Bettani Times/بیٹنی ٹائمز

  • Home
  • Bettani Times/بیٹنی ٹائمز

Bettani Times/بیٹنی ٹائمز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bettani Times/بیٹنی ٹائمز, News & Media Website, .

ٹانکعبد الکبیر ولد خیر اللّٰہ معسود جس کا تعلق کوٹکی سے تھا عبدالکبیر نامی شخص کو ڈبرہ روڈ پر ڈاکوؤں نے لوٹ کر گولی مارد...
15/07/2024

ٹانک
عبد الکبیر ولد خیر اللّٰہ معسود جس کا تعلق کوٹکی سے تھا عبدالکبیر نامی شخص کو ڈبرہ روڈ پر ڈاکوؤں نے لوٹ کر گولی ماردی
عبدالکبیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ٹانک ہسپتال میں شہید ہوگئے

جناب سپیکر صاحب جان لےہم بیٹنی ہیں بٹنی نہیںایم پی اے ٹانک عثمان خان بیٹنی
22/05/2024

جناب سپیکر صاحب جان لے
ہم بیٹنی ہیں بٹنی نہیں
ایم پی اے ٹانک عثمان خان بیٹنی

ٹانک کل رات عمر اڈہ میں ایک گھر پر ماٹر گولے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد ماٹر گولے کے شکار ہوئے، جس میں دو زخمی اور شہید...
01/02/2024

ٹانک کل رات عمر اڈہ میں ایک گھر پر ماٹر گولے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد ماٹر گولے کے شکار ہوئے، جس میں دو زخمی اور شہید ہوگیا
اس ناروا قتل کے خلاف اس وقت ٹانک ٹریفک چوک پر لاش سمت احتجاج جاری ہے

بریکنگ نیوزٹانک میں بیٹنی قبائل نے این اے 43 ٹانک پر مشترکہ طور پر عبداللہ ننگیال بیٹنی کو ووٹ دینے کا عہد کر لیا۔ ٹاون ...
09/01/2024

بریکنگ نیوز
ٹانک میں بیٹنی قبائل نے این اے 43 ٹانک پر مشترکہ طور پر عبداللہ ننگیال بیٹنی کو ووٹ دینے کا عہد کر لیا۔ ٹاون حال گراونڈ ٹانک میں بیٹنی جرگے میں اہم فیصلہ کیا گیا اور صوباٸی اسمبلی امیدوار کے لیے دو دن کے بعد فیصلہ کرنے کا اعلان کیا ہے

ٹانک پولیس اور انتظامیہ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ کشمیر چوک پہ خواتین کی خون میں لت پت لاشیں پڑی ہیں انہیں نہ زندگی میں ...
23/10/2023

ٹانک پولیس اور انتظامیہ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ کشمیر چوک پہ خواتین کی خون میں لت پت لاشیں پڑی ہیں انہیں نہ زندگی میں سکون ملا نہ مرنے کے بعد ان پہ رحم کیا جارہا ہے یہ خاموش لاشیں چیخ چیخ کر کہہ رہی ہیں کہ ہمارے قاتل کو گرفتار کیا جائے

ریاستی اداریں شہریوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے صدام بیٹنی پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہےبھرپور مذمت کرتا ہوں
02/10/2023

ریاستی اداریں شہریوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے صدام بیٹنی پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے
بھرپور مذمت کرتا ہوں

مئیر صدام خان بیٹنی پر حملہ کرنا پوری بیٹنی قوم پر حملہ کرنے کے برابر ہےصدام خان کے دن رات خدمات قوم،وطن،علاقے کیلئے قاب...
02/10/2023

مئیر صدام خان بیٹنی پر حملہ کرنا پوری بیٹنی قوم پر حملہ کرنے کے برابر ہے
صدام خان کے دن رات خدمات قوم،وطن،علاقے کیلئے قابل فخر ہے ان پر حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں

30/09/2023

ملک اکبرعلی بیٹنی کا قومی سیٹوں کی تقسیم پر اختلاف راۓ
انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ
قومی اسمبلی کے سیٹوں کی تقسیم آبادی کے لحاظ سےنہیں بلکہ وسائل و رقبہ کے لحاظ سے ہونا چاہیے تھا.پھر بھی اگر آبادی کے لحاظ سے تقسیم ہوئی ہے تو جنوبی وزیرستان کی آبادی نو لاکھ سے زیادہ ہے.. وزیرستان کیلئے دو سیٹ ہونے چاہیے تھے.. اسی طرح ٹانک کیساتھ پنیالہ,, یارک,, کلاچی اور جنڈولہ کا علاقہ شامل کرنا سوتیلی ماں کا سلوک ہے.. پنجاب کی آبادی اگر ذیادہ ہے تو آبادی پر کنٹرول کرے نہ کہ پنجاب کا بوجھ خیبر پختون خواہ اور بلوچستان کے کندھوں پر لادھا جاۓ

بریکنگ نیوز.ٹانک آئے ہوئے سندھ کی پولیس خالی ہاتھ چلے گئےسندھ پولیس کی ٹانک سے  گرفتاریاں. ٹانک کے معزز وکلاء نے بہترین ...
21/09/2023

بریکنگ نیوز.
ٹانک آئے ہوئے سندھ کی پولیس خالی ہاتھ چلے گئے
سندھ پولیس کی ٹانک سے گرفتاریاں.
ٹانک کے معزز وکلاء نے بہترین دلائل سے اڑا کررکھ دیں ۔ٹانک کی شان سینئیر ایڈووکیٹ زاہد آرائیں،صدر ڈسٹرکٹ بار پیر عبدالغفار شاہ اور جاوید کنڈی کے انتہائی مؤثر قانونی دلائل مکمل۔رضوان کنڈی اور احمد گل بھٹنی کو سندھ پولیس کے حوالے کرنے کی درخواست معزز عدالت نے مسترد کردی۔

ٹانک: کسی صورت یتیم لڑکے رضوان کنڈی کو سندھ پولیس کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ٹانک ایکشن کمیٹی رضوان کنڈی کے ساتھ ہے۔ صدر ...
21/09/2023

ٹانک: کسی صورت یتیم لڑکے رضوان کنڈی کو سندھ پولیس کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ٹانک ایکشن کمیٹی رضوان کنڈی کے ساتھ ہے۔ صدر شمس محسود

تفصیل
رضوان ولد دلاور جو یتیم ہے
اس کی عمر قریب 17 سال ہے ٹانک سیول لائن کا رہایشی ہے اس کے جان پہچان والے اور محلے والے اس کے گوائ بھی دے رہے ہیں کہ کسی بھی واردات میں ملوث نہیں
اس وقت ٹانک پولیس کی حراست میں ہے ٹانک سٹی تھانے میں ہے

اس کیس یہ ہے کہ اس بچے نے ٹانک میں کسی جان پہچان والے سے موبائل لیا تھا وہ موبائل کراچی میں چوری ہوا ہے اور اُس بندے کو بھی قتل کیا گیا تھا اس واردات کے دوران
اب موبائل اس بچے سے پکڑا گیا ہے اس بچے نے اُس جان پہچان والے کے بارے میں بھی بتا دیا ہے جو اب تک پولیس کی گرفت سے باہر ہے

کل اس بچے کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور کراچی سے اس بچے کو لینے کےلئے ٹیم بھی آئ ہوی ہے

ہم صرف یہ گزارش کرتے ہیں کہ اس بچے کو فلحال کراچی ٹیم کے حوالے نہ کیا جائے کچھ روز کا ٹائم دیا جائے تاکہ اُس بندے کو گرفتار کیا جاسکے جس سے اس بچے نے موبائل لیا ہے

بیٹنی قوم کو مبارکباد ڈپٹی ڈاٸریکٹر زراعت ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر صلاح الدین خان بیٹنی کو گریڈ 18 سے 19 گریٹ پروموٹ ہونے ...
20/09/2023

بیٹنی قوم کو مبارکباد
ڈپٹی ڈاٸریکٹر زراعت ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر صلاح الدین خان بیٹنی کو گریڈ 18 سے 19 گریٹ پروموٹ ہونے پر مبادک باد پیش کرتا ہوں

ٹانک #ایکشن کمیٹی ٹانک کے نماہندہ وفد کا کمشنر ڈیرہ ظفرالسلام خٹک سے ملاقات عوام کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا کمشنر ڈیرہ ظ...
19/09/2023

ٹانک #
ایکشن کمیٹی ٹانک کے نماہندہ وفد کا کمشنر ڈیرہ ظفرالسلام خٹک سے ملاقات عوام کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا کمشنر ڈیرہ ظفرالسلام خٹک نے ایکشن کمیٹی کے نماہندہ وفد کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

11/09/2023

افسوسناک خبر
کڑی حیدر مارٹر گولے میں لگنے والی خاتون اپنی جان کی بازی ہار گئ
تین چھوٹے بچے یتیم ہوگئے

بیٹنی دی تل داسی آباد وی ❤️خالد خان بیٹنی کی رہائی میں اہم کردار ادا کرنے والے حاجی لاہق زادہ بیٹنی  اور ملک اکبر علی بی...
03/09/2023

بیٹنی دی تل داسی آباد وی ❤️
خالد خان بیٹنی کی رہائی میں اہم کردار ادا کرنے والے حاجی لاہق زادہ بیٹنی اور ملک اکبر علی بیٹنی کے اعزاز میں متحدہ عرب امارات شارجہ میں کریم خان بیٹنی کی سربراہی میں آل بیٹنی کی جانب سے شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں بیٹنی قوم کے ساتھ دیگر پشتونوں نے شرکت کی اور خراج تحسین پیش کیا گیا.
کامیاب پروگرام پر وہاں کے تمام دوستوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

الحمدللہ ثم الحمدللہ  بیٹنی قبرستان کیلے  جگہ 48 کنال 8-48 (5-45جمع  3-3)(340000 روپے فی کنال )  خرید لیا گیا ہے اور  قب...
23/08/2023

الحمدللہ ثم الحمدللہ

بیٹنی قبرستان کیلے جگہ 48 کنال
8-48 (5-45جمع 3-3)
(340000 روپے فی کنال ) خرید لیا گیا ہے اور قبضہ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔
پچپن لاکھ نقد رقم مالک کو دے دی گئی ہے جبکہ بقیہ رقم میں کچھ مہلت لی گئی ہے ۔
قوم سے فنڈ جمع کرنے کی درخواست کی جاتی ہے ۔قوم کا درینہ مسئلہ حل کرنے پر علماء کرام کی کوششوں کو سراہتا ہوں۔

آج سے ھی یہ زمین قبرستان کیلے استعمال کرنے کی اجازت ہے.فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر ثواب دارین حاصل کریں۔

نیورو سرجن ڈاکٹر طفیل بیٹنی کوہاٹ روڈ پنڈی بائ پاس ایکسیڈنٹ میں شہید ہوگیا ہے ڈاکٹر طفیل ایک انتہائی خوش مزاج اور بیٹنی ...
17/08/2023

نیورو سرجن ڈاکٹر طفیل بیٹنی کوہاٹ روڈ پنڈی بائ پاس ایکسیڈنٹ میں شہید ہوگیا ہے ڈاکٹر طفیل ایک انتہائی خوش مزاج اور بیٹنی قوم کا اثاثہ تھا اللہ تعالیٰ اس کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے

18/07/2023

ٹانک کے علاقہ علی خیل (جانکی) میں فائرنگ 3 افراد جاں بحق زرائع

زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بیت اللہ، ہدایت اللہ اور راج ولی علی خیل شامل ہیں وجہ قتل تاحال معلوم نہ سکی

اسلام آباد,جاوید خان  بیٹنی کی ڈاکٹر راشد احمد مروت سے ملاقات/موجودہ صورت حال پر تفصیلی گفتگو/ڈاکٹر صاحب نے بیٹنی  پریس ...
18/07/2023

اسلام آباد,
جاوید خان بیٹنی کی ڈاکٹر راشد احمد مروت سے ملاقات/موجودہ صورت حال پر تفصیلی گفتگو/ڈاکٹر صاحب نے بیٹنی پریس کلب اور بیٹنی نوجوان تحریک کی خدمات کو سراہا،
تفصیلات کے مطابق بیٹنی پریس کلب کے انفامیشن سیکریڑی اور نوجوان تحریک کے ممبر صحافی جاوید خان بیٹنی نے گذشتہ روز اسلام آباد میں ڈاکٹر راشد احمد مروت سے انکے آفس میں ملاقات کی، خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں ڈاکٹر راشد مروت نے جاوید بیٹنی اور بیٹنی نوجوان تحریک کی سرگرمیوں اور خدمات کو سراہا، انہوں نے عزم کیا کہ ہم ایک دوسرے کا ہمیشہ ساتھ دینے اور بھائی چارے سے مل کر ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونگے، انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے ہمیشہ اپنے علاقے کی عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، چاہے انکا تعلق بیٹنی قوم سے ہو، مروت قوم سے ہو یا کسی اور قوم سے، سب کیلئے میرے آفس کے دروازے کھولے ہیں، ڈاکٹرراشد احمد مروت انتہائی مخلص انسان ہیں اپنی مٹی سے بے پناہ محبت کرتے ہیں،
یادر رہے کہ ڈاکٹر صاحب ایک مصالحتی تحریک چلا رہے ہیں اور تقریبا 350 کے قریب فیصلے اس تحریک کی بدولت بخیر و خوبی انجام پائے ہیں جن میں اکثر فیصلے ذاتی دشمنی کے تھے، یقینا" ہمیں ایسے مشران کی ضرورت ہے جو علاقہ کے امن، بہتری اور استحکام کے لیے کام کرتے ہیں، میں ڈاکٹر راشد مروت کا بہترین مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں،

ٹانک ٹاؤن حال میں خالد بیٹنی رہائی کے حوالے سے جرگہ جاری ہےٹانک۔سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں ڈاکوں کے ہاتھوں اغوا کیے گٸے ...
15/07/2023

ٹانک ٹاؤن حال میں خالد بیٹنی رہائی کے حوالے سے جرگہ جاری ہے

ٹانک۔
سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں ڈاکوں کے ہاتھوں اغوا کیے گٸے ٹانک سے تعلق رکھنے والے خالد بیٹنی کی عدم بازیابی کے خلاف ٹانک کے عماٸدین کا گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا۔
جرگے میں ٹانک کی تمام اقوام نے مشترکہ طور پر شرکت کی۔ شرکإ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر خالد بیٹنی کی رہاٸی کے لیے نعرے درج تھے۔ علاقہ عماٸدین کا کہنا تھا کہ ٹانک سے تعلق رکھنے والے غریب مزدور کو سندھ کے ڈاکوں نے اغواہ کر رکھا ہے جس کی رہاٸی کے لیے حکومتی سطح پر کچھ نہیں کیا جا رہا۔جرگے سے خطاب کرتے ہوٸے انکا مزید کہنا تھا کہ خالد بیٹنی کی غیر مشروط طور پر رہاٸی کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات کرے نہیں تو اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے خالد بیٹنی کی بازیابی کے لیے دھرنہ دیا جاے گا۔
واضح رہے ایک پراٸیویٹ کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ کے فراٸض سرانجام دینے والے خالد بیٹنی کو تاوان کی غرض سے 24 روز قبل سندھ کے علاقے کندھ کوٹ سے اغواہ کیا تھا جس پر تشدد کی ویڈیو بھی واٸرل کی گٸی تھی جہاں اسکی رہاٸی کے بدلے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: چیف آف آپریشنز نادرا سے میجر نصر اللہ بیٹنی اور جاوید بیٹنی  کی خصوصی ملاقات ہوئی میجر ریٹائرڈ نصراللہ بیٹنی...
13/07/2023

اسلام آباد: چیف آف آپریشنز نادرا سے میجر نصر اللہ بیٹنی اور جاوید بیٹنی کی خصوصی ملاقات ہوئی
میجر ریٹائرڈ نصراللہ بیٹنی اور جاوید بیٹنی نے نادرا ہیڈ کوارٹر میں چیف آف آپریشنز نادرا سے ملاقات کی اور نادرا ٹانک سے متعلق مسائل اٹھائے۔

اس موقع پر پی ایس او ٹو چیئرمین نادرا بھی موجود تھے۔

چیف آف آپریشنز نادرا نے اس موقع پر ٹانک سنٹر کے حوالے سے ڈی جی نادرا کے پی سے خصوصی بات کی اور سنٹر کو فوری اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے یقین دلایا کہ 15 دنوں کے اندر مناسب ویٹنگ روم، شیلٹر اور پانی کی سہولت قائم کر دی جائے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ٹانک نادرا سنٹر کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں فنڈز کی منظوری کا عمل جاری ہے۔
میجر ریٹائرڈ نصراللہ بیٹنی و جاوید نے خصوصی ملاقات پر چیف آف آپریشنز اور پی ایس او کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

دوستوں یہ واقعہ ملک نصیب اللہ  بیٹنی کے ساتھ خود نہیں  بلکے انکے خاندان کے ساتھ پیش آیا ہے واقعہ سکردہ میں پیش آیا ہے  ح...
08/07/2023

دوستوں یہ واقعہ
ملک نصیب اللہ بیٹنی کے ساتھ خود نہیں بلکے انکے خاندان کے ساتھ پیش آیا ہے
واقعہ سکردہ میں پیش آیا ہے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہد ہوگئے ہیں اللہ تعالٰی مرحومین کو جنت عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
ملک عیسی خان بیٹنی کویٹہ

28/06/2023

سندھ کندکوٹ ڈاکوؤں نے پیسوں کی لالچ میں ضلع ٹانک گاؤں کڑی حیدر سے تعلق رکھنے والے خالد نامی شخص کو اغواء کیا ہوا ہے اغواء کار مغوی سے ایک کروڑ کا ڈیمانڈ کر رہے ہیں جو یہ رقم نا قابل برداشت ہے لہذا ہم بیٹنی مشران مولانا فضل الرحمن سے درخواست کرتے ہیں کہ خالد رہائ کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکر مغوی کو اغواکاروں کی چنگل سے رہا کریں

28/06/2023

عیدگل جوکہ جنڈولہ ، منزیٸ کے رہائشی ہے 8 مہینوں سے گھر میں بیمار پڑھا تھا غربت کی وجہ سے اپنا علاج نہ کر سکا اور کچھ دن پہلے اس دنیا فانی سے چلے گۓ مرنے سے 2 دین پہلے عید گل نے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا جس میں اپنے بچوں کو چندہ کرنے کی درخواست کی۔ اور ویڈیو میں کہہ رہا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اس بدبخت بچوں پر میں کیا کرو میں اپنے بچوں کیلے پریشان ھو ۔یہ ایک بے بس اور غریب باپ کی فریاد ہے جو ویڈیو میں اپ خود دیکھ سکتے ھے ۔ عیدگل کو ھم نے نہیں بچھا سکا لیکن اس کے دو بچے اور دو بچیاں اپنے باپ سے محروم اور بے سہارہ ھوگیے۔ خدا نہ کرے کہ کل یہ بچے بھیک مانگنے پر مجبور ھوجاے ۔
جو حضرات مدد کرنا چاہتے ہے ان کیلئے
Jazz cash. 03239076705

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bettani Times/بیٹنی ٹائمز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share