Removeee

Removeee The purpose of this channel is solely to entertain you, where you can have infotainment at the same

رضوان بھائی تو بڑۓ فیصلے کب کیئے جائیں گے؟
06/12/2022

رضوان بھائی تو بڑۓ فیصلے کب کیئے جائیں گے؟

وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمت میں نہایت ادب کے ساتھ---------------------------------------------------------------اﷲ تعالی جب ...
06/12/2022

وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمت میں نہایت ادب کے ساتھ
---------------------------------------------------------------
اﷲ تعالی جب کسی کو عہدہ جلیلہ پر فائز کرتا ہے تو ساری رعایا اس کی اولاد کی طرح ہو جاتی ہے ۔ چند ایک سے محبت اور شفقت کا اظہار اور باقی لوگوں کی جانب سے آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں۔ اخبارات میں یہ خبر پڑھنے کو ملی کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے اسٹیج اداکارطارق ٹیڈی مرحوم کے بیٹے جنید طارق کو 30لاکھ روپے کا چیک دیا اور فوری طور پر چیف منسٹر آفس میں سرکاری ملازمت پر فائز بھی کردیا ۔بیشک یہ اچھی روایت ہے۔ لیکن اس معاشرے میں طارق ٹیڈی مرحوم سے کہیں زیادہ قومی سطح پر خدمات رکھنے والے لوگ بھی موجود ہیں ۔ ان میں وہ صحافی بھی ہیں جو پیٹ پر پتھر باندھ کر صبح گھر سے نکلتے ہیں اور رات گئے تک سڑکوں پر خبروں کی تلاش میں پھرتے ہیں۔سردی گرمی ، بارش اور طوفانوں میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سرگرداں نظر آتے ہیں ۔لیکن کتنے ہی لوگ اختر حیات ، سعید بخاری اور ریاض بٹالوی کی طرح بے یارومدد گار موت کی وادی میں جا سوئے لیکن کسی حکمران کے کانوں میں جوں تک نہ رینگی ۔ شاعر اور ادیب معاشرے کی زبان بنتے ہیں لیکن ہمارے وطن میں شاعر کا جنازہ اٹھا ہو یا کسی ادیب کا ۔ دو آنسو بھی بہانے کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی ۔ 5مارچ 2021ء کی صبح اچھرہ فلائی اوور پر دیال سنگھ کالج کے پروفیسر آفتاب احمد اپنے گھر چونگی امرسدھو سے دیال سنگھ کالج پڑھانے جارہے تھے ۔اچانک پتنگ کی ڈور تلوار بن کے ان کی گردن پر ایسی پھر ی کہ منٹوں سکینڈوں میں وہ خون میں لت پت ہوکر زمین پر گرے اور تڑپنے لگے اور چند لمحوں میں ہی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔ یہاں یہ عرض کرتا چلوں کہ پروفیسر آفتاب امریکہ سے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کرکے آئے تھے جہاں ان کی پوسٹنگ گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور ہو گئی۔ لاہور میں ان کا آنا ناگہانی موت کا سبب بن گیا۔ پروفیسر ناصر بشیر جو ممتاز شاعر اور ادیب ہیں اور دیال سنگھ کالج میں پڑھاتے بھی ہیں انہوں اس وقت کے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو مخاطب کرکے ایک کالم لکھا کہ پولیس کے ایک کانسٹیبل کے مرنے پر اس کے لواحقین کو 30لاکھ روپے کا چیک دیا جاتا ہے ۔ کیمسٹر ی میں پی ایچ ڈی کرنے والے پروفیسرکو ایک کانسٹیبل ہی سمجھ کر اس کے لواحقین کو 30لاکھ کا چیک دیا جائے لیکن کسی نے پروانہیں کی۔ اور آج اس پروفیسرکو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال نو مہینے ہوچکے ہیں۔کیا اس کے لواحقین 30لاکھ روپے کے مستحق نہیں تھے؟۔ نہایت ادب سے گزارش ہے کہ اگر ایک سٹیج اداکار کے مرنے پر 30لاکھ دیئے جاسکتے ہیں اور لانگ مارچ میں حصہ لینے والے نوجوان معظم کے لواحقین کو 50لاکھ مل سکتے ہیں تو ادیب ، شاعر،صحافی اور اساتذہ کرام کی خدمات کو کیوں فراموش کیا جارہا ہے ۔ اسمبلی کب ٹوٹتی ہے اور کب حکومت ختم ہوتی ہے اس کے بارے میں وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔اگر آپ کے دل میں اس معاشرے کی زبان بننے والوں کے بارے میں تھوڑی سی بھی ہمدردی ہے تو جس طرح آپ نے فنکاروں کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے ہیں اوران کا ماھانہ وظیفہ 25ہزار کردیا ہے۔اسی طرح ادیبوں، شاعروں، صحافیوں اور کالم نگاروں( بطور خاص جو فری لانسر اخبارات میں کالم لکھتے ہیں )انکو بھی پچیس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے۔مزید برآں حکومت کی جانب سے ادیبوں، شاعروں، صحافیوں اور کالم نگاروں کی انشورنس کرائی جائے۔ایک ایسا صحت کارڈبھی ان کے لیے خصوصی طور پر جاری کیا جائے جس پر ادیب، شاعر ، صحافی اور فری لانسرکالم نگار اپنی ضرورت کی ادویات مفت حاصل کر سکیں اور سپشلسٹ ڈاکٹروں سے مفت علاج بھی کروا سکیں ۔اگر ہسپتال میں ایڈمیشن کی ضرورت پیش آئے تو وہاں کے اخراجات بھی حکومت پنجاب ادا کرے۔انتقال کی صورت میں طارق ٹیڈی کی طرح ان کے لواحقین کو 30لاکھ روپے کا چیک دیا جائے اور ان کی اولاد میں سے کسی ایک کو سرکاری نوکری بھی دی جائے ۔جس طرح 1122 اور فوڈ سیفٹی نمبر 1223متعارف کروایا ہے اسی طرح شاعر، ادیبوں،صحافیوں اور کالم نگاروں کے اندراج کے لیے بھی کوئی ایک نمبر مختص کردیں جس پر نام ۔ولدیت۔ شناختی کارڈ نمبر ۔گھر کا ایڈریس ۔اخبار کا نام (جس میں کالم لکھے جارہے ہیں اور بطور صحافی جہاں ملازم ہیں )بھی شامل ہو۔سچ او ر جھوٹ کی تصدیق اس ٹرسٹ کی ذمہ داری ہو ۔جس کے ذمے حکومتی سطح پر معاملات کا انتظام و انصرام ہو۔چوہدری پرویز الہی صاحب اس لمحے وقت کی لگامیں آپ کے ہاتھ میں ہیں۔ معاشرے کی زبان بننے والے ادیبوں، شاعروں، صحافیوں اور کالم نگاروں کے لیے معاشی آسانیاں پیدا کریں تاکہ ان معاشی انحطاط کا شکار لوگوں کے دلوں پر آپ کی محبت کی مہر لگ سکے۔

پاکستانی کی سیاست اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا 😊
28/11/2022

پاکستانی کی سیاست
اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا 😊

26/11/2022

Eventually last card is played by the Wise and productive decision from the political king of the Ira IK

صدر مملکت نے نئے آرمی چیف کی عمری پر دستخط کردیے سید عاصم منیر شاہ آرمی چیف مبارک ھو
24/11/2022

صدر مملکت نے نئے آرمی چیف کی عمری پر دستخط کردیے
سید عاصم منیر شاہ آرمی چیف مبارک ھو

21/11/2022

*بریکنگ نیوز*

‏میاں نواز شریف اس میٹنگ میں شامل تھے جہاں ارشد شریف شہید کے قتل اور عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی ہوئی

*ن لیگی ترجمان لندن*

20/11/2022

جھوٹوں نے جھوٹوں سے کہا ہے سچ بولو
سرکاری اعلان ہوا ہے کہ سچ بولو
یاد رہے اسکو لندن کی 20 سال کی بدلتی وفا سے نہ جوڑا جائے یہ ایک غیر سیاسی پوسٹ ہے
ازقلم سید علی موسوی
😎😎😎🙏🏻😬🤐

20/11/2022

Agar aap ki umr 35 saal ya us sy ziada hay tou raat 10 bajy intehai mufeed maalumaat py mabni video aap sy share ki jaye gi aur aap agar us mein d gayi hidayaat par amal pera hon gay tou hamary liye sadqa e jariya qarar paye ga aur video py ki gayi mehnat ka samar aur ajr hamen mosool ho jaye ga 🥰🥰

20/11/2022

Take Risks And Conquer Your Fears.

Great and wise initiative by PTI towards the patriotism and Adoration of our ARMY.
11/11/2022

Great and wise initiative by PTI towards the patriotism and Adoration of our ARMY.

سردیاں آرہی ہیں اور اس موسم میں جانور سر چھپانے کی جگہ تلاش کرتے کہیں بھی چھپ جاتے ہیں۔ گاڑی چلانے سے پہلے تھوڑی دیر تک ...
10/11/2022

سردیاں آرہی ہیں اور اس موسم میں جانور سر چھپانے کی جگہ تلاش کرتے کہیں بھی چھپ جاتے ہیں۔
گاڑی چلانے سے پہلے تھوڑی دیر تک گاڑی پر ہاتھ ماریں تاکہ پہیے میں چھپے جانور حفاظت سے باہر آجائیں...

مبارک ہو صبح سویرے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی..⁦🇳🇱 ❣️🇵🇰نیدرلینڈز ٹیم ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے بعد 7 ٹی ٹوئینٹی میچز کھیلنے پا...
10/11/2022

مبارک ہو صبح سویرے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی..⁦🇳🇱 ❣️🇵🇰
نیدرلینڈز ٹیم ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے بعد 7 ٹی ٹوئینٹی میچز کھیلنے پاکستان آئے گی..💥🏏💢

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل 13تاریخ کو کھیلا جائے گاکہانی کچھ 1992 ولڈکپ جیسا ہیں😍انشاءاللّہ جیت پاکستان کا ہوگا...
10/11/2022

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل 13تاریخ کو کھیلا جائے گا
کہانی کچھ 1992 ولڈکپ جیسا ہیں😍
انشاءاللّہ جیت پاکستان کا ہوگا 🤞🔥



10/11/2022

طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے
عکس پر نہ اِتراؤ، آئینہ ہمارا ہے

آپ کی غلامی کا، بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گے
آبرو سے مرنے کا، فیصلہ ہمارا ہے

عمر بھر تو کوئی بھی، جنگ لڑ نہیں سکتا
تم بھی ٹوٹ جاؤ گے، تجربہ ہمارا ہے

اپنی رہنمائی پر، اب غرور مت کرنا
آپ سے بہت آگے، نقشِ پا ہمارا ہے

غیرتِ جہاد اپنی، زخم کھا کے جاگے گی
پہلا وار تم کر لو، دوسرا ہمارا ہے

Thank you SHAHEENS for the perfect   gift 🇵🇰🇵🇰🇵🇰Melbourne, here we come!
09/11/2022

Thank you SHAHEENS for the perfect gift 🇵🇰🇵🇰🇵🇰

Melbourne, here we come!

21/08/2022

ہم عمران خان کی تقاریر پہ پیمرا کی جانب سے آید کردہ پابندی کو غیر جمہوری عمل قرار دیتے ہویے مذمت کرتے ہیں۔ زبان بندی کے بجاے اپنے مد مقابل کا عملی میدان میم سامنا کیا جانا ہی اخلاقی و جمہوری طرز عمل ہے۔
محب وطن شہری
سید علی موسوی
پاکستان پائندہ باد
پاک فوج زندباد

18/07/2022

اگلے 72 گھنٹوں میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر غور

مرشد اجازت ہو تو میں نیا سوٹ سلوا لوں؟
18/07/2022

مرشد اجازت ہو تو میں نیا سوٹ سلوا لوں؟

18/07/2022
18/07/2022
11/07/2022

*ہم سے بے وفائی کی حد پوچھتے ہو*✨🖤
*وہ مجھ سے عشق سیکھتا رہا کسی اور کیلئے*💔🥺

You made him super hero from a Hero 😍😍😍
10/07/2022

You made him super hero from a Hero 😍😍😍

10/07/2022

How are you all KMT family?
Eid Greetings to all of you along with the loved ones ❤️

03/06/2022

"وطن وینٹیلیٹر پہ ہے "

دسویں دن وہ شخص دوسری بار اٹھتا ہے ، دو ہزار سی سی لگژری گاڑی میں بیٹھ کر آتا ہے ، اس کی گاڑی پر مقروض ملک کا سبز جھنڈا لہرا رہا ہے ، ٹینکی میں پچاس لٹر مفت کا پٹرول ہے ، وہ کرسی پہ براجمان ہو کر 210 روپے فی لٹر کی بدخبری یہ کہہ کر سناتا ہے کہ مزید اضافے کے لیے تیار رہیں کیونکہ ملک کو بچانا ہے۔ یہ کہہ کر لش پش گاڑی میں ہاتھ ہلاتا نکل جاتا ہے، کیونکہ اس اعلان سے اسے رتی برابر بھی فرق نہیں پڑا۔
قوم کے درد میں مر نے والوں کے بیانات کا نچوڑ یہ ہے کہ "ملک بچانا ہے تو پھر مہنگائی برداشت کرنا ہوگی "
جی بہتر! ملک ہی تو بچانا ہے ، کیا آپ اس میں حصہ ڈالیں گے ؟
جی ،جی آپ ! جن کو صرف 300 لیٹر فیول کی مد 65 ہزار روپے قومی خزانے سے ملتا ہے ۔ اور یہ پٹرول 19ویں گریڈ کے ہر افسر ، بڑی کار اور بڑی توند والے ہر مستحق ممبر پارلیمنٹ کو ملتا ہے ۔ 45ارب " ماہانہ" صرف مراعات پر کھاجانے والے مگر مچھ صرف ایک سال کے لیے ملک بچانے میں حصہ ڈال سکتے ہیں ؟ اپنے پیسوں سے ہر چیز خرید سکتے ہیں ؟
نہیں؟
مشکل ہوجائے گی نا؟ مفت بجلی ، پٹرول ، بغیر سبسڈی کے اور ٹیکس فری عیاشی ، مفت وی آئی پی علاج، ائیر کنڈشنڈ گھر ، مفت تعلیم ۔۔۔۔ یہ سںب نہ رہا تو یہ مستحق اشرافیے تو مر جائیں گے۔
لیکن ہر بار روتے ہوئے کہتے ہیں، ملک دیوالیہ ہو رہا ہے ، اس دیوالیہ پن میں کسی ایک لیڈر نے اپنی مراعات واپس کرنے کا اعلان کیا ؟ کسی ایک نیوٹرل نے 45 ارب کی ماہانہ عیاشی بند کرنےکا نام لیا ؟ کسی ایک جج نے اپنی اور ان نسلی شہزادوں کی شاہانہ مراعات کا نوٹس لیا ؟
نہیں نا، تو منافقو پھر رونا کس بات کا ؟
ملک کے وسیع تر مفاد میں ہم نے ہی سسکنا، رونا اور تڑپنا ہے، تو آپ کا اس وطن اور تکلیف سے کیا تعلق؟
ہم ملک ںچانے کے لیے فاقہ کرنے کو تیار ہیں ، لیکن اس بار اس میں تم بھی حصہ ڈالو۔۔ یہ ملک صرف ہمارا نہیں ہر جج، جرنیل ، سیاست دان ، بیوروکریٹ کا ہے ۔ اگر کولمبو جیسے حالات پیدا ہوگئے ، اور ایک ایک عیاش کو گریبان سے پکڑ کر قوم چوک میں لے آئی تو قوم کو الزام مت دینا ۔۔
بھوک ، مفلسی ، خالی جیب اور خالی پیٹ اتنی بری چیز ہے کہ ایوان ہلا دیتی ہے ۔
آئیے بلاتفریق ، سیاسی وابستگی سے ہٹ کر ملک کو بچائیں مراعات میں اصلاحات سے پہلے ووٹ مت دیں ۔ سوشل میڈیا ہو یا ملک کی گلیاں، یک زبان ہوجائیں ، ایک آواز بن جائیں۔۔۔ ورنہ یہ مگرمچھ تمہاری خوشیاں اور ملک کھا جائیں گے۔۔۔!!!!

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Removeee posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share