Daily Awaz Times North Nazimabad Town Karachi

  • Home
  • Daily Awaz Times North Nazimabad Town Karachi

Daily Awaz Times North Nazimabad Town Karachi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times North Nazimabad Town Karachi, Media/News Company, .

12/07/2023

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)معاشی صورتِ حال پر نظر رکھنے والے ادارے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے سے پاکستان کی فنڈنگ بہتر ہوئی ہے۔بلوم بر....

12/07/2023

کراچی(روزنامہ آواز ٹائمز) سعودی عرب سے 2ارب ڈالر کے ڈپازٹ موصول ہونے کے اعلان نے ڈالر کو ریورس گئیر لگانے پر مجبور کردیا۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے 41پیسے ک...

12/07/2023
16/10/2022
22/09/2022

*مذمت مذمت مذمت*

*سینئیر اینکر پرسن k21 نیوز (جوائنٹ سیکریٹری کے یو جے ورکرز) ندا آصف* _پر سچل تھانے کی حدود میں تشدد تھپڑ مارنے اور ان کے والد بھائی کو بھی تشدد کرکے شدید زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ڈی ایس پی ریٹائرڈ شہلا غنی کے بیٹے سلیمان ہمراہ اس کے ماموں خاتون اینکرپرسن پر تشدد کرکے مغلظات بکنہ انسانیت کی تذلی اور انتہائی شرمناک عمل ہے سابق ڈی ایس پی شہلا غنی کا بیٹا سلیمان شاہ طاقت کے نشے میں چور گزشتہ روز صفورہ چورنگی ہارون بینگلوز کے باہر *اینکر کے21 نیوز چینل ندا آصف* اور اسکے اہلخانہ پر بدترین تشدد کیا تشدد کے باعث اینکر پرسن ندا آصف اور اس کے اہلخانہ شدید زخمی ہوگئے ہیں سلیمان اور اس کے ماموں کی طرف سے متاثرہ فیملی کو قتل کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں صدر،جنرل سیکریٹری،ایگزیکٹو ممبران و دیگر ٹیم کے یو جے ورکرز کا وزیراعلی سندھ اور آئی جی سندھ سے واقعے کا فوری نوٹس لیکر تشدد کرنے والے شخص کے خلاف فوری گرفتاری کرکے مقدمہ درج کرکے سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں_

*_صدر_*
*فواد محمود*
*_جنرل سیکریٹری_*
*زیشان احمد صدیقی*
*_ایگزیکیٹو ممبر_*
*_محمد قادر عباسی_*
*کے یو جے ورکرز*

19/09/2022

کراچی رپورٹ : علی

*پی ایس رضویہ کے علاقے میں میں گٹکے ماوا کا کاروبار عروج پر جرائم پیشہ عناصر کے لیے رضویہ آمجا بن گئی*

*تھانہ رضویہ کے عملے کی چاندی یا پھر لا پرواہی*

*تھانہ رضویہ کی حدود میں گٹکہ مافیاں نے ڈیرے جمع دیے*

*ہر گلی کی دکان میں ملاح کا گٹکہ بیچوں گے تو پی ایس رضویہ کی حدود کی پولیس کا کوئی بھی سپاہی اپکو کچھ نہیں بولے گا کیونکہ ملاح موکل کے عیض تھانہ رضویہ میں بھاری نظرانہ ادا کرتا ہے*

*تھانہ رضویہ کی حدود میں جرائم پیشہ عنا صر ملاح کی موکل سرعام گٹکہ ماوا کا کاروبار عروج پر لاکھوں روپے کا نظرانہ ملاح دیکر تمام تر گٹکہ اور ماوا کے کیبن اور کھوکھوں پر گٹکہ ماوا سپلائی کرنے لگا* زرائع

*تھانہ رضویہ کے علاقے میں جو ملاح کا ماوا گٹکہ نہیں بیچے گا تو اسکوں پولیس میں بند کروادوگا ملاح کی تمام کیبن والوں کو سرعام دھمکیاں*

*زرائع سے معلوم ہوا کے کے تھانہ رضویہ کے علاقے میں گٹکہ ماوا کا کارخانہ گھر کے اندر بنایا گیا ہے جہاں سے رات کو سپلائی دی جاتی ہے تمام کیبنوں کو اور رات دیر سے پھر تمام کیبن والے اپنے دکان اور کیبنوں پر با آسانی مال لے جاتے ہے* زرائع

*تھانہ رضویہ کے لیے ملاح اور اسکی ماوا گٹکہ کی ٹیم کو گرفتا کرنا بن گیا اب ایک چلینج*

*بقول ملاح کے مجھے کوئی گرفتار نہیں کرسکتا گٹکہ ماوا میرا کاروبار ہے جو میں کرتا رہوگا میرا جو بھی مال بیچیگا اسکو کو ئی گرفتار نہیں کرسکتا لاکھوں روپے نظرانہ ہفتہ وار دیتا ہوں* زرائع

19/09/2022

ڈپٹی کمشنر سائوتھ/ چہلم امام حسین علیہ السلام و شہداء کربلا1444ھ - /بارگاہون مساجد اور ان کے اطراف صفائی ستھرائی سیکیورٹی سیوریج کے کاموں کا جائزہ

16-9-2022
بریکنگ نیوز
درخواست برائے ٹکر

*ڈپٹی کمشنر جنوبی تبریز صادق مری کا ضلع جنوبی کے مرکزی امام بارگاہون کارادر بڑا امام بارگاہ اور حسینہ ایرانیہ اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس کی گزرگاہون کا دورہ

ڈپٹی کمشنر جنوبی نے چہلم امام حسین علیہ السلام 1444ھ کی مرکزی جلوس کے گزرگاہون کی صفائی ستھرائی لائٹنگ سیکیورٹی امور اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، ڈی ایم سی کے جاری کاموں کا جائزہ لیا

*ڈپٹی کمشنر جنوبی نے ایم اے جناح روڈ ، کھارا در امام بارگاہ، بڑا امام بارگاہ ،حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ سمیت دیگر امام بارگاہون کا دورہ کیا اور ٹرسٹیز/منتظمین سے بھی ملاقاتیں کی

*منتظمین نے ضلع انتظامیہ جنوبی کی تعاون کو سراہا اور امام بارگاہون اور اطراف کے صفائی ستھرائی کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا

*ڈپٹی کمشنر جنوبی تبریز صادق مری نے کھارا در لیاری گیٹ سمیت متعدد اندرونی علاقوں کا دورہ کیا اور سیوریج، صفائی کے جاری کاموں کا جائزہ لیا


*اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لیاری، اسسٹنٹ کمشنرآرام باغ، اسسٹنٹ کمشنر گارڈن ،اسسٹنٹ کمشنر صدر اور اسسٹنٹ کمشنرز سول لائن سمیت تمام مختیارکار اور طارق مغل چیف انجینئر ڈی ایم سی سائوتھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر اینڈ سیورج بورڈ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ، کے ایم سی، کی ای سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ھمراہ تھے

ڈپٹی کمشنر جنوبی تبریز صادق مری نے موقع پر تمام افسران کو اہکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر تمام انتظامات کے خود نگرانی کریں اور عزاداران امام حسین علیہ السلام کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں

19/09/2022

ڈسٹرکٹ کورنگی

پی ایس عوامی کالونی کی حدود میں موٹرسائیکل چوری کی ناکام واردات،فوٹیج وضاحت نیوز کو موصول

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹرسائیکل سوار چور گھر سے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری کررہے ہیں

موٹرسائیکل کا لاک نہ کھلنے کی صورت میں موٹرسائیکل چوری کی واردات ناکام ہوگئی

واقعہ پی ایس عوامی کالونی کی حدود کورنگی نمبر ساڑھے تین گلستان سوئیٹس والی گلی میں پیش آیا ہے

واضح رہے کہ کورنگی پولیس ٹھیلے و پتھارے والوں سے بھتہ وصولی تک ہی محدود ہے جبکہ ڈکیت و چور سرعام وارداتیں کرتے پھر رہے ہیں

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=625742488948384&id=100045379150123&sfnsn=scwspmoپاکستان تحریک انصاف سینئر  ن...
18/09/2022

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=625742488948384&id=100045379150123&sfnsn=scwspmo

پاکستان تحریک انصاف سینئر نائب صدر سندھ اشرف جبار قریشی کا بیان،

حکومت کی بول نیوز پر عمران خان کی سرگرمیاں دکھانے پر بندش انتہائی احماقانہ فعل ہے، اشرف جبار قریشی

حکومت ملک میں آزادی اظہارِ رائے کو دباکر عجیب روایت قائم کررہی ہے، اشرف جبار قریشی

حکومت اپنی حرکتوں سے عوام کے سامنے ایکسپوز ہورہی ہے، اشرف جبار قریشی

پاکستان میں بسنے والے عوام باشعور ہیں، اشرف جبار قریشی

بول نیوز کا حق و سچ کیلئے ڈٹے رہنا قابل تحسین ہے، اشرف جبار قریشی
From Mohammed Ali Khan assalamu alaikum

پاکستان تحریک انصاف سینئر نائب صدر سندھ اشرف جبار قریشی کا بیان،

حکومت کی بول نیوز پر عمران خان کی سرگرمیاں دکھانے پر بندش انتہائی احماقانہ فعل ہے، اشرف جبار قریشی

حکومت ملک میں آزادی اظہارِ رائے کو دباکر عجیب روایت قائم کررہی ہے، اشرف جبار قریشی

حکومت اپنی حرکتوں سے عوام کے سامنے ایکسپوز ہورہی ہے، اشرف جبار قریشی

پاکستان میں بسنے والے عوام باشعور ہیں، اشرف جبار قریشی

بول نیوز کا حق و سچ کیلئے ڈٹے رہنا قابل تحسین ہے، اشرف جبار قریشی

18/09/2022

کمشنر کراچی کے تعلیمی اداروں ‛ والدین اور طلبہ کیلئے گیارہ SOPs جاری

ایک ماہ تک تعلیمی ادارے اور طلباء پر پابندیاں ہونگی ۔

تفصیلات 👇
https://alert.com.pk/archives/61839

18/09/2022

کراچی پریسں کلب کے ممبر گورننگ باڈی سید اطہر حسین کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن کے اعزاز میں پروقار عشائیہ کی تقریب میں شرکت
کراچی ( ڈی این این نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ ہمارے ملک پاکستان کو موجودہ صورتحال میں تمام جماعتوں کو سیاست سے بالاتر ہوکر سیلاب متاثرین کی دادرسی کرنا ہی اولین ترجیح و وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ انتخابات و سیاسی اتار چڑھاو ہمیشہ ہوتا رہے گا اسوقت ملک آدھے سے زیادہ بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریسں کلب کے ممبر گورننگ باڈی سید اطہر حسین کی جانب سے انکے اعزاز میں دیئے گئے پروقار عشائیہ میں کیا اس موقع پر انکے ہمراہ کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان, مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ علی عظمت. حماد حسن بھی ہمراہ تھے عشائیہ میں کراچی پریسں کلب کے صدر فاضل جمیلی. سیکرٹیری محمد رضوان بھٹی. سابق صدور پریسں کلب محمد امتیاز خان فاران. سراج احمد. معروف تجزیہ نگار مظہر عباس, کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر راؤ عمران اشفاق, سینئر صحافی خالد فرشوری, ڈیموکریٹس فوٹو جرنلسٹ کے رہنما شعیب احمد., جاوید جئے جا, آصف راٹھور, . محمد, لیاقت اللہ, طلحہ آرائیں و دیگر صحافیوں اور کراچی کے ممتاز تاجر عرفان امی والا, فیروز علی کامدی اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مہمانوں کو کراچی پریسں کلب کے صدر اور سیکرٹری کی جانب سے روایتی تحائف اجرک و سندھی ٹوپی پیشں کی گئی اس موقع پر مسلم لیگی رہنماؤں کو کراچی پریسں کلب کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کرایا گیا اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے صدر طارق حسن. جمیل احمد خان. محمد صادق شیخ نے کراچی پریسں کلب کے عہدیداروں بلخصوص سید اطہر حسین کا منعقدہ تقریب کے انعقاد و مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا

12/09/2022

_*ضلع ساؤتھ پولیس*_

_*پریس ریلیز*_
12 ستمبر 2022

*ضلع ساؤتھ پولیس کی مضر صحت گٹکا ماوا اور حقہ شیشہ کے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں، 3 ملزمان گرفتار*

درخشاں پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی میں 2 ملزمان جبکہ کلفٹن پولیس کے ہاتھوں 1 ملزم گرفتار ہوا

کلفٹن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم کی شناخت فہیم جبکہ درخشاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان کی شناخت طلحہ اور راشد کے نام سے ہوئی

ملزم طلحہ اور راشد کو درخشاں کے علاقے میں واقع شیشہ کیفے سے گرفتار کیا گیا جنکے قبضے سے 6 عدد حقہ شیشہ برآمد

دوسری جانب ملزم فہیم کو کراچی کے علاقے کلفٹن سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضہ سے 25 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد

ملزم فہیم اسی نوعیت کے ایک مقدمے میں مفرور تھا اور اسی حوالے سے پولیس کو مطلوب تھا

ملزمان کے خلاف مقدمات درج، سابقہ کریمنل ریکارڈ کی چیکنگ اور مزید تفتیش کی جارہی ہے

*ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی*

12/09/2022

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی آفس کا عملہ شہر بھر میں غیر قانونی طور پر چلنے والے نو سیٹرز اور چھ سیٹرز رکشہ مافیا کا سہولت کار بن گیا۔

جبکہ ٹریفک پولیس کے ضلعی افسران بھی رکشہ مافیا سے ماہانہ ہزاروں روپے نذرانوں کے طور پر وصول کر رہے ہیں ۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی آفس کے راشی افسران کی ایما پر رکشہ مافا شہر کی اہم شاہراہوں سمیت قومی شاہراہوں پر بھی دندتاتے نظر آتے ہیں ۔

جبکہ ضلع ملیر ٹریفک پولیس نے اہم چوراہوں کو رکشہ مافیا کو ٹھیکے پر دے دیا۔
جبکہ گزشتہ دنوں ڈی آئی جی ٹریفک نے ایس او لانڈھی صنعتی ایریا کو غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ کے باعث معطل کیا تھا۔ نوٹس کے باوجود قائد آباد فلائی اوور سمیت منزل پمپ تاحال غیرقانونی رکشوں کے اسٹینڈ قائم ہے۔

ٹریفک پولیس آفس سے منسلک باوثوق ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی آفس میں برسوں سے تعینات ڈی ایس پی سعید آرائیں ، اور ڈی آئی جی حیدرآباد کا پی ایس او سمیت سیاسی جماعت کا اہم رہنما کراچی بھر میں غیر قانونی نو سیٹرز اور چھ سیٹرز رکشہ مافیا کے ناصرف سہولت کار بن چکے ہیں بلکے لاکھوں روپے ماہانہ رشوت کے عوض بٹور رہے ہیں ۔
سروے کے دوران دیکھا گیا کہ قائد آباد ، شاہ لطیف اور ذوالفقار آباد اور اسٹیل ٹاؤن ٹریفک پولیس نے رشوت کے عیوض رکشہ مافیا کو کھولی چھوٹ فراہم کررکھی ہے

نیشنل ہائی وے پر کمسن رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں ۔

کراچی ( رپورٹ : اشتیاق شاہ ) ضلع ملیر ٹریفک پولیس نے مین قائد آباد چوک سمیت اہم چوراہوں کو رکشہ مافیا کو ماہانہ لاکھوں روپے رشوت کے عوض ٹھیکے پر دے رکھا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی آئی جی ٹریفک نے ایسٹ زون کے دو اضلاع ملیر اور کورنگی کا اچانک دورہ کیا ، اس دوران لانڈھی صنعتی ایریا ٹریفک سیکشن کی حدود لانڈھی داود چورنگی 8 ہزار روڈ لانڈھی کی اہم شاہراہ کے کنارے پر ٹریفک پولیس کی ایما سے غیر قانونی انٹر سٹی بسوں کے اڈوں قائم ہونے پر سیکشن افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس او کو معطل کیا تھا ۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے نوٹس کے باوجود مقامی ٹریفک سیکشن نے غیر قانونی رکشہ اسٹیڈ داود چورنگی کے چاروں اطراف قائم کر رکھے ہیں ، جبکہ اسی طرح میںن قائد آباد فلائی اوور کے نیچے اور اطراف سمیت منزل پر تاحال نو سیٹرز و چھ سیٹرز رکشوں کے غیر قانونی اسٹینڈ قائم ہے۔ جن کی وجہ سے صبح و شام اہم چوراہے پر ٹریفک جام معمول بن چکا ہے ۔ سروے کے دوران دیکھا گیا کہ ضلع ملیر میں چنگچی رکشہ مافیا بے لگام ہوچکی ہے ، کمسن بچے چنگچی رکشوں پر مسافروں کے ہمراہ ریس لگاتے دیکھائی دیتے ہیں ، جبکہ 90 فیصد نو سیٹرز اور چھ سیٹرز رکشے بغیر رجسٹریشن کے ملیر کی سڑکوں کو دھندلاتے نظر آتے ہیں ۔جبکہ آئے روز ناتجربہ کار کمسن لڑکوں کی ڈرائیورز و غفلت کی وجہ سے رکشوں کے ایکسیڈینٹ معمول بن چکے ہیں ، مقامہ افراد کا کہنا ہے کہ اکثر ڈرائیورز تو نشے میں دھت دکھائی دیتے ہیں ۔ ٹریفک پولیس اور متعلقہ پولیس کی آشیر باد سے لالہ آباد ، اسپتال چورنگی ، شیر پاو، ،منزل پمپ سمیت مین قائدآباد چوک پر غیر قانونی نو سیٹرز و چھ سیٹرز رکشوں کی بھر مار ہے ۔ ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز کے منشیوں سے ماہانہ لاکھوں روپے بھتے کے عیوض وصول کرتے ہیں۔ تاہم۔ سروے کے دوران بعض ٹریفک اہلکاروں سے غیر قانونی رکشوں کے اسٹینڈ اور کم عمر ڈرائیوروں کے حوالے سے بات چیت کی تو ٹریفک پولیس اہلکاروں اپنا نام شائع نہیں کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم کسی نو سیٹرز یا چھ سیٹرز چھ والے کے خلاف قانون کارروائی کرتے ہیں تو فوری طور پر ایس ایس پی ٹریفک آفس سے کال آجاتی ہے اور ہمیں چالان اور قانون کارروائی سے روک دیا جاتا ہے ، ٹریفک پولیس اہلکاروں کا مزید کہنا تھا کہ سیکشن افسر کے سامنے ہم بے بس ہو چکے ہیں ۔دوسری جانب دستیاب معلومات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی آفس میں تعینات ڈی ایس پی سعید آرائیں اور ڈی آئی جی حیدرآباد کا پی ایس او سمیت سیاسی جماعت کا اہم رہنما ضلع ملیر سمیت شہر بھر میں غیر قانونی طور پر چلنے والے نو سیٹرز اور چھ سیٹرز رکشہ مافیا کی پشت پناہی حاصل *ہے* ۔

11/09/2022

2 gun shot 1 halak 1 zakhmi
Police muqable main
Location. North Karachi sector 11 a near oxford school
Name.noman (zakhmi)
S. O.nawab
Age.28/30
Name.shoaib
S o.unkown
Age.28/30
Ps.sir syed

10/09/2022

سٹی کورٹ/شرقی

کراچی کی مقامی عدالت میں سینئر صحافی کے خلاف جھوٹہ مقدمہ دائر کرنے کا معاملہ

عدالت نے میٹرو ون نیوز کراچی کے کورٹ رپورٹر جی ایم گوپانگ کی درخواست ضمانت منظور کرلی.

میرا موکل زمہ دار شہری سینئر صحافی اور کورٹ رپورٹر ہے. وکیل درخواست گزار راجہ انصاری

کے آئی اے تھانے کی پولیس نے تقریباً ایک ماہ قبل کی من گھڑت کہانی پر ایف آئی آر درج کی. وکیل راجہ انصاری

دس اگست کو کورنگی سمیت کراچی کے زیادہ تر ایریاز میں طوفانی بارشیں ہو رہی تھی. وکیل

دس اگست 2022 کو کے آئی اے تھانے کی حدود میں اس قسم کا واقعہ کہیں بھی رپورٹ نہیں کیا گیا. وکیل

پولیس صحافی پر مقدمہ درج کرکے اسے حراساں کرنا چاہتی ہے وکیل

ایف آئی آر درج نہ کرنے پر شہری عدالتوں میں پولیس کے خلاف شکایت لے کر آتے ہیں. وکیل راجہ انصاری

تو دوسری طرف پولیس اپنی من مانی کرتے ہوئے زمہ دار شہریوں پر ایک ماہ بعد مقدمہ درج کراتے نہیں گھبراتی. وکیل درخواست گزار

عدالت کا آئندہ سماعت کو آئی او تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے رپورٹ طلب ..

عدالت نے سماعت 12 ستمبر تک ملتوی........
سینئر صحافی کورٹ رپورٹر میٹرو ون نیوز و میمبر کے یو جے جی ایم گوپانگ کے خلاف بغیر انویسٹیگیشن کے سات ستمبر کو مقدمے کا اندراج کیا گیا تھا. وکیل

ایف آئی آر میں دس آگست یعنی ایک ماہ قبل کا واقعہ درج کرکے صحافی کو غیرقانونی طریقے سےگرفتار کرنے کی کوشش کی گئی....
واضع رہے کہ مدعی مقدمہ پیشہ ور کمپلینر اور جعلی مقدمہ ساز خاتون ہے.

مدعی شبانہ کوثر اور اس کا شوہر فیک کمپلینر اور مقدمات کا اندراج کرکے شہریوں سے رقم بٹورنے میں مہارت رکھتی ہے

اس دھندے میں متعلقہ تھانے کے کرپٹ پولیس اہلکاروں کو ملا لیا جاتا ہے.

موصوفہ کے آئی اے تھانے میں ابتک درجنوں افراد کو جھوٹی کمپلینز پر بلا کر حراساں کراچکی ہے.

آئی جی سندھ غلام نبي ميمڻ، ایڈیشنل آئی جی جاويد عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ایسٹ مقدس کاظمی،
جھوٹی ایف آئی آر کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن کو زمہ داران کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ہے....

10/09/2022

انتقال پرملال۔۔
انتہائی دکھ کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ سابقہ ایم پی اے *عظیم فاروقی بھائی* اب ہم میں نہیں رہے رضاۓ الہی سے آج ان کا انتقال ہوگیا ہے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر مسجدفاروق اعظم بلاک ۱۳ فیڈرل بی ایریا میں ادا کی جاۓ گی تمام احباب سے شرکت کی درخواست ہے۔
رابطہ کیلئے
03362648636
03002502160

10/09/2022

سنگر چورنگی نزد درالعلوم ڈکیتی کی کوشش سندھ پولیس کے جانباز پولیس کانسٹيبل نے نا صرف ناکام بنادی۔ ۔ بلکہ بہادری اور بہترین کاردگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ ایک ڈکیت کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا بلکہ باٸیک بھی اپنی تحویل میں لے لی۔ ۔ جبکہ ایک اور مجرم موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ ۔ ۔
مورخہ 05-09-2022 شب 8 بجے تھانہ سول لاٸن کے جانباز پولیس کانسٹيبل نے ڈیوٹی پر جاتے ہوۓ سنگر چورنگی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں باٸیک پر موجود 2 ملزمان کو ڈکیتی کی وردات کرتے ہوۓ دوسری سڑک سے دیکھا۔ ۔
عوام کا خیال کرتے ہوۓ فاٸر نہیں کیا اور بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ تنہا یوٹرن لے کر پیچھے سے آ کر ملزمان پر دھاوا بول کر نہ صرف کار میں سوار فیملی کو اپنی جمع پونچی لٹنے سے بچایا۔ ۔ بلکہ ایک مجرم کو موقع وردات سے گرفتار کیا اور اس سے اسلحہ برآمد کیا اور دوسرا مجرم باٸیک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ۔ ۔
جبکہ بار بار 15 پر کال کرنے کے باوجود تھانہ شرافی کی پولیس موقع وردات پر 1 سے ڈیڑہ گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی۔ ۔
اس موقع پر عوام کافی جزباتی اور مجرم کو آگ لگانے کا بار بار مطالبہ کررہی تھی اور زردوکوب کررہی تھی۔ ۔
اس موقع پر بھی پولیس کانسٹيبل اور کچھ شہری عوام سے قانون ہاتھ میں نہ لینے کی اپیل کررہے تھے۔ ۔ پولیس کے اعلی افسران بالا اور سندھ گورنمنٹ سے بھرپور اپیل کرتے ہیں کہ تھانہ سول لاٸن کے پولیس کانسٹيبل کو اس بہادری اور جرات پر نہ صرف اعزازی سرٹیفیکٹ بلکہ نقد انعامات سے بھی نوازا جاۓ۔ ۔ اور پولیس کی 15 کی سروس بہتر کی جاۓ تاکہ عوام قانون اپنے ہاتھ میں نہ لے۔ ۔ موقع پر موجود شہریوں نے پولیس کانسٹيبل کی بہادری اور جرات کی تعریف کی جو قابل ستاٸش عمل ہے۔ ۔
یاد رہے کہ یہ جگہ تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود ہے جہاں پر آۓ روز ورداتیں روز کا معمول تھی۔ ۔ اور تھانہ سول لاٸن ڈیوٹی پر جاتے ہوۓ پولیس کانسٹيبل نے اکیلے جرات اور بہادری اور اپنی تمام تر صلاحيتوں کو بروکار لاتے ہوۓ عوام کی تکلیف کا خاتمہ کیا۔ ۔

10/09/2022

ڈسٹرکٹ سٹی

ایس ایس پی سٹی کے احکامات کے مطابق پی ایس کلری پولیس کی منشیات فروشوں و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف لگاتار کارروائیاں جاری،دو ملزمان گرفتار

پولیس نے جمعہ بلوچ روڈ لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے

گرفتار ملزمان کی شناخت اسحاق ولد نورحسن اور محمد عزیر ولد اسحاق کے نام سے ہوئی ہے

بدنام زمانہ گرفتار ملزمان پی ایس کلری ودیگر علاقوں میں منشیات فروشی کرتے تھے

گرفتار ملزمان سے پولیس نے 540گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ہے

گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس نے ابتدائی کارروائی عمل لاتے ہوئے اینٹی نارکوٹیکس ایکٹ کح تحت مقدمہ درج کرلیا ہے

مزید تفتیش کے لیے گرفتار ملزمان کو تھانہ ہذا کے ایس آئی او صاحب کے حوالے کردیا ہے مزید جیسی صورتحال ہوگی ویسے ہی کارروائی عمل میں لائی جائے گی:ایس ایچ او راو شبیر

*پی ایس کلری،ڈسٹرکٹ سٹی پولیس،کراچی*

02/09/2022

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیاء کی کوالٹی سب سے اعلی اور قیمتیں سب سے کم ہے ۔ ترجمان
ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بہتری کیلئے اور برانڈڈ اشیاء کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کچھ برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، تاہم یہ اضافہ برانڈڈ کمپنیوں کی طرف سے ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز کو سامان سپلائی کرنے والے مختلف نیشنل اور ملٹی نیشنل برانڈڈ کمپنیوں نے مختلف برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ان اشیاء کی قیمتیں پچھلے سات ماہ سے مستحکم رکھی گئی تھی۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن خود مینوفیکچرنگ یا پروڈکشن نہیں کرتا بلکہ ملک کی مایہ ناز اور سرٹیفائیڈ برانڈڈ کمپنیوں سے خریداری کرتا ہے۔
جب خام مال کی قیمتوں میں اضافہ، پروڈکشن چارجز میں اضافہ اور ٹرانسپورٹیش چارجز میں اضافہ ہوتا ہے تو پروڈکٹ کاسٹ بھی بڑھتی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں پر نظر ثانی کرنی پڑتی ہے ۔
تاکہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں بہتری آئے اور ان پروڈکٹس کی دستیابی ممکن ہو۔اس کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر عزم ہے کہ عوام الناس کو بنیادی اور برانڈڈ اشیاء اوپن مارکیٹ سے کم نرخوں پر مہیا کرتا رہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر ان اشیاء کی نئی قیمتیں پرنٹڈ ریٹیل مارکیٹ پرائس سے کم ہے۔یاد رہے ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی 300روپے فی کلوگرام، چینی 70 روپے فی کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 800روپے پر وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ دالوں اور چاول پر بھی سبسڈی دی جارہی ہے ۔اسکے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب سینکڑوں دیگر برانڈڈ اشیاء بھی عام مارکیٹ سے بارعایت فراہم کی جا رہی ہیں۔

https://youtu.be/hzwGcZoxwhIآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی...
02/09/2022

https://youtu.be/hzwGcZoxwhI

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ون آن ون ملاقات میں دونوں عسکری رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں دفاع، سیکیورٹی اور عسکری سطح پر باہمی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف اور امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک امریکا فوجی تربیتی تبادلہ پروگرام بھی زیر بحث آیا۔

کمانڈر سینٹ کام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا، جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے آرمی میوزیم کا بھی دورہ کیا

02/09/2022

اینٹی نارکوٹکس پولیس کورنگی زمان ٹاون
کے وحشی افسران اور ان کے پرائیویٹ غنڈے

آفیسر نواب عالم
محمد الیاس
پرائیویٹ آدمی عبدالروف
اور دو نا معلوم آدمی

نواب عالم اندھیرے میں لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کر رہے تھے جس پر اہل علاقہ کے لوگوں نے ان سے پوچھا آپ کون ہیں تو سر غصے میں آگئے

اور اپنے اور ساتھی بلوا کر گن پوائنٹ پر حمید حسین کو اٹھا کر اپنے تھانے کی گلی کورنگی زمان ٹائون میں لے گئے اور انتہائی تشدد کرتے رہے

اور گلی کی نکلر میں زخمی حالت میں پھینک کر دھمکیاں دیتے ہوئے موبائل اور پیسے لے گئے اور ان سے کہا اب نظر آئے تو چرس اور ہیروئن کے کیس میں ڈال دیں گے ساری زندگی جیل میں رہو گے

ارباب اختیار سے ان وحشی درندے افسران کے خلاف کاروائی کی اپیل ان جیسے لوگوں کی وجہ سے معزز ڈیپارٹ اور ادارے کا نام بدنام ہوتا ہے

میری اینٹی نارکوٹکس فورس کے اعلا افسران سےگزارش ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے

01/09/2022

*ارباب چانڈیو صاحب میں آپ کی کوششوں کو سراہتا ھوں لیکن ۔۔۔۔۔!!*
ارباب چانڈیو صاحب اےآروائی نیوز کی بندش کے خلاف شروع دن سے متحرک ھیں۔ دعا ھے کہ اللہ آپ کو کامیاب کرے اور جلد اےآروائی کی نشریات کو بحال کرے کیونکہ اس چینلز سے وابستہ ہزاروں ملازمین اب بھی معاشی طور پر منسلک ہیں لیکن یہ مت بھولئیے گا کہ جب ڈاؤن سائزنگ میں یہی اےآروائی نیوز اور نیٹ ورک نے اپنے مخلصین سچے ایماندار پائینرز ملازمین کو بناء کسی قصور کے ان کا معاشی قتل کیا اس وقت آپ اور آپ جیسے لیڈروں کا متحرک ھونا کہاں چلا گیا تھا۔ کاش آپ اور آپ جیسے لیڈران ان کیلئے بھی اسی قدر جدوجہد کرتے۔ کاش آپ اور دیگر اےآروائی سے وابستہ صحافی لیڈران متاثرین کی واپسی کیلئے اب بھی بات کرتے۔ کاش آپ اور آپ جیسے لیڈر ان متاثرین کیلئے عدالت میں پیٹیشن دائر کرتے۔ کاش آپ اور آپ جیسے لیڈر ان کیلئے پمیرا کو لکھتے۔ یہ ہر اس صحافی لیڈر کیلئے بھی کہتا ھوں کہ میڈیا مالکاں کے حقوق اور توجہگی حاصل کرنے کیلئے نہ رات کی نیند نہ دن کا سکون کا احساس رھا سب مالکان کی خوشنودگی کیلئے قربان کرتے ہیں۔ یاد رکھئے میڈیا مالکان بڑی دولت کے مالک ہیں ان کے چولہے نہیں بجھیں گے لیکن ایک کم تنخواہ دار متاثر صحافی سے پوچھیں کہ وہ ایک خاندان کا کفیل ھوتا ھے خاندان متاثر ھوتا ھے انھوں نے تو اپنی نفسانی خواہشات پر کئی سو خاندان متاثر کیئے ہیں آپ سمیت ہر ایک کو مرنے کے بعد اللہ کو جواب دینا ھے ان میں اداروں کے سب سہولتکار شامل ہیں جو مالکان کو ظالمانہ عمل کو روکنے کیلئے کردار ادا نہیں کرتا اور خود غرضی چاپلوسی ذاتی مراعات میں ظلم پر تھپکی دیتا ھے۔ وہ بھی مجرم ہیں جو صحافتی عہدے کے منصب پر ھوتے ہیں اور صحافیوں پر ظلم ھونے پر قانونی چارہ گوئی سے بچتے ھوئے صرف نعروں جلسوں تک محدود رہتے ہیں یہ سب منافقین کی نشانیاں ہیں یاد رکھیں لیڈر بننا کوئی آسان کام نہیں کیونکہ سربراہ اگر منصف ھو تو اللہ بھی اسی قدر انعامات سے نوازتا ھے اور اگر غیر منصف ھو تو اس کیلئے صرف دنیا میں نواز دیگا فیصلہ آپ جیسے لیڈروں پر ھے کہ آپ سب مالکان کے اشاروں پر ناچتے رہیں گے یا اللہ کے احکامات کی پیروی کرتے ھوئے حق و سچ اور انصاف کیساتھ کھڑے ھونگے۔ *جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی*

01/09/2022

سندھ بھر میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے سماجی کارکن چھیپا صاحب سب سے پہلے امدادی سامان سے بھرے ٹرکوں کے قافلے کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے اور متاثرین کو اپنے ہاتھوں سے امدادی اشیا اور رقوم تقسیم کیں۔سیلاب متاثرین نے سب سے پہلے مدد کو پہنچنے پر چھیپا صاحب اور اُن کے رضاکاروں کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کااظہارکیا ۔ چھیپا صاحب کی خصوصی ہدایت پرچھیپا فاؤنڈیشن کے ریسیکورضا کار سیلابی ریلوں کی پروا کیے بغیر ہررکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے ملک بھر میں سیلاب زدگان میں خشک راشن،پینے کا صاف پانی اور دیگر امدادی اشیاء تقسیم کرنے اور امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہیں۔چھیپا ذرائع۔

01/09/2022

*( رپوٹ / ناظم انصاری )*

*پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی۔۔۔*
*یا*
*غیر قانونی کُھلا پٹرول فروخت کرنے والوں کی سرپرستی اور تحفظ کرنا۔۔۔ ؟؟؟؟؟*

*نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں غیر قانونی پیٹرول کی مُبینہ فروخت جاری ۔۔۔ زرائع*

*نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانہ پٹرول مافیا کے لیے محفوظ آماجگاہ بن گیا نشاندہی کے باوجود جگہ جگہ غیر قانونی کُھلے پٹرول کی بوتلوں میں فروخت ۔۔۔۔۔ زرائع*

*نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں کُھلے پیٹرول کا کاروبار عروج پر علاقہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے کان اور آنکھیں بند ۔۔۔۔زرائع*

*نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن کی حدود میں پٹرول مافیا آزادی سے غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے میں مصروف عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ۔۔۔ زرائع*

*نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود اللہ والی، سندھی ہوٹل، بشیر چوک، پر غیر قانونی پیٹرول کی فروخت کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ کھلا پیٹرول بھگ سے اڑنے والا خطرناک مادہ ہے جو ہوا میں تیزی سے پھیلتا ہے جس کی وجہ سے ہر وقت آگ لگنے کا اندیشہ رہتا ہے۔۔۔۔زرائع*

*ُکھلے پیٹرول سے عوام کو جانی و مالی نقصان پہنچ سکتا ہے اور بے احتیاطی سے پیٹرول فروخت کرنے کا یہ عمل قابل جرم ہےجس پر مکمل پابندی ہے۔۔۔۔ زرائع*

*سیاسی و سماجی حلقوں اور نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں میں رہنے والی رہائشی عوام کی کُھلے عام بوتلوں میں پیٹرول فروخت کرنے کے عمل کو روکنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی پیٹرول کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا پُرزور مطالبہ بھی سامنے آرہا ہے۔۔۔زرائع*

*نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی مُجرمانہ غفلت و چشم پوشی کے باعث کُھلے پیٹرول کی فروخت سے کسی بھی وقت کوئی سانحہ رُونُما ہو سکتا ہے جس سے انسانی جانوں کے ضیاع کا اندیشہ ہے علاقہ پولیس فوری کاروائی کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔۔۔*

01/09/2022

مورخہ 29/08/2022

لیاری سے منشيات کا خاتمہ:

شاہ بیک لین A،B،C،D بلاک مقام پذير پڑھے لکھے لوگوں کا رہنما پیپلز پارٹی جناب نبیل گبول سے اُنکہ مرکزی آفس جرائم پیشہ عناصر اور خاص کر منشيات جو نوجوان نسل کی نسل کشی کر رہا اُسی موضوع پہ ملاقات۔
نبیل گبول کا اُسی وقت پولیس کہ بالا افسران سے ٹیلیفونگ رابطہ اور انہیں طلب اس موقع پہ ایس ایچ او بغدادی جناب غفار شاہ اور دیگر افسران کی شرکت۔
نبیل گبول کا سخت الفاط میں مذمت کہ انہیں ختن ہی برداشت نہیں کیا جاۓ گا جو لیاری کہ امن اور نوجوان نسل کی نسل کشی کرے
نبیل گبول کا پولیس افسران کو ایک ہفتے میں جرائم پیشہ عناصر اور منشيات فروشوں کو صفاۓ ہستی سے ختم کرنا کا وارننگ۔
کثیر تعداد عوام نبیل گبول کہ حق میں نعرے بازی اور خیرمقدم۔۔۔۔

نبیل گبول اور لیاری لازم و ملزوم

29/08/2022

سرجانی ٹائون ، بوڑھی عورت کو گھر اور نقدی سے محروم کردیا
سائرہ بی بی گوٹھ میں قبضہ مافیا دوبارہ سرگرم، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے جان چھڑائی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹائون کی حدود سائرہ بی بی گوٹھ میں دن دیہاڑے ضعیف خاتون زینب بی بی کو اسی کے گھر سے قبضہ مافیا نے اسلحہ کے زور پر بے دخل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون سائرہ بی بی گوٹھ کی رہائشی زینب بی بی اپنے جواں سال پاگل بیٹے کے ساتھ 6 سال سے رہائش پذیر ہے۔ گھر سے سودا لینے کیلئے نکلی کہ پیچھے سے اسلحہ بردار لینڈ گریبرز نے گھر میںگھس کر پاگل بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مار پیٹ کے بعد گھر سے نکال کر قبضہ کرلیا۔ ضعیف خاتون سودا لیکر جب گھر لوٹی تو اسلحہ بردار لینڈ گریبرز نے گھر میں داخل نہیں ہونے دیا۔ زینب بی بی لینڈ مافیا کے سامنے ہاتھ جوڑ کر گڑ گڑائی اللہ اور رسول کا واسطہ دیا گھر سے نکل جائو ۔ لیکن لینڈ مافیا کو رحم نہ آیا۔ زینب بی بی نے سرجانی تھانہ سے رابطہ کیا تو پولیس ٹال مٹول سے کام لیتی رہی۔ اسی اثناء میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر پولیس کو کارروائی کرنے کیلئے زور دیا تو پولیس نے رات گئے ایف آئی آر درج کرلی۔ ہفت روزہ ''زنجانی نیوز'' نے جب ضعیف خاتون سے رابطہ کیا تو انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں پچھلے 6 سال سے سائرہ بی بی گوٹھ میں اپنے پاگل بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر ہوں یہ پلاٹ میں نے خریدا تھا۔ گزشتہ روز اپنے پاگل بیٹے کو سوتے ہوئے چھوڑ کر گھر سے سودا لینے کیلئے گئی۔ میرے جانے کے بعد قبضہ گروپ اسلحے کے زور پر میرے گھر میں داخل ہوا اور بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ گھر میں ابھی تک سامان اور نقدی موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ پولیس اگر بروقت کارروائی کرتی تو قبضہ چھڑالیا جاتا۔ آئی جی سندھ، ڈی آئی جی، وزیراعلیٰ سندھ، وزیر بلدیات اور چیف جسٹس سے اپیل کرتی ہوں کہ میرا گھر مجھے دلایا جائے اور ظالم قبضہ مافیا کو سرجانی ٹائون سے قلع قمع کیا جائے۔ ورنہ میں اپنے گھر کے سامنے پیٹرول ڈال کر خود کو اور اپنے جواں سال پاگل بیٹے کو آگ لگاکر خودکشی کرلوں گی جس کی ذمہ داری اعلیٰ حکام پر عائد ہوگی۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times North Nazimabad Town Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share