Life ponder over

  • Home
  • Life ponder over

Life ponder over Learn about life and practice a good Life

15/10/2023

بعض اوقات ہماری ذہانت ہی ہماری خوشیوں کی قاتل بن جاتی ہے۔۔۔
اور بے وقوفی بھی ایک نعمت ہے جس میں انسان اپنی ہی موج میں خوش رہتا ہے۔۔۔

14/10/2023

جس طرح کسی مشین یا سسٹم میں ایک پرزہ خراب ہونے سے پورا سسٹم ناکارہ ہو سکتا ہے۔اسی طرح ہماری زندگی، ہمارے گھر یا ہماری ٹیم میں کسی ایک کے خراب ہونے سے بڑا منفی اثر ہوتا ہے۔ کوشش کریں کہ اپنی صحبت کا خیال رکھیں۔

09/10/2023

۔۔۔
ہاتھ کی گفتگو میں انگلیاں بھی کردار ادا کرتی ہیں۔ ہر انگلی کھڑی ہو کر کوئی پیغام دیتی ہے۔ جیسے مٹھی بند کر کے انگوٹھا کھڑا کر کے اشارہ کریں تو اس کا مطلب حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ شہادت کی انگلی دھمکی کے لیے یا اشارے کے لیے وغیرہ۔
لیکن چھوٹی انگلی کے ساتھ والی انگلی بغیر سہارے کے کھڑی نہیں ہو سکتی۔ اور اس کو کسی بات کے لیے استعمال بھی نہیں کیا جاتا۔۔۔
دنیا کا نظام بھی کچھ ایسا ہے۔ جو اپنے دم پہ کھڑا نہ ہو سکے۔ وہ کسی کام کا نہیں۔ اور جس نے اپنے دم پہ کھڑا ہونا سیکھ لیا وہ کسی مقصد میں آگیا

08/10/2023

عورت کو مرد سے کیا چاہیے۔۔۔؟
عزت والا ساتھ۔ پیار والا ساتھ۔ ہر مسئلے میں ساتھ کھڑے ہونا ۔۔۔۔ اور بس۔۔۔ اسی سے اور خوش ہو جاتی ہے راضی ہو جاتی ہے۔ باقی پیسہ تو معملات زندگی کے لیے ضروری ہے۔۔۔ جہاں خواہشات کی بات ہے۔۔ اگر عورت خواہشات کے لیے پیسہ چاہتی ہے اور تنگ کرتی ہے تو ایسی عورت کو ایک دن پتہ چل جاتا ہے مرد کا دیا ہوا پیسہ اس کی دی ہوئی عزت اور محبت کے آگے بے مول ہے۔۔۔۔

08/10/2023

کسی چیز کا صحیح استعمال اور اس کو صحیح جگہ پر رکھنا ہی اس کی اصل قدر ہے۔ اور جو انسان جتنا قدر دان ہے وہ اتنا ہی قدر کا حقدار ہے۔۔۔

21/09/2023

یہ جو بڑے لوگ ہوتے ہیں نہ، یہ بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔
اور جو چھوٹے لوگ ہیں وہ بہت ہی بڑے ہوتے ہیں ۔۔

15/05/2023

جمود موت ہے،،
زندگی حرکت میں ہے،،

09/04/2023

وقت کسی کا محتاج نہیں،
مگر ہم وقت کے محتاج ضرور ہیں۔۔۔

04/04/2023

الگ رہ کر سوچو گے،،
تو الگ سوچ آئے گی

معظمہ حسنین۔۔۔۔

04/04/2023
25/03/2023

عموما اچھے نصیب کی دعا شادی سے پہلے دی جاتی ہے ہے اگر شادی کے بعد حالات ٹھیک نہ ہوں تو لڑکی کو یا لڑکے کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ اب گزارا کرو یا پھر اللہ بہتر کرے گا لیکن نصیب کی دعا عموما بہت کم دی جاتی ہے جبکہ نصیب بنانے والی ذات اللہ پاک کی ہے اور وہ کبھی بھی ، کسی بھی لمحے آپ کے نصیب بدلنے پر پر قادر ہےاس لیے ہر لمحہ، اپنے لیے اور ہر ایک کے لیے اللہ پاک سے اچھے نصیب کی دعا کرنی چاہیے

25/03/2023

زندگی کو قیمتی بنانے کے لیے ہر چیز کو ہر کام کو اہمیت دینا ضروری ہے جب تک آپ کسی کام کو اہمیت نہیں دیتے اور خوش اسلوبی سے اپورا نہیں کرتے تب تک ک اس کام کے کرنے کا کا حق ادا نہیں ہوتا۔ آج کے تیز ترین دور میں ہر کام جلدی جلدی نپٹائے جانے سے زندگی کی لذت ماند پڑ گئی ہے۔ جلد بازی شیطان کا کام ہے اور شیطان جہاں مل جائے تو برکت نہیں رہتی۔ اس لیے زندگی اور کاموی میں سکون رکھیں۔ غفلت اور سستی سے اجتناب کریں پھر دیکھیے گا ہر کام میں اور زندگی میں برکت لوٹ آئے گی انشاللہ ۔۔۔

16/03/2023

اگر آپ اپنی جگہ پر صحیح ہیں، لیکن پھر بھی آپ کو تنقید کا سامنا ہے تو اس تنقید کو مثبت طور پر لیں ، کیونکہ بعض اوقات بظاہر صاف ستھری جگہ پر مکھی کی موجودگی گندگی کا پتا دے دیتی ہے۔۔
معظمہ حسنین۔۔

16/03/2023

انسان کی اپنے ساتھ جنگ کبھی ختم نہیں ہوتی،،، بس محاذ بدلتے ہیں۔۔۔

16/03/2023

کوشش حجت ہے،،
نصیب کو پانے کی،،
قسمت بدلنے کی،،

16/03/2023

جو رب کا نہیں،، وہ کسی کا نہیں
جو رب کا ہوتا ہے،، وہی بے غرض ہوتا ہے

28/02/2023

27/02/2023

جو رب کا نہیں وہ کسی کا نہیں۔۔
جو رب کا ہو گیا وہ بے غرض ہو گیا۔
معظمہ حسنین۔

13/02/2023

جھوٹ صرف زبان سے نہیں بولا جاتا،، آپ کی شخصیت میں بھی سچ اور جھوٹ شامل ہوتا ہے۔ اگر آپ کوئی ارادہ کرتے ہیں لیکن اسے پورا نہیں کرتے، تو جان لیں کہ آپ کا شمار جھوٹوں میں ہے۔ اور آپ کی شخصیت کا معیار منفی ہے۔ خود کو پُر اثر شخصیت بنا کر زندگی کو مثبت رخ دینے کےلیے خود کو سچا بنائیں۔ اور دنیا و آخرت کی کامیابی کی طرف رواں رہیں۔
جو ٹھان لیں اس پر ڈٹ جائیں۔

معظمہ حسنین۔۔

12/02/2023

عروج سے زوال کا سفر بہت آسان ہے۔ اس میں صرف اور صرف ضمیر رکاوٹ بن سکتا ہے۔ ورنہ اس کی راہیں اتنی ہموار ہیں جیسے پانی کا بہاؤ۔۔۔
بس چند نازک لمحات جن پر آپ قابو نہ پا سکیں کافی ہوتے ہیں آپ کو زوال کی طرف لے جانے کے لیے۔ ۔۔۔
ضروری ہے کے ہمت کبھی نہ ہاری جائے۔ حوصلوں کو نہ ٹوٹنے دیا جائے۔ کمزور وقت میں خود کو تھام لیں۔ یقین جانیں، آپ کے کامیاب ہونے کے لیے بس یہی کافی ہے۔۔

معظمہ حسنین

31/01/2023

ناشکرا پن ایک بہت ہی خطرناک بیماری ہے۔
ناشکرا پن ہمیشہ آپ کو بے چین اور نا خوش رکھتا ہے۔ ۔اور اس پر قابو پانا انتہائی مشکل ہے۔ بس ایک ناشکرے پن کی بری عادت آپ کو زوال تک پہنچا نے کے لیے کافی ہے ۔
اس پر قابو پانے کے لیے سب سے پہلے تو آپ کو حقیقت پسندی سے کام لینا ہوگا اور جائزہ لینا ہوگا کہ آپ کب کب اور کس بات پر ناشکری کرتے ہیں اس کے بعد آپکو ان ناشکرے خیالات کو بدلنے کی کوشش کرنی ہے خود کو ہر ممکن نا شکرے پن سے روکنا ہے آب شکر نہ کریں لیکن بس ناشکری سے بچ جائیں اور ناشکرے جذبات پر قابو پائیں۔ جو کچھ بھی جیسا بھی ملا ہے اس کو قبول کریں کریں اور امیدیں مت لگائیں ۔ اگر کچھ قبول نہیں اور کچھ بدلنا ہے تو اس کا آغاز اپنی ذات سے ہی کرنا ہے۔ اپنی ذات کو حالات کے موافق بنائیں یا پھر حالات کو بدلنے کے لیے تیار کریں۔
معظمہ حسنین۔۔۔

ہر انسان کو زندگی میں ہر چیز اپنی مرضی کے مطابق چاہیے ہوتی ہے اور ہر بندہ تقریبا اسی کوشش میں رہتا ہے کہ فلانی چیز یا ان...
23/01/2023

ہر انسان کو زندگی میں ہر چیز اپنی مرضی کے مطابق چاہیے ہوتی ہے اور ہر بندہ تقریبا اسی کوشش میں رہتا ہے کہ فلانی چیز یا انسان یا واقعہ ویسا ہو جیسا میں چاہتا ہوں ہو۔ایسا ممکن نہیں ہوتا قدرت کے اپنے ہی اصول ہوتے ہیں ہم ہر معاملے میں من چاہا حاصل نہیں کر سکتے لیکن اس کے باوجود ہم کچھ ایسے اصول اپنا سکتے ہیں جس سے ہم زندگی میں مطمئن رہیں ۔
اصولوں کے ساتھ ہمیں استقامت قائم رکھنی ہوگی اور اس کے علاوہ غفلت سے ہرممکن بچا جائے تب ہی ہم اس مقام تک پہنچ سکتے ہیں جب زندگی میں ہر معاملات ہمارے اطمینان کے لئے ہو۔
آئیے اس اصول کو سمجھ لیا جائے
پہلے ہم عمومی طور پر اس اصول کو سمجھتے ہیں پھر مثالوں سے اس کی وضاحت کریں گے۔ عام طور پر اصول یہ ہے کہ ہم جس چیز کو جہاں پر رکھتے ہیں وہ وہیں پر اپنی جگہ بنا لیتی ہے مثال کے طور پر اگر کسی جگہ پانی کا قطرہ مسلسل ٹپک رہا ہے تو وہاں پہ پانی کا نشان بن جائے گا ،اگر کوئی چیز کہیں رکھی ہے اور اس کو آپ کچھ عرصے بعد اٹھائیں تو وہاں پہ اس چیز کے رکھے ہونے کا واضح نشان پائیں گے۔
جی ہاں یہ قدرت کا اصول ایسا ہی ہے اور انسانوں کے ساتھ بھی بالکل ایسا ہی معاملہ ہے آپ جس انسان کو جیسا برتاؤ کریں گے وہ انسان اس برتاؤ کا ویسا ہی عادی ہو جائے گا۔ہمارے زیادہ تر معاملات اس وجہ سے بگڑتے ہیں کہ ہم تعلق کو اہمیت کچھ اور دیتے ہیں اور توقعات کچھ اور رکھتے ہیں جس کی وجہ سے تعلق کا بگڑنا یقینی ہے۔ ہمیں دوسرے انسانوں کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ رکھنا چاہیے جیسا کہ ہم ہمیشہ رکھ پائیں۔ یا ہمارے اصل مزاج اور اخلاق پر منبی ہو۔ عام طور پر ایک تعلق میں شروع میں اہمیت زیادہ دی جاتی ہے لیکن بعد میں وقت کے ساتھ ساتھ اہمیت میں کمی آ جاتی ہے جس سے اس تعلق میں خرابی کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے ۔وجہ یہی ہے کہ ہم نے اس انسان کو جس اہمیت کا عادی بنایا تھا اس کو قائم نہیں رکھ سکے۔
ایک اور مثال سے اس کی وضاحت کریں فرض کریں آپ کے کمرے کی ترتیب پہلے کچھ اور تھی اور آب آپ اس کی ترتیب بدلنا چاہتے ہیں اور جب آپ ترتیب بدلیں گے تو آپ محسوس کریں گے کہ آپ جب کوئی چیز اٹھانے لگتے ہیں تو اس کو اس کی پرانی والی جگہ سے اٹھانے جاتے ہیں لیکن آپ وہ چیز وہاں نہیں پاتے ۔پھر آپ کو یاد آتا ہے کہ آپ نے جگہ بدل دی ہے۔ ایسا ہونا کبھی کبھی جھنجھلاہٹ کا شکار کر دیتا ہے لیکن کچھ دنوں میں پھر نئی تبدیلی کی عادت ہو جاتی ہے۔
یہ معاملات تو صرف چیزوں کا ہے انسانوں اور رشتوں کے ساتھ معاملات میں نزاکت زیادہ ہے
کیونکہ ایک دفعہ کوئی رشتہ یا تعلق بری طرح بگڑ گیا تو پہلے کی طرح بننا مشکل ہو جاتا ہے اس لیے انسان کو اپنے تعلقات بہت احتیاط سے لے کر چلنے چاہیے
بچوں کی تربیت بھی اسی اصول پر کر نی چاہیے بچوں کے ساتھ زیادہ احتیاط کرنی پڑتی ہے کیونکہ بچوں میں چڑچڑاپن اور ان کی شخصیت پہ اثر کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے بچے کو آپ جس طرح عادت دیں گے وہ ویسی ہی اپنا آئے گا۔اگر آپ اسے حد سے زیادہ لاڈ پیار دیں گے تو وہ اس کا عادی ہو جائے گا اور بڑے ہو کر جب وہ لاڈ پیار میں کمی ہو تو بچہ بگڑنا شروع ہو جاتا ہے اسی لیے بچوں کو پر اثر شخصیت بنانے کے لیے شروع سے ان پر محنت کی جائے جائے اور اس پر استقامت سے قائم رہا جائے۔

اسی خیال تسلسل میں کھو گئی ہوں میں،،،،گر نہیں تو کیونکر ،،، جو ہوں تو کیا ہوں میں؟؟؟؟؟؟ 🙇🏾‍♀️😶
27/12/2022

اسی خیال تسلسل میں کھو گئی ہوں میں،،،،
گر نہیں تو کیونکر ،،، جو ہوں تو کیا ہوں میں؟؟؟؟؟؟ 🙇🏾‍♀️😶

07/12/2022

جہاں چاہ، وہاں راہ۔۔۔۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Life ponder over posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share