![صوابی۔چھوٹا لاہور پولیس کی دوران ناکہ بندی اہم کاروائی, موٹرسائیکل کے ذریعے بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن سمگل کرنے کی ...](https://img5.medioq.com/309/832/161862893098325.jpg)
25/08/2022
صوابی۔چھوٹا لاہور پولیس کی دوران ناکہ بندی اہم کاروائی, موٹرسائیکل کے ذریعے بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،دو بین الضلاعی سمگلران گرفتار
خطرناک نشہ آئس 1005 گرام اور 1620 گرام ہیروئن برآمد
بین الاضلاعی سمگلرز محمد زرین الحسن سکنہ پشاور اور سمیع اللہ سکنہ مغل پورہ پشاور،حفیظ اللہ سکنہ نبی گاڑ کے لئے موٹرسائیکل کے ذریعے پشاور سے بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن لا رہے تھے کہ اس دوران جواد خان ایس ایچ او لاہور اور اے ایس آئی سلمان خان نے قابو کرلیا
تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران ضلعی پولیس نے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندیاں کر رکھی ہیں۔
اس سلسلے میں ڈی ایس پی لاہور پشم گل خان کی نگرانی میں ایس ایچ او لاہور انسپکٹر جواد خان ،سب انسپکٹر نذر محمد خان اور چوکی شیر آباد انچارج اے ایس آئی سلمان خان بمع نفری پولیس نے جہانگیرہ صوابی روڈ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اسی اثناء میں ایک مشکوک موٹرسائیکل کو بغرض چیکنگ روک کر دوران تلاشی منشیات کے مختلف پیکٹ برآمد کرکے جو کہ ائس 1005 گرام جبکہ ہیروئن 1620 گرام ہیروئن نکلی۔
منشیات فروش سمگلران محمد زرین الحسن اور سمیع اللہ ساکنان پشاور کو گرفتار کرکے دوران تفتیش دونوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے منشیات کو حفیظ اللہ سکنہ نبی گاڑ کے لئے لانے کا انکشاف کیا۔ جس کی گرفتاری کے کئے کوششیں جاری ہیں۔