H5 TV

H5 TV H5 TV is a news platform. On this page we provides authentic news from around the globe to our read

پاکستان رہائش کیلئے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرِ فہرستعالمی ادارہ برائے اعداد و شماریات کی رہنے کے لیے دنیا میں سب سے...
29/11/2023

پاکستان رہائش کیلئے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرِ فہرست

عالمی ادارہ برائے اعداد و شماریات کی رہنے کے لیے دنیا میں سب سے سستے ممالک کے بارے میں رپورٹ سامنے آگئی۔

ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر دنیا میں رہنے کے لیے سب سے سستے ترین ممالک کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے۔

اس فہرست کے مطابق پاکستان رہنے کے لیے دنیا کا سب سے سستا ملک ہے۔

سب سے زیادہ سستے ممالک کی فہرست میں پاکستان کے بعد مصر دوسرے، بھارت تیسرے، نائیجیریا چوتھے، لیبیا پانچویں، شام چھٹے، نیپال ساتویں، بنگلہ دیش آٹھویں، ازبکستان نویں جبکہ ترکیہ دسویں نمبر پر ہے۔

اسی طرح ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے دنیا میں رہنے کے لیے مہنگے ترین ممالک کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔

اس فہرست کے مطابق برمودا رہنے کے لیے دنیا کا سب سے زیادہ مہنگا ملک ہے۔

شائقین کا جوش و خروش عروج پر، پاک بھارت ورلڈکپ میچ کے ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئیاحمد آباد: بھارت میں شیڈول...
05/09/2023

شائقین کا جوش و خروش عروج پر، پاک بھارت ورلڈکپ میچ کے ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی
احمد آباد: بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ بھارتی روپے سے بھی تجاویز کرگئی۔

سندھ پولیس میں وسیع پیمانے پر تبادلے، خادم رند کراچی پولیس چیف بن گئے
05/09/2023

سندھ پولیس میں وسیع پیمانے پر تبادلے، خادم رند کراچی پولیس چیف بن گئے

05/09/2023

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 3 سو روپے کی کمی
قیمت 237300 روپے گئی۔
شام تک مزید کمی کا بھی امکان ہے۔ ذرائع

اوپن مارکیٹ میں ڈالر اچانک سستا ہوگیاقیمت میں 7 روپے تک کی کمی قیمت فروخت 334 سے 327 روپ پر آگئیجب کہ انٹر بینک میں ڈالر...
05/09/2023

اوپن مارکیٹ میں ڈالر اچانک سستا ہوگیا
قیمت میں 7 روپے تک کی کمی
قیمت فروخت 334 سے 327 روپ پر آگئی

جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 307.5 روپے ہے۔

رضوانہ تشدد کیس کی مرکزی ملزمہ سومیا عاصم کی ضمانت منظور
04/09/2023

رضوانہ تشدد کیس کی مرکزی ملزمہ سومیا عاصم کی ضمانت منظور

نیویارک سٹی کی مساجد میں اب اجازت نامے کے بغیر اذان دی جاسکے گینیویارک شہر میں جمعہ اور رمضان میں مغرب کی اذان لاؤڈ اسپی...
31/08/2023

نیویارک سٹی کی مساجد میں اب اجازت نامے کے بغیر اذان دی جاسکے گی
نیویارک شہر میں جمعہ اور رمضان میں مغرب کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

31/08/2023

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
انڈیکس 1275 پوائنٹس گر کر 44969 پوائنٹس پر پہنچ گیا

الحمدللہپچھلے دنوں H5 پر اٹھائے گئے واٹر بورڈ کی صاف پانی کی لائن کے لیکیج کے مسئلے کے حل کیلئے انتظامیہ متحرک ہوگئی۔ہم ...
31/08/2023

الحمدللہ
پچھلے دنوں H5 پر اٹھائے گئے واٹر بورڈ کی صاف پانی کی لائن کے لیکیج کے مسئلے کے حل کیلئے انتظامیہ متحرک ہوگئی۔
ہم اس مسئلے کو حل کرنے کی شروعات پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، تمام متعلقہ عوامی نمائندوں اور سماجی رہنمائوں کے مشکور ہیں۔

29/08/2023

عمران خان سزا معطلی کے باوجود اٹک جیل میں ہی رہیں گے، عمران خان سائفر کیس میں 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں

29/08/2023

اسلام آباد ہائی کورٹ:
توشہ خان کیس میں عمران خان کی سزا معطل

کراچی میں آشوب چشم کی وبا میں تیزی سے اضافہ، مریضوں کیلئے ہدایات جاری کراچی کے مختلف اضلاع میں ہر عمر کے افراد آنکھوں کی...
28/08/2023

کراچی میں آشوب چشم کی وبا میں تیزی سے اضافہ، مریضوں کیلئے ہدایات جاری

کراچی کے مختلف اضلاع میں ہر عمر کے افراد آنکھوں کی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں، آنکھوں کا یہ مرض ایک سے دوسرے فرد میں پھیلتا یے

اس بیماری کی عام علامات میں آنکھوں سے پانی آنا، سرخ ہونا اور خارش ہونا شامل ہیں جب کہ چشمہ لگانے سے مرض کے پھیلاؤ میں فرق نہیں پڑتا

سربراہ امراض چشم سول اسپتال نے حفاظتی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ آنکھوں سے نکلنے والی رطوبت اچھی طرح صاف کرنا لازمی ہے، متاثرہ فرد ٹشو یا صاف و نرم کپڑے سے آنکھیں صاف کرے

انہوں نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ متاثرہ فرد اپنا تولیہ، صابن اور تکیہ الگ رکھے

حکومت جیل میں سہولیات دے اور تشدد نہ ہوتو لوگ رضاکارانہ گرفتاریاں دے دیں، رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کا ٹویٹعدالت کی جانب...
08/08/2023

حکومت جیل میں سہولیات دے اور تشدد نہ ہوتو لوگ رضاکارانہ گرفتاریاں دے دیں، رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کا ٹویٹ

عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے گئے حماد اظہر گرفتاری کے خوف سے خفیہ طور پر پاکستان سے فرار ہوچکے ہیں اور ان دنوں اٹلی کے پر فضا مقام پر موجود ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ بحالی کی جانب رواں دواںپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور مثبت دن100 انڈیکس دوبارہ 41 ہزار کی سطح پر بحال ہ...
06/01/2023

اسٹاک مارکیٹ بحالی کی جانب رواں دواں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور مثبت دن
100 انڈیکس دوبارہ 41 ہزار کی سطح پر بحال ہوگیا۔
کاروباری دن کے اختتام پر 290 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

تازہ ترین اور مستند خبروں کے لیے H5 نیوز کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں:
https://chat.whatsapp.com/GRw4GQ0fzEHKdqjuBOO9eN

سعودی عرب نے سیاحتی ویزے پر عمرے کی ادائیگی کی اجازت دے دی ، جس کے بعد وزٹ ویزہ پر آئے افراد ایتمرنا ایپ پر بکنگ کرا کے...
12/08/2022

سعودی عرب نے سیاحتی ویزے پر عمرے کی ادائیگی کی اجازت دے دی ، جس کے بعد وزٹ ویزہ پر آئے افراد ایتمرنا ایپ پر بکنگ کرا کے عمرہ کی ادائیگی کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ سیاحتی ویزے پر آنے والے زائرین عمرے کی ادائیگی کرسکیں گے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے یہ اقدام اس لئے کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد عمرہ کرسکیں، رواں سال ایک کروڑ عازمین کے عمرے کرنے کی امید ہے۔

حکام نے بتایا کہ یہ سہولت 49 ممالک سے آنے والے سیاح کیلئے ہے،جو آن لائن ویزہ حاصل کرسکتے ہیں، اہل ہونے والوں میں امریکہ اور برطانیہ کے ویزے رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ شینگن ویزا رکھنے والے بھی شامل ہیں

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاہدے سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی،شہبازشریفمعاہدے پر پوری طرح عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا...
12/08/2022

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاہدے سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی،شہبازشریف
معاہدے پر پوری طرح عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت میں بڑی پیشرفت، دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان، وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدر ی سالک حسین اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، مصنوعات کی تجارت کے معاہدے سے دونوں ممالک کے لئے نئی راہیں کھلیں گے، دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لئے معاہدے پر پوری طرح عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی برادرانہ تعلقات میں یہ معاہدہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ دنوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ خوش آئند ہے۔ اس پر کئی سالوں بات چیت ہو رہی ہے۔ مئی میں ہمارے ترکیہ کے دورے کے بعد پاکستان اور ترکیہ کی طرف سے معاہدے کے لئے کوششوں کو تیز کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط پر حکام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی معاہدے سے پاکستان اور ترکیہ کی معیشت مزید مستحکم ہوگی، پاکستان ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط ہوئے جو باعث مسرت ہے۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تاریخی ہیں، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو تجارت میں آسانیاں دی ہیں ۔ تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کی معیشت مستحکم ہوگی ۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک مصنوعات کی تجارت کرسکیں گے۔

نوید قمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اپنی دوطرفہ تجارت کاحجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ اس معاہدے سے ہمیں اپنا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کے کاروباری طبقات بھی اس سے مستفید ہوسکیں گے۔ ترکی کے وزیر تجارت مہمت مش نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کو طویل عرصہ سے مشترکہ تجارت کے فروغ کے اس معاہدے کی ضرورت تھی۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے وزیر تجارت مہمت ایم یو ایس وفد کے ہمراہ پاکستان آئے، دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان بھی معاہدہ ہوگا، دو طرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

12/08/2022

چئیرمین پیمرا سلیم بیگ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع
عہدے میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

لیاقت پور: 48000 لیٹر پیٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیاحادثہ ٹینکر کا ٹائی راڈ ٹوٹنے سے ہوا، حادثے میں ڈرائیور ہلاکموٹر وے پو...
12/08/2022

لیاقت پور: 48000 لیٹر پیٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا
حادثہ ٹینکر کا ٹائی راڈ ٹوٹنے سے ہوا، حادثے میں ڈرائیور ہلاک
موٹر وے پولیس کے مطابق ٹینکر میں 48000 لیٹر پیٹرول موجود ہے، جو حادثے کے بعد لیک ہونا شروع ہوگیا۔ کسی بھی بڑے حادثے اور پیٹرول کو بچانے کیلئے حکام نے دوسرا ٹینکر جائے حادثہ پر بلوالیا ہے، جس میں پیٹرول کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

12/08/2022

گزشتہ روز: عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر اضافہ اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے مزید کم

12/08/2022

کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
ہنڈریڈ انڈیکس42ہزار483 پوائنٹس کی سطح پر

12/08/2022

اوپن مارکیٹ میں ڈالر باقاعدہ طور پر 213 روپے کا ہو گیا

12/08/2022

‏شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈکی پولیس کی استدعا مسترد جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

12/08/2022

مظفرگڑھ: علی پور میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

10/08/2022

سازش کی جا رہی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو فوج سے لڑوا دیا جائے، عمران خان
میں نے فیصلہ کرلیاہےکہ لڑوں گا، حقیقی آزادی کےلئےاب اپنی جان بھی قربان کرناپڑی توکروں گا- عمران خان

10/08/2022

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کی 9 حلقوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول فوری معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

10/08/2022

لاہور کے 17 علاقوں میں ہیضہ پھیل گیا، محکمہ صحت پنجاب

10/08/2022

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: زیادہ تر بینکوں کا ڈیٹا ایف آئی اے کو موصول

10/08/2022

ہم پر ٹیلی فون گفتگو سننے اور تالیاں بجانے پر مقدمے بنے، فیصل سبزواری رہنما ایم کیو ایم

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when H5 TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to H5 TV:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share