Prime Minister AJK

  • Home
  • Prime Minister AJK

Prime Minister AJK کشمیر کے ہر اشو کو اٹھانا اور مظلوم کا ساتھ دینا ظلم کے خلاف آواز اٹھانا
(2)

18/09/2023

🚨🚨 Breaking News 🚨🚨
"Shadab Khan likely to be dropped from World Cup 2023 squad".
Source: Geo Super

16/07/2023
12/12/2022
28/11/2022

🇵🇰 The map shows rural female literacy rates in in 2018.

The figures range from 63.8% in Azad Kashmir and 52.7% in to 9% in Khyber Pakhtunkhwa and 10.4% in Balochistan.

Can you explain this huge disparity?

Data: Pakistan DHS, 2017-18, Final Report

Credit: Arain Gang

بے شک
20/07/2022

بے شک

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا پاکستان کے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد کا ایک روزہ دورہ۔" لائلپور وارئیرز...
03/07/2022

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا پاکستان کے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد کا ایک روزہ دورہ۔

" لائلپور وارئیرز پاکستان" کے زیر اہتمام شہداء افواج پاکستان کی یاد میں منعقدہ تقریب"یوم وفاء" میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت،
افواج پاکستان کی جدوجہد اور شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں بزنس کمیونٹی، اساتذہ، پاک آرمی،نیوی،فضائیہ اور پولیس کےحاضر وریٹائرڈ
فوجی آفیسران،سپاہی،سول سو سائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آذاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کو بزنس فرینڈلی بنا یا جا رہا ہے،سر مایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ آذاد کشمیر میں سر مایا کاری کریں،حکومت آذاد کشمیر ٹیکس ریلیف اور انڈسٹریل ایریاز مہیا کرے گی۔

"حکومت آزادکشمیر روزگار کی ترویج کے حوالے سے آذاد کشمیر کے نوجوانوں کو فنی تربیت کے حصول کے لیئے پنجاب کے صنعتی شہروں میں بھیجے گی۔

وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے وارئیرز کے لیے 50 لاکھ روپے کی رقم اور شہداء کے لواحقین کے لیے بھی امداد کا اعلان کیا۔

اپنے خطاب میں سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج پیشہ وارانہ مہارت سے سرشار،دنیا کے ہر مظلوم طبقے کی آواز ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت دفاعی سرحدوں کی محافظ ہماری افواج کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتی۔

کشمیر کے تمام جغرافیائی راستے پاکستان سے ملتے ہیں۔ پاکستان میں بہنے والے تمام دریاؤں کا منبع کشمیر ہے۔ پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں۔ بھارت جبر کے زور پر کشمیر کو زیادہ دیر زیر قبضہ نہیں رکھ سکتا۔

عظیم حریت رہنماء سید علی شاہ گیلانی نے بستر مرگ پر آخری نعرہ یہ لگایا کہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کا ہر پیر و جواں کا دل سید علی گیلانی کی طرح پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ بھارت کشمیر میں استصواب رائے کروانے سے خوف زدہ ہے۔ بھارت کو کشمیرمیں بزور طاقت قبضہ جمائے رکھنے کا زعم ریت کی دیوار سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔
نام نہاد جمہوریت کا چیمپیئن بھارت جو دراصل ہندتوا کے فاشسٹ نظریات کا حقیقی علمبرار ہے،اس سے کہتا ہوں کہ کل کشمیر میں استصواب رائے کرواؤ دودھ کا دودھ،پانی کا پانی ہو جائے گا۔

پوری قوم اور کشمیری عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہماری پاک فضائیہ نے 27فروری کو بھارت کے جھوٹے سرجیکل سٹرئیک کا وہ منہ توڑ جواب دیا جو رہتی دنیا تک ہندتوا کے بچاریوں کو یاد رہے گا۔ ابھینندن کی چائے کا کپ بھارت کی آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔ابھنندن نے دنیا بھر میں پاکستانی چائے کی تاریخ ساز مارکیٹنگ کی۔

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض گجر،وزراء حکومت ظفر ملک، اکبر ابراہیم ، ممبر اسمبلی وپارلیمانی سیکریٹری پیر مظہر شاہ,ممبر اسمبلی وپارلیمانی سیکریٹری محترمہ تقدیس گیلانی اور معاون خصوصی برائے امور نوجوانان راجہ سبیل ریاض ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تقریب کی میزبان میجر ر تاثیر اقبال رانا اور ان کے ساتھیوں نے کی۔تقریب میں ایئر مارشل ارشد محمود ملک، ایئر مارشل فرحت ایچ خان،فیصل آباد چیمبرز آف کامرس کے عہدیداران،سربراہان تاجر برادری،حاضر اور ریٹائرڈ فوجی افسران اور شہدا کی فیملیز بھی شریک تھیں۔

وزیراعظم کا تقریب آمد پر پھولوں کی پتیاں نچاور کر کے بھرپور استقبال کیا گیا۔ پنجاب رینجرز کے چاک و چوبند دستے نے وزیر اعظم کو سلامی پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ عجیب بات ہے کہ بھارت میں ایک ہزار سال سے آباد قوموں سے شناخت مانگی جا رہی ہے۔ہندو بنیا ہمارے اسلاف کی تاریخ سے واقف نہیں۔ ہم آل نبی، امام عالی مقام امام زین العابدین،سید امیر حمزہ، سیدنا خالد بن ولیداور ابو عبیدہ ابن جراح کے پیرو کار ہیں جنہو ں نے اپنے مقدس لہو کا نظرانہ پیش کر تے ہوئے اسلام اور امت مسلمہ کا تحفظ کیا۔

انہوں مزید کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت ایسٹ انڈیا کمپنی کے ذریعے برصغیر کے وسائل پر قبضہ کیا گیا یہاں کہ اصل حکمرانوں کو تخت سے اتار کر ناجائز قبضہ کیا گیا اور سازش کے تحت ان کی کردار کشی کی گئی۔

پاکستان کے مایہ ناز قانون دان ایس ایم ظفر نے اپنی کتاب کے دیپاچہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر شاہ ظفرنے انگریز جج اور پراسیکیوٹر کی موجودگی میں اپنا مقدمہ خود لڑا اور انگریز کے قبضہ کو تسلیم کرنے سے انکار کیا۔ان کی بوڑھی والدہ پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ بہادر شاہ ظفر کو اقتدار سے دستبرداری پر مجبور کریں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

امیر تیمور کی افواج نے ہندو بنیے کے زعم کو صدیوں پہلے اپنے پاؤں تلے روندتے ہوئے ہندوستان پر قبضہ کیا۔آج ہندوستان اور مقبوضہ کشمیرکی بچیوں کے سروں سے چادریں چھینی جارہی ہیں۔ ظلم کا یہ نظام زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا۔آخر میں وزیرا عظم نے شہدا کے لواحقین اور دیگر افراد میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔


وزیرا عظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ اب آزادکشمیر بدلے گا اوریہاں کے...
30/06/2022

وزیرا عظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ اب آزادکشمیر بدلے گا اوریہاں کے عوام کو انکے خوابوں کی تعبیر ملے گی۔

نمبرداری نظام،پنچایت سسٹم اور مالیہ بحال کررہے ہیں۔

رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام پر اللہ رب العزت کا شکر گزار ہوں۔

گزشتہ دنوں ہمارے پڑوسی ملک ہندوستان میں نبی رحمت ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی جسارت کی گئی جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

مودی کے ہاتھوں پر لاکھوں بے گناہوں کا خون ہے۔

ایل او سی کے دوسری جانب رہنے والے مظلوم اور لاوارث نہیں،آزادکشمیر کے لوگ ان کے وارث ہیں۔

اگر دنیا ہندوستان کو نہ سمجھا سکی تو پھر نہ کوئی براعظم نہ کوئی سمندہمارا راستہ روک سکتا ہے۔

ہم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی راہ پر چلنے والے ہیں۔

مسئلہ کشمیر حل نہ کیا گیا تو اس کے اثرات پوری دنیا تک جائیں گے۔

قوم مسلح افواج کے آگے چلنا جانتی ہے،ہر آدمی مجاہد اور شہید بننا چاہتا ہے۔

ہندوستان کشمیر چھوڑ کر نکل جائے نہیں تو اسے باور کروائیں گے کہ مسلمان کیسے آگے بڑھتے ہیں۔

مہاجرین گزارہ الاؤنس میں 1500روپے فی کس اضافے کا اعلان کرتاہوں۔

زکوۃ کی رقم 3000روپے سالانہ انتہائی کم ہے، اسے فی ماہ 3000روپے کردیا ہے۔

جہیز فنڈز 75000روپے کیا جا رہاہے۔

مساجد کو مفت بجلی فراہم کریں گے۔

5 اضلاع اور 17تحصیلوں میں مفتی صاحبان کی تقرریوں کا اعلان کرتا ہوں۔

مظفرآباد،میرپور اور بھمبر میں قرآن اکیڈمیز کا قیام عمل میں لایا جا ئے گا۔

کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے تعاون سے میرپور میں مستحقین کے لیے پہلے مرحلہ میں فلیٹس کی طرز پر900گھر بنائیں گے۔

اس کے لیے زمین حکومت آزادکشمیر فراہم کرے گی۔

اس منصوبہ کو تین ہزار سے چار ہزارگھروں تک لے کر جائیں گے۔

پولیس ملازمین اور پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے میرپور میں 500گھر بنائیں جائیں گے۔

جن میں سے 250پولیس ملازمین اور 250گھر دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو دیے جائیں گے۔

کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کے لیے 1200افراد کو پنجاب میں تربیت دلوائی جائے گی۔

22 جون کو نیلم میں برفباری سے ہونے والے بکر وال قبیلہ کے نقصان کا 50فیصد حکومت آزادکشمیر ادا کرے گی۔

میرپور ڈرائی پورٹ کے لیے جگہ مختص ہو چکی، انتہائی کم مدت میں اس کو مکمل کریں گے۔

یہ ڈرائی پورٹ ریاست کی آمدن کے لیے انتہائی اہم ثابت ہو گا۔

قدرتی گیس مری تک آ چکی ہے۔ اسے آزادکشمیر تک لائیں گے۔

سکولوں اور کالجز میں 1000ہزار سکالر شپس دیں گے۔

100 سکالر شپس پاکستان اور بیرون ملک کے لیے دی جائیں گی۔

سکالر شپس کے لیے 70کروڑ روپے کشمیر بنک فراہم کرے گا۔

30کروڑ روپے کے خواتین کو قرضے دیے جائیں گے۔

بہبود آبادی کے الگ سیکرٹریٹ کے قیام کے لیے حکومت فنڈز فراہم کرے گی،MNCH ملازمین کو نارمل میزانیہ پرمنتقل کر رہے ہیں۔

86پرائمری سکولوں کو مڈل، 56مڈل کو ہائی،61ہائی سکولوں کو ہائیر سیکنڈری سکول اپ گریڈ کر رہے ہیں۔

45انٹر کالجز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ 496معلمین قران کو نارمل میزانیہ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ان کے سکیل کو بھی ریوائز کریں گے۔
چوکیدار اور چپڑاسی کے سکیل ریوائز کریں گے۔

396جنگلات بیلداران اور آئی ٹی ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے کسی کو ابہام نہیں ہو نا چاہیے۔ہم بلدیاتی الیکشن کی طر ف جا رہے ہیں۔

اس سلسلہ میں عدالت سے کچھ وقت دینے کی استدعا کریں گے۔

دو ماہ میں گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے کے لیے سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی کو روڈ پر آنے کی اجاز ت نہیں ہو گی۔

بیس سال سے پرانی گاڑیاں حکومت نہیں رکھے گی بلکہ ان کو نیلام کر دیا جائے گا۔

بزرگ ریٹائرڈ ملازمین کے لیے 18کروڑ کا فنڈ قائم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

پریس فاؤنڈیشن کے لیے 5کروڑ روپے گرانٹ دی جائے گی۔ شعبہ اشتہارات کے لیے 20کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

صحافیوں کی فلاح وبہبود اور وفات پا جانے والے صحافیوں کے ورثا کی امداد کے لیے2کروڑ روپے دیے جائیں گے، صحافیوں کے لیے کالونیوں کی تعمیر سمیت ان کے مسائل حل کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم آفس میں شکایات سیل قائم کر رہے ہیں۔

سیاحت کے شعبہ میں 200نئے ملازم بھرتی کریں گے۔

ٹورازم پولیس کے لیے 300نئی اسامیاں دے رہے ہیں۔ آزادکشمیر پولیس کے لیے 700سو نئی اسامیاں دے رہے ہیں۔

پولیس کو ٹریننگ کورسز کروائے جائیں گے۔ پولیس کو یونیفارم فراہم کریں گے۔

مظفرآباد اور پونچھ میں سفاری پارک بنائیں گے۔ آزادکشمیر کے ہر ضلع میں کاٹج انڈسٹری لگائیں گے اس مقصد کے لیے 50کروڑ روپے کی رقم مختص کر رہے ہیں۔

ٹورازم کے فروغ کے لیے خواتین کو بھی موقعے فراہم کریں گے۔ سپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

جس اخلاص کے ساتھ عمران خان نے آزادکشمیر حکومت کو اپنے دور میں فنڈز فراہم کیے اس کی مثال نہیں ملتی عمران خان نے آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو مختص بجٹ سے 3ارب اضافی فنڈ ز دیے۔

موجودہ دور میں کٹ لگ گئی جس کی وجہ سے خسارے کا بجٹ پیش کر رہے ہیں۔

آزادکشمیر این ایف سی ایوارڈ کا حصہ نہیں بلکہ پاکستان کی بنیادی اکائی ہے۔

گزشتہ دور حکومت میں فاروق حیدر نے خود اپوزیشن کے ساتھ معاہدہ کر کے اس کی پاسداری نہیں کی۔

فاروق حیدر خان نے اپنے وزیروں کو 9,9کروڑ دیے لیکن اس وقت کی اپوزیشن کو کوئی فنڈ ز نہیں دیے گے۔

صدر ریاست نے بیرون ممالک مسئلہ کشمیر کو احسن انداز میں اجاگر کیا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

آزادکشمیر پاکستان کی دفاعی فصیل ہے۔

یاسین ملک کو غیر منصفانہ سزا کی مذمت کرتے ہیں۔

ڈڈیال میں ٹیکنیل کالج قائم کرینگے،

سردار عبدالقیوم نیازی کے دادا اور سردار محمد حسین شہید کا مزار تعمیر کریں گے۔

راولاکوٹ میں تینوں آرمڈ سروسز کا مشترکہ میوزیم بنانے کے لیے پچاس کنال جگہ مختص کریں گے۔

1122کو وسائل فراہم کر کے باوقار بنائیں گے۔

نیلم یونیورسٹی کیمپس کو پیر انور شاہ کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

ممبران اسمبلی کا فنڈ پچاس لاکھ سے بڑھا کر 1کروڑ 25لاکھ کیا جا رہا ہے۔

پی ایم سی آئی ڈی پی کو ختم،میرپور میں میڈیکل یونیورسٹی، کوٹلی اور باغ میں ڈینٹل کالجز قائم کریں گے۔

380فسٹ ایڈ پوسٹیں، 66 بی ایچ یوز قائم کریں گے۔

وویمن یونیورسٹی باغ کا مظفرآباد میں کیمپس قائم کریں گے۔

مہاجرین کے فنڈز کو ڈبل کیا جا رہا ہے۔

بھمبر میں 400بیڈ کا ہسپتال قائم کریں گے۔

میرپور میں اوورسیز کے تعاون سے 500بیڈ کا ہسپتال بنائیں گے۔ اس کی آٹھ برانچیں دیگر شہروں میں بھی کھولیں گے۔

ہماری اخلاقی اقدار بہت بہترین ہیں۔موجود ہ دور میں نمبرداری نظام کی بحالی سے بہت سارے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہاکہ خواہش اور کوشش تھی کہ اپوزیشن اسمبلی میں آ کر اپنا کردار ادا کرے۔

جس طرح وزراء کرام اور ممبران اسمبلی نے بجٹ سیشن میں حصہ لیا اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ز کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر ان کی ہڑتال کے دوران کسی مریض کی موت ہو گئی تو دہشت گردی کی ایف آئی آر درج ہو گی۔

کسی کو انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجاز ت نہیں دے سکتے۔ ہڑتال کرنے والے بھول جائیں کہ ان کی دھمکیوں میں آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مسلمان شہادت کو اعزاز سمجھتا ہے۔سید علی گیلانی،ب رہ ان وان ی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

شبیر شاہ،یاسین ملک،میر واعظ،آسیہ اندرابی ، احسن انتوسمیت حریت قیادت کو ہندوستان نے قید وبند میں رکھا اور اذیتیں دیں جا رہی ہیں۔

ہندوستان جان لے جس قوم کی مائیں شہید اور غازی پید ا کریں اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

آل رسول ﷺ نے دین اسلام کی سربلندی کے لیے قربانی دی،ہم ان کے نقش قدم پر چلنے والے ہیں۔

ہمارے خون اور غیرت کو نا للکارا جائے جس نے اسلام کا علم بلند کیا ہو اسے شکست نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہاکہ قانون سازی ایوان کا اختیار ہے،ایوان اپنا راستہ اور اختیار جانتا ہے۔

یہ ملک کروڑوں لوگوں کی قربانیو ں سے وجود میں آیا ہے۔نظام تب چلے گا جب ہر ادارہ اپنی حد میں رہ کر کام کرے گا۔

وزیراعظم نے کہاکہ مذہبی ٹورازم کے فروغ کے لیے دربار سہیلی سرکار، بابا شادی شہید دربار، نظام الدین اولیا دربار نیلم سمیت دیگر اہم مقامات پر کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے۔بھٹی شریف درگاہ کو اپنے جیب سے بناؤں گا۔

مجاہد اول کے مزار کو شایان شان انداز میں تعمیر کریں گے۔مجاہد اول کی وساطت سے ہر گھر سے بندوق اور تلوار نکلی۔اہم تاریخی شخصیات پر جامعات میں پی ایچ ڈی اور ریسرچ کروائیں گے۔

قائد ایوان نے کہاکہ مہاجرین کی حالت بدلیں گے، مہاجرین کی آبادکاری کے حوالہ سے جامع منصوبہ پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ شاہرات اور فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ میں دو ماہ کے اندر QAQCکو نافذ کیا جائے گا۔

آزادکشمیر میں بے ہنگم تعمیرات ہو رہی ہیں۔ تمام شہروں میں ایک کوالیفائیڈ آرکیٹکٹ لگایا جائے گاجو ہر قسم کی تعمیر ات کی اجازت دے گا۔

دیہات ہو یا شہر اگر غیر قانونی تعمیرات ہوتی ہے تو متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر جواب دہ ہو گا۔

دیہاتوں میں تعمیراتی نقشہ کی اپروول کے لیے پانچ روپے فی مربع فٹ،کمرشل کے لیے سات روپے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز میں دس روپے، جبکہ شہروں میں نقشے کی اپروول کے لیے فی مربع فٹ پندرہ روپے چارج کیے جائیں گے اس مد میں کسی کو لوٹ مار کی بھی اجازت نہیں دیں گے۔

ہمارے ملک کا درجہ حرارت زیادہ ہے،زیادہ درجہ حرارت والے علاقوں میں تعمیرات کی عمر کم ہوتی ہے۔ اس سلسلہ ہمیں نئے آئیڈیاز اور ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت ہے۔

عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے اس کے ساتھ کھیلنے کا اختیار کسی کو نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اوورسیز کشمیری ہمارے سروں کا تاج ہیں۔

میر پور کے لوگوں نے پاکستان کے لیے اپنے اباؤ اجداد کے قبروں کی قربانی دی۔ م
ایم ٹی بی سی نے دو آئی ٹی زونز سپانسر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی ٹی ورکرز کوتربیت دیں گے۔

ایم ٹی بی سی آزادکشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے کام کرے گی۔

آزادکشمیر میں سیاحت کو ترقی دیں گے۔اللہ نے چاہاآزادکشمیر میں سرمایہ کاروں کے لیے جگہ نہیں بچے گی۔

قومی اداروں کا شکر گزار ہو مں کہ انہوں نے آزادکشمیر کی پہلی ایئر لائن کے لیے این او سی جاری کیا۔

انہوں نے کہاکہ تیس سالوں میں بورڈ آف انوسٹمنٹ کے ٹی او آرز نہیں بن سکے یہ بورڈ کام کیسے کرتا؟

بریفنگ لی تو معلوم ہو ا کہ فوڈاتھارٹی میں ڈی جی کا عہدہ ہی نہیں۔انتظامی آفیسران کو فوڈ اتھارٹی کے حوالہ سے عبور حاصل نہیں۔

پنجاب میں محکمہ زراعت کے افراد کو فوڈ اتھارٹی میں لیا گیا کیونکہ وہ فوڈ کے حوالہ سے عبور رکھتے تھے۔

قائد ایوان نے کہاکہ بجلی کے ٹیرف آئندہ سال تک نہیں بڑھائیں گے۔

مظفرآباد میں بجلی کا نظام انڈر گراؤنڈ کر رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ شاہرات پر حادثات کی روک تھام اور شاہرات کی بہتری کے لیے سیفٹی کمیشن بنائیں گے۔


  پاکستان سے آنے والا   شارجہ انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پہیہ (ٹائر) نہ کھولنے کی وجہ سے حادثے کا شکار۔ 174 مسافر بھائی شہی...
12/04/2022

پاکستان سے آنے والا شارجہ انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پہیہ (ٹائر) نہ کھولنے کی وجہ سے حادثے کا شکار۔ 174 مسافر بھائی شہید۔ جن میں 21 کا تعلق اور باقی #پنجاب کے اردگرد علاقوں کی نشاندھی۔ تفتیش شروع۔ اللہ تعالیٰ سب مسلمان بھائیوں کو ِردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین ثم آمین😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے بانی صدر اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے قریبی ساتھی راجہ مصدق خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث و...
27/03/2022

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے بانی صدر اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے قریبی ساتھی راجہ مصدق خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث وفات پا گئے..

اسلام آباد۔۔آل پارٹیز کشمیر کانفرنسبھارت کے خلاف سخت ترین جدوجہد کا فیصلہ
30/01/2022

اسلام آباد۔۔آل پارٹیز کشمیر کانفرنس
بھارت کے خلاف سخت ترین جدوجہد کا فیصلہ

10/01/2022

مری ایکسپریس کھلنے کے بعد تازہ ترین صورتحال 💔

09/01/2022

کسی دشمن ملک میں جدید مشین سے برف ہٹا کر راستہ کلیر کیا جا رھا ہے ۔ میں نے انگلینڈ میں بھی ایسی ہی جدید مشنری دیکھی ہے ۔ ہمارے لوگوں نے ابھی تک ایسی جدید مشنری نہیں دیکھی ہو گی
میں چاھتا ہوں میرے دیس میں بھی برف ہٹانے کیلئے ایسی ہی جدید مشنری کا استعمال کیا جائے

Arangkel neelam valley
09/01/2022

Arangkel neelam valley

خوبصورت ریاست جموں و کشمیر ❤
14/12/2021

خوبصورت ریاست جموں و کشمیر ❤

لاہور میں قتل ہونے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین سگے بھائیوں کا نماز جنازہ  آزاد کشمیرمظفرآباد  میں ادا آہوں اور سس...
19/10/2021

لاہور میں قتل ہونے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین سگے بھائیوں کا نماز جنازہ آزاد کشمیرمظفرآباد میں ادا
آہوں اور سسکیوں کے ساتھ 🥲🥲🥲

وادی نیلم میں پہلی برف باری ❤
11/10/2021

وادی نیلم میں پہلی برف باری ❤

09/10/2021

سابق صدر و وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار سکندر حیات خان صاحب کا پہلا جنازہ 11 بجے صبح کوٹلی جہاز گراؤنڈ اور دوسرا 4 بجے شام نکیال میں ادا کیا جائے گا

https://www.facebook.com/بریکنگــــــــنیوز-ســــردارحمــــادعبــــاســــی-101247101905507/اسلام علیکم و رحمتہ اللہ تمام...
12/09/2021

https://www.facebook.com/بریکنگــــــــنیوز-ســــردارحمــــادعبــــاســــی-101247101905507/

اسلام علیکم و رحمتہ اللہ
تمامی دوست احباب سے خصوصی اپیل ہے کہ جن کا تعلق ساہلیاں سے ہے جسمانی طور پر معزوری کا شکار ہیں مگر ذہنی طور پر کئی صحت مند لوگوں سے بہت مضبوط اور انتہائی ذہین ہیں ۔
یقین مانیے ان کو دیکھ کر مجھے ہمیشہ موٹیویشن ملتی ہے۔

انہوں نے ایک پیج بنایا ہے آپ دوست اوپر دیے گئے لنک سے انکے کو #لائک کرکے انکی حوصلہ افزائی بھی کیجئے اور ساتھ ساتھ انکا کام دیکھیے یہ کبھی سکول کے دروازے پر نہیں گئے مگر انکی ویڈیوز دیکھ کر آپ ان کے کام کے گرویدہ ہو جائیں گے ۔


Stay blessed

*سرینگر حیدر پورہ :- بابائے حریت قائد تحریک آزادئ جموں کشمیر سید علی شاہ گیلانی 12 سالہ نظربندی کے دوران آج رات 8 بجے 93...
01/09/2021

*سرینگر حیدر پورہ :- بابائے حریت قائد تحریک آزادئ جموں کشمیر سید علی شاہ گیلانی 12 سالہ نظربندی کے دوران آج رات 8 بجے 93 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔*

*انا للہ واناالیہ راجعون*

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Prime Minister AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share