Azad media news

  • Home
  • Azad media news

Azad media news media

موٹروے پر تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر شہری کے خلاف قانونی کاروائی!
01/01/2026

موٹروے پر تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر شہری کے خلاف قانونی کاروائی!

23/12/2025
مظفر گڑھ ( بیورو چیف  )آزاد میڈیا پریس کلب خان گڑھ 2026کی  باڈی تشکیل بلا مقابلہ منتخب صدر  اختر شاہین، جنرل سیکرٹری ران...
22/12/2025

مظفر گڑھ ( بیورو چیف )آزاد میڈیا پریس کلب خان گڑھ 2026کی باڈی تشکیل بلا مقابلہ منتخب صدر اختر شاہین، جنرل سیکرٹری رانا اشفاق شکور، خواجہ منصور حسین متفقہ طور پربلا مقابلہ منتخب ہو گئے
تفصیل کے مطابق آزاد میڈیا پریس کلب خان گڑھ سال 2026کی باڈی کی تکمیل کیلیے اجلاس الیکشن کمشنر نواب زادہ سیف اللّه خان لوہانی کی زیر قیادت شروع ہوآ اجلاس کی کاروائی کا آغاز خواجہ محمد سفیان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ،جسکے بعد صدر اختر شاہین جنرل سیکرٹری رانا اشفاق شکور ،سرپرست اعلیٰ نواب زادہ سیف اللّه خان لوہانی ، چیئر مین مجلس عاملہ خواجہ منصور حسین ،چیئر مین شفیق الرحمن قریشی ،وائس چیئرمین نواب زادہ عطاء اللّه خان لوہانی نائب صدر شیخ وقاص قریشی سینئر نائب صدر خواجہ محمد سفیان جوائنٹ سیکریٹری وزیر خان بلوچ ،سوشل میڈیا انچارج وقاص بھٹہ ،سیکرٹری اطلاعات نشریات نجمہ رحیم ،فنانس سیکرٹری خواجہ حماد احمد ، فوکل پرسن چوہدری محمد عثمان ایڈیشنل سیکرٹری محمد سلمان کیلیے متفقہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ممبر مجلس عاملہ کیلیے ملک عثمان مونڈا میاں انس درگھ شیراز اختر قرار پاۓ منتخب ہونے والے صدر اختر شاہین کو تمام گروپ ممبران نے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظھار کیا جس پر نو منتخب صدر نے تمام گروپ ممبران کا شکریہ ادا کیا اور منتخب ہونے والے عہدےداروں کو مبارک باد دی اور مل جل کر گروپ کی بہتری اور عوامی مسائل اُجاگر سمیت مظلوموں کی آواز ایوانِ بالا تک پہنچانے کا پختہ عزم کیا مزید تمام عہدیداران وممبران نے ایک دوسرے کو پھولوں کے ہار پہنائے مبارک باد پیش کی گروپ میں نیے آنے والی باہمت خاتون نجمہ رحیم کو گروپ میں شمولیت اور سیکرٹری اطلاعات نشریات منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظھار بھی کیا

08/12/2025

خان گڑھ کی رحمت کالونی میں سیوریج نالے کی صفائی نہ ہونے سے گھروں کے باہر گندگی کے ڈھیر، مکین شدید پریشان

مظفر گڑھ (بیورو چیف ) رحمت کالونی میں سیوریج نالوں کی طویل عرصے سے صفائی نہ ہونے کے باعث گندہ پانی گلیوں میں جمع ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں ناگوار بو اور مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو گیا ہے۔ علاقے میں زیادہ تر گھریلو رہائش ہونے کی وجہ سے خواتین، بچے اور بزرگ شدید تکلیف کا سامنا کر رہے ہیں۔
رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ہر بار شکایت درج کروانے کے باوجود صفائی کا عملہ علاقے کا رخ نہیں کرتا۔ گندے پانی کے جمع ہونے سے گھروں میں داخلے کے راستے متاثر ہو رہے ہیں اور بچے پانی میں پھسل کر زخمی ہونے کے خدشے کا شکار ہیں۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ محلے میں کوئی دکان یا بازار نہیں، تمام گھرانہ نظام متاثر ہو رہا ہے۔ “ہم روزانہ بدبو اور گندگی میں گزر بسر کر رہے ہیں، مگر کوئی سننے والا نہیں”، مکینوں نے شکایت کی۔
انتظامیہ سے رابطہ کرنے پر متعلقہ افسران نے بتایا کہ صفائی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا، تاہم ابھی تک عملی اقدامات سامنے نہیں آئے۔
علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر ،صاف ستھرا پنجاب اور ٹی ایم اے خان گڑھ سے فوری نوٹس لے کر رحمت کالونی کے سیوریج نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کرانے کا مطالبہ کیا ہے

30/11/2025

*مظفرگڑھ ( آزاد میڈیا نیوز )ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی جرائم قابل دست اندازی پولیس میں تبدیلی، عملدرامد کا آغاز،*
مظفرگڑھ، ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک اور پٹرولنگ پولیس کے مشترکہ سکواڈز کا 24 گھنٹوں میں بڑا کریک ڈاون،
مظفرگڑھ، ایک دن میں 144 مقدمات کا اندراج، 144 ملزمان گرفتار کر لیئے گئے، ترجمان پولیس
مظفرگڑھ، پولیس نے 144 گاڑیاں و موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لے لیں، ترجمان پولیس
مظفرگڑھ، ٹریفک پولیس کی طرف سے 1 ہی روز میں 10 لاکھ سے زائد جرمانے بھی عائد کیئے گئے، ترجمان پولیس
مظفرگڑھ، کارروائیاں، بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ، ون وے کی خلاف ورزی، آلٹرڈ وہیکلز، اوور لوڈڈ وہیکلز اور کالے شیشے لگانے والوں کے خلاف کی گئیں، ترجمان پولیس
مظفرگڑھ، نئے قوانین پر ضلع بھر میں ہم ٹاسک کے طور پر سے عملدرامد کروایا جا رہا ہے، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ( )خانگڑھ آزاد میڈیا پریس کلب خانگڑھ کے سابق صدر رانا اشفاق شکور نے پل شمس آباد کی سیاسی سماجی شخصیت نوید خان کو ...
08/11/2025

مظفرگڑھ( )خانگڑھ آزاد میڈیا پریس کلب خانگڑھ کے سابق صدر رانا اشفاق شکور نے پل شمس آباد کی سیاسی سماجی شخصیت نوید خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر انکے گھر جاکر مبارک باد دی خوشی کا اظھار کیا اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنےکے دوران وہاں پر زیارتوں اور واقعات پر بات چیت کی ،سچ ہے جس پر اللّه راضی ہو اسے اپنے در اپنے محبوب کے روزے پر بلا لیتا ہے نوید خان نے مہمان نوازی کرتے ہوۓ کھجور اور اب زم زم سےتواضح کی، آخر میں عمرہ کرکے آنے والے میزبان نوید خان سے ملک میں امن و امان علاقے میں تعمیر ترقی کیلیے خصوصی دعا بھی کروائی

مظفرگڑھ حدود تھانہ روہیلانوالی میں پولیس پر فائرنگ خطرناک ڈاکو انجام کو پہنچا گزشتہ رات حدودِ تھانہ روہیلانوالی میں گشت ...
31/10/2025

مظفرگڑھ
حدود تھانہ روہیلانوالی میں پولیس پر فائرنگ خطرناک ڈاکو انجام کو پہنچا گزشتہ رات حدودِ تھانہ روہیلانوالی میں گشت کے دوران پولیس پارٹی پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اچانک فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ بستی جلال کے قریب ناکہ پوائنٹ پر پیش آیا جہاں معمول کے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کر دی پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور شیراز نامی ملزم گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی ملزم شیراز کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دورانِ علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم شیراز ایک انتہائی خطرناک اشتہاری تھا جس کے خلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی، راہزنی، چوری اور اسلحہ ناجائز رکھنے کے تقریباً 26 مقدمات درج تھے۔ ملزم عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب تھا اور علاقے میں خوف و ہراس کی علامت سمجھا جاتا تھا تھانہ روہیلانوالی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، جب کہ جائے وقوعہ سے اسلحہ، خالی خ*ل اور موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے ہیں ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی غازی طاہر سلیم نے کہا کہ "قانون کی رٹ کو کسی صورت چیلنج نہیں ہونے دیا جائے گا" عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اس موقع پر ایس ڈی پی او مظفر گڑھ مرزا محمد صدیق نے شاباش دی علاقہ مکینوں نے پولیس کی بروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ باقی مفرور ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا

مظفر گڑھ ( بیورو چیف)خانگڑھ کے نواحی علاقے موضع کبیر پور کے رہائشی ایم این اے کے امیدوار نوجوان عوامی لیڈر ملک آصف مونڈا...
24/10/2025

مظفر گڑھ ( بیورو چیف)خانگڑھ کے نواحی علاقے موضع کبیر پور کے رہائشی ایم این اے کے امیدوار نوجوان عوامی لیڈر ملک آصف مونڈا کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دینے کیلیے سیاسی سماجی شخصیت آزاد میڈیا پریس کلب خانگڑھ کے چیف ایگزیکٹو نوابزادہ سیف اللہ خان لوہانی کے ہمراہ چیئر مین شیخ محمد وقاص قریشی سینیئر نائب صدر رانا اشفاق شکور ،جنرل سیکرٹری خواجہ محمد سفیان ،چیئر مین مجلس عاملہ وزیر خان بلوچ سوشل میڈیا انچارج چوہدری محمد عثمان فوکل پرسن میاں انس درگھ نے انکے گھر جاکر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظھارکیا ملک آصف مونڈا نے آنے والے معزز مہمانوں کی آب زم زم اور کھجوروں سے تواضح کی اور نواب زادہ سیف اللہ خان لوہانی سمیت ساتھ آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ،

خانگڑھ کے نواحی علاقے  موضع گجوائن کے رہائشی سیاسی سماجی شخصیت  ملک مظہر مونڈا کے بھائی کی شادی اور  ملک مختیار مونڈا کے...
24/10/2025

خانگڑھ کے نواحی علاقے موضع گجوائن کے رہائشی سیاسی سماجی شخصیت ملک مظہر مونڈا کے بھائی کی شادی اور ملک مختیار مونڈا کے بیٹےکی شادی پر انھیں مبارک باد دینے کیلیے سیاسی سماجی شخصیت آزاد میڈیا پریس کلب خان گڑھ کے چیف ایگزیکٹو نوابزادہ سیف اللہ خان لوہانی کے ہمراہ چیئر مین شیخ محمد وقاص قریشی سینیئر نائب صدر رانا اشفاق شکور ،جنرل سیکرٹری خواجہ محمد سفیان چیئر مین مجلس عاملہ وزیر خان بلوچ سوشل میڈیا انچارج چوہدری محمد عثمان فوکل پرسن میاں انس درگھ نے انکے گھر جاکر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظھارکیا ملک مظہر مونڈا اور ملک مختیار مونڈا نے نواب زادہ سیف اللہ خان لوہانی سمیت ساتھ آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ،

مظفرگڑھ (آزاد میڈیا نیوز ) مقامی صحافی رانا اشفاق شکور نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "خانگڑھ کو قدیم مصر کا درجہ دے دی...
17/09/2025

مظفرگڑھ (آزاد میڈیا نیوز ) مقامی صحافی رانا اشفاق شکور نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "خانگڑھ کو قدیم مصر کا درجہ دے دینا چاہیے، کیونکہ یہاں کے ووٹرز کو ملنے والی سہولیات قدیم مصر جیسی ہیں، جبکہ لیڈروں کی زندگیاں جدید مصر کی آسائشوں سے بھرپور ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سیوریج کا نظام ناقص اور صحت و تعلیم کی صورتحال انتہائی ابتر ہے، جبکہ عوامی نمائندے عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔
رانا اشفاق شکور نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ خانگڑھ جیسے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر فوری توجہ دی جائے تاکہ عوام کو بنیادی حقوق میسر آ سکیں۔

انا للّٰہ وانا الیہ راجعونلاکھوں روپے بینک بیلنس رکھنے والا المعروف شوکت بھکاری شاہ جمال , موضع میراں پور کے رہائشی ملک ...
14/09/2025

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
لاکھوں روپے بینک بیلنس رکھنے والا المعروف شوکت بھکاری
شاہ جمال , موضع میراں پور کے رہائشی ملک شوکت حسین بھابھہ (المعروف شوکت بھکاری) جھنگڑ ماہڑہ کے مقام پر موٹر سائیکل کے شدید ایکسیڈنٹ میں ایک المناک حادثے کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کی ناگہانی موت نے اہلِ علاقہ کو غم و اندوہ میں مبتلا کر دیا ہے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

09/09/2025

ہیڈ محمد والا اور شیرشاہ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ مؤخر، روڈ پل جزوی بحال

ملتان انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال ہیڈ محمد والا اور شیرشاہ کے مقامات پر دریائے چناب کے بند میں شگاف نہیں ڈالا جائے گا۔ حکام کے مطابق تمام تیاریوں کے باوجود یہ اقدام فی الوقت مؤخر کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے فیصلے کے بعد ملتان-مظفرگڑھ روڈ (شیرشاہ روڈ) پل اور ہیڈ محمد والا روڈ پل پر چھوٹی گاڑیوں (LTV) کی آمدورفت جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے، تاہم ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔

حکام نے واضح کیا کہ ہیوی ٹریفک کے لیے متبادل راستے تجویز کیے گئے ہیں، جن کے مطابق وہاڑی روڈ اور خانیوال روڈ سے موٹروے کے ذریعے ملتان تا سکھر روٹ استعمال کیا جائے۔

#ملتان #شیرشاہ #ہیڈمحمدوالا #دریائےچناب #سیلاباپڈیٹ #ٹریفکمنصوبہ #ریسکیوآپریشن

Address

Shah Jamal Chok

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azad media news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Azad media news:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share