Awami News

Awami News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Awami News, News & Media Website, .

27/01/2021

#کہہ دو نا کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں آپ کے بعد کوئی نبی اور رسول نہیں آنے والا ۔۔۔۔
#قربان یا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔۔۔۔۔⁦❤️⁩⁦❤️⁩

07/10/2020

"کاش کے وہ جہالت پھر لوٹ آئے "

ہم نے جب اپنے معاشرے میں آنکھ کھولی تو ایک خوبصورت جہالت کا سامنا ہوا ۔ ہمارا گاوں سڑک، بجلی اور ٹیلی فون جیسی سہولتوں سے تو محروم تھا لیکن اطمینان اس قدر تھا جیسے زندگی کی ہر سہولت ہمیں میسر ہو ۔ کائنات کی سب سے خوبصورت چیز جو میسر تھی وہ تھی محبت ۔ کوئی غیر نہیں تھا سب اپنے تھے ۔ نانیال کی طرف والے سب مامے، ماسیاں، نانے نانیاں ہوا کرتی تھیں ۔ ددیال کی طرف والے سارے چاچے چاچیاں، پھوپھیاں دادے دادیاں ہوا کرتی تھیں...

یہ تو جب ہمیں نیا شعور ملا تو معلوم پڑا کہ وہ تو ہمارے چاچے مامے نہ تھے بلکہ دوسری برادریوں کے لوگ تھےاور
ہمارے بزرگ بڑے جاہل تھے کام ایک کا ہوتا تو سارے ملکر کرتے تھے سونے پہ سہاگہ جن کے پاس بیل ہوتے وہ خود آکر دوسروں کی زمین کاشت کرنا شروع کر دیتے اور دیکھیں گھاس کٹائی کے لیے گھر والوں کو دعوت دینے کی ضرورت پیش نہ آتی بلکہ گھاس کاٹنے والے خود پیغام بھیجتے کہ ہم فلاں دن آ رہے ہیں اور کتنے پاگل تھے گھاس کٹائی پر ڈھول بجاتے اور اپنی پوری طاقت لگا دیتے جیسے انہیں کوئی انعام ملنے والا ہو..
جب کوئی گھر بناتا تو جنگل سے کئی من وزنی لکڑ دشوار راستوں سے اپنے کندھسپیش اٹھا کے لاتے پھر کئی ٹن مٹی چھت پر ڈالتے اور شام کو گھی شکر کے مزے لوٹ کر گھروں کو لوٹ جاتے...

جب کسی کی شادی ہو تو دولہے کو تو مہندی لگی ہی ہوتی تھی باقی گھر والے بھی جیسے مہندی لگائے ہوں کیونکہ باقی جاہل خود آکر کام کرنا شروع کر دیتے ۔ اتنے پاگل تھے کہ اگر کسی سے شادی کی دوستی کر لیں تو اسے ایسے نبھاتے جیسے سسی نے کچے گڑھے پر دریا میں چھلانگ لگا کر نبھائی ۔۔
( مکئی) ایسے ایک ایک دانہ صاف کرتے جیسے کوئی دوشیزہ اپنے بال سنوارے ۔
کتنے پاگل تھے (گندم) گوائی پر تپتی دھوپ میں بیلوں کے ساتھ ایسے چکر کاٹتے جیسے کوئی سزا بھگت رہے ہوں ۔
اگر کوئی ایک فوت ہو جاتا یا جاتی تو دھاڑیں مار مار کر سب ایسے روتے کہ پہچان ہی نہ ہو پاتی کہ کس کا کون مرا ۔۔
دوسرے کے بچوں کی خوشی ایسے مناتے جیسے انکی اپنی اولاد ہو ۔۔
اتنے جاہل تھے کہ جرم اور مقدموں سے بھی واقف نہ تھے ۔
لیکن پھر وقت نے کروٹ بدلی اب نئی جنریشن کا دور تھا کچھ پڑھی لکھی باشعور جنریشن کا دور جس نے یہ سمجھنا اور سمجھانا شروع کیا کہ ہم بیشک سارے انسان ہوں بیشک سب مسلمان بھی ہوں لیکن ہم میں کچھ فرق ہے جو باقی رہنا ضروری ہے ۔
وہ فرق برادری کا فرق ہے قبیلے کا فرق ہے رنگ نسل کا فرق ہے ۔
اب انسان کی پہچان انسان نہ تھی برداری تھی قبیلہ تھا پھر قبیلوں میں بھی ٹبر تھا ۔
اب ہر ایک ثابت کرنا چاہتا تھا کہ میرا مرتبہ بلند ہے اور میری حثیت امتیازی ہے ۔ اس کے لیے ضروری تھا کہ وہ دوسرے کو کم تر کہے اور سمجھے ۔ اب ہر کوئی دست و گریباں تھا اور جو کوئی اس دوڑ میں شامل نہ ہوا تو وہ زمانے کا بزدل اور گھٹیا انسان ٹھہرا ۔
اب گھر تو کچھ پکے اور اور بڑے تھے لیکن پھر بھی تنگ ہونا شروع ہو گے ۔ وہ زمینیں جو ایک دوسرے کو قریب کرتی تھیں جن کا پیٹ چیر کر غلہ اگتا تھا جس کی خوشبو سے لطف لیا جاتا تھا اب نفرت کی بنیاد بن چکی تھیں ۔
شعور جو آیا تھا اب ہر ایک کو پٹواری تحصیلدار تک رسائی ہو چلی تھی اور پھر اوپر سے نظام وہ جس کا پیٹ بھرنے کو ایک دوسرے سے لڑنا ضروری تھا ۔
اب نفرتیں ہر دہلیز پر پہنچ چکی تھیں ہم اپنی وہ متاع جسے محبت کہتے ہیں وہ گنوا چکے تھے ۔ اب انسانیت اور مسلمانیت کا سبق تو زہر لگنے لگا تھا اب تو خدا بھی ناراض ہو چکا تھا ۔
پھر نفرتیں اپنے انجام کو بڑھیں انسان انسان کے قتل پر آمادہ ہو چلا تھا ۔ برتری کے نشے میں ہم گھروں کا سکون تباہ کر چکے تھے ہم بھول چکے تھے کہ کائنات کی سب سے بڑی برتری تو اخلاقی برتری ہوتی ہے ۔
اب اخلاق سے ہمارا تعلق صرف اتنا رہ چکا تھا کہ صرف ہمارے گاوں کے دو بندوں کا نام اخلاق تھا لیکن ہم نے ان کو بھی اخلاق کہنا گوارہ نہ کیا ایک کو خاقی اور دوسرے کو منا بنا دیا ۔۔۔
اب ہم ایک دوسرے کو فتح کرنے کی وجہیں ڈھونڈنے میں لگے تھے ۔ پھر قدرت نے بھی معاف نہ کیا اس نے بھی ہمیں موقع دے دیا ۔
مار دھاڑ سے جب ہم ایک دوسرے کو فتح کرنے میں ناکام ہوئے تو بات قتل پر آ گئی ۔ اب ایک تسلسل سے یہ عمل جاری ہے ۔ اب تو ہم اخباروں اور ٹی وی کی زینت بھی بن گے ۔ اب شاید ہی کوئی ایسا دن ہو گا جس دن عدالتوں میں ہمارے گاؤں کا کوئی فرد کھڑا نہ ہو ۔
ایف آئی آر اتنی ہو چکی کہ اب ڈھونڈنا پڑتا ہیکہ کیا ہمارے گاؤں کا کوئی ایسا فرد بھی ہے جس پر کوئی کیس نہ ہو ۔
اب ان جاہل بزرگوں میں سے کم ہی زندہ ہیں جو زندہ ہیں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں ان میں سے اگر کوئی مرتا ہے تو دوسرا اس کا منہ دیکھنے کی خواہش کرتا ہے لیکن ہم باشعور لوگ اسے یہ جاہلانہ کام کرنے کی اجازت نہیں دیتے کیونکہ اس سے ہماری توہین کا خدشہ درپیش ہے ۔۔
ان نفرتوں نے صرف انسان ہی نہیں پانی ، سکول اور مسجدیں بھی تقسیم کر دیں۔ اب تو اللہ کے گھر بھی اللہ کے گھر نہیں رہے ۔
ہر کوئی اندر سے ٹوٹ چکا ہے لیکن پھر بھی بضد ہے ۔ وہ نفرت کا اعلاج نفرت سے ہی کرنا چاہتا ہے ۔ اب محبت کا پیغام برادری قبیلے سے غداری سمجھا جاتا ہے ۔ اب دعا بھی صرف دعا خیر ہوتی ہے دعا خیر کا ایک عجب مفہوم نکال رکھاہے ۔ ایک دوسرے سے نفرت کا اظہار کر کے اس کیساتھ مکمل بائیکاٹ کا نام دعا خیر رکھ دیا گیا ہے

لیکن ۔۔۔۔۔

سوال یہ ہے کہ آخر کب تک ؟؟؟

کیا ہی اچھا ہو اگر ہم آج بھی سنبھل جائیں اپنے اندر کی ساری نفرتیں مٹا کر دوسرے کے حق میں دعا کرنے کی کڑوی گولی کھا لیں ۔ پھر ممکن ہے اللہ بھی معاف فرما دے اور ہم اس نفرت کی آگ سے نکل آئیں تاکہ کوئی بچہ یتیم نہ ہو کسی اور کا سہاگ نہ اجڑے کسی اور کی گود خالی نہ ہو ۔ تاکہ ہم زندگی جیسی قیمتی نعمت کو جی سکیں اس کائنات کے حسن سے لطف اندوز ہو سکیں اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایسا ماحول پیدا کر سکیں کہ وہ شعور ، عمل و کردار کی ان بلندیوں پر جائیں کہ وہ خوبصورت جہالت پھر لوٹ آئے جس نے انسانوں کو اعلی اخلاق کے درجے پر کھڑا کر رکھا تھا....

لاری اڈہ کوٹلی کی حالت زار  ۔۔ قصور وار کون ؟؟؟ بلدیہ کے سینٹری ورکر ززیا پھر بلدیہ کوٹلی کے وہ ذمہ داران جو اے سی کے ٹھ...
14/07/2020

لاری اڈہ کوٹلی کی حالت زار ۔۔
قصور وار کون ؟؟؟ بلدیہ کے سینٹری ورکر زز
یا پھر بلدیہ کوٹلی کے وہ ذمہ داران جو اے سی کے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام نظر آ رہے ہیں ۔۔
لاری اڈہ میں ٹنوں کے حساب سے جمع کوڑے کو اس طرح سے دیکھا جا سکتا ہے جیسے ہم کسی پہاڑی علاقہ جات میں آ چکے ہیں ۔۔
وہاں کوڑے کرکٹ میں لگائی گئی آگ جس کو کام چور سینٹری ورکرز اس لئے آگ لگا دیتے ہیں کہ ہمیں یہ گند اٹھانا نہ پڑے ۔۔
جس کی چنگاری کسی وقت بھی اور کہیں بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے "یہاں پر ایک اور خطرناک بات کہ خطرناک ثابت ہونے والے کتوں۔ اور دیگر جانوروں کی بھرمار بھی دیکھی جا سکتی ہے ۔۔
ہم حکام بالا سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ خدا راہ کوٹلی کی حالت تشویشناک حد تک خراب ہو چکی ہے اس پر رحم کیا جائے ۔۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان بھی کوٹلی کی سوئی ہوئی عوام پر رحم کریں ۔۔

 #بے  #شک
05/07/2020

#بے #شک

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہنکیال سیری کھنڈہار کا ٹرانسفارمر جلے ہوے 24  گھنٹےھو گے ہیں عوام کو بہت ہی مشکلات کا سامن...
08/06/2020

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
نکیال سیری کھنڈہار کا ٹرانسفارمر جلے ہوے 24 گھنٹےھو گے ہیں عوام کو بہت ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جب بھی محکمہ برقیات سے اپیل کی کے ٹرانسفارمر کو ٹھیک کیا جاے تو اگے سے جواب ملا کے اسکو ٹھیک کرنے میں ٹاہم لگے گا اور اگر جلدی سے ٹھیک چاہیے تو گاوں والوں کو اپنی مدد آپ کرنی ہو گی عوام کو یہ بتایا کیا کے گاوں سے پیسے اگٹھے کیے جاے ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرنے کے لیے اور گاوں کے فی گھر سے 200 روپے لیے گے ہیں بات 200 سو کی نہیں اصول کی ہے حکومت ہم سے ہر مہینہ بل لے لیتی ہے اوپر سے دن میں بہت بار بجلی اتی ہے اور جاتی ہے لیکن ان کا بل ٹاہم پر اجاتا ہے اگر ایک دن لیٹ ہو جاے بل جمع کروانے میں تو اکسٹرا چارج لیتے ہیں حلانکہ کے یہ ایک قسم کا سود ہے اب جب باری آئی ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کی تو پیسے عوام سے اکھٹے کر رہیے ہیں حلانکہ کے یہ محکمہ برقیات کی ذمہ داری ہے لعنت ایسی حکومت پر اور محکمہ برقیات کے افسراں پر جو اپنی تنخواہیں تو لیے رہیے ہیں لیکن اپنی زمہ داریوں سے کوسوں دور ہیں اور عوام کو شرم سے ڈوب مر جانا چاہیے جو اپنے حق کے لیے آواز نہیں اٹھا سکتے حق بات پر خاموش رہنا نہ بولنا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ گونگاہ شیطان ہوتا ہے عوام سے گزارش ہے کے اپنے حق کے لیے آواز اٹھاے اور آخر میں محکمہ برقیات والوں کو یہی کہوں گا کے اپنی زمہ داریوں سے مت بھاگیں۔ ایمان داری سے کام لیں ( اگر میری کسی بات سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت ۔۔والسلام ۔۔

06/06/2020

رپورٹ
نوید احمد
ہفتہ 6 جون 2020
روزنامہ شاداب مظفرآباد /میرپور آزاد کشمیر

05/06/2020

تتہ پانی(پاک میڈیا پوائنٹ )آزاد جموں کشمیر میں یو بی ایل برانچوں کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کی فیسیں جمع کرنے سے انکار،طلباءو طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا،یونیورسٹی حکام فوری نوٹس لیں۔طلباء وطالبات کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے طلباء وطالبات کو فیس جمع کروانے کے لیےیوبی ایل،اے بی ایل،ایم سی بی اور فرسٹ ویمن بنک کی سہولت فراہم کرتے ہوئے ان بنکوں میں اپنے اکائونٹس کھلوا رکھے ہیں، جبکہ آزاد جموں کشمیر میں یو بی ایل،این بی پی اور ایچ بی ایل کی متعدد برانچیں قائم ہیں،یوبی ایل کی برانچیں چھوٹے شہروں میں بھی دستیاب ہیں،جہاں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کی فیسیں جمع نہیں کی جارہی،لاک ڈائون کے پیش نظر فیس جمع کروانے کی غرض سے طلباءو طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،طلباءو طالبات نے یونیورسٹی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یو بی ایل بنک کی برانچوں کو فیس جمع کرنے کا پابند کیا جائے،سب سے قریب ترین بنک برانچیں ایچ بی ایل،یو بی ایل اور این بی پی ہیں،جن میں اکائونٹس اوپن کرکے طلباءو طالبات کے لیے سہولت فراہم کی جائے۔

کراچی ائیرپورٹ کے قریب گرنے والے بدقسمت طیارے کے شہید پائلٹ اور سٹاف اللہ پاک سب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے...
22/05/2020

کراچی ائیرپورٹ کے قریب گرنے والے بدقسمت طیارے کے شہید پائلٹ اور سٹاف اللہ پاک سب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین

22/05/2020
20/05/2020

آہ افسوس 😓😓
بہت افسوس ہوا آج یہ واقع سن کر جناب اتحاد ملت ویلفئیر کے صدر زیشان نظیر فرام راولاکوٹ آزاد کشمیر پر قاتلانہ خملہ کیا گیا لیکن اللہ پاک کے فضل و کرم سے زیشان بھائی کی بچت ہو گی میں خکومت آزاد کشمیر سے اپیل کرتا ہوں اور اس واقع کی بھرپور مزمت کرتا ہوں زیشان نظیر صاحب کو انصاف کی فراہمی دلواتا ہوں خکومت اپیل سے گزارش ہے کہ ایسے کرپٹ مافیا کے خلاف ایکشن لیا جائے اور جلد از جلد انہیں گرفتار کیا جائے
الرٹ راولاکوٹ انتظامیہ رہے اور ایسے بدمعاش ٹولے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے
صدر زیشان بھائی بہت اعلی اخلاق کے مالک ہیں انتہائی شریف اور ملنسار شخص ہیں ہم ایسا کبھی برداشت نہیں کریں اگر کوئی ایکشن نہ لیا گیا تو ہم اتحاد ملت ویلفئیر کی طرف سے بھرپور اختجاجی خق رکھتے ہیں
😓😓

19/05/2020
14/05/2020

Most Welcome
معروف کرکٹر شاید خان آفریدی کوبروز جمعتہ المبارک نکیال فتح پور تھکیالہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔

11/05/2020

روزنامہ شاداب
12 مئی بروز منگل

ہمیں تمام علاقوں سے ورکرز بندے چائیے جو اللہ پاک کی رضا کی خاطر کام کریں اور غریب سفید پوش اور نادار لوگوں کی مدد کریں
اللہ پاک سب کا خامی و ناصر ہو آمین
03165976734 Whatsapp Num

10/05/2020
09/05/2020

ملک عتیق عقاب صاحب کے والد محترم جناب ملک رفیق عقاب صاحب آج اس دنیا فانی سے رحصت فرما گئے ہیں رب کائنات مرحوم و مغفور کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں آمین ملک عتیق عقاب ملک یوتھ گروپ ایڈمن کیساتھ ھم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں رب کائنات لواحقین کو صبر واستقامت عطاء فرمائیں آمین۔۔۔۔۔۔۔۔

 ❤سعدی ملک خلقہ نکیال  کی پہچان 1082 VOTE ✌👈منجانب عوامی نیوز ٹیم #24/7
03/05/2020



سعدی ملک خلقہ نکیال کی پہچان
1082 VOTE
✌👈
منجانب عوامی نیوز ٹیم
#24/7

01/05/2020

*آج رات مقابلہ ہونے جا رہا ہے
ڈی پی کمپیٹیشن جو 10 بجے سے لیکر 11 بجے تک رہے گا
دونوں شخصیات کے درمیان سیری کھنڈہار خلقہ نکیال سے جوشیلے نوجوان سعدی ملک
اور راج محل سے محمد ساجد ملک
مقابلہ دیکھنا نہ بولیے گا
شکریہ پیج کو لائک فالو کمینٹ اور شئیر ضرور کریں

01/05/2020

کوٹلی آزاد کشمیر شہر کا خوبصورت منظر 😍
لائک اور شئیر کریں شکریہ

✌
30/04/2020

26/01/2020

*نکیال آزاد کشمیر نیوز اپ ڈیٹ*

*فتحپور تھکیالہ آزاد کشمیر:*
. . . . *(دھموئی متھرانی)* . . . .
پل کے سنگ بنیاد کی تصویری جھلکیاں۔
اس موقع پر چوہدری آصف کیلوی صاحب موجود ہیں.. دیگر احباب میں شمیم رضا ایڈووکیٹ، دوکاندار عبدالرشید ،علامہ فیض صاحب، حاجی صدیق، ظفر گورسی صاحب، ڈاکٹر عبد الخالق،رینج آفیسر اسلم صاحب بھی موجود ہیں
عوام علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت..
*رپورٹ ملک نازید احمد*
*NAKYAL A-K News*

24/01/2020

یونین کونسل قمروٹی و کھڈ گجراں : (سلطان محمود ملک سے) ایک لاکھ سے زائدآبادی قمروٹی و کھڈ گجراں بنیادی سہولت تعلیم سے محروم۔
پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ایک
نوٹیفیکیشن جاری ہوا جس میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول قمروٹی کو کالج کا درجہ دیا گیا۔ لیکن کچھ علم دشمن عناصر کو یہ بات ہضم نہ ہوئی اور اسے منسوخ کروا دیا گیا۔
عوام علاقہ عرصہ دو سال سے سراپا احتجاج ہے لیکن ابھی تک احکام بالا کے کانوں جوں تک نہیں رینگی۔
عوم علاقہ نے ایک بار پھر بھرپور انداز میں تحریک کی کال دے دی ہے ۔
ڈگری کالج قمروٹی کی منسوخی حکومتی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اب عوام کو اپنے بنیادی حق تعلیم کے لیے سڑکوں پے آناہو گا۔
عوام علاقہ کا حکومت وقت سے سوال کیا تعلیم حاصل کرنا ہمارا بنیادی حق نہیں ، گوڈگورنس کی دعویدار حکومت کے دور میں لوگ اپنے بنیادی حق تعلیم کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم فاروق حیدر نوٹس لیں اور منسوخی کے پیچھے جن لوگوں کا ہاتھ ہے ان کے خلاف تحت ضابطہ کاروئی عمل میں لائی جاے۔

22/01/2020
20/01/2020

آمین ثمہ آمین

20/01/2020

بریکنگ نیوز کھوئیرٹہ
انتہائی افسوس ناک خبر ضلع کوٹلی کھوئیرٹہ گاؤں پھین کے مقام پرچودھری صابر اور چودھری ثاقب کے گھر بانڈی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے چودھری صابر کے لاکھوں روپے کے مال مویشی جاں بحق ھو گے ھیں جس میں بھنسیں گائے بکریاں مرغیاں وغیرہ جاں بحق ھو گے ھیں۔۔

18/01/2020

جے کے لیکس کو بہت بہت مبارک ہو. . . . . ایک لاکھ فالورز کا مایل سٹون عبور کرنے پر ڈوگرہ ذوالفقار اور ان کی تمام ٹیم کو بہت بہت مبارک. . شکریہ ناظرین

نکیال۔۔۔۔۔۔۔تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال سیری کے حق نواز کا معصوم بچہ ہاسپٹل میں دم تور گیا۔۔ورثا کا کہنا ہے کہ ہاسپٹل میں کوئ...
17/01/2020

نکیال۔۔۔۔۔۔۔تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال
سیری کے حق نواز کا معصوم بچہ ہاسپٹل میں دم تور گیا۔۔
ورثا کا کہنا ہے کہ ہاسپٹل میں کوئی ڈاکٹر نہیں تھا جسکی وجہ سے بچے کی ڈیتھ ہو گئی۔۔۔جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ بچہ جب ہاسپٹل پہنچا تو وہ expire ہو چکا تھا۔۔
ورثا کا ہتھکڑی چوک میں روڈ بند کر کے احتجاج۔۔پولیس موقع پر پہنچ گئی۔۔۔۔۔فاسٹ نیوز

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share