Aalami Urdu Service

  • Home
  • Aalami Urdu Service

Aalami Urdu Service Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aalami Urdu Service, News & Media Website, .

15/11/2023

دوسرا سفارتی مرحلہ شروع،یرغمالیوں کی رہائی،غزہ کامستقبل اوردفاع اسرائیل سر فہرست مشرق وسطیٰ کے لیے وائٹ ہاؤس کے رابطہ کاراہم مشن پر پہنچ رہے ہیں واشنگٹن،15نومبر(اے ....

نائٹروجن گیس کے اخراج سے 2 درجن کے قریب خواتین بے ہوش شیخ منظوراحمد نوح (انل موہنیا): ہریانہ کے نوح ضلع میں کل رات ایک ب...
15/11/2023

نائٹروجن گیس کے اخراج سے 2 درجن کے قریب خواتین بے ہوش شیخ منظوراحمد نوح (انل موہنیا): ہریانہ کے نوح ضلع میں کل رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ معلومات کے مطابق، ضلع سے گزرنے والی گروگرام-الور قومی شاہراہ 248A پر واقع ایلینا میٹ فیکٹری میں نائٹروجن گیس کا اخراج ہوا۔ جس کی وجہ سے فیکٹری میں کام کرنے والی دو درجن کے قریب خواتین بے ہوش ہوگئیں۔ جنہیں فوری طور پر العافیہ اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے کئی خواتین کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ اس پورے واقعے میں کسی کی جان نہیں گئی۔ منڈی کھیڑا، نگینہ میں واقع ایلینا میٹ فیکٹری میں گیس کا اخراج ہوا۔ اس فیکٹری میں خواتین کی بڑی تعداد کام کرتی تھی۔ گیس لیک ہونے کے بعد خواتین اچانک بے ہوش ہونے لگیں۔ جس کے بعد فیکٹری کے اندر کہرام مچ گیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر بے ہوش خواتین کو اسپتال پہنچایا۔ مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ یہ حادثہ فیکٹری کے ذمہ داروں کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ اسپتال میں ڈپٹی سول سرجن نوح ڈاکٹر سروجیت کمار نے بتایا کہ منڈی کھیڑا کی گوشت فیکٹری میں گیس لیک ہونے سے خواتین بے ہوش ہوگئیں۔ تاہم ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اس وقت فیکٹری کے اندر 20 سے 25 خواتین کام کر رہی تھیں۔ جن میں سے 18 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس سنگین غفلت کی وجہ سے فیکٹری انتظامیہ سے وابستہ لوگ میڈیا سے مکمل دوری بنائے ہوئے نظر آئے۔ بیمار ہونے والے کارکنوں کی تعداد اور بھی بڑھ سکتی ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم تمام کارکنوں کے علاج میں مصروف ہے تاکہ انہیں جلد سے جلد صحت یاب کیا جا سکے۔ اس واقعے کے بعد ایلینا میٹ فیکٹری انتظامیہ نے راحت کی سانس لی ہے۔ نائٹروجن گیس کا اخراج کیسے اور کب ہوا اس حوالے سے صورتحال ابھی پوری طرح واضح نہیں ہے۔ لیکن پورے معاملے کی حقیقت تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ضلع نوح ایک مسلم اکثریتی ضلع ہے اور یہاں ریاست کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں ذبح خانے زیادہ تیزی سے کھولے جا رہے ہیں۔ ضلع کے مختلف علاقوں میں اس وقت نصف درجن سے زائد مذبح خانے چل رہے ہیں۔ جس میں کسی نہ کسی کوتاہی کی خبریں اکثر منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔

نائٹروجن گیس کے اخراج سے 2 درجن کے قریب خواتین بے ہوش شیخ منظوراحمد نوح (انل موہنیا): ہریانہ کے نوح ضلع میں کل رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ معلومات کے مطابق، ضلع سے گزرنے ....

غزہ اسپتال کے حملے کے ’مکمل ذمہ دار‘ بائیڈن ہیں: حماس غزہ،15نومبر(اے یوایس) اسلامی تحریک مزاحمت ]حماس[ نے بدھ کو غزہ کے ...
15/11/2023

غزہ اسپتال کے حملے کے ’مکمل ذمہ دار‘ بائیڈن ہیں: حماس غزہ،15نومبر(اے یوایس) اسلامی تحریک مزاحمت ]حماس[ نے بدھ کو غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال پر حملے کے لیے اسرائیل اور امریکی صدر جو بائیڈن کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی بیان نے مؤثر طریقے سے اسرائیل کو ہسپتال پر دھاوا بولنے کی اجازت دی ہے۔حماس نے ایک بیان میں کہا: ’وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون کا یہ غلط موقف کہ مزاحمتی گروپ الشفا میڈیکل کمپلیکس کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے اور یہ (موقف) قابض فورسز کو شہریوں کے خلاف مزید حملوں کی شہہ دے رہا ہے۔‘اسرائیل کا یہ دعویٰ کہ حماس ہسپتالوں کا استعمال کر رہا ہے کو متعدد انسانی حقوق کے وکلا نے ٹھکرایا ہے۔ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بدھ کی صبح غزہ کی پٹی کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال میں حماس کے عسکریت پسندوں کے خلاف مبینہ کارروائی کر رہی ہے۔رائٹرز کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے انکلیو میں موجود اہلکاروں کو بتایا ہے کہ وہ ’آنے والے چند منٹوں میں‘ شفا ہسپتال کمپلیکس پر کارروائی کریں گے۔غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منیر البرش کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز میڈیکل کمپلیکس کے مغربی حصے میں کارروائی کر رہی ہے۔ البرش نے کہا کہ ’وہاں بڑے دھماکے ہوئے ہیں اور ہپستال کے ان حصوں میں گرد و غبار داخل ہو گیا ہے جہاں ہم ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ایک دھماکہ ہسپتال کے اندر ہوا ہے۔‘غزہ پر اسرائیلی حملے کے پانچ ہفتوں کے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کے عالمی مطالبات کے ساتھ حالیہ دنوں میں اس ہسپتال کے بگڑتے ہوئے حالات کی وجہ سے الشفا کا گھیراؤ بین الاقوامی خطرے کا مرکز بن گیا ہے۔ایک بیان میں، اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا: ’انٹیلی جنس معلومات اور آپریشنل ضرورت کی بنیاد پر آئی ڈی ایف اہلکار شفا ہسپتال کے ایک مخصوص حصے میں حماس کے خلاف ایک درست اور ٹارگٹڈ آپریشن میں مصروف ہیں۔‘اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ الشفا کے نیچے حماس کا کمانڈ سینٹر ہے اور وہ فوجی کارروائیوں کو چھپانے اور قیدی بنانے کے لیے ہسپتال اور اس کے نیچے موجود سرنگوں کا استعمال کرتا ہے، حماس اس دعوے کی تردید کرتی ہے۔امریکہ نے منگل کو کہا کہ اس کی اپنی انٹیلی جنس رپورٹس اسرائیل دعوے کی تصدیق کرتی ہیں۔...

غزہ اسپتال کے حملے کے ’مکمل ذمہ دار‘ بائیڈن ہیں: حماس غزہ،15نومبر(اے یوایس) اسلامی تحریک مزاحمت ]حماس[ نے بدھ کو غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال پر حملے کے لیے اسرائیل اور امری....

دوسرا سفارتی مرحلہ شروع،یرغمالیوں کی رہائی،غزہ کامستقبل اوردفاع اسرائیل سر فہرست مشرق وسطیٰ کے لیے وائٹ ہاؤس کے رابطہ کا...
15/11/2023

دوسرا سفارتی مرحلہ شروع،یرغمالیوں کی رہائی،غزہ کامستقبل اوردفاع اسرائیل سر فہرست مشرق وسطیٰ کے لیے وائٹ ہاؤس کے رابطہ کاراہم مشن پر پہنچ رہے ہیں واشنگٹن،15نومبر(اے یوایس) مشرق وسطیٰ کے امور کو دیکھنے کے لیے امریکی وائٹ ہاوس اور دفتر خارجہ میں بروئے کار اعلیٰ امریکی ذمہ دار اسرائیلی یرغمالیوں کی محفوظ رہائی اور غزہ میں جنگی امر سمیت مستقل کے منظر نامے پر حمایت حاصل کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ کے دوروں پر نکل رہے ہیں۔مشرق وسطیٰ کے امور کے لیے وائٹ ہاؤس میں رابطہ کار بیرٹ میک گرک مغربی کنارے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن بحرین، قطر کے علاوہ اسرائیل کا بھی دورہ کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق 'امریکی حکم کے پیش نظر یرغمالیوں کی محفوظ رہائی کا ایجنڈا اہم ہے، وائٹ ہاؤس کے مطابق ان یرغمالیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے جس کی عمر صرف تین سال ہے۔بلاشبہ ایک تین سالہ بچے کا تحفظ ایک انسانی مسئلہ بھی ہے اور حساس معاملہ بھی۔ اس لیے اس کا تحفظ ایجنڈے میں اوپر ہی ہونا چاہیے۔اپنے اس غیر ملکی دورے کے دوران مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لیے وائٹ ہاؤس کے رابطہ کار بیرٹ میک گرک برسلز میں نیٹو اتحادیوں اور یورپین سے ملاقاتوں اور تبادلہ خیال کے لیے بھی رکیں گے۔ تاہم مشرق وسطیٰ میں فوکس انسانی بنیادوں پر طے کیے جانے والے امور پر رہے گا۔اس سلسلے میں امدادی کارروائی اور اقتصادی حوالے سے ایک دباؤ کی کیفیت رکھی جائے گی تاکہ حماس کو غزہ میں چھپائے یرغمالیوں کی فوری رہائی کے لیے آمادہ کیا جائے۔میک گرک کو دفتر خارجہ کی معاون وزیر باربرا لیف بھی جوائن کریں گی۔ امریکی نمائندہ اسرائیلی کی دفاعی ضروریات کے علاوہ غزہ میں یرغمالیوں کے امور پر بات کرے گا۔بعد ازاں فلسطینی اتھارٹی کی حمایت کے لیے مغربی کنارے جائیں گے۔خلیجی ممالک کے ساتھ حماس کے مستقبل کے بارے میں بات ہوگی۔ آخر میں اردن کا دورہ کرے ہوئے اردن کے لیے امریکی حمایت اور فلسطینی ریاست کے امور پر بات کریں گے۔...

دوسرا سفارتی مرحلہ شروع،یرغمالیوں کی رہائی،غزہ کامستقبل اوردفاع اسرائیل سر فہرست مشرق وسطیٰ کے لیے وائٹ ہاؤس کے رابطہ کاراہم مشن پر پہنچ رہے ہیں واشنگٹن،15نومبر(اے ....

فیض آباد دھرنا کیس پر انکوائری کمیشن قائم، دو ماہ میں رپورٹ پیش کرے گا اسلام آباد،15نومبر(اے یوایس) پاکستان کی نگراں حکو...
15/11/2023

فیض آباد دھرنا کیس پر انکوائری کمیشن قائم، دو ماہ میں رپورٹ پیش کرے گا اسلام آباد،15نومبر(اے یوایس) پاکستان کی نگراں حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔ یہ کمیشن دو ماہ میں اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کرے گا۔حکومت کے بدھ کی صبح جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا کی پولیس کے سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) سید اختر علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن بنایا گیا ہے۔کمیشن کے دیگر ارکان میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ خوش حال خان اور سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس شامل ہیں۔سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ کمیشن فیض آباد دھرنے کے ذمے داران کا تعین کرے گا جب کہ کمیشن کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ذمے داران کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کر سکے گا۔نگراں حکومت نے یہ کمیشن ایک ایسے وقت میں تشکیل دیا ہے جب دو ہفتے قبل فیض آباد دھرنا عمل در آمد کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مسترد کر دی تھی۔اس کیس کی مزید سماعت آج یعنی 15 نومبر کو ہونی ہے۔ اس سماعت سے قبل حکومت نے تین رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا تھا کہ جاننا چاہتے ہیں کہ فیض آباد دھرنے کا اصل ماسٹر مائنڈ کون تھا۔اس کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کر رہا ہے۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بینچ کا حصہ ہیں۔دورانِ سماعت چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے کہا تھا کہ انکوائری کمیشن ایکٹ کے تحت قائم کمیشن سے سب ادارے تعاون کے پابند ہوتے ہیں لیکن کمیٹی کے سامنے تو کوئی پیش نہیں ہو گا۔اٹارنی جنرل نے انکوائری کمیشن ایکٹ کے تحت تحقیقات پر حکومت سے مشاورت کے لیے مہلت کی استدعا کی تھی۔واضح رہے کہ نومبر 2017 میں اسلام ا?باد اور راولپنڈی کے جنکشن فیض آباد کے مقام پر تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دھرنے پر کیس کا فیصلہ نومبر 2018 میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے محفوظ کیا تھا۔ بعد ازاں اس از خود نوٹس کیس کو سپریم کورٹ نے 2019 میں نمٹا دیا تھا۔سپریم کورٹ نے حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلی جینس ایجنسیوں اور فوج کے شعبہ?...

فیض آباد دھرنا کیس پر انکوائری کمیشن قائم، دو ماہ میں رپورٹ پیش کرے گا اسلام آباد،15نومبر(اے یوایس) پاکستان کی نگراں حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق انکوائری کمیش...

انڈے بیچنے پر مسلم شخص گرفتار، لوگوں نے پولیس پر اٹھائے سوال ہری دوار،15نومبر(اے یوایس) اتراکھنڈ کے ہندو مذہبی اہمیت کے ...
15/11/2023

انڈے بیچنے پر مسلم شخص گرفتار، لوگوں نے پولیس پر اٹھائے سوال ہری دوار،15نومبر(اے یوایس) اتراکھنڈ کے ہندو مذہبی اہمیت کے حامل شہر ہریدوار کے ہر کی پوڑی علاقے میں ایک مسلم شخص کو مقامی پولیس نے انڈے بیچنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے شخص کا نام نظام الدین ہے اور اس کا تعلق یوپی کے شہر مراد آباد سے ہے۔ سوشل میڈیا پر عام لوگوں اور سماجی کارکنوں نے پولیس کی اس کارروائی پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نظام الدین پر الزام ہے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انڈے فروخت کر رہا تھا۔ یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب کچھ لوگوں نے نظام الدین کو 5 کارٹن انڈے اور ایک بوری کے ساتھ پکڑ کر افسران کو اطلاع دی۔مقامی تھانے کے انچارج سنجیو چوہان کے مطابق، ”ملزم کو انڈے بیچنے کے الزام میں حراست میں لے کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ گرفتاری مقامی کے لوگوں کی طرف سے دی گئی معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جنہوں نے اسے غیر قانونی سرگرمیوں کے ثبوت کے ساتھ پولیس کے حوالے کیا تھا۔“انڈے بیچنے کے الزام میں ایک مسلمان شخص کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پر بحث ہو رہی ہے۔ کچھ لوگوں نے اس گرفتاری پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے عام کاروبار میں مصروف شخص کے خلاف غیر ضروری کارروائی قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سماجی کارکن نوید حامد نے سوال اٹھاتے ہوئے لکھا، ”ہندوستان میں انڈے بیچنا کب سے جرم بن گیا؟ بی جے پی کی حکومت والی ریاست اتراکھنڈ کی پولیس نے ہریدوار میں ایک مسلمان بیچنے والے کو 5 کارٹن انڈے کے ساتھ گرفتار کیا۔ قومی انسانی حقوق کمیشن سے کسی کارروائی کی توقع نہیں کیونکہ انڈے بیچنے والا غریب مسلمان ہے۔“...

انڈے بیچنے پر مسلم شخص گرفتار، لوگوں نے پولیس پر اٹھائے سوال ہری دوار،15نومبر(اے یوایس) اتراکھنڈ کے ہندو مذہبی اہمیت کے حامل شہر ہریدوار کے ہر کی پوڑی علاقے میں ایک مس....

14/11/2023

طولکرم میں اسرائیلی فوج کا دھاوا، الاقصیٰ بریگیڈ کے ساتھ جھڑپ، متعدد افراد جاں بحق غرب اردن،14نومبر(اے یوایس) فلسطین کے علاقے غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے طولکرم شہر ....

14/11/2023

واشنگٹن،14نومبر(اے یوایس) غزہ میں جاری لڑائی کے بارے میں امریکا کے موقف اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے غزہ جنگ بارے جو بائیڈن کی انتظامیہ کے نقطہ نظر کے بارے م....

14/11/2023

سائفر مقدمہ کی اڈیالہ جیل میں سماعت پر حکم امتناع: جیل ٹرائل والے نوٹیفکیشن متعلقہ رولز کے مطابق نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ اسلام آباد،14نومبر(اے یوایس) سلام آباد ہائی...

14/11/2023

مدھیہ پردیش میں کانگریس 150 سیٹوں پر جیت رہی ہے: راہل گاندھی بھوپال،14نومبر(اے یوایس) مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات میں امیدواروں کے حق میں تشہیر کرنے پہنچے کانگریس لی...

طولکرم میں اسرائیلی فوج کا دھاوا، الاقصیٰ بریگیڈ کے ساتھ جھڑپ، متعدد افراد جاں بحق غرب اردن،14نومبر(اے یوایس) فلسطین کے ...
14/11/2023

طولکرم میں اسرائیلی فوج کا دھاوا، الاقصیٰ بریگیڈ کے ساتھ جھڑپ، متعدد افراد جاں بحق غرب اردن،14نومبر(اے یوایس) فلسطین کے علاقے غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے طولکرم شہر پر چھاپے کے دوران شہداء الاقصیٰ بریگیڈز کے ساتھ جھڑپ میں متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں زمینی مواصلاتی رابطے، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کردی ہے اور شہریوں سے شمال سے جنوب کی طرف نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔مغربی کنارے میں فلسطینی میڈیا نے منگل کو بتایا کہ الاقصیٰ بریگیڈز نے مغربی کنارے میں طولکرم میں دھاوے کے دوران اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور ایک فوجی بلڈوزر کو دھماکہ خیز ڈیوائس سے نشانہ بنایا ہے۔شہاب نیوز ایجنسی نے شہداء الاقصیٰ کے شہداء کے حوالے سے کہا ہے کہ اس نے طولکرم کیمپ پر دھاوا بولنے والے اسرائیلی فورسز کو جانی نقصان پہنچایا۔فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ طولکرم کے مرکز میں فلسطینی عسکریت پسندوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔شہاب نیوز ایجنسی نے ٹیلی گرام پر اطلاع دی کہ فوج نے طولکرم کیمپ اور شہر کے متعدد محلوں پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے ٹیلی گرام کے ذریعے بتایا کہ شمالی مغربی کنارے میں طولکرم کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں تین فلسطینی مارے گئے۔وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ ماہ کی سات تاریخ سے شروع ہونے والی غزہ پر اسرائیلی جنگ کے بعد 11 اکتوبر سے اب تک غرب اردن میں 188 افراد شہید اور تقریباً 2700 زخمی ہو چکے ہیں۔غزہ میں فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی شام شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کے ایک رہائشی چوک پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد مارے گئے۔الاقصیٰ ٹی وی نے کہا ہے کہ بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور لاپتہ بھی ہوئے۔ بمباری کے نتیجے میں 12 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے پہلے اعلان کیا تھا کہ 7 اکتوبر کو جنگ کے آغاز کے بعد سے پٹی پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 11,240 ہو گئی ہے۔...

طولکرم میں اسرائیلی فوج کا دھاوا، الاقصیٰ بریگیڈ کے ساتھ جھڑپ، متعدد افراد جاں بحق غرب اردن،14نومبر(اے یوایس) فلسطین کے علاقے غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے طولکرم شہر ....

واشنگٹن،14نومبر(اے یوایس) غزہ میں جاری لڑائی کے بارے میں امریکا کے موقف اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے غزہ جنگ ب...
14/11/2023

واشنگٹن،14نومبر(اے یوایس) غزہ میں جاری لڑائی کے بارے میں امریکا کے موقف اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے غزہ جنگ بارے جو بائیڈن کی انتظامیہ کے نقطہ نظر کے بارے میں اختلاف کے اعتراف کے بعد ڈیموکریٹک سینیٹر کرس کونز کو ایک شرمناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔امریکی سینیٹر ٹرین میں سفرکررہے تھے تواس مشہور صحافی ہارون میٹی نے انہیں روکا اور 4600 سے زائد بچوں سمیت ہزاروں فلسطینی شہریوں کو ہلاک کرنے کے لیے اسرائیل کے ہتھیاروں کے استعمال میں امریکا کے ملوث ہونے کے بارے میں واضح جواب دینے کا مطالبہ کیا۔صحافی نے سینیٹر سے استفسار کیا کہ انہوں نے 39دن سے محاصرے کا شکار غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے کیوں انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں بچے اسرائیلی فوج کی پرتشدد مہم کا نشانہ ہے اور اس کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔تاہم کرس کونزنے کوئی جواب نہیں دیا بلکہ صحافی پر ان کی رازداری پر حملہ کرنے کا الزام لگایا۔ اس پر اسے اور دیگر ٹرین کے مسافروں کو پریشان کرنے کا الزام لگایا۔امریکی سیاستدان نے صحافی سے کہا کہ وہ ان سے دور رہیں اور ان پر براہ راست تنقید اور الزامات لگانا بند کریں۔صحافی کے اصرار کے پیش نظر کونز نے ٹرین کے عملے سے مداخلت کرنے اور میٹی کو اپنی گفتگو مکمل کرنے سے روکنے کے لیے مدد کی درخواست کی۔طویل بحث کے بعد سیاست دان صحافی کو جواب دینے پر مجبور ہوا۔ کونز نے کہا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی یا کسی جنگ بندی پر رضامند نہیں ہوں گے اور وہ وہاں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں کہا کہ امریکی ہتھیار تل ابیب بھیجے گئے تھے۔ تاہم انہوں نے غزہ میں ہزاروں بچوں جس نے صحافی کو غزہ میں ہزاروں بچوں کے قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جواب کا مذاق اڑایا۔صحافی اور امریکی سیاست دان کے درمیان گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس نے غزہ میں امریکی موقف پر تنقید کرنے والے حلقوں کو اجاگر کیا۔(سی این این) کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلoنکن کے اس اعتراف کے ساتھ ہی سامنے آیا ہے کہ جس میں ان کا کہنا تھا کہ صدرجو بائیڈن کی انتظامیہ کے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے حوالے سے ان کے محکمے میں اختلافات موجود ہیں۔بلiنکن نے محکمہ خارجہ کے ملازمین کو ایک ای میل میں کہا کہ محکمے کے کچھ ملازمین اس طریقہ کار سے اختلاف کر سکتے ہیں جو ہم اختیار کر رہے ہیں یا اس بارے میں رائے رکھتے ہیں کہ کیا بہتر کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "بہت سے فلسطینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور ان کے مصائب کو کم کرنے کے لیے بہت کچھ کیا جا سکتا ہے اور کیا جانا چاہیے۔...

واشنگٹن،14نومبر(اے یوایس) غزہ میں جاری لڑائی کے بارے میں امریکا کے موقف اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے غزہ جنگ بارے جو بائیڈن کی انتظامیہ کے نقطہ نظر کے بارے م....

سائفر مقدمہ کی اڈیالہ جیل میں سماعت پر حکم امتناع: جیل ٹرائل والے نوٹیفکیشن متعلقہ رولز کے مطابق نہیں، اسلام آباد ہائیکو...
14/11/2023

سائفر مقدمہ کی اڈیالہ جیل میں سماعت پر حکم امتناع: جیل ٹرائل والے نوٹیفکیشن متعلقہ رولز کے مطابق نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ اسلام آباد،14نومبر(اے یوایس) سلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرنے کو روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔منگل کے دن عدالت کا کہنا تھا کہ بادی النظر میں جیل ٹرائل سے متعلق جاری ہونے والے نوٹیفکیشن ہائیکورٹ کے متعلقہ رولز کے مطابق نہیں ہیں۔ عدالت نے عمران خان کے خلاف جیل ٹرائل کرنے سے متعلق تمام ریکارڈ جمعرات کو طلب کر لیا ہے۔یہ حکم امتناعی منگل کے دن جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کے دوران دیا۔اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں سنگل بینچ عمران خان کی اس درخواست کو مسترد کر چکا ہے جس کیخلاف سابق وزیر اعظم نے انٹرکورٹ اپیل دائر کی تھی۔منگل کے دن جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے عمران خان کی انٹرکورٹ اپیل کی سماعت کی تو اٹارنی جنرل منصور عثمان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے اس مقدمے کا ٹرائل جیل میں کرنے کی منظوری دی ہے اور جلد ہی اس ضمن میں نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔اس پر بینچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ پہلے نوٹیفکیشن دیکھیں گے کہ اس میں کیا لکھا ہوا ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ’خاندان کے چند افراد کو سماعت میں جانے کی اجازت دینے کا مطلب اوپن کورٹ نہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ’جس طرح سے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کی گئی اسے بھی اوپن کورٹ کی کارروائی نہیں کہہ سکتے۔‘ بینچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’تمام ٹرائلز اوپن کورٹ میں ہوں گے، اس طرح تو یہ ٹرائل غیر معمولی ٹرائل ہو گا۔‘انھوں نے کہا کہ ’عدالت جاننا چاہتی ہیکہ ایسے کیا غیر معمولی حالات تھے کہ یہ ٹرائل اس طرح جیل میں چلایا جا رہا ہے؟‘جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے ہمیں بتانا ہے کہ دراصل ہوا کیا ہے؟‘ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ وہ تمام متعلقہ اداروں سے ریکارڈ لیکر عدالت کے سامنے رکھ دیں گے۔بینچ کے سربراہ نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ’کب کن حالات میں کس بنیاد پر یہ فیصلہ ہوا کہ سائفر مقدمے کا جیل ٹرائل ہو گا۔‘عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پانچ گواہ اس وقت بھی جیل میں بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے موجود ہیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ’بہت سے سوالات ہیں جن کے جوابات دینے کی ضرورت ہے۔‘انھوں نے کہا کہ ’وفاقی کابینہ نے دو دن پہلے جیل ٹرائل کی منظوری دی۔ کیا وجوہات تھیں کہ وفاقی کابینہ نے جیل ٹرائل کی منظوری دی؟‘جسٹس حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ’سب سے اہم سوال یہ ہے کہ منظوری سے پہلے ہونے والی عدالتی کارروائی کا سٹیٹس کیا ہو گا؟‘انھوں نے کہا کہ ’دستاویزات کے مطابق اے ٹی سی جج کی تعیناتی ایگزیکٹو نے شروع کی۔‘ انھوں نے سوال کیا کہ ’کیا اس ضمن میں چیف جسٹس سے رائے لی گئی؟‘انھوں نے کہا کہ ’انڈیا کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کیس کا ٹرائل بھی جیل میں ہوا تھا لیکن وہاں بی بی سی اور تمام صحافیوں کو کوریج کی اجازت تھی۔‘انھوں نے کہا کہ ’وہ بھی سابق وزیراعظم کا ٹرائل تھا، یہ بھی سابق وزیراعظم کا ٹرائل ہے۔‘جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اٹارنی جنرل صاحب شاید میں زیادہ بول رہا ہوں، ایک جج کو زیادہ بات نہیں کرنی چاہیے۔‘ عدالت نے انٹراکورٹ اپیل کی سماعت سولہ نومبر تک ملتوی کر دی۔...

سائفر مقدمہ کی اڈیالہ جیل میں سماعت پر حکم امتناع: جیل ٹرائل والے نوٹیفکیشن متعلقہ رولز کے مطابق نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ اسلام آباد،14نومبر(اے یوایس) سلام آباد ہائی...

مدھیہ پردیش میں کانگریس 150 سیٹوں پر جیت رہی ہے: راہل گاندھی بھوپال،14نومبر(اے یوایس) مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات میں...
14/11/2023

مدھیہ پردیش میں کانگریس 150 سیٹوں پر جیت رہی ہے: راہل گاندھی بھوپال،14نومبر(اے یوایس) مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات میں امیدواروں کے حق میں تشہیر کرنے پہنچے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ”مدھیہ پردیش میں کانگریس کا طوفان آنے والا ہے اور عوام پارٹی کو 150 سیٹوں پر فتح سے ہم کنار کرے گی۔ اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ 2018 میں آپ نے کانگریس پارٹی کی حکومت کا انتخاب کیا اور پھر بی جے پی کے لیڈران نے نریندر مودی، امت شاہ، شیوراج سنگھ چوہان نے کروڑوں روپے دے کر ارکان اسمبلی کو خرید لیا اور آپ کے ساتھ دھوکہ دہی کی۔“راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور اس کے لیڈران نے مدھیہ پردیش کے ارب پتیوں کو نہیں بلکہ کسانوں، نوجوانوں، خواتین اور مزدوروں کو دھوکہ دیا۔ ریاست میں جب کانگریس کی حکومت اقتدار میں آئی تھی تو ہم نے 27 لاکھ کسانوں کا قرض معاف کیا تھا۔واضح رہے کہ ریاست میں اسمبلی کل 230 سیٹیں ہیں اور مکمل اکثریت کے لیے 116 سیٹیں درکار ہیں۔ گزشتہ انتخابات کے دوران کانگریس کو 114 اور بی جے پی کو 109 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ متعدد لیڈران کے وابستگی تبدیل کرنے کے سبب کانگریس کی حکومت گر گئی تھی۔راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی نے ارب پتیوں کے 14 لاکھ کروڑ روپے معاف کر دئے ہیں لیکن کسانوں اور نوجوانوں کا قرض معاف نہیں کیا گیا۔ میڈیا میں صرف اور صرف نریندر مودی کا چہرہ نظر آتا ہے کیونکہ میڈیا کا ریموٹ ارب پتیوں کے ہاتھ میں ہے۔ اگر کسانوں -مزدوروں کے ہاتھ میں میڈیا کا ریموٹ ہوتا تو آپ کو راہل گاندھی کا چہرہ نظر آتا۔راہل گاندھی نے کہا ”کانگریس پارٹی کی پہلی ذمہ داری کسانوں، نوجوانوں، خواتین اور مزدوروں کی حفاظت کرنا ہے، اس لیے ہمارا آپ سے وعدہ ہے کہ کسانوں کا قرض معاف کیا جائے گا۔ ہم گیہوں کے لئے 2600 روپے فی کوئنٹل اور دھان کے لیے 2500 روپے فی کوئنٹل فراہم کریں گے اور اسے بڑھا کر 3000 روپے تک کیا جائے گا۔ ہر خاتون کو 1500 روپے اس کے کھاتے میں ادا کئے جائیں گے اور بیٹی کے پیدا ہونے پر ڈھائی لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔“راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت غریبوں سے لیتی ہے اور بینکوں کا پورا پیسہ اپنے صنعت کار دوستوں کو دے دیتی ہے۔ انہوں نے کہا ”دو طرح کی حکومت ہوتی ہیں ایک وہ جو غریبوں کی جیب میں پیسہ ڈالتی ہے اور دوسری وہ جو چند صنعت کاروں کی جیب میں پیسہ ڈالتی ہیں۔ ہم نے ایم پی میں پچھلی مرتبہ کسانوں کا قرض معاف کیا تھا، اس مرتبہ ہم پھر سے قرض معاف کریں گے۔ بڑے صنعت کاروں نے نریندر مودی اور شیوراج سنگھ چوہان کے ساتھ مل کر ہماری حکومت چوری کرنے کا کام کیا تھا۔“بدعنوانی میں اضافہ کا ذکر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا ”یہاں پر بچوں کو جو اسکول میں کھانا دیا جاتا ہے، اس میں بھی بڑی لوٹ ہوئی ہے۔ مدھیہ پردیش پہلی ایسی ریاست ہے، جہاں پر مرے ہوئے لوگوں کا علاج ہوتا ہے!...

مدھیہ پردیش میں کانگریس 150 سیٹوں پر جیت رہی ہے: راہل گاندھی بھوپال،14نومبر(اے یوایس) مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات میں امیدواروں کے حق میں تشہیر کرنے پہنچے کانگریس لی...

13/11/2023

سات اکتوبر سے پہلے والی حکمرانی واپس نہیں آئے گی: امریکہ، حکومت عوام کی ہوگی: حماس واشنگٹن،13نومبر(اے یوایس) وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ وا....

13/11/2023

پہلا سعودی امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا سعودی امدادی قافلہ خوراک کی ضروریات کے علاوہ خیمے بھی لے کر گیا ہے ریاض،13نومبر(اے یوایس) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ط....

13/11/2023
13/11/2023

راجستھان کے سی ایم اشوک گہلوت کا بڑا دعوی، ادے پور درزی قتل کیس کے ملزم کا بی جے پی سے تعلق نئی دہلی،13/نومبر(اے یو ایس): راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ادے پور کے در...

13/11/2023

توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری اسلام آباد،13نومبر(اے یوایس) نیب نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ک کے توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔چیئرمین نیب کے وارنٹ جاری کرنے کے حکم کی تعمیل کے لیے نیب نے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا جس پر احتساب عدالت نے نیب کے حکام کو قانون کے مطابق وارنٹ کی تعمیل کی اجازت دے دی۔نیب کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت احتساب عدالت کیجج محمد بشیر نے کی۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر عرفان بھولا، تفتیشی افسران محسن، وقار الحسن، میاں عمر ندیم اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ نے کیا کیا ہے۔ جس پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مقدمہ زیر التوا ہے۔ عدالت نے نہ ہی حکم معطل کیا اور نہ کوئی سٹینڈنگ آرڈر جاری کیے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے وارنٹ جاری کیے جانے اور جیل سپریٹنڈنٹ کو اقدامات کی ہدایت کی استدعا کر دی۔عدالت نے استفسار کیا کہ جب وارنٹ لیں گے تو کیا بلانا نہیں پڑے گا جس پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جب وارنٹ کے بعد گرفتار کریں گے تو جسمانی ریمانڈ کے لیے یہاں ہی لائیں گے۔ 24 گھنٹے قانون دیتا ہے اس سے زیادہ ضرورت ہوئی تو عدالت میں درخواست دیں گے۔عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو قانون کے مطابق وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے اقدامات کا حکم دے دیا۔

پہلا سعودی امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا سعودی امدادی قافلہ خوراک کی ضروریات کے علاوہ خیمے بھی لے کر گیا ہے ریاض،13نومبر(اے ...
13/11/2023

پہلا سعودی امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا سعودی امدادی قافلہ خوراک کی ضروریات کے علاوہ خیمے بھی لے کر گیا ہے ریاض،13نومبر(اے یوایس) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے تباہ حال غزہ کے لیے پہلا امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس امدادی قافلے نے اتوار کے روز رفح کی راہداری عبور کی ہے۔خیال رہے غزہ میں چھٹے ہفتے میں داخل اسرائیلی بمباری سے اب تک گیارہ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جان سے ہاتھ دھونے والوں میں بڑی تعداد فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے، جبکہ دوتہائی آبادی بے گھر ہو کر نقل مکانی کر چکی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے غزہ کے لوگوں کے لیے بھجوائی امداد میں خوراک کے علاوہ خیمے وغیرہ بھی شامل ہیں۔ یہ خیمے سعودی عرب کے قومی امدادی پروگرام کا حصہ ہیں جو شاہ سلمان کی ہدایت پر مملکت میں شروع کیا گیا پروگرام ہے۔ پروگرام اسی ماہ فلسطینیوں کے لیے شروع کیا گیا ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان کے ساتھ مصر کے العریش ہوائی اڈے پر ہفتے کے روز بھی ایک سعودی طیارہ اتر چکا ہے۔سعودی عرب کا یہ ' انیشیٹو ' فلسطینیوں کے لیے اس کمٹمنٹ کا مظہر ہے جو مملکت کی طرف سے فلسطینیوں کو ہمیشہ کڑے وقت پر فراہم کی جانے کے حوالے سے ہے۔...

پہلا سعودی امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا سعودی امدادی قافلہ خوراک کی ضروریات کے علاوہ خیمے بھی لے کر گیا ہے ریاض،13نومبر(اے یوایس) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ط....

سات اکتوبر سے پہلے والی حکمرانی واپس نہیں آئے گی: امریکہ، حکومت عوام کی ہوگی: حماس واشنگٹن،13نومبر(اے یوایس) وائٹ ہاؤس ک...
13/11/2023

سات اکتوبر سے پہلے والی حکمرانی واپس نہیں آئے گی: امریکہ، حکومت عوام کی ہوگی: حماس واشنگٹن،13نومبر(اے یوایس) وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ واشنگٹن ہسپتالوں میں بندوق کی لڑائیاں نہیں دیکھنا چاہتا۔ امریکی سی بی ایس کے ساتھ ایک انٹرویو میں جیک سلیوان نے کہا کہ واشنگٹن اسرائیل اور قطر کے درمیان قیدیوں کے حوالے سے مذاکرات میں شامل ہے۔ انہوں نے غزہ میں حکمرانی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر سے پہلے کی بات چیت میں واپس آنا ممکن نہیں ہے۔ سلیوان نے کہا کہ انہیں یہ فیصلہ فلسطینی عوام پر چھوڑ دینا چاہیے کہ ان کی مستقبل کی حکمرانی کیسی ہوگی۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے مزید کہا "ہم آج امریکیوں کو غزہ سے نکال دیں گے۔"جیک سلیوان کے بیان کے جواب میں حماس رہنما اسامہ حمدان نے اتوار کو کہا کہ غزہ پر صرف اس کے عوام کی حکومت ہوگی، وہاں فلسطینیوں کے علاوہ کوئی سیاسی یا سکیورٹی اتھارٹی نہیں ہوگی۔اسامہ حمدان نے بیروت میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا محاصرہ توڑنے اور محصور سیکٹر میں امداد کے داخلے کو مسلط کرنے کا فیصلہ صحیح سمت میں ہے اور ہم اس کے نفاذ کے منتظر ہیں۔عرب اسلامی سربراہی اجلاس نے غزہ پر مسلط کردہ محاصرہ توڑنے اور ایندھن سمیت انسانی امداد کی فوری طور پر پٹی میں داخلے کو "مسلط" کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اسامہ نے شمال سے جنوبی غزہ یا پٹی سے باہر فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کی۔ انہوں نے نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر اسرائیلی حملے کو روکنے کا پابند فیصلہ کرے۔غزہ میں اسرائیل اور مسلح فلسطینی دھڑوں کے درمیان جنگ کو 37 دن ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11180 ہوگئی ہے۔...

سات اکتوبر سے پہلے والی حکمرانی واپس نہیں آئے گی: امریکہ، حکومت عوام کی ہوگی: حماس واشنگٹن،13نومبر(اے یوایس) وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ وا....

راجستھان کے سی ایم اشوک گہلوت کا بڑا دعوی، ادے پور درزی قتل کیس کے ملزم کا بی جے پی سے تعلق نئی دہلی،13/نومبر(اے یو ایس)...
13/11/2023

راجستھان کے سی ایم اشوک گہلوت کا بڑا دعوی، ادے پور درزی قتل کیس کے ملزم کا بی جے پی سے تعلق نئی دہلی،13/نومبر(اے یو ایس): راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ادے پور کے درزی کنہیا لال کے قتل پر بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنہیا لال کا قتل کرنے والے کا تعلق بی جے پی سے ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی 25 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سی ایم گہلوت نے اتوار کو جودھ پور میں صحافیوں کو بتایا کہ اگر راجستھان پولس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے اس کیس کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے بجائے ہینڈل کیا ہوتا تو تحقیقات اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکی ہوتی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے اور جیسے ہی مجھے اس کی اطلاع ملی میں نے اپنا طے شدہ پروگرام منسوخ کر دیا اور ادے پور روانہ ہو گیا۔ تاہم بی جے پی کے کئی سرکردہ لیڈروں نے ادے پور واقعہ کے بارے میں جان کر بھی حیدرآباد میں ہونے والے ایک پروگرام میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا۔ واقعہ کے دن ہی این آئی اے نے کیس کو اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا اور ریاستی حکومت نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔سی ایم گہلوت نے مزید کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ این آئی اے نے کیا کارروائی کی۔ اگر ہماری SOG معاملے کی تحقیقات کر لیتی تو اب تک مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا چکا ہوتا۔آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ سال 28 جون کو ادے پور کے مالداس علاقے میں کنہیا لال کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے واردات کے فوری بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ اس ویڈیو میں اس نے "سر قلم" کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم واقعے کے چند گھنٹوں میں ہی دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے ویڈیو میں اپنی شناخت ریاض اختری اور غوث محمد کے نام سے کی۔راجستھان کے وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ اس واقعے سے چند دن پہلے حملہ آوروں کو پولیس نے ایک اور معاملے میں گرفتار کیا تھا اور بی جے پی کے رہنما انہیں رہا کرانے کے لیے تھانے پہنچے تھے۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ سال 28 جون کو دو حملہ آور ادے پور میں ان کی دکان میں گھس گئے اور بی جے پی کی معطل لیڈر نوپور شرما کی حمایت میں مبینہ طور پر مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں دن دیہاڑے درزی کنہیا لال کا سر قلم کر دیا۔یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب شرما کو پیغمبر اسلام کے خلاف ان کے مبینہ بیانات پر بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔ ادے پور کے ایک درزی کا سر قلم کرنے کے واقعہ نے پورے ملک میں عوامی غم و غصہ پھیلا دیا۔ یہ کیس منظر عام پر آنے کے بعد ادے پور کے دھانمنڈی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا، لیکن بعد میں 29 جون 2022 کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اسے دوبارہ درج کیا تھا۔...

راجستھان کے سی ایم اشوک گہلوت کا بڑا دعوی، ادے پور درزی قتل کیس کے ملزم کا بی جے پی سے تعلق نئی دہلی،13/نومبر(اے یو ایس): راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ادے پور کے در...

27/06/2023

YOUR DESCRIPTION HERE

15/06/2023

YOUR DESCRIPTION HERE

10/06/2023

YOUR DESCRIPTION HERE

04/05/2023

YOUR DESCRIPTION HERE

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aalami Urdu Service posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share