INDUS Digital News

  • Home
  • INDUS Digital News

INDUS Digital News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from INDUS Digital News, Media/News Company, .

18/08/2022

کراچی(انڈس ڈیجیٹل/سید سلیم اللہ)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی فیض محمد شیخ نے کہا ہے کہ برساتی پانی کی فوری نکاسی کیلئے افسران و عملہ تما م وسائل کابھرپور استعمال کریں نکاسی آب، کچرے کی منتقلی اور ندی نالوں کی صفائی کو جلد از جلدممکن بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر کیماڑی محمداسلم قاضی کے ہمراہ گولیمار لولین بیرج کا معائینہ کرتے ہوئے کیاانہوں نے برساتی پانی کی نکاسی کے عمل میں مصروف عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ لولین بیرج کو کلیئر رکھا جائے برساتی پانی کی نکاسی کیلئے یہاں ایک چیمبر اور بنایا جائے تاکہ برساتی پانی کی نکاسی میں کوئی دشواری نہ ہو برساتی پانی کی نکاسی کو جلد ممکن بنا نے کیلئے تمام چاکنگ پوائنٹس کو کلیئر رکھا جائے ڈی واٹر نگ پمپس کے ذریعے سڑ کوں و شاہراہوں اور اندرونی گلیوں پر موجود برساتی نالوں و مین ہولز کی فوری صفائی کی جائے اور کھلے ہوئے مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائیں اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ان مقامات پردوبارہ پانی کھڑا نہ ہوسکے جبکہ میونسپل کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی کی ہدایت پر برساتی پانی کی نکاسی کیلئے تمام چاکنگ پوائنٹس کو کلیر رکھنے کے ساتھ ساتھ ڈی واٹرنگ پمپس اور دستیاب افرادی قوت کو بروئے کار لایا جارہا ہے سڑکوں و شاہراہوں پر جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کیلئے عملہ تعینات ہے جوکہ وقتاً فوقتاً جمع ہونے والے پانی کو صاف کرکے ٹریفک کی آمد و رفت کو یقینی بنارہا ہے اس موقع پر انکے ہمراہ سپرنٹنڈ نگ انجینئر بی اینڈ آررفیق شیخ،سپر نٹنڈ نگ انجینئر ایم اینڈ ای فیہم پنہار،ایکسین سائٹ پیر شوکت،ایکسین کیماڑی نوید صدیقی،ایکسین کیماڑی ایم اینڈ ای انوپ کمار بھی موجود تھے۔

16/08/2022

کراچی (رپورٹ/ نعمان حیدر)معروف سیاسی و سماجی رہنما کاشف اختر قادری اور اقبال خان کی جانب سے کاشف احتر قادری کی رہایش گاہ پر جشن آزادی کے حوالے سے شاندار تقریب کا انقاد کیا گیا جس میں معروف صحافی بوس نیوز کے سی ای او حاجی انیس پاشا۔اور بوس نیوز کے ہوسٹ نیازی خان کنڈی۔آی بی این نیوز کے سی ای او اقبال عظیم دانا۔انڈس ڈیجیٹل نیوز کے نیوز ڈایریکٹر سید سلیم اللہ۔معروف کامیڈین تنیویر جانی۔سنگر کامیڈین رضوان مہندی۔پنجتنی ویلفیر ٹرسٹ کے چیرمین قاری اسلام انصاری اور دیگر نے شرکت کی اس موقے پر پاکستان کی پچہترویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور اجرک اور ٹوپی کا تحفہ اور گفٹ ہیمپر کا تحفہ بھی دیا گیا پاکستان کا 35 میٹر کا جھنڈا بھی لہرایا گیا آخر میں کاشف اختر قادری نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

15/08/2022

کراچی(رپورٹ / سید سلیم اللہ) ڈپٹی کمشنرضلع غربی غلام قادرتالپورنے کہا ہے کہ آج ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ اپنی ذمہ داریوں کی انجام دیہی میں کو تاہی کا عنصر بھی ختم کردیں گے قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کام کام اور صرف کام کی عادت اپنائیں ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن کے ہمراہ اپنے دفتر میں منعقدہ جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریب میں پرچم کشائی کرتے ہوئے کیا جشن آزای کے موقع پر کیک کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا انہوں نے جشن آزادی کے حوالہ سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور ہم سب کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم سب ایک آزاد ملک کے شہری ہیں اور تمام نعمتوں جو اللہ تعائی نے ملک خدا داد کی شکل میں عطا کی ہے ان سے استفادہ حاصل کررہے ہیں تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ز،ضلع غربی میں یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے جملہ محکمہ جات کے افسران اور بلدیہ غربی کے ایڈمنسٹریٹرنے بلدیہ غربی کے جملہ افسران کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی اور اس بات کا عزم کیا کہ میں اور میرے تمام افسران ڈپٹی کمشنرضلع غربی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلینگے عوامی خدمات کے کاموں میں بھرپور حصہ لیکر ایک ٹیم کی طرح کام انجام دینگے۔ یاد رہے بلدیہ غربی میں جشن آزادی کے حوالے سے تقاریب کا سلسلہ جاری ہے جس کے سلسلے میں شاندار تقریبات فیملی پارک پونے پانچ کے علاوہ شیلٹرہوم اورنگی ٹاؤن پاکستان بیت المال،اورنگی ٹاؤن ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور مون سون شجرکاری مہم کے حوالے سے پودے لگائے گئے جس میں وزیر سندھ کے معاون خصوصی علی احمد جان،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن،پاکستان رینجرزکے افسران، سیاسی نمائندے،اورنگی ٹاؤن ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران،بلدیاتی افسران،اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی آنے والے طلبہ وطالبات کے مابین ملی نغموں اور آزادی کے حوالہ سے تقاریر اور ٹیبلو کے مقابلوں کرائے گئے آخرمیں معاون خصوصی اور ایڈمنسٹریٹر نے مون سون شجرکاری مہم کے دوران پودے بھی لگائے۔

12/08/2022
10/08/2022

کراچی سے امداد کا کام جاری ہے بلوچستان کے متاثرین کیلئے اپنے بھائیوں کو اس مشکل وقت میں ہم اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔۔ غلام محمد انگاریہ

کراچی (رپورٹ / سید سلیم اللہ) انگاریہ ویلفیٸر کے سرپرست اعلی غلام محمد انگاریہ کا کہنا ہے کہ آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ ضلع لسبیلہ تحصیل لاکھڑا بلکہ پورے بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے کافی لوگ پریشان ہوئے ہیں اور کافی لوگ یہ بھی جانتے ہیں کہ وہاں جو معاشی حالات ہیں اتنے بہتر نہیں ہے اس لیے ہم نے یہاں انگاریہ قومی اتحاد کے پلیٹ فارم سے ایک کیمپ لگایا تھا جس میں مختلف حضرات نے اور ساتھ ساتھ ہمارے دوستوں نے کوششیں کی ہیں اور ہم نے یہ 121 بیگ راشن کے اور مختلف چیزوں کے تیار کیے ہیں یہ ہم تحصیل لاکھڑامیں جو متاثرین ہیں ان شاء اللہ ان میں تقسیم کریں گے اور ہمارے بلدیہ ٹاؤن کے کچھ دوست ہمارے ساتھ ہی تین دنوں سے اس کام میں رات دن مصروف عمل ہیں اور ان کی ہی کوشش میں کامیاب ہوئے ہیں اور ہماری یہ کوشش ہے اور ہمارا یہ میسج بھی ہے کے تمام لوگوں کے لئے کے اہلیان لسبیلہ آپ کی امداد کے منتظر ہے آپ ان کے ساتھ دل کھول کر مدد کریں وہاں کے لوگوں کے جو وسائل تھے وہ سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں آپ کا جتنا بھی تعاون ہو گا وہ کارخیر ہو گا ۔

10/08/2022

کراچی (رپورٹ/ بابر خان) آٹھ محرم الحرام کی شب چشتی نگر اورنگی ٹاؤن میں عاشورہ محرم کے حوالے سے حمد و نعت اور خصوصی بیان اور فاتحہ وہ نذر و نیاز کی محفل کا اہتمام کیا گیا ۔۔ اس موقع پر لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔۔۔اس محفل میں اہلیان محلہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔۔۔۔ محفل میں ایم کیو ایم پاکستان یوسی سیون کے نامزد امیدوار چیئرمین منظور عالم , وائس چیئرمین شیخ کلیم ,یونٹ انچارج UC 7 محمد شکیل,وارڈ 2 کے امیدوار جنرل کونسلر عبدالمنان خان , لیبر کونسلر محمد فرحان, انڈس ڈیجیٹل نیوز کے نمائندے نعمان حیدر , بابر خان , ڈاٸریکٹر نیوز سید محمد سلیم اللہ اور دیگر وارڈز کے کونسلرز بھی شریک ھوۓ ۔۔

08/08/2022

ایم پی اے عدیل شہزاد نے امامبارگاہ پنجتن سے نکلنے والے جلوس میں شرکت کی ۔

08/08/2022

کراچی( رپورٹ/ سید سلیم اللہ) رکن صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن اور پاکستان مجلس عزاداری کے عہددار ایس ایم نقی کے ہمراہ گذشتہ شب امام بارگاہ پنجتن سے نکلنے والے جلوس میں شرکت کی انہوں نے مرکزی امام بارگاہوں،مجالس،جلوس کی گذرگاہوں پر بلدیاتی سہولیات کا جائزہ لیا رکن اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاشورہ محرم کے مرکزی جلوس کے موقع پر صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ممکنہ برسات کے پیش نظر اس طرح انتظامات کیئے جائیں کہ عزادران کو عاشورہ محرم کے مرکزی جلوس کے دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے رکن اسمبلی نے کہا کہ 8اور 9محرم کے جلوس کی گذرگاہوں میں منتظمین کی نشاندہی پر روشنی کی فراہمی اورسیوریج سسٹم کی درستگی کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت دی اس موقع پاکستان مجلس عزاداری کے عہددار نے ایڈمنسٹریٹر اور انکی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں جب یہاں بارش کے بعدجو صورتحال تھی مگر آپ اور آپکی ٹیم نے جس طرح امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں میں صفائی ستھرائی، پیور بلاکس کی تنصیب اور روشنی کی فراہمی کے انتظامات کیئے وہ قابل ستائش عمل ہے اس دوران ایڈمنسٹریٹر نے رکن اسمبلی اورپاکستان مجلس عزاداری کے عہددار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود آپ کے مسائل پر توجہ مرکوز رکھی برسات کی وجہ سے بلدیاتی مسائل بڑھنے کے باوجود محرم الحرام کے انتظامات کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے منتظمین کی مشاورت سے ہی آج ہم عزاداران کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور عزادران کی شکایات کابھی خاتمہ ممکن بنارہے ہیں اس عمل کویقینی بنانے میں میری اور میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو کی سربراہی میں عاشورہ محرم کے خصوصی موقع پر صفائی ستھرائی سڑکوں پر موجود گڑھوں کی مرمت خصوصی مقامات پر روشنی کا اہتمام،پیور بلاکس کی تنصیب اور نکاسی آب کی شکایات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when INDUS Digital News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share