Mohmand news update

  • Home
  • Mohmand news update

Mohmand news update Enter to learn

07/11/2024

خیبر پختونخوا حکومت نے اختجاج کرنے والے ایک لاکھ سے زائد اساتذہ معطل کردی۔جس میں ضلع مہمند کے سو سے زائد اساتذہ بھی شامل ہے۔دنیا کی تاریخ میں یہ سب بڑی معطلی ہے۔

ضلع مہمند کے نامور قبائیلی مشر ملک محمد علی شینواری اے ڈی سی جنرل شکیل احمد سے عوام کے مسائل اجاگر کرنے اور علاقے کے عوا...
30/10/2024

ضلع مہمند کے نامور قبائیلی مشر ملک محمد علی شینواری اے ڈی سی جنرل شکیل احمد سے عوام کے مسائل اجاگر کرنے اور علاقے کے عوام کی بہتر حدمات کے سلسلے میں مہمند پریس کلب میں ایوارڈز تقریب کے دوران سرٹیفیکیٹ وصول کررہے ہیں۔
دوسری طرف ملک محمد علی شینواری پریس کلب کےصدر شاکراللہ اور جنرل سیکرٹری بشیرخان کو پگڑی پہنا رہے ہیں۔

ضلع مہمند۔صحافی معاشرتی برائیوں کےخاتمے اور فتنوں کے تدارک کے لئے اپنا کردار اداکریں۔قبائیلی اضلاع کے عوام نئے قوانین سے...
30/10/2024

ضلع مہمند۔
صحافی معاشرتی برائیوں کےخاتمے اور فتنوں کے تدارک کے لئے اپنا کردار اداکریں۔قبائیلی اضلاع کے عوام نئے قوانین سے بے لاعلم ہے۔صحافی عوام میں اگاہی کے لئے قلم کے ذریعے اپناکردار اداکریں۔مہمند کےصحافیوں نے ہمیشہ مثبت رپورٹنگ کی ہے۔ مہمند کے صحافیوں کے لئے میڈیا کالونی کی تعمیر کے لئے اپناکردار اداکروں گا۔ان خیالات کا اظہار مہمند پریس کلب کے زیراہتمام ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کے مہمان حصوصی ڈپٹی کمشنر یاسر حسن,کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل عاصم محمود,ڈی پی او محمد سجاد نے کہا۔مقررین نے کہا کہ ہم سب ایک کشتی کے سوار ہے۔ہمارے مسائل اور مشکلات مشترکہ ہے۔ہم سب کو چاہئے۔ کہ ہم مشترکہ طور پر مسائل اور مشکلات کے خاتمے کے لئے اپنا رول اداکریں۔صحافیوں کی ذمہ داری بنتی ہے۔کہ معاشرے سے معاشرتی برائیوں اور فتنے کے تدارک کےلئے اپنا کردار اداکریں۔قبائیلی اضلاع کے عوام مرجر کے بعد نئے قوانین سے لاعلم ہے۔صحافی عوام میں اگاہی کے لئے قلم کے ذریعے اپنا کردار اداکریں۔ڈی سی مہمند نے مزید کہا کہ ضلع مہمند کے صحافیوں کے دیرینہ مسئلہ میڈیا کالونی کاقیام ہے میڈیا کالونی کے قیام کے لئے وزیراعلی سیکرٹریٹ کو خط لکھوں گا۔ڈی پی او مہمند سجادخان نے کہا کہ عوام کے شکایات کے ازالے کے لئے کمپلینٹ سیل قائم کیاجارہاہے۔واٹس ایپ کے ذریعے ضلع مہمند کے عوام اپنے شکایات اور مسائل شئیر کریں گے۔اس موقع پر کمانڈنٹ رائفزکرنل عاصم محمود نے کہا کہ ضلع مہمند کے عوام کے لئے ارمی میں بھرتی کا عمل شروع کیاگیاہے۔جس میں بھرتی کے طریقہ کارمیں نرمی کی گئی ہے۔
پروگرام کے اخرمیں صدر شاکراللہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اور توقع کا اظہار کیاکہ مہمند پریس کلب مثبت رپورٹنگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔اور عوام کے مسائل بلاتفریق اجاکر کریں گے۔ڈپٹی کمشنر ضلع مہمند,کمانڈنٹ مہمندرائفلز اور ڈی پی او محمد سجاد نے صحافیوں کے علاوہ ہرمکتبہ فکرکے لوگوں میں ایوارڈز تقسیم کی۔

محمد رضوان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان مقررپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ...
28/10/2024

محمد رضوان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنادیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کیا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ بورڈ نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا ہے جب کہ سلمان علی آغا کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر سلیکشن کمیٹی نے بہت محنت کی، آخری دو ٹیسٹ میں سلیکشن کمیٹی نے نان اسٹاپ کام کیا، جیت میں سلیکشن کمیٹی کا بڑا ہاتھ ہے، میں ان کی تعریف کروں گا۔

بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں بابراعظم فارم میں واپس آئے، بابر اعظم پاکستان کا ایک اثاثہ ہے، بابر نےمجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ میں بطور کپتان کھیلنا نہیں چاہتا، بابراعظم کا فیصلہ تھا وہ گیم پر فوکس کرنا چاہتا تھا۔

فخر زمان کے حوالے سے پوچھےگئے سوال پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فخر زمان کے ٹوئٹ کا ایشو ہے لیکن زیادہ مسئلہ فٹنس کا ہے، فخر زمان کا شو کاز کا مسئلہ بھی ہے۔عاقب جاوید کو لانے میں تھوڑی دیر ہوگئی اگر چھ ماہ پہلے لے آتے تو نتائج مختلف ہوتے، رزلٹ دینے کی ذات اللہ کی ہے، میں پرفیکٹ نہیں ہوں فیصلے انہوں نےکرنے ہیں، مدت کا کچھ نہیں ہے بس دعا کریں کہ اللہ ان کوکامیاب کرے، سرجری والی بات جہاں تک ہے میں ایڈوانس کرسکتا تھا، ایسا نہیں تھا کہ سرجری کا کہہ دیا تو کردی جائے، چیمپئنز کپ کے بعد پھر آپ نے دیکھا کہ ہم نے جو فیصلے کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہارنے کا کریڈٹ میں لوں گا، مل کر جیتیں گے توان کا کریڈٹ ہے، میں یہ کہوں گا کہ بس ہاریں تو لڑ کر ہاریں۔

اس موقع پر سلیکشن کمیٹی کے کنوینر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ وائٹ بال ٹیم کے لیے ینگ ٹیم کوموقع دینا پڑتا ہے، ٹیم کی تشکیل کے لیے ینگ ٹیلنٹ کولانا پڑتا ہے، جو منتخب نہیں ہوئے اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ آئندہ کبھی نہیں آسکتے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا ہم سنتے تھےکہ پچز نہیں بنتیں، اگر معلومات ہوں، محنت کی جائے تو ہدف پورا ہوسکتا ہے، کس کے خلاف کیسے جانا ہے ہوم ایڈوانٹیج کا فائدہ اٹھانا چاہیے، یہ کوئی گُر نہیں ہے، انگلینڈ کا بھی اتنا ہی چانس تھا جتنا ہمارا تھا، ہم نے ہوم ایڈوانٹیج لیا ہم ان کنڈیشنز میں کھیلنے کے عادی ہیں۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ چیمپیئنز کپ میں سب نے دیکھا ہےکہ ہمارے نوجوان کیسے ہیں، ہماری ترجیح نوجوان کھلاڑی کو انٹرنیشنل معیار تک لے جانا ہے،گیپ ختم کرنا ہے، نوجوانوں کے ساتھ تجربہ کار بھی ہیں، ہمارا لانگ ٹرم فوکس ہے ہم نے کمبی نیشن بنانا ہے، ہمارا کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے۔

محمد رضوان نےکہا کہ وائٹ بال میں فٹنس پر فوکس ہونا چاہیے، میں پورے پاکستان کےگروپ کا ہوں، ٹیم میں 15 پلیئر کپتان ہیں ، گروپ بندی کا سب باہر سے ہی سنتے رہے ہیں۔

ملک فیاض خویزئی کے ساتھ تورہ خواہ میں ماربل کان کا تنازعہ برقرار ہے جرگہ میں شریک سرپننج نے ڈی سی مہمند کی دباؤ میں آکر ...
25/10/2024

ملک فیاض خویزئی کے ساتھ تورہ خواہ میں ماربل کان کا تنازعہ برقرار ہے جرگہ میں شریک سرپننج نے ڈی سی مہمند کی دباؤ میں آکر ہمارے خلاف ضمانت ضبط کرنے کا فیصلہ سنایا ، ہمارے جرگہ فریق کا دستخط نہیں ہے اپنے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار ملک نواب نے جمعہ کے روز اپنے حجرے میں حلیمزئی قوم کے مشران ،مہمند ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں اور ٹرانسپورٹ ما لکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک فیاض خویزئی میرے ماربل کان پر زبردستی کے ذریعے قبضہ کر نے کوششیں کررہے جس میں ان کے ساتھ مقامی ضلعی انتظامیہ بھی بھی شامل ہیں میں حلیم زئی قوم کے ٹرانسپورٹرز پر یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں فیاض خویزئی کی ماربل سے لدی ہوئی گاڑیوں کو نہیں آ نے دوں گا اور اپنے علاقے میں ان گاڑیوں کو روک واکر ماربل سپلائی کی اجازت بھی نہیں دوں گا کیونکہ ان کے ساتھ میرا تنازعہ چل رہا ہے ۔اسی طرح اگر وہ حلیم زئی قوم کی گاڑیوں کو اپنے علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں دیتا تو میں اس کا زمہ دار نہیں ہوگا ۔دریں اثناء چند دن قبل ڈی سی مہمند کی دفتر میں جرگے کے سرپنچ نے ضمانت ضبط کرنے کرنے کا جو فیصلہ سنایا ہے وہ یکطرفہ فیصلہ ہے اور جرگے کے سرپنچ نے ڈی سی مہمند کی دباؤ میں آکر ہمارے خلاف فیصلہ سنایا ہے کیونکہ جرگہ میں ہمارے فریق کا دستخط نہیں ہے اور نہ ہی ہم اس کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں ہمارے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہو رہی ہے ۔

قبائلی ضلع مہمند غلنئی جرگہ ہال میں پولیو عالمی دن کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد سمیت 28اکتوبر کو ہونے والے پولیو مہم کا ...
24/10/2024

قبائلی ضلع مہمند غلنئی جرگہ ہال میں پولیو عالمی دن کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد سمیت 28اکتوبر کو ہونے والے پولیو مہم کا افتتاح و آگاہی واک۔پولیو ایک خطرناک وبأ ہے۔ان کی خاتمہ میں ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرکے اپنے علاقے کو پولیو وائرس سے صاف کریں۔اکثر عوام ذاتی مسائل پولیو قطروں سے جوڑ کر اپنے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا رہے ہیں۔صافی سندوخیل میں پولیو کیس علاقے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی واضح ثبوت ہے۔جن کاپھیلاؤ قوم کی بچوں کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔آئیے ملکر پولیو وائرس کاخاتمہ کریں۔تفصیلات کے مطابق ہیڈکوارٹر غلنئی جرگہ ہال میں پولیو کے عالمی دن کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر مہمند محمد یاسر حسن،ایم پی اے محبوب شیر،ڈی ایچ او ڈاکٹر عدنان،ایم ایس محمد حیات آفریدی سمیت ضلعی انتظامیہ کے دوسرے افسران،علمأکرام ،قومی مشران یعنی ہر مکتبہ فکر و عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہمند اور صحت عملہ کے ذمہ داران ودیگر نے اپنے خیالات میں بتایا کہ تحصیل صافی سندوخیل میں گزشتہ ماہ پولیو کیس قابل افسوس ہے۔جن سے علاقے میں پولیو وائرس کی موجودگی ثابت ہورہے ہیں۔مقررین نے بتایا کہ اکثر پولیو قطرے اپنے ذاتی مسائل کے حل سے جوڑ کر اپنے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا رہے ہیں۔جو کہ اپنے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔ڈپٹی کمشنر نے علاقے سے پولیو کے خاتمے کیلئے پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون سمیت ذمہ دار شہریوں سے عوامی آگاہی میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔تقریب کے اختتام پر آئندہ 28اکتوبر کو ہونے والے پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کرکے ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر مہم سے عوامی آگاہی کیلئے آگاہی واک کیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او مہمند نے میڈیا کو بتایا کہ آئندہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 112469بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائے نگے ۔جن کیلئے 472پولیو ٹیمیں اور 1200پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دینگے۔جبکہ مذکورہ تقریب اور آگاہی واک سے قبل غلنئی ہسپتال کے کانفرنس ہال میں میڈیا کو پولیو وائرس سے آگاہی تقریب منعقد ہوئی۔مذکورہ تقریب میں محکمہ صحت عملہ سمیت مقامی صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر محکمہ صحت اور پولیو کے متعلقہ ذمہ دار نے بتایا۔کہ صافی سندوخیل پولیو کیس کی وائرس پشاور لڑمہ سے ملتاجلتا ہے۔جبکہ ضلع مہمند میں پولیو کیس پولیو وائرس کی موجودگی خطرے کی گھنٹی ہیں۔جن کی روک تھام میں کوتاہی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔حالانکہ علاقے میں پولیو کیس کا واقع ہونا پولیو سٹاف اور والدین کی باہمی کمزوری ہے۔انہوں علاقے سے پولیو وائرس کی خاتمے میں مقامی صحافیوں سے مکمل تعاون کی اپیل کی۔

فاٹا کے طالبعلوں کیلئے 💯 %مفت تعلیم کا ایک اور موقع یونیورسٹی کے داخلے سے رہ جانیوالوں فاٹا کے طلبا کیلئے خوشخبریالسلام ...
23/10/2024

فاٹا کے طالبعلوں کیلئے 💯 %مفت تعلیم کا ایک اور موقع
یونیورسٹی کے داخلے سے رہ جانیوالوں فاٹا کے طلبا کیلئے خوشخبری
السلام علیکم
جیسے کہ اپ سب جانتے ہیں کہ پنجاب کے مختلف یونیورسٹیوں میں فاٹا کے طلباء کے لئے فاٹا کوٹہ سسٹم پر فری پڑھایا جاتا ہے
ان یونیورسٹیوں میں ایک اسلا میہ یونیورسٹی اف بہاولپور بھی شامل ہیں
پچھلے سال یہ کوٹہ روک دیا گیا تھا کچھ وجوہات پر لیکن اس سال پھر سے بحال کر دیا گیا
لہذا اس موقعہ سے فائده اٹھانا چاہئے اور نیچے دئے گئے تصویر میں تمام سجیکٹس میں اپ کو فری میں پڑھایا جائیگا
داخلے جاری ہے۔

ضلع مہمند ۔ توراخواہ ماربل پہاڑ تنازعہ فیصلے کے تین رکنی جرگے میں سے  ایک فریق کی مرضی اور مشاورت کے بغیر فیصلہ سنانا, ف...
21/10/2024

ضلع مہمند ۔
توراخواہ ماربل پہاڑ تنازعہ فیصلے کے تین رکنی جرگے میں سے ایک فریق کی مرضی اور مشاورت کے بغیر فیصلہ سنانا, فیس اور ضمانت بحق سرکار ضبط کرنا سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔ محمد سعید نے فائل ڈی سی مہمند کے حوالے کر دیا۔ محالف فریق کا یک طرفہ فیصلہ ماننے سے انکار ۔ مہمند ٹرانسپورٹ یونین کا بھی قابل قبول حل نکالنے اور تنازعے میں ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند ہیڈکوارٹر غلنئی ڈی سی آفس میں پیر کے روز بائیزئی توراخواہ ماربل پہاڑ کے دیرینہ تنازعے کے حوالے سے جرگہ منعقد ہوا ۔ جس میں ڈپٹی کمشنر ضلع مہمند محمد یاسر حسن، اے ڈی سی جنرل شکیل خان اور عمائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر انتظامیہ کے تشکیل کردہ جرگہ کے سرپنج محمد سعید خان نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ماربل مائنز تنازعے میں فریق اول ملک فیاض ، شاہد اقبال اور فریق دوم حاجی نواب ، حاجی ظاہر میں سے میرے بلانے پر فریق دوم دو مرتبہ حاضر نہیں ہوا۔ اس لئے میں ان کی فیس اور ضمانت ضبط کرنے کی ڈی سی مہمند سے سفارش کرتا ہوں ۔ اور فیصلے کی فائل ڈی سی مہمند کے حوالے کیا ۔ اس موقع پر اپنے خلاف فیصلہ سنانے پر حاجی نواب فریق نے فیصلے کو یک طرفہ اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اسے ماننے سے انکار کر دیا ۔ بعذ ازاں حاجی نواب فریق نے اپنے مقرر کردہ جرگہ ممبر حاجی رحیم داد عرف خان حاجی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جرگہ سرپنج اور ملک فیاض کے مقرر کردہ جرگہ ممبر کے پاس فیصلے کا مشروط محدود اختیار تھا۔ اور وہ مخالف فریق کے بتائے ہوئے بات سے آگے نہیں بڑھ رہے تھے۔اس لئے جرگہ ممبر حاجی رحیم داد 20 روز پہلے اس جرگہ سے کنارہ کش ہوگئے تھے۔ اور جرگہ ٹوٹ گیا تھا۔ اب سرپنچ کے نام پر محمد سعید نے مخالف فریق اور انتظامیہ کے بعض اہلکاروں کی ایماء پر ہمارے خلاف یک طرفہ تحریر لکھ دیا ہے۔ ہم اس کو فیصلہ نہیں مانتے ۔ حاجی نواب فریق کے ادران خان اور ارشد خان نے کہا کہ انتظامیہ کے بعض اہلکار مخالف فریق سے مل کر ان کو اپنے ماربل مائنز سے قانونی لیز رکھنے اور عدالتی فیصلہ ہمارے حق میں ہمیں ہونے کے باوجود بے دخل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جو کہ سراسر زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانون کے مطابق اپنے حق کا دفاع کرینگے ۔ اور اپنے ماربل کسی کو کو لانے کی اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ، کور کمانڈر پشاور ودیگر حکام سے اپیل کی وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے کر ناخوشگوار واقعات پیش آنے کا تدراک کرے۔ بصورت دیگر کسی بھی نقصان کی صورت میں سرپنج اور انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔ اس موقع پر مہمند ٹرانسپورٹ یونین کے رہنماء حاجی زیت اللہ نے کہا کہ دونوں فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں ۔ اور ایک دوسرے کا حق خوش اسلوبی سے تسلیم کریں ۔ کیونکہ ہم 2008 سے حاجی نواب اور حاجی عمر کے مائنز ماربل ٹرانسپورٹیشن کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماربل تنازعہ میں ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو روکنے سے ہمارے لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے ۔ جس پر ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے اور بندش کے خلاف ہر قسم کا تدراک کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ماربل ٹرانسپورٹ یونین کسی متنازعہ مائنز سے لوڈنگ نہیں کرے گی۔

18/10/2024

ازاد ولدمحمدجان عمر 50 سال رامی خیل تحصیل حلیمزئی ہوائی فائرنگ سے گولی کا نشانہ بنے۔زخمی کو طبی امداد کے لئے ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی بعد ازاں پشاور منتقل کردیا۔زخمی کی خالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حکومت کی اور بھونڈی حرکت۔اسلام اباد پارلیمنٹ لاجز اخترمینگل کے فلیٹ پر چھاپہ۔چھاپے کا مقصد اختر مینگل کو دباو میں لانا ہ...
16/10/2024

حکومت کی اور بھونڈی حرکت۔اسلام اباد پارلیمنٹ لاجز اخترمینگل کے فلیٹ پر چھاپہ۔چھاپے کا مقصد اختر مینگل کو دباو میں لانا ہے۔

لاہور: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی جاتی امراء آمدسربراہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف ودیگر نے است...
16/10/2024

لاہور: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی جاتی امراء آمد

سربراہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف ودیگر نے استقبال کیا

صدر آصف علی زرداری، میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور قائد جمعیت کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام کی قیادت کے درمیان مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے بات چیت

قبائلی ضلع مہمندضلع مہمند میں غنڈہ راج ۔ڈی پی او ۔ڈی سی مہمند اور سیکیورٹی فورسز خاموش۔ذاتی تنازعے کی وجہ سے سڑک کا بندک...
16/10/2024

قبائلی ضلع مہمند
ضلع مہمند میں غنڈہ راج ۔ڈی پی او ۔ڈی سی مہمند اور سیکیورٹی فورسز خاموش۔ذاتی تنازعے کی وجہ سے سڑک کا بندکرنے اور اس پر کھڈے کدوانا کھلی عام بدمعاشی ہے۔۔کل تک خویزئی بیزئی سڑک کو ماربل گاڑیوں کیلئے نہ کھولا گیا۔ تو ہم بھرپوراختجاج کریں گے۔اور سڑک کو اپنے بل بوتے پر کھلوادیں گے۔اگر کوئی خون خرابہ ہواتو ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہوگی۔ کسی کو بدامنی پیدا کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے.ان خیالات کا اظہار مہمند گڈز ٹرانسپورٹ کے صدر عارف اللہ، زیت اللہ خان ودیگر نے غیبہ چوک پوسٹ کے قریب میڈیا سے اظہار خیال کے دوران کہی کہ گزشتہ روز خویزئی سے تعلق رکھنے والا ملک فیاض خویزئی نے خویزئی بیزئی کے مین شاہراہ میں ایکسویٹر کے ذریعے کھڈا بناکر ماربل گاڑی کے آنے جانے کے لیے مکمل راستے کو بند کردیا ہیں۔جس کی وجہ سے ہمارے بھری ہوئی ٹرانسپورٹ ماربل گاڑیاں کھڑی ہیں۔تنازعہ ملک فیاض کا نواب خان کے ساتھ ہیں۔مگر انہوں نے سارے گاڑیوں کو بند کرکے ڈرائیوروں پر بدمعاشی شروع کر رکھا ہیں۔حالانکہ تنازعہ انکا ذاتی ہیں۔مگر گاڑیاں سب کے بند کر دیا ہیں۔جوکہ انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم آج انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں اور کل تک اگر گاڑیوں کے آنے جانے پر پابندی نہیں ہٹائی تو ہم کسی قسم کے احتجاج سے گریز نہیں کرینگے۔جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔ جبکہ دوسری طرف انتظامیہ نے منرل کمیٹی اور قومی مشران کا جرگہ بھی تشکیل دیا گیا ہیں۔کہ وہ فوری طور پر اس مسئلہ حل نکالے۔ تاکہ علاقے میں بدامنی پیدا نہ ہوسکے۔جبکہ ہر صورت میں امن بحال رکھنے اور عوام کو آزادانہ طور پر روزگار کے مواقع مل سکیں۔ کسی کو بدامنی پیدا کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے.

15/10/2024
ضلع مہمند ۔غلنئی میں پاسپورٹ اجراء درخواست گزاروں کیلئے دردسر بن گیا۔ارجنٹ پاسپورٹ درخواست گزاروں کو دو ماہ گزرنے کے باو...
15/10/2024

ضلع مہمند ۔غلنئی میں پاسپورٹ اجراء درخواست گزاروں کیلئے دردسر بن گیا۔ارجنٹ پاسپورٹ درخواست گزاروں کو دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی پاسپورٹ نہیں ملتے ۔بیرون ملک سفر کے خواہش مند پاسپورٹ حصول کیلئے روزانہ دفتر کا طواف کر رہے ہیں۔محکمہ پاسپورٹ حصول کو آسان بنائیں ۔عوامی حلقوں کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند غلنئی پاسپورٹ آفس سے ارجنٹ پاسپورٹ فیس ادا کرنے والے درخواست گزاروں کو دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی پاسپورٹ کا اجراء ممکن نہ ہو سکا ۔اکثر ارجنٹ درخواست گزار ایک ماہ گزرنے کے بعد روزانہ پاسپورٹ حصول کے خاطر دفتر کا چکر لگا رہے ہیں ۔کیونکہ ملک میں مہنگائی کے باعث ذیادہ تر شہری محنت مزدوری کیلئے بیرون ممالک جانے کی سعی کررہے ہیں ۔جبکہ بیرونی سفر کیلئے پاسپورٹ کے بغیر ویزہ لگانا ناممکن ہے ۔اس کے علاؤہ بیرون ممالک میں محنت مزدوری کیلئے مقیم شہری جب چھٹی کے دوران پاسپورٹ کی تجدید کراتے ہیں ۔تو پاسپورٹ آفس سے پاسپورٹ کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے۔کہ ملک میں معاشی بدحالی کی وجہ سے بھاری رقم کے عوض بہتر زندگی کے خاطر بیرون ملک مزدوری کے لئے جاتے ہیں ۔مگر ان کو پاسپورٹ ارجنٹ فیس ادا کرنے کی باجود بھی بروقت نہیں ملتے ۔جو کہ قابل افسوس ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے۔کہ وزارت داخلہ پاسپورٹ کا حصول آسان اور بروقت فراہمی یقینی بنائے۔

قبائلی ضلع مہمند ۔۔۔  انڈر 16 کرکٹ لیگ اختتام پذیر ۔ 7 اکتوبر سے 13 اکتوبر تک  جاری رہنے والا انڈر 16 کرکٹ لیگ کے فائنل ...
14/10/2024

قبائلی ضلع مہمند ۔۔۔ انڈر 16 کرکٹ لیگ اختتام پذیر ۔ 7 اکتوبر سے 13 اکتوبر تک جاری رہنے والا انڈر 16 کرکٹ لیگ کے فائنل جیتنے والے ٹیم کے کھلاڑیوں میں ڈی سی مہمند یاسر حسن نے ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کئیں ۔۔ تفصیلات کے مطابق مہمند سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے انڈر 16 کرکٹ چیمپئن لیگ اج اختتام پذیر ہوا صوبائی وزیراعلی علی آمین گنڈاپور کے عوامی ایجنڈے عوام دوست اقدامات سے مہمند میں بھی ترقیاتی منصوبے اور نوجوانوں میں کھیل کود کا روحجان پیدا کرنے کے لیے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔کیونکہ مہمند میں امن بحالی کے لیے سیکیورٹی فورسز،ضلعی انتظامیہ اور مشران نے بے شمار قربانی دی ہیں۔اب انکی ثمرات شروع ہوگئے ہیں ۔آج مہمند کرکٹ گراؤنڈ میں 7 اکتوبر سے جاری رہنے والا انڈر 16 کرکٹ چیمپئن اختتام پذیر ہوا ۔ڈپٹی کمشنر مہمند یاسر حسن نے نوجوانوں پر زور دیا گیا کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصاب سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیں کیونکہ جہاں کھیل کے میدان اباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔ تقریب میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ۔کمانڈنٹ مہمند رائفلز اور دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی ۔

‏صدر پی ٹی آئی ضلع مہمند/ناظم اعلی ملک نوید احمد مہمند کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل!میں بحثیت پی ٹی آئی ضلع مہمند کے ص...
10/10/2024

‏صدر پی ٹی آئی ضلع مہمند/ناظم اعلی ملک نوید احمد مہمند کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل!

میں بحثیت پی ٹی آئی ضلع مہمند کے صدر بیرسٹر سیف کے بیان سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں اور پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کے اعلامیہ کو ہی اصل پالیسی بیان سمجھتا ہوں، نہتے عوام پر گولیاں برسانا اور ان پر تشدد کرنا کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، اسٹبلشمنٹ کے ٹاوٹ اور مسلط شدہ وزیرداخلہ محسن نقوی کا پی ٹی ایم پر پابندی لگانا سمجھ سے بالاتر ہے، ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
صوبائی حکومت نے اس معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی ہے، جس کی سربراہی وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی آمین گنڈاپور کررہے ہیں اور اس کمیٹی میں حکومتی ممبران سمیت اپوزیشن کے ممبران بھی ہے، انشاءاللہ اس مسئلے کا حل ضرور نکلے گا۔
میں اس دردناک غم میں شہداء کے لواحقین اور ہمارے معصوم بھائیوں کے ساتھ شریک ہوں۔

ضلع مہمند۔پاکستان تحریک انصاف ایک پرامن اور محب وطن سیاسی جماعت ہے۔ جمہوری اور آئینی حدودکے اندر  اختجاج ہر سیاسی پارٹی ...
10/10/2024

ضلع مہمند۔
پاکستان تحریک انصاف ایک پرامن اور محب وطن سیاسی جماعت ہے۔ جمہوری اور آئینی حدودکے اندر اختجاج ہر سیاسی پارٹی کا حق ہے۔عمران خان ایک سال سے زائد عرصے سے گرفتار ہونے کے باوجود ان پر کرپشن کاکوئی الزام ثابت نہ ہوا۔پی ٹی ائی آئین کی بحالی اورجمہوری پارلیمنٹ کی بالادستی کے جدوجہد کرنے میں مصروف ہے۔بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری مکمل غیرآئینی ہے۔عمران خان کی رہائی کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔ورکرز آئندہ کے اختجاج کے لئے تیار اور انتظار میں ہے۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی ائی ضلع مہمند کے صدراور ناظم اعلی لوئر مہمند ملک نویداحمد,سابقہ امیدوار قومی قاری رحیم شاہ,پی ٹی آئی حلیم زئی کے صدر جاویدخان۔ترجمان پی ٹی آئی ضلع مہمند جہان زیب,سینئرنائب صدر ضلع مہمند کارکن محترم خان۔اسلام صافی۔میاں سجاد,مجید اللہ,حسن سردار,طیب خان اور ملک خائستہ رحمان نے مہمند پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ 4 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر پورے ملک سے پرامن اختجاج کی کال کی دے دی گئ۔چاروں صوبوں سے پی ٹی آئی ورکرز عمران خان کی ہدایت پر اختجاج کے لئے ڈی چوک انا شروع ہوئی۔ضلع مہمند سے قافلہ صوبائی وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں اسلام اباد ڈی چوک روانہ ہوا۔اٹک کے مقام پر پنجاب پولیس نےرکاوٹیں کھڑی کرکے قافلہ روکنے کی کوشش کی۔مگر ڈیڑھ گھنٹے کوشوں کے بعد ہماراقافلہ اٹک سے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے برہان انٹرچینج کے مقام پر پہنچ روکاگیا۔موٹر وے پر خندقین کھود کر قافلے روکنے کی کوششیں کی گئے۔وہاں پنجاب پولیس نے پرامن قافلے پر بدترین شیلنگ کی۔ظلم,جبر اور بربریت کی انتہاکردی۔مگر پی ٹی ائی کے ورکرز تمام مظالم کے باوجود ڈٹے رہے۔چوبیس گھنٹے بعد ہم برہاں انٹرچینج سے روانہ ہوکر ڈی چوک اسلام اباد پہنچ گئے۔ڈی چوک کے مقام پر پاک فوج اور رینجرزپہلے سے چوکس بیٹھی تھی۔ پی ٹی ائی ورکرز نے پاک فوج کے زندہ باد کے نعرے لگاکر جب الوطنی کا ثبوت دیا۔ہمارا اختجاج پرامن اور جمہوری تھا۔ہم عمران خان سمیت تمام بے گناہ اسیران کی رہائی کے لئے اختجاج کررہے تھے۔ہمارامقصد ازاد عدلیہ ۔جمہوری پارلیمنٹ کے لئے تھا۔عمران خان ایک سال سے زائد عرصے سے بے گناہ قید تنہائی کی زندگی گزاررہے ہیں۔ان پر ابھی تک ایک بھی کرپشن کا کیس ثابت نہیں ہوا اور ان پر تمام مقدمات من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔پی ٹی آئی ایک جمہوری اور محب وطن سیاسی جماعت ہے۔ایک سیاسی اور جمہوری پارٹی ہونے کے ناطے اختجاج ہمارا ائینی حق ہے۔ہم نے ائینی حق کا استعمال کرتے ہوئےپنجاب اور اسلام اباد پولیس نے ہم پر ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے۔وفاقی حکومت خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک کررہی ہے۔بعض عمران کی خاطر ائین کو پامال کیا گیا۔ پارلیمنٹ اپنی مقاصد کے لئے استعمال کیاجارہاہے۔عدلیہ کو قابو کرنے کے لئے ائینی ترمیم کے نام پر قانون سازی کی کوششیں جاری ہے۔وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو غدار اور ملک دشمن ثابت کرنے میں لگی ہوئی ہے نومئی کا واقعہ بھی خودساحتہ اور ڈرامہ تھا پی ٹی ائی روزاول سے مطالبہ کررہی ہے کہ نومئی کی جوڈیشل انکوائرئ کرائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پی ٹی ائی کے ہزاروں ورکرز بے گناہ جیلوں میں بند ہے۔ان پر منگھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔چار اکتوبر کے اختجاج کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔کہ ملک بھر میں ہزاروں اسیران کے لئے انصاف لائرزفورم ان کی رہائی کے لئے قانونی محاذ پر جنگ لڑ رہے ہیں۔اس وقت ضلع مہمند سے 18 ورکرزمختلف تھانوں میں بند ہے چار ورکرز زخمی ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور فوج نے مجھے بحیثیت ناظم اعلی سیکیورٹی گارڈ سمیت گرفتار کرکے جیل میں بغیر وجہ بتائے بندرکھا مجھ سے موبائیل فون چھیناگیا۔میرے ساتھ خیبر پختونخوا کے دو اور ایم پی اے بھے تھے۔کامرہ کے مقام پر ہمیں زدوکوب کیاگیا گالیاں دی گئے۔انہوں نے کہا کہ اتنی فسطائیت ہونے کے باوجود ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ہمارا مقصد عمران خان کی رہائی ائین اور عدلیہ کی بالادستی ہے۔ائندہ جب بھی عمران خان اختجاج کی کال دیں گے۔ضلع مہمند سے پی ٹی ورکرز سب سے اگے ہوں گے۔

ضلع مہمند  ڈسٹرکٹ جوڈیشری ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع مہمند کی تقریب حلف برداری تقریب۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حامد مغل نے نو م...
09/10/2024

ضلع مہمند
ڈسٹرکٹ جوڈیشری ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع مہمند کی تقریب حلف برداری تقریب۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حامد مغل نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند میں آل پاکستان جوڈیشری ایمپلائز ایسوسی ایشن کی حلف برداری تقریب گزشتہ روز غلنئی جوڈیشل کمپلیکس غلنئی ضلع مہمند میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حامد مغل نے نو منتخب صدر کلیم اللّٰہ، جنرل سیکرٹری مشتاق احمد ، سینئر نائب صدر صدام خان ، نائب صدر سعد محمد ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ہارون محمود ، فنانس سیکرٹری آصف خان سپورٹس سیکرٹری موسی خان اور آفس سیکرٹری محمد ابراہیم سے حلف لیا۔ اس موقعہ پر شریک وکلاء برادری نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔ اور ان کے ساتھ ہر قسم تعاون کا یقین دلایا ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohmand news update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share