Zama garan watan kakaran

  • Home
  • Zama garan watan kakaran

Zama garan watan kakaran news network

05/11/2024

جسٹس امین الدین خان آئینی بنچز کے سربراہ مقرر

جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اجلاس ختم سات ممبران کی اکثریت سے فیصلہ کیا گیا، زرائع پانچ ممبران نے اختلاف کیا، زرائع جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ تشکیل

جسٹس عائشہ ملک ،جسٹس نعیم اختر افغان آئینی بنچ میں شامل زرائع

آرمی چیف کی مدت ملازمت 5 سال.
05/11/2024

آرمی چیف کی مدت ملازمت 5 سال.

05/11/2024

آزاد عدلیہ کےلئے ملک بھر میں تحریک شروع کرینگے، وکلاءایکشن کمیٹی
https://dailyqudrat.pk/286565/

05/11/2024
کوئٹہ ہزار گنجی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ابراھیم  خان والد کمین خان زندگی کی بازی ہار گیا ایسا معلوم ہورہا ہے جیسے مکمل ش...
05/11/2024

کوئٹہ ہزار گنجی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ابراھیم خان والد کمین خان زندگی کی بازی ہار گیا ایسا معلوم ہورہا ہے جیسے مکمل شہر ڈاکوؤں، رہزنوں کے رحم کرم پر ہے مشر قی بائی باس کا رہائشی اس نوجوان کا ہزار گنجی میں دکان تھا اور تین ڈاکو دکان لوٹنے کے لئے داخل ہوئے تھے

گلستان کراس تین بھائی لقمہ اجل۔قلعہ عبداللہ گلستان کراس پر چچا زاد بھائیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے میں تین بھائی شمس اللہ ...
05/11/2024

گلستان کراس تین بھائی لقمہ اجل۔

قلعہ عبداللہ گلستان کراس پر چچا زاد بھائیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے میں تین بھائی شمس اللہ اکرام اللہ اور عزتِ اللہ بحق۔
تفصیلات کے مطابق آج گلستان کراس پر چچا زاد بھائیوں کے آپس میں لڑای جھگڑے میں دو بھائی شمس الله اور اکرام اللہ موقع پر جان بحق ہوئے اور تیسرا بھائی عزت الله شدید زخمی ہوگئے تھے۔جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اور بعد میں وہ بھی زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

05/11/2024

درابن ڈی آئی خان ۔گنڈی عاشق کے مقام پر پولیس گاڑی پر حملہ ایک پولیس اہلکار شہید چار زخمی😥

وانا میں رات گئے گاڑی پر راکٹ سے حملہ، سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 3افراد شہید،پشاور: جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں رات گئے ...
05/11/2024

وانا میں رات گئے گاڑی پر راکٹ سے حملہ، سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 3افراد شہید،

پشاور: جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں رات گئے باغیچہ اسٹاپ پر فیلڈر گاڑی پر نامعلوم افراد کے راکٹ حملے میں سی ٹی ڈی پولیس اہلکار سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فیلڈر گاڑی کو پہلے راکٹ سے نشانہ بنایا گیا اور پھر فائرنگ کی گئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں سی ٹی ڈی پولیس اہلکار اور 2 سویلین شامل ہیں، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے وانا اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

05/11/2024

ایک ٹرک ڈرائیور کے والد کا آہ وہ پکار 😭💔
تم ادھر مت جاؤ، ہمارے بچے کا کوئی پتہ نہیں ہے، کہ وہ کوئلے کے نیچے ہے یا کدھر ہے😥

#بلوچستان چمالنگ کے علاقے میں کلی کچھ تھری پل کے مقام پر مسلح افراد نے ٹرکوں پر فائرنگ کرکے آگ لگائی تھی جس میں ٹرک ڈرائیور شہید ہوا تھا.

04/11/2024
04/11/2024

کوئٹہ /ہزارگنجی ٹرک آڈہ میں سرعام مسلح ڈاکؤوں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی
ایک کی حالت تشویشناک زرائع

شکارپور، کچے میں پہلی بار ڈاکووں پر ڈرون سے حملے، 5 روز میں 9ڈاکو ہلاک
04/11/2024

شکارپور، کچے میں پہلی بار ڈاکووں پر ڈرون سے حملے، 5 روز میں 9ڈاکو ہلاک

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں نائب تحصیلدار اور تحصیلدار کے تمام امیدواروں سے کہا گ...
04/11/2024

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں نائب تحصیلدار اور تحصیلدار کے تمام امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے رول نمبر سلپ کو ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کریں، کیونکہ یہ پوسٹل ایڈریس پر نہیں بھیجی جائیں گی.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)اولسی کمیٹی برشور توبہ کاکڑی کے رہنما اسفندیار خان کاکڑ نے کہا ہے کہ سموار کو پشین ریسٹ ہاوس میں پشین قوم...
03/11/2024

کوئٹہ(ویب ڈیسک)اولسی کمیٹی برشور توبہ کاکڑی کے رہنما اسفندیار خان کاکڑ نے کہا ہے کہ سموار کو پشین ریسٹ ہاوس میں پشین قومی جرگہ کے زیر اہتمام ایک جرگہ منعقد کریں گے جس میں پشین برشور توبہ کاکڑ ی اور کاریزات کے معزز ممبران شرکت کریں گے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے

اور ان الاٹمنٹ کو جلد ازجلد منسوخ نہ کیے گئے تو ہم احتجاج کرنے کا ہرشکل کے حقوق محفوظ رکھتے ہیں اور ساتھ ہی قانونی چارہ جوئی بھی کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

اسفند یار کاکڑ نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے لے کر گزشتہ دنوں تک برشور توبہ کاکڑی میں بہت بڑے پیمانے پر وہاں کے مقامی قبائل کے لاکھوں ایکڑ کے حساب سے زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی ہے یہ زمینی کاکڑ قوم کی ذیلی قبیلے ترغزئی کے ذیلی شاخوں احمد خیل سلیمان خیل بارکزئی لمڑ اور کھرل کے تاریخی جدی پشتی اور پھدری زمین ہے اور یہ تمام زمینیں ان قبائل میں تقسیم ہے

یہاں ایک ایسا کوئی قطعہ زمین موجود نہیں جو بغیر کسی مقامی شخص کی ملکیت نہ ہو انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہمیں معلوم ہوا ہے کہ سرکاری دستویزات سے کہ حکومت اور کچھ پرائیوٹ کمپنیوں نے غیرمقامی افراد کے نام جعلی اور بوگس طریقے سے الاٹمنٹ کرنے اور وہاں مختلف معدنیات کے تلاش کے بہانے مقامی لوگوں کے معدنی وسائل سے مالا مال علاقوں زرخیز زمینوں اور جنگلات کے زمینوں پر قبضہ کرنے کی مضموم سازش کرنے کی غیر قانونی کوشش کی ہے

حتی کہ مقامی آبادی سکول مساجد سڑکیں باغات کاریز اور قبرستان کو بھی نہیں بخشا گیا اسفند یار کاکڑ کا کہنا تھا کہ مائنز ڈیپارٹمنٹ کے اصولوں کے مطابق چودہ نکات ایسے ہیں جو کہ الاٹمنٹ کے لیے ضروری قراردیا ہے تمام شرائط وضوابط کو نظر انداز کیا گیا موجودہ اور دستیاب دستاویزات کے مطابق برشور توبہ کاکڑی میں ساتھ چھوٹے اور دو بڑے الاٹمنٹ مکمل کردیے گئے ہیں

پی ایم ڈی سی کمپنی کو توبہ کاکڑی میں ایک لاکھ 26ہزار ایکڑ زمین الاٹ کردی گئی ہے جبکہ ساتھ لوکل کمپنیوں کو الگ الگ ہزاروں ایکڑ کے حساب سے زمین الاٹ کی گئی ہے

جو غیر مقامی لوگوں کے نام پر ہے اور ساتھ ہی تحصیل کاریزات اور تحسیل حرمزی میں بھی غیر مقامی لوگوں کو زمین الاٹ ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے کانفرنس منعقد کیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بروز سموار پشین ریسٹ ہاوس میں پشین قومی جرگہ کے زیر اہتمام ایک جرگہ منعقد کریں گے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

📷 ہولناک مناظر! ویلینسیا، اسپین آج صبح شدید سیلاب کے بعد کسی آفت زدہ فلم کا منظر پیش کر رہا ہے! کم از کم 51 افراد جان سے...
02/11/2024

📷 ہولناک مناظر! ویلینسیا، اسپین آج صبح شدید سیلاب کے بعد کسی آفت زدہ فلم کا منظر پیش کر رہا ہے! کم از کم 51 افراد جان سے جا چکے ہیں اور مزید کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ صرف 8 گھنٹوں کے دوران 493 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس نے اس قدر بڑے پیمانے پر تباہی کو جنم دیا۔ 🇪🇸😱

  ایک سے بڑھ کر ایک بچے کی داستان آج ایک خاتون اپنے میاں کا گریبان پکڑ کر دھاڑیں مارتی ہوئی بین کررہی تھی میرا بچہ آج کہ...
02/11/2024

ایک سے بڑھ کر ایک بچے کی داستان

آج ایک خاتون اپنے میاں کا گریبان پکڑ کر دھاڑیں مارتی ہوئی بین کررہی تھی میرا بچہ آج کہہ رہا تھاکہ میرے پیٹ میں درد ہے اسکول نہیں جاؤں گا مگر آپ نے ڈانٹ دیا اور وہ چلا گیا یہ سن کر میاں کی سسکیاں اور تیز ہوگئیں اور دونوں گلے لگ کر روتے رہے اور بین کرتے رہے۔

ایک میاں اپنی بیوی سے روتے ہوئے کہہ رہا تھا میری بچی آج کہہ رہی تھی پاپا آپ نے پہلی تاریخ کا وعدہ کیا تھا کہ آپ میرے لئے نئے بوٹ لیں گے میں آج اسکول نہیں جاؤں گی مگر تم نے اسے ڈانٹ کر یہ کہا کہ اسکول سے واپس آؤ تو بوٹ لینے جائیں گے میری بچی دروازے سے نکلتے وقت بھی پیچھے مڑ مڑ کر دیکھ رہی تھی شاید تمہیں ترس اجائے اور اسے واپس بلالو مگر تم نے نہیں بلایا کاش بلالیا ہوتا یہ سن کر پہلے سے روتی ہوئی ماں ایک چیخ مار کر بے ہوش ہوگئی۔

ایک ماں اپنے بیٹے سے کہہ رہی تھی بیٹا میرا عینک ٹوٹ گیا ہے ڈیوٹی سے واپسی پر میرے لیے نئی عینک لیتے آنا ۔ بوڑھی ماں اپنے شہید بیٹے کی لاش سے لپٹ کر دھاڑیں مار مار کر رو رہی تھی اور شہید پولیس والے بیٹے کی پٹی ہوئی وردی کے سامنے والی لٹکتی جیب میں ابھی تک ماں کے عینک کی رسید پڑی ہوئی تھی۔

باپ اپنے بیٹے کو کہہ رہا تھا بیٹا آج رکشہ مت لے جاؤ میں خود لے جاتا ہوں مگر بیٹا نہیں مان رہا تھا وہ یہ کہہ کر گیا ابا بچوں کو میں اسکول پہنچاتا ہوں واپسی پر بچوں کو آپ لے آنا کیونکہ بعد میں میرا فٹبال میچ ہے۔ بوڑھا باپ اپنے لخت جگر کے ادھڑے ہوئے لاش اور ٹوٹے پوٹے رکشے کے پاس کھڑا چیخ چیخ کر مدد کی درخواستیں کررہا تھا۔

دو بچیاں اسکول جاتے ہوئے باتیں کررہی تھیں پہلی بچی کہنے لگی میں بڑی ہو کر ڈاکٹر بنوں گی جواب میں دوسری بچی ابھی اپنی خواہش کا اظہار کرنے ہی والی تھی کہ ایک قیامت برپا ہوئی خوبصورت اور پیارے دونوں پھولوں کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے۔ اور جنت کے فرشتوں نے اپنی پلکوں سے پھولوں کے ٹکڑے سمیٹ کر انہیں جنت پہنچا دیا ہوگا تمام جنتیوں نے انہیں خوش آمدید کہا ہوگا

اے ظالم! تو بتا تیرا کیا حال ہے تو نہ اس جہاں کا ہوا اور نہ ہی تجھے اس جہاں میں نجات مل سکے گی۔ اب اپنے پیپ زدہ زخموں کو چاٹ چاٹ کر زندہ رہو اور کب تک جیتے رہو گے آخر کتے کی موت مروگے اور یہی بے گناہ اپنے ہاتھوں سے تمہیں جہنم کا ایندھن بنائیں گے

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zama garan watan kakaran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share