Akash Masih

Akash Masih Minorities Watch News Network is a platform to share the news regarding community.

بیوہ مسیحی ماں کی بیٹی فیکٹری مالک کی جنسی ہوس کا شکارhttps://youtube.com/watch?v=pfhTRoLpG5I&feature=shareخبر کو شئیر ا...
09/07/2022

بیوہ مسیحی ماں کی بیٹی فیکٹری مالک کی جنسی ہوس کا شکار
https://youtube.com/watch?v=pfhTRoLpG5I&feature=share
خبر کو شئیر اور چینل کو سبسکرائب ضرور کریں ۔۔🙏🙏

بھائی کو قتل کرنے کی دھمکی دیکر چھ بیٹیوں کے باپ فیکٹری مالک نے مسیحی بیوہ خاتون کی بیٹی کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنادیا گوجرانوالہ چوکی جنڈیالہ باغوالہ کی...

16/06/2022

https://fb.watch/dH9Qq_ZnGN/
مشکلات اور غربت بھی بھٹہ مزدور مسیحی طالب علم کا راستہ نہ روک سکیں ۔۔

06/06/2022

https://fb.watch/dt-XcyY_6u/
*. اقلیتوں کو قومی سیاسی دھارے میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے اپنے اقلیتی عہدے داروں کو ملکی و جماعتی پالیسی سازی سے ہمیشہ دور رکھا جاتا ہے ..

04/06/2022

https://fb.watch/dr1Xd3giKU/
موجودہ حالات میں ملک کے ہر شہری کا فرض ہے کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کردار ادا کرئے۔ جبری مذہب تبدیلی اور مذہبی قوانین کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔۔

https://www.facebook.com/2051406211796349/posts/3177096552560637/
31/05/2022

https://www.facebook.com/2051406211796349/posts/3177096552560637/

شیخوپورہ (نمائندہ منارٹیزواچ) غریب مسیحی بھٹہ مزدور کی 8 سالہ معصوم بچی کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی ۔ متاثرہ بچی کے والد اللہ دتہ مسیح کا کہنا ہے کہ27 سالہ ملزم اویس عرف چیکو نے ایک سال پہلے اسکی 8 سالہ معصوم بیٹی جو کہ گلی میں کھیل رہی تھی کو اپنی حیوانیت کا نشانہ بنایا گزشتہ ایک سال سے ہم اس درندے کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے قانونی جنگ لڑرہے تھے اس دوران ہمیں کیس کو ختم کرنے کےلئے بہت سے لوگوں کی طرف سے شدید دباؤ کا سامنا بھی رہا۔ اللہ دتہ مسیح نے کہا کہ اگر عاشر سرفراز سسٹر سپنا کیتھرین اور CTS کی وکلاء ٹیم ہماری قانونی اور مالی مدد نہ کرتے تو ہماری بیٹی کو انصاف ملنا ممکن نہیں تھا اویس عرف چیکو کو عمر قید۔کی سزا سنانے پر متاثرہ خاندان نے عدالت اور ٹیم (CTS) Christian true Spirit کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک غریب بھٹہ مزدور کی دادرسی کرتے ہوئے درندے کو نشانے عبرت بنایا۔۔

https://www.facebook.com/2051406211796349/posts/3168680350068924/
20/05/2022

https://www.facebook.com/2051406211796349/posts/3168680350068924/

اسلام آباد (نمائندہ منارٹیزواچ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے ملک بھر میں غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لئے ملک بھر میں ڈسپلے سینٹر قائم کر دیئے ہیں جس میں غیر حتمی انتخابی فہرستیں عوام الناس کے معائنہ کے لئے رکھی جائیں گی۔ اس دوران ووٹرز اپنے اور اپنے اہل خانہکے ناموں کے اندراج اورکوائف کی جانچ پڑتال کرسکتے ہیں ۔ڈسپلے سینٹر21مئی 2022 سے لے کر 19جون 2022 تک کھلے رہیں گے ۔اگر کسی اہل فرد کا ووٹ درج نہیں ہے تو وہ شناختی کارڈ کے مستقل یاعارضی پتہ کےمطابق اپنا ووٹ درج کروا سکتا ہے ۔ نیز کسی غیر متعلقہ / فوت شدہ ووٹر کے ووٹ کااخراج اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی بھی کروائی جاسکتی ہے ۔ سرکاری ملازمین اور انکے اہل خانہ عارضی پتہ پر اپنے ووٹ کا اندراج و منتقلی کرواسکتے ہیں ۔ ملک بھر میں کل 20159ڈسپلے سینٹرز تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں میں قائم کئے گئے ہیں جن میں سے صوبہ پنجاب 12037، سندھ 3609 ،خیبر پختونخواہ میں 3040 جبکہ بلوچستان میں 1473 ہیں۔ تمام فارموں) اندراج ، اخراج و درستگی ( پر کارروائی کے لئے 525 حاکم نظرثانی کی تعیناتی بھی کردی گئی ہے ۔ فارم ڈسپلے سینٹرز کے علاوہ ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وں،اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے دفاتر اور اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پر بھی موجود ہیں ۔ ووٹ کے اندراج کےلئے بھی فارم 15 کوائف کی درستگی کے لئے فارم 17جبکہ ووٹ کے ٹرانسفر کے لئے بھی فارم 15 پُر کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کوئی بھی ووٹر اپنے انتخابی علاقے کی انتخابی فہرستوں میں موجود کسی بھی غیر متعلقہ ووٹر کےخلاف فارم 16 پُرکرکے اعتراض جمع کراسکتا ہے ۔
تمام ڈسپلے سینٹرز میں مطلوبہ فارم فراہم کر دیئے گئےہیں تاکہ عوام الناس کو مہیا کئے جائیں ۔

19/05/2022

https://fb.watch/d5cYHT4rtX/
آئینی حقوق اور روزمرہ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم غیر مسلم پاکستانیوں کی حالت زار ۔۔۔۔

13/05/2022

https://fb.watch/c_n1s8yiEJ/
خصوصی بچے ہماری تھوڑی سی توجہ سے معاشرے کے فعال رکن بن سکتے ہیں ۔۔

31/03/2022

https://fb.watch/c5B0yPXQnF/
صفائی نصف ایمان ہے تو صفائی کا کام کرنے والے نصف ایمان کے محافظوں سے تحقیر آمیز رویہ کیوں ۔۔۔

https://www.facebook.com/2051406211796349/posts/3115354868734806/
09/03/2022

https://www.facebook.com/2051406211796349/posts/3115354868734806/

خواتین کا عالمی دن،
سلام ہے شہداء کی ماؤں کو

یہ اس بہادر انسان کی بیوہ ماں ہے جس نے سینکڑوں نوجوان بچے بچیوں کا مذہب دیکھے بغیر انکی موت کو اپنے گلےلگا لیا وہ چاہتا تو یہ سوچ کر بھاگ بھی سکتا تھا کہ میں تو ایک خاکروب ہوں میرا اندر بیٹھے سینکڑوں نوجوان طالب علموں سے کیا رشتہ مگر اس نے ایک لمحے کو بھی ایسا نہ سوچا اور خود کش بمبار سے لپٹ کر انسانیت بچالی اسے کیا خبر تھی کہ یہاں شہید کا سرٹیفیکیٹ دینے والوں کے اپنے پیمانے ہیں اور ایک مسیحی خاکروب کو کیا حق کہ وہ شہید کہلائے۔۔ ٹیم منارٹیزواچ 2019 سے اپنے مسیحی ہیروز کو حکومتی سول اعزازات دلانے کے اپنے مشن پر گامزن ہے چائلڈ لیبر ہیرو اقبال مسیح ( تمغہ شجاعت) کے بعد اپنے دیگر ہیروز کے لیے جدوجہد جاری ہے۔ آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں سینکڑوں طالب علموں کی جان بچانے والے پرویزمسیح (شہید) کی والدہ کے ساتھ گزارے چند پل بلاشبہ میرے لئے انمول ہیں۔ ایک بہادر ماں جسے اپنے بیٹے کی قربانی پر ناز ہے گو کہ بیٹے کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد پرویز مسیح شہید کی یہ ضعیف العمر ماں غربت اور تنگ دستی میں گزارا کررہی ہے مگر اس کے منہ سے بار بار "شکر اے خدا دا جیہڑے حال وچ وی رکھے " سن کر ہمارے حوصلوں کو اور زیادہ تقویت ملی۔ میں شکر گزار ہوں البرٹ ڈیوڈ ممبر قومی اقلیتی کمیشن کا جو میری درخواست پر آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اس بہادر ماں سے ملنے اسکے گھر آئے اور اسکے ان دکھوں کو بانٹنے کی کوشش کی جنہیں بانٹنا شائد ممکن نہیں۔۔ اپنی دعاوں میں یاد رکھیں کہ خداوند ہمیں اپنے ہیروز کو حکومتی سول اعزازات دلانے میں مزید سرفرازی عطا فرمائے۔۔

(براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ ہماری آواز میں اور زیادہ لوگوں کی آواز شامل ہو)

وڈیو دیکھنے کے لیے نیچے لنک پر کلک کریں

https://youtu.be/W0GhX-H2jx4

https://fb.watch/bDruUbroNv/

ہمارے یوٹیوب اور فیس بک چینل کو سبسکرائب بھی کریں

https://youtu.be/8VuKXWIrYSAپشاور میں نو منتخب کرسچن کونسلرز کا کنونشن مسائل کے حل پر مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق رائے۔۔۔۔
08/02/2022

https://youtu.be/8VuKXWIrYSA

پشاور میں نو منتخب کرسچن کونسلرز کا کنونشن مسائل کے حل پر مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق رائے۔۔۔۔

پشاور میں نو منتخب کرسچن کونسلرز کا کنونشن پارٹی سیاست سے بالاتر ہوکر مسیحیوں کے لئے مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق رائے۔۔

https://www.facebook.com/2051406211796349/posts/3088192284784398/
29/01/2022

https://www.facebook.com/2051406211796349/posts/3088192284784398/

اسلام آباد (طارق چمن) ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دین اسلام کی اصل روح کو سمجھنا بہت ضروری ہے ۔ معاشرے میں بہتر ی لانے کے لیے تمام مذاہب کے لو گو ں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس محمد نور مسکانزئ کا چیئرمین ایمپلی مینٹیشن منارٹیز رائٹس سموئیل پیار آ، ریورنڈ ڈاکٹر سموئیل ٹائٹس اور طارق چمن پر مشتمل تین رکنی وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین کے تحت تمام لوگوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور اگر تمام لوگ آئین کے دائرہ میں رہتے ہوئے اس کی اصل روح کے مطابق کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ایک مہذب اور خو شگوار معاشرہ وجود میں نہ آئے۔ کسی بھی معاشرے میں بگاڑ وہاں کے لوگوں کا اپنے مذہب سے دوری کے سبب پیدا ہوتا ہے ۔ ایک دوسرے کے ادیان کو سمجھنا اور رواداری کو فروغ دینا ہی محزب معاشروں کی خوبصورتی ہے۔ اگر تمام مذاہب کے لو گ مل جل کر زندگی گزاریں اور ایک دوسرے کا احترام کریں تو ملک اور قوم کی ترقی یقینی ہے اس موقع پر اہم سماجی، معاشرتی، اور مذہبی آمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔

19/01/2022

https://fb.watch/aDVQ6GrCYs/
چائلڈ میرج ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، البرٹ ڈیوڈ ممبر قومی اقلیتی کمیشن کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات میں استدعا

11/01/2022

https://fb.watch/atrIZxlkH7/
وفاقی کابینہ نے بشپ سبیسٹین شاء کے استعفی کے بعد خالی نشست پر ڈاکٹر لیاقت ایم قیصر کو ممبر قومی اقلیتی کمیشن بنانے کی منظوری دیدی۔۔ وزارت مذہبی آمور و ہم آہنگی اور قومی اقلیتی کمیشن کی تیار کردہ انٹرفیتھ پالیسی اگلے اجلاس تک موخر۔۔

https://youtu.be/NM4YbcRnKT0اسلام میں جبری مذہب تبدیلی کا تصور ہی نہیں۔۔ صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علویہمارے اس چینل کو سبسک...
26/08/2021

https://youtu.be/NM4YbcRnKT0

اسلام میں جبری مذہب تبدیلی کا تصور ہی نہیں۔۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

ہمارے اس چینل کو سبسکرائیب کریں اور دوستوں رشتے داروں سے بھی کروائیں

یوم اقلیت کے حوالے سے ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں مختلف مذاہبِ سے تعلق رکھنے والی مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔۔۔

https://youtu.be/h5kmSjYGZ44 ایڈورڈ کالج پر خیبرپختونخوا حکومت کے قبضہ کو ختم کیا جائے، کویٹہ میں کراچی، حیدرآباد کے بشپ...
22/08/2021

https://youtu.be/h5kmSjYGZ44
ایڈورڈ کالج پر خیبرپختونخوا حکومت کے قبضہ کو ختم کیا جائے، کویٹہ میں کراچی، حیدرآباد کے بشپ کلیم جان اور دیگر مذہبی رہنماؤں کا احتجاج۔

اقلیتوں کے حوالے سے حقائق پر مبنی خبروں سے بروقت آگاہ رہنے کے لیے ہمارے چینل کو سبسکرائیب کریں

Taking over of Edwards College Peshawar by the Khyber Pakhtoon Khwa Govt. will never be accepted! The college was built by the missionaries and was run by th...

12/08/2021

https://fb.watch/7k-MPOfwL0/
جناح کا پاکستان ریلی اسلام آباد ڈی چوک میں مسیحیوں کا جم غفیر۔۔۔۔

https://www.facebook.com/2051406211796349/posts/2945408632396098/
15/07/2021

https://www.facebook.com/2051406211796349/posts/2945408632396098/

اسلام آباد (نمائندہ منارٹیزواچ) مسیحی شادی وطلاق بل کو فوری طور پر قومی اسمبلی اور سینٹ سے پاس کروا کر قانونی شکل دی جائے، جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ فیملی لاز پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری کا حق ہے کیونکہ ڈیڑھ سو سال پرانے قوانین موجودہ دور میں فرد اور کنبہ کی ضروریات کو پورا نہیں کرتے، (CWS) کمیونٹی ورلڈ سروس نامی NGO کے نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن برائے مائنارٹیز رائٹس(این ایل ڈی) کے اراکین رومانہ بشیر، ڈاکٹر صابر مائیکل، شہزاد فرانسس و دیگر کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرسچن شادی وطلاق قانون کا مسودہ وزارت انسانی حقوق نے پاکستان کے بڑے چرچز سے مشاورت کے بعد تیار کیا تھا اور وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے یقین دلایا تھا کہ جلد ہی یہ بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جائیگا، سرکاری تقاضے پورے کرنے کیلئے اس بل کو جانچنے اور اسکی قانونی زبان میں تشکیل کیلئے وزارت قانون و انصاف کو بھجوایا گیا تاہم وزارت قانون و انصاف میں مشاورت کے متعدد دور ہونے کے باوجود 22 ماہ گزرنے کے بعد بھی مسودہ ابھی تک وزارت کے پاس ہی پڑا ہوا ہے، این جی آوز کے نمائندوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسیحی برادری کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کرسچن میرج اینڈ طلاق بل 2021ء کو جلدازجلد منظور کرکے قانون کا حصہ بنایا جائے۔
یاد رہے کہ متنازع مسیحی شادی وطلاق قانون کا بل پاکستان میں بسنے والے مسیحیوں کے مذہبی رہنما اور عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد مسترد کر چکی ہے ان کے مطابق یہ قانون بائبل کی تعلیمات سے متصادم ومنافی ہے ۔

01/07/2021

https://fb.watch/6thrzL_UhE/
دورے حاضر کے مسیحی نوجوان لیڈرشپ کی تمام صلاحیتیں رکھتے ہیں ضرورت صرف انہیں درست سمت میں لے جانے کی ہے۔۔۔

https://www.facebook.com/2051406211796349/posts/2927357237534571/
20/06/2021

https://www.facebook.com/2051406211796349/posts/2927357237534571/

لاہور (نمائندہ منارٹیزواچ) پنجاب بھر کے چھوٹے مسیحی کاروباری افراد کے درمیان اپنے کاروبار کو مزید پھیلانے اور وسعت دینے کے حوالے سے بہتر منصوبہ بندی رکھنے والے کاروباری افراد کے درمیان مقابلہ، پاک مشن سوسائٹی کے زیر اہتمام ہونے والے اس مقابلے میں 500 سے زائد کاروباری افراد نے شرکت کی مقابلے کا مقصد نہ صرف مسیحیوں کو اپنے کاروبار شروع کرنے کی طرف راغب کرنا تھا بلکہ ایسے افراد جو پہلے سے اپنا کاروبار کررہے ہیں مگر مالی وسائل نہ ہونے کی بناپر وہ اسے ترقی دینے یا مذید پھیلانے کی سکت نہیں رکھتے انکی مدد کرنا بھی تھا رحیم یارخان سے تعلق رکھنے ڈاکٹر زاہد جو کہ پولٹری کے کاروبار سے منسلک ہیں نے پہلی ۔سیالکوٹ کرسچن ٹاؤن میں فاسٹ فوڈ کا کاروبار کرنے والے راجیل بھٹی نے دوسری جبکہ منرل واٹر کا کاروبار کرنے والی فیصل آباد کی شانزے قمر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جنہیں بالترتیب 5 لاکھ، ساڑھے 3 لاکھ اور ڈیڑھ لاکھ انعام دیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی تنظیم اخوت کے بانی ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا کہ پاک مشن سوسائٹی کی طرف سے ایسے مقابلے کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے انہوں کہا کہ اخوت نے ہمیشہ ملک بھر میں بلا تعصب رنگ نسل ومذہب خدمات سر انجام دیں ہیں اس موقع پر انہوں نے اخوت کی جانب سے پہلی تینوں پوزیشنز لینے والے افراد کو 5لاکھ، ساڑھے 3 لاکھ، ڈیڑھ لاکھ جبکہ پہلے 20 نمبر پر آنے والے 20 افراد کو 2 لاکھ فی کس بلاسود قرضے دینے کا بھی اعلان کیا۔ پاک مشن سوسائٹی پنجاب کی طرح دیگر صوبوں میں بھی چھوٹے کاروبار سے جڑے افراد کے درمیان اس طرح کے کاروباری مقابلے کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔۔۔
Email address: [email protected]
WhatsApp: 03450019038

https://www.facebook.com/2051406211796349/posts/2926349624301999/
19/06/2021

https://www.facebook.com/2051406211796349/posts/2926349624301999/

اسلام آباد (نمائندہ منارٹیزواچ) جبری مذہب تبدیلی، مشنری پراپرٹیز کا تحفظ اور آئندہ مردم شُماری میں اپنے لوگوں کے اندراج کے لئے چرچز کے ذریعے آگاہی مہم چلانے کے حوالے سے پاکستان کرسچن فورم اور ( FORBLN Pakistan) Freedom of religion or belief leadership Network کے زیر اہتمام ہونے والی مشاورتی میٹنگ جس میں ملک بھر کی تمام کلیسیاؤں کے بشپ صاحبان، پاسٹرز اور دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور اس بات پر اتفاق رائے کیا کہ ہمیں ایسے تمام مسائل پر مشترکہ طور پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے اس حوالے سے تمام شرکاء کی طرف سے ایک مشترکہ لائحہ عمل بنانے اور اس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
میٹنگ کے دوسرے سیشن میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ آیاز اور چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن چیلہ رام نے بھی شرکت کی جن سے جبری تبدیلی مذہب اور مشنری پراپرٹیز کی فروخت کی روک تھام، ایڈورڈ کالج پشاور اور قومی اسمبلی سے اقلیتوں کی پراپرٹیز کے حوالے سے منظور ہونے والے بل پر بھی بات چیت کی گئی ۔۔ شرکاء نے متفقہ طور پر اس حوالے سے تمام چرچز کی مشاورت سے لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے چیئرمین پاکستان کرسچن فورم سابق رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر کو کوآرڈینیٹر کی زمہ داریاں بھی سونپی دی۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Akash Masih posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Akash Masih:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share