Payam-e-Talaba

  • Home
  • Payam-e-Talaba

Payam-e-Talaba سری نگر سے شائع ہونے والے نیوز میگزین، ماہنامہ پیامِ طل

26/09/2023

15/09/2023
آپ سخت آدمی ہیں کہ نرم ؟ایس-امین الحسنکچھ لوگ ہوتے ہیں جو افراد، اداروں، جماعتوں، اور دنیا کو اپنے مفاد کے نقطہء نظر سے ...
08/09/2023

آپ سخت آدمی ہیں کہ نرم ؟

ایس-امین الحسن

کچھ لوگ ہوتے ہیں جو افراد، اداروں، جماعتوں، اور دنیا کو اپنے مفاد کے نقطہء نظر سے دیکھتے ہیں۔ وہ کچھ نہ ہوتے ہوئے خواہش ہوتی ہے کہ انہیں بہت کچھ سمجھا جائے اور ان کی مانگ پوری کی جائے۔ ان توقعات اور مطالبوں کے جواب میں جب آپ اصول پسندی اختیار کرتے ہیں تو وہ بے ساختہ کہیں گے کہ اپ ایک سخت انسان ہیں اور اپ میں نرمی نام کی کوئی چیز نہیں۔ ہو سکتا ہے کہ اس طرح کی باتیں سن کر اپ کا دل غمگین ہو جائے۔ اپ کو کیسے معلوم ہوگا کہ اپ سخت انسان ہیں یا نرم ؟

سختی اور نرمی کے مجموعے کے لحاظ سے انسانی رویوں کو چار خانوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
1.اصولوں میں سخت اور رویوں میں نرم
2.اصولوں میں سخت اور رویے میں سخت
3. بےاصول اور رویوں میں نرم
4. بے اصول اور رویوں میں سخت۔

1.اصولوں میں سخت اور رویوں میں نرم: (مثال: شوہر/ ماں باپ)
بے اصول آدمی سب کا نور نظر بننا چاہتا ہے مگر اخر کار وہ مردود بن جاتا ہے۔ مومن کے بارے میں سورہ فتح میں کہا گیا کہ وہ کفر پر سخت ہوتے ہیں۔ یعنی اصول اور نظریات میں وہ سخت ہوتے ہیں۔ سامنے والا ان میں انگلی دھنسانے کی جگہ نہیں پا سکتا۔ وہ موم کی ناک نہیں ہوتے کہ جو جس طرح سے چاہے موڑ دے۔ مگر علمی بات ہو یا عملی مسئلہ ہو مومن شفیق، نرم دل اور لینت والا ہوتا ہے۔

گھر میں دینی ماحول کو پروان چڑھانے اور بچوں کی صحیح تربیت کرنے کے لیے ضروری ہے کہ گھر کے کچھ اصول ہوں جس پر سختی سے سب لوگ کاربند ہوں اور معاملات میں نرم ہوں۔ اگر اپ گھر میں گیجٹ کے استعمال کے اوقات متعین کرتے ہوں یا بچوں کا گھر کے اندر آنے کا اخری وقت طے شدہ ہو تو ان اصولوں کے نفاذ میں اپ سخت ہوں گے مگر نرم روی اپ کے شناخت ہو گی۔

2. اصولوں میں سخت اور رویے میں سخت (مثال ناظم ادارہ /حکمران)
بعض جگہ ایک انسان کو اصول پسندی کے ساتھ رویہ میں بھی سخت ہونا پڑتا ہے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرے گا تو جس نظام کا وہ ذمہ دار، جس جائیداد کا وہ امین اور جس ادارے کا وہ نگران ہوگا وہاں کا نظام درہم برہم ہو جائے گا۔ مثال کے طور پر اپ ایک سکول چلاتے ہوں تو وہاں طلبہ کے داخلے کے کچھ اصول ہوں گے، کچھ ٹیسٹ ہوں گے، کچھ معیارات متعین ہوں گے، اور کچھ مقدار طے شدہ ہوگی۔ اگر معاشرے میں آپ کے سکول میں داخلے کی مانگ زیادہ ہو تو آپ ہر ایک کو داخلہ دے کر خوش نہیں کر سکتے۔اپ کے پاس داخلے کا جو معیار ہوگا، آپ سختی سے اس کی پابندی کریں گے۔ اور اگر کوئی نازیبا سلوک کرنے پر اتر آئے تو آپ اسے یہ باور کرائیں گے کہ آپ اس ادارے کے آخر ذمہ دار ہیں اور اپ کی بات حرف آخر ہے۔ یا آپ کسی جائیداد کے امین ہوں، اور لوگ ہر طرف سے اس میں اپنی کھڑکیاں کھول لیں اور تین فیٹ بالکنی آپ کی جائیداد کے اندر لے آئیں تو اپ کو اپنے اصول میں بھی سخت ہونا ہوگا اور رویے میں بھی ورنہ دھونس جمانے میں بعض لوگ بڑے ماہر ہوتے ہیں۔

آپ اگر حکمران ہیں تو اپنے دائرہ اثر میں دستوری قوانین یا شریعت کے احکام کو نافذ کرنے کے لیے اصولی طور پر بھی سخت ہونا پڑے گا اور سزا دینے میں بھی نرمی نہیں برتنی چاہیے۔ اللہ تعالی نے قران میں مومن حکمرانوں کو اس بات سے صاف منع کیا ہے کہ اللہ کے حدود کو نافذ کرتے ہوئے ان کے اندر رافت نہیں ہونی چاہیے۔

ازدواجی رشتہ ایک مقدس رشتہ ہوتا ہے اور اسے باقی رکھنے میں اسلام کے اصول سخت گیر ہیں۔ اگر عورت کی طرف سے "نشوز" کا ارتکاب ہو تو اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ اصلاح کے لیے پہلے نرم رویہ اختیار کیا جائے اور پھر مرحلہ وار رویے میں سختی اختیار کی جائے تا آنکہ ٹوٹتا ہوا گھر بچ جائے۔

3. بے اصول اور رویے میں نرم (مثال: رشوت خور آفسر)
اصول میں نرمی اختیار کرنے کا مطلب ہے ، بے اصول ہونا ہے۔ بے اصول لوگ بے وزن ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ رویوں میں نرمی اس لیے اختیار کرتے ہیں کہ وہ خود قانون , اخلاق اور حدود کے پابند نہیں ہوتے اس لیے وہ دوسروں سے اس کا مطالبہ نہیں کر سکتے۔ مثال کے طور پر اپ اپنا گھر تعمیر کرنا چاہتے ہوں تو حکومت کے قوانین طے کرتے ہیں کہ آپ کا تعمیری رقبہ کتنا ہوگا۔ رشوت خور افسر اپنے ذاتی مفاد کے پورے ہونے پر آپ سے وہ نرم رویہ اختیار کرتا ہے اور اصولوں میں بھی وہ لچک پیدا کر دیتا ہے۔

4. بے اصول اور رویوں میں سخت (مثال: جھگڑالو مزاج کے لوگ)
ایسے لوگوں کے پاس زندگی جینے کے لیے نہ کوئی اصول ہوتا ہے نہ اخلاقی حدود کی پابندیاں مگر ان کے اندر کا اکڑفوں انہیں سخت گیر بنا دیتا ہے. ایسے لوگ ایک گنا نفسیاتی مریض بھی ہوتے ہیں۔ ایسے شوہروں یا بیویوں کے کیسز بھی سامنے آتے ہیں جنہیں بلاوجہ غصہ آتا ہے اور بغیر کسی اصول کے وہ شدت پسند ہو جاتے ہیں۔

فرعون بھی اسی کی نمایاں مثال ہے۔ اس کی خدائی کا دعوی بے بنیاد مگر اس کا رویہ انتہائی باغیانہ ۔ سرکش لوگ بے اصول ہوتے ہیں مگر ان کی روش سرکشی اور دلآزری پر محمول ہوتی ہے۔

09/08/2023

Beautiful recitation from Surah Ale Imran by former Imam of Masjid Al Haram, Sheikh Saud Ash Shuraim

Our Lord! Forgive our sins, absolve us of our misdeeds, and allow us each to die as one of the virtuous.

جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں، پہاڑوں پر برف و باراں
27/04/2023

جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں، پہاڑوں پر برف و باراں

27/04/2023

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج اتل سریدھرن کا جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں تبادلہ

27/04/2023

سری نگر// محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق بدھ کی سہ پہر سے وادی کے میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں اور اوپری پہاڑوں پر تازہ برف باری ہوئی جس وجہ

قطری شائقین کا جرمنی پر جوابی حملہجرمن فٹ بال کھلاڑیوں کو ’ون لو بینڈ‘ پہننے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اس کے جواب میں جر...
29/11/2022

قطری شائقین کا جرمنی پر جوابی حملہ

جرمن فٹ بال کھلاڑیوں کو ’ون لو بینڈ‘ پہننے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اس کے جواب میں جرمن ٹیم نے قطر میں ہم جنس پسندوں کے حق میں احتجاج کیا اور منہ پر ہاتھ رکھتے ہوئے تصویر بنوائی۔
اب قطری فٹ بال شائقین نے جرمنی پر جوابی حملہ کیا ہے۔ ان قطری شائقین نے ترک نژاد سابق جرمن کھلاڑی میسوت اوزل کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
میسوت اوزل نے جرمن فٹ بال ٹیم کی انتظامیہ پر نسل پرستانہ اور امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا تھا۔ اس کھلاڑی نے انسانی حقوق کی بات کرتے ہوئے ایغور مسلمانوں کے حق میں بیان دیا تھا اور تب کہا گیا تھا کہ کھلاڑیوں کو سیاسی موقف اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

اس تصویر کو پچھلے بارہ سالوں کی  بہترین تصویروں میں سے ایک تصویر  سمجھا جاتا ہے یہ چیتے ایک ایسے وقت میں ہرن پر حملہ کرت...
27/11/2022

اس تصویر کو پچھلے بارہ سالوں کی
بہترین تصویروں میں سے ایک تصویر سمجھا جاتا ہے
یہ چیتے ایک ایسے وقت میں ہرن پر حملہ کرتے ہیں جب وہ اپنے کم عمر بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی
ہرن کے پاس فرار ہونے کا موقع تھا اور اس کی زندگی کا فاصلہ اور بقا اس کے حق میں لیکن اس نے خود کو یوں چیتے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔
جانتے ہیں کیوں؟
اپنے بچوں کو فرار ہونے کا موقع دینے کے لیے
تاکہ اس کے بچوں کو فرار ہونے کا موقع دیا جاسکے۔
کیونکہ اگر وہ پہلے بچ جاتی تو اس کے چھوٹے بچوں کے بچنے نوبت نہیں آتی۔یہ تصویر آخری لمحے کی ہے جب چیتے نے ماں کی گردن میں اپنے دانت پیوست کر دئیے وہ ثابت قدمی سے اپنے بچوں کو بھاگ کر جان بچاتا ہوا دیکھ رہی تھی ماں دنیا کی واحد ہستی ہے جو مفت میں آپ پر جان وار دیتی ہے
دنیا میں ماں ہی وہ واحد ہستی ہے جو آپکے لیے اپنی جان بلاوجہ قربان کر سکتی ہے
اللہ پاک سب کے والدین کو ہمیشہ سلامت رکھیں. آمین

تحقیقات کے نام پر مکانات ڈھانا‘ غیرقانونی: چیف جسٹس گوہاٹی ہائیکورٹگوہاٹی ہائی کورٹ کے ‏چیف جسٹس نے کہا کہ کل اگر تمہیں ...
19/11/2022

تحقیقات کے نام پر مکانات ڈھانا‘ غیرقانونی: چیف جسٹس گوہاٹی ہائیکورٹ

گوہاٹی ہائی کورٹ کے ‏چیف جسٹس نے کہا کہ کل اگر تمہیں کسی چیز کی ضرورت پڑے تو کیا میرا کورٹ روم کھود ڈالو گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تحقیقات کے نام پر کسی کا مکان ڈھانے کی اجازت ہو تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ ہم جمہوری نظام میں رہتے ہیں۔

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے لار علاقہ میں جمعہ کی شام نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے كمسن بیٹی کی موت واقع ہوئی جبکہ س...
22/10/2022

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے لار علاقہ میں جمعہ کی شام نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے كمسن بیٹی کی موت واقع ہوئی جبکہ سکوٹی چلانے والا باپ شدید زخمی ہوا ہے۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Payam-e-Talaba posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Payam-e-Talaba:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share