Bazm e Shairi

  • Home
  • Bazm e Shairi

Bazm e Shairi all about shairi and a good content

17/04/2020

آج کی شام گزاریں گے ہم چھتری میں
بارش ہوگی خبریں سن کر آیا ہوں

تیرے موجود رہنے تک حسیں ہیںستارے ، آسمان،  دنیا  اور۔۔۔۔۔ ہم
13/02/2020

تیرے موجود رہنے تک حسیں ہیں
ستارے ، آسمان، دنیا اور۔۔۔۔۔ ہم

06/01/2020

میں چاہوں گی کہ یہ تحریر ہر لڑکی پڑھے...
اپنے ڈینجر زون کی حفاظت کریں...
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ حیران تھی۔۔۔اور اسے ہونا بھی چاہئے تھا۔۔۔
وہ چند جملے جو بار بار بول رہی تھی وہ اس کی ذہنی کیفیت عیاں کر رہے تھے۔۔
"میرے ساتھ ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟
میں تو بڑی پریقین تھی۔۔۔
میں تو بڑی مضبوط تھی۔۔
مجھے تو ہر احساس کا ادراک تھا۔۔۔
میں کوئی ٹین ایج کالج گرل نہیں جسے یوں "بے وقوف" بنادیا جائے۔۔۔
میرے ساتھ ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟؟"
وہ سچ بول رہی تھی۔۔۔
لیکن اسے یہ معلوم نہیں تھا کہ سب سے غیر محفوظ رویہ ہی یہ ہے کہ خود کو نہایت محفوظ سمجھ لیا جائے۔
لیکن میں اسے جانتا تھا وہ اچھی خاصی ذہنی طورپر میچور لڑکی تھی ادب سے لگاو۔۔۔
جذبات و احساسات کا شعور تھا۔۔
اپنی حدود و قیود سے آگاہ تھی۔۔۔ پراعتماد۔
اس کے باوجود فیس بک ان باکس چیٹ میں ایک لڑکے سے ہونے والی گفتگو نے دوست بنایا۔۔
اعتماد بخشا۔۔ پھر یہ تعلق موبائل پر آگیا۔۔۔
سارے جہاں کا درد ہمدردیوں میں سمیٹتے ہوئے وہ فرشتہ صفت انسان "ملاقات" نہ ہونے کی وجہ سے "تو کون اور میں کون" کا نعرہ لگاکر فرار ہوگیا۔
اور انہیں لگا کہ وہ بھی ان لوگوں کی صف میں شامل ہوگئی جن کا عشق ناتمام رہا۔۔۔
میں نے ساری روداد سن کر کہا:
دیکھو بات محبت یا عشق کی ہے ہی نہیں۔۔۔۔
بات اس محبت کے نام پر رچائے جانے والے کھیل کی ہے۔۔۔
جو اکثر شکار گاہوں میں کھیلا جاتا ہے۔۔۔
بات اس اسیری کی ہے جس میں آدمی جانتے بوجھتے پھنس جاتا ہے۔۔
تم نے کسی پرندے کو پھندے میں پھنستے دیکھا ہے؟
شکاری پھندہ لگا کر خاموش بیٹھ جاتا ہے۔۔
کئی پرندے اس پھندے کے آس پاس اترتے ہیں۔۔
کچھ کتراتے ہیں کچھ گریز کرتے ہیں لیکن آخرکار ایک پرندہ اس پھندے کے قریب آجاتا ہے۔۔۔
یہ اس کا تجسس یا بہادری نہیں ہوتی۔۔۔۔
اس میں یہ تخصیص بھی نہیں ہوتی کہ پھنسنے والا زیادہ ذہین یا سیانا پرندہ ہوتا ہے یا بالکل ہی احمق۔۔
پھندے میں وہی پرندہ پھنستا ہے جو تین غلطیاں کرتا ہے
1: وہ پھندے کو بالکل اہمیت نہیں دیتا۔۔
اسے اسکی ناسمجھی کہہ لیں یا اوور کانفیڈنس۔
2: وہ اس کی طرف بڑھنے سے خودکو روکتا نہیں۔۔۔
اسے بہادری کہہ لیں یا بے وقوفی
3: وہ سمجھتا ہے کہ وہ اس پھندے کا شکار نہیں ہوگا۔۔۔
اسے اس کا یقین کہہ لیں یا بے خبری
لیکن ان تین چیزوں سے وہ پھندے کو موقع دیتا ہے
کہ اسے پھانس لیا
اور وہ پھنس جاتا ہے۔
یہی حال تم جیسی لڑکیوں کا بھی ہے۔
تم میں سے اکثر یہ سمجھتی ہیں کہ تمہیں تمہاری حدود کا پتہ ہے۔۔
تمہارے اصول بڑے سخت ہیں۔۔
تمہاری سوچ لبرل ہے۔۔یا تمہاری نیت صاف ہے۔۔
تم مدرسے میں پڑھی ہو یا کو ایجوکیشن میں۔۔۔
جس وقت تم نے مرد کے لگائے پھندے کوایسا کوئی بھی موقع دیا ۔۔تم پھنس جاو گی۔۔
تم حجاب میں ہوگی یا نقاب میں۔۔۔
دوپٹہ میں ہوگی یا جینز میں۔۔۔
تم نے ادب پڑھ رکھا ہوگا یا فلسفہ۔۔
سائنس یا تاریخ۔۔۔
نفسیات کی کسوٹی پر "محبت" کا تجزیہ کرنے ہرقدرت رکھتی ہوگی یا رومانٹک ناولز کی بنیاد پر۔۔۔
محبت کو ایک لطیف احساس سمجھتی ہو یا دماغ کا کیمیکل لوچا۔۔۔
تمہارے سارے اصول تمہاری خود پر لاگو ساری پابندیاں اور تمہیں ایک ضروری جکڑ میں رکھی ہوئی ساری اخلاقی زنجیریں موم کی طرح پگھل جائیں گی۔
کیونکہ ایک مرد جانتا ہے کہ تمہارے جذبات کی وہ کون سی بند کھڑکی ہے جس کی چٹخنی تم نے نہیں لگائی۔۔۔
جہاں سے وہ تمہارے اندر اتر جائے گا۔۔
تم لاکھ چھپاو لیکن وہ تھوڑے سے وقت اور تھوڑی سی گفتگو میں یہ جان لے گا کہ
تمہارے دل کے گرد مضبوط فصیل کا کون سا نرم گوشہ ایسا ہے جہاں سے سیندھ لگا کر وہ تمہارے اندر داخل ہوسکتا ہے
تم لاکھ سمجھتی رہو کہ تمہاری نیت صاف ہے۔۔
یا تم اتنی مضبوط ہو کہ ایک غیر مرد سے ذاتیات پر طویل گفتگو تمہارے ارادے متزلزل نہیں کرسکتی۔
وہ تمہاری ہر بات کو تسلیم کرتے ہوئے تمہیں سراہے گا۔۔ اور تمہیں یہ اعتماد دلائے گا کہ
وہ بھی یہی سوچتا ہے۔
اس کے بعد وہ تمہیں ایک خاص مقام تک لے آتا ہے
جہاں پہنچ کر تمہیں احساس ہوتا ہے کہ اب وہ دوست صرف دوست نہیں رہا۔۔۔
کچھ خاص ہوگیا ہے۔
کیونکہ یہاں تمہارا اس پر اعتماد تمہین تین باتوں کی یقین دہانی کروائے گا۔
ایک۔۔۔۔
تمہیں لگے گا کہ تمہاری ذات کو جسطرح اس نے سمجھا ہے اس طرح کسی اور نے نہیں سمجھا
دوسرا۔۔۔
صرف وہی ہے جو تمہیں اچھا مشورہ۔۔ بہترین تسلی۔۔حوصلہ افزائی اور اعتماد دیتا ہے۔۔
اور اس وقت جب تمہیں اس کی شدید ضرورت ہوتی ہے
اور تیسرا ۔۔۔۔۔
تمہیں لگے گا کہ تم اس کے ساتھ اپنی ذات کی گہرائیوں میں اترے۔۔۔کرب۔۔سچائیاں۔۔اور ایسے راز بلا جھجھک شئیر کرسکتی ہو
جو دنیا میں کسی اور کے ساتھ شئیر نہیں کر سکتی۔
تمہارے یقین کے یہ تین اقدام۔۔۔
اسی پرندے کے تین سٹیپس کی طرح ہیں۔
جو پھندہ دیکھ کر بھی اسے نظر انداز کردیتا ہے۔۔۔
گریز نہیں کرتا۔۔۔
اور موقع دیتا ہے کہ اسے پھانس لیا جائے۔
جیسے ہی تم نے یہ تین سٹپس اٹھائے۔۔۔
تم پھندے میں پھنس جاوگی۔۔
چاہے اس کا احساس تمہیں دیر بعد ہو۔
تم لاکھ چالاک ہوشیار ذہین ہو یا لاکھ محفوظ ہو۔۔
کبھی وہ غلطی مت کرناجو پرندہ کرتا ہے۔
کیونکہ سب سے غیر محفوظ رویہ یہی سمجھنا ہے کہ
"میں محفوظ ہوں"
کیونکہ۔۔۔۔۔
محبت میں پھندے نہیں لگائے جاتے۔۔
گھات لگا کر بیٹھا نہیں جاتا۔۔
جھوٹ موٹ کی ہمدردیاں نہیں بٹوری جاتی۔۔۔
یاد رکھو کہ ایک شکار گاہ میں "محبت" نہیں ہوتی۔۔
صرف شکاری ہوتا ہے اورشکار۔
جس طرح ہر پھندے کا ایک "ڈینجر زون" ہوتا ہے
اسی لئے ہماری ذات کے گرد بھی ہماری حدود کی ایک لکیر ہوتی ہے جہاں سے ڈینجر زون شروع ہوتا ہے۔۔۔
اس لکیر کی حفاظت کرنا پڑتی ہے
تاکہ کوئی اسے کراس نہ کرے۔۔
اور اس بات کی بھی حفاظت کرنا پڑتی ہے کہ ہم خود بھی اسے کراس نہ کریں۔
اور یہ بھی یاد رکھنا کہ ہر مرد شکاری اور ہر عورت شکار نہیں ہوتی۔۔۔
اور نہ ہی میں سارا الزام صرف مرد یا صرف عورت کو دے رہی ہوں۔
کیونکہ اچھے بری خصلتیں ہر جگہ ہوتی ہیں۔
اور نہ ہی میں محبت جیسے خوبصورت اور فطری رشتے کا انکار کر رہی ہوں۔
منٹو نے کہا تھا کہ مرد کے حواس پر عورت نہیں سوار ہوگی تو کیا ہاتھی سوار ہوگا۔
اس نے سچ کہا تھا۔۔
لیکن یہ صرف مرد کی بات نہیں ۔۔۔
مخالف جنس میں کشش انسان کی فطرت میں ہے۔۔۔
یہی فطرت۔۔انسیت۔۔دوستی۔۔محبت تک پہنچتی ہے۔۔لیکن یہ جذبہ اتنا لطیف اور خوبصورت ہے کہ
جب بھی اسے اس کی خوبصورتی سے ہٹ کر یا اسے اس کے مقام سے گرا کر اپنایا جائے گا
یہ "شکار اور شکاری" کا کھیل بن جائے گا۔
میں اسی کھیل کی بات کر رہی ہوں
کیونکہ یہاں اکثریت اسی کھیل میں مشغول ہے۔۔۔۔
شکاری گھات میں ہے۔۔۔
پھندے تیار ہیں۔۔۔
لیکن پرندہ وہی پھنسے گا جو پھندے کو اہمیت نہیں دے گا۔
اس میں کوئی تخصیص نہیں کہ وہ بے وقوف ہوگا یا عقلمند۔۔۔۔
کیونکہ کہنے والے تو یہ بھی کہہ گئے ہیں کہ۔۔۔۔:
وہ پرندے جو نظر رکھتے ہیں
سب سے پہلے اسیر ہوتے ہیں...

اگر میں تمہیں چھوڑ دوں تو؟؟اس نے دو قدم کا فاصلہ مزید بڑھایا۔۔۔۔"وہ مسکرا دی....میری فکر چھوڑو۔۔۔مجھے دل کو پتھر کرنا آت...
01/01/2020

اگر میں تمہیں چھوڑ دوں تو؟؟
اس نے دو قدم کا فاصلہ مزید بڑھایا۔۔۔۔
"وہ مسکرا دی....
میری فکر چھوڑو۔۔۔مجھے دل کو پتھر کرنا آتا ہے
مجھے کسی اور سے محبت ہو گئی ہے..
"وہ پھر سے مسکرا دی۔۔۔لیکن اس بار اس کی مسکراہٹ میں بہت پہلے کچھ کھو دینےکا درد تھا۔۔۔
تو۔۔۔؟؟
" اس بار اس نے اپنے قدموں کا فاصلہ اس بھی ذیادہ بڑھا دیا۔۔۔
جب محبت ہی کھو چکی۔۔۔تو چند قدموں کی محبت کیسی۔۔۔۔؟؟؟
"تو کیا تم مجھے خوشی خوشی اپنی محبت سے آزاد کر سکتی ہو۔۔۔؟؟؟
وہ پتھر کی طرح بےرحم ہوا تھا۔۔۔
"پل بھر کو اس نے آخری بار اپنی محبت کی طرف دیکھا۔۔۔محبت کی آنکھوں میں آنسوں تھے،دامن چھڑانے سے انکاری تھی..
چند پل وہ دیکھتی رہی...
اس نے محبت چھوڑ دی
اپنے ہاتھ سے اپنی محبت کی پہلی اور آخری نشانی اتار کر اس کے ہاتھ پر رکھی..
میری محبت اسی دن مر گئی تھی، جس دن محبت کے درمیان کوئی تیسرا آیا تھا...
محبت دو سے شروع ہو کر دو پے ختم ہو جاتی ہے...
نہ ہی محبت جمع کی جاتی ہے،
اور نہ ہی تفریق کی جاتی ہے،
اور نہ ہی تقسیم....
کیونکہ محبت ٹوٹ جاتی ہے....
"جو شخص کسی ایک کا ہونا نہیں جانتا،وہ میرا کبھی ہو ہی نہیں سکتا۔۔۔۔
اس کے لفظ بھی پتھر ہو چکے تھے،اسکی طرح
"وہ اپنی محبت کو چھوڑ گئی...
لیکن وہ ابھی بھی وہی ٹھہرا ہے...
کیونکہ اسے کسی ایک کا ہونا ہی نہیں تھا

تمہیں جب کبھی ملیں فرصتیں..میرے دل سے بوجھ اتاردو!میں بہت دنوں سے اداس ہوں..مجھے کوئی شام ادھار دو!کسی غیر کو میرے حال س...
01/01/2020

تمہیں جب کبھی ملیں فرصتیں..
میرے دل سے بوجھ اتاردو!
میں بہت دنوں سے اداس ہوں..
مجھے کوئی شام ادھار دو!
کسی غیر کو میرے حال سے..
نا کوئی غرض ہے نہ واسطہ..!
میں بکھر گئی ہوں سمیٹ لو...
میں بگڑ گئی ہوں سنوار دو!

30/12/2019

‏بِچھڑ گئے تو یہ دل عمر بھر لگے کا نہیں
لگے گا "لگنے لگا ہے" مگر لگے کا نہیں

نہیں لگے گا اُسے دیکھ کر، مگر خوش ہے۔۔
"میں خوش نہیں ہوں" مگر دیکھ کر لگے گا نہیں

وہ کھوٹے سکے سا سمجھتا مجھےمیں اسکے پاس ہر بار لوٹ جو آتی ہوں
29/12/2019

وہ کھوٹے سکے سا سمجھتا مجھے
میں اسکے پاس ہر بار لوٹ جو آتی ہوں

😑
27/12/2019

😑

26/12/2019

میرے اجداد عشق والے تھے
میں محبت میں خاندانی ہوں۔

کیا خبر کون تھا میرا کیا لگتا تھا؟جس کے لیے مجھے ھر شخص برا لگا تھا
24/12/2019

کیا خبر کون تھا میرا کیا لگتا تھا؟
جس کے لیے مجھے ھر شخص برا لگا تھا

کچھ لوگوں کو آپ سے محبت نہیں ہوتی.وہ آپ کی بے پناہ محبت دیکھ کر آپ پر ترس کھا کرآپ سے بات کرتے ہیں لیکن جب ان کو اپنی مر...
23/12/2019

کچھ لوگوں کو آپ سے محبت نہیں ہوتی.
وہ آپ کی بے پناہ محبت دیکھ کر آپ پر ترس کھا کر
آپ سے بات کرتے ہیں لیکن جب ان کو اپنی مرضی کا انسان مل جاتا ہے تو وہ ترس بھی کھانا چھوڑ دیتے ہیں.

23/12/2019

سنو، نہ!!!!
ﺩﺭ ﺑﺪﺭ ﮐﮭﻮﺟﺘﮯ ﭘِﮭﺮﻭ ﮔﮯ ﺍﺏ
تمہارے ﻣﻨﻈﺮ ﺳﮯ ﮨﭧ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﮞ ﻣٙﯿﮟ____!!!!

22/12/2019

میری محبت تمہارے لیے کسی بازار میں لگی شے جیسی تھی جسے تم نے ہزاروں میں چنا مگر استعمال کر کے پھینک دی.

میں زندگی سے تھک کر بہت جلدی اکتا جانے والی لڑکی ہوں مجھے اپنا ہر کام جاری رکھنے کیلئے کسی نہ کسی محرک کی ضرورت ہوتی ہے ...
21/12/2019

میں زندگی سے تھک کر بہت جلدی اکتا جانے والی لڑکی ہوں مجھے اپنا ہر کام جاری رکھنے کیلئے کسی نہ کسی محرک کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ میں تنگ آ کر اسے ادھورا ہی چھوڑ دیتی ہوں
اور تم سے میرا محض محبت کا نہیں بلکہ موٹیویشن کا تعلق بھی تھا تمہارا میری زندگی میں ہونا مجھے سفرِ زیست میں کچھ اچھا کچھ با معنی و بامقصد کرنے کی تحریک دیتا تھا مگر جب سے تم نے اپنی راہیں جدا کی ہیں میرے سب کام ادھورے رہ گئے ہیں!!!
تیرے ہوتے بھی سب ادھورا تھا
اور اب تو یار تو بھی نہیں 💔

20/12/2019

کسی سے محبت نہیں کرسکتے تو انہیں خواب بھی نہ دکھائیں کیونکہ کب ہم کسی کے لیے اہم ہو جائے یہ کوئی نہیں جانتا... اسلیے بہتر ہے کہ دوسروں کو اپنا عادی نہ بنائیں کیونکہ کسی کی عادت ہوجانا محبت سے ذیادہ خطرناک ہوتا ہے...

08/12/2019

ستارے گر بتا دیتے
سفر کتنا کٹھن ہو گا
پیالے شہد کے پیتے
تلخ ایام سے پہلے
یہ ہم جو لکھتے رہتے ہیں
ہماری آپ بیتی ہے
کہ دکھ تحریر کب ہوتے
کسی الہام سے پہلے

07/12/2019

نظر چرا کے کہا ، بس یہی مقدر تھا !
بچھڑنے والے نے ملبہ خدا پہ ڈال دیا 💔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bazm e Shairi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bazm e Shairi:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share