Makran Writers News

  • Home
  • Makran Writers News

Makran Writers News Makran Writers News

24/10/2022

ٹکرز۔
وزیراعلیٰ بلوچستان/ پیغام۔

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا پولیو کے عالمی دن کے موقع پر پیغام۔

عالمی یوم پولیو کا مقصد ملک و معاشرے سے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ

ورلڈ پولیو ڈے منانے کا مقصد بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے ۔ وزیراعلیٰ

پولیو کا بروقت علاج نہ ہونے کے باعث بچے عمر بھر کی معذوری کا شکار ہوتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ

بہت سے ممالک نے پولیو کو بھرپور محنت اور کوششوں کے ساتھ ختم کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ

پولیوکاخاتمہ نا ممکن نہیں البتہ مشکل ضرور ہے جس کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ

پولیو مہم میں علمائے کرام، سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر سمیت میڈیا کا کردار کلیدی ہے ۔ وزیراعلیٰ

تمام مکتبہ فکرکے یکجاہونے کی وجہ سے کسی حدتک اس بیماری پر قابو پانے میں ہم کامیاب ہورہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ

آج ہم اپنے شہید پولیو ورکرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنی جانیں تک قربان کردیں۔ وزیراعلیٰ

ہم پولیو ورکرز کو ان کی انتھک محنت پر سلام پیش کرتے ہیں ۔وزیراعلئ

پولیووائرس کے خاتمے کیلئے مستقل مزاجی کے ساتھ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ

ورلڈ پولیو ڈے کی مناسبت سے پوری دنیا میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں وزیراعلیٰ

دنیابھر میں اس بیماری سے بچاؤ اور علاج کے متعلق آگاہی دی جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ

ہمارا بھی مقصد یہی ہے کہ کس طرح سے اس موذی مرض کا خاتمہ یقینی ہوسکے تاکہ ہمارا ملک بھی پولیو سے پاک ہو ۔وزیراعلیٰ

صوبائی حکومت پولیو کے مکمل خاتمے پرعزم ہے۔ وزیراعلیٰ

پولیو ورکرز کو پولیو مہم کے دوران مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ

24/10/2022

موجودہ حکومت کانشانہ صحافیوں پر کیوں ؟حکومت نے صحافیوں کی گرفتاریاں ٹاسک دے رکھی ہے

کہیں بیوروکریسی کےزریعے کہیں پر خود گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں

بلوچستان کے صحافی کو پروٹوکول دینے کی اشد ضرورت ہے،وفاق سے صحافی وسوشل میڈیا ایکٹیویسٹ حسن اچکزئی کامطالبہ

کوئٹہ،صحافی سوشل میڈیاایکٹیویسٹ حسن اچکزئی نےصحافی نصیر احمد کاکڑ کے گھر پر چھاپے کی مزمت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں صحافت پر قد غن لگانے کے مزموم کوششیں کی جارہی ہیں موجودہ وقت اور حالات کے حکمرانوں کو ہوش کےناخن لینے چاہیئے ہر حقیقی آواز کو دبانے کی کوشش نہ کرے،صحافی حسن اچکزئی نے مزید کہاکہ اگر صحافیوں کی گرفتاریاں ڈرادھمکانے کی صورتحال ختم نہ ہوئی تو منہ پر تالے ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاج کرینگے ،انہوں نے کہاکہ ایک صحافی پر اس سے قبل ولی تنگی کا جھوٹی مقدمہ درج کرکے انہیں حب سےبےجا میں رکھایہ حرکات محض عوامی آواز اٹھانے والے صحافیوں کیساتھ ہوتےہیں،انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

23/10/2022

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ طویل سفر سے واپسی کے باوجود بغیر آرام کئے بغیر دران پہنچ گئے اور ایک گھنٹے سے وہاں ہیں

23/10/2022
23/10/2022

گوادر مکران رائٹرز نیوز ضلع گوادر تحصیل جیوانی علاقے دران میں پہاڑی تودہ گرنے سے کئی افراد دب گئے جبکہ ایک بچے کی لاش نکالی گئی ہے اور دیگر افراد کو نکالنے کے لئے ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر بوھیر دشتی کی سربراہی میں لیویز فورس کے اہلکار نیوی کوسٹ گارڈز اور پولیس کی سرچ آپریشن تاحال جاری ہے زرائع

23/10/2022

گوادر مکران رائٹرز نیوز ضلع گوادر تحصیل جیوانی دوران کے علاقہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے ایک بچہ جان بحق ہوگئے اور دیگر افراد پہاڑی تودے میں دب گئے ہیں جان بحق ہونے والے بچے کی لاش نکالی گئی جبکہ پہاڑی تودے میں دب جانے والے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں شروع ہوگئی ہے اور ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر بوھیر دشتی کی سربراہی میں لیویز فورس کے اہلکار نیوی کوسٹ گارڈز اور پولیس کی سرچ آپریشن جاری ہے زرائع

23/10/2022

گوادر مکران رائٹرز نیوز ضلع گوادر تحصیل جیوانی دران کے علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے ایک بچہ جان بحق ہوگئے ہیں جبکہ دیگر افراد پہاڑی تودے میں دب گئے ہیں واضح رہے کہ پکنک منانے والے افراد جو کہ پہاڑی تودے میں دب چکے ہیں دب جانے والے افراد کے لئے ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر بوھیر دشتی کی سربراہی میں لیویز فورس کے اہلکار نیوی کوسٹ گارڈز اور پولیس کی ٹیمیں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور سرچ آپریشن تاحال جاری ہے

23/10/2022

9 اکتوبر 2022 کو سمندر میں افریقی نیوی اور انڈین نیوی کے حاتو 2 ایرانی لانچ پکڑے جانے کی اطلاع موصول ھوئی ھیں لانچ پر کام کرنے والے 18 لوگوں کا تعلق مشرکی بلوچستان کے شھر خاران ۔ناگ تربت گوادر سے ھیں
جن کے نام ان کے شھر سے تعلق مدرجہ زیر لکھے ھیں

خاران سے۔۔ جلیل ولد دادمحمد۔ کامران ولد اسماعیل۔
دلشاد ولد عبدالغفور۔ منیر ولد اسماعیل۔
ظاھر ولد کریم بخش۔ فیصل ولد سنااللہ۔
کریم ولد محمدایوب۔شکیل ولد عبدالرحیم۔
خلیل ولد سال محمد۔گلزار ولد سیف اللہ۔

گوادرسے۔۔ وحید ولد محمدگل۔اکبر ولد نوربخش ۔
جمیل ولد جافر۔ وحید ولد محمد ہاشم

تربت سے۔۔ ظفر ولد غلام مصطفی۔
فضل ولد دادجان۔رازق ولد محمدنور۔

ناگ سے۔۔ ایاز ولد حبیب

مچھلی کا شکار کرتے ھوئے افریقی ملک مزمیک کی دریائی ہودود میں داخل ھونے کی خلاف ورزی اور لانچ پر کام کرنے والوں سے منشییات برآمد ھونے کے جرم میں9 لوگوں کو 12 سال قید ھونے کی سزا سونائی گئی ھیں
اور دوسرا لانچ 200 کلو منشیات انڈیا لے جانے کے جرم میں 9 لوگوں کو 40 سال قید با مشکد سنائی گئی ھیں جس میں ایک 16 سال کا ایک لڑکا شامل ھیں۔۔ اللہ ان سب بھائیوں کو آزادی نصیب کرے اور ھم سب کو حدایت دے ایسے کامو سے دور رہنے کی توفیق عطا کرے۔۔۔

بلوچ نیوز چابھار

23/10/2022

بلوچستان مکران رائٹرز نیوز بلوچستان کے پسماندہ علاقہ تحصیل بلیدہ ضلع کیچ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی بلوچستان و بلوچ بیٹی گرہ ناز بلوچ کو امریکا کے شہر ورجینیا کے occoquanes سے ماسٹر ڈگری لینے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اہلیان بلوچستان

23/10/2022

یہ تحصیل مشکے ضلع أواران اور گرشیہ ضلع خضدار کے لوگوں کو حکمرانون نے 71 سال سے نظر انداز کیا جارھاھے۔ اس جدید دور میں یہان لوگ روڈ تعلم صحت اور صاف پانی کے نعمت سے محرم ہیں کچا روڈ 60کلومیٹر کا فاصلہ 6 گنٹھے میں طے کرتے ہیں روڈ کا نام۔و نشان نہیں ایسے لگتا ان سے بڑی غطلی سرزد ہوئی ہے جو ان بہت ذیادہ سزا دے رہے اہلیان گرشیہ اور مشکے کے عوام وزیراعلی میر عبدلقدوس بزجو سردار اخترجان مینگل اور میر یونس عزیز زہری سے اپیل ہے صرف روڈ کی گریڈنگ کرکے احسان عظیم فرمائیں گے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اہلیان گرشیہ اور مشکے۔۔۔۔۔۔

23/10/2022

گوادر مکران رائٹرز نیوز جیوانی کے علاقے میں پہاڑ سے تودہ گرنے سے ایک بچہ جان بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد جو کہ تودے کے نتیجے دب گئے ہیں انکو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر و دیگر فورسز روانہ ہوچکے ہیں زرائع

23/10/2022

*حق کی خاطر لڑنا ہوگا*
*دھرنا ہوگا دھرنا ہوگا*

*27 اکتوبر بروز جمعرات صبح گیارہ بجے*

فش ہاربر روڈ نزد عمر بن خطاب مسجد سے ریلی کی صورت میں وائی چوک *گوادر* میں غیر معینہ مدت کے لئے مطالبات پر عملدرآمد تک دھرنا دیا جائے گا

حق دو تحریک بلوچستان

23/10/2022

سلام عزیز دوستوں۔ میرا تعلق زاہدان سے ہے اور میں ایک بلوچ عورت ہوں۔ میں خوش ہوں کہ آج ہم سب ایرانی چاہے عرب، کرد، لُور، بلوچ، ترکمن یا قاشقایی سمیت تمام اقوام متحد ہیں۔ میں بلوچستان کی طرف سے مختصر بات رکھوں گی۔ آج کل زاہدان سے لے کر تہران تک ملک کے کونے کونے سے دردناک خبریں آرہی ہیں۔ ایسی اندوہناک خبریں جو ہر سننے اور دیکھنے والے کے دل کو درد سے بھر دیتا ہے۔ تہران کے اوین کے جیل کو ہماری آنکھوں کے سامنے آگ لگایا گیا جس میں ہزاروں سیاسی قیدی تھے۔ بلوچ شہریوں پر دن کی روشنی میں گولیاں برسائی جارہی ہیں اور کردستان کے شہروں کو جنگ اور خونریزی کے میدان میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

23/10/2022

صحافی نصیراحمد کے گھر پر بلاجواز چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں وزیر داخلہ و آئی جی بلوچستان واقعہ کا نوٹس لے اور بلاجواز چھاپے کو روکے بصورت دیگر بلوچستان بھر کے صحافی بھر پور احتجاج پر مجبور ہونگے۔ میر احمد یار خان پریس کلب قلات

23/10/2022

*دفتر اقراء بلڈ بینک اینڈ ٹرسٹ بشارت مارکیٹ شاہوانی چوک بازار میں ایک معصوم بچے کو (بی نیگٹو)خون کی فوری ضرورت ہے* .
*برائے رابطہ* .
*03331222794* .

23/10/2022

*اسلام آباد: قاٸد جمعیت و سربراہ پی ڈی ایم حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کا میڈیا سے گفتگو تحریری صورت میں*
21 اکتوبر 2022
کتنی شرمندگی کی بات ہے کہ کسی ملک کے حکمران کے سامنے من حیث القوم ہمارے سر جھک جاتے ہیں کہ ہم نے اُس کے تحفے کو چوری چھپے بازار میں بیچا اور پھر جس معیار کی وہ گھڑی تھی وہ دکاندار بھی حیران، واپس وہ گھڑی بادشاہ کے پاس پہنچی اور وہ بھی حیران کہ میری گھڑی بازار کیسے پہنچی، قوم کے سر شرم سے جھکا دیے۔
الحَمْدُ ِلله آج وہ صورتحال پوری قوم کے سامنے واضح ہوگٸی، فتنے سے نجات مل گٸی ہے، حقائق سامنے اچکے ہیں اور مذید اٸیں گے، اور آج پی ڈی ایم نے اپنے اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پر بھی غور کیا ہے، جس دلدل کی طرف عمران خان کی حکومت نے ملکی معشیت کو دھکیلا تھا اور ظاہر ہے جب دلدل میں ادمی پھنستا ہے تو پھر دھنستا ہی چلا جاتا ہے، ہم گذشتہ چھ مہینے ایک انتہائی مشکل کا مقابلہ کیا ہے، ایک معاشی طور پر تباہ حال پاکستان کو جہاں تک وہ پہنچا چکا تھا قریب تھا کہ بین الاقوامی اداروں میں پاکستان بلیک لسٹ ہو جاتا، ہم اُس دہانے پہ کھڑے تھے کہ ملک دیوالیہ ہو جاتا، لیکن حکمت عملی سے آج ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے اور آج اِس فیصلے کی برکت ہے کہ پاکستان جہاں پچھلی حکومت میں دیوالیہ پن کے کنارے کھڑا تھا، بلیک لسٹ ہونے کو تھا، گرے سے واپس واٸٹ پر لے اٸے ہے اور پوری ملک کے لیے یہ ایک بہت بڑی خوش خبری ہے۔
اِس لحاظ سے معاشی پالیسی مثبت رخ پہ جارہی ہے ہر چند کے ہم مانتے ہیں کہ پالیسیوں کے اثرات قوم تک پہنچتے پہنچتے کچھ وقت لیتی ہے، لیکن اِس کو دنیا تسلیم کررہی ہے کہ ملک نے بہتری کی طرف سفر شروع کیا ہے، ہمارے محترم اسحاق ڈار صاحب دن رات محنت کرکے پاکستانی روپیہ کو ڈالر کے مقابلے میں مستحکم بنانے میں مصروف ہے ، پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی طرف جارہے ہیں، اور اب آج پی ڈی ایم نے مشورہ لیا ہے کہ بجلی کی قیمتیوں میں پوری طور پر کمی کی جاٸے، بجلی کا بل غریب ادمی کی اداٸیگی سے باہر ہوچکا ہے۔
اِن سب چیزوں پر ہماری نظر رہتی ہے اور انہی چیزوں کو ہم اگے لے جارہے ہیں ان شاء اللہ الیکشن بھی وقت پر ہوں گے اور حکومت معاشی طور پر اپنے اہداف انے والے مہینوں میں پورے کرے گی اور ملک کو اس مشکل سے نکالنے کی چیلنج کا کامیابی سے مقابلہ کرے گی، بہت بہت شکریہ
👈صحافی کا سوال: مول

22/10/2022

گوادر مکران رائٹرز مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے لاہور میں منعقدہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کر کے بلوچستان کا مقدمہ پیش کیا اور اپنا حق ادا کردیا ہے منجانب حق دو تحریک بلوچستان

22/10/2022

گوادر مکران رائٹرز نیوز ماسٹر عبدالمجید امیر جماعت اسلامی گوادر منتخب ہوئے ہیں

22/10/2022
کوئٹہ،نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی ، حلقہ بندیوں سے متعلق رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ کے پاس آئینی درخواست جمع کرار...
22/10/2022

کوئٹہ،نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی ، حلقہ بندیوں سے متعلق رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ کے پاس آئینی درخواست جمع کرارہے ہیں اس موقع پر نوابزادہ رئیس رئیسانی، بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمجید کاکڑ، سینئر قانون دان نذیر آغا ودیگر بھی موجود ہیں

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Makran Writers News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share