Kohat Safah کوہاٹ صفحہ

  • Home
  • Kohat Safah کوہاٹ صفحہ

Kohat Safah کوہاٹ صفحہ کوہاٹ ڈویژن کی خبروں کے لئے بہترین نیوز نیٹ ورک جو حقائ?
(1)

ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محترمہ رینا سہروردی کے ہمراہ الشفاء  ٹرسٹ آئی ہسپتال ک...
16/11/2023

ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محترمہ رینا سہروردی کے ہمراہ الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کوہاٹ کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سروسز/ سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کوھاٹ نے الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کوہاٹ کے ایڈمنسٹریٹر کرنل (ر) صفدر امیر اور آئی سرجن ڈاکٹر محمد ساجد خان کے ساتھ مختلف لیبارٹریز، فارمیسی، او-ٹی اور دیگر وارڈز کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے مریضوں کی عیادت کی اور ایڈمنسٹریٹر الشفاء کی خدمات کو سراہا ۔

Beautiful Kohat
Additional Deputy Commissioner kohat
Deputy Commissioner Kohat

کوہاٹ تھانہ جنگل خیل پولیس کی کارروائی کوہاٹ جنگل خیل پولیس نے  اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر ل...
12/11/2023

کوہاٹ تھانہ جنگل خیل پولیس کی کارروائی

کوہاٹ جنگل خیل پولیس نے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا

کارروائی میں مبینہ اشتہاری مجرم عبدالرزاق سکنہ چار باغ جنگل خیل کو حراست میں لے لیا ہے

پکڑا جانیوالا اشتہاری اقدام قتل کی واردات کے بعد روپوش ہوگیا تھا

کامیاب کاروائی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عماد خان اور ایس ایچ او جنگل خیل واجد علی کی قیادت میں پولیس نفری کے ہمراہ عمل میں لائی گئی

گرفتار اشتہاری مجرم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ جنگل خیل منتقل کردیا گیا ہے

یہ کہاں کی پختون ولی اور مسلمانی روایات ہیں کہ ابھی انتقال کرنے والے شخصیت کو چند گھنٹے ہی گزرے ہیں اور جے یو آئی کے گور...
11/11/2023

یہ کہاں کی پختون ولی اور مسلمانی روایات ہیں کہ ابھی انتقال کرنے والے شخصیت کو چند گھنٹے ہی گزرے ہیں اور جے یو آئی کے گورنر نے نئے وزیر اعلٰی کے انتخاب کیلئے کل یعنی اتوار کو ہی اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس جے یو آئی کے گورنر کی سربراہی اور رائے دینے والے جے یو آئی اور پی ٹی آئی "پی" کے دو رہنماء ہونگے۔ جب وہ جعلی اسمبلی ہی 11 ماہ سے نہیں رہی تو اس کے لیڈر آف دی ہاوس اور اپوزیشن لیڈر کی کیا حیثیت؟ چوہوں کا یہ مجلس ہمیں کیا کسی بھی سٹیک ہولڈر کو قابل قبول نہیں ہوگا۔ الیکشن میں لیول پلئنگ فیلڈ نہیں ملے گا اور ہم خاموش رہیں گے تو یہ کسی کی بھول ہی ہوسکتی ہے۔ پختونولی کا تقاضہ یہی ہے کہ 3 دن صبر کرنے کے بعد تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر فیصلے کیے جائے۔

اعلان وفاتقاسم تحصلیدار کی والدہ محترمہ بقضائہ الہی وفات پا گئی ہیں۔ جنازہ 10بجے بروز منگل07 اکتوبر 2023 مسجد اویس قرنی ...
06/11/2023

اعلان وفات
قاسم تحصلیدار کی والدہ محترمہ بقضائہ الہی وفات پا گئی ہیں۔ جنازہ 10بجے بروز منگل07 اکتوبر 2023 مسجد اویس قرنی بوانہ بائی پاس روڈ جنگل خیل میں ادا کیا جائے گا، مرحومہ عادل محمود درانی (PA to AC-2 Kohat) کی ممانی ہیں

*ہوائی فائرنگ نہ کریں**ہوائی فائرنگ ایک غیر قانونی عمل اور قابل گرفت جرم ہے* کسی بھی خوشی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے گری...
06/11/2023

*ہوائی فائرنگ نہ کریں*

*ہوائی فائرنگ ایک غیر قانونی عمل اور قابل گرفت جرم ہے*

کسی بھی خوشی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔ آپ کے چند سیکنڈ کی غفلت کسی کی جان لے سکتی ہے یا پھر زندگی بھر معذوری کا سبب بن سکتی ہے ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا
(ڈی پی او کوہاٹ فرحان خان )

کوہاٹ تھانہ جنگل خیل کی حدود میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 عدد کلاشنکوف برآمد

ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

گرفتار ملزم تھانہ جنگل خیل منتقل کرکے پابند سلاسل کردیا گیا ہے

کوہاٹ : ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق دو بھائیوں کی جان لے گیا کوہاٹ: گھمکول میں ایک بھائی نے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دوسرے ...
06/11/2023

کوہاٹ : ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق دو بھائیوں کی جان لے گیا
کوہاٹ: گھمکول میں ایک بھائی نے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دوسرے بھائی پر پستول سے فائرنگ کر دی

کوہاٹ: گولی چلانے والے بھائی نے والدین کے ڈر سے خود کو بھی گولی مار دی
کوہاٹ: دونوں بھائیوں کا تعلق خانیوال سے ہے ،پولیس ذرائع

کوہاٹ: دونوں کی عمریں بالترتیب گیارہ بارہ سال ہے ، پولیس ذرائع

کوہاٹ: لاشیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں

کوہاٹ : ڈی پی او آفس میں پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب (4)  سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے بیجز لگائے گئے۔...
06/11/2023

کوہاٹ : ڈی پی او آفس میں پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب
(4) سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے بیجز لگائے گئے۔

اس موقع پر ڈی پی او فرحان خان نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن کامیابی کی کنجی ہے اور بہتر کارکردگی دکھا کر آپ مزید ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔نئے عہدے کے ساتھ اہم ذمہ داریاں آپ کو سونپی جا رہی ہیں امید کی جاتی ہے کہ آپ آئندہ بھی محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس کوہاٹ میں ترقی پانے والے افسران کو پروموشن بیجز لگانے کی تقریب کے دوران کیا۔

تقریب کے دوران ڈی پی او کوہاٹ فرحان خان نے ایس پی انویسٹیگیشن جمیل الرحمن کے ہمراہ (4) سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے بیجز لگائے اور مبارکباد دی۔

ڈی پی او کوہاٹ فرحان خان نے مزید کہاکہ ہم سب پبلک سرونٹ ہیں اور ترقی پانے والے افسران سے امید کرتا ہوں کہ وہ نہایت ایمانداری کے ساتھ پولیس کی کارکردگی کو مزید موثر بناتے ہوئے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے۔

ترقی پانے والوں میں
(1) انسپکٹر اسلام الدین
(2) انسپکٹرز فضل محمد خان
(3) انسپکٹر واجد علی
(4) انسپکٹر رضوان خان
شامل ہیں

04/11/2023
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے نیویارک دفتر کے ڈائریکٹر مخیبر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے ...
02/11/2023

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے نیویارک دفتر کے ڈائریکٹر مخیبر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے نیویارک دفتر کے ڈائریکٹر مخیبر نے غزہ میں فلسطینی شہریوں کی اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کو روکنے میں تنظیم کی ناکامی کے خلاف احتجاجاً اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مخیبر نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر وولکر ترک کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ایک بار پھر ہم اپنی آنکھوں کے سامنے نسل کشی کو منظر عام پر دیکھ رہے ہیں، اور ہم جس تنظیم کی خدمت کرتے ہیں وہ اسے روکنے کے لیے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔

کوہاٹ شکردرہ پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ کر قمار بازوں کو داؤمنی سمیت گرفتار کرلیا ہے ایس ایچ او شکردرہ عرفان خان نے ...
02/11/2023

کوہاٹ شکردرہ پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ کر قمار بازوں کو داؤمنی سمیت گرفتار کرلیا ہے

ایس ایچ او شکردرہ عرفان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شکردرہ رحمان آباد الگڈہ میں قمارباز کے محفل پر چھاپہ مارا جہاں قماربازی کیھلتے ہوئے 4 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ شکردرہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا

کوہاٹ کینٹ پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنسرچ آپریشن کی کارروائی میں 3 ملزموں سمیت 25 مشتبہ افراد گرفت...
01/11/2023

کوہاٹ کینٹ پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

سرچ آپریشن کی کارروائی میں 3 ملزموں سمیت 25 مشتبہ افراد گرفتار

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1کلاشنکوف، 4 پستول، 5 چارجرز،درجنوں کارتوس اور 345گرام آئس برآمد

ایس ڈی پی او سٹی سادات خان اور ایس ایچ او کینٹ اسلام الدین خان کی قیادت میں سرچ آپریشن کی کارروائی میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے حصہ لیا

سرچ آپریشن کی کارروائی میں زیر حراست تمام افراد کو چھان بین کیلئے تھانہ کینٹ منتقل کر دیا گیا ہے

کارروائی میں اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں

افسوس ناک خبر آئی ہے ۔ مولانا طارق جمیل صاحب کا بیٹا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
29/10/2023

افسوس ناک خبر آئی ہے ۔ مولانا طارق جمیل صاحب کا بیٹا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

27/10/2023

پی ٹی آئی کوہاٹ کو بڑا جھٹکا

چئیرمین سلیمان تالاب رائیس خان نے بھی پی ٹی آئی کارکنان کے 9 مئی کو توڑ پھوڑ کرنے پر اپنی مرضی اور خوشی سے PTI سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا اور آئندہ کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہ لینے کا اعلان ۔ ویڈیو ملاحظہ
۔ 9 مئی توڑ پھوڑ میں ملوث پی ٹی أئی لیڈران ایک ایک کر کے سب کو بے نقاب کیا جاۓ گا۔

26/10/2023
کوہاٹ پولیس نے قتل اور اقدام قتل کےمقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم نے گھریلوں ناچاقی کے بناء پر اپنے بی...
26/10/2023

کوہاٹ پولیس نے قتل اور اقدام قتل کےمقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزم نے گھریلوں ناچاقی کے بناء پر اپنے بیوی مسماة( ر) اور داماد پر باارادہ قتل فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مسماة ر جانبحق جبکہ عرفان زخمی ہوگئے

واقعے کے بعد ملزم روپوش ہوگیا تھا

ملزم نثار کو چھاپہ مار کاروائی کے دوران دھر لیا گیا

کامیاب کارروائی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عماد خان اور ایس ایچ او جنگل خیل واجد علی کی قیادت میں پولیس نفری کے ہمراہ عمل میں لائی گئی

قتل اور اقدام قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ جنگل خیل منتقل کردیا گیا ہے

کوھاٹ۔شویکی شریف میں فائرنگ 2 افراد جان بحق۔ذرائع
26/10/2023

کوھاٹ۔شویکی شریف میں فائرنگ 2 افراد جان بحق۔ذرائع

کوہاٹ ڈویژن صدر پولیس کی کارروائی  تھانہ بلی ٹنگ پولیس نے ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گرفتار من...
25/10/2023

کوہاٹ ڈویژن صدر پولیس کی کارروائی

تھانہ بلی ٹنگ پولیس نے ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا

گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے 1018 گرام آئس برآمد

کارروائی ایس ایچ او بلی ٹنگ رومان خان اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی

گرفتار منشیات فروش رفیع سکنہ سماری پایاں کے خلاف تھانہ بلی ٹنگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

کوہاٹ تھانہ جنگل خیل پولیس کی کارروائی تھانہ جنگل خیل پولیس نے مسلح شخص کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 عدد پس...
25/10/2023

کوہاٹ تھانہ جنگل خیل پولیس کی کارروائی

تھانہ جنگل خیل پولیس نے مسلح شخص کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 عدد پستول بر آمد

ملزم کو علاقائی گشت کے دوران حراست میں لیا گیا

گرفتار ملزم کو تھانہ جنگل خیل منتقل کردیا گیا ہے

گورنر خیبر پختون خواہ کا کوہاٹ امدشادی کی تقریب میں شرکت رشید پراچہ کو بیٹے کی شادی مبارک ہو
23/10/2023

گورنر خیبر پختون خواہ کا کوہاٹ امد
شادی کی تقریب میں شرکت
رشید پراچہ کو بیٹے کی شادی مبارک ہو

کوہاٹ، ڈویژن صدر پولیس کی کارروائی تھانہ جنگل خیل پولیس نے موٹرساںٔیکل کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے والے منشیات فروش کو گ...
23/10/2023

کوہاٹ، ڈویژن صدر پولیس کی کارروائی

تھانہ جنگل خیل پولیس نے موٹرساںٔیکل کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے والے منشیات فروش کو گرفتار کر کرلیا

گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے 1.945کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی

پکڑی گئی چرس موٹرساںٔیکل کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی

ایس ایچ او جنگل خیل واجد علی نے پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروش کو ناکہ بندی کے دوران گرفتار کر لیا

گرفتار منشیات فروش فہد سکنہ جنگل خیل کے خلاف تھانہ جنگل خیل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

22/10/2023

کوہاٹ سے PTI کی اہم وکٹ گر گئی امجد خان مغل نے پی ٹی آئی چھوڑ دی اور آئندہ کسی بھی تقریب میں حصہ نہیں لوں گا۔
کوہاٹ PTI کے اہم ترین ورکر امجد مغل نے PTI کا ریاست مخالف بیانیہ سے دلبرداشتہ ہو کر پارٹی چھوڑ دی۔
میرا آج کے بعد آفتاب عالم ،ساجد اقبال اور خرم ذیشان سے تعلق نہیں رہا۔ میں نے ریاست مخالف جماعت کا ساتھ دیا مجھے معاف کر دیا جاۓ۔ ویڈیو خود ملاحظہ کریں.

کوہاٹ جنگل خیل بائی پاس روڈ کے قریب ناملوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون
21/10/2023

کوہاٹ جنگل خیل بائی پاس روڈ کے قریب ناملوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون

کوہاٹ کی علاقہ خرماتو چوک میں دو سوزوکی گاڑیوں کے مابین تصادم۔تصادم کے نتیجے تین بچیوں اور تین عورتوں سمیت 8 افراد زخمی۔...
21/10/2023

کوہاٹ کی علاقہ خرماتو چوک میں دو سوزوکی گاڑیوں کے مابین تصادم۔
تصادم کے نتیجے تین بچیوں اور تین عورتوں سمیت 8 افراد زخمی۔

ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کیا اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ شفٹ کیا گیا۔

21/10/2023

عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئر رہنما پیر شہاب اللّٰہ شاہ نے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جاری کرپشن اور طالبات کیساتھ ہراسانی کے واقعات پر کوہاٹ کے نام نہاد مشران کو کھری کھری سنا دیں












کوہاٹ( ...) کوہاٹ میں بھی غیر قانونی گھی کا گودام پکڑا گیا ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عظمت اللہ وزیر کی  ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرو...
19/10/2023

کوہاٹ( ...)
کوہاٹ میں بھی غیر قانونی گھی کا گودام پکڑا گیا

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اعزاز خان نے فوڈ سٹاف کے ہمراہ پنڈی روڈ پر گھی کے گوداموں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر غیر قانونی گودام کو فوڈ ڈیپارٹمنٹ کا گرین لأسنس نہ رکھنے، اور کم وزن گھی فروخت کرنے پر قانون کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا گودام کو سیل کیا گیا۔

جبکہ مالک کو بھاری جرمانہ اور مال کو قانون کے مطابق ضبط کرنے کا حکم ۔

کوہاٹ پولیس نے اقدام قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو 2 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیاکاروائی ایس ایچ او جنگل خیل واجد ع...
19/10/2023

کوہاٹ پولیس نے اقدام قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو 2 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا

کاروائی ایس ایچ او جنگل خیل واجد علی اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی

گرفتار ملزم نے گھریلوں ناچاقی کی بنا پر عظمت خان سکنہ جنگل خیل کو فائرنگ کرکے زخمی کیا

ملزم فیصل کو چھاپہ مار کاروائی کے دوران دھر لیا گیا

ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے

گرفتار ملزم فیصل سکنہ جنگل خیل کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ جنگل خیل منتقل کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر نائب تحصیلدار درہ نے مسافروں سے کرایہ اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا۔ اس ...
19/10/2023

ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر نائب تحصیلدار درہ نے مسافروں سے کرایہ اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نائب تحصیلدار درہ قاسم خان نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے حالیہ پیٹرول قیمتوں میں کمی کے بعد مقررہ کردہ کرایوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائی گی۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Kohat Division, Kohat
PMRU Khyber Pakhtunkhwa

کوہاٹ پولیس کی منشیات کے خلاف کاروائیاں جاری تھانہ بلی ٹنگ پولیس نے تازہ کارروائی کے دوران 2 منشیات فروش گرفتار گرفتار م...
18/10/2023

کوہاٹ پولیس کی منشیات کے خلاف کاروائیاں جاری

تھانہ بلی ٹنگ پولیس نے تازہ کارروائی کے دوران 2 منشیات فروش گرفتار

گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے 660 گرام آئس برآمد

گرفتار منشیات فروش ضیافت سکنہ رازگیر بانڈہ اور مقرب خان سکنہ بلی ٹنگ کو چھاپہ مار کاروائی کے دوران گرفتار کر لیا گیا

گرفتار ملزمان کو تھانہ بلی ٹنگ منتقل کردیا گیا ہے

کوہاٹ کے مذہبی و سماجی شخصیت پیر سیدشاہنواز کو کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریب سیرت النبی کےموقع پر عا...
17/10/2023

کوہاٹ کے مذہبی و سماجی شخصیت پیر سیدشاہنواز کو کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریب سیرت النبی کےموقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی صدر مفتی شہاب الدین پوپلزی اور وائس چانسلر ڈاکٹر سردار خان کے ہاتھوں تعریفی شیلڈ سے نوازا گیا

16/10/2023

کالج ٹاون میں فائرنگ
بھائی نے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ذرائع
تفصیلات کے لئے کچھ دیربعد دیکھئے

14/10/2023

کرک ژالہ باری

کوہاٹ تھانہ جنگل خیل پولیس کا تہرے قتل کی واردات میں اہم پیش رفت کوہاٹ پولیس نے جنگل خیل تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں...
13/10/2023

کوہاٹ تھانہ جنگل خیل پولیس کا تہرے قتل کی واردات میں اہم پیش رفت

کوہاٹ پولیس نے جنگل خیل تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 عدد پستول بر آمد

ملزم یاسین سکنہ جنگل خیل کو اے ایس آئی فیصل خان نے پولیس نفری کے ہمراہ گھمکول کیمپ سے گرفتار کرلیا

گرفتار ملزم نے مخبری کرکے مقتولین کی موجودگی کی اطلاع پسران فاروق سکنہ کیمپ نمبر 3 کو دی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جانحق ہوگئے تھے

تہرے قتل کیس میں ملوث ملزمان کے گرفتار کیلئے پولیس ٹیم سرگرم ہے

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ جنگل خیل منتقل کردیا گیا ہے

افسوسناک خبرتاندہ ڈیم میں فائرنگ سے ڈھل بہزادی سکول کے چھٹی جماعت کا طالبعلم عدنان جان بحق۔ذرائع
13/10/2023

افسوسناک خبر
تاندہ ڈیم میں فائرنگ سے ڈھل بہزادی سکول کے چھٹی جماعت کا طالبعلم عدنان جان بحق۔ذرائع

گیس صارفین کے لیے اہم اطلاع سوئی ناردرن نے موسم سرما کے لیے کوئی گیس شیڈول جاری نہیں کیاالیکٹرونک و سوشل میڈیا میں اس حو...
13/10/2023

گیس صارفین کے لیے اہم اطلاع

سوئی ناردرن نے موسم سرما کے لیے کوئی گیس شیڈول جاری نہیں کیا

الیکٹرونک و سوشل میڈیا میں اس حوالے سے گردش کرنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں

سوئی ناردرن گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیےہمہ وقت کوشاں ہے

گیس فراہمی سے متعلق اطلاع یا اعلان صرف سوئی ناردرن کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیا جاتا ہے

کوہاٹ میں دو خواتین کو B پازیٹو اور 0نیگیٹیو  خون کی اشد ضرورت ہے خون عطیہ کرنے والے دوست درجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کریں ...
11/10/2023

کوہاٹ میں دو خواتین کو B پازیٹو اور 0نیگیٹیو خون کی اشد ضرورت ہے خون عطیہ کرنے والے دوست درجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کریں شکریہ
B+ 0334-8302077
O- 0333-9636220

ہنگو۔۔۔ علاقہ کربوغہ میں والدہ نے دو کمسن بچوں کو ذبح کردیا۔۔ پولیسہنگو۔۔ دونوں بیٹوں کو سوتے ہوۓ ذبح کیا۔ پولیسہنگو۔۔۔د...
11/10/2023

ہنگو۔۔۔ علاقہ کربوغہ میں والدہ نے دو کمسن بچوں کو ذبح کردیا۔۔ پولیس

ہنگو۔۔ دونوں بیٹوں کو سوتے ہوۓ ذبح کیا۔ پولیس

ہنگو۔۔۔دونوں بچوں کی عمریں بالترتیب دو سال اور 5سال ہے۔۔ پولیس

ہنگو۔۔ پولیس نے بچوں کی والدہ کو گرفتار کردیا۔۔ پولیس

ہنگو۔۔ والدہ کی دماغی توزن درست نہیں ۔۔ پولیس

حافظ روشان وفات پا گئے ہیں
09/10/2023

حافظ روشان وفات پا گئے ہیں

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat Safah کوہاٹ صفحہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share