Police News Kpk پولیس نیوز خیبر پختونخوا

  • Home
  • Police News Kpk پولیس نیوز خیبر پختونخوا

Police News Kpk پولیس نیوز خیبر پختونخوا پولیس نیوز کے لئے پیج لائک اور شیئر کریں ۔ شکریہ

09/01/2025

چارسدہ تھانہ مندنی کے ایس ایچ او واجد خان میڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں

*چارسدہ:شبقدر پولیس کی اہم کاروائی، قتل کے ایک انٹریس مقدمہ میں ایک ملزم سمیت خاتون ملزمہ گرفتار،الہ قتل پستول برآمد،دوس...
02/01/2025

*چارسدہ:شبقدر پولیس کی اہم کاروائی، قتل کے ایک انٹریس مقدمہ میں ایک ملزم سمیت خاتون ملزمہ گرفتار،الہ قتل پستول برآمد،دوسرے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم آلہ قتل پستول سمیت گرفتار،*

شبقدر پولیس نے جدید سائنسی خطوط پر اندھے قتل کیس کا سراغ لگا کر قتل واردات میں ملوث ملزم اور خاتون ملزمہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا۔ دوسری کاروائی کے دوران قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم بھی آلہ قتل سمیت گرفتار۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔ *ڈی ایس پی شبقدر احسان اللہ خان*

شبقدر پولیس کو دو مختلف قتل واردات کی رپورٹ موصول ہوئی، پولیس رپورٹ کے مطابق نور الامین ولد مکرم خان ساکن خوبئ کو کسی نامعلوم ملزم ملزمان نے اسلحہ آتشیں سے قتل کیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت پر نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے تفتیش شروع کی۔

ضلعی پولیس سربراہ کے نوٹس پر ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی شبقدر احسان اللہ، ایس ایچ او تھانہ شبقدر فضل دیان خان اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے جدید سائنسی خطوط سے استفادہ حاصل کرکے قتل واقعہ میں ملوث اصل ملزم اور خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزم زرشاد ولد بخت روان سکنہ کھنڈرے نے اعتراف کیا کہ خاتون ملزمہ مسماتہ (نا) زوجہ ظفر ساکن خوبئی جوکہ میری ممانی ہے اور میرا ان کے ساتھ گہرے مراسم تھے جن کا پتہ مقتول کو چل چکا تھا، اس بات کو چھپانے کے لئے مقتول کو قتل کیا۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر الہ قتل بھی برآمد کیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس کے علاؤہ دوسری قتل واردات کی رپورٹ موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ شبقدر فضل دیان خان نے اپنے ٹیم کے ہمراہ مقدمہ میں نامزد عتیق ولد عنایت الرحمن ساکن خوبئ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا۔ وجہ عناد ملزم اور مقتول کے مابین وقتی تکرار ہوئی جس پر ملزم نے اسلحہ آتشیں سے مقتول شاہ زیب ولد نصرت شاہ ساکن غنی قلعہ کو اسلحہ آتشیں سے قتل کیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

19/12/2024

ڈی آئی جی مردان ڈی ایس پی شبقدر آفس میں میڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں

معزز شہریانِ مردان کے لیے اہم اطلاعڈسٹرکٹ پولیس مردان ہمیشہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے اور آپ کی سہولت کو یقینی بنان...
05/12/2024

معزز شہریانِ مردان کے لیے اہم اطلاع

ڈسٹرکٹ پولیس مردان ہمیشہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے اور آپ کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ آپ سب کے پیار اور اعتماد کا شکریہ!

آپ کی آسانی کے لیے آج ہم ضلع مردان کے تمام تھانوں کے رابطہ نمبرات شیئر کر رہے ہیں، کیونکہ اکثر ہمارے معزز فالوورز ان باکس میں مختلف تھانوں کے نمبرز کے بارے میں استفسار کرتے ہیں۔

آپ سے گزارش ہے کہ ان نمبرات کو اپنے پاس محفوظ کر لیں تاکہ ضرورت پڑنے پر آپ فوری طور پر متعلقہ تھانے سے رابطہ کر سکیں۔ آپ کا تعاون اور محبت ہی ہماری اصل طاقت ہے۔

ضلعی پولیس مردان، آپ کی خدمت میں ہر وقت حاضر۔
شکریہ!

بریکنگسیاسی نمائندوں کے ساتھ بطور سیکورٹی تعینات خیبرپختونخوا کے پولیس اہلکار کسی جلسہ جلوس میں شرکت نہیں کرینگے !!اہلکا...
21/11/2024

بریکنگ

سیاسی نمائندوں کے ساتھ بطور سیکورٹی تعینات خیبرپختونخوا کے پولیس اہلکار کسی جلسہ جلوس میں شرکت نہیں کرینگے !!

اہلکاروں کی جلسے میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے پشاور پولیس نے سرکلر جاری کردیا۔ خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی

سرکلر ڈی ایس پی ہیڈکواٹر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

14/11/2024

چارسدہ خودکش دھماکہ پر ڈی پی او چارسدہ میڈیا سے گفتگو

12/11/2024

شبقدر بازار میں ٹریفک مسائل کے حل کے لئے ٹریفک انچارج اے ایس آئی مروت خان کی کوششیں جاری ہے ،

لوئر دیر ۔ایس ایچ او تھانہ خادگزئ کی فوری کارروائی۔اقدام قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار۔مجرم فہیم خان خادگزئ کے رہائش...
07/11/2024

لوئر دیر ۔ایس ایچ او تھانہ خادگزئ کی فوری کارروائی
۔اقدام قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار
۔مجرم فہیم خان خادگزئ کے رہائشی ہے

چارسدہ: سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی، اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھیننے والے دو رکنی بین اضلاعی گروہ گرفتار، چوری شدہ 15...
13/09/2024

چارسدہ: سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی، اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھیننے والے دو رکنی بین اضلاعی گروہ گرفتار، چوری شدہ 15 موٹر سائیکلز برآمد، ملزمان نے دیگر اضلاع سے لفٹنگ ، رہزنی اور سینچنگ وارداتوں کا بھی اعتراف کرلیا ہے، ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ، ڈی ایس پی سٹی عبد الرشید خان

سٹی پولیس کو اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکلز چھننے کی پے در پے رپورٹس موصول ہوئی، جس کی مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ مسعود احمد نے ڈی ایس پی سٹی عبد الرشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او سٹی احمد جان ، سی آئی او سٹی سلیم خان ، اے ایس آئی مجیب خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی کر ملزمان کو ٹریس کرنے اور گرفتاری کے احکامات جاری کیے،

ڈی ایس پی سٹی عبد الرشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او سٹی احمد جان نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے موٹر سائیکل چھیننے والے دو رکنی بین اضلاعی گروہ کے دو ملزمان رضوان ولد انعام اللہ سکنہ رنگ روڈ پشاور اور شعیب عرف مصالو ولد سمین داد سکنہ کبل سوات کو گرفتارکرکے مجموعی طور چوری شدہ 15 عدد موٹر سائیکلز برآمد کرلیے۔ ملزمان نے دوران تفتیش دیگر اضلاع سے لفٹنگ ، رہزانی اور سینچنگ جیسے سنگین وارداتوں کا بھی اعتراف کرلیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ملک بھر سے اسلام آباد پولیس کے بھرتی امیدواران متوجہ ہوں۔امیدواروں کے تحریری امتحان کے لئے رول نمبر سلپ دئیے گئے لنک کے ...
09/09/2024

ملک بھر سے اسلام آباد پولیس کے بھرتی امیدواران متوجہ ہوں۔

امیدواروں کے تحریری امتحان کے لئے رول نمبر سلپ دئیے گئے لنک کے ذریعے ڈاؤنلوڈ کریں اور رول نمبر سلپ پر درج ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
https://npftas.pk/slip


*سید فیاض علی شاہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز کے خصوصی احکامات کے مطابق  منشیات فروشوں ، ڈیلروں، سمگلروں اور سہولت کاروں کے خ...
03/09/2024

*سید فیاض علی شاہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز کے خصوصی احکامات کے مطابق منشیات فروشوں ، ڈیلروں، سمگلروں اور سہولت کاروں کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری*

پشاور: ای ٹی او نارکوٹکس کنٹرول کے زیر نگرانی تھانہ ایکسائز پشاور کے منشیات فروشوں کے خلاف پشاور کے نواحی علاقے باغوانان میں کاروائی

پشاور: کاروائی باغوانان کے علاقے میں ایک گھر پر کی گئی جہاں سے ہیروئین کی خریدو فروخت کی جارہی تھی

پشاور: کارائی کے دوران باغوانان کے رہائشئ ملزم اجمل کو گرفتار کرکے گھر کی بیٹھک سے 3 کلوگرام (تین ہزار گرام) ہیروئین برآمد کرلی گئی

پشاور: ملزم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف تھانہ ایکسائز میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

03/09/2024

شبقدر پولیس کی بہترین کارکردگی
گزشتہ روز اٹکی بائی پاس پر 2 لاکھ روپے کی ڈکیتی اور رہزنی واردات نہیں ایک ڈرامہ تھا ڈی ایس پی شبقدر سرکل فضل سبحان، ایس ایچ او امتیاز علی شاہ اور اے ایس آئی ارشد خان کی موجودگی میں کالج سٹوڈنٹ نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ۔ تفصیلات جانیے اس رپورٹ میں

*چارسدہ : سٹی کی حدود میں اندھے قتل کیس کا ڈراپ سین، قاتل مقتول کی بیوی نکلی*سٹی پولیس نے واقعہ کے مرکزی ملزمان سمیت مقت...
02/09/2024

*چارسدہ : سٹی کی حدود میں اندھے قتل کیس کا ڈراپ سین، قاتل مقتول کی بیوی نکلی*

سٹی پولیس نے واقعہ کے مرکزی ملزمان سمیت مقتول کی بیوی کو گرفتار کیا، گھریلو ناچاقی پر بیوی نے اپنے آشنا کو 75 ہزار روپے دے کر پھانسی سے قتل کیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔ *ایس ایچ او تھانہ سٹی احمد خان*

تفصیلات کے مطابق سٹی کی حدود اکبر آباد کے رہائشی جمشید ولد عمر رحیم نے کیجولٹی ہسپتال چارسدہ میں پولیس کو رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ میں صبح اپنے گھر میں موجود تھا، بھابھی کی اطلاع کے پیش نظر آیا اور دیکھا تو میرے بھائی کو کسی نامعلوم ملزم/ملزمان نے پھندے سے قتل کیاتھا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا۔

افسوسناک کا واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ نے ملزمان تک رسائی کے لئے پولیس کو سخت احکامات جاری کئے۔

ڈی ایس پی سٹی عبدالرشید خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی احمد جان اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے جدید سائنسی خطوط سے استفادہ حاصل کرکے واقعہ میں ملوث اصل ملزمان کو بے نقاب کیا، پولیس نے مقتول کی بیوی کو شامل تفتیش کیا، دوران انٹاروگیشن مقتول کی بیوی نے اعتراف کیا کہ اپنے آشنا کو 75 ہزار روپے دے کر شوہر کو ان سے قتل کیا۔ پولیس نے واقعہ کے مرکزی تین ملزمان مقتول کی بیوی مسمارتہ (کا) عمران اللہ ولد جوہر علی اور سیف اللہ ولد نور شاد علی کوگرفتار کیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران مطلوب اشتہاریوں سمیت 52 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیازیر حر...
02/09/2024

کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران مطلوب اشتہاریوں سمیت 52 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا

زیر حراست افراد کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے

سرچ آپریشن کا انعقاد کینٹ، سٹی، جنگل خیل، کے ڈی اے، بلی ٹنگ، ایم آر ایس،جرما، لاچی، گمبٹ، شکردرہ اور تھانہ جواکی کی علاقائی حدود میں کیا گیا

حساس اطلاعات کی بنیاد پر ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں پولیس و ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے حصہ لیا

گرفتار افراد میں اشتہاری مجرموں کے 3 سہولت کار بھی شامل ہیں جنہیں چھان بین کیلئے مقامی تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے

کارروائی میں گرفتار افراد کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 14 پستول ، 1 ریپیٹر، 2 رائفل، سینکڑوں کارتوس، 7.960 کلوگرام چرس اور 700 گرام مہلک نشہ آئس برآمد

پولیس نے گرفتار تمام افراد کو چھان بین کیلئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کردیاجہاں اسلحہ اور منشیات رکھنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے

کوہاٹ کی سرزمین پر اشتہاری مجرموں، منشیات فروشوں اور بد امنی پھیلانے والے سماج دشمن عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ ڈی پی او محمد عمر خان

*ضلع بھر میں امن و امان اور قانون و انصاف کی بالادستی قائم کرکے دم لیں گے. ڈی پی او*

30/08/2024

*ہدایت نامہ برائے آن لائن سائن ٹیسٹ*

1۔ اب ڈرائیونگ سائن (اشارے) ٹیسٹ مینول طریقے کی بجائے کمپیوٹر پر آن لائن سائن ٹیسٹ لیا جائے گا

2۔ لرنر پرمٹ کے 45 دن پورے ہونے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس برانچ مین بازار کوہاٹ میں سوموار، منگل اور بدھ کو صبح 9 بجے سے لیکر دوپہر تک لرنر پرمٹ ہولڈر کسی بھی دن ای آن لائن کمپیوٹر ٹیسٹ دے سکتے ہیں

3۔ ای آن لائن ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدوار پریکٹیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے پرانا پولیس لائنز ہنگو روڈ کو بروز جمعرات صبح 9 بجے تشریف لا سکتے ہیں

4۔ لرنر پرمٹ ای آن لائن ٹیسٹ اور پریکٹیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ میں پاس ہونے والے امیدوار سوموار کے دن MLA کے دفتر تشریف لائیں گے

لرنر پرمٹ فیس 250 روپے
پریکٹیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ سلپ فیس 250 روپے
لائسنس فیس 1000 روپے
نوٹ۔ مندرجہ بالا فیس کے علاوہ اگر آپ سے کوئی اضافی فیس کا مطالبہ کرے تو زیل نمبرات پر شکایت درج کریں

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ آفس 0922920116
موٹر لائسنس اتھارٹی آفیسر آفس 0922920120

موٹر لائسنس اتھارٹی
کوہاٹ

ضلعی پولیس سربراہ (ڈی پی او) ظہور بابر آفریدی کی زیر صدارت آج مردان کے تمام تھانوں کے محرران کے ساتھ ڈی پی او آفس میں ای...
30/08/2024

ضلعی پولیس سربراہ (ڈی پی او) ظہور بابر آفریدی کی زیر صدارت آج مردان کے تمام تھانوں کے محرران کے ساتھ ڈی پی او آفس میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کا مقصد پولیس اسٹیشنوں میں عوامی خدمت اور انتظامی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا تھا۔

ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے محرران سے خطاب کرتے ہوئے ان کے اہم کردار پر زور دیا کہ وہ عوام اور پولیس کے درمیان پہلا رابطہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "آپ کا عوام کے ساتھ برتاؤ پولیس کے امیج پر براہ راست اثر ڈالتا ہے۔ لوگ مشکل وقت میں ہماری طرف آتے ہیں، اور آپ کا فرض ہے کہ آپ ان سے خوش اخلاقی اور پروفیشنلزم کے ساتھ پیش آئیں۔"

انہوں نے شکایت کنندگان کی بات غور سے سننے کی اہمیت پر زور دیا اور یاد دلایا کہ ان کا اولین مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ "حکومت ہمارے محکمے پر بھاری بجٹ خرچ کرتی ہے، اور یہ یونیفارم جو آپ پہنتے ہیں، عزت کی علامت ہے۔ آپ بھی اس یونیفارم کی عزت کریں اور عوام کے ساتھ عزت و احترام کا مظاہرہ کریں،"

انہوں نے بدانتظامی اور پولیس کے نام پر کوئی داغ لگانے والی حرکات کے خلاف اپنے سخت موقف کا اظہار کیا۔ "آپ کا کردار پولیس کے امیج کو بہتر یا بگاڑنے میں اہم ہوتا ہے۔ میں کسی بھی ایسی حرکت کو برداشت نہیں کروں گا جو ہماری ساکھ کو نقصان پہنچائے۔ موثر اور باعزت عوامی معاملات نمٹانا ضروری ہے،"

ڈی پی او نے محرران کو ہدایت دی کہ پولیس ریکارڈز مینجمنٹ سسٹم (PRMS) میں ڈیٹا انٹری کو تیز کریں اور اس کام کو 25 ستمبر تک مکمل کریں۔ "میں اس عرصے کے اختتام تک واضح نتائج دیکھنا چاہتا ہوں،

عوامی معاملات اور انتظامی فرائض کے ساتھ ساتھ انہوں نے محرران کو ہدایت دی کہ وہ پولیس اسٹیشن کے احاطے، بشمول میس ایریاز اور رہائشی کوارٹرز، کو صاف اور منظم رکھیں۔ "ایک صاف اور منظم ماحول برقرار رکھنا صرف نظم و ضبط کا مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ ہمارے فرائض اور عوامی خدمت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے،

میٹنگ کا اختتام ایمانداری، دیانتداری اور لگن کی قدروں کو دوبارہ تقویت دینے کے ساتھ ہوا، جو عوامی اعتماد حاصل کرنے اور پولیس فورس کی مجموعی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ضروری ہیں۔

تھانہ پنڈیالی پولیس کی اہم کارروائی: اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔موٹر کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآم...
29/08/2024

تھانہ پنڈیالی پولیس کی اہم کارروائی: اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔

موٹر کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار، تفتیش جاری۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند اُسامہ امین چیمہ (PSP) کے احکامات کی روشنی میں، ڈی ایس پی سرکل پنڈیالی دلاور خان کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ پنڈیالی مکرم خان نے مخبر کی اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تلاشی کے دوران، گاڑی کے خفیہ خانوں سے 01 عدد آہنی پیٹی HMG کارتوس، 539 عدد HMG کارتوس، 200 عدد G3 کارتوس، 275 عدد 303 بور کارتوس، 750 عدد G3 خالی حول کارتوس، اور 01 عدد 303 بور رائفل برآمد کر لیا گیا۔

گاڑی میں موجود ملزم معاز اللہ خان، والد سید رحمان، ساکن قمر دین کور اینگران سندو خیل اینگران اپر مہمند کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ پنڈیالی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

29/08/2024

شبقدر سرو پولیس نے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی غیر ملکی چائے پکڑ لیں
شبقدر تھانہ سرو کلی پولیس نے کاروائی کے دوران ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی غیر ملکی چائے پکڑ لی ، تین سمگلر گرفتار ،،
تفصیلات اس ویڈیو رپورٹ میں

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Police News Kpk پولیس نیوز خیبر پختونخوا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share