتا ہے
سویدا اِس کو سمجھے اُس کو ہم نورِ خدا سمجھے

غالب

تری قُربت کے لمحے پھول جیسےمگر پھولوں کی عمریں مختصر ہیں.احمد فراز
19/02/2023

تری قُربت کے لمحے پھول جیسے
مگر پھولوں کی عمریں مختصر ہیں.

احمد فراز

تُو کہاں ہے مری انگلیاں تھک گئی آ انہیں چوم لے ۔۔۔
23/08/2022

تُو کہاں ہے مری انگلیاں تھک گئی آ انہیں چوم لے ۔۔۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adab Aur Shayari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share