All would news

  • Home
  • All would news

All would news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from All would news, Newspaper, .

Jerusalem: Israeli police attack on Al-Aqsa Mosque, 14 Palestinians injured.بیت المقدس: مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کا...
05/04/2023

Jerusalem: Israeli police attack on Al-Aqsa Mosque, 14 Palestinians injured.
بیت المقدس: مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کا دھاوا، 14 فلسطینی زخمی..
All would news,,

پہلا رمضان ہے کہ ہم ایک مرتبہ بھی پھل نہیں خرید پائے، شوہر کہتے ہیں اگر پھل لیا تو دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکیں گے‘.رحمت...
05/04/2023

پہلا رمضان ہے کہ ہم ایک مرتبہ بھی پھل نہیں خرید پائے، شوہر کہتے ہیں اگر پھل لیا تو دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکیں گے‘.رحمتوں کا مہینہ ہے اور دنیا بھر کے مسلمان اس بات کو سمجھتے ہوئے ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں لیکن پاکستان میں یہ بات کوئی نہیں سمجھتا۔ یہاں رمضان شروع ہونے سے پہلے ہی ہر چیز اتنی مہنگی کر دی جاتی ہے کہ وہ آپ کی پہنچ سے دور ہو جاتی ہے۔‘

لاہور کی رہائشی عصمہ کہتی ہیں کہ ’یہ پہلا رمضان ہے کہ ہم ابھی تک ایک مرتبہ بھی پھل نہیں خرید پائے۔ بچوں نے کہا کہ ہم نے پھل کھانا ہے لیکن پھر ان کے پاپا نے کہا کہ بیٹا اگر ہم پھل لیں گے تو پھر دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکیں گے۔‘

’اس لیے اب بچے بھی خاموش ہو گئے ہیں کیونکہ جس راستے پر جا ہی نہیں سکتے تو اس طرف دیکھیں بھی کیوں؟ ہم سفید پوش لوگ ہیں۔ میری تین جوان بیٹیاں ہیں جو پڑھتی ہیں۔ میں پہلے خواتین کی جیولری بنانے کا کام گھر بیٹھے ہی کر لیتی تھِی لیکن اب وہ کام آنا بھی بند ہو گیا کیونکہ جس سے کام مانگو وہ کہتا ہے مہنگائی کی وجہ سے انھوں نے کام کرنا چھوڑ دیا۔‘

’اب صرف میرے شوہر ہی کمانے والے ہیں۔ مہینے کے 24 ہزار روپے ہمارے گھر میں آتے ہیں، جس میں سے ہم 13 ہزار مکان کا کرایہ دیتے ہیں اور باقی چار سے پانچ ہزار بجلی کا بل نکل جاتا ہے۔ باقی جو پانچ سے چھ ہزار روپے بچتے ہیں اسی میں ہم مہینے کا کھانا پینا، بیماری، بچوں کی فیس اور باقی خرچے پورے کرتے ہیں۔‘

کوئٹہ کراچی ہائی وے ’خونی شاہراہ‘ کیوں کہلاتی ہے؟4 اپريل 2023پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جن چند شاہراہوں کو ہائی ویز کا...
05/04/2023

کوئٹہ کراچی ہائی وے ’خونی شاہراہ‘ کیوں کہلاتی ہے؟
4 اپريل 2023
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جن چند شاہراہوں کو ہائی ویز کا درجہ حاصل ہے ان میں سب سے زیادہ حادثات ایک ہی شاہراہ پر ہوتے ہیں جن میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہوتی ہے جس کے باعث اسے ’خونی شاہراہ‘ کہا جاتا ہے۔

یہ شاہراہ کونسی ہے؟ تفصیلات کوئٹہ سے محمد کاظم اور خیر محمد بلوچ کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔.

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’پورن سٹار کو پیسے دینے‘ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ، آنے والے دنوں میں گرفتاری کا امکان....
05/04/2023

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’پورن سٹار کو پیسے دینے‘ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ، آنے والے دنوں میں گرفتاری کا امکان..
All would news,,

میں نے اپنی ماں کو قتل کیا‘: جب جاپانی فوج نے سینکڑوں شہریوں کو خود کشی کرنے پر مجبور کیا. شیگیاکی کنجو 16 برس کے تھے جب...
05/04/2023

میں نے اپنی ماں کو قتل کیا‘: جب جاپانی فوج نے سینکڑوں شہریوں کو خود کشی کرنے پر مجبور کیا. شیگیاکی کنجو 16 برس کے تھے جب ان کے شہر میں سینکڑوں افراد نے خود کشی کرنا شروع کر دی۔ اس وقت انھوں نے ایک فیصلہ کیا جس نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا۔

یہ دوسری جنگ عظیم کا دور تھا۔ کنجو ریوکو جزائر کے رہائشی تھے جہاں جاپانی حکام نے یہ تاثر مضبوط کرنے میں کردار ادا کیا تھا کہ اگر امریکی فوجیوں نے حملہ کر دیا تو وہ سب کو بربریت کا نشانہ بنائیں گے اور خواتین کا ریپ کریں گے۔

حکام نے عوام کو اس قدر خوفزدہ کیا کہ ایسی صورت حال کا سامنا کرنے بہتر ہو گا کہ وہ اپنی زندگی خود ہی ختم کر لیں۔ جاپان کی فوج نے شہریوں کو ممکنہ حملے کی صورت میں خود کشی کے لیے ہینڈ گرینیڈ تک فراہم کیے۔

یہ خوف اس وقت حقیقت میں بدل گیا جب امریکی فوج اس جزیرے پر اتری۔ کنجو نے اپنے گاوں کے ایک شخص کو دیکھا جس نے اپنے خاندان کو خود ہی ہلاک کر دیا۔ کنجو نے بھی ایسا ہی کرنا کے بارے میں سوچا۔
All would news,,

بحرین: یوٹیوب پر ’اسلامی مسائل پر بحث‘ کرنے پر مذہبی سوسائٹی کے تین ارکان کو جیل کی سزا.بحرین میں ایک مذہبی اور ثقافتی س...
05/04/2023

بحرین: یوٹیوب پر ’اسلامی مسائل پر بحث‘ کرنے پر مذہبی سوسائٹی کے تین ارکان کو جیل کی سزا.بحرین میں ایک مذہبی اور ثقافتی سوسائٹی کے تین اراکین کو یو ٹیوب پر اسلامی مسائل پر کھل کر بحث کرنے پر جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔

ان کے خلاف ایک ایسے قانون کے تحت مقدمہ چلایا گیا جو بحرین کے کسی بھی تسلیم شدہ مذہبی متن، جس میں قرآن اور بائبل شامل ہیں، کی ’تضحیک‘ کو جرم قرار دیتا ہے۔

تینوں کو ایک، ایک سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی جو اس سزا کے خلاف اپیل سنے جانے تک معطل کی گئی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان افراد کو آزادی اظہار اور عقیدے کے حق کے اظہار پر سزا دی گئی ہے۔.
All would news,,

امریکہ میں طوفانی بگولوں کا غیر معمولی سلسلہ: متعدد ریاستوں میں تباہی، 26 افراد ہلاک.😥,,امریکہ کی متعدد ریاستوں میں طوفا...
05/04/2023

امریکہ میں طوفانی بگولوں کا غیر معمولی سلسلہ: متعدد ریاستوں میں تباہی، 26 افراد ہلاک.😥,,امریکہ کی متعدد ریاستوں میں طوفانی بگولے اپنے پیچھے تباہی کی داستان چھوڑ گئے ہیں جس میں اب تک کم از کم 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

طوفان کے باعث کئی مکانات تباہ ہوئے جبکہ ہزاروں افراد اس وقت بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق اب تک تقریبا 60 بگولے رپورٹ ہو چکے ہیں اور موسم کی خرابی کی وجہ سے آرکنساس، ٹینیسی، الینوئے، انڈیانا، ایلابامہ اور مسیسیپی کی ریاستوں میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ایک ایسا ہی طوفان آرکنساس ریاست کے وائن قصبے میں تباہی مچاتا ہوا گزرا جو ریاستی دارالحکومت لٹل راک سے تقریبا 100 میل دور ہے۔.
All would news,

دو گھنٹوں میں 28 ملکوں سے 14 ملین ڈالر کی چوری.💯🔥فرض کریں آپ انڈیا میں انتہائی کم تنخواہ پر کام کرتے ہیں اور آپ کو ایک د...
05/04/2023

دو گھنٹوں میں 28 ملکوں سے 14 ملین ڈالر کی چوری.💯🔥فرض کریں آپ انڈیا میں انتہائی کم تنخواہ پر کام کرتے ہیں اور آپ کو ایک دن کے لیے کسی بالی وڈ فلم میں بطور ایکسٹرا کام کرنے کی پیشکش ہو۔ آپ کا کام؟ ایک جگہ جا کر پیسے نکلوانا۔

2018 میں مہاراشٹرا کے متعدد لوگوں کو لگا کہ ان کو ایسے ہی کسی فلم میں کام کا موقع ملا ہے لیکن دراصل ان کو دھوکہ دیا جا رہا تھا اور وہ ایک عالمی چوری کا حصہ بن رہے تھے۔

یہ اگست 2018 کی بات ہے جب کوسموس کوآپریٹیو بینک کے سٹاف کو، جس کا ہیڈ کوارٹر پونے میں ہے، اتوار کے دن متعدد پیغامات وصول ہونا شروع ہوئے۔

یہ پیغام امریکہ میں ویزا کارڈ کمپنی کی جانب سے تھے جس میں خبردار کیا جا رہا تھا کہ اے ٹی ایم سے بڑی تعداد میں رقم نکلوائی جا رہی ہے اور یہ کام کوسموس بینک کے اے ٹی ایم کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔.

Chaina.🇨🇳🇨🇳News.,,
05/04/2023

Chaina.🇨🇳🇨🇳
News.,,

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All would news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share