سیکرٹری انجمن حسینیہ جلال حسین بنگش کا نماز جمعہ کے بعد قوم سے خصوصی خطاب
پاراچنار
ضلع کرم میں 14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کا اسکینڈل ، ملزم گرفتار ، کل عدالت میں پیش کیا جائے گا ، سماجی رہنماؤں میر افضل طوری نے پولیس کی بروقت کاروائی کو سراہتے ہوئے ملزم کو علاقائی رسم و رواج کے مطابق سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے
پولیس ذرائع اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم کے علاقہ اپر کرم کے مضافاتی علاقے سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ بچے نے سید طاہر نامی ایک دکاندار کے خلاف ایف آئی آر درج کراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زبردستی میرے ساتھ زیادتی کی اور ساتھ ویڈیو بھی بنائی اور مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سید طاہر کو گرفتار کر لیا اور دکان سے کمپیوٹر سسٹم بھی قبضے میں لے لیا کمپیوٹر ہارڈ ڈسک سے سات آٹھ ویڈیوز ملی ہیں جس پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور گرفتار ملزم کل عدالت میں پیش کیا جائے گا سماجی رہنما میر افضل خان طوری نے بچے کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کے سکینڈل کو افسوسناک قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو عدالتی سزا کے ساتھ ساتھ علاقائی رسم و رواج کے مطابق سخت سزا دی جائے انہوں نے واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور واقعے کو بڑھا چڑھا کر غلط رنگ دینے اور بچوں کی تعداد سینکڑوں میں ظاہر کر
ایک پی ٹی آئی سپورٹر کا اہم میسج
پاراچنار میں نجی بنک کے ملازم نے مبینہ طور پر ایک شخص کو قتل کرکے بینک میں جمع کرنے والے 57 لاکھ روپےاپنے اکاؤنٹ میں جمع کردئیے
پولیس ذرائع کے مطابق پاراچنار کے نواحی علاقہ سپین خیل بانڈہ سے تعلق رکھنے والے چالیس سالہ مقامی کسان محمد ابرہیم بیرون ملک بھائیوں کی جانب سے بھیجے گئے 57 لاکھ روپے نجی بینک میں جمع کرنے گئے تھے شام تک واپس نہ آنے پر لواحقین نے تلاش شروع کردی آج دوسرے روز جب مختلف بینکوں کے کیمرے چیک کئے تو پتہ چلا کہ متوفی رقم جمع کرنے کیلئے ایک نجی بینک میں گئے سی سی ٹی وی فوٹیج رشتہ داروں کے بیانات اور پولیس ذرائع کے مطابق بینک ملازم سید عمران نے زکوات فارم پر کرنے کیلئے متوفی کو اپنے گھر لے گئے جہاں پر پستول سے گولی مارکر اسے قتل کردیا پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بینک ملازم کو گرفتار کرلیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقتول کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے لواحقین نے مقتول کی لاش پریس کلب کے باہر رکھ کر احتجاج کیا اس موقع پر خطاب میں مقتول کے لواحقین میر علی شوکت حسین جمال حسین اور گلزار حسین کا کہنا تھا کہ بینک ملازم سید عمران نے انتہائی گھناؤنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے لہذا اسے پھانسی دی جائے اور قتل کے اس بہیمانہ واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائے
گستاخ اہلبیت علیہ السّلام کے خلاف پریس کلب پاراچنار میں مختلف تنظیموں کا مشترکہ پریس کانفرنس ۔
سیکرٹری انجمن حسینیہ جلال حسین بنگش کی گفتگو
گستاخ اہلبیت علیہ السّلام کے خلاف پریس کلب پاراچنار میں مختلف تنظیموں کا مشترکہ پریس کانفرنس ۔
علامہ اخلاق حسین شریعتی کی گفتگو