Monno Abad Updates

  • Home
  • Monno Abad Updates

Monno Abad Updates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Monno Abad Updates, News & Media Website, .

25/11/2024

🌟 بنو قابل پروگرام - شیخوپورہ 🌟

شیخوپورہ کے نوجوانوں کے لیے زبردست موقع! 🚀
بنو قابل پروگرام کے ذریعے جدید دور کی مہارتیں سیکھیں اور اپنا مستقبل بہتر بنائیں۔ مفت پروفیشنل کورسز کا آغاز ہوچکا ہے!

📌 کورسز کی تفصیلات:

جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کورسز

فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ

گرافک ڈیزائن اور ویب ڈویلپمنٹ

📍 رجسٹریشن کے لیے ابھی وزٹ کریں:
🌐 www.banoqabil.org

یہ نایاب موقع ضائع نہ کریں! آج ہی رجسٹر کریں اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلیں۔ شیئر کریں تاکہ یہ پیغام زیادہ سے زیادہ نوجوانوں تک پہنچے۔

"پورے پاکستان کی موٹر ویز کی مرمت آج رات آٹھ بجے شروع ہوگی ، اور 24 نومبر تک ہوتی رہے گی۔"
22/11/2024

"پورے پاکستان کی موٹر ویز کی مرمت آج رات آٹھ بجے شروع ہوگی ، اور 24 نومبر تک ہوتی رہے گی۔"

19/11/2024

*سموگ کی صورتحال میں بہتری ، پنجاب حکومت کا لاہور اور ملتان میں کل سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان*
تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں کل سے باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی، تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے پونے نو بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے، تعلیمی اداروں کو نئے ایس او پیز پرعملدرآمد کرنے کاحکم
لاہور(RRT) پنجاب حکومت نے سموگ کی صورتحال میں بہتری آنے پرلاہور اور ملتان میں کل سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا،تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں کل سے باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی،تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے پونے نو بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے،ڈائریکٹر ماحولیات نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ماحولیاتی صورتحال میں بہتری کے باعث پابندی ختم کی گئی ہے۔تمام تعلیمی اداروں کو نئے ایس او پیز پرعملدرآمد کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔ایس اوپیز کے تحت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے جبکہ تمام طالب علم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے، آوٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، ایجوکیشن اتھارٹیز کلاسز کے اعتبار سے چھٹی کے اوقات جاری کریں گے جبکہ ایس اوپیز کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری سکولوں پر ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے راولپنڈی، اٹک، جہلم ،چکوال،فیصل آباداورگوجرانوالہ ڈویژن میں تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے بعدان تمام اضلاع میں آج تمام تعلیمی ادارے کھل گئے تھے۔اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاتھا۔قبل ازیںصوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سموگ کی شدت میں کمی آنے کے بعد پنجاب حکومت نے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں نرمی کرنے کااعلان کیا تھا۔
تمام ہوٹلز، ر یسٹورینٹس اور فوڈ آو¿ٹ لیٹس کو 8 بجے کی بجائے رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دیدی گئی تھی ۔محکمہ ماحولیات نے اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ ہوم ڈلیوری پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورینٹس میں ڈائن اِن، پارکنگ میں کھانے اور ٹیک اوے کی سہولت بھی رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی۔قبل ازیںسموگ کی شدت کے باعث ریسٹورینٹس میں ڈائن ان کی اجازت شام 4 بجے تک اور ٹیک اوے کی اجازت رات 8 بجے تک دی گئی تھی۔

19/11/2024

لیبیا سے غیرقانونی طریقہ سے اٹلی جانے کی کوشش میں 6 پاکستانی زندہ جل گئے۔
تفصیلات کے مطابق چھ پاکستانی نوجوان جنہیں ڈاکٹر عدنان نامی ایجنٹ نے جو کہ دوبرجی چندہ سنگھ سرگودہا کا رہائشی ہے 37 لاکھ روپے میں براستہ سعودی عرب سے لیبیا بھیجا اور پھر وہاں سے لانچ کے زریعے اٹلی اسمگل کرنا تھا ۔ لڑکوں کو جمعہ کے روز گاڑی میں چھپا کر زیرو پوائنٹ پر منتقل کرتے ہوئے رستے میں گاڑی کو کوئی حادثہ پیش جس سے آگ لگ گئی اور چھ لڑکے زندہ گئے ۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق دو لڑکے عمر ولد فوجی اللہ رکھا ، ملک عادل ولد رفیق دوبرجی چندہ سنگھ کے رہائشی ہیں جبکہ چار لڑکوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ۔ واضح رہے کہ عمر اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور کچھ ہی عرصے پہلے اس کا بھائی کینسر کے مرض سے وفات پاگیا تھا ۔
اہل علاقہ شدید غم و غصّے میں ۔
انتظامیہ سے انسانی اسمگلروں (ایجنٹوں) کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ ۔

17/11/2024

مریدکے، اسلام پورہ میں دو روز پہلے قاتلانہ حملے میں زخمی درزی جاں بحق، لواحقین نے جی ٹی روڈ بلاک کر دی

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے کے سامنے جی ٹی روڈ بلاک۔ روڈ اسلام پورہ کے مقتول درزی محمد افضل کے لواحقین نے ٹائر جلا کر بلاک کی۔ عینی شاہدین کے مطابق بڑی تعداد میں متاثرہ مردو خواتین مقتول کے قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تھانہ صدر مریدکے میں درج ایف آئی آر کے مطابق دو دن پہلے ملزم محمد اعظم نے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ محمد افضل کی دکان میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر چار سالہ ایان جو اپنی والدہ کے ہمراہ سلائی شدہ کپڑے لینے وہاں آیا تھا وکھی میں گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ آج میو ہسپتال میں دم توڑنے والا محمد افضل تب شدید زخمی ہو گیا۔ ملزم کے خلاف مقتول ایان کے والد محمد آصف کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ ادھر جی ٹی روڈ بلاک ہونے سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ چکی ہیں۔

پنجاب، سرکاری اسکولز میں اساتذہ کی ڈاؤن سائزنگ اور سکولوں کی نجکاری کے لیے اتھارٹی بن گئی
17/11/2024

پنجاب، سرکاری اسکولز میں اساتذہ کی ڈاؤن سائزنگ اور سکولوں کی نجکاری کے لیے اتھارٹی بن گئی

17/11/2024

پنجاب پولیس کی جانب سے اہم آگاہی پیغام۔

سردیوں میں راتیں لمبی ہوتی ہیں اور سردی و دھند کی وجہ سے وارداتیں بڑھ جاتی ہیں، لہذا درج ذیل احتیاط مناسب ہو گی.

1* - فیملی اور دوستوں کا Whatsapp گروپ بنائیں تاکہ ایمرجنسی میں کام آے

*2* - صدر دروازے اور چھت پر کیمرے لگوائیں

*3* -کبھی بچوں کو مین دروازہ کھولنے کے لیے باہر نہ بھیجیں

*4* -طلائی زیورات اور 50 ہزار سے زیادہ رقم بینک میں رکھ دیں.

*5* -ایک موبائل فون ایسی جگہ پر لازمی رکھیں جو عام شخص کو مل نہ سکے.

*6* -گھر کی اہم جگہ پر پرنٹ شدہ 15 نمبر.. تھانے کا نمبر.چسپاں کر دیں اور بچوں کو بھی ان نمبر کو استعمال کرنے کے بارے پتہ ہونا چاہیے..

*7* -کبھی بھی گھر سے باہر جانے کی ایک جیسی روٹین نہ رکھیں کیونکہ چور ذہین ھوتےھیں آپ کی روٹین پر نظر رکھ رہے ہوتے ہیں.

*8* - اگر آپ نوکری یا کاروبار کے سلسلہ سے گھر سے باہر ہیں تو مناسب وقفے سے گھر فون کرکے خیر و عافیت پوچھ لیا کریں.

*9* -مالی معاملات اپنے ملازمین کے سامنے کرنے سے اجتناب کریں۔

*10* -کسی ایمرجنسی کی صورت میں اپنے حواس مت کھو جائیں بلکہ تحمل اور صبر کے ساتھ معاملات کو ہینڈل کریں.

اللہ تعالیٰ ھم سب کا حامی و ناصر ھو.. آمین

16/11/2024

لاہور: موٹروےایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند کردیا گیا
سید عمران احمد ترجمان موٹروےپولیس

16/11/2024

: لاہور: موٹروےایم 4 گوجرہ سے عبدالحکیم تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند
سید عمران احمد ترجمان موٹروےپولیس

16/11/2024

لاہور: موٹروےایم 3کو لاہور سے درخانہ تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند کردیا گیا
سید عمران احمد ترجمان موٹروےپولیس

پی پی 137 سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگی رہنما چودھری محمد ارشد ورک نے بصرا کالونی میں بٹ برادری، مہر برادر...
15/11/2024

پی پی 137 سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگی رہنما چودھری محمد ارشد ورک نے بصرا کالونی میں بٹ برادری، مہر برادری اور رحمانی برادری اور درمیان صلح کرا دی۔ صلح کا نیک عمل مقامی مسجد میں سرانجام پایا۔ اس موقع پر چودھری انعام اللہ ورک، حاجی ملک اقبال اعوان، رائے گلفام کھرل، جاوید بٹ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور مقامی معززین بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بصرا کالونی میں شادی کی ایک تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک بچہ جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے۔ اس واقعہ کے کچھ دیر بعد صلح صفائی کے لیے جدوجہد شروع کر دی گئی جو آج اپنے نیک انجام کو پہنچی۔

15/11/2024

نیوز ٹکرز
لاہور: موٹروےایم 3 لاہور سے درخانہ تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند
سید عمران احمد
ترجمان موٹروےپولیس
لاہور :موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے
ترجمان
لاہور: شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں
ترجمان
لاہور: صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں
ترجمان
لاہور : ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں
ترجمان موٹروے پولیس
لاہور : عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں
تر جمان
لاہور : تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں
ترجمان موٹروے پولیس
لاہور : معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ
کریں
سید عمران احمد ترجمان موٹروےپولیس

15/11/2024

لاہور: لاہور سیالکوٹ موٹروےکو دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کردیا گیا
سید عمران احمد
ترجمان

‏وی پی این کا استعمال غیر شرعی ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل
15/11/2024

‏وی پی این کا استعمال غیر شرعی ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل

پنجاب میں یکم جنوری سے کسانوں پر زرعی ٹیکس لگے گا، مال مویشی کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس نافذ ہو گا۔ پنجاب اسمبلی میں بل...
15/11/2024

پنجاب میں یکم جنوری سے کسانوں پر زرعی ٹیکس لگے گا، مال مویشی کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس نافذ ہو گا۔ پنجاب اسمبلی میں بل منظور کر لیا گیا۔کسانوں پر 5 سے 45 فیصد ٹیکس لگے گا۔ 60 لاکھ آمدن پر کسان کو 45 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ چھ لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ آمدنی والے کاشت کاروں پر 15 فی صد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔ 12 سے 16 لاکھ سالانہ آمدن والے کسانوں سے 20 فی صد جب کہ 16 سے 32 لاکھ روپے سالانہ آمدنی پر 30 فی صد ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ مال مویشی پر بھی ٹیکس دینا ہوگا۔

مریدکے تھانہ سٹی پولیس کا سرچ آپریشن 132 کرایہ داروں کے گھروں کو چیک کیا سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات اور ...
15/11/2024

مریدکے تھانہ سٹی پولیس کا سرچ آپریشن 132 کرایہ داروں کے گھروں کو چیک کیا سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات اور ڈکیتی کے ملزمان گرفتار کر لئیے 10 کلو چرس برآمد کی ملزمان گرفتار کر لئیے سرچ آپریشن کے دوران درجنوں افراد کی بائیو میٹرک کی گئی آپریشن میں سی ٹی ڈی، سیکیورٹی برانچ اہلکار اور پولیس نفری موجود تھی کرایہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کئیے گئیے ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کی ہدایات پر سرکل مریدکے ڈی ایس پی غلام مرتضیٰ ڈوگر کی سربراہی میں ایس ایچ او سلیم اختر نیازی نے سرچ آپریشن کو کامیاب بنایا ملزمان میں عثمان، معظم، نوید، فیصل، ندیم شامل ہیں سرچ آپریشن فیصل پورہ ٹاؤن مریدکے حسن پارک نور مارکیٹ شیخانوالہ محلہ پرانا نارنگ روڈ کئیے گئے

Chief Secretary Punjab Sheikhupura Page Deputy Commissioner Sheikhupura Sheikhupura Today Assistant Commissioner Muridke Ravi Rayon Times Rana Ahmad Atteeq Anwer Punjab Civil Secretariat Lahore CPO Complex - IG Office Chief Minister Punjab's Updates Punjab Police Pakistan Unofficial Section - Personnel-I, S&GAD Ig Police Office IG Police Punjab Office Punjab Police Ig House گرافک والا لڑکا چھوٹا شیخ Rescue 1122 Pakistan Commissioner Lahore,Punjab. Chief Secretary Punjab Kasur Police CPO Complex - IG Office City Traffic Police Lahore Chief Minister Punjab's Updates Rawalpindi Police Chief Secretary Office, Civil Secretariat, Lahore, Punjab Chief Secretary Punjab Secretariat Chief Minister Punjab's Secretariat Chief Secretary Office Civil Secretariat, Lahore Assistant Commissioner Sharaqpur, Sheikhupura Punjab Police Pakistan Punjab Police Ig House Ig Police Office IG Police Punjab Office JESUS GROUP All WORLD

انٹرنیشنل فٹبالر غلام مرتضیٰ کے بھائی کا انتقال، نماز جنازہ آج دن گیارہ بجے راوی ریان میں ہوگی(منوں آباد اپڈیٹس)غلام رسو...
15/11/2024

انٹرنیشنل فٹبالر غلام مرتضیٰ کے بھائی کا انتقال،
نماز جنازہ آج دن گیارہ بجے راوی ریان میں ہوگی
(منوں آباد اپڈیٹس)
غلام رسول مرحوم(بسم اللہ ہوٹل والے) کے فرزند، سابق انٹرنیشنل فٹ بالر غلام مرتضیٰ( ٹائر شاپ راوی ریان) کے سگے بھائی اور ایم پی اے چودھری خرم اعجاز چٹھہ کے قریبی ساتھی و ڈرائیور اللہ رکھا انتقال کر گئے۔ دل کا مرض اس ملنسار انسان کی دنیا سے رخصتی کا سبب بنا۔ اللہ رکھا ان دنوں میو ہسپتال لاہور میں داخل تھے۔ تقریباً تین ہفتے قبل ان کی ہارٹ سرجری ہوئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج 15نومبر بروز جمعہ دن گیارہ بجے راوی ریان میں ادا ہوگی۔ 45 سالہ اللہ رکھا نے لواحقین میں بھائیوں، قریبی عزیزوں کے علاوہ بیوہ اور پانچ بچے سوگوار چھوڑے ہیں۔

15/11/2024


لاہور:لاہور اسلام آباد موٹروےایم 2 دھند اور سموگ کی وجہ سے بند
سید عمران احمد
ترجمان موٹروےپولیس
لاہور : لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند اور سموگ کی وجہ سے بند
ترجمان موٹروےپولیس
لاہور: موٹروےایم 3 لاہور سے درخانہ تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند
ترجمان موٹروے پولیس
لاہور: موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بند
ترجمان
لاہور: موٹروےایم 5ملتان سے سکھر تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند
ترجمان
لاہور :موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے
ترجمان
لاہور: شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں
ترجمان
لاہور: صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں
ترجمان
لاہور : ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں
ترجمان موٹروے پولیس
لاہور : عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں
تر جمان
لاہور : تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں
ترجمان موٹروے پولیس
لاہور : معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ
کریں
سید عمران احمد ترجمان موٹروےپولیس

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Monno Abad Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share