The Info Crowds

  • Home
  • The Info Crowds

The Info Crowds Through this channel "The Info Crowds" you will be provided with very informative videos including N

05/11/2024

‏میں اعلان کرتا ہوں کہ میں کسی سُپریم کورٹ کے ایسے غیر شرعی فیصلے اور
حکومت کے طرف سے پاس کئے گئے غیر اسلامی قانون کا پابند نہیں ہونگا
مولانا فضل الرحمٰن

31/10/2024

*محبت کرتے نہیں*

محبت ایک ”نور“ ہے…محبت ایک ”اندھیرا“ ہے…محبت ایک ”رحمت“ ہے… بڑی رحمت…اور محبت ایک ”عذاب“ ہے بڑا عذاب……
اس میں اہم بات یہ ہے کہ…محبت انسان کے بس کی چیز نہیں ہے کہ…وہ جس سے چاہے محبت کرے…اور جس سے چاہے محبت نہ کرے…محبت کرتے نہیں…محبت ہو جاتی ہے…اسی لئے تو دعائیں سکھائی گئیں کہ…نور والی محبت مانگ لو…اور مانگتے رہو…رحمت والی محبت مانگ لو اور مانگتے رہو…دل کا کچھ پتہ نہیں… یہ بگڑ گیا اور کسی غلط محبت میں گر گیا تو زندگی اندھیروں میں ڈوب جائے گی…زندگی عذاب کی زد میں آجائے گی…اور زندگی برباد ہو جائے گی……

انسان کا دل بادشاہ ہے…بادشاہ ٹھیک تو سب کچھ ٹھیک… بادشاہ خراب تو سب کچھ خراب…اور بادشاہ پر کسی کی چلتی نہیں…مرضی کا مالک ہوتا ہے…اس لئے اس دل کے لئے نور والی محبت…رحمت والی محبت…اصل محبت…سچی محبت اور سب سے اعلیٰ محبت کا انتظام کرو…اگر ایسا نہیں کرو گے تو یہ کسی غلط محبت میں پھنس جائے گا اور پھر تمہارا سب کچھ تباہ ہو جائے گا…تمہارا دل مال کی محبت میں پھنس جائے گا…اور پھر تمہارا سب کچھ تباہ ہوجائے گا…تمہارا دل…مال کی محبت میں پھنس گیا تو تمہیں چوہے اور کتے سے بھی زیادہ حقیر، لالچی اور ذلیل بنا دے گا… یہ اگر طاقت پانے کی محبت میں پھنس گیا تو تمہیں بھیڑئیے سے بھی زیادہ خونخوار وحشی بنادے گا… یہ اگر حرام کی محبت میں پھنس گیا تو تمہیں خنزیر سے بھی زیادہ حرام خور، حرام کار اور بے حس بنا دے گا… یہ اگر کسی عورت یا مرد کی محبت میں پھنس گیا تو یہ تمہیں ذلیل بندر سے بھی زیادہ رسوا کر دے گا……
یہ دل اللہ تعالیٰ نے بنایا ہے… یہ بادشاہ ہے…اس کے لئے اس کی شان والی محبت کا انتظام کرو…اور اس کے شایان شان محبت ہے…اللہ تعالیٰ کی محبت…مالک الملک کی محبت… بادشاہوں کے بادشاہ کی محبت……

*وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡٓا اَشَدُّ حُبًّالِّلّٰهِ*
*حُبًّالِّلّٰهِ……حُبًّالِّلّٰهِ……حُبًّالِّلّٰهِ……*

*مدینہ،مدینہ*

*ثانی ٹیپو سلطان* شیر میسور ٹیپو سلطان کے بارے مشہور ہے کہ وہ لڑتے لڑتے زخموں سے چور ہو کر گر پڑے، اس وقت انگریز سپاہی ن...
18/10/2024

*ثانی ٹیپو سلطان*

شیر میسور ٹیپو سلطان کے بارے مشہور ہے کہ وہ لڑتے لڑتے زخموں سے چور ہو کر گر پڑے، اس وقت انگریز سپاہی نے یہ سوچ کر ان کی تلوار چھین لینا چاہی کہ شاید وہ شہید ہو چکے ہیں، مگر انہوں نے اس حالت میں لیٹے لیٹے تلوار کا ایسا ہاتھ مارا کہ اگر اس انگریز کو لگ جاتی تو اس کا کام تمام ہو جاتا، مگر اس کی بندوق کی سنگین آڑے آئی... اور تلوار ٹوٹ گئی. اس وقت ان کے سر کا نشانہ لے فائر کیا گیا، اور وہ شہادت سے سرفراز ہو گئے...

آج ایک بار پھر شیر غزہ قائد یحییٰ سنوار نے زخموں سے چور ٹوٹے بازو اور ٹوٹے گھٹنے کے ساتھ دوسرے ہاتھ سے ٹوٹی انگلی کے ساتھ ڈنڈے سے ڈرون پر آخری وار کیا، اور یوں مسلمانوں کی جرات و بہادری کی سنہری تاریخ کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سلطان ٹیپو کی طرز پر دوسری تاریخ رقم کر دی ہے.

یحییٰ سنوار کی پوری زندگی مسلمانوں کے لیے غیرت، اولو العزمی اور حق کے لیے ڈٹے رہنے کا سبق بنی رہی، مگر انہوں نے جاتے جاتے بھی باطل کے خلاف ایسا خاموش نعرہ لگا دیا ہے جس کی بازگشت سے صدیوں تک مسلمانوں کا خون گرماتی، اور کفر کے ایوانوں پر لرزہ طاری کرتی رہے گی...

لقد كانت في حياتك لي عظات
وأنت اليوم أوعظ منك حيا

17/10/2024

‏حیدرآباد اور جامشورو کے علاقے کے جنگل میں اونٹ گُذشتہ چار دن سے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں
مالک کا کہنا ھے کہ اونٹوں تک چارہ پہنچانا ممکن نہیں
اگر تاخیر برتی گئی تو یہ دردناک موت کا شکار ہوجائیں گے
دردمندانہ اپیل ھے انتظامیہ فوری اونٹوں کو جلد دلدل سے بحفاظت نکالے۔
پوسٹ کو شیئر کریں.

*Friends of Palestine Pakistan*  *غزہ میں نسل کشی ناقابل قبول- وزیراعظم کا شنگھائی تعاون تنظیم کی اختتامی تقریب سے خطاب*...
16/10/2024

*Friends of Palestine Pakistan*

*غزہ میں نسل کشی ناقابل قبول- وزیراعظم کا شنگھائی تعاون تنظیم کی اختتامی تقریب سے خطاب*

شنگھائی تعاون تنظیم کی اختتامی تقریب میں وزیر اعظم نے غزہ میں جاری جارحیت کو ایک ناقابلِ قبول المیہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری کو فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم غزہ میں ہونے والی نسل کشی کو نظر انداز نہیں کر سکتے اور بین الاقوامی طاقتوں کو اس تباہ کن صورتحال کو ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ فلسطین میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے تاکہ معصوم جانیں بچائی جا سکیں اور اس خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

اس اہم پیغام کے ذریعے وزیر اعظم نے نہ صرف فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا بلکہ عالمی قیادت کو ان کے اخلاقی فرائض کی یاد دہانی بھی کرائی۔

ذرا تصویر کو غور سے دیکھیں صرف اڑنے کی خاطر میٹروں اور سکرینوں کی بڑی اور پیچیدہ تعداد کو دیکھیں!! تصور کریں کہ پرندے، ع...
16/10/2024

ذرا تصویر کو غور سے دیکھیں
صرف اڑنے کی خاطر میٹروں اور سکرینوں کی بڑی اور پیچیدہ تعداد کو دیکھیں!!
تصور کریں کہ پرندے، عقاب، کبوتر اور اُلّو کے دماغ کا ایک چھوٹا سا حصہ تربوز کے بیج کے برابر ہے، اور یہ تمام پیچیدہ حسابات اسی میں کیے جاتے ہیں!!
رفتار، اونچائی، پے لوڈ، وزن، سمت، کمپاس، اوقات، خوراک کی تلاش اور دشمنوں سے بچنے کے لیے ریڈار، لینڈنگ اور ٹیک آف میٹر، اونچی اور نیچی فلائٹ میٹر، اور یہ سب بغیر کسی کنٹرول ٹاور، ریڈیو، سیٹلائٹ، یا GPS!!!

🍀اَوَ لَمۡ یَرَوۡا اِلَی الطَّیۡرِ فَوۡقَہُمۡ صٰٓفّٰتٍ وَّ یَقۡبِضۡنَ ؔۘؕ مَا یُمۡسِکُہُنَّ اِلَّا الرَّحۡمٰنُ ؕ اِنَّہٗ بِکُلِّ شَیۡءٍۭ بَصِیۡرٌ ﴿19﴾
🟢ترجمہ:- . کیا اُنہوں نے پرندوں کو اپنے اوپر پر پھیلائے ہوئے اور (کبھی) پر سمیٹے ہوئے نہیں دیکھا؟ اُنہیں (فضا میں گرنے سے) کوئی نہیں روک سکتا سوائے رحمان کے (بنائے ہوئے قانون کے)، بے شک وہ ہر چیز کو خوب دیکھنے والا ہے۔
سورۃالملک آیت:19

پختون قومی جرگے میں شامل باباجی کا تعلق سوات کبل سے ہیں۔ سوات 100 فیصد مسلم آبادی ہے یہاں کوئ کافر نہیں ہے۔ سوات برضا رغ...
13/10/2024

پختون قومی جرگے میں شامل باباجی کا تعلق سوات کبل سے ہیں۔ سوات 100 فیصد مسلم آبادی ہے یہاں کوئ کافر نہیں ہے۔ سوات برضا رغبت 1969 میں پاکستان میں شامل ہوا۔ لوگ بہت مذہبی مہمان نواز اور مخلص ہیں۔
باباجی کے 5 بیٹے گزشتہ 16 سال سے لاپتہ ہیں۔ باباجی یہ معلوم کرنے آیاہے ہمیں صرف اتنا دیاجاۓ کہ آپ کے بیٹے اس دنیا میں نہیں رہے۔ باباجی کاکہنہ میری بہوئیں شوہروں کی انتظار اور پوتے اپنے باپ کی راہ تک رہےہیں۔ ہمارے لۓ ہر روز روز قیامت ہے۔
اس بات سے قطع نظر کہ باباجی پر کیا گزررہاہے۔ وہ لوگ کتنے سنگدل ہیں جو اس ظلم میں شریک ہیں۔ مسلمان نہ سہی خوف خدا نہ سہی کم آزکم انسان تو ہوں گےنا۔
#بےشک
قَسَتْ قُلُوْبُكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ فَهِیَ كَالْحِجَارَةِ اَوْ اَشَدُّ قَسْوَةًؕ۔
اس کے بعد ان میں ایسے بھی ہیں جن کے دل پتھر کی طرح سخت ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ۔

پشتون قامی جرگہ رپورٹ  کے مطابق پختون سرزمین کی وسائیل...🛑کرک سے گزشتہ 11 ماہ میں 85 لاکھ 43 ہزار بیرل تیل برآمد کیا گیا...
12/10/2024

پشتون قامی جرگہ رپورٹ کے مطابق پختون سرزمین کی وسائیل...

🛑کرک سے گزشتہ 11 ماہ میں 85 لاکھ 43 ہزار بیرل تیل برآمد کیا گیا ہے۔

🛑سوات میں بہترین زمرود کے 70 ملین قیراط ہیں اور مارکیٹ میں 220 قیراط کی قیمت 4000 سے 6000 ڈالر تک ہے۔

🛑 اس سال خیبر سے 40 ٹن فلورائٹ برآمد کیا گیارہ۔

🛑 11 ماہ میں کرک سے 65000 ملین ایم سی ایف گیس برآمد کی گئی ہے۔

🛑مہمند میں اس سال 1935 ٹن نیفرائٹ نکالا گیا۔

🛑 مالاکنڈ میں 200 ملین ٹن، صوابی بلاک میں 100 ملین ٹن ماربل ہے۔

🛑 مہمند میں 1,360,000 ٹن ماربل برآمد کیا جاتا ہے۔

🛑 چترال، جنوبی وزیرستان اور جنوبی پختونخوا میں
سالانہ 640,000 کلو چھلغوزہ پیدا ہوتا ہے جس کی قیمت چین میں 18,000 روپے فی کلو ہے۔

🛑 کوہاٹ ٹنل سے روزانہ 30,000 سے 35,000 گاڑیاں گزرتی ہیں اور ہر گاڑی کا کرایہ 80 سے 450 روپے ہے اور اس کا کنٹرول فوجی کمپنی NLC کے پاس ہے۔

🛑جنوبی پختونخوا کے ڈھاکہ ضلع سے روزانہ 5000 ٹن کوئلہ برآمد کیا جاتا ہے۔

🛑 درہ آدم خیل سے ہر سال 350,000 ٹن کوئلہ نکلتا ہے۔

🛑بونیر اور مردان میں 2 ارب ٹن ماربل موجود ہے۔

🛑 چترال میں ایک ارب ٹن ماربل موجود ہے۔

🛑صرف کورما میں 20 لاکھ ٹن کوئلہ موجود ہے، اس کے ساتھ لوہے کی گیس اور اچھا ماربل بھی ہے۔

🛑 بالائی وزیرستان کے پیر گھر میں تانبے اور سونا کی بڑی مقدار موجود ہے۔

🛑گومل کے پہاڑوں میں کوئلے کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔

🛑 باجوڑ میں ہر سال 85000 ٹن ماربل، اور 1550 ٹن کرومائیٹ برآمد کیا جاتا ہے۔

🛑 پختونحوہ اور بلوچستان میں 700 کروڑ کے جواہرات ہیں جو ہماری سوچ سے بھی زیادہ قیمتی ہیں۔

🛑 عرب ممالک میں تیل کا ہر دس میں سے ایک کنواں کامیاب ہوتا ہے اور وزیرستان میں ہر تیسرا کنواں کامیاب ہوتا ہے۔میران شاہ میں اتنا تیل ہے جو پاکستان کی 40 سال کی تمام ضروریات پوری کرتا ہے۔

🛑شمالی وزیرستان میں 36000 ملین ٹن تانبا موجود ہے ایک ٹن تانبے کی قیمت 7000 ڈالر ہے۔

🛑 تربیلا ڈیم سے 4000 سے 5000 میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے، اسے 250 بڑی فیکٹریوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور تربیلا ڈیم سے پختونحوہ اربوں ڈالر کما سکتے ہیں۔

🛑 لکی مروت بٹنی کی ویلی آئل فیلڈ سے 1,000 سے 3,000 بیرل تیل اور 1 سے 5 ملین مکعب فٹ گیس برآمد کی جاتی ہے۔

🛑 ملاکنڈ کے دریاؤں سے 30 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جس کی قیمت 1 سے 2 روپے فی یونٹ ہے۔

پشتون قامی جرگہ سکرین اپڈیٹ

11/10/2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا ضلع خیبر میں امن جرگے کی جگہ کا دورہ۔ جرگے کے انعقاد کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ۔ صوبائی حکومت کے نمائندے، متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے حکام اور پولیس کے متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ حکام کی طرف سے وزیر اعلی کو جرگے کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے بریفنگ۔ وزیراعلی کی انتظامیہ کو جرگے کے درکار تمام سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت۔

جرگے کے شراکاء کے لئے پانی، عارضی واشرومز، روشنی، میڈیکل کیمپس سمیت دیگر بنیادی ضروریات کا انتظام کیا جائے، وزیر اعلی کی ہدایت۔ جرگے کے شرکاء کے لئے فوری طور پر پانج ہزار کمبل فراہم کئے جائیں، علی امین گنڈاپور

جرگے میں شریک لوگوں نے وزیر اعلی کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور وزیر اعلی کے گرد جمع ہوگئے۔ نوجوانوں نے وزیراعلی کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور وزیراعلی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر ملک میں امن کے لے دعائیں بھی کی گئیں۔

‏پاکستان نے افغانستان سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی صفر کر دی: پاکستانی قونصلر جنرل ہرات کابل(الاماره)...
11/10/2024

‏پاکستان نے افغانستان سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی صفر کر دی: پاکستانی قونصلر جنرل ہرات

کابل(الاماره) ہرات میں پاکستان کے قونصلر جنرل اور تجارتی اتاشی کوثر علی زاہد نے ہرات کے گورنر شیخ مولانا اسلام جار سے ملاقات میں کہا کہ افغانستان سے تازہ پھلوں اور سبزیوں خصوصاً انار، انگور، آڑو اور ٹماٹر کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کم کر کے صفر کر دی گئی ہے۔
ہرات کے گورنر نے پاکستان میں افغانستان کے تازہ پھلوں اور سبزیوں پر کسٹم ٹیرف کو صفر تک لانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور اس اقدام کو دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

11/10/2024

خیبر جمرود میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور اور پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین کے درمیان ون ٹو ون ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں.

10/10/2024

‏🔴 امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ملٹن صدی کا ایک عظیم طوفان ہے۔

08/10/2024

‏جنگ پھیل رہی ہے۔۔
اسلامی دنیا نشانے پر !
قائدجمعیت مولانافضل الرحمن نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
آل پارٹیز کانفرنس میں روح گرما دینے والاخطاب

‏جامعہ امدادیہ فیصل آبادکے شیخ الحدیث مفتی محمدزاھد صاحب لکھتے ہیں:"آج فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی کادن ہے،اس موقع پرکئی اجت...
08/10/2024

‏جامعہ امدادیہ فیصل آبادکے شیخ الحدیث مفتی محمدزاھد صاحب لکھتے ہیں:
"آج فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی کادن ہے،اس موقع پرکئی اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں، رمزیت کے اعتبار سے ان میں سب سے اہم حکومت کی طرف سے ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس ہے. اس کی اہمیت کی ایک وجہ اس کا حکومت کی دعوت پر منعقد ہونا ہے، دوسرے اس کا آل پارٹیز ہونا ہے اور تیسرا ایوانِ صدر میں ہونا ہے، یہ تینوں چیزیں رمزی اہمیت رکھتی ہیں. اس رمزیت کا مزا کرکرا کیا ہے تو پی ٹی آئی نے شرکت نہ کر کے کیا ہے. مولانا فضل الرحمن کو بھی اس حکومت سے شکایات ہیں مگر وہ موقع محل کے تقاضوں کو سمجھتے ہیں، انھوں نے بھر پور انداز سے شرکت کی ہے. یہ مواقع در حقیقت پوری قوم کی آواز ہوتے ہیں. پی ٹی آئی کا عدمِ شرکت کا فیصلہ بہت غلط تھا.

‏ریل کا رومانس اور خلیل خاں کی فاختہ!کوئی وقت تھا کہ مختلف ممالک کے ٹی وی چینلوں پر کسی قدر معقول انعامی پروگراموں میں س...
26/09/2024

‏ریل کا رومانس اور خلیل خاں کی فاختہ!

کوئی وقت تھا کہ مختلف ممالک کے ٹی وی چینلوں پر کسی قدر معقول انعامی پروگراموں میں سوال ہوتا تھا کہ "دنیا کا وہ کون سا ملک ہے، جہاں 20ویں صدی میں بھی ریل گاڑی نہیں ہے؟"

تب حاضرین میں سے ٹاویں ٹاویں کوئی اٹھتا اور افغانستان کا نام لے کر 5 لیٹر کوکنگ آئل، اسٹینڈ والا پنکھا، 7Tبائیک یا سوزوکی کی کار جیت کر خراماں خراماں گھر کی راہ لیتا تھا۔

قسمت کہیے یا ستاروں کی گردش کہ یہ وہ وقت تھا، جب خلیل خاں دیگر ممالک میں فاختہ اُڑایا کرتے تھے۔

اب وہ لوگ گُزر گئے، اب وہ زمانہ لَد گیا ہے۔ اب کے لکی ایرانی سرکس جیسے پروگراموں میں اگر سوال ہوا تو یہ ہوگا کہ "وہ کون سا ملک ہے، جس نے دنیا کا باپ بننے کی کوشش کرنے والے امریکا کو تگنی کا ناچ نچایا ہے؟"
تب حاضرین میں سے کوئی ایک نہیں، بلکہ اکثر حاضرین اٹھ کر یہ جواب دیں گے کہ اُس ملک کا نام افغانستان ہے۔

(اکثر اس لیے لکھا کہ اب بھی کئی دل دار دوست امریکی شکست کو امریکی چال بازی سمجھنے کا عقیدہ رکھتے ہیں۔)

اور اگر حاضرین سے یہ سوال ہو گیا کہ دنیا کا وہ کون سا ملک ہے، جہاں سب سے زیادہ امن و سلامتی ہے؟
تب حاضرین میں سے اکثر نہیں، بلکہ تمام ہی حاضرین یہ جواب دینے کے لیے اُٹھ کھڑے ہوں گے کہ اُس ملک کا نام بھی افغانستان ہے!

یہی وہ پُرامن افغانستان ہے، جہاں اب ریل گاڑی کے رومانس بھری وِسِل (visil) بجتی ہے تو دنیا کی طاقت وَر ترین معیشتیں اُس میں سوار ہو کر تجارتی معاہدے کرنے کے لیے افغانستان کا رُخ کر رہی ہیں؟

افغانستان اِس وقت پُرامن تجارتی منڈیوں کی تلاش میں سرگرداں انویسٹ کرنے والے چین، جاپان، روس اور ترکی سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں کا مرکز بن چکا ہے۔
تجارتی مال آ اور جا رہا ہے۔

مزے کی بات یہ ہے کہ 19ویں صدی کی ایجاد ریل گاڑی کا جو رومانس شروع میں تھا، وہ دنیا کی تیز رفتار ٹیکنالوجی کے باوجود 21ویں صدی میں اب بھی برقرار ہے۔ افغانستان کی 550 ٹن وزنی معدنیات اسی رومانس بھری ٹرین کے ذریعے دوسری مرتبہ ترکی جا رہی ہیں۔

رب امارت اسلامیہ کو ہمیشہ قائم رکھے، یہ سلسلہ آنے والے وقتوں میں افغانستان کو علاقائی سطح پر ایسا مضبوط اقتصادی خطہ بنا دے گا، جس کی اہمیت کی وجہ سے خلیل خاں افغانستان میں فاختہ اُڑانے کے لیے آنا اپنی سعادت سمجھیں گے۔
منقول

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Info Crowds posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Info Crowds:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share