Sadai Haq TV صداۓ حق

  • Home
  • Sadai Haq TV صداۓ حق

Sadai Haq TV صداۓ حق لوے مذہب انسانیت دے۔۔
First HUMANITY 💯
غلط کو سینہ تان کر غلط کہو
تاریخ باغی کہہ سکتی ہے بزدل نہیں۔

26/08/2024

ASL edition 3 final ending event

26/08/2024
26/08/2024

ASL final match second ening

*نیکٹا نے حافظ گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا*اسلام آباد: حکومت نے دہشت گردی میں ملوث دو تنظیموں کو...
31/07/2024

*نیکٹا نے حافظ گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا*

اسلام آباد: حکومت نے دہشت گردی میں ملوث دو تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیکٹا نے حافظ گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد دونوں جماعتوں کو نیکٹا نے کالعدم جماعتوں کی لسٹ میں ڈالا گیا۔

نیکٹا کے مطابق دونوں جماعتوں کو دو سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا، حافظ گل بہادر گروپ کو 25 جولائی کو کالعدم قرار دیا گیا ۔ اسی طرح مجید بریگیڈ گروپ کو 18جولائی کو کالعدم قرار دیا گیا۔

*ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری*آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس...
31/07/2024

*ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری*

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قمیت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اگست سے ایل پی جی کی فی کلو قمیت میں 2 روپے27 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قمیت 236 روپے 99 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 90 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی نئی قمیت 2 ہزار 796 روپے 56 پیسے ہوگئی ہے۔

جولائی میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قمیت 2 ہزار 769 روپے 66 پیسےتھی۔

*اصلاحی بیان-و- دعا*====================  "..آنحضورﷺ نے فرمایا ہے کہ ایسی مجلس جس میں اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول کا ذکر...
31/07/2024

*اصلاحی بیان-و- دعا*
====================

"..آنحضورﷺ نے فرمایا ہے کہ ایسی مجلس جس میں اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول کا ذکر ہو رہا ہو اُس مجلس میں بیٹھنے والوں پر فرشتے بھی سلامتی اور دعاؤں کے تحفے بھیجتے ہیں۔."


انشاءاللہ, کل رات, جمعرات
01 اگست 2024,

" *حضرت مولانا شیخ اظہر اقبال صاحب دامت برکاتہم* " کا خصوصی بیان-و-دعا *(نیو خانقاہ بلڈنگ)* میں ہوگا

-- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -

📍:*نیو خانقاہ ایڈریس (ہدایہ اکیڈمی):* https://maps.app.goo.gl/ZfQAuPdiaMbDazsp6
- - - - - - - - - - - - - - - - - - -

📢 *(LIVE) لائیو سنیں:*

*• YouTube:* www.youtube.com/ShaykhAzhar

*• Website:* www.islamicessentials.org

*دہشت گردانہ سرگرمیوں کے باعث کالعدم ٹی۔۔۔، ٹی۔۔۔۔، پی کو 'فتنہ الخوارج' کہا جائے گا: نوٹیفکیشن جاری**حکومت نے فیصلہ کیا...
31/07/2024

*دہشت گردانہ سرگرمیوں کے باعث کالعدم ٹی۔۔۔، ٹی۔۔۔۔، پی کو 'فتنہ الخوارج' کہا جائے گا: نوٹیفکیشن جاری*

*حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کے باعث کالعدم تحریک طا۔لبا۔۔۔ن پاکستان(ٹی۔۔،ٹی۔۔،پی) کو "فتنہ الخوارج" کہا جائے گا۔*

*وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دہشت گرد تنظیم سے وابستہ افراد کیلئے 'مفتی' اور 'حافظ' استعمال نہیں کیے جائیں گے۔*

*نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام خط وکتابت اور دستاویزات میں ان کے ناموں کے ساتھ لفظ"خارجی" لکھا اور پڑھا جائے گا۔*

*نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی۔۔۔، ٹی۔۔۔، پی۔۔۔، کی اسلام کی حقیقی تعلیمات کے منافی حرکات اور سرگرمیوں کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔*

*وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ تمام سرکاری ادارے ان ہدایات کو فوری طور پر لاگو کریں۔*

*خلیجی ممالک سے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے پاکستانیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ*کراچی: متحدہ عرب امارات نے خل...
31/07/2024

*خلیجی ممالک سے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے پاکستانیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ*

کراچی: متحدہ عرب امارات نے خلیجی ممالک سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانیوں کو خبردار کیا کہ یو اے ای میں رہ کر پاکستان اور اس کے اداروں یا سیاستدانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے سے ہرگز باز رہیں۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے مکین یا وزٹ پر گئے پاکستانیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا دیکھنے میں آیا جس پر ان میں سے بڑی تعداد کو گرفتار کیا گیا اور کئی کو 14 سے 15 سال کی سزائیں ہوئیں۔

قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ اس جرم میں 5 سے زائد پاکستانیوں کو عمر قید جیسی سزائیں ہوئیں، بیشتر کو ملک سے بے دخل بھی کر دیا گیا اور ایسے پاکستانی تا حیات یو اے ای سمیت خلیجی ممالک کے ویزوں کے حصول میں ناکام رہیں گے، وہ خلیجی ممالک بھی نہیں جا سکیں گے۔

بخیت عتیق الرومیتی نے پاکستانیوں کو خبردار کیا کہ وہ یو اے ای یا خلیجی ممالک میں رہتے ہوئے ہوشیار رہیں، کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں اور سوشل میڈیا پر اپنے ملک کے خلاف کوئی پروپیگنڈا نہ کریں، نہ ہی کسی منفی پروپیگنڈے کو اپنے پیجز پر شیئر کریں اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ان کے خلاف قوانین کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای میں مقیم کوئی پاکستانی اگر فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر منفی پوسٹ کو شیئر یا لائیک بھی کرتا ہے تو یو اے ای میں رہتے ہوئے اس کا پیج بھی بند کر دیا جائے گا۔

بخیت عتیق الرومیتی کے مطابق پاکستان میں ایسے پروپیگنڈے میں ملوث شہریوں کو بھی ویزوں کے حصول میں چھان بین کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے ویزوں کے اجراء کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں، پاکستانیوں کو ویزے دیے جا رہے ہیں مگر قوانین سخت کر دیے گئے ہیں۔

*ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن، صارفین کو شدید مشکلات*انٹرنیٹ کی سروس منقطع ہونے سے عوام کو مشکلات کا س...
31/07/2024

*ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن، صارفین کو شدید مشکلات*

انٹرنیٹ کی سروس منقطع ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انٹرنیٹ کی سروسز بند ہونے سے بینکوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں کام بند ہوگیا ہے۔

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی جزوی معطل ہوگئی، انٹرنیٹ سروسز پی ٹی سی ایل کی فائبر آپٹک میں خرابی کے باعث تعطل کا شکار ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کوشش ہے کہ جلد از جلد انٹرننیٹ سروسز بحال کردی جائیں، پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث تمام سوشل میڈیا سائٹس بھی متاثرہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ 26 جولائی کو ملک میں نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم کی آزمائش سے نہ صرف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بلکہ انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہو گئی اور حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کردی تھی۔

*خیبر: پولیس ناکے پر دہشت گردوں کا حملہ، دو اہلکار سمیت 3 افراد شہید*ضلع خیبر کے علاقے چاروازگئی کے قریب میں پولیس ناکے ...
31/07/2024

*خیبر: پولیس ناکے پر دہشت گردوں کا حملہ، دو اہلکار سمیت 3 افراد شہید*

ضلع خیبر کے علاقے چاروازگئی کے قریب میں پولیس ناکے پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار وں سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کے مطابق لنڈی کوتل بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر قائم پولیس ناکے پر دہشتگردوں نے اچانک حملہ کیا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اسسٹنٹ سب انسپکٹر عالم زیب سمیت ایک راہگیر جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق دہشتگرد حملے میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک راہ گیر سمیت تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے اور بعد ازاں ایک اور اہلکار شیر عالم زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے بعد شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دہشتگرد حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے واقعہ پر پہنچ گئی، اس دوران دہشتگرد فرار ہوگئے جب کہ ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس اہلکاروں سمیت زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت میں انہیں پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس ناکہ لنڈی کوتل بازار سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر پاک افغان شاہراہ پر قائم کیا گیا تھا۔

*ودہولڈنگ ٹیکسز کیخلاف کراچی سمیت دیگر شہروں میں ہول سیل گروسرز کی شٹر ڈاؤن ہڑتال*کراچی: بجٹ میں عائد کردہ ودہولڈنگ ٹیکس...
31/07/2024

*ودہولڈنگ ٹیکسز کیخلاف کراچی سمیت دیگر شہروں میں ہول سیل گروسرز کی شٹر ڈاؤن ہڑتال*

کراچی: بجٹ میں عائد کردہ ودہولڈنگ ٹیکسز کے خلاف ہول سیل گروسرز نے ہڑتال کرتے ہوئے جوڑیا بازار بطور احتجاج 3روز کے لیے بند کر دیا ہے۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن رؤف ابراہیم کے مطابق پنجاب کے 17 شہروں بالخصوص فیصل آباد میں بھی مارکیٹیں بند ہیں جبکہ سندھ میں کراچی، حیدرآباد اور سکھر کی اجناس منڈیوں میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

رؤف ابراہیم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پشاور، مردان اور کوہاٹ کے گروسرز بازاروں کو تالے لگا دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہڑتال آج 31 جولائی سے 2 اگست تک جاری رہے گی، مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 6 سے نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ احتجاج ٹیکسز کے ختم ہونے تک دن بدن بڑھتا جائے گا۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

*اسلام آباد ایئرپورٹ؛ مسافر کو 45 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات واپس مل گئے*راولپنڈی: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ...
31/07/2024

*اسلام آباد ایئرپورٹ؛ مسافر کو 45 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات واپس مل گئے*

راولپنڈی: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے 45 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور دیگر سامان مسافر کو لوٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسافر جمعہ خان علی الصبح اسپین سے اسلام آباد پہنچا تھا جہاں ایئرپورٹ پر اسکیننگ کے دوران بھولے سے بیگ مشین پر چھوڑ گیا تھا۔

ڈیوٹی فسلیٹیشن آفیسر نے لاوارث بیگ کو تحویل میں لے کر لوسٹ اینڈ فاؤنڈ آفس میں جمع کرایا اور ٹیگ کے ذریعے مسافر کا پتہ چلا کر اس سے رابطہ کرکے بیگ بارے اطلاع دی۔

بعدازاں، ایئرپورٹ مینیجر آفتاب گیلانی نے دیگر عملے کے ہمراہ بیگ مسافر کے حوالے کر دیا گیا۔

قیمتی سامان اور 45لاکھ روپے کے زیورات کے ساتھ بیگ واپس ملنے پر مسافر نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی آئی اے پی) عملے کی ایمانداری اور لگن کا شکریہ ادا کیا۔

31/07/2024

*ان کی خدمات کے اعتراف میں آج قومی اسمبلی، سینیٹ کے اجلاسوں میں قراردادیں پیش کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان*

*مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاسوں میں بھی ہم قرادادیں پیش کریں گے۔*

*جے یو آئی نے جمعے کو ملک بھر میں دجالی جارحیت کے خلاف احتجاج کی کال دے دی۔*

*جماعت اسلامی کا دھرنا چھٹے روز میں داخل، آج سے کراچی میں دھرنے کا اعلان**کراچی: گورنر ہاؤس پر جماعت اسلامی کا دھرنا، ٹ...
31/07/2024

*جماعت اسلامی کا دھرنا چھٹے روز میں داخل، آج سے کراچی میں دھرنے کا اعلان*

*کراچی: گورنر ہاؤس پر جماعت اسلامی کا دھرنا، ٹریفک پلان جاری*

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا دھرنا چھٹے روز میں داخل ہوگیا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے، بے جا ٹیکسز، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے اور حکومتی اخراجات ختم کرنے سمیت 10 مطالبات پر عمل کے لیے جماعت اسلامی کے دھرنے کا آج چھٹا روز ہے۔
لیاقت باغ چوک راولپنڈی میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے کے حوالے سے مرکزی انجمن تاجران نے بھی حمایت میں آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت بطور احتجاج اندرون شہر دکانیں آج بند رہیں گی۔ علاوہ ازیں تاجر رہنما اور دکان دار بھی آج جماعت اسلامی کے دھرنے میں شریک ہوں گے

جماعت اسلامی کا حکومت سے مذاکرات کا دوسرا دور آج دوپہر 3 بجے ہوگا۔

دھرنے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کا بل ادا کرنا اب 98 فیصد لوگوں کے لیے ناممکن ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام بجلی کا بل دیں یا بچوں کو اسکولوں میں پڑھائیں؟ آج کراچی میں دھرنا شروع کرنے جارہے ہیں، لاہور میں دھرنے کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ہمارے ساتھ ہے، ان کے مشورے سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔

دوسری جانب کراچی میں جماعت اسلامی کے دھرنے کے اعلان کے بعد ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق دھرنے کے باعث ایوان صدر روڈ دوپہر 3 بجے سے فوارہ چوک سےگورنر ہاؤس گیٹ نمبر ایک تک ٹریفک کے لیے بند رہےگا جب کہ شاہین کمپلیکس سے پی آئی ڈی سی آنے اور جانے والی سڑکیں کھلی رہیں گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق میٹروپول سےآنے والے ٹریفک کو ضیا الدین روڈ پر جانےکی اجازت نہیں ہوگی، آرٹس کونسل چورنگی سےٹریفک کو کلب روڈ موڑ دیا جائےگا اور جناح برج سے پی آئی ڈی سی کی طرف ٹریفک کا دباؤ ہوگا۔

شہریوں کو ٹریفک پولیس کی جانب سے سلطان آباد ٹریفک سیکشن کٹ سے مائی کولاچی اور بوٹ بیسن کاراستہ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

*کراچی میں آج بھی ہلکی سے معتدل بارش ہوگی: چیف میٹرولوجسٹ*کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے آج بھی شہر میں بارش کی...
31/07/2024

*کراچی میں آج بھی ہلکی سے معتدل بارش ہوگی: چیف میٹرولوجسٹ*

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے آج بھی شہر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ہوا کا کم دباؤ مغرب میں عمان کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے شہر میں آج بھی ہلکی اور معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔

سردارسرفراز نے بتایا کہ کل ہلکی بارش اوربوندا باندی کا امکان ہے جب کہ 4 سے 6 اگست کے دوران شدت کی مون سون ہوائیں سندھ پر اثرانداز ہوسکتی ہیں، ان ہی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب آج صبح سے ہی کراچی کا آسمان بادلوں سے گھرا ہوا ہے اور صبح کے وقت کھارادر، ٹاور، لیاری، صدر، ملیر، شارع فیصل اور ائیر پورٹ کے اطراف سمیت شہر کے مختلف مقامات پر بوندا باندی نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

*اللہ کا شیر سرخرو ہوگیا، امیر جماعت اسلامی**انہوں نے دنیا کی ظالم ترین طاقتوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، اللہ کا شیر سرخر...
31/07/2024

*اللہ کا شیر سرخرو ہوگیا، امیر جماعت اسلامی*

*انہوں نے دنیا کی ظالم ترین طاقتوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، اللہ کا شیر سرخرو ہوگیا، پہلے اپنے خاندان کو راہ خدا میں قربان کیا، پھر خود بھی جنت کا مسافر بن گیا، شہادت ایک مسلمان کی زندگی کا اختتام نہیں بلکہ راحتوں بھری نئی زندگی کا آغاز ہے۔*

*حافظ نعیم الرحمن نے سوال کیا کہ کیاعالم اسلام کےحکمران آنکھیں بند کیے دجال کی خاموش حمایت کرتےرہیں گے؟ کیا وقت نہیں آگیا کہ ظالم کے ہاتھ کو کاٹ ڈالا جائے؟*

31/07/2024
*ڈی جی آئی ایس پی آر کا دینی مدارس سے متعلق بیان مسترد، علماء کرام کا شدید احتجاج، آرمی چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ*کراچی...
31/07/2024

*ڈی جی آئی ایس پی آر کا دینی مدارس سے متعلق بیان مسترد، علماء کرام کا شدید احتجاج، آرمی چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ*

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے رہنماؤں مفتی محمد تقی عثمانی، مفتی محمد منیب الرحمان و دیگر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مدارس کی رجسٹریشن کا عمل فوری شروع کیا جائے، دینی مدارس اور جامعات نے ملکی تحفظ، سلامتی اور مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، کبھی بھی ملکی استحکام و سلامتی کیخلاف کو اقدام نہیں کیا، ہر مشکل مرحلہ پر مسلح افواج کی حمایت کی، ہمیشہ دہشت گردی اور فساد کی مخالفت کی ہے، چیف آف آرمی اسٹاف مدارس سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کا نوٹس لیں، ہماری قیادت نے مزاحمت کے بجائے مکالمے اور مذاکرات کو ترجیح دی ہے، ہم تصادم نہیں چاہتے، مدارس کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، 28 اگست کو کراچی میں اتحاد تنظیمات کا کنونشن منعقد ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے صدر مفتی محمد تقی عثمانی، ناظم اعلی اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان مفتی منیب الرحمان اور ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے کراچی پریس کلب میں منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا عبد اللہ خالد، مولانا امداد اللہ، علامہ صاحبزادہ محمد ریحان امجد نعمانی، مولانا یاسین ظفر، مفتی محمد یوسف قصوری، مولانا عبد المالک، علامہ محمد شبیر حسن میثمی، علامہ محمد افضل حیدری و دیگر موجود تھے۔

مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ دینی مدارس کے بارے میں سیکولر لوگ منفی پروپیگنڈا کرتے رہتے ہیں۔افسوس اس بات پر ہے کہ عسکری ادارے بھی اب اس طرح کے کام کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کو یہ معلوم نہیں کہ 50 فیصد مدارس کون چلا رہا ہے؟۔ یہ وہ لوگ بول رہے ہیں جو اڑتی چڑیا کے پر گن لیتے ہیں۔ زمین میں چھپی سرنگوں کا پتہ لگا لیتے ہیں۔ بینک اکاؤنٹ بند کرنے کا مقصد کیا ہے؟۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹ کھولے جائیں۔ مدارس کے ساتھ جو سلوک ہے وہ ٹھیک نہیں۔ یہ پروپیگنڈا بہت شد و مد کے ساتھ کیا جا رہا ہے کہ مدارس میں صحیح علوم نہیں پڑھائے جا رہے ہیں۔ مدارس میں اصلی تعلیم دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈھائی کروڑ افراد ایسے ہیں جن کو دینی علوم کا علم نہیں۔ کوئی اسکول، کوئی کالج، یا کوئی یونیورسٹی حافظ قرآن پیدا کر رہا ہے؟۔ ایسا انتظام کسی اسکول کالج یا یونیورسٹی میں نہیں۔پچھلے دنوں رجسٹریشن کے سلسلے میں ہماری آرمی چیف اور وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی۔ لیکن جب اس کے نفاذ کا وقت آیا تو وہ عمل روک دیا گیا۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ہم کب تک یہ سب برداشت کریں گے۔ ہم سب ایک پیج پر ہیں۔ہمیں مدارس کا ہر قیمت پر تحفظ کرنا ہے۔سرمایہ دارانہ نظام ، سود کی مخالفت کرتے ہیں۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ آج ہم نے طے کیا ہے کہ ہم اپنے وجود کو قائم رکھنے کے لئے ہم سب ایک پیج پر ہیں۔ بیرونی دنیا کے اشارے پر ایسے کام ہوتے ہیں۔ ہم بیرونی طاقتوں کے زیر سایہ ہیں۔ ایک حد تک کسی چیز کو دبایا جا سکتا ہے۔ ہم احتجاجا آج یہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ اب آپریشن کرنا آسان کام نہیں۔ ہزاروں اس طرح کے آپریشن کر کے دیکھ لیں۔ ہم تصادم نہیں چاہتے۔ ہم آخری وقت تک نہیں چاہتے کہ تصادم ہو۔ اگر ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوتی تو پھر ہم بھی اپنا سر کھول کر میدان میں آ جائیں گے۔جو طرز عمل ہم کو نظر آ رہا ہے اس کو بیان نہیں کر سکتے۔ یہ کسی بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہے کہ ہمارے مذاکرات کامیاب نہیں ہو رہے ہیں، ہم کو دبایا جا رہا ہے، جو اچھا عمل نہیں ہے۔

مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ
ڈی جی آئی ایس پی آر کی 22 جولائی کی پریس کانفرنس کے تناظر میں اتحاد تنظیمات مدارس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں متفقہ طور پر کہا گیا کہ دینی و مدارس کا اجلاس ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا گیا کہ 50 فیصد دینی مدارس و جامعات اور ان کے سربراہان نامعلوم لوگ ہیں۔ دینی مدارس و جامعات اور ان کے چلانے والوں کو پوری قوم جانتی ہے۔ یہ مدارس پاکستان کے قانون کے تحت قائم ہوئے ہیں اور قانون کے دائرے میں مصروف عمل ہیں۔ مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ اس طرح کا لب و لہجہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ اس سے ملک ملک بھرمیں قائم دینی مدارس و جامعات کے سربراہان اساتذہ کرام ، طلبہ و طالبات، معاونین، کروڑوں دین دار طبقات کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ ہم آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہی۔ کہ وہ اپنے ادارے کے ذمہ دار افسران کو ہدایات جاری کریں۔
وہ دینی مدارس و جامعات کے سربراہان اساتذہ اور طلبہ وطالبات کو مجرم یا ملزم یا مشتبہ سمجھ کر بات نہ کریں۔ مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ دینی مدارس و جامعات کےسربراہان نے ملکی تحفظ ، سلامتی اور مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، کبھی بھی ملکی استحکام ور سلامتی کے خلاف کوئی کام نہیں کیا۔ ہر مشکل مرحلہ پر مسلح افواج کی حمایت کی اور ہمیشہ دہشت گردی اور فساد کی مخالفت کی اور اس کے نتائج بھی بھگتے۔ اکابرین ۔علماء ومشائخ اس مشن میں قربان ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ علما نےخودکش حملوں اور دہشت گردی کے خلاف کسی صلہ و ستائش کی خواہش کے بغیر محض ملک و ملت کی خاطر فتوے جاری کیے۔ تب یہ مدارس ذمہ دار تھے ۔ دینی مدارس و جامعات کے ذمہ داران نے سیاسی انتشار اور محاذ آرائی سے فائدہ اٹھانے کا کبھی سوچا بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ مسلح افواج ملکی سلامتی کے دعاگو رہے ہیں۔

اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت نے ہمیشہ مزاحمت کے بجائے مذاکرات اور مکالمے کو ترجیح دی ہے۔ اداروں کی حکمت عملی ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔ ایک طرف مالی معاملات میں شفافیت کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور دوسری طرف دینی مدارس و جامعات کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کردیا جاتا ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آرمی چیف بخود براہ راست اس مسئلے کا سنجیدگی سے جائزہ لیں۔

مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ ہر قیمت پر دینی مدارس و جامعات کی حریت فکر وعمل کا تحفظ کیا جائے گا۔ چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں دینی مدارس و جامعات کے بڑے بڑے کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔ پوری قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔ پہلا صوبائی کنونشن 28 اگست کو کراچی میں منعقد ہوگا۔

*امریکا کے ساحل پر ڈریگن فلائی کی یلغار نے شہریوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا*امریکا کے ساحل پر ڈریگن فلائی کی یلغار نے شہر...
31/07/2024

*امریکا کے ساحل پر ڈریگن فلائی کی یلغار نے شہریوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا*

امریکا کے ساحل پر ڈریگن فلائی کی یلغار نے شہریوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے ساحل پر گرمی کے ستائے شہری موجود تھے جب کہ اس دوران شہریوں کی بڑی تعداد بھی پکنک پر آئی ہوئی تھی کہ ڈریگن فلائی نے حملہ کردیا۔

ڈریگن فلائی نے حملے سے ناصرف لوگوں کی پکنک خراب کردی بلکہ انہیں خوف میں بھی مبتلا کردیا۔

اس حوالے سے ویڈیوز سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہورہی ہیں جس میں ڈریگن فلائی کی بھنبھناہٹ کے ساتھ ساتھ لوگوں کی چیخ و پکار کو بھی سنا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ ڈریگن فلائی نے بہت سے لوگوں کو ساحل چھوڑنے پر مجبور بھی کردیا۔

31/07/2024

*دالبندین بائی پاس پولیس اور مظائرین آمنے سامنے۔*

*مہنگی بجلی : کراچی کے تاجروں کا یکم اگست کو احتجاج کا اعلان*کراچی : کراچی کے تاجروں نے یکم اگست کو احتجاج کا اعلان کردی...
31/07/2024

*مہنگی بجلی : کراچی کے تاجروں کا یکم اگست کو احتجاج کا اعلان*

کراچی : کراچی کے تاجروں نے یکم اگست کو احتجاج کا اعلان کردیا اور خبردار کیا احتجاج کااثرنہ ہوا تو اگست کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق تاجردوست اسکیم کے خلاف کراچی کی تاجرتنظیموں کے رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں عتیق میر،رضوان عرفان،جمیل پراچہ،شریف میمن نے شرکت کی۔

اجلاس میں محمود حامد، خالد نور، سید اختر شاہد سمیت دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔

تاجر رہنما رضوان عرفان نے کہا کہ حکومت فوری طور پر آئی پی پیز کا مسئلہ حل کرے، کیپسٹی چارجز، مہنگی بجلی کے خلاف یکم اگست کو احتجاج کریں گے، احتجاج اور ہڑتالیں غیر معینہ مدت تک ہوں گی۔

،تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ اخراجات آمدن سے بڑھ چکے ہیں،حکومت فوری ریلیف دے۔

چیئرمین کراچی تاجراتحاد عتیق میر نے کہا کہ حکومت معاشی ایمرجنسی نافذ کرے، بجلی کے بلوں کی وجہ سے تاجر مفلوک الحال ہوچکےہیں۔

تاجروں نے خبردار کیا حکومت فوری طور پر تاجر دوست اسکیم واپس لے، احتجاج کااثرنہ ہوا تو اگست کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

*ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا کورٹ مارشل، 14 سال قید کی سزا*فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کےالزام میں ریٹائرڈ ل...
31/07/2024

*ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا کورٹ مارشل، 14 سال قید کی سزا*

فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کےالزام میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کوفیلڈ جنرل کورٹ مارشل کےتحت سزا سنا دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک فوج کے سابق افسرکو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانےکےالزام میں سزا سنائی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنائی گئی، اکبرحسین کا رینک 26 جولائی سےضبط کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجرریٹائرڈ عادل راجا، کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضامہدی کا بھی کورٹ مارشل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ آج ڈان نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بیرون ملک موجود سازشی وانتشاری ٹولے کا ایک اور اہم کارندہ بے نقاب ہوگیا، اکبر حسین 9 مئی واقعات کے دوران عوام کو انتشار اور شر پسندی پر اکسا رہا تھا۔

کچھ بیرون ملک کردار خود ساختہ اور من گھڑت جھوٹ پھیلا کر پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن اداروں کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں، ان عناصر کے میں اکبر حسین نامی شخص بھی شامل ہے۔

اکبر حسین نے 9 مئی واقعات کے دوران عوام کو انتشار اور شر پسندی پر اکساتے ہوئے ملک دشمنی کا عملی مظاہرہ کیا، اکبر حسین بیرون ملک بیٹھ کر مسلسل پاک فوج کے خلاف جھوٹا اور منفی پروپیگنڈا کرتا ہے

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین ماضی میں فوج کا حصہ رہ چکا ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد مُلک دشمن عناصر کی ایما پر اکبر حسین اپنے ہی ملک کے خلاف کھڑا ہوگیا، وہ پاک فوج کا نام استعمال کرکے فارن فنڈنگ بھی حاصل کرتا رہا ہے۔

اکبر حسین کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر خیبر پختونخواہ میں بد امنی اور سول وار کی جھوٹی خبریں شیئر کی جاتی رہی ہیں، ان کی جانب سے بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کا الزام بھی فوج پر لگا دیا جاتا ہے، یہ شرپسند ملک دشمنی میں اس حد تک گر چکے ہیںکہ پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈوں کو بھی شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اکبر حسین پر غداری اور فارن فنڈنگ پر کام کرنے کے الزامات بے شمار شواہد اور ثبوتوں سے ثابت ہوچکے ہیں، اکبر حسین کو عوام، فوج کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا سنائی جانی چاہیے، اکبر حسین کو بغاوت، دہشت گردی، تشدد پر اکسانے کی پاداش میں مفرور قرار دیتے ہوئے ملک دشمنی پر ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

*کیا آپ اس مطالبے کی حمایت کرتے ہیں؟❤️*
31/07/2024

*کیا آپ اس مطالبے کی حمایت کرتے ہیں؟❤️*

30/07/2024

خلیل الرحمن قمر مجھے ہمیشہ سے ناپسند رہے ہیں۔
میں بدتمیز، گھمنڈی اور نرگسیت پسند لوگوں کو بالکل پسند نہیں کرتا، انہیں کبھی سنتا ہوں اور نہ ہی توجہ دیتا ہوں۔ قمر صاحب کی حرکتیں ان کے گھٹیا، عامیانہ پن اور ہلکے ہونے کی غماز ہیں۔
تاہم خلیل الرحمن قمر کی لیک ویڈیو کے حوالے سے میرا رویہ مختلف ہوگا۔ میرے نزدیک ایسی ویڈیوز کو پھیلانا، اس سے چسکے لینا اور طنزیہ پوسٹیں لکھنا دراصل ایک بلیک میلر کریمنل گروہ کی حوصلہ افزائی اور انہیں کامیاب کرانے کے مترادف ہوگا۔
خلیل الرحمن قمر کے خلاف بولنے کو پہلے سے بہت کچھ موجود ہے، ان کے اپنے بیانات، حرکتیں اور مزاج ہی کافی ہے۔ ہمیں مزید مواد حاصل کرنے کے لئے اپنے آپ کو گرانے، گھٹیا اور کم ظرف بنانے کی قطعی ضرورت نہیں۔
ایک اصول بنائیے کہ ہر لیک ویڈیو کا بائیکاٹ کرنا ہے ۔ اسے ہرگزنہ پھیلائیے ، خود نہ دیکھیں، کسی سے تذکرہ نہ کریں، چسکے نہ لیں، ایسے چسکے والی پوسٹوں کو نظرانداز کریں یا وہاں منفی کمنٹ دے کر حوصلہ شکنی کریں۔
بے شک وہ لیک ویڈیو آپ کے بدترین مخالف ہی کی کیوں نہ ہو۔ ایک اصولی موقف لینا چاہیے ۔
خاص کر مذہبی لوگوں کو ، جو مذہبی اخلاقیات رکھتے ہیں، مذہبی اخلاقی اصولوں کو فالو کرتے ہیں، انہیں اس حوالے سے ایک مومن کا سا طرزعمل اپنانا چاہیے ۔
ایسا کر کے آپ خلیل الرحمن قمر کو سپورٹ نہیں کریں گے، بلکہ ایک برائی اور شیطانی حرکت، ایک گھٹیا کریمنل بلیک میلنگ کی حوصلہ شکنی اور مخالفت کریں گے۔
رہا خلیل قمر تو اس کے خلاف بولنے، لکھنے کے بے شمار مواقع آئیں گے۔ وہ بھی یہیں پر ہیں اور آپ سب بھی ۔

(عامر خاکوانی ، تیس جولائی ،2024)

*شاہراہ کاغان کی بندش ، ناران اور بالائی وادی کاغان میں 10 سے 15 ہزار سیاح محصور*شاہراہ کاغان کی بندش کے بعد سیاحوں کی ب...
30/07/2024

*شاہراہ کاغان کی بندش ، ناران اور بالائی وادی کاغان میں 10 سے 15 ہزار سیاح محصور*

شاہراہ کاغان کی بندش کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد ناران اور بالائی وادی کاغان میں محصور ہو گئی، کے ڈی اے حکام کے مطابق 10 سے 15 ہزار سیاح موجود ہیں۔

کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ وادی کاغان میں سڑک کی بندش سے پھنس جانے والے سیاحوں سے رہائش اور کھانے پینے کیلئے کوئی اوور چارجز نہیں وصول نہیں کئے جائیں گے۔

کے ڈی اے سٹاف اور ٹورازم پولیس ناران میں سیاحوں کی خدمات کیلئے موجود ہیں، حکام کے مطابق بجٹ ختم ہونے والے سیاحوں کو مفت رہائش وکھانا فراہم کیا جائے گا۔

سڑک کی بحالی کیلئے این ایچ اے ودیگر محکمے کام کر رہے ہیں، حکام نے بتایا کہ ناران میں پیٹرول اور غذائی اشیاء کی وافر مقدار موجود ہے، کے ڈی اے حکام ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی پریشانی کی صورت سیاح ناران میں موجود ٹورازم پولیس اور کے ڈی اے دفتر سے رجوع کریں۔

ایبٹ آباد بکوٹ نتھیاگلی روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے، دور افتادہ بکوٹ روڈ بند ہونے کے باعث لاکھوں کی آبادی کا شہر سے رابطہ کٹ گیا ہے، مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کھولنے میں مصروف ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی ہے اور کئی شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند ہیں،سیلاب کی وجہ سے چترال لوئر میں بونی اور گرم چشمہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔کالام خوڑ پر پل پانی میں بہنے سے کالام اور بحرین کے درمیان رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

دریائے کنہار میں شدید طغیانی کی وجہ سے مہانڈری پل ٹوٹ گیا، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اوردریائے کنہار میں طغیانی کے باعث ناران بالاکوٹ روڈ ٹریفک کیلئے بند ہے۔

⚠️ ضروری اطلاع/الرٹ  ⚠️
30/07/2024

⚠️ ضروری اطلاع/الرٹ ⚠️

*فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں: عمران خان**ہم نے فوج پر کبھی الزامات نہیں لگائے بلکہ تنقید کی ہے، ...
30/07/2024

*فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں: عمران خان*

*ہم نے فوج پر کبھی الزامات نہیں لگائے بلکہ تنقید کی ہے، بانی پی ٹی آئی*

*اگر 9 مئی میں پی ٹی آئی کا کوئی بندہ ملوث ہے تو اسے ضرور سزا دیں، عمران خان*

*حکومت پی ٹی آئی اور فوج کی لڑائی کرانا چاہتی ہے، بانی پی ٹی آئی کی گفتگو*

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے فوج کے ساتھ بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے۔

انہوں نے پاک فوج کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کی اپنی اس خواہش کا اظہار اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے فوج پر کبھی الزامات نہیں لگائے، تنقید کی ہے، گھر میں کوئی بگڑا ہوا بچہ ہو تو اس پر تنقید کی جاتی ہے، فوج پر تنقید اس وجہ سے کی تھی کیونکہ تنقید جمہوریت کا حسن ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں یہ نہ سکھائیں کہ فوج نے کبھی کوئی غلطی نہیں کی، ذوالفقار علی بھٹو کی سزا کے پیچھے جنرل ضیا تھا، سقوط ڈھاکا کے پیچھے جنرل یحییٰ خان کا ہاتھ تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کیا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی کون ہے، غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ ہے، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے، محسن نقوی سے کبھی بات نہیں کروں گا، وزیر داخلہ نے آئی جی پنجاب سے مل کر ہمارے لوگوں پر ظلم کیا۔

حکومت پی ٹی آئی اور فوج کی لڑائی کرانا چاہتی ہے

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت سے کیا مذاکرات کریں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) والے فارم 47 والے ہیں، حکومت پی ٹی آئی اور فوج کی لڑائی کرانا چاہتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ محمود اچکزئی پر پورا بھروسہ ہے، انہیں مذاکرات کا مینڈیٹ دیا، مذاکرات کے لئے پہلا مطالبہ چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی ہے، دوسرا مطالبہ کارکنان کی رہائی اور مقدمات کا خاتمہ ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات میں ہماری بے گناہی سی سی ٹی وی میں چھپی ہے، اگر 9 مئی میں پی ٹی آئی کا کوئی بندہ ملوث ہے تو ضرور سزا دیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ستائش کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پرویز الہٰی نے بڑی مشکلات کا سامنا کیا، ان کی تعریف کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف ریفرنس دائر کررکھا ہے، جسٹس عامر فاروق سے گزارش ہے میرے مقدمات سے الگ ہو جائیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں اور بھی ججز ہیں، کسی اور کو کیسز دے دیں۔

یاد رہے کہ عمران خان کا یہ تازہ ترین بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ گزشتہ ہفتے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عمران خان کا ’دوستانہ‘ پیغام پہنچا کر سب کو حیران کردیا تھا جب کہ اس کے اگلے روز ہی بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی جانب سے بھی کچھ ایسا ہی بیانیہ پیش کیا گیا۔

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیان پر متعدد لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا تھا کہ پی ٹی آئی میں فوج کے حوالے سے بیانیہ میں تبدیلی کیسے آگئی۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

30/07/2024

*جماعت اسلامی کا دھرنا : حافظ نعیم کی پہلی آزمائش*

*عامر خاکوانی*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی کی سیاست اور سوچ سے کوئی جتنا اختلاف کرے، ایک بات ہر کوئی مانے گا کہ یہ ایک منظم اور ڈسپلنڈ جماعت ہے اور اس کے کارکن نہ صرف تربیت یافتہ ہیں بلکہ عددی قوت میں نسبتاً کم ہونے کے باوجود وقت پڑنے پر نمایاں پرفارم کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں جماعت کے جاری کامیاب دھرنے نے یہ بات ایک بار پھر ثابت کر دی ہے ۔
یہ دلچسپ اتفاق ہے کہ میرے بہترین دوستوں میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے یا اس کی حمایت کرنے والے کئی ہیں، جبکہ جماعت کے ناقد یا جماعتی سیاست سے اتفاق کرنے والوں کی بھی میرے حلقہ احباب میں کمی نہیں۔ اسی وجہ سے جماعت اسلامی کے حوالے سے دونوں طرف کا موقف اور نقطہ نظر فوری طور پر ہم تک پہنچ جاتا ہے۔ جماعت کہیں کچھ اچھا کرے ، الخدمت کوئی بڑا سماجی خدمت کا کام کرے یاپھر جمعیت کے شاہسوار پنجاب یونیورسٹی یا کسی اور جگہ کوئی گل کھلائیں (پنجابی محاورے کے مطابق چن چڑھائیں)تو خاکسار کے فون میں واٹس ایپ میسجز کی بھرمار شروع ہوجاتی ہے۔ اچھے کام کی اطلاع بھی ملتی رہتی اور قابل تنقید کاموں کی فہرست بھی ہمیں فوری پہنچائی جاتی ہے۔
ایک پروفیشنل صحافی ہونے کے ناتے ہمارا یہ پختہ یقین ہے کہ صحافی کو کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی اسے کسی قسم کی سرکاری ملازمت یاذمہ داری لینا چاہیے۔ اخبارنویسوں میں سے البتہ جو کالم نگار یا تجزیہ کار ہیں، انہیں کرنٹ افیئرز اور رونما ہونے والے واقعات پر اپنی رائے دینا پڑتی ہے۔ کسی معاملے پر تنقید ، توصیف یا اس کا غیر جانبدارانہ محاکمہ۔ سیاسی جماعتوں کے طرزعمل اور سیاست پر بھی رائے دینا ہوتی ہے۔ کبھی وہ کسی کے حق میں جاتی ہے تو کبھی اس کے خلاف۔
جب جماعت اسلامی کا ذکر بطور سیاسی جماعت ہوتاہے تو اس کی پالیسیوں،سیاسی اتحاد وغیرہ پر ہم بھی اپنی صحافیانہ رائے دیتے ہیں۔ کبھی کبھار جماعتی احباب اس سے ناراض ہوجاتے ہیں۔ دراصل آج کل یہ چلن عام ہوگیا کہ سیاسی کارکن یا کسی سیاسی جماعت کا حامی آزادانہ رائے برداشت ہی نہیں کرتے۔ انہیں کوئی تجزیہ کار نہیں چاہیے، وہ تو صرف ایک صحافی ایجنٹ ، ٹاﺅٹ اور پریس ریلیز پر چلنے والی کٹھ پتلی کے طلب گار ہوتے ہیں۔ تاہم جماعت کے نظم میں تنقید کو برداشت کرنے کا حوصلہ دوسروں سے بہتر ہی ہے۔
جماعت اسلامی کی دو خوبیاں نمایاں ہیں۔یہ ملک کی واحد جمہوری ، سیاسی جماعت ہے ۔ جہاں پر نہایت باقاعدگی کے ساتھ شفاف ترین طریقے سے انتخابات ہوتے ہیں۔ جہاں موروثی سیاست صفر ہے اور نامزدگیوں کے بجائے اراکین کی تنظیمی رائے کو اہمیت دی جاتی ہے۔ جس کا سربراہ ایک منتخب شوریٰ کے آگے باقاعدہ جوابدہ ہے اور وہ چاہنے کے باوجود کسی رکن شوریٰ کو نکال نہیں سکتا۔ ایسا پاکستان کی کسی بھی اور سیاسی ، مذہبی جماعت میں نہیں ہوتا۔ جماعت کا کلچر بالکل مختلف اور نہایت جمہوری ہے۔ دوسرا بڑا فیکٹر یہ ہے کہ جماعت اسلامی واحد اسلامی جماعت ہے جو عالمی تحاریک اسلامی سے بھی فکری جڑت رکھتی ہے۔ہمارے ہاں باقی تمام دینی سیاسی جماعتیں دراصل مسلکی بنیاد پر قائم ہیں اور ان کا عالمگیر سطح پر مسلم تحریکوں یا تنظیموں سے کوئی تعلق نہیں۔
اس سب کچھ کے باوجود جماعت اسلامی پچھلے کئی برسوں سے زوال کا شکار رہی ہے۔ اس کا ووٹ بینک نیچے آیا اور اسمبلیوںمیں نمائندگی کم سے کم تر ہوتی گئی۔ درحقیقت قاضی حسین احمد کے بعد جماعت اسلامی ایک خاص قسم کے جمود کا شکار رہی اور بدلتے حالات میں وہ اپنے آپ کو سیاسی طور پر زیادہ متعلق نہیں بنا سکی۔ دو ہزار دو جماعت کےلئے انتخابی سیاست کے اعتبار سے بہترین رہا، جب ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے انہیں بڑی کامیابیاں ملیں۔ اگلے الیکشن میں جماعت نے بائیکاٹ کیا۔ دو ہزار تیرہ میں جماعت اسلامی نے صرف پختون خوا کے دو اضلاع دیر، بونیر سے تین قومی اسمبلی کی نشستیں جیتیں اور وہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا حصہ بھی بنی۔ دو ہزار اٹھارہ میں جماعت کا شیئر مزید سکڑ گیا، پورے ملک میں سے صرف چترال سے ایک سیٹ ملی۔ دو ہزار چوبیس کے انتخابات میں ایک سیٹ بھی نہ ملی۔ اس ناکامی کی کئی وجوہات ہوں گی، جن کی تفصیل میں سردست نہیں جا رہا۔ بہرحال پچھلے دس برسوں میں سراج الحق امیر جماعت تھے۔ ان ناکامیوں کا بوجھ انہیں اٹھانا پڑا اور شائد اسی وجہ سے وہ اس بار امیر جماعت منتخب نہیں ہوئے۔
حافظ نعیم الرحمن کی جماعت اسلامی میں کامیابیوں کا سفر خاصا تیزرفتار اور خلاف معمول رہا۔ ان کی تمام تر سیاست کراچی کی رہی۔ وہ کبھی مرکزی سطح کی بڑی ذمہ داری پر فائز نہیں رہے۔ نائب امیر یا قیم ، نائب قیم کی ذمہ داری نہیں ملی۔ کراچی کے امیرکے طور پر البتہ انہوں نے اپنی جارحانہ اور عوامی سیاست سے بڑی مقبولیت اور پزیرائی حاصل کی۔ حقیقت یہ ہے کہ حافظ نعیم کی سیاست نے جماعت میں موجود بہت بڑے خلا کو پرکیا۔ وہ جماعت کے اراکین کی توجہ کا مرکز بنے اور خاص طور سے نسبتاً جوان العمر لوگوں نے ان سے بڑی امیدیں لگالیں۔
حافظ نعیم الرحمن جب مرکزی امیر جماعت اسلامی بنے تو انہوں نے اپنی ابتدائی تقریروں میں اس کے اشارے دئیے کہ وہ عوامی سیاست ہی کریں گے، عوامی ایشوز کو اٹھائیں گے اور دیگر جماعتوں سے اتحاد کے بجائے اپنی الگ شناخت کے ساتھ چلیں گے۔ بجلی کے مہنگے بلوں اور آئی پی پیز کے استحصالی کیپیسٹی چارجز کے مسئلے پر اپنااحتجاجی دھرنے کا اعلان کر کے انہوں نے اپنی کراچی والی عوامی سیاست کی لیگیسی ہی کو آگے بڑھایا۔ جماعت اب پچھلے تین دنوں سے مری روڈ پر احتجاجی دھرنا دئیے بیٹھے ہے۔ ان کا دھرنا خاصا بھرپور جار ہا ہے۔اسلام آباد کے حبس آلود موسم اور بیچ میں ٹھیک ٹھاک بارشوں کے باوجودلوگوں کی اچھی خاصی تعداد جمع رہی ہے اور لوگ استقامت سے ڈٹے ہوئے ہیں۔ معلوم ہوا کہ وہ اگلے کئی دنوں تک کی منصوبہ بندی کئے بیٹھے ہیں، تنظیمی طور پر پورے ہفتے کے اہداف سونپ دئیے گئے ۔
حافظ نعیم الرحمن کے دھرنے کو ابتدا میں حکومت نے روکنے کی خاصی کوشش کی، فیض آباد اور مختلف جگہوں پر کنٹینر لگا دئیے گئے تھے، جماعت کے مختلف شہروں سے قافلوں کو روکا گیا اور گرفتاریاں بھی ہوئیں۔ جماعت نے جب تین جگہوں پر دھرنا شروع کر دیا، تب انتظامیہ انہیں مری روڈ پر ایک ہی جگہ دھرنا دینے پر رضامند ہوگئی۔ تحریک انصاف کے لوگ معمولی سا احتجاج کریں تو انتظامیہ بہت سختی سے پیش آتی ہے، کارکن پکڑے جاتے اورمیڈیا پر کوریج نہیں کرنے دی جاتی۔ جماعت اسلامی نے پہلے روز کچھ مشکل وقت دیکھا، مگر اس وقت وہ سکون سے اپنا دھرنا دئیے بیٹھے ہیں، کوئی انتظامی مشکل آڑے نہیں۔ میڈیا پر انہیں بھرپور کوریج دی جا رہی ہے۔
تحریک انصاف کے کارکن اس پر خاصے بھنائے بیٹھے ہیں۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے جماعت کے خلاف پروپیگنڈہ شرو ع کردیا ہے۔ بیانیہ بنانے میں ویسے بھی انصافین کو یدطولیٰ حاصل ہے، وہ کمال مہارت سے دلچسپ میمز بنانے اور طنزیہ پوسٹیں بناتے ، شیئر کرتے ہیں۔ دو تین دنوں سے یہ سب ہنر جماعت اسلامی کے خلاف آزمایا جا رہا ہے۔ جماعت والے بھی جواب دے رہے ہیں۔ دونوں فریق اپنی انرجی بیکار میں ضائع کر رہے ہیں۔ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی فطری اتحادی ہیں ۔آپس میں لڑائی کے بجائے انہیں مشترکہ نکات ڈھونڈنے چاہئیں۔
جماعت کے ایک دوست سے اس پر بات ہوئی، انہیں تحریک انصاف کے اعتراضات بتائے تو وہ جھنجھلا کر بولے ، ہمارے دھرنے کی حکومت نے مخالفت کی اور لوگ اکھٹے ہونے میں رکاوٹ ڈالی، اب اگر اپنی کسی مصلحت کے باعث وہ ہمارے اوپر لاٹھی چارج نہیں کر رہے، آنسو گیس نہیں پھینک رہے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے ؟ہم تو ہر قسم کی مشکل اور کٹھنائی کے لئے تیار ہو کر آئے تھے۔ اگر حکومت تشدد نہیں کر رہی تو کیا ہم انہیں مجبور کریں کہ ہمارے اوپر ڈنڈے برساﺅ؟کہنے لگے کہ ہمیں اس موجودہ سیٹ اپ نے کیا دیا ہے ؟ صفر۔ پختون خوا اسمبلی میں دو جیتی ہوئی سیٹیں بھی ریورس کر دی گئی تھیں۔ ہمیں کوئی فائدہ ملا ہے نہ ہی ہم اس کے خواہش مند ہیں۔ ہم تو عوامی سیاست کر کے صرف عوام ہی سے پزیرائی چاہتے ہیں۔
یہ بہرحال حقیقت ہے کہ حافظ نعیم الرحمن نے اپنی امارت کے ابتدائی چند ماہ ہی میں جماعت اسلامی کو پھر سے متحرک اور عوامی سطح پر فعال بنا دیا ہے۔ دھرنے کے سٹیج سے جو عوامی نعرے لگ رہے ہیں، وہ خوش آئند ہیں۔ جماعت کے کارکن کوعام آدمی کے ساتھ ہم آہنگ ہونا اور رہنا چاہیے ۔ اس قسم کے دھرنے یہ ماحول بنا دیتے ہیں۔کسی بھی دھرنے میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ دھرنا دینا آسان ہے، اسے جاری رکھنا اور مسلسل لوگوں کی شمولیت یقینی بنائے رکھنا اصل چیلنج ہوتا ہے۔ حافظ صاحب کی بطور امیر یہ پہلی آزمائش ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ ان کا یہ دھرنا کیا رخ اختیار کرتا ہے اور نتائج کیا برآمد ہوتے ہیں؟ ہمیں خوشی ہے کہ کسی اکیڈمک یا خالص علمی، فکری ایشو کے بجائے اس بار ایک عوامی ایشو پر بھی جماعت باہر نکلی ہے۔ ان کے لئے نیک تمنائیں۔
(کالم برائے روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز)

Address

Battagram Allai Kosgram Aqloo

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sadai Haq TV صداۓ حق posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sadai Haq TV صداۓ حق:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share