Pk News Alert

  • Home
  • Pk News Alert

Pk News Alert News media

21/05/2020

حکومت پنجاب نے کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار بڑھا کر عید تک رات 10 بجے تک کر دیئے گئے

21/05/2020
وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب حکومت نے رمضان کے آخری عشرہ اور یوم علی ؑکے موقع پر صوبہ میں ہر قسم کے جل...
14/05/2020

وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب حکومت نے رمضان کے آخری عشرہ اور یوم علی ؑکے موقع پر صوبہ میں ہر قسم کے جلوس پر پابندی عائد کر دی:

•کوویڈ 19سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس کی مشروط اجازت ہوگی

•مجالس زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ تک جاری رکھی جا سکیں گی۔

•انتظامیہ مجالس میں وقت کی پابندی پر عمل کرائے گی۔

•امام بارگاہوں میں مجالس کا انعقادصاف فرش پر کیا جائے گا، قالین نہیں بچھائے جائیں گے۔

•امام بارگاہ میں پختہ فرش نہ ہونے کی صورت میں قالین بچھایا جا سکتا ہے۔

•مجالس کے آغاز اور اختتام پرہجوم اکٹھا نہ ہو۔

•امام بارگاہ میں صحن موجود ہونے کی صورت میں مجلس ہال کی بجائے صحن میں منعقد کی جائے۔

•بچے، 50برس سے زائد عمر اور بیمار افراد مجلس میں شریک نہ ہوں۔

•مجلس صرف امام بارگاہ کی چار دیواری کے اندر منعقد کی جائے۔

•مجلس سے پہلے امام بارگاہ کے فرش کو کلورین سے دھویا جائے۔

•مجلس سے قبل قالین پر بھی کلورین کا سپرے کیا جائے۔

•مجلس کے دوران شرکاء اور قطاروں کے درمیان کم از کم 6فٹ کا فاصلہ ہو۔

•احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ذمہ دار افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔

•شرکاء کی سہولت کیلئے امام بارگاہ کی انتظامیہ فرش پر افراد کی بیٹھنے کی جگہوں پر نشان لگائے۔

•مجلس کے شرکاء وضو گھر سے کر کے آئیں۔

•ہر کسی کیلئے ماسک، دستانے پہننا لازمی ہوگا، ہاتھ ملانے اور بغل گیر ہونے سے پر ہیز کیا جائے۔

•امام بارگاہوں میں اجتماعی افطاری اور سحری کا کوئی انتظام نہیں ہونا چاہئے۔

•امام بارگاہوں کی انتظامیہ صوبائی، ضلعی حکومتوں اور پولیس سے قریبی رابطہ رکھے۔

•ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی صورت میں مجالس کی انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

اسلام آباد:وزیر اعظم کرونا فنڈ،،ایف آئی اے کے افسران و اہلکاروں سے فنڈنگ اکٹھی کرنا شروع،،،تمام افسران و اہلکاروں کی تنخ...
14/05/2020

اسلام آباد:وزیر اعظم کرونا فنڈ،،

ایف آئی اے کے افسران و اہلکاروں سے فنڈنگ اکٹھی کرنا شروع،،،

تمام افسران و اہلکاروں کی تنخواہ سے رقم فنڈ وصول کیا جائے گا،،،

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،،،،

بی ایس 1 سے 15 تک ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ فنڈ میؓ جمع ہو گی،،،

بی اس سولہ سے 19 کے افسران کی دو یوم کی تنخواہ فنڈ میں شامل کی جائے گی،،،

بی ایس 20 یا اس سے زیادہ کے افسران کی تین یوم کی تنخواہ فنڈ جمع ہو گی،،،نوٹیفکیشن

آئی جی پنجاب کا خدمت مراکز کھولنے کا حکم۔    آئی جی پنجاب نے صوبے بھرمیں لاک ڈاؤن کے باعث بند پولیس کے خدمت مراکز کھولن...
13/05/2020

آئی جی پنجاب کا خدمت مراکز کھولنے کا حکم۔

آئی جی پنجاب نے صوبے بھرمیں لاک ڈاؤن کے باعث بند پولیس کے خدمت مراکز کھولنے کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے خدمت مراکز کھولنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔ خدمت مراکز کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیے گئے تھے، دوبارہ کھلنے سے شہری ڈرائیونگ لائسنس سمیت ایک درجن سے زائد سہولیات باآسانی حاصل کرسکیں گے۔
مراسلے کے مطابق شہریوں کو خدمات اور سہولیات کی فراہمی کیلئے آج سے صوبہ بھر میں خدمت مراکز کھولے جائیں، جاری شدہ ایس او پیز کے تحت شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہی زیر صدارت ٹریفک پولیس کے محکمانہ امور سے متعلق سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا۔ آئی جی پنجاب کو ایڈیشنل آئی جی ٹریفک صاحبزادہ شہزاد سلطان نے مختلف پراجیکٹس اورمجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
پانچ سال سے زائد المیعاد ٹریفک لائسنس کی تجدید کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ وارڈنز کی ٹرانسفر پالیسی، ٹریفک کنٹرول کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ رمضان کے آخری عشرے میں ٹریفک کے بہاؤ اور روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقداما ت کیے جائیں۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث ٹریفک دباؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے بڑے شہروں میں ٹریفک مینجمنٹ پر خاص توجہ دی جائے۔ سینئر افسران خود فیلڈ میں نکل کر ٹریفک معاملات اور کورونا سے تحفظ کیلئے جاری اقدامات کی انسپکشن کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ون ویلنگ اور اوور سپیڈنگ کے خاتمے کیلئے سپیشل مہم شروع کی جائے۔ بڑی شاہراہوں پر پی ایچ پی اور ضلعی ٹریفک پولیس کی ٹیمیں مل کر حادثات میں کمی کیلئے اقدامات جاری رکھیں۔

گجرات پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری!تھانہ صدر جلالپور جٹاں پولیس کی کاروائی منشیات فروش ڈیڑھ کلو گرام چر...
12/05/2020

گجرات پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری!تھانہ صدر جلالپور جٹاں پولیس کی کاروائی منشیات فروش ڈیڑھ کلو گرام چرس اور ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت پولیس نے ضلع بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں ہیں اور مختلف جگہوں پر منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں راجہ احسان اللہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ خصوصی آپریشن کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد نواز ولد رزاق سکنہ کلیو وال کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام چرس اور پسٹل 9MM برآمد ہوئی۔ملزم کے خلاف تھانہ صدر جلالپور جٹاں میں امتناع منشیات اور ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

07/05/2020
گجرات کے گاؤں گلیانہ میں 14 سالہ سگی بیٹی سے 5 ماہ جنسی زیادتی کرنے والا شیطان باپ راجہ ضیاء سکنہ مکووال گرفتار۔۔تھانہ گ...
06/05/2020

گجرات کے گاؤں گلیانہ میں 14 سالہ سگی بیٹی سے 5 ماہ جنسی زیادتی کرنے والا شیطان باپ راجہ ضیاء سکنہ مکووال گرفتار۔۔

تھانہ گلیانہ کے نواحی گاوں مکوال میں سگے باپ پر اپنی 14 سالہ بیٹی کے ساتھ مسلسل 5 ماہ سے زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج
بچی کی والدہ نے تھانہ گلیانہ میں دی گئی درخواست میں موقف اپنایا کہ اس نے شک گذرنے پر 14 سالہ بیٹی کا کھاریاں سے چیک اپ کروایا تو لیڈی ڈاکٹر نے بتایا کہ آپ کی بیٹی 5 ماہ کی حاملہ ہے
ہم نے بچی سے سختی سے اس بارے پوچھا تو اس نے روتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس کا باپ جب بھی گھر میں کوئ اور نہ ہوتا تھا تو چھری دکھا کر میرے ساتھ زیادتی کرتا رہا
تھانہ گلیانہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے
یہ ایک روح فرسا واقعہ ہے
الزام ہے تب بھی
اور اگر سچ یے تب تو قیامت اور کیا ہو گی
سوال یہ ہے کہ کیا اس کیس کی تفتیش روایتی انداز میں ہو گی
کیا اس کہانی کو بھی مک مکا کا راستہ اپنا کر دفن کر دیا جائے گا 🤔

وزارت ریلوے کا 10 مئی سے محدود ریلوے آپریشن شروع کرنے کا اعلانویب ڈیسک 05 مئی ، 2020  راولپنڈی: وزارت ریلوے نے 10 مئی سے...
05/05/2020

وزارت ریلوے کا 10 مئی سے محدود ریلوے آپریشن شروع کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک 05 مئی ، 2020

راولپنڈی: وزارت ریلوے نے 10 مئی سے محدود ریلوے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

جیونیوز کےمطابق وزارت ریلوے کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ پہلے مرحلے میں ملک کے مختلف حصوں میں 15 ٹرینیں چلائی جائیں گی جن میں خیبرمیل، عوام ایکسپریس، تیزگام، اسلام آباد ایکسپریس اور دیگر ٹرینیں شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ سفر کے دوران مسافروں میں مناسب فاصلہ رکھنا لازم ہے جب کہ سفر کے دوران مسافر اپنا ٹکٹ سامنے رکھیں گے اور ٹکٹ چیکنگ کے دوران عملہ اور مسافر ایک دوسرے کو چھونے سے گریز کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریل کے ٹکٹوں کی 50 فیصد بکنگ آن لائن ہو گی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کی گئی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں بین الاقوامی و علاقائی فضائی آپریشن سمیت ٹرین سروس بھی بند ہے۔

ملک بھر میں ٹرین سروس 24 مارچ سے بند ہے جس کی وزیر ریلوے شیخ رشید نے یکم رمضان سے بحالی کا عندیہ دیا تھا تاہم وفاقی حکومت نے ٹرین آپریشن بحال کرنے کی اجازت نہیں دی۔

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ حقوق دینے کے سلسلے میں بڑی پیش رفتالیکشن کمیشن کی جانب سے الیکٹرانک آئی ووٹنگ طریقہ کار کا ع...
05/05/2020

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ حقوق دینے کے سلسلے میں بڑی پیش رفت

الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکٹرانک آئی ووٹنگ طریقہ کار کا عملی مظاہرہ

اسلام آباد: بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلوانے کیلئے اہم اجلاس

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی شرکت

چئیر مین نادرا اور الیکشن کمیشن کے حکام کی بھی شرکت

بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے الیکٹرانک آئی ووٹنگ کے طریقہ کار کا جائزہ

دونوں وزارتوں نے آئی ووٹنگ کے طریقہ کار کی منظوری دے دی

معاون خصوصی زلفی بخاری کی آئی ووٹنگ کا طریقہ کار مزید آسان اور سہل بنانے کی درخواست

اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ بہت جلد پورا کرنے جا رہے ہیں,

طریقہ کار کو بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے انتہائی آسان رکھا جائے گا,

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بیرون ملک ہم وطنوں کا ان کا حق دیا جائے گا
ماضی میں حکومتیں اہم ترین معاملے کو نظر اندار کرتی رہی ہیں,

پی ٹی آئی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو فیصلہ سازی میں شامل کرے گی,زلفی بخاری

وفاقی حکومت کا الیکٹرانک آئی ووٹنگ کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے آئیندہ اجلاسوں میں بحث کرائی جائیگی

پارلیمنٹ اجلاس کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا مرحلہ شروع ہو گا

وزارت اوورسیز رجسٹریشن اوپن کرنے کیلئے اپنی تجاویز وزارت پارلیمانی امور کو بھجوائے گی

پارلیمنٹ میں بحث کے بعد دونوں وزارتوں کا اجلاس پھر طلب کیا جائیگا

سندھ حکومت کا پی اے ایف میوزیم میں بھی آئسولیشن سینٹر بنانےکا فیصلہسندھ حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے ا...
03/05/2020

سندھ حکومت کا پی اے ایف میوزیم میں بھی آئسولیشن سینٹر بنانےکا فیصلہ

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے ایکسپو سینٹر کے بعد پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) میوزیم کراچی میں بھی آئیسولیشن سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ پی اے ایف میوزیم میں آئسولیشن سینٹر کے لیے ابتدائی طور پر 30 ملین روپے جاری کردیے گئے ہیں۔

ریکارڈ خریداری کے بعد کیا ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کا خدشہ ہے؟ اہم وضاحتملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ...
03/05/2020

ریکارڈ خریداری کے بعد کیا ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کا خدشہ ہے؟ اہم وضاحت

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد خریداری میں ریکارڈ اضافہ ہوا جس کے بعد افواہیں گردش کرنے لگیں کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

وزارت توانائی برائے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں ہے کیونکہ پیٹرول کا 2 لاکھ 85 ہزار ٹن اور ڈیزل کا 3 لاکھ پچاس ہزار ٹن کا اسٹاک موجود ہے جو آئندہ 15 روز کی طلب پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل کے لیے پیٹرول اور ڈیزل لانے والے دو جہاز پورٹ قاسم بندرگاہ پر لنگر انداز ہوچکے ہیں جن میں 50 ہزار ٹن پیٹرول اور 55 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل موجود ہیں

وزیراعظم کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، کورونا سے اموات پر اظہار افسوس: وزیراعظم عمران خان کا کینڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو سے...
03/05/2020

وزیراعظم کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، کورونا سے اموات پر اظہار افسوس
: وزیراعظم عمران خان کا کینڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے کورونا کےباعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور کینیڈین پرائم منسٹر جسٹن ٹروڈو کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان کوروناوائرس کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامور پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کےباعث قیمتی جانوں کےضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وبائی مرض نے بےمثال تباہی مچائی ہے اور موجودہ صورتحال میں بین الاقوامی تعاون مزیدمضبوط کرنےکی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کودیگر ترقی پذیرممالک کی طرح 2اہم چیلنجزکاسامناہے، وبائی مرض پرقابو پانےکے ساتھ ساتھ انسانی زندگیوں کوبچاناترجیح ہے، کوروناکےباعث صورتحال میں معیشت کوبھی سنبھالنابھی بہت ضرروی ہے۔

وزیراعظم نے قرضوں میں ریلیف کےاقدامات پرپاکستان کی حمایت کرنےپرجسٹن ٹروڈو سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ امیدہےکینیڈاقرضوں سےنجات کیلئےعالمی اقدامات کی حمایت جاری رکھےگا۔

دونوں رہنماؤں نےاپنےممالک سےہم وطنوں کی واپسی پربھی تبادلہ خیال کیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مسلم اقلیت پرہونےوالےمظالم کامعاملہ بھی اٹھایا۔

وزیراعظم نے گفتگو کےدوران بھارت میں مسلم اقلیت سےہونےوالےسلوک پراظہار تشویش کیا اور کینیڈین ہم منصب کومقبوضہ کشمیرکی تازہ صورتحال سےبھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی پابندیاں اورطبی سامان تک رسائی میں مشکلات ہیں، موجودہ صورتحال میں کشمیریوں کووبائی مرض کےچیلنج پرقابو پانامشکل ہورہاہے۔

ماری معیشت طویل لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتی،وزیرخارجہوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کہیں دباؤکم دکھائی دیتا ہے...
03/05/2020

ماری معیشت طویل لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتی،وزیرخارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کہیں دباؤکم دکھائی دیتا ہے تو وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنی چاہیے،ہماری معیشت طویل لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کے خلاف نبرد آزما ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف پر فخر
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سب جانتے ہیں، پل پل کی پیش رفت سے آگاہ ہیں، لاک ڈاؤن کے جہاں فوائد وہاں اس کے نقصانات بھی ہیں،وزیراعظم کی سوچ منفی نہیں وہ کہنا چاہتے تھے لاک ڈاؤن کئی اقسام کے ہوتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سےغربت کی لکیر سے نیچے لوگ مشکلات سے دوچار ہیں، کہیں دباؤکم دکھائی دیتا ہے تو وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنی چاہیے،ہماری معیشت طویل لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتی۔

سندھ میں 15ارب روپے کی گندم چوری کے بعد ایک اوراسکینڈلکراچی: سندھ کے مختلف سرکاری گوداموں اور منتقلی کے دوران 15ارب روپے...
03/05/2020

سندھ میں 15ارب روپے کی گندم چوری کے بعد ایک اوراسکینڈل
کراچی: سندھ کے مختلف سرکاری گوداموں اور منتقلی کے دوران 15ارب روپے کی گندم چوری کے بعد ایک اوراسکینڈل سر اٹھانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق گندم چوری کے بعد سندھ حکومت کی کرپشن اور بدانتظامی کی وجہ سے ایک اور بحران پیدا ہونے جارہا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی 40 فیصد کم خریداری کی جارہی ہے جس سے پورا ملک متاثر ہوگا، خصوصاً کراچی اور حیدر آباد کو حساس قرار دیا گیا ہے جہاں گندم کی شدید قلت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملک میں پھر رواں سال جنوری کی طرح آٹا اور گندم کا مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے، پہلے بھی کراچی اورحیدرآباد میں گندم اورآٹے کابحران پیداکیاگیاتھا۔

سندھ کی بدانتظامی اور کرپشن کی اس صورتحال سے کیسے نمٹا جائے اس بحران پر قابو کیسے پایا جائے اس پر وفاق نے تشویش کا اظہار کیا اور اعلیٰ سطح پر مشاورتی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ میں گندم اور آٹا چوری کے معاملے پر نیب بھی پوری طرح متحرک ہے، نیب سندھ میں گندم چوری اورآٹے کے بحران کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے

‏دریائے جہلم میں 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق، 24 گھنٹے بعد لاشیں برآمدتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ م...
03/05/2020

‏دریائے جہلم میں 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق، 24 گھنٹے بعد لاشیں برآمد

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ موضع شاکرپور کے رہائشی 2 دوست
اضرار ولد راجہ نواز اور قیصر اقبال ولد سنور دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے
، 24 گھنٹے کے بعد دونوں نوجوانوں کی لاشیں ریسکیو ٹیموں نے دریا سے نکال لیں۔
دینہ کے دو نوجوان موضع رانجھا میرا کے قریب دریائے جہلم میں ڈوب گئے
، ایک نوجوان کو بچا لیا گیا جبکہ دوسرا جاں بحق ہو گیا تھا۔

شہریوں‌ کے لیے خوش خبری، نادرا دفاتر کل سے کھولنے کا اعلانکراچی: نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کل پیر سے کر...
03/05/2020

شہریوں‌ کے لیے خوش خبری، نادرا دفاتر کل سے کھولنے کا اعلان
کراچی: نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کل پیر سے کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام دفاتر شہریوں کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا۔

نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی کے تین میگا سینٹرز بھی کل چار مئی سے ایک شفٹ کے لیے کھول دیے جائیں گے جبکہ صوبے کے تمام نادرا دفاتر بھی شہریوں کے لیے کھول دیے جائیں گے۔

جہلم نیوز
03/05/2020

جہلم نیوز

ویلڈن ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر۔ آئی جی پنجاب کی مہم بابت گرفتاری مجرمان اشتہاریوں کو کامیاب بنانے کے لیے ڈی پی...
03/05/2020

ویلڈن ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر۔
آئی جی پنجاب کی مہم بابت گرفتاری مجرمان اشتہاریوں کو کامیاب بنانے کے لیے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی خصوصی ہدایت پر اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر مدثر اقبال کی زیرنگرانی جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریاں جاری۔SHOتھانہ صدر سرائے عالمگیر امیر عباس چدھڑ اور شاہد عمرانSIنےدو مقدمات قتل جن میں مشہور مقدمہ نمبر106/18مورخہ 18-05-06بجرم302/324/148/149/109ت پ اور مقدمہ نمبر 73/18مورخہ18-03-14بجرم 302/109/148/149ت پ تھانہ صدر سرائے عالمگیر قتل ازان ملک رشیدسکنہ ڈھوری میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری واجد عرف تنویر ولد بشیر احمد قوم ملک سکنہ شاد باغ کالونی ضلع ننکانہ کو تمام محکمانہ ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئےگرفتار کر لیا ہے مجرم اشتہاری کی گرفتاری کو عوام نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

بارڈرز سیل ہیں،اسمگلنگ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، علیم خانتفصیلات کے مطابق صوبائی سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر ص...
03/05/2020

بارڈرز سیل ہیں،اسمگلنگ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، علیم خان
تفصیلات کے مطابق صوبائی سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت مانیٹرنگ اجلاس ہوا جس میں وزیر خورک پنجاب کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کر کے خود ساختہ قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں، رمضان میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں

امریکہ ۔ بل گیٹس پر ابادی کم کرنے کے لیے کرونا وائرس کی ایجاد کا الزام ، ھزاروں لوگوں کا احتجاج
03/05/2020

امریکہ ۔ بل گیٹس پر ابادی کم کرنے کے لیے کرونا وائرس کی ایجاد کا الزام ، ھزاروں لوگوں کا احتجاج

مری۔مری سترہ میل کار  حادثہ کا شکار تین افراد زخمی۔خالد عباسی ایڈوکیٹ اور عامر عباسی اینڈ اکاش عباسیزخمی افراد کو ابتدائ...
03/05/2020

مری۔
مری سترہ میل کار حادثہ کا شکار تین افراد زخمی۔خالد عباسی ایڈوکیٹ اور عامر عباسی اینڈ اکاش عباسی
زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پمزہسپتال منتقل کیا گیا۔

گجرات تھانہ لاری اڈہ کے علاقہ میں کریانہ سٹور پر خریداری کے لئے آنے والی خاتون کے ساتھ فحش حرکات کرنے والا دکاندار گرفتا...
03/05/2020

گجرات تھانہ لاری اڈہ کے علاقہ میں کریانہ سٹور پر خریداری کے لئے آنے والی خاتون کے ساتھ فحش حرکات کرنے والا دکاندار گرفتار کرلیا گیا
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی اوگجرات سید توصیف حیدرنے نوٹس لے کر مذکورہ دکاندار کے خلاف کارروائی کی ہدائیت کی تھی
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک نامعلوم دکاندار کریانہ سٹور پر سودا سلف کیلئے آنے والی ایک خاتون کے ساتھ فحش حرکات کر رہا ہے۔ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے اس ویڈیو کا فوری نوٹس لے کر ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ عامر سعید کو مذکورہ دکاندار کو ٹریس کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدائیت کی۔جس پر ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ اور ان کی ٹیم نے و یڈیو میں موجود دکاندار کو ٹریس کرلیا اوراس کے خلاف پولیس کی مدعیت میں زیر دفعہ354/294ت پ مقدمہ درج کرکے ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔ ملزم محمد نعیم ولد محمد صدیق ضلع بھمبر،آزاد کشمیر کا رہائشی ہے اور اس نے گجرات نواز شریف پارک کے قریب المدینہ کریانہ سٹور کے نام سے دکان بنارکھی ہے۔ جس کے خلاف مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے کہا ہے کہ ضلع میں کسی بھی دکاندار کو لاک ڈاؤن میں شٹر بند کر کے دکانداری کی اجازت نہ ہے۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

بلاول اور سندھ حکومت اپنی ناکامیوں کاملبہ وفاق پرنہ گرائیں’: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کرنےیانہ...
02/05/2020

بلاول اور سندھ حکومت اپنی ناکامیوں کاملبہ وفاق پرنہ گرائیں’
: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کرنےیانہ کرنےمیں سندھ حکومت آزادہے، وفاق پرسوالات کس منہ سےاٹھائےجارہےہیں؟ بلاول اورسندھ حکومت اپنی ناکامیوں کاملبہ وفاق پرنہ گرائیں۔
بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلاول اور صوبائی وزرا کام کے بجائے پریس کانفرنس کررہےہیں، سیاست کےبجائےسندھ میں کورونا پر توجہ مرکوزکریں، اپوزیشن سیاست کےبجائےکورونا کیخلاف وزیراعظم کاساتھ دے۔

شبلی فراز نے کہا کہ وفاق کی جانب سےسندھ کوامدادپی پی کی لاعلمی کاپول کھول رہی ہے، بجلی کے بلز میں سندھ انڈسٹریل کے45ہزارصارفین کوریلیف دیا جب کہ بجلی کےبلزمیں کمرشل کے7لاکھ 17ہزارصارفین کوریلیف دیا، چھوٹےکاروباروالوں کوبھی بلزکی ادائیگی میں سہولت دی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا دیگر صوبوں میں گندم کی منتقلی پر پابندی کا اعلان : سندھ حکومت نے گندم کی ذخیرہ اندوزی سے متعلق نوٹیف...
02/05/2020

محکمہ داخلہ سندھ کا دیگر صوبوں میں گندم کی منتقلی پر پابندی کا اعلان
: سندھ حکومت نے گندم کی ذخیرہ اندوزی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے گندم کی دوسرے صوبوں میں منتقلی پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق گندم کی ذخیرہ اندوزی کے باعث ملک صوبے بھر میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا ہوجاتا ہے جس پر قابو پانے کےلیے سندھ حکومت نے گندم کی ذخیرہ اندوزی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے گندم کی دوسرے صوبوں منتقلی پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے صوبوں کے کاروباری افراد سندھ سے گندم خرید کر ذخیرہ اندوزی کےلیے لے جاتے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں محکمہ داخلہ سندھ کاکہنا تھا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور دیگر صوبوں میں منتقلی سے متعلق اطلاعات ملی ہیں، گندم کو دوسرے صوبوں میں منتقل کرنے سے آٹے کے بحران کا خدشہ ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ منتقلی سے آٹے اور میدے کی قیمتیں بھی بڑھ سکتی ہیں، ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ پابندی پر سختی سے عمل کرائیں

پنجاب میں مارکیٹس کو متبادل ایام میں کھولنے کا فیصلہلاہور:پنجاب میں مرحلہ وار مارکیٹیں کھولنےکیلئےصوبائی حکومت نے مشاورت...
02/05/2020

پنجاب میں مارکیٹس کو متبادل ایام میں کھولنے کا فیصلہ
لاہور:پنجاب میں مرحلہ وار مارکیٹیں کھولنےکیلئےصوبائی حکومت نے مشاورت مکمل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صنعت پنجاب کی جانب سےتیار سفارشات وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کر دی گئی ہیں۔

02/05/2020

محکمہ داخلہ سندھ نے مزید 35 فیکڑیوں کو کام کی اجازت دیدی
کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہتے ہوئے مزید 35 فیکڑیوں کو کام کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث غریب طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر رہ گیا ہے تاہم اب سندھ حکومت نے عوام کی سہولت کےلیے 35 فیکڑیوں کو کام کی اجازت دے دی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، وزیر اعظم نے ایک اور اہم ہدایت جاری کر دیتفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں م...
02/05/2020

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، وزیر اعظم نے ایک اور اہم ہدایت جاری کر دی
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر وزیر اعظم نے اہم قدم اٹھا لیا، انھوں نے صوبوں کو مہنگائی میں مزید کمی لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعظم نے اس سلسلے میں پنجاب اور خیبر پختون خواہ کی صوبائی حکومتوں کو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئل پرائسز بڑھنے پر بلا تاخیر مہنگائی کی جاتی رہی ہے، اب تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی یقینی بنائی جائے۔ انھوں نے صوبوں کو ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائز منافع خوری کے خلاف ایکشن لیا جائے، اور ہر صورت قیمتیں کم کروائیں، بہ صورت دیگر سخت ایکشن لیں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pk News Alert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share