ماشکیل:ڈپٹی کمشنر واشک عبدالقدوس اچکزئی کا گورئمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول لدگشت کا دورہ اس موقع پر سکول پرنسپل عطاء اللہ حسنی اور اسٹاف سے ملاقات کیا سکول اسٹاف نے ڈپٹی کمشنر کو سکول میں خالی آسامیاں سکول چادر دیواری اور دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیا اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل زائد حسین شاہوانی سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس شاہ خالد ریکی ان کے ہمراہ تھے. تفصیلات کے لیے دیکھے ماشکیل سے نصیر کبدانی کا رپورٹ وش نیوز پر۔۔۔۔
ماشکیل: بلوچستان کے علاقے ماشکیل اکیسویں صدی میں دیگر بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ بینک سے بھی محروم ہے بڑے آبادی پر مشتمل سرحدی تحصیل میں بینک نہ ہونے کی باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے علاقے کے سرکاری ملازمین اپنی تنخواہ کیش کرنے کے لیے دالبندین خاران یا کوئٹہ جانے پر مجبور ہے, تفصیلات کے لیے دیکھے ماشکیل سے نصیر کبدانی کا رپورٹ وش نیوز پر۔۔۔
ماشکیل: ماشکیل یوٹیلیٹی اسٹور کی عدم فراہمی سے آسمان سے باتیں کرنے والی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ہر نئے دن کے ساتھ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بڑھنے سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ یوٹیلیٹی اسٹور کی فراہمی سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور غریب باسیوں کو ریلیف مل سکتا ہے. تفصیلات کے لیے دیکھے ماشکیل سے نصیر کبدانی کا رپورٹ وش نیوز پر
ماشکیل: ماشکیل بازار مین چوک اور ارد گرد کے گلیوں سبزی منڈی و دیگر اطراف میں کچروں کا ڈھیر جمع ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو خرید و فروخت اور بازار آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ جگہ جگہ میں جمع کچروں کے ڈھیر کی باعث مختلف قسم کے بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے بازار میں ناقص صفائی کی صورتحال نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دی ہے جبکہ متعلقہ حکام کی عدم توجہی اور غفلت کی باعث بازار کچروں کی ڈھیر میں تبدیل ہے. تفصیلات کے لیے دیکھے ماشکیل سے نصیر کبدانی کا رپورٹ وش نیوز پر۔۔۔
ماشکیل: بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل میں منشیات کی خرید و فروخت سرعام ہے ماشکیل جیسے پسماندہ ترین علاقے میں جہاں پر تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے ساتھ ساتھ علاقے کے ستر فیصد نوجوان منشیات جیسے ناسور میں مبتلا ہے ماشکیل شہر ایریا میں منشیات کی بھر مار ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے شہر کے مین ایریا کو نشے کے عادی افراد نے اپنا محفوظ ٹھکانہ بنا دیا ہے.تفصیلات کے لیے دیکھے ماشکیل سے نصیر کبدانی کا رپورٹ وش نیوز پر۔۔۔۔۔
ماشکیل: بلوچستان کے پسماندہ ترین سرحدی تحصیل ماشکیل اسی ہزار آبادی پر مشتمل علاقے کا سول اسپتال تمام تر بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہے دو سال قبل آر ایچ سی سے سول اسپتال کا درجہ ملنے کے باوجود سہولیات کا فقدان ہے سول اسپتال میں ایک سال سے میل میڈیکل آفیسر نہیں ہے اسپتال میں سہولیات نہ ہونے کی باعث علاقے کے غریب باسیوں کو اپنی علاج کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے لوگ اپنی علاج کے لیے چار سو کلو میٹر دور دالبندین یا ساتھ کلو میٹر دور کوئٹہ جانے پر مجبور ہے جبکہ اسپتال کا ایکسرے مشین اے سی جی مشین الٹا سونڈ جنریٹر ایک عرصے سے خراب ہو کر ناکارہ ہو گئے ہیں. مزید تفصیلات کے لیے دیکھے ماشکیل سے نصیر کبدانی کا رپورٹ وش نیوز پر۔۔۔۔
ماشکیل بگ میں ٹریفک حادثہ 2 جاں بحق
ماشکیل بگ میں ٹریفک حادثہ 2 جاں بحق
رپورٹ: وش نیوز رپورٹر
۔۔
ماشکیل: اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل زائد حسین شاہوانی کا ماشکیل بازار کا دورہ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل زائد حسین شاہوانی نے بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل بازار کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل نے بازار دورے کے موقع پر پرچون جنرل اسٹورز میڈیکل اسٹورز نان بائیوں سبزی فروش دوکانوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا متعدد دوکانوں میں غیر معیاری اور زائد المیاد اشیاء خوردونوش کو پکڑ کر تلف کرنے کا حکم دیا. تفصیلات کے لیے دیکھے ماشکیل سے نصیر کبدانی کا رپورٹ وش نیوز پر۔۔۔۔
..
اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل زائد حسین شاہوانی کا ماشکیل بازار کا دورہ اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل زائد حسین شاہوانی کا بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل بازار کا تفصیلی دورہ کیا.
..
ماشکیل: اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل زائد حسین شاہوانی کا ماشکیل بازار کا دورہ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل زائد حسین شاہوانی کا بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل بازار کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل نے بازار دورے کے موقع پر پرچون جنرل اسٹورز میڈیکل اسٹورز نان بائیوں سبزی فروش دوکانوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا متعدد دوکانوں میں غیر معیاری اور زائد المیاد اشیاء خوردونوش کو پکڑ کر تلف کرنے کا حکم دیا جبکہ ان کو جرمانہ عائد کیا اور دوکانوں کو بھی سیل کر دیا دوکانداروں کو آئندہ معیاری اشیاء خوردونوش سرکاری نرخ نامے کے مطابق دینے کی ہدایت کی صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا آئندہ صفائی کا نظام بہتر بنانے کی حکم دی بازار دورے کے موقع پر ماشکیل بازار پنچائیت کے صدر میر کبیر احمد ریکی ان کے ہمراہ تھے۔
...
ماشکیل: ماشکیل کا واحد کرکٹ گراونڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے گراونڈ کمرہ چادر دیواری اسٹیج و دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے جبکہ پچ بھی اب کھیلنے کی قابل نہیں ہے, مزید تفصیلات کے لیے دیکھے ماشکیل سے نصیر کبدانی کا رپورٹ وش نیوز پر۔۔۔۔۔۔
..
ماشکیل: ماشکیل میں کمزور موبائل نیٹ ورک سروس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا صارفین سے چارجز مکمل وصول کئے جاتے ہیں مگر نیٹ ورک نہ ہونے کے برابر ہے اور نہ انٹرنیٹ کی بہتر سہولت ہے ایک ہی کال کیلئے مطلوبہ نمبر بار بار ڈائل کرنا پڑتا ہے.