Breaking TanK

  • Home
  • Breaking TanK

Breaking TanK Breaking TanK Bring The Exclusive News And Stories.

06/04/2024

فیصل آباد(بریکنگ ٹینک)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ماہ مبارک میں ملاوٹی کاروبار کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو لاکھوں جرمانہ اور بڑی مقدار میں مضر صحت اشیاء کو تلف کردیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فیصل آباد ڈاکٹر قاسم رضا کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کوہ نور، اقبال ٹاؤن اور ملت روڈ پر واقع مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ چھے فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر دو لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کرنے کیساتھ ساتھ 35 لٹر مضر صحت، زائد المیعاد آئل سمیت 2 من ممنوعہ ایکسپائر اشیاء، بیوریجز تلف کردیاگیا ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر قاسم رضا کا کہناتھاکہ فوڈ پوائنٹس سے غیر معیاری، ممنوعہ ایکسپائر اشیاء برآمد ہونے کے علاوہ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، گندے برتن، بدبودار فریزر موجود پائے گئے۔انتہائی لازم آئل تبدیلی ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل، ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے انہوں نے کہا کہ ملاوٹی مصالحہ جات اور زائد المیعاد آئل کا کھانوں میں استعمال معدہ اور السر کی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کاروبار بند ،جرمانے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا جائے گا۔

06/04/2024

فیصل آباد(بریکنگ ٹینک)الائیڈ ہسپتال ون میں گزشتہ کئی روز سے خراب سٹی سکین، ایم آر آئی مشینیں تاحال مرمت نہ ہوسکیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ کیجانب سے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی مشینوں کی بروقت سروسز نہ کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیل کے مطابق الائیڈ ہسپتال ون کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی گزشتہ سات روز سے سٹی سکین مشین اور گزشتہ تین روز سے ایم آر آئی مشین خراب پڑی ہیں ان مشینوں کے خراب ہونے کے نتیجہ میں فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ، گوجرہ، چنیوٹ، سرگودھا سمیت دیگر اضلاع سے تشویشناک حالت میں آنیوالے غریب مریضوں کی بڑی تعداد علاج سے محروم ہونے کیساتھ ساتھ یہ ٹیسٹز مہنگے داموں پرائیویٹ کرواکر لٹنے پر مجبور ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ میڈیکل سپریٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر فہیم یوسف کیجانب سے ناقص حکمت عملی اور نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹی سکین اور ایم آر آئی سمیت دیگر مشینوں کی عرصہ دراز سے سروس ہی نہ کروائی گئی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر سوا سو کے قریب ایم آر آئی اور ڈیڑھ سو سے زائد سٹی سکین کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں ان مشینوں پر سکت سے زیادہ بوجھ ڈالنے کے باوجود بروقت سروس نہ کروانے کیوجہ سے یہ مشینیں خراب ہوگئیں اور کام کرنا چھوڑ گئیں جبکہ اس سے قبل ہر دو ہفتے کے بعد ان تمام مشینوں کی سروس معمول سے کی جاتی تھی یہی وجہ ہے کہ زیادہ ٹیسٹ کرنے کے باوجود بھی یہ مشینیں کام کررہی تھیں مگر میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر فہیم یوسف نے ان مشینوں کی سروس میں تاخیر کی تاکہ کم سے کم بجٹ خرچ کرکے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب، وائس چانسلر ایف ایم یو پروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری سمیت دیگر افسران کیسامنے اپنی اچھی کارکردگی ظاہر کرتے ہوئے ان سے داد وصول کی جائے لیکن ایم ایس کے اس اقدام کی وجہ سے نو منتخب وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے شہریوں کو مفت اور معیاری علاج فراہم کرنے کے دعوے کھوکھلے نعرے اور جھوٹے ثابت ہونے کیساتھ سینکڑوں مریض خوار ہورہے ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سمیت حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ اس سلسلہ میں ایم ایس ڈاکٹر فہیم یوسف کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی مشین فنگشنل ہوچکی ہے اور سی ٹی سکین مشین کا ایک پرزہ کراچی سے منگوایا ہے وہ بھی کچھ گھنٹوں تک چالو ہوجائے گی، ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کے سی ٹی سکین ٹیسٹ مہرعبدالرشید بلاک سے کیے جارہے ہیں جبکہ مشینوں کے سروس بائیومیڈیکل انجینئر کی رائے کے مطابق ہی کی جاتی ہے تاخیر سے سروس کروانے کی بات میں کوئی سچائی نہیں ان مشینوں پر سکت سے زیادہ لوڈ پڑنے کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

فیصل آباد تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ڈجکوٹ روڈ پر موٹرسائیکل سوار گلے میں ڈور پھرنے کے نتیجہ میں خون سے لت پت ہوکر زندگ...
23/03/2024

فیصل آباد تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ڈجکوٹ روڈ پر موٹرسائیکل سوار گلے میں ڈور پھرنے کے نتیجہ میں خون سے لت پت ہوکر زندگی کی بازی ہارنے کے بعد زمین پر گرا پڑا ہے جبکہ پولیس اہلکار موقع پر رک کر مدد کرنے کی بجائے قریب سے گزر گئے جوکہ ضلعی پولیس کی بے حسی کی زندہ مثال ہے۔
Govt of Punjab Faisalabad Police Official-Page RPO Faisalabad Punjab Police Pakistan

23/03/2024

فیصل آباد: کٹی پتنگ کی ڈور سے 22 سالہ نوجوان کی موت کا معاملہ

فیصل آباد: واقعہ میں ضلعی پولیس کی بے حسی اور پتھر دلی کا ایک اور ثبوت مل گیا

فیصل آباد: جائے وقوعہ پر پولیس کی موجودگی کے ثبوت سامنے آگئے

فیصل آباد: ڈور پھرنے کے بعد نوجوان روڈ پر گرا تو پولیس کے دو اہلکار موقع پر موجود تھے

فیصل آباد: موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار خون میں لت پت نوجوان کو نظرانداز کرکے فرار ہوگئے

فیصل آباد: موقع پر موجود شہری نوجوان کو سنبھالنے کی کوشش کرتے رہے

03/03/2024

فیصل آباد(بریکنگ ٹینک) ریسکیو1122 فیصل آباد کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو سینٹرل سٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی. اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر (آپریشنز) انجینئر طارق محمود سمیت تمام افسران نے شرکت کی. کنٹرول روم انچارج غلام شبیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ فروری میں کنٹرول روم کو 11395 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ بروقت موقع پر پہنچ کر 2549 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ، 7747 میڈیکل، 174 آگ لگنے، 206 کرائم، 04 ڈوبنے، 06 عمارت گرنے اور 709 دیگر متفرق ایمرجنسیز پر رسپانس کیا. 10653 متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں سے 4971 کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی. 5125 افراد کو طبی امداد کے بعد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

03/03/2024

فیصل آباد(بریکنگ ٹینک) صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر شعیب خان نیازی، چیئرمین پنجاب ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی نے کہا ہے کہ میڈیکل سپریٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد اور پولیس حکام کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن فیصل آباد کے عہدیداران، ممبران پر من گھڑت، جھوٹی اور حقائق کے برعکس درج کی جانیوالی ایف آئی آر کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہم الائیڈ ہسپتال انتظامیہ اور پولیس کام کو یہ واضح کر دیں کہ وائی ڈی اے پنجاب اپنے ہر ڈاکٹر کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس کے حقوق کے لیے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے معاملات کو خوش اسلوبی سے حل نہ کیا گیا تو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی قیادت وائی ڈی اے فیصل آباد کے ساتھ مل کر اگلا لائحہ طے کرکے احتجاج کا طریقہ کار واضح کرے گی جس کی تمام تر ذمے داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

02/03/2024

فیصل آباد(بریکنگ ٹینک) الائیڈ ہسپتال ون میں میڈیکل سپریٹنڈنٹ اور وائے ڈی اے کے درمیان ہونیوالے جھگڑے کے معاملہ پر وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔تفصیل کے مطابق 27 فروری کو صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن الائیڈہسپتال ون ڈاکٹر اورنگزیب، ڈاکٹر ذوالقرنین ودیگر کی ایم ایس آفس میں میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر فہیم یوسف، ڈی ایم ایس ڈاکٹر نوید انور کیساتھ تلخ کلامی ہوئی جو کہ جھگڑے کی صورت اختیار کرگئی جس کے نتیجہ میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر نوید انور کی مدعیت میں ڈاکٹر اورنگزیب، ڈاکٹر ذوالقرنین وحید، ڈاکٹر ثاقب منیر، احسن گجر، فہد جاوید، نعمان چوہدری اور 3 نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروایا جس کے بعد وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری نے پروفیسر ڈاکٹر بلال لودھی کی سربراہی میں ڈاکٹر محمد اکرم اور ڈاکٹر اویس فضل پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔انکوائری کمیٹی معاملے کی انکوائری کرکے 24 میں رپورٹ وائس چانسلر کو پیش کریگی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے بھی الائیڈ ہسپتال ٹو سے میڈیکولیگل حاصل کرلیا اور انکی جانب سے بھی قانونی کاروائی کیے جانے کا امکان ہے۔

02/03/2024

فیصل آباد(بریکنگ ٹینک) الائیڈ ہسپتال ون میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ہسپتال انتظامیہ کے مابین ہونیوالے جھگڑے کے معاملہ پر صدر وائے ڈی اے سمیت 9 ڈاکٹرز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ون ڈاکٹر نوید انور کیجانب سے تھانہ سول لائن کو درج کروائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انچارج سروسز ڈاکٹر رانا سلیم، اے ایم ایس ڈاکٹر سلیم ہرل اور میری موجودگی میں صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر اورنگزیب، ڈاکٹر ذوالقرنین وحید، ڈاکٹر ثاقب منیر، احسن گجر، فہد جاوید، نعمان چوہدری اور 3 نامعلوم افراد نے منصوبہ بندی کے تحت 28 فروری 24 کو دوپہر ساڑھے 11 بجے ایڈمن بلاک میں آکر سیکیورٹی عملہ کو بھگا دیا اور ایم ایس آفس میں گھس کر آن ڈیوٹی افسران کو محبوس کرتے ہوئے ایم ایس دفتر کے دروازے کو اندر سے لاک کردیا اور میڈیکل سپریٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ون ڈاکٹر فہیم یوسف پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا کہ ڈاکٹر ثاقب منیر کا کنسلٹنٹ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا این او سی جاری کردو جبکہ صدر وائے ڈی اے ڈاکٹر اورنگزیب نے ایم ایس ڈاکٹر فہیم یوسف کیساتھ بدتمیزی، گالی گلوچ کرتے ہوئے دھمکیاں دینا شروع کردیں جس پر میں نے بطور پی ایس او ٹو میڈیکل سپریٹنڈنٹ ملزمان کو ایسا کرنے سے منع کیا تو ملزمان نے طیش میں آکر مجھے ہوروں، مکوں سے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا صدر وائے ڈی اے نے مجھے کرسی دے ماری اور مجھے گلے سے پکڑ کر میز پر پٹخ دیا جس سے میز کا شیشہ ٹوٹ گیا اور میں لہولہان ہوگیا جبکہ ملزمان دفتر میں توڑ پھوڑ کرتے رہے بعدازاں موقع پر موجود ملازمین نے ملزمان کی منت سماجت کرکے ہماری جان بخشی کروائی جس کے بعد ملزمان میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر فہیم یوسف کو جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے گئے۔ تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا۔

فیصل آباد(بریکنگ ٹینک)ایس ایچ او تھانہ سول لائن کیطرف سے الائیڈ ہسپتال ٹو کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے معاملہ پر ہ...
02/03/2024

فیصل آباد(بریکنگ ٹینک)ایس ایچ او تھانہ سول لائن کیطرف سے الائیڈ ہسپتال ٹو کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے معاملہ پر ہسپتال ملازمین نے آدھا گھنٹہ او پی ڈی بند کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا۔ایمپلائز ایسوسی ایشن الائیڈ ہسپتال ٹو (سول ہسپتال) کے عہدیداران اسلم سردار، فیصل جٹ، محمد صدف اشرف، افضل سندھو، وقاص، یعقوب کی قیادت میں درجنوں ملازمین نے صبح آٹھ سے ساڑھے آٹھ بجے تک الائیڈ ہسپتال ٹو کی او پی ڈی کرکے ایس ایچ او تھانہ سول لائن طارق امیر کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او نے ڈیوٹی ختم کرکے واپس جانیوالے ملازم شکیل کیساتھ بدتمیزی کی اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کیساتھ ساتھ اسکی موٹرسائیکل بھی اٹھا کر لے گئے ہم ہسپتال میں مریضوں کے علاج کےلیے دن رات کام کرنیوالے ملازمین کیساتھ غیر مناسب رویہ کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے، مظاہرین نے پولیس حکام سے ایس ایچ او سول لائن طارق امیر کو معطل کرکے اسکے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، اس سلسلہ میں ایس ایچ او سول لائن کا کہنا ہے کہ میں پولیس ہیلپ لائن 15 پر موصول ہونیوالی کال پر الائیڈ ہسپتال ٹو پہنچا جہاں پر ہسپتال ملازم نے موٹرسائیکل لاکر میری ٹانگوں میں دے ماری مگر یہ معاملہ وہیں ختم ہوگیاتھا جس کے بعد ملازمین نے احتجاج کرنا شروع کردیا اور ملازم کیساتھ کوئی بدتمیزی یا نارواسلوک اختیار کرنیوالی بات میں کوئی سچائی نہیں ہے جبکہ ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ٹو ڈاکٹر محمد علی کا کہنا ہے کہ ہم نے ایس ایس پی آپریشنز کیساتھ رابطہ کرکے انکو تمام تر صورت حال سے آگاہ کیا ہے جنہوں نے معاملہ حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

29/02/2024

سٹی پولیس آفیسر کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پرضلع بھر کے ایس پیز،ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوز کی پتنگ سازوں،پتنگ بازوں ،پتنگ فروشوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پرضلع بھر کےایس پیز، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز کی پتنگ سازوں، پتنگ بازوں ،پتنگ فروشوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرتےہوئے 722مقدمات کا اندراج کر کے 721ملزمان کو گرفتار کر لیاجن سے 64544عددپتنگیں 1669عدد چرخیان برآمد کیں۔ اور تمام پولیس آفیسر اپنے موٹر سائیکل پر سیفٹی اینٹینا لگوائیں اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اسی طرح عوام الناس سے بھی اپیل ہےکہ اپنے موٹر سائیکل پر سیفٹی اینٹینا لگوائیں اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔اس دوران پولیس نے 7400موٹرسائیکلزپرحفاظتی اینٹیناز لگائے۔بہترکریک ڈون کے لئے چھت ڈیوٹی پر 1753اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ کاروائیوں کے لئے ڈرن کیمروں اور سیڑھیوں کی مدد لی جا رہی ہے ۔شہریوں سے بھی التماس ھے کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے گہناؤنے فعل سے باز رکھیں۔پتنگ بازی کرنے والے افراد کے ساتھ سخت قانونی کاروائی کو عمل میں لائی گئی۔اور پتنگ بازی کرنے والے بچوں کے والدین کی بھی باز پرس کی جائے گی۔ سٹی پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی علاقہ میں پتنگ بازی ،پتنگ فروشی اور ہوائی فائرنگ کی کوئی بھی شکایات موصول ہوئی تو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی اور متعلقہ ایس ڈی پی او سےبھی باز پرس کی جائے گی ۔پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کتن اجازت نہ دی جائے گی ۔پتنگ بازی کی پابندی کے حوالہ سےتمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانہ جات کے علاقہ سابقہ ریکارڈیافتہ پتنگ بازوں ،بلند عمارات کے مالکان اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے پتنگ بازی کے مواد کی نقل و حرکت نہ کرنے کے ضمانتی بانڈز لئے گئے ہیں ۔ایم سی ایل ٹیموں کی مدد سے لٹکتی ہوئی ڈور کو کلیئر کروایا گیا ۔فلائی اوورز پر ڈنڈوں کے درمیان تاریں لگائیں تاکہ ڈور نہ پھرے۔ مساجد ہائے میں اعلانات کروائے گئے اور تھانہ کے مین پوائنٹس پر پتنگ بازی کے متعلق آگاہی بینرز آویزاں کئے گئے۔

29/02/2024

فیصل آباد(بریکنگ ٹینک)ڈائریکٹر ایکسائز کی عدم توجہ کے باعث سال 2023 میں منشیات فروشوں کیخلاف ایک بھی کاروائی نہ ہوسکی جس کے نتیجہ میں تمام تر بوجھ ضلعی پولیس پر پڑگیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی ایکسائز برانچ نے سال 2023 میں ضلع فیصل آباد میں منشیات فروشوں کیخلاف کسی بھی قسم کی کاروائی نہ کی ،نہ ہی منشیات فروشوں کیخلاف پورے سال میں ایک بھی مقدمہ درج نہ کروایا نہ ہی کوئی استغاثہ دیا گیا جبکہ گزشتہ سال نیوایئر، کرسمس سمیت مختلف تہواروں کیساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پرشہر کے معروف ہوٹلوں کے باہر اور مختلف یونیورسٹیوں کے گردونواح سمیت پورے شہر میں بڑی تعداد میں سرعام شراب، بیئر وغیرہ فروخت ہورہی ہے جس کی وجہ سے عام شہریوں کیساتھ ساتھ طلباء و طالبات بھی نشے کی لت میں مبتلا ہورہے ہیں مگر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے افسران منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی سے گریزاں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کو مبینہ طور پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی آشیرباد حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے سال بھر منشیات فروشی کیخلاف کوئی ایک بھی کاروائی نہ کی جبکہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے منشیات فروشوں کو کھلی چھٹی دینے اور ڈائریکٹر ایکسائز نعمان ملک کی نااہلی کے نتیجہ میں ضلع بھر کے تھانوں کی پولیس منشیات فروشوں کیخلاف متحرک ہے اور تمام تر بوجھ ضلعی پولیس پر پڑنے کے باعث شہر بھر میں چوری،ڈکیتی، راہزنی اور ڈکیتی مزاحمت کی وارداتیں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ افسران کا ذاتی مفاد کو ترجیح دینے کا خمیازہ عام شہریوں کو بھگتنا پڑرہا ہے۔اس سلسلہ میں ای ٹی او ایکسائز شیخ سعید کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ریگولر انسپکٹرز موجود نہیں ہیں جو انسپکٹرز موجود ہیں انکو مختلف مقامات پر ڈیوٹیوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

29/02/2024

فیصل آباد(بریکنگ ٹینک) الائیڈ ہسپتال ون میں ینگ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن، ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن،پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل آرگنائزیشن اور پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن کے اتحاد سے الائیڈ ہیلتھ الائنس تشکیل دیدیا گیا جس کا پہلا اجلاس گزشتہ روز الائیڈ ہسپتال ون میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے زاہدہ جمیل، ینگ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن سے منور منج، طاہر سمراء، پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل آرگنائزیشن سے شاہد پنسوتہ اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن کیطرف سے منیر گجر اور عاجز کلیار نے نمائندگی کی۔ اس موقع پر نرسز اور ملازمین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر زاہدہ جمیل کو الائیڈ ہیلتھ الائنس کی چیئرپرسن جبکہ شاہد علی پنسوتہ کو صدر منتخب کرلیا گیا۔اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ الائیڈ ہیلتھ الائنس کا بنیادی مقصد الائیڈ ہسپتال ون میں دن رات اپنے فرائض سرانجام دینے والے تمام کیڈر کے ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کےلیے یکجا ہوکر ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے انکے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے جبکہ آئندہ اجلاس میں مکمل باڈی تشکیل دیدی جائے گی۔

29/02/2024

فیصل آباد(بریکنگ ٹینک)الائیڈ ہسپتال ون میں جواں سالہ مریضہ کے پیٹ میں قینچی چھوڑنے کے معاملہ پر قائم انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹرز کو واقعہ کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے رپورٹ میڈیکل سپریٹنڈنٹ کو پیش کردی۔تفصیل کے مطابق چند روز قبل الائیڈ ہسپتال ون میں کلیم شہید کالونی کی رہائشی 20 سالہ اُشنا کے آپریشن کے دوران ڈاکٹرز نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکے پیٹ میں قینچی چھوڑ دی تھی جس پرمیڈیکل سپریٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ون ڈاکٹر فہیم یوسف نے پروفیسر ڈاکٹر فیصل بلال لودھی، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ساجد رحمان رندھاوا اور ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ ایڈمن ڈاکٹر افضال چیمہ پر مشتمل تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدیتے ہوئے معاملہ کی انکوائری کی ہدایات جاری کی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے میڈیکل سریٹنڈنٹ ڈاکٹر فہیم یوسف کو انکوائری رپورٹ پیش کردی ہے جس کے مطابق 7 فروری 2024 کو سرجیکل ایمرجنسی آپریشن تھیٹر میں سرجن ڈاکٹر حسنین اعجاز، ڈاکٹر شہزاد احمد ستار، ڈاکٹر نعمان بشیر نے نرس سمیرا ناصر اور او ٹی ٹیکنیشن عطاء، فیضان کیساتھ مل کر مریضہ اُشنا دختر عبدالرزاق کا آپریشن کرتے ہوئے 10 فروری 24 کو اسے ڈسچارج کردیا جس کے بعد مریضہ 14 فروری کو او پی ڈی میں چیک اپ کے لئے آئی جہاں ڈاکٹرز کی ہدایات پر مریضہ 19 فروری کو دوبارہ سرجیکل یونٹ تھری میں متعلقہ ڈاکٹرز کے پاس اپنا چیک اپ کروانے کے لئے گئی جس کے بعد مریضہ کے پیٹ کا ایکسرے کیا گیا اگلے روز 20 فروری کو ایکسرے میں مریضہ کے پیٹ میں قینچی موجود ہونے کی تصدیق کے بعد فوری طور پر سرجن ڈاکٹر حسنین اعجاز، ڈاکٹر یوسف رضا، ڈاکٹر ثمر اور ڈاکٹر نور نے مریضہ اُشنا کا آپریشن کرکے اسکے پیٹ سے قینچی نکالی جو کہ ڈاکٹرز نے دوران آپریشن غفلت کا مظاہرہ کرکے مریضہ کے پیٹ میں چھوڑدی تھی جبکہ انکوائری کمیٹی نے ایکسرے اور تمام ڈاکٹرز و ملازمین کے بیانات قلمبند کرکے اپنی رپورٹ ایم ایس ڈاکٹر فہیم کو بھجوادی ہے مگر تاحال انکی جانب سے ڈاکٹرز کیخلاف کسی بھی قسم کی کاروائی نہ کی جاسکی ہے۔

29/02/2024

فیصل آباد(بریکنگ ٹینک)الائیڈ ہسپتال ون میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور میڈیکل سپریٹنڈنٹ کے درمیان ڈاکٹر کے این او سی پر جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں وائے ڈی اے عہدیداران نے ایم ایس اور ڈی ایم ایس کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیل کے مطابق الائیڈ ہسپتال ون میں بدھ کے روز دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن الائیڈہسپتال ڈاکٹر اورنگزیب دیگر ڈاکٹرز کے ہمراہ میڈیکل سپریٹنڈنٹ کے آفس میں گئے اور وہاں پر وائے ڈی اے کے عہدیداران کی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر فہیم یوسف اور ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر نوید انور کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی جوکہ شدت اختیار کرگئی جس کے نتیجہ میں وائے ڈی اے عہدیداران نے مبینہ طور پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ اور ڈی ایم ایس کو تشدد کا نشانہ بنانا ڈالا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ہسپتال انتظامیہ کے افسران اور تھانہ سول لائن پولیس موقع پرپہنچ گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تین روز قبل پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ سے الائیڈ ہسپتال ون میں ٹرانسفر ہونے والے سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر ثاقب منیر کو این او سی دینے اور ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں اہم عہدے پر تعینات کروانے کے لئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کیجانب سے میڈیکل سپریٹنڈنٹ پر دباؤ ڈالا گیا جس پر ایم ایس ڈاکٹر فہیم یوسف نے انکار کرتے ہوئے ایچ او ڈی ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر عاصم شوکت سے تحریری طور پر لکھوا کر دینے کی ہدایت کی جس کے باعث ڈاکٹرز اور ایم ایس، ڈی ایم ایس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو کہ جھگڑے کی صورت اختیار کرگئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر نوید انور کی مدعیت میں صدر وائے ڈی اے ڈاکٹر اورنگزیب گجر، ڈاکٹر ثاقب منیر، ذوالقرنین سمیت 6 نامزد اور تین نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروادیا۔

فیصل آباد(بریکنگ ٹینک)الائیڈ ہسپتال ون میں ڈاکٹرز نے مبینہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواں سالہ لڑکی کے آپریشن کے دوران پی...
21/02/2024

فیصل آباد(بریکنگ ٹینک)الائیڈ ہسپتال ون میں ڈاکٹرز نے مبینہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواں سالہ لڑکی کے آپریشن کے دوران پیٹ میں قینچی چھوڑ دی، مریضہ کو تکلیف کی صورت میں ہسپتال لانے پر ڈاکٹرز نے معاملہ علم میں آنے کے بعد مریضہ کا دوبارہ آپریشن کرکے قینچی باہر نکال دی۔تفصیل کے مطابق کلیم شہید کالونی کی رہائشی 21 سالہ اُشنا کا الائیڈ ہسپتال ون میں مورخہ 2 فروری 2024 کو ڈاکٹر حسنین وغیرہ نے بڑی آنت کا آپریشن کیا جس کے بعد مریضہ کے پیٹ میں تکلیف دن بدن بڑھنا شروع ہوگئی والدین نے درد کی شدت سے چیختا چلاتا دیکھ کر اپنی بیٹی کو دوبارہ الائیڈ ہسپتال میں لیجا کر چیک اپ کروایا جہاں پر مریضہ کے پیٹ کا ایکسرا کروانے پر انکشاف ہوا ہے کہ مریضہ کے پیٹ میں قینچی ہے اور ڈاکٹرز نے مریضہ کے آپریشن کے دوران غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکے پیٹ میں قینچی چھوڑ دی تھی جس کے نتیجہ میں مریضہ کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ حقائق سامنے آنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر معاملے کو دبانے کے لئے مریضہ کا ایکسرے سمیت تمام کاغذات اپنی تحویل میں لیتے ہوئے مریضہ کا دوبارہ آپریشن کرکے اسکے پیٹ سے قینچی نکال دی۔ بعدازاں لواحقین کے احتجاج کرنے پر ہسپتال انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کے تحقیق کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ اس سلسلہ میں میڈیکل سپریٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ون ڈاکٹر فہیم یوسف کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریضہ کے والد کی شکایت پر پروفیسر ڈاکٹر فیصل لودھی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو جلد ہی انکوائری رپورٹ پیش کرے گی جس کی روشنی میں ذمے داران کیخلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

18/02/2024

فیصل آباد(بریکنگ ٹینک)الائیڈ ہسپتال میں چند روز قبل تعمیرومرمت کے بعد چالو ہونیوالی او پی ڈی بلاک کی مین واٹر پائپ لائن پھٹنے کے باعث بجلی وائرنگ،سوئچ بورڈ،کمپیوٹرز وغیرہ میں پانی داخل سے تمام الیکٹرانک اشیاء میں کرنٹ آگیا تاہم معجزانہ طور پرکسی قسم کا جانی نقصان ہونے سے بچ گیا۔ تفصیل کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی کاوش پر پونے دو ارب روپے کی لاگت سے الائیڈ ہسپتال ون کی او پی ڈی بلاک سمیت پورے ہسپتال کو اپگریڈ کیا گیا اور 4 فروری 24 کو نگران وزیر اعلی پنجاب کیطرف سے او پی ڈی بلاک کے افتتاح کے بعد 14 فروری 24 کو باقاعدہ او پی ڈی بلاک کو فنگنشل کردیا گیا مگر فنگشنل ہونے کے صرف دو روز بعد ہی او پی ڈی بلاک پرچی کاؤنٹر روم میں پانی کی مین پائپ لائن پھٹ گئی جس کے نتیجہ میں کثرت سے پانی دیواروں میں نصب برقی سسٹم،بجلی وائرنگ سمیت میزوں پر رکھے گئے کمپیوٹرز،پرنٹرز سمیت الیکٹرانک اشیاء میں داخل ہونے کیساتھ ساتھ او پی ڈٰی بلاک کے احاطہ میں جمع ہوگیا جبکہ بجلی بورڈ اور کمپیوٹروں میں کرنٹ بھی آنا شروع ہوگیا لیکن ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنیوالے ملازمین معجزانہ طور پر محفوظ رہے جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور انتظامیہ نے فوری طور پرتمام پرچی کاؤنٹرز کو بند کرکے پرانے مقام پر ہی عملہ کو مریضوں کی پرچیاں بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے او پی ڈی بلاک سے پانی نکلوانا شروع کردیا پانی اس قدر کثرت سے جمع ہوا کہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے لیکر سہ پہر3 بجے تک پانی نکالنے کا کام جاری رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹر کی جانب سے الائیڈ ہسپتال کی ریویمپنگ کے دوران پانی کی مین پائپ لائن ہی نہیں ڈالی گئی جبکہ تعمیراتی کام کے دوران پانی کی پرانی پائپ لائن ٹوٹ بھی گئی تھی جسے کنٹریکٹر کیطرف سے تبدیل کرنے کی بجائے ٹوٹی پائپ لائن کو ہی عارضی طور پر ٹھیک کرکے کام چلادیا گیا بعدازاں پانی کا پریشر بڑھنے سے پائپ لائن مختلف مقامات سے لیک ہوگئی جبکہ 1976 میں الائیڈ ہسپتال کی تعمیر بعد ستمبر 2023 تک اسکی مکمل طور پر ریویمپنگ نہیں کی گئی تھی جس کے بعد نگران وزیر اعلی پنجاب کی کاوش پراکتوبر2023 کو الائیڈ ہسپتال میں تعمیرومرمت کے شروع ہونیوالے منصوبے مطابق پورے ہسپتال کی بلڈنگز کو جدید تقاضوں کے تحت اپگریڈ کرنا ہے مگر کنٹریکٹر ہسپتال کی سیوریج، پائپ لائن نئے سرے سے ڈالنے سے ہی گریزاں ہے دوسری جانب الائیڈ ہسپتال میں تعمیرومرمت کے کام کے دوران ایکسیئن بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سارہ قمر،ایم ایس الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر فہیم یوسف،وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران نے عدم توجہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعمیرومرمت کے کام کی ناقص مانیٹرنگ کی جس کی وجہ سے نگران وزیر اعلی پنجاب کے ہسپتالوں کی ریویمپنگ کے منصوبے کے شہریوں کو ثمرات ملنے کی بجائے منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں چنددنوں میں ایمرجنسی وارڈ کی چھتوں کی سیلنگ ٹوٹنے اور پائپ لائن پھٹنے سے ہسپتال کے ملازمین سمیت مریضوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایکسیئن بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سارہ قمر کا کہنا ہے کہ ہم نے کوئی پائپ لائن نہیں ڈالی اور نہ ہی ہم نے اسے چھیڑا ہے ابھی کنسٹرکشن چل رہی ہے یہ ہسپتال کی پرانی مین لائن ہے، کنسٹرکشن یا رپیئرنگ کے دوران اس لائن کو کچھ ہوا ہے یہ کوئی بہت بڑا ایشو نہیں تھا اور جو بلڈنگ ہم نے ٹیک اوور کی ہیں اسکی تمام لائنیں ٹھیک ہیں پوری بلڈنگ میں ہماری کوئی پرانی چیز استعمال نہیں ہوئی یہ باہرکی طرف لائن گزر رہی ہے اسکا او پی ڈی بلڈنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے پورا ہسپتال او پی ڈی میں شامل نہیں ہوتا او پی ڈی بلاک کا مجموعی طور ایک لاکھ 3ہزار سکیئرفٹ کا ایریا ہے اگر اس ایریا کے بیرونی حصے سے گزرنے والی پائپ لائن کو کچھ ہوجاتا ہے تو اسکا او پی ڈی بلاک یا اسکی ہونیوالی ریویمپنگ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ میڈیکل سپریٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر فہیم یوسف کا کہنا تھاکہ پائپ لائن خراب ہونے سے پانی او پی ڈی میں داخل ہوگیا تھا جس کا کام جاری ہے سوموار کو اسی جگہ پر معمول کے مطابق کام شروع کردیا جائے گا۔

17/02/2024

کمشنر راولپنڈی کیجانب سے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزام کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بیان سامنے آگیا، الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی ڈویژن کا کمشنر آر او، ڈی آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر نہیں ہوتا اور نہ ہی الیکشن کے کنڈکٹ میں اس کا کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے۔

17/02/2024

اب تک کی سب سے بڑی خبر۔۔۔کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے استعفی دیدیا،
راولپنڈی سے تیرہ لوگوں کا جتوایا گیا ستر ستر ہزار لیڈ والوں کو ہروایا گیا
میرے ماتحت یہ کام نہیں کرنا چاہ رہے تھے،مجھے راولپنڈی کے کچہری چوک مین سزائے موت دی جائے،میرے ساتھ الیکشن کمشنر اور دیگر کو بھی سزائیں دی جائیں،کمشنر راولپنڈی

15/02/2024

فیصل آباد(بریکنگ ٹینک)الائیڈ ہسپتال ون میں سٹی سکین مشین پھر خراب ہوگئی جس کے بعد مریض مہنگے داموں پرائیویٹ ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہیں جبکہ انتظامیہ نے ناقص حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری سٹی سکین مشین کو تاحال بند کررکھا ہے۔ تفصیل کے مطابق الائیڈ ہسپتال ون کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی اکلوتی سٹی سکین مشین اچانک گزشتہ روز خراب ہوگئی جس کے نتیجہ میں سٹی سکین کا ٹیسٹ کروانے والے سینکڑوں مریض مہنگے داموں پرائیویٹ ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہیں جبکہ حادثات،جھگڑوں اور مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر تشویشناک حالت میں آنیوالے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے ناقص حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہر عبدالرشید ریڈیالوجی بلاک کی سٹی سکین مشین کو عرصہ دراز سے بند کرکے رکھا ہوا ہے۔ہسپتال کے تمام وارڈز اور ایمرجنسی کے مریضوں کا بوجھ صرف ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی اکلوتی سٹی سکین مشین پر ہی ڈال دیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ایک سو سے زائد سٹی سکین ٹیسٹ کیے جاتے ہیں جبکہ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی مشین خراب ہونے کے باوجود بھی ہسپتال انتظامیہ کیطرف سے پریشانی کی حالت میں آنیوالے مریضوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے دوسری مشین چالو کرنے سے گریزاں ہے۔ اس سلسلہ میں موقف لینے کےلئے میڈیکل سپریٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ون ڈاکٹر فہیم یوسف سے رابطہ کیا گیا مگر وہ موقف دینے سے انکاری ہیں۔

فیصل آباد(بریکنگ ٹینک)اربوں روپے کی لاگت سے اپگریڈیشن کے بعد وزیر اعلی پنجاب کی طرف کچھ ہی روز قبل افتتاح کیے جانیوالی س...
15/02/2024

فیصل آباد(بریکنگ ٹینک)اربوں روپے کی لاگت سے اپگریڈیشن کے بعد وزیر اعلی پنجاب کی طرف کچھ ہی روز قبل افتتاح کیے جانیوالی سرجیکل ایمرجنسی وارڈ کی چھتوں کی سیلنگ گر گئی،ہسپتال عملہ اور مریض معزانہ طور پر محفوظ رہے۔تفصیل کے مطابق الائیڈ ہسپتال ون میں پونے دو ارب روپے کی لاگت سے سرجیکل ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر وارڈز کی تعمیرومرمت شروع کی گئی اور ایمرجنسی وارڈ کے علاوہ بیشتر وارڈز میں تاحال کام جاری ہے جبکہ سرجیکل ایمرجنسی وارڈ کی اپگریڈیشن کے بعد نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے 4 فروری 2024 کو باقاعدہ اسکا افتتاح کیا جس کے بعد 9 فروری 2024 کو سرجیکل ایمرجنسی وارڈ کو فنگشنل کردیا گیا مگر صرف چار روز گزرنے کے بعد ہی سرجیکل ایمرجنسی وارڈ کے مختلف مقامات کی چھتوں کی سیلنگ ٹوٹ کر بیڈز پر ایڈمٹ مریضوں اور کام کرنیوالے ہسپتال ملازمین کے اوپر گر گئی جس کے نتیجہ میں تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پلاننگ اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران نے جلد بازی اور عدم توجہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنٹریکٹر کیجانب سے کیے جانیوالے تعمیرومرمت کے کام میں مبینہ طور پر کوالٹی کو یقینی نہ بنایا گیا جس کی وجہ سے صرف چار روز کے بعد ہی یہ حادثہ رہ نما ہوگیا جبکہ آئندہ بھی ایسے واقعات سرزد ہوسکتے ہیں۔

15/02/2024

فیصل آباد(بریکنگ ٹینک)محکمہ ایکسائز آفس میں ایکسائز انسپکٹر کیجانب سے ساتھی پراپرٹی ٹیکس انسپکٹر پر قاتلانہ حملہ کرنے کے معاملہ پر ڈائریکٹر ایکسائز نے حملہ آور کو ذہنی طور پر انفٹ قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف کاروائی کے لئے ڈی جی ایکسائز پنجاب کو تحریری لیٹر لکھ دیا گیا۔تفصیل کے مطابق 12 فروری 2024 کو ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ آفس کے کمرہ نمبر18 میں بیٹھے سرکل مدینہ ٹاؤن میں تعینات پراپرٹی ٹیکس انسپکٹر رائے خرم شہزاد پر نشے میں دھت ایکسائز انسپکٹر جہانزیب عمر نے قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجہ میں انسپکٹر رائے خرم شہزاد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ اس واقعہ پر ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد نعمان خالد نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو تحریری لیٹر لکھا ہے کہ حملہ آور ایکسائز انسپکٹر نے نشے کی حالت میں بغیر کسی وجہ کے یہ وقوعہ سرزد کیا جبکہ یہ دماغی طور پر بھی ان فٹ ہے اور ڈیوٹی کرنے کے قابل نہیں ہے لہذا باقاعدہ طور میڈیکل بورڈ تشکیل دیکر ایکسائز انسپکٹر جہانزیب عمر کی دماغی حالت کا معائنہ کروایا جائے جبکہ اسے فوری طور فیصل آباد ڈویژن سے ٹرانسفر کرتے ہوئے دیگر اضلاع میں تعینات کیاجائے بصورت دیگر آفس میں آئندہ بھی ایسے واقعات رہ نما ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے دیگر ملازمین کی زندگیوں خطرات لاحق ہیں۔

09/02/2024

معروف سیاستدان خاتون ‏فردوس عاشق اعوان نے باوردی پولیس آفیسر کو سرعام تھپڑ جڑ دیا،،،،

09/02/2024

فیصل آباد: پی پی 116 کے 183 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار حاجی اسماعیل سیلا 27052 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ پی ایم ایل این کے رانا احمد شہریار 21048 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں،
فیصل آباد:سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے داماد کو رانا احمد شہریار بھی شکست کا سامنا ہوگیا اور پی پی 116 رانا ثناء اللہ خاں کی آبائی حلقہ ہے جہاں سے انکے داماد ہار گئے ہیں۔

09/02/2024

فیصل آباد این اے 101 غیر حتمی غیر سرکاری نتائج مکمل ہوگئے، این اے 101 کے ٹوٹل 393 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔جس کے مطابق آزاد امیدوار رانا عاطف 136778 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ پی ایم ایل این کے میاں عرفان منان 95768 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں، اس طرح پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار رانا عاطف جیت گئے ہیں۔

08/02/2024

فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ اور ناقص حکمت عملی کے باعث ضلع کے بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل صبح سوا آٹھ بجے شروع ہوا جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 بجے پولنگ شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

08/02/2024

فیصل آباد:انٹرنیٹ سروسز معطل ہونے کی وجہ سے ریسکیو 1122 ہیلپ لائن پر کال موصول نہیں ہو رہی عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ایمرجنسی کیصورت میں ان نمبروں پہ کال کریں۔
1. 041-9201540
2. 041-9201541
ترجمان ریسکیو1122 فیصل آباد

06/02/2024

فیصل آباد/ سانحہ 9 مئی
فیصل آباد:انسداد دہشت گردی عدالت سے پی ٹی آئی رہنماوں کی ضمانتوں میں توسیع کردی گئی،
فیصل آباد: خیال احمد کاسترو کی تمام مقدمات میں 16 فروری تک ضمانت میں توسیع
فیصل آباد: صاحبزادہ حامد رضا، حسن نیازی، اسد محمود اکرم ساہی کی ضمانتوں میں 14 فروری تک توسیع
فیصل آباد: ندیم آفتاب سندھو، بلال اشرف بسرا، شہباز امیر اعوان، رائے حیدر کھرل کی بھی ضمانتوں میں توسیع
فیصل آباد: عبداللہ خان دمڑ اور حبقوق گل کی درخواست ضمانت عدم پیروی پر خارج
فیصل آباد: پی ٹی آئی رہنما ضمانتوں کیلئے انسداد دہستگردی عدالت پیش ہوئے
فیصل آباد: ضمانت حاصل کرنے والے متعدد امیدوار مختلف حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں

فیصل آباد:الیکشن قریب آتے ہی وفاداریاں تبدیل ہونے لگیں، فیصل آباد کا حلقہ این اے 97 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار گوہر علی ب...
03/02/2024

فیصل آباد:الیکشن قریب آتے ہی وفاداریاں تبدیل ہونے لگیں، فیصل آباد کا حلقہ این اے 97 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار گوہر علی بلوچ کی بھابھی عائشہ رجب بلوچ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اس سے قبل عائشہ رجب بلوچ ن لیگ کی مخصوص نشست پر ایم این اے رہ چکی ہیں جبکہ اس بار پارٹی انکو ٹکٹ نہیں دیا جس کی وجہ سے عائشہ رجب بلوچ نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا بعدازاں وہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئی تھیں مگر اب انہوں نے استحکام پاکستان میں شمیولیت اختیار کرلی ہے اور اب وہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہمایوں اختر کو سپورٹ کررہی ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے این اے 97 میں ن لیگ کے امیدوار گوہر علی بلوچ اور استحکام پاکستان کے امیدوار ہمایوں اختر میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

03/02/2024

فیصل آباد(بریکنگ ٹینک)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ممی ڈیڈی یوتھ نہیں بلکہ اصل والی یوتھ کھڑی ہے، نوازشریف کو سزا نہ دی جاتی تو آج کوئی بے روزگار نہ ہوتا، 8 فروری کو جیتیں گے،ہم ایک کروڑ نوکریوں، 50لاکھ گھروں اور ون بلین ٹری والے لوگ نہیں، سچی اور کھری بات کرتے ہیں۔انہوں نے فیصل آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد جوش وخروش ، جذبہ اور خلوس میرے پاس شکریہ کہنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہے، بس یہی کہوں گا زندہ باد فیصل آباد، شہبازشریف نے آپ کو صرف میٹروبس پہ ٹرخا دیا ہے، شہبازشریف صاحب ! فیصل آباد صرف میٹروبس نہیں یہاں اورنج لائن ٹرین بھی ہونی چاہیے۔یہ مجمع فیصل آباد میں اورنج لائن دیکھنا چاہتا ہے۔پھر یہاں ہر بندے کے پاس روزگار ہونا چاہیئے، وہ 50لاکھ نوکریوں والا روزگار نہیں، کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں لائیں گے، مجھے بتائیں کسی کو نوکری ملی؟ شہبازشریف صاحب مجھے کوئی بھی بے روزگار نظر آنا نہیں چاہیئے، ایک طرف پنڈی بھٹیاں اور دوسری جڑانوالہ والی موٹروے ہے، اب فرنٹ اور بیک سے بھی گزرے گی۔ فیصل آباد مجھے نہیں بھی بتائے گا میں نے پھر بھی موٹروے بنانی ہے۔میں دھوبی گھاٹ کئی بار آیا ہوں آج والا جذبہ نہیں دیکھا۔ ہم جو بات کرتے ہیں،اس کو پورا کرتے ہیں۔ فیصل آباد اب چودھری شیر علی کی لاج رکھنی ہے، طلال چودھری وفادار ہے، رانا ثنا اللہ تو پھر رانا ثنا اللہ ہے، یہ سب میرے پرانے دوست ہیں، یہ سب 1980 سے میرے دوست ہیں۔ یوتھ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے، ممی ڈیڈی یوتھ نہیں اصل یوتھ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے۔نوازشریف نے کہا کہ ہم وہ زمانہ واپس لائیں گے جب روٹی 4روپے، چینی 50روپے کلو، آٹا پیٹرول سستا تھا، سبزیاں 10، 10روپے کلو تھیں، وہ دھرنے کررہے تھے ہم دہشتگردی کا خاتمہ کررہے تھے۔ سونا 50ہزار روپے تولہ تھا، غریب کو اپنی بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنے کی فکر نہیں تھی۔ وہ دن آج یاد آتے ہیں یا نہیں؟ اگر نوازشریف کو سزا نہ دی جاتی، ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج کوئی ایسا شخص نہ ہوتا جو بے روزگار ہوتا۔ فیصل آباد نے فیصلہ سنا دیا کہ 8فروری کو جیتیں گے۔ ہم وہ لوگ نہیں جو ایک کروڑ نوکریوں، 50لاکھ گھروں اور ون بلین ٹری والے لوگ نہیں ہیں۔ ہم سچی اور کھری بات کرتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہماری جماعت گالم گلوچ اور الزامات کی سیاست نہیں کرتی بلکہ خدمت اور کارکردگی پر یقین رکھتی ہے،کیا خدمت میں (ن) لیگ کی ٹکر کا کوئی ہے۔ آدھی ادھوری حکومتوں کے باوجود نواز شریف کے بیان میں کوئی ایک لائن ایسی نہیں ملتی، جس سے قومی سلامتی کو دائو پر لگایا ہو،کسی کو غدار نہیں کہنا چاہتی ، حکیم رانا ثنا اللہ نے بانی پی ٹی آئی کا ایسا علاج کیا کہ بیمار نظر آتا ہے نہ بیماری۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ، صدر شہباز شریف سمیت سینئر پارٹی رہنما بھی موجود تھے ۔ مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنا جذبہ فیصل آباد میں دیکھا، کہیں نہیں دیکھا، فیصل آباد کے شیروں، شیرنیوں کو سلام پیش کرتی ہوں، آپ نے آج جس طرح ہمارا استقبال کیا مجھے لگا ہی نہیں کہ نواز شریف 4 سال یہاں نہیں تھے۔میں نے دیکھا جب رانا ثنا اللہ کا نام لیں تو سارا مجمع گونج اٹھتا ہے ،اس (ن) لیگی رہنما پر پی ٹی آئی حکومت میں منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔فیصل آباد نے رانا ثنا اللہ کا نام حکیم رانا ثنا اللہ رکھا تھا، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا ایسا علاج کیا کہ نہ بیمار نظر آتا ہے اور نہ ہی بیماری نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ترقی کرتا ہے تو ملک ترقی کرتا ہے، صنعتیں چلتی ہیں تو مزدور کا روزگار چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) گالم گلوچ اور چور چور نہیں کہتی، ہم تو خدمت سے مقابلہ کرتے ہیں ،بتائیں کارکردگی میں کوئی مسلم لیگ (ن) کی ٹکر کا کوئی ہے؟۔مریم نواز نے کہا کہ ممی ڈیڈی نہیں بلکہ اصلی پاکستانی (ن) لیگ کے ساتھ ہیں۔فیصل آباد والوں نے آج اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔ جلسے میں نوجوانوں کی جانب سے اٹھائے گئے پلے کارڈز پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں کسی کو غدار نہیں کہنا چاہتی لیکن پلے کارڈ پر لکھا ہوا ہے کہ نواز شریف کو حکومت سے تین بار نکالا گیا ، آدھی ادھوری حکومتوں کے باوجود نواز شریف کے بیان میں کوئی ایک لائن ایسی نہیں ملتی، جس سے قومی سلامتی کو دائو پر لگایا ہو۔نواز شریف کو ہرانے کے لیے کئی آئے، کئی چلے گئے نواز شریف یہاں کھڑا ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Breaking TanK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share