GNN News Spain

  • Home
  • GNN News Spain

GNN News Spain Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GNN News Spain, News & Media Website, .

13/09/2023
28/07/2021

سپین کے شہر بارسلونا میں قونصل جنرل عمران علی چوہدری کے زیراہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی
رضوان کاظمی نمایندہ جی این این نیوز بارسلونا سے رپورٹ
قونصل خانے کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بہت بڑی تعداد میں کمیونٹی کی سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات سے سویل سوسائٹی کے افراد سے وابستہ پاکستانی نوجوان پاکستان سے آئے ہوئے یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء اور فیملیز کی بڑی تعداد شریک تھی
کتلونیہ اور تاراگونا کے گورنرز پولیس افسران مختلف ممالک کے قونصل جنرل بھی تقریب میں موجود تھے

تقریب میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی وجہ سے قابل دید تھا حسب روایت تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ سپین اور پاکستان کے قومی ترانے پیش کیے گئے

قونصل جنرل آف پاکستان عمران علی چوہدری نے پرچم کشائی کی اس موقع پر مقامی حکومتی نمائندے بھی سٹیج پر موجود تھے اس خوبصورت تقریب میں سب ہی رنگ دیکھنے کو ملیں
کرکٹ ہاکی صوفیانہ کلام قصیدہ بردہ شریف اور کھتک ڈانس نے تقریب کو یادگار بنادیا
معروف نعت خواں قدیر خان اور ان کی ٹیم نے ڈف کے ساتھ پیش کیا تو ہال میں بیٹھے لوگ بے ساختہ جھوم اٹھے

تقریب میں کوویڈ کے باعث جاں بحق ہونے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی جبکہ کونسل آف پاکستان نے پاکستانیز اور پاکستان کے خوبصورت رنگوں کا ذکر بھرپور انداز میں پیش کیا کیا
تقریب میں سماجی بزنس مین شخصیات کھلاڑیوں صحافیوں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں اور زندگی کے مختلف شعبوں میں بہترین خدمات پیش کرنے والی شخصیات میں کونسل کا نے ایوارڈ گولڈ میڈل یادگار شیلڈ بھی پیش کئے گئے جو ان کے کئی اہم شخصیات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور پاکستان کے رنگوں سے مزین جیت بھی اپنی نوعیت کی منفرد تقریب تھی

26/07/2021

رضوان کاظمی نمایندہ جی این این نیوز کی آزاد جموں کشمیر کے الکیشن کے حوالے سے اوورسیز کمیونٹی کے اظہار خیالات رپورٹ

6 جولائی جموں آزاد کشمیر الیکشن کے اوورسیز پاکستانی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے مسلم لیگ ن. پیپلزپارٹی نے ان الیکشن میں دھاندلی زدہ کر دیا بھرپور اختلاف کیا جبکہ تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت پر فخر کیا اور مبارک باد پیش کی

دونیا بھر کی طرح سپین کے شہر بارسلونا میں عیدالاضحیٰ کے بڑے اجتماعات اوورسیز کمیونٹی کے عید کے پیغامات دیتے ہوئےرضوان کا...
21/07/2021

دونیا بھر کی طرح سپین کے شہر بارسلونا میں عیدالاضحیٰ کے بڑے اجتماعات اوورسیز کمیونٹی کے عید کے پیغامات دیتے ہوئے
رضوان کاظمی یورپ نمایندہ خصوصی جی این این نیوز بارسلونا سپین کی خصوصی کوریج

21/07/2021

رضوان کاظمی نمایندہ جی این این نیوز بارسلونا سپین سے
دونیا بھر کی طرح اہم یورپین ملک سپین بادالونا بارسلونا میں بھی عید الاضحی روایتی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی مہناج القرآن انٹرنیشنل . فیضان مدینہ کے زیر اہتمام مسجد اور گراونڈ میں چھوٹے بڑے عید کے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا تھا بارسلونا جہاں پر بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کی ہے مساجد اور مختلف مقامات پر بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں فرزندان توحید اللہ کی حضور سربسجود نظر آیے سنت ابراہیم کی ادائیگی کیلئے مختلف تنظیموں کے زیر آپ لوگوں نے اپنے طور پر بھی قربانی کا اہتمام کر رکھا تھا لوگ عید کے پر مسرت موقع پر اپنوں سے دور پردیس میں جہاں آپنوں کو یاد کرتے رہے وہی موذی مرض کرونا سے نجات ملک سپین اور پاکستان کی بقا اور سلامتی کی دعائیں مانگتے رہے

سات سمندر پار سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی اور نماز عید کے روح پرور اجتماعات جہاں آخوات اور بھائی چارے کی خوبصورت دروازے سے وہیں مقامی حکومتوں کی جانب سے مذہبی آزادی کی عمدہ مثال بھی ہیں

20/07/2021

دنیا بھر کے مسلمان قربانی کے جانوروں کی خریداری کر رہے ہیں اسی طرح سپین کے شہر بارسلونا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بھی عید قرباں کی تیاریوں میں زوروشور سے مصروف ہے قربانی کے جانوروں کی خریداری سے لے کر عید کی نماز کی تیاری تک اوورسیز پاکستانیوں کی وسعت کے حوالے سے دیکھتے ہیں رضوان کاظمی نمایندہ جی این این نیوز کی اس رپورٹ
سات سمندر پار سے ہم وطنوں کو سناتے ہوئے ہیں کی ادائیگی کی طرح کی مشکلات درپیش رہی ہیں گھروں میں جانور پالنے کی اجازت نہ ہونے اور شہروں کے اندر جانور ذبح کرنے کی نہ ہونے کے باعث اکثر پاکستانی وطن عزیز کے جاتا ہے یہ فریضہ سرانجام دیتے رہے ہیں مگر آپ بڑی تعداد میں فیملی یورپ میں مقیم ہونے کے باعث لوگوں کی یہی خواہش ہوتی ہے پیارے یہاں کے قوانین کے اندر رکھ کر انجام دیا جائے تو جانوروں کی خرید و فروخت اور چاٹ ہاؤس میں شریعت کے مطابق قربانی کرنا ایک مشکل عمل ہے جسے برائے مذہبی امور نے آسان بنانے کی صحیح کی ہے کونسل برائے مذہبی امور کے چیئرمین راجہ ساجد حسین کا کہنا ہے کہ عید کی نماز کے بعد زیبہ خانے میں اسلامی طریقہ کار کے مطابق قربانی کی جائے گی بلکہ قربانی کے ووٹ کی ترسیل کے لئے بارسلونا میں مختلف مقامات پر تقریباً 8 مراکز بھی قائم کیے جائیں گے

14/07/2021
(رضوان کاظمی نمایندہ جی این این نیوز بارسلونا سپین سے) منہاج سسٹرز اسپین کی جانب سے انتہائی منفرد اور کامیاب " اسلامی خط...
06/07/2021

(رضوان کاظمی نمایندہ جی این این نیوز بارسلونا سپین سے)

منہاج سسٹرز اسپین کی جانب سے انتہائی منفرد اور کامیاب " اسلامی خطاطی مقابلہ" کا انعقاد مرکز منہاج القرآن بارسلونا میں مورخہ 4 جولائی کو کروایا گیا جس میں بارسلونا ، میڈرڈ اور دوسرے شہروں سے 17 نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔
دوسری جانب تقریب میں بڑی تعداد میں شریک سامعین کے لیے خوبصورت سیگمنٹ پہ مشتمل پروگرام سجایا گیا جن سے حاضرین مجلس خوب لطف اندوز ہوئے۔
سب سے زیادہ توجہ کا مرکز سنت سیگمنٹ (جس میں مختلف لوگوں نے اپنی پسندیدہ سنت سب کو بتائی)
لیٹر سیگمنٹ ( اس خوبصورت ترین سیگمنٹ میں جوان بچے اور بچیوں سمیت تمام شرکاء نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں خط لکھا اور اس سیگمنٹ میں مختلف لوگوں نے روتے ہوئے اپنے احساسات کا اظہار حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا۔
اسکے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب "A real sketch of Prophet Muhammad PBUH کتاب کی پریزینٹیشن کروائی گئی جسے شرکاء نے بہت پسند کیا۔
تقریب میں مراکش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی افراد نے بھی شرکت کی اور خطاطی مقابلہ میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ خوبصورت انداز میں نشید پڑھی۔
بارسلونا اور مراکش کی اہم سماجی اور سیاسی افراد نے پروگرام کو سراہتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور منہاج سسٹرز کی اس کاوش کو بہت سراہا۔
مقابلہ میں جیتنے والے نوجوان بچیوں کو 200، 150 اور 100 یورو کے کیش انعامات کے ساتھ ساتھ تمام امیدواروں کو سرٹیفکیٹ دیے گئے۔
منہاج سسٹرز اسپین تمام شرکاء، مہمانوں اور میڈیا پرسن رضوان کاظمی کے اس پروگرام میں شرکت کرنے پر مشکور ہیں۔

06/07/2021

(رضوان کاظمی نمایندہ جی این این نیوز بارسلونا سپین سے)

منہاج سسٹرز اسپین کی جانب سے انتہائی منفرد اور کامیاب " اسلامی خطاطی مقابلہ" کا انعقاد مرکز منہاج القرآن بارسلونا میں مورخہ 4 جولائی کو کروایا گیا جس میں بارسلونا ، میڈرڈ اور دوسرے شہروں سے 17 نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔
دوسری جانب تقریب میں بڑی تعداد میں شریک سامعین کے لیے خوبصورت سیگمنٹ پہ مشتمل پروگرام سجایا گیا جن سے حاضرین مجلس خوب لطف اندوز ہوئے۔
سب سے زیادہ توجہ کا مرکز سنت سیگمنٹ (جس میں مختلف لوگوں نے اپنی پسندیدہ سنت سب کو بتائی)
لیٹر سیگمنٹ ( اس خوبصورت ترین سیگمنٹ میں جوان بچے اور بچیوں سمیت تمام شرکاء نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں خط لکھا اور اس سیگمنٹ میں مختلف لوگوں نے روتے ہوئے اپنے احساسات کا اظہار حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا۔
اسکے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب "A real sketch of Prophet Muhammad PBUH کتاب کی پریزینٹیشن کروائی گئی جسے شرکاء نے بہت پسند کیا۔
تقریب میں مراکش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی افراد نے بھی شرکت کی اور خطاطی مقابلہ میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ خوبصورت انداز میں نشید پڑھی۔
بارسلونا اور مراکش کی اہم سماجی اور سیاسی افراد نے پروگرام کو سراہتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور منہاج سسٹرز کی اس کاوش کو بہت سراہا۔
مقابلہ میں جیتنے والے نوجوان بچیوں کو 200، 150 اور 100 یورو کے کیش انعامات کے ساتھ ساتھ تمام امیدواروں کو سرٹیفکیٹ دیے گئے۔
منہاج سسٹرز اسپین تمام شرکاء، مہمانوں اور میڈیا پرسن رضوان کاظمی کے اس پروگرام میں شرکت کرنے پر مشکور ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سپین ایک سالہ صدراتی مدت ختم الودعی تقریبآیندہ پاکستان تحریک انصاف سپین کے امیدوار صدر محمد شیراز بھ...
01/07/2021

پاکستان تحریک انصاف سپین ایک سالہ صدراتی مدت ختم الودعی تقریب
آیندہ پاکستان تحریک انصاف سپین کے امیدوار صدر محمد شیراز بھٹی ہونگے
رضوان کاظمی نمایندہ جی این این نیوز کی خصوصی کوریج ملاحظہ فرمائیں

01/07/2021

( رضوان کاظمی نمایندہ جی این این نیوز بارسلونا سپین سے)

اہم یورپی ملک سپین میں تعینات ہونے والے نئے پاکستانی سفیر شجاعت علی راٹھور کے اعزاز میں قونصلیٹ آفس بارسلونا عمران علی چوہدری کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی سماجی کاروباری مذہبی شخصیات اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی
تقریب میں پاکستانی میڈیا اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک تھی

معززین بارسلونا نے سفیر پاکستان کو نہ صرف بارسلونا آمد پر ویلکم کیا بلکے ان کی سپین تعیناتی کو پاکستانی کمیونٹی کے لیے بڑا خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ہم مل کر پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے اپنی جدوجہد کریں گے

پیشہ ورانہ تعلیم میں کاروباری اور قانونی حوالے سے درپیش مسائل اور مشکلات کا ذکر کیا جب کہ قانونی مسائل اور ڈھول نیشنلٹی کے حوالے سے اپنے مسائل اور مشکلات کا ذکر کیا جبکہ سفیر پاکستان نے انہیں ہر معاملے میں اپنی مدد اور تعاون کا یقین دلایا

قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش قسمت رہا میرے جو پہلے سفیر خیام اکبر صاحب اور نیے سفیر شجاعت راٹھور دونوں آفیسر اچھے ہونا تو ایک بات ہے بلکہ خوبصورت انسان ہیں
اس لیے بات کہہ سکتا ہوں کہ سر کے ساتھ میرا سروس کا رشتہ بلکہ تیس سال پہلے سے
دوستی کا اور ریسپکٹ کا رشتہ ہے اور بارسلونا سپین کی پاکستان کمیونٹی کے لیے محترم شجاعت راٹھور صاحب سے بہتر کوئی اور چوایس ہو نہیں سکتی تھی

اس موقع پر نیے سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور نے خطاب کرتے ہو کہا کہ سپین کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیں گے اور دونوں ملکوں کے مابین تجارت کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے،
کشمیری کمیونٹی کے ساتھ بھی ہمارا بھرپور پہلے کی طرح رہیں گا کشمیر کی آزادی تک ہم کشمیریوں کے ساتھ ہے اس میں ہمارا کوئی دوسرا موقف نہیں

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین ٹریڈ کے وسیع مواقع ہیں اور دوطرفہ تجارت کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے اسے فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سپین میں پاکستانیوں کا میج بہت بہتر ہے اور مقامی حکام اور عوام دونوں تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستانی محنتی قوم ہیں اور سپین کی تعمیر وترقی میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور نے مزید کہا کہ سپین بہت سے پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے اور دونوں ممالک کے مابین سفارتی، ثقافتی اور معاشی تعلقات ہیں اور ان کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ میڈرڈ میں پاکستان کے سفارتخانے اور بارسلونا میں قونصلیٹ آفس کی مدد اور تعاون سے اس میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور نے اس موقع پر قونصل جنرل علی عمران چوہدری کی قیادت میں قونصلیٹ بارسلونا انتظامیہ کی عوامی خدمات کو سراہا اور کہا کہ قونصل جنرل آف پاکستان علی عمران ایک فرض شناس اور دیانتدار افسر ہیں جن پر پاکستان اور فارن آفس کو بہت فخر ہے۔اس موقع پر معززین بارسلونا نے کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا اور سوال وجواب کی نشست بھی ہوئی جس میں سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور نے تفصیلی جوابات بھی دئیے ۔
اس تقریب میں سپین کی کاروباری سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظمیوں کے عہدیداروں کے علاوہ میڈیا نمائندوں کی بھرپور شرکت آخر میں پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور آمد پر شکریہ ادا کیا اور تواضع کا اہتمام بھی کیا گیا

28/06/2021

پاکستان تحریک انصاف سپین ایک سالہ صدراتی مدت ختم الودعی تقریب
آیندہ پاکستان تحریک انصاف سپین کے امیدوار صدر محمد شیراز بھٹی ہونگے
رضوان کاظمی نمایندہ جی این این نیوز کی خصوصی کوریج ملاحظہ فرمائیں

23/06/2021

پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے صدر چوہدری اشتیاق حسین کی صدارت میں شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی پروقار تقریب سکائی ویز ریسٹورنٹ بارسلونا میں انعقاد پزیر
رضوان کاظمی جی این این نیوز بارسلونا سپین سے خصوصی رپورٹ ملاحظہ فرمائیں

20/06/2021

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین
کے استعمال کی تجویز ناقابل عمل ہے، صدر پاکستان حاجی راجہ اسد حسین مسلم لیگ نون سپین کے زیر صدارت پریس کانفرنس

(رضوان کاظمی جی این این نیوز سپین سے )
حکومت کی اوورسیز پاکستانیوں کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز ناقابل عمل ہے اور اس کے ذریعے ووٹنگ شفاف نہیں ہوسکتی اور اس نظام کو لا کر حکومت دھاندلی کرنا چاہتی ہے اورالیکشن کمیشن نے بھی اسے ناقابل عمل قرار دیا ہے اورپارٹی رہنماء احسن اقبال نے اوورسیز پاکستانیوں کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کی مخالفت بھی نہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون سپین کے رہنماؤں صدر حاجی راجہ اسد حسین،راجہ ساجد محمود،ایاز عباسی،سردار ارشد خان،خلیم بٹ،چوہدری قمرعلی مہر اور دیگر نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔مسلم لیگ نون سپین کے رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی کے رہنماء احسن اقبال نے صدفیصد سچ کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ دھاندلی کا منصوبہ ہے اور اب حکومت کو ضمنی انتخابات میں ہر جگہ ہارنےپر اصلاحات یاد آگئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ کا استعمال زیادہ خطرناک ثابت ہوگا،مسلم لیگ نون سپین کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پارلیمنٹ میں نشستیں مختصر رکھی جائیں اور انہیں خواتین کی نشستوں کی طرح منتخب کیا جائے۔راجہ ساجد،ایاز عباسی،سردار ارشد اور راجہ اسد حسین نے مشترکہ طور پر کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بھی کہنا ہے کہ ماضی میں الیکٹرانک ووٹنگ کا تجربہ کامیاب نہیں رہا،الیکشن کمیشن نے سوال اٹھایا کہ مشینوں نےآر ٹی ایس کی طرح کام کرنا چھوڑ دیاتو متبادل کیا ہو گا۔اس وقت پاکستان کو نئے آزاد منصفانہ الیکشن کی ضرورت ہے جو لوگ اس ملک سے درد رکھتے ہیں انکا فرض کے نئے آزاد منصفانہ الیکشن کی راہ ہموار کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

13/06/2021

(رضوان کاظمی جی این این نیوز بارسلونا سپین سے)

قونصل جنرل عمران علی نے تاراگونا کے ڈپٹی گورنر Mr Juan Sabaté Borras اور ممبر نیشنل اسمبلی Mr Juan Ruiz I Carbonell سے تاراگونا میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔ دونوں معززین کا تعلق سپین کی سیاسی جماعت سوشلسٹ پارٹی سے ہے۔ اس میٹنگ میں اسپین میں موجود پاکستانیوں سے متعلق اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ اسی طرح کشمیر میں بھارتی مظالم اور پاکستان کے خلاف ہندوستان کے 15 سالہ پروپیگنڈہ کا ذکر کیا جس کو انڈین کرانیکلز یا یورپی یونین ڈس انفو لیب کا نام دیا گیا۔

1. قونصل جنرل نے سپین اور پاکستانی حکومت کے اچھے مراسم کو سراہا اور دونوں حکومتی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔

2۔ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران اسپین اور دیگر یورپی ممالک پرتگال، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، جرمنی اور ہنگری میں پھنسے پاکستانیوں کو انخلاء کرنے پر وفاقی حکومت سے اظہار تشکر کیا۔

3- قونصل جنرل نے ڈپٹی گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران جہاں پہ سب کچھ بند تھااس دوران واحد پاکستانی قونصلیٹ بارسلونا کھلا رہا۔ اس دوران پاکستانی قونصلیٹ آنے والےسٹاف اور لوگوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تعاون حاصل رہا اور ان کو قونصلیٹ آنے کے لیے کہیں روکا نہیں گیا۔

4۔ اس میٹنگ میں قونصل جنرل نے اپوائنمنٹ اور Social arraigo کی زیر التواء درخواستوں کی منظوری میں تاخیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی گورنر نے یقین دلایا کہ وہ لاک ڈاؤن کے بعد اس عمل کو تیز کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

5۔ دونوں فریقین نے دوہری شہریتdual) nationality) کے اہم موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اپنی اپنی حکومتوں سے اس مسئلہ پر بات شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ قونصل جنرل نےاس بات پر زور دیا کہ کم از کم ابتدائی عمل شروع کیا جانا چاہئے تاکہ اس معاملے پر پیش رفت ہو سکے۔ ڈپٹی گورنر اور معزز پارلیمنٹیرین نے اس تجویز پر اتفاق کیا۔

6۔ قونصل جنرل نے مسئلہ کشمیر ، مقبوضہ جموں و کشمیرمیں غیرقانونی ہندوستانی قبضے
میں 10،000 بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاریاں اور جہاں پر اکثریت میں شہریوں کے قتل کی وضاحت کی۔

7۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیسے پاکستان پندرہ سالوں سے بھارت کی طرف سے شدید پروپیگنڈے کا نشانہ بنا ہوا تھا اور انھیں "انڈین کرانیکلز" کے بارے میں یورپی یونین کے ڈس انو لیب کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔

8۔ قونصل جنرل عمران علی نے سوسائٹی میں پھیلے دقیانوسی تاثر کی نفی کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی کہ خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔ اس کی ایک واضح مثال قونصلیٹ سے ملتی ہے جہاں پے اکثریت میں خواتین ورکرز ہیں۔

9.آخر میں قونصل جنرل نے ڈپٹی گورنر کو اجرک پہنائی اور ان دونوں حکومتی نمائندوں کو پاکستانی باسمتی چاول پیش کیے۔

10۔ اس میٹنگ میں قونصل جنرل عمران علی کے ہمراہ اقبال چوہدری صاحب، حافظ رزاق صاحب اور جمشید بیگ صاحب نے شرکت کی جنہوں نے اس اہم میٹنگ کو آرگنائز کیا۔

11۔ لاک ڈاؤن کے بعد ، پارلیمنٹیرین اور سوشلسٹ پارٹی کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی سے متعلق امور ، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور پندرہ سال کی پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی کوششوں سے متعلق یہ چوتھی ملاقات ہے۔

09/06/2021

(رضوان کاظمی نمایندہ جی این این نیوز نیوز بارسلونا سپین سے)

امرہ ایسوسی ایشن اسپین کے زیراہتمام معروف بزنس میں چوھدری عزیز احمد امرہ کی زیر سر پرستی ہونے والا سپر 6 شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ گجر کلب نے وڑائچ کلب کو شکست دے کر جیت لیا۔
ٹورنامنٹ کی صدارت قونصل جنرل علی عمران چوہدری نے کی. جبکہ مہمان خصوصی چوہدری امتیاز اکیہ. چوہدری سبط حسین تھے. اس اہم ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزرچوہدری عزیزاحمد امرہ نے آرگنائزرکمیٹی کے چوہدری شہزاد اکرم. چوہدری بشارت اورحافظ عبدالرزاق صادق کو ٹورنامنٹ کے بہتر انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا. ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے.اور معزز مہمانوں کواعزازی شیلڈز بھی دی گئی.والی بال ٹورنامنٹ میں اٹلی سے خصوصی طور پر تشریف لائے معروف کمنٹیٹرناصر اقبال وڑائچ آف کوٹلی شاہ جہانیاں نے اپنی کمنٹری سے میچ کو دلچسپ بنائے رکھا۔
والی بال فائنل میچ میں چوھدری عزیز احمد امرہ اورچوھدری امتیاز آکیہ نے بہترین کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازا۔
ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزرچوہدری عزیزاحمد امرہ نے ٹورنامنٹ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کھیل کسی بھی معاشرے میں نوجوانوں کی صحت اور مثبت سرگرمیوں کے لئے انتہائی کارگر ثابت ہوتے ہیں۔ ایسے ملک میں یہاں پر فٹ بال کا راج ہو وہاں پر اپنے کھیلوں والی بال، کبڈی اور کرکٹ کو پروان چڑھانا ناصرف مشکل ہے بلکہ محنت طلب بھی ہے۔
میں اپنے تمام دوستوں کا انتہائی مشکور ہوں جو مجھے اپنے ملک سے محبت، اپنی کھیلوں سے محبت کو آگے بڑھانے میں مدد دیتے ہیں اور میرے دست وبازو بنتے ہیں۔
آج کے اس سپر 6 شوٹنگ والی بال میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑی، شائقین اور میڈیا کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔
شائقین نے کھیل سے انجوائے کیا اور کھلاڑیوں کے بہترین کھیل پر تالیاں بجا کر اور نقد انعامات سے حوصلہ افزائی کرتے رہے۔
نوجوان بزنس مین اور متحرک سماجی شخصیت چوھدری نوید امرہ والی بال میچ کی اختتامی تقریب کے موقع پر انتظامات کی نگرانی کے لئے ہر دم متحرک نظر آئے ،میچ کے دوران اور وقفہ میں کھلاڑیوں اور تمام مہمانوں کو کھانے اور پانی کی بروقت فراہمی کے علاوہ گراونڈ میں بھی تمام معاملات دیکھتے رہے۔

01/06/2021

(رضوان کاظمی جی این این نیوز بارسلونا سپین سے)

اختتامی تقریب
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام

آئیں دین سیکھیں

کورس کی اختتامی تقریب منہاج اسلامک سنٹر بادالونا اور بارسلونا میں پروقار تقریب انعقاد پزیر
جس میں تلاوت قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری صاحب نے کی
اس کورس میں 45 طلباء نے شرکت کی
اس کورس کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی قونصلر جنرل پاکستان عمران علی چوہدری (قونصلیٹ آفس بارسلونا سپین) محمد اقبال چوہدری.
محترم حافظ محمد سعید رضا بغدادی (ڈائیریکٹر شعبہ کورسز مرکزی نظامت تربیت منہاج القرآن انٹرنیشنل) علامہ محمود مسعود . سید زولقرنین شاہ سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف سپین. کی خصوصی آمد
اس کورس میں شامل طلباء نے نماز، نماز کا طریقہ، نماز کا ترجمہ، چھ کلمے، آخری 10 سورتیں، مسنون دعاؤں کے ساتھ ساتھ 30,30 احادیث پاک زبانی یاد کی ہیں
ان تمام طلباء کو شعبہ کورسز مرکزی نظامت تربیت کی طرف سے جاری کردہ اسناد بھی دی گی
معلم کے فرائض شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری حافظ محمد موسٰی فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور نے ادا کیے
مقررین نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبا کی بھرپور انداز میں حوصلہ افزائی کی
معززین بارسلونا نے منہاج اسلامک سنٹر بادالونا بارسلونا انتظامیہ سپین کو کامیاب کورس پر مبارکباد پیش کی

26/05/2021

اسپین کے شہر تاراگونا میں ای یوپاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام “فری کشمیر اور فری فلسطین “انٹرنیشنل کانرنفس کا اہتمام کیا۔جس میں پاکستانی، مراکشی،اسپانش اور فلسطینی تنظیمات کے نمائندوں نے شرکت کی۔
بیلجیم برسلز سے چئیرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسرخصوصی طور پر شریک ہوئے۔
انٹرنیشنل کانرنفس میں فلسطین اور کشمیر میں ہو نے والے مظالم کی ویڈیوز دکھائی گئیں۔
انٹرنیشنل کانرنفس میں خصوصی طور پر 21 مئی 1990 کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔جب میر واعظ عمر فاروق کے والد میر واعظ مولوی محمد فاروق کو بھارتی ایجنٹوں نے اُن کے گھر پر شہید کر دیا۔
انٹرنیشنل کانرنفس میں فلسطینی سماجی کارکن نے پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ساتھ پاکستان کھڑا ہے۔پوری دنیا بدل سکتی ہے لیکن پاکستان نہیں بدلے گا۔وہ ہماری آواز بنتا رہے گا۔
انٹرنیشنل کانرنفس میں قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ جب تک ان دوممالک میں امن نہیں ہوتا دنیا میں امن نہیں ہوسکتا۔ اور پاکستان کا موقف دنیا میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل میں دبنگ انداز میں پاکستان کا موقف پیش کر کے ثابت کیا ہے کہ دنیا میں پاکستان کہاں کھڑا ہے۔اور پاکستان دنیا میں امن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیرخارجہ کے موقف کی بھر پور تائید کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ ہم دنیا کے دو بوچر ،بوچر آف گجرات،مقبوضہ کشمیر اوراسرائیلی وزیراعظم بوچر آف غزہ جو انسانیت کے قصائی ہیں ۔ہم ان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔آج کے اس سیمینار میں ہم ایک مطالبہ کرتے ہیں۔کہ غزہ میں انٹرنیشنل آبزرور فورس بھیجی جائے۔جو وہاں ہونے والے مظالم کو انٹرنیشنل کمیونٹی تک پہنچائے،

25/05/2021

رضوان کاظمی نمایندہ جی این این نیوز بارسلونا سپین
فلسطین کے شہدا کا خراج اور جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پاک فیڈریشن اسپین کے صدر ثاقب طاہر. آرگنائزر سید زولقرنین شاہ نے فلسطینی ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر معروف شاہراہ ’پلاسا کاتالونیا‘ میں ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔
ریلی میں سیکڑوں مسلمان شریک ہوئے اور فلسطین زندہ باد، نعرہ تکبیر اللّٰہ اکبر اور اسرائیل فلسطینوں کو آزاد کرے، جیسے نعرے فضا میں بلند کرتے رہے، فلسطین اور پاکستان کے قونصل جنرل اس احتجاجی ریلی کا حصہ تھے۔
پاکستانی قونصل جنرل متعین بارسلونا عمران علی چوہدری نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطین کا مقدمہ زبردست انداز میں لڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ڈٹ کر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے، احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دوسرے مقررین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور دُنیا کی سپر پاورز کو چاہیے کہ وہ نہتے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور دنیا کو تیسری بڑی جنگ سے بچانے کے لئے عملی طور پر میدان میں آئے اور اسرائیل کو سمجھائے کہ وہ مسلمانوں پر مظالم نہ ڈھائے اور بلا جواز بمباری اور فائرنگ سے باز رہے۔
پلاسا کاتالونیا میں مسلمانوں کا جم غفیر اس بات کی غمازی کر رہا تھا کہ پوری اُمت مسلمہ فلسطینیوں کے دُکھ میں برابر کی شریک ہے، احتجاجی ریلی میں مراکش، الجزائر، پاکستان، بنگلہ دیش، فلسطین اور براعظم افریقہ کے اسلامی ممالک کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ ہسپانوی کمیونٹی نے بھی شریک ہو کر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
پاکستان کی طرف سے فاطمیہ فاؤنڈیشن. کشمیری برادری، مسلم لیگ ن اسپین، پاکستان پیپلز پارٹی اسپین، تحریک انصاف، دعوت اسلامی، پیس فار پیس ایسوسی ایشن، آل پاکستانیز فیملی ایسوسی ایشن، پاکستان مسلم لیگ ق، القائم اسلامک سینٹر، اثنا عشریہ ایسوسی ایشن، ای یو پاک فرینڈشپ ایسوسی ایشن، پاکستانی ٹیکسی سیکٹر اسپین، فلاح و بہبود کے تنظیموں اور دوسرے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

پاک فیڈریشن سپین صدر ثاقب طاہر آرگنائزر سید زولقرنین شاہ کے زیراہتمام اسرائیل کے خلاف احتجاج فلسطین سے اظہار یکجہتی رضوا...
25/05/2021

پاک فیڈریشن سپین صدر ثاقب طاہر آرگنائزر سید زولقرنین شاہ کے زیراہتمام اسرائیل کے خلاف احتجاج فلسطین سے اظہار یکجہتی
رضوان کاظمی نمایندہ جی این این نیوز بارسلونا سپین کی کوریج

20/05/2021

رضوان کاظمی نمایندہ جی این این نیوز بارسلونا سپین سے رپورٹ

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فضائی اور زمینی حملوں کے خلاف بارسلونا میں اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں فلسطینی،پاکستانی، بنگالی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ بارسلونا یوتھ کونسل ،نیشنل یوتھ کونسل آف کاتالونیا اور دیگر کاتالان گروپس کے کارکنان نے بھی شرکت کی
مقامی میڈیا کے مطابق احتجاج میں ایک ہزار سے زائد خواتین ومرد حضرات نے شرکت کی ۔مظاہرین نے اسرائیل کا بائیکاٹ، فلسطینی عوام کا قاتل اسرائیل ، آزاد فلسطین جیسے نعرے لگائے جاتے رہے اور کلمہ طیبہ کا بھی بآواز بلند ورد جاری رہا۔
احتجاج کے موقع پر پولیس کی بڑی نفری وہاں پر موجود تھی جس نے اسرائیلی قونصل خانے کی عمارت کو گھیرے میں لیا ہوا تھا تاکہ کوئی بھی شخص عمارت کی طرف نہ جا سکے۔
مظاہرین پرامن طریقے سے فلسطین،پاکستان ، بنگلہ دیش اور مختلف سماجی تنظیمات کے پرچم لہراتے اور پر جوش نعرے بلند کرتے مقررہ راستے سے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے رہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کا وحشیانہ حملہ فلسطینوں کی نسل کشی ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GNN News Spain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share