Program Ajj Ke Bat

  • Home
  • Program Ajj Ke Bat

Program Ajj Ke Bat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Program Ajj Ke Bat, News & Media Website, .

گجرات ۔ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے دوران کوریج کے لئے ڈرون کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ
05/03/2022

گجرات ۔ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے دوران کوریج کے لئے ڈرون کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ

05/03/2022

گجرات :سابق وفاقی وزیر ،مرکزی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ ،سے آر پی او،گجرانوالہ ڈویژن ،ڈی پی او،گجرات کی ملاقات لانگ مارچ کی سیکورٹی صورتحال بارے تبادلہ خیال
جنرل سیکرٹری پی پی پی گجرات ڈاکٹر زاہد ظہیر صاحب ،تحصیل صد ر پی پی پی گجرات چوہدری اصغر پسوال صاحب بھی ہمراہ تھے

05/03/2022

معروف اداکار مسعود اختر انتقال کرگئے!

*اہم خبر*وزیراعظم عمران خان کا وزیراعلی پنجاب تبدیل کرنے کا فیصلہ پرویز الہی وزیراعلی پنجاب ۔ ذرائعق لیگ کو پی ٹی آئی می...
05/03/2022

*اہم خبر*
وزیراعظم عمران خان کا وزیراعلی پنجاب تبدیل کرنے کا فیصلہ پرویز الہی وزیراعلی پنجاب ۔ ذرائع

ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کردیا جائے گا .زرائع

پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب بھی ہوں گے اور پی ٹی آئی پنجاب کے صدر بھی ۔زرائع۔

معاملات کو حتمی جامہ پہنانے کے لئے وسیع پیمانے پر کام شروع۔
*زرائع۔*

04/03/2022

پشاور جمعہ کے دوران مسجد کے قریب دھماکہ 56 افراد شہید 197 سے زائد زخمی ۔

27/02/2022

لاہور قلندر کی ٹیم پی ایس ایل 7 کا فائنل جیت گئی

اسلام آباد:نور مقدم کیس میں ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی گئی۔ساتھ دینے والوں کو 10 10 سال قید،
24/02/2022

اسلام آباد:نور مقدم کیس میں ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی گئی۔ساتھ دینے والوں کو 10 10 سال قید،

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَلاہور : سابق وزیر قمر زمان کائرہ کا سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کی وفات پر افسوس...
23/02/2022

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
لاہور : سابق وزیر قمر زمان کائرہ کا سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کی وفات پر افسوس کاُاظہار

ملک صاحب پاکستان پیپلز پارٹی کے قیمتی اثاثہ تھے :قمر زمان کائرہ

انکی پارٹی کے لئے دی جانی والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،اور انہو نے ہمشہ مثبت سیاست کو ترجہی دی تھی :قمر زمان کائرہ

اللہ تالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطاء کریں اور سوگوران کو صبر جمیل عطاء کریں آمین

المعروف ٹک ٹاک سٹار نبیل اکرم عرف بولا ریکاڈ گرفتارتفصیلات کے مطابق ۔۔۔۔۔لاہور,  معروف ٹک ٹاک سٹار نبیل اکرم عرف بھولا ر...
22/02/2022

المعروف ٹک ٹاک سٹار نبیل اکرم عرف بولا ریکاڈ گرفتار
تفصیلات کے مطابق ۔۔۔۔۔
لاہور, معروف ٹک ٹاک سٹار نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج,
لاہور:مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا,
میرا نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ سے ٹیلی فونک رابطہ تھا, مقدمہ مدعیہ
لاہور:ملزم نے گزشتہ روز مجھے نجی ہوٹل بلایا, مقدمہ مدعیہ
ہوٹل میں ملز م نے مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور منہ بند رکھنے کے لیے دھمکیاں دیں, مقدمہ مدعیہ .
/عبدالرحمن پروگرام آج کی بات/

20/02/2022

ایم پی اے
مسلم لیگ ن ثانیہ عاشق رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئ
شادی کی تقریب میں مریم نواز شریف کی خصوصی شرکت
ثانیہ عاشق کی شادی کی تقریب میں محترمہ مریم نواز نے بھی سرخ رنگ کا لباس زیبیتن کیا اور ڈھیروں دعائے بھی دی جبکہ سوشل میڈیا پر حوب دھوم مچ گئی ٹک ٹاک پر وڈیوز وائرل۔ https://vm.tiktok.com/ZSevfBU6m/
(عبدالرحمن پروگرام آج کی بات لالاموسئ )

مہنگائی کی ستائ عوام پر ایک اور بم دے مارا حکومت نے پیٹرول 12روپے فی لیٹر سے بھی زیادہ مہنگا کر دیا۔پیٹرول کی قیمت ملکی ...
15/02/2022

مہنگائی کی ستائ عوام پر ایک اور بم دے مارا
حکومت نے پیٹرول 12روپے فی لیٹر سے بھی زیادہ مہنگا کر دیا۔
پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی سب سے بلند سطح پر جا پہنچی

----نئ قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر

15/02/2022

انٹیلی جینس بیورو کے انسپکٹر کی کرپشن ویڈیو ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کرنے پر ڈائریکٹر آئی بی رضوان شاہ اور اس کی ٹیم اقرارالحسن پر ٹوٹ پڑی۔ کرپٹ افسر کی کرپشن کو ننگا کرنے پر اقرارالحسن اور ٹیم سرِعام کو ننگا کر نازک اعضاء پر بجلی کے جھٹکے لگائے گئے اور ویڈیو بھی بنائی گئی۔ اقرارالحسن شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل۔ سر پر کئی ٹانکے لگے۔ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ڈائریکٹر آئی بی رضوان شاہ سمیت پانچ آئی بی افسران معطل۔


ٹیم سرعام کے اینکر پرسن سید  اقرار الحسن پر بد ترین تشدد   زخمی حالت میں کراچی عباسی اسپتال پہنچے ہیںاللہ تعالیٰ اپنا فض...
15/02/2022

ٹیم سرعام کے اینکر پرسن سید اقرار الحسن پر بد ترین تشدد زخمی حالت میں کراچی عباسی اسپتال پہنچے ہیں
اللہ تعالیٰ اپنا فضل وکرم فرمائے آمین

سب پھڑے جائینگے تھانہ میں ہوئی انوکھی شادی🎉  صاحب SHO پولیس تھانہ سول لائن مظفرگڑھ نے ویلنٹائن ڈے کے موقع دیا خاص سرپرائ...
14/02/2022

سب پھڑے جائینگے تھانہ میں ہوئی انوکھی شادی🎉
صاحب SHO پولیس تھانہ سول لائن مظفرگڑھ نے ویلنٹائن ڈے کے موقع دیا خاص سرپرائز پریمی جوڑا گرفتار کرلیا پھر کیا ہونا تھا پولیس بنی باراتی اور تھانہ بنا سسرال تھانہ میں دونوں کا نکاح کروا دیا گیا ، زرائع

14/02/2022

عوام کے لیے بنایا گیا صحت کارڈ استعمال کے قابل نہ رہا فاطمہ میموریل ہسپتال میں آئے مریض کی دہائ کہا میرے بیٹے کا حرنیاں کا آپریشن تھا جس کے لیے میں نے صحت کارڈ کا سہارا لیا لیکن مجھے زلیل کیا گیا کہا پیسے ابھی دو تو ہم آپریشن کر دیتے ہے اگر صحت کارڈ سے کرانا ہے تو دو ماہ بعد آنا انطزامیہ نے موبائل فون بھی چھین لیا مزید کیا کہا جاننے کے لیے وڈیو دیکھے۔۔
چینل کو لائک اور فالوں ضرور کریں شکریہ

12/02/2022

اوکاڑہ: لڑکوں کی بجائے اب ٹک ٹاکرلڑکیوں کو بھی سافت وئیر اپ ڈیٹ کرانے کی ضرورت پیش آنے لگی۔
پولیس گاڑی اور پولیس یونفارم میں ویڈیو بنانے والی لڑکیوں کیخلاف مقدمات درج۔ایک کا سافٹ وئیر اپڈیٹ جبکہ ایک کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


11/02/2022

لالہ موسٰی سانحہ لنڈا بازار آتشزدگی اُٹھنے والے سوالات
٭لالہ موسٰی لنڈا بازار میں دوسری بار آتشزدگی
٭آگ آدھی رات کو ہی کیوں بڑھکتی ہے ؟
٭ اگر آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تو اتنی تیزی سے کیسے پھیل گئی
٭ اگر یہ کوئی سازش اور شرارت ہے تو4 چوکیدار کہاں تھے ؟
٭ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے معاملہ کی چھان بین کی جانی چاہئے ؟
٭ ڈنگہ، لالہ موسٰی ،کھاریاں ،سرائے عالمگیر کھوکھا جات کو آگ لگنا
محض اتفاق یا پس پردہ محرکات کچھ اور
٭لنڈا بازار میں آگ لگنے کے بعدامدادی کاروائیوں میں تاخیر کیوں
٭آگ لگنے سے کن عوامل کو فائدہ ملتا ہے کون سے محرکات ہیں
٭لگنے والی آگ اتفاقا سے زیادہ پلانٹیڈ لگتی ہے کچھ باقی نہیں رہتا
،سب کچھ جل کر خاکستر ہو جاتا ہے

11/02/2022

لالاموسئ لنڈا بازار ایک بار پھر خوفناک آتش زدگی کا شکار چارسو سے زائد دکانے جل کر راکھ پختون کمیونٹی سراپا احتجاج لالاموسئ کی عوام شدید غم میں مبتلا تاجر برادری کی جانب سے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے مطالبہ اگر ہمارے مطالبے نہ مانے گئے تو ہم سڑکے بند کر کے اپنا احتجاج بھر پور ریکاڈ کرائے گے ڈپی او گجرات عمر سلامت اور ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی آمد لنڈا بازار کا دورہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحتیکاتی کمیٹی تشکیل دیں دی (رپورٹ عبدالرحمن)

11/02/2022

لالاموسئ لنڈا بازار ایک دفعہ پھر جل کر راکھ 400 سے زائد دکانے جل کر راکھ مزید تفصیلات بتا رہے ہے نمائندہ ہم نیوز شہزاد راجہ۔۔۔۔۔۔۔۔

11/02/2022

انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔ پختون بھائیوں کےلئے زندگی ایک بار پھر امتحان بن گئی ۔ لنڈا بازار آتشزدگی سے خاکستر ۔۔

گجرات :رپوٹ(عبدالرحمن نیشنل میڈیا ھاؤس لالاموسئ)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کا دورہ گجرات تفصیلات کے م...
10/02/2022

گجرات :رپوٹ(عبدالرحمن نیشنل میڈیا ھاؤس لالاموسئ)
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کا دورہ گجرات
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے گجرات کا اہم دورہ کیا۔ڈی پی او کمپلیکس پہنچنے پر آئی جی پنجا ب کاآر پی او گوجرانوالہ عمران احمر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرگجرات عمر سلامت، ایس پی انویسٹی گیشن عمران رزاق اور دیگر پولیس افسران و شہداء پولیس کے بچوں نے استقبال کیا۔ اس موقع پر جوانوں کے چاک وچوبند دستے نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کو سلامی دی۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس نے شہداء کے بچوں کو تحائف دئیے۔ انہوں نے آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او گجرات کے ہمراہ حال ہی میں تعمیر ہونے والے ڈی پی او کمپلیکس کے مختلف حصوں اور دفاتر کا معائنہ کیا، ڈی پی او گجرات نے ضلع میں لاء اینڈآرڈر کی مجموعی صورتحال اور کرائم کے متعلق بریف کیا۔ بعد ازاں آئی جی پنجاب نے آر پی گوجرانوالہ اور ڈی پی او گجرات کے ہمراہ پولیس ویلفیئر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ ڈی پی او گجرات نے آئی جی پنجاب کوپولیس ویلفیئر ہسپتال کی لاگت اور تعمیر کے متعلق بریف کیا۔ بعد ازاں انسپکٹر جنرل آف پولیس پولیس لائنز گجرات پہنچے جہاں پریادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس لائنز میں چار منزلہ لیڈیز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے علاوہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے حال ہی میں نئے قائم کئے گئے تھانہ منگووال کا افتتاح کیا۔

10/02/2022

انڈین اینکر نے مسلم لڑکی مسکان کو شاباش دیں دی کہا تم لوگ نعرے لگا سکتے ہو تو اس نے بھی اکیلی الله ھو اکبر کا نعرہ لگا کر تم لوگوں کو صابت کر دکھایا کے مسلمان کسی سے نہیں ڈرتے انہوں نے مزید کیا کہا دیکھے اس وڈیو میں۔۔۔۔۔۔۔۔


#حجاب میرا حق
#حجاب میری پسند
#حجاب میری زندگی
#حجاب میری خوبصورتی ہے
#حجاب اسلام کی خوبصورتی ہے۔

جب تمہیں لگے کہ تمہارا کوئی نہیں ہے
تو آسمان کی طرف دیکھنا وہاں وہ ہے
جو ہمیشہ سے تمہارا تھا اور ہمیشہ رہے گا..

06/02/2022

ایم این اے سید فیض الحسن شاہ صاحب۔کے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے۔سید نورالحسن شاہ صاحب (مرحوم) سابق ضلعی نائب ناظم گجرات کے صاحبزادے سید حبیب حیدر شاہ امیدوار تحصیل ناظم کھاریاں کی اہم پریس کانفرنس ڈار گڈز لالہ موسی پر منعقد ہوئی۔
جس میں کوآرڈینیٹر لا لہ موسی حاجی شبیر احمد بھٹی۔چیئرمین تجاوزات کمیٹی لالہ موسی سید ضیاء علی شاہ صاحب۔ڈپٹی کوارڈی نیٹر لالہ موسی محمد یاسین بٹ۔وائس چیئرمین تجاوزات کمیٹی لالہ موسیٰ ملک الطاف حسین۔کوآرڈینیٹر سوئی گیس بجلی ملک محمد آصف۔مہر طارق سعید صدر انجمن تاجران لالہ موسیٰ ۔ملک امجد شکور۔اور میڈیا نمائندگان نے پریس کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔
پریس کانفرنس میں سیوریج کا نظام۔بجلی کا نظام۔سروس روڈ۔جی ٹی روڈ۔اراضی سنٹر۔گیس کے لو پریشر۔1122. کے علاوہ لالہ موسی کے محلوں میں نئی گیس پائپ لائن دلوائی جائے گی ۔جس میں مین بازار۔فیصل بازار۔پکی گلی۔چراغ پورہ۔فیصل پورہ۔قادر کالونی ۔نظام پورہ ۔احمد پورہ ۔محمد پورا۔ قصبہ محلہ۔پرانا لالہ موسی۔ویرووال۔آٹھ کروڑ کے فنڈز کی منظوری سے 34 کلو میٹر گیس پائپ لائن۔لالہ موسی میں ڈلوائیں جائے گی۔گیس کی لو پریشر کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

گجرات:- لڑکی سے فروخت کے بعد  جنسی زیادتی۔ پولیس گجرات:۔ لاہور کی رہائشی عائشہ گجرات میں رہ رہی تھی۔ پولیسگجرات:۔ مدثر س...
05/02/2022

گجرات:- لڑکی سے فروخت کے بعد جنسی زیادتی۔ پولیس

گجرات:۔ لاہور کی رہائشی عائشہ گجرات میں رہ رہی تھی۔ پولیس

گجرات:۔ مدثر سکنہ جٹوکل نے اسے نومی اور ٹومی کو فروخت کیا۔ پولیس

گجرات:۔ سرفراز نامی شخص نے نشہ آور چیز پلا کر 3 دن زیادتی کی۔ پولیس

گجرات:۔ تھانہ سول لائن میں عائشہ کی مدعیت میں مقدمہ درج۔ پولیس
#

05/02/2022

ملک بھر کی طرح لالاموسئ میں بھی 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئ جس میں سیاسی رہنماؤں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی بلند کیے گئے مزید دیکھے شہزاد راجہ اور عبدالرحمن کی اس رپوٹ میں ۔۔۔۔۔۔۔۔

چینل کو لائک اور فالو کریں دے تاکہ آنے والی مزید وڈیوز کو دیکھ سکے شکریہ

 اے کشمیر تیرے ہر کوچے کوچے میں لہو کے داغ ہیں ہم تجھے آزاد دیکھنے کیلئے بےتاب ہیں ان شاء اللّہ کشمیر کل بھی ہمارا تھا ا...
04/02/2022


اے کشمیر تیرے ہر کوچے کوچے میں لہو کے داغ ہیں
ہم تجھے آزاد دیکھنے کیلئے بےتاب ہیں ان شاء اللّہ کشمیر کل بھی ہمارا تھا اور آج بھی ہمارا ہے اور رہے گا.

اپنی نمازوں میں خصوصی دعا کیجئے... کشمیری عوام کے لئے.... ہم تو کچھ نہیں کر سکے... رب العزت ان کی تمام تکلیفوں کا مدوا جلد کر دے.. آمین ثم آمین

اپنے بچوں کو بھی بتائیں کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے کس طرح رہتے ہیں.... انکو احساس دلائیں آزاد ملک رب العزت کی کتنی بڑی نعمت ہے
5th فروری یوم یکجہتی....

01/02/2022
27/01/2022

نیشنل ھائی وے اینڈ موٹروے پولیس گجرات کے تحت گجرات کی نجی مارکی میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے شاندار سمینار کا انعقاد کیا گیا سمینار کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی موٹروے پولیس گجرات ملک خداداد تھے جبکہ سمینار میں ریسکیو 1122 کے افسران. سکول و کالجز کے سربراہان. طلباء و طالبات. میڈیا نمائندگان. ایگزیکٹو ٹیم نیشنل میڈیا ھاوس لالہ موسیٰ. نیشنل ھائی وے کے افسران اور سول سوسائٹی سمیت موٹروے پولیس کے افسران نے بھر پور شر کت کی سمینار میں موٹروے پولیس کے افسران نے شرکاء کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچرز دیے اور روڈ کو حادثات سے محفوظ بنانے کے طریقے اختیار کرنے پر زور دیا سمینار کے اختتام پر موٹروے پولیس کی طرف سے شرکاء میں تحائف تقسیم کئے اور بھیا مارکی میں شاندار ظہرانہ بھی دیا گیا
(رپوٹ عبدالرحمن پروگرام آج کی بات)

موٹروے پولیس گجرات کے روڈ سیفٹی سیمنار کے موقع پر ریسکیو 1122 کے افسران اور ڈی ایس پی موٹروے ملک حداداد کے ساتھ         ...
27/01/2022

موٹروے پولیس گجرات کے روڈ سیفٹی سیمنار کے موقع پر ریسکیو 1122 کے افسران اور ڈی ایس پی موٹروے ملک حداداد کے ساتھ

لالہ موسی :عمران خان حکومت سے باہر تو آوتمہیں اپنی جماعت بھی نہ ملے گی :قمر زمان کائرہ مرکزی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی ...
25/01/2022

لالہ موسی :عمران خان حکومت سے باہر تو آوتمہیں اپنی جماعت بھی نہ ملے گی :قمر زمان کائرہ مرکزی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے فلسفے پر عمل کر ہی اس حکومت سے جان چھڑا ئیں گے :قمرزمان کائرہ

وزیراعظم کو دھمکیاں دینی پڑگئی ہیں کہ"میں باہر ہوا تو میں بہت خطرناک ہوگا-ساون کا اندھا ہر طرف ہریالی دیکھتا ہے-خان کا کھیل اب ختم ہوچکا ہے :قمر زمان کائرہ

اب خان صاحب اپکو پاکستان کی عوام نے مسترد کردیا ہے-ہم کہتے تھے یہ صرف ایک بار کی جماعت ہے بہت سی اسطرح کی جماعتیں اس ملک میں بنی اور ایک بار حکومت میں آئے اور پھر ختم ہوگئی :قمر زمان کائرہ

جو مسائل آپ نے پاکستان کی سالمیت اکانومی زراعت کو پیدا کر دیے ہیں ان مسائل کے حل کیلئے اس حکومت کا فوری خاتمہ اب بہت ضروری ہوگیا ہے:قمر زمان کائرہ

ہمارے اپوزیشن کے دوستوں کو پیپلز پارٹی کی بات سمجھ آگئی ہے وہ سال بعد سہی لیکن اب انکو بھی سمجھ آتو گئی ہے -اب بلاول بھٹو زرداری کے فلسفے پر عمل کر کے اس حکومت سے جان چھڑا ئیں گے :قمرزمان کائرہ

24/01/2022

گجرات میں سود مافیا متحرک محلہ عثمان پورہ کے رہائشی شہباز کو بچوں سمیت نعیم الیکٹرونکس والوں نے اٹھا کر تین گھنٹے سے اپنی دکان میں بند کر کے ہراساں کیا گالی گلوچ اور دھمکیاں دی 15 پر کال کرنے پر تھانہ لاری اڈا پولیس موقع پر پہنچ گئی شہباز اور اس کے دونوں بچوں کو بازیاب کروا لیا

رپوٹ___ ،،،عبدالرحمن ،،،(نیشنل میڈیا ھاؤس لالاموسئ)شیخ وسیم عباس نائب صدر کھاریاں بار ایسوسی ایشن کو ٹیم نیشنل میڈیا ھاؤ...
22/01/2022

رپوٹ___ ،،،عبدالرحمن ،،،(نیشنل میڈیا ھاؤس لالاموسئ)
شیخ وسیم عباس نائب صدر کھاریاں بار ایسوسی ایشن کو ٹیم نیشنل میڈیا ھاؤس لالاموسئ کے ممبران نے ان کی رہائش گاہ پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا چیرمین نیشنل میڈیا ھاوس راجہ شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لالاموسئ شہر کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے اللہ پاک مزید ترقی اور استقامت عطا فرمائے مبارکباد کے موقع سے
راجہ شہزاد ، شہبازگولڑوی ، عبدالرحمن ، فرحان علی ، عمران علی ،عاصم نے شرکت کی

22/01/2022

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Program Ajj Ke Bat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share