Press club leepa karnah

  • Home
  • Press club leepa karnah

Press club leepa karnah وادی لیپہ کے عوام کی آواز ، حقوق کا پاسبان
پریس کلب لیپہ کرناہ.

20/04/2024

ملک محمد شبیر اعوان کی پریس کانفرنس کا دوسرا حصہ۔

20/04/2024

ملک محمد شبیر اعوان کی پریس کانفرنس کے دوران مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لیے کشمیری زبان میں پیغام۔

20/04/2024

ملک محمد شبیر اعوان کی ہنگامی پریس کانفرنس

19/04/2024

ملک محمد شبیر صاحب کی اڈیو لیک کے بعد موقف

22/03/2024
22/03/2024

روزہ داروں کے لیے آخرت میں تیار کیا گیا مخصوص دروزہ باب الریان 👇

17/03/2024

"پریس ریلیز"
مرکزی پریس کلب لیپا کرناہ کے ممبران و عہدیداران کا اجلاس بتاریخ 17 مارچ 2024 بمقام مرکزی پریس کلب لیپا کرناہ منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم کی جانب سے صحافی تنزیل شیخ، صحافی عبدالصبور اعوان اور صحافی خواجہ طاہر کو لیگل نوٹس بھیجنے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس بات کا مطالبہ کرتا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر رحیم اپنے اس فعل پر صحافیوں سے معافی مانگیں۔
اجلاس اس بات کا بھی مطالبہ کرتا ہے کہ وزیراعظم انوار الحق چوہدری، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور سیکرٹری ہیلتھ آزاد کشمیر صحافیوں کی جانب سے لگائی جانے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیں اور محکمہ صحت کے ملوث ذمہ داران کیخلاف سپیشل پاور ایکٹ کے تحت کاروائی کا مطالبہ بھی کرتا ہے۔
اجلاس میں تحقیقات مکمل ہونے تک محکمہ صحت کی تمام سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

.Press club leepa karnah
14/01/2024

.
Press club leepa karnah



وادی لیپہ(سپیشل رپورٹ) ناظم جنگلات عبد الحمید شیخ مہتمم جنگلات جہلم ویلی توصیف میراں کا تعیناتی کے بعد پہلا دورہ وادی لی...
13/01/2024

وادی لیپہ(سپیشل رپورٹ) ناظم جنگلات عبد الحمید شیخ مہتمم جنگلات جہلم ویلی توصیف میراں کا تعیناتی کے بعد پہلا دورہ وادی لیپہ. وادی لیپہ دورہ کے موقع پر انہوں نے بلدیاتی نمائندوں، عوامی وفود سمیت ممبران پریس کلب لیپہ سے ملاقاتیں کیں. اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وادی لیپہ آمد کا مقصد خشک سالی کے باعث جنگلات میں لگنے والی آگ کی صورت حال کو ملاحظہ کرنا اور عوام سے مسائل سننا مقصود تھا. اس موقع پر بلدیاتی نمائندوں، عوام اور ممبران پریس کلب لیپہ نے انہیں عوامی مسائل بارے آگاہ کیا. انہوں نے مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کیا اور کہا کہ وادی لیپہ کے عوام پڑھے لکھے اور باشعور ہیں اسی وجہ سے آگ لگنے کی سب سے کم ریشو ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جنگلات کی حفاظت کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں اگر کہیں آگ لگ جاۓ تو محکمہ جنگلات کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں. انہوں نے کہا کہ مسائل ضرور ہیں لیکن اس کے حل بارے معلومات اور عوام سے ملاقاتوں میں مزید ہمارے سامنے جو مسائل پیش کئے گئے انہیں محکمہ کے ذمہ داران کے طور پر حکومت آزاد کشمیر تک پہنچائیں گے.انہوں نے ملازمین کو بھی پابند کیا کہ اپنے فرائض منصبی میں کوتاہی نہ کریں اگر کہیں پر بھی عوام کی جانب سے شکایت موصول ہو گی فوری ایکشن لیا جائے گا. عوام ریاست کے وسیع تر مفاد میں جنگلات کے تحفظ کے لئے محکمہ سے اپنا تعاون جاری رکھیں اور کہیں پر بھی خشک سالی کی وجہ سے اگر آگ لگ جائے فورآ اپنا کردار ادا کریں. بالن کی پابندی ختم ہونے سے عوام کو ریلیف ملا ٹی ڈی کوٹہ سمیت عمارتی لکڑی بارے بھی امید کی جا رہی ہے جلد عوام کو خوشخبری ملے گی.

10/01/2024

اسلامیہ ماڈل پبلک سکول لیپہ شاندار انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کر کے حالات حاضرہ کا تذکرہ کر رہی ہے.
Admin
Press club leepa karnah 













"اہم بیٹھک""مرکزی پریس کلب لیپہ کرناہ" کی اہم بیٹھک "وادی" کے مسائل اور ان کے حل بارے تفصیلی گفتگو کی گئی بعد ازاں متفقہ...
10/01/2024

"اہم بیٹھک"
"مرکزی پریس کلب لیپہ کرناہ" کی اہم بیٹھک "وادی" کے مسائل اور ان کے حل بارے تفصیلی گفتگو کی گئی بعد ازاں متفقہ تنظیم سازی کے سلسلہ میں ممبران پریس کلب کی جانب سے کیک کاٹا گیا۔
ذاتی مصروفیات اور لیپہ سے باہر ہونے کی بدولت کچھ ممبران شرکت نہ کر سکے جن کی شدت سے کمی محسوس کی گئی. تمام ممبران کے لئے نیک خواہشات ❣️
Admin
Press club leepa karnah 













16/11/2023

وادی لیپہ گورنمنٹ سکول میں ایک ٹیچر کی طرف سےدو معصوم بچوں پر بہیمانہ تشدد کی اطلاع ہے خبر کی تحقیقات جاری

18/10/2023

"محکمہ تعلیم انکوائری رپورٹ کہاں گئی"

1- گزشتہ دنوں لائن آف کنٹرول وادئ لیپا میں غیر حاضر اساتذہ / بند اسکولوں سے متعلق میڈیا پر خبریں آنے کے بعد غیر حاضر اساتذہ سے متعلق ہونے والی محکمہ تعلیم کی تحقیقات کہاں پہنچی؟
2- تحقیقاتی کمیٹی نے کس کس کو بچایا؟
3- انکوائری رپورٹ تاحال کیوں پبلک نہ کی جا سکی؟
4- غیر حاضر اساتذہ کا محکمہ تعلیم میں اور کون کون پشتی بان ہے؟
5- محکمہ تعلیم کے ملوث انتظامی آفیسران کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟
6- وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق اور وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی کے نوٹسز کس نے ہوا میں اڑائے؟
7- محکمہ تعلیم کس کے اشاروں پر چل رہا ہے؟
عوامی حلقوں کی جانب سے ڈھیروں سوالات اٹھ گئے۔ کیا ادارہ تعلیم اپنی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے کوئی عملی اقدامات کر سکے گا؟

06/09/2023

وادی لیپہ میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ اور پرائیوٹ سکولوں میں سیمنار کیے گۓ اور ریلیاں نکالی گیں جس میں پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وادی لیپہ میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ اور پرائیوٹ سکولوں میں سیمنار کیے گۓ اور ریلیاں نکالی گیں جس میں پاک فوج زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان اور انڈیا کےمقبوضہ کشمیر پر ظالمانہ قبضے کے خلاف شدید نارے بازی کی گی سیمنار سے خطاب کرتےہوے مقررین کا کہنہ تھا اقوام عالم کی جانب سے کشمیروں پرانڈیا کی جانب سے جو ظلم ہو رہا ہے اس پر خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے اور مطالبہ کیا کے5اگست 2019 کو جو کشمیر پر 370ختم کیا اسے دوبارہ بحال کیا جاۓ تقریبات کےاحتتام پر شہداے پاک فوج کی لیے دعا کی گی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

وادی لیپہ(بیورو رپورٹ)ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد. برسٹ فیڈنگ سیمنار میں DHO جہلم ویلی ...
29/08/2023

وادی لیپہ(بیورو رپورٹ)ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد. برسٹ فیڈنگ سیمنار میں DHO جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل، نیوٹرس ڈاکٹر شائستہ نے خصوصی شرکت کی. ماؤں، ورلڈ فوڈ پروگرام کی بینیفشری لیڈیز ہیلتھ ورکر کی بڑی تعداد میں شرکت. تقریب سے DHO جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل، نیوٹرس میڈم شائستہ، مولانا عبد الجبار اعوان، پرنسپل گرلز ڈگری کالج لیپہ پروفیسر عزیز الرحمان اعوان، ہیڈ مسسز میڈم زاہدہ برکت، میڈم حلیمہ سلیمان سمیت دیگر نے اظہار خیال کیا. برسٹ فیڈنگ سیمینار سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر رحیم مغل کا کہنا تھا آر ایچ سی لیپہ ویلی WFP کے پروگرام کے زیر اہتمام حاملہ خواتین سمیت کمزور چھوٹے بچوں کو خوراک دی جا رہی ہے جس کا معاشرے کو اوپر بہت اچھا اثر مرتب ہو رہا ہے اور بچوں کی بنیادی خوارک کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ جلد مزید پروگرام بھی وادی لیپہ کی ماؤں کے لئے لا ہیں ہم اپنی بھر پور کوشش کر رہے ہیں جلد کامیابی ملے گی. نیوٹرس شائستہ کا سمینار میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وادی لیپہ ایل او سی کا دور دراز کا ایریا ہے یہاں ورلڈ فوڈ پروگرام کے اچھے اثرات اور بہترین فیڈ بیک ہمیں مل رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے اور ماؤں کو چاہیے کہ بچوں کو باہر کے دودھ کے ساتھ اپنا دودھ بھی ضرور پلانا چاہیے جس سے مائیں متعدی بیماری سمیت چھاتی کے کینسر سے بھی محفوظ رہیں گی. ماؤں کو اپنی خوراک کے ساتھ بچوں کی خوارک کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے صحت مند ماں صحت مند بچوں کی ضامن ہے اور صحت مند بچے صحت مند معاشرے کے ضامن اور ملک کے بہتر مستقبل کے ضامن ہیں. مولانا عبد الجبار اعوان کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام نے حکم دیا ہے کہ مائیں اپنے بچوں کو دو سال تک اپنا دودھ پلائیں اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے بچوں کو فیڈر سے زیادہ ماؤں کو اپنا دودھ پلانے چاہیے یہ ماؤں پر بچوں کا حق ہے. دیگر مکرریں پرنسپل گرلز ڈگری کالج لیپہ کا کہنا تھا ماؤں نے زندگی میں منہگائی کو سورا کر لیا ہے ہمیشہ پریشان رہتی ہیں زندگی سے ڈپریشن ہونے کی بجائے کھل کر زندگی جئیں اور بچوں کی بہترین نشو نما کے ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں اور بچوں کی تربیت پر فوکس کریں. ہیڈ مسسز زاہدہ برکت معلمہ حلیمہ سلیمان نے کہا اساتذہ/ معلومات کو خواتین کے اس شاندار پروگرام کے انعقاد سمیت مدعو کرنے پر محکمہ صحت اور ورلڈ فوڈ پروگرام اور ماں اور بچوں کی نشو نماء ہماری معاشرے پر بہترین اثرات مرتب کر رہے ہیں جس کا اظہار بینیفشری نے اپنی کہانی سٹیج پر بیان کی اور یہ اس پروگرام کی کامیابی کی واضح دلیل ہے انہوں نے محکمہ صحت عامہ، ورلڈ فوڈ پرٹسمیت دیگر مشو نما کے پروگراموں پر تمام منتظمین اور سیمینار کے انعقاد پر میڈم شائشتہ اور ڈی ایچ او جہلم ویلی کو مبارکباد پیش کی. پروگرام کی نقابت میڈم ہما آمین نے کی اور پروگرام کے آخر پر اختتامی دعا مولانا عبد الجبار اعون نے کی. برسٹ فیڈنگ سیمینار کے تمام شرکاء اور مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا.

وادی لیپہ محکمہ صحت کے زیر اہتمام ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت بارے ہفتہ آگاہی سیمینار.
29/08/2023

وادی لیپہ محکمہ صحت کے زیر اہتمام ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت بارے ہفتہ آگاہی سیمینار.

وادی لیپہ(حافظ ابرار) سولہ اگست، وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، آزاد حکومت کی جانب سے جنگلات سے بالن ...
16/08/2023

وادی لیپہ(حافظ ابرار) سولہ اگست، وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، آزاد حکومت کی جانب سے جنگلات سے بالن پر پابندی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل، سیاحت کو فروغ دینے، بجلی کے بوگس بلات کی روک تھام، تعلیمی اداروں کے مسائل، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور ناقص تعمیر، موبائل کمپنیوں کو سروس اجرائیگی، لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر محکموں میں بے تحاشا بدعنوانیوں کی تحقیقات سمیت عوامی مسائل پر عوام وادی لیپہ کا ٹنل چوک میں دھرنا اور زبردست احتجاجی مظاہرہ. تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے بڑی تعداد میں سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی شرکت. اجتماعی مطالبات پرعوام کے مثالی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ دھرنے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر عوامی حقوق اور اجتماعی مفادات پر مبنی مطالبات درج تھے دھرنے میں امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر، ممبر ضلع کونسل لیپہ بشیر عالم اعوان، ممبران لوکل کونسل کونسل صدیق شیخ ،اظہر میر ، صادق پیرزادہ، شفیع اعوان، سیف الرحمان اعوان، پیزادہ احسان الحق شامی ایڈووکیٹ، شبیر میر، محمد عارف مغل، پروفیسر ر محمد مقبول شیخ، وقاص ملک، منظور انجم، مغیث کاظمی، عزیز میر، نمبردار یوسف، انوراعون، عاطف میر، سلیم جمال، شفیق میر، شوکت محمود اعوان ،مسکین چغتائی، نمردار اشرف میر، محمد رفیع اعوان، اختر شیخ ،راجہ شبیر ، سلیمان اعوان ،عمیر ملک، راجہ تنویر خان قاری نذیر، خضر شاہ، مقصود اعوان، معظم شاہ، اصف عزیز علوی سمیت دیگر نے اظہار خیال کیا. احتجاجی مظاہرے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے حکومت سے جائز عوامی مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں لیپہ ویلی سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی تک لانگ مارچ اور تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا. انھوں نے وزیراعظم چوہدری انوارلحق کی انقلابی اصلاحات کی غیر مشروط حمایت کرتے ہوئے عوام کو درپیش سنگین مسائل کو بلا تاخیر حل کیا جائے وزیراعظم چوہدری انوارلحق بلا تاخیر وادی لیپہ کا دورہ کر کے نہ صرف لیپہ ویلی بلکہ لائن آف کنٹرول کے چودہ انتخابی حلقوں کے عوام کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں. انھوں نے کہا الگ انتخابی حلقہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی تعمیر نیلی، گوہر آباد سے نوکوٹ گلی اور بٹلیاں بجل دھار تک دو رویہ سڑک برتھواڑ گلی دفاعی سڑک کیلئے فنڈز فراہم کئے جائیں. شوکت جاوید میر نے تعلیمی اداروں کی ضروریات کو پورا کرنے دفتری مکانیت کی فراہمی، موبائل کمپنیوں کو سروس شروع کرنے کی اجازت دینے کی ضرورت کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے آٹے پر سبسڈی ختم نہ کرنے کا پرزور مطالبہ دہرایا. شوکت جاوید میر نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر قومی سلامتی کے اداروں کی عوام دوست پالیسیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور انکی عسکری قیادت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر پر حملوں کی دھمکیوں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پر 9 لاکھ قابض افواج کے بدترین مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلوانے کیلئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا اور دھرنے کے اختتام پر شھداء کشمیر شھدائے افواج پاکستان شھداء دہشت گردی پاکستان کی سلامتی مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور لیپہ ویلی کی عوام کیلئے خصوصی دعا کی گئی شرکاء دھرنہ کی جانب سے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر زنجیر بنا کر عوامی حقوق پر اتحاد و اتفاق کا عملی نمونہ پیش کیا. دھرنہ کے اختتام پر انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر لیپہ سید یاسر علی بخاری کو تمام مطالبات کے اوپر لکھی گئیں قراردادیں پیش کی گئیں.

15/08/2023

کشمیری پوری دنیا سمیت وادی لیپہ میں سراپا احتجاج کیوں؟

12/08/2023

جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے لیپہ یوتھ میلہ افتتاحی تقریب کا مناظر اور تقریب کا مکمل احوال جانیے.

10/08/2023

لیپہ، ریشیاں ٹرانسپورٹ یونین کی ہڑتال کا احوال.

06/08/2023

ماہ آزادی میں آ رہا ہے بڑا ایونٹ لیپہ یوتھ میلہ کی رنگا رنگ تقریبات کا 8 اگست کو آغاز ہو گا اور 14 اگست تک یہ میلہ جاری رہے گا.
یہ میلہ ایک ہفتہ تک جاری رہے گا بڑی تقریب اوپننگ سرمنی 12 اگست کو ہو APS لیپہ میں ہو گی.

01/08/2023

وزیر حکومت چوہدری محمد رشید وادی لیپہ کے دورہ پر لیپہ ویلی سے اپنی دیرینہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے انٹرویو کا پارٹ 2 ملاحظہ فرمائیں.

31/07/2023

وادی لیپہ سب سے خوبصورت ویلی ہے. کئی جگہیں ابھی بھی سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہیں.
وزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری محمد رشید کا دورہ لیپہ کے موقع پر خصوصی انٹرویو.

30/07/2023

نوکوٹ کا پرانہ تاریخی گھر کشمیری ثقافت کا آئینہ دار.

وادی لیپہ(حافظ ابرار) سیکرٹری ٹورازم آ زاد کشمیر مدحت شہزاد کا ڈائریکٹر ٹورازم خالد محمود ثاقب کے ہمراہ ایک روزہ دورہ وا...
30/07/2023

وادی لیپہ(حافظ ابرار) سیکرٹری ٹورازم آ زاد کشمیر مدحت شہزاد کا ڈائریکٹر ٹورازم خالد محمود ثاقب کے ہمراہ ایک روزہ دورہ وادی لیپہ. وادی لیپہ کے مختلف خوبصورت مقامات سمیت ٹورزم کی زمین چمولہ گلی سائٹ سمیت نوکوٹ میں مکمل لکڑ سے بنے پانچ منزلہ مکان کا بھی مکمل وزٹ کیا اور مالک مکان سے بھی ملاقات کی. اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وادی لیپہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے سیاح لیپہ ضرور آہیں اور یہاں کی قدرتی خوبصورتی کو انجوائے کریں قدرتی خوبصورتی کو نہ سیاح خراب کریں اور نہ ہی مقام لوگ بلکہ مقامی لوگ اس کے حسن کو برقرار رکھنے کے حوالہ سے سیاحوں کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھیں ٹورازم کے حوالہ سے لوکل لوگ اس کو اپنی آنر شپ میں لے لیں ٹورازم کے زریعے جہاں بھی گندگی ہوتی ہے کوئی ٹوریسٹ غلط کام کرتا ہے یا کوئی درخت کاٹا جاتا ہے لوکل لوگ پوری طرح اس کو مانیٹر کریں اور اس ویلی کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں ،انہوں نے کہا آزاد کشمیر گورنمنٹ ٹورازم کو پروموٹ کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے گورنمنٹ پہلا اقدام اٹھائے گئ تب لوگ بھی آ گئے بڑھیں گے گزشتہ دو سالوں میں ہم نے لیپہ ویلی کو پروموٹ کرنا شروع کیا اس سال عید سے لیکر اب تک چالیس سے پچاس ہزار ٹوریسٹ آ چکے ہیں اور دو سالوں میں 20 سے 22 ریسٹ ہاؤسز تعمیر ہو چکے ہیں اور ایک سروے کے مطابق تین چار سو لوگوں کو روز گار مل چکا ہے یہ لیپہ ویلی کی معشیت کی بہت بڑی بیک بون ہے آزاد کشمیر کی معیشت کا بڑا دارومدار اس علاقہ پر ہے یہاں بہت بڑا پوٹینشل موجود ہے یہ علاقہ ہماری معاشیت کا ایک بڑا ہب بن سکتا ہے. نوجوانوں کے لئے ٹورازم کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں. مقامی لوگوں کو اپنے رویوں اور اخلاق سے مزید اس کو فروغ دینا ہو گا.

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Press club leepa karnah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share