Aks-e-Dera عکس ڈیرہ

  • Home
  • Aks-e-Dera عکس ڈیرہ

Aks-e-Dera عکس ڈیرہ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aks-e-Dera عکس ڈیرہ, News & Media Website, .

28/02/2024
ہائیکورٹ بارڈیرہ کے جنرل سیکرٹری وقارعالم ایڈوکیٹ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا لائسنس ملنے پر ہم مبارک باد پیش کرتے ہیں. ...
05/12/2021

ہائیکورٹ بارڈیرہ کے جنرل سیکرٹری وقارعالم ایڈوکیٹ
کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا لائسنس ملنے پر ہم مبارک باد پیش کرتے ہیں.
محمدزبیرشاہین صدرسوشل میڈیا کلب ڈیرہ

جمیعت علماء اسلام کی جانب سے سٹی میئر کا امیدوار کفیل نظامی میدان میں آنے سے جہاں انتخابی ماحول تبدیل ہوا ہے وہاں پیپلز ...
03/12/2021

جمیعت علماء اسلام کی جانب سے سٹی میئر کا امیدوار کفیل نظامی میدان میں آنے سے جہاں انتخابی ماحول تبدیل ہوا ہے وہاں پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل کریم کندی مشکلات کا شکار نظر آتے ہیں موجودہ صورتحال میں حکمران جماعت کے امیدوار عمرامین خان گنڈہ پور سے کفیل نظامی کا ہی کانٹے کا مقابلہ ہوتا نظر آرہا ہے بعض زرائع سے کچھ ملنے والی یہ بھی اطلاعات ہیں کہ آنے والے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں جو سٹی ون کا انتخابی ماحول یکسر تبدیل ہونے کا قوی امکان ہے جسکے باعث یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے پیپلز پارٹی کے امیدوار سٹی میئر کفیل نظامی کے حق میں دستبردار بھی ہوسکتے ہیں پیپلز پارٹی مسلسل مولانا برادران سے رابطہ میں بھی ہے مگر دستبرداری کے حوالے سے کوئی ٹھوس پیپلز پارٹی کی جانب سے تصدیق سامنے نہیں آرہی

24/11/2021

علی برادران کے مخالفین پر تابڑتوڑ حملے جاری متعدد شخصیات نے سٹی میئر کے لیئے عمرامین کی حمایت کا اعلان کر دیا کندی کی پوزیشن دن بدن کمزور ہونے لگی

22/11/2021

جمیعت نے سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر علی امین برادران کے مقابلے میں سٹی میئر کا ٹکٹ جمیعت علماء اسلام نے کفیل احمد نظامی کو جاری کر دیا
نوجوان کفیل احمد نظامی کی ٹکٹ حاصل کرنے کی پہلی بھرپور انٹری
مخالفین میں ہلچل مچ گئی
جمیعت کے ذمہ داران جیت کے لیئے پر عزم

جمیعت علماء اسلام میدان میں فیصل کریم کنڈی کی پوزیشن کمزور  سٹی میئر ڈیرہ کی نشست پر مقابلہ کفیل نظامی اور عمرامین خان گ...
22/11/2021

جمیعت علماء اسلام میدان میں
فیصل کریم کنڈی کی پوزیشن کمزور
سٹی میئر ڈیرہ کی نشست پر مقابلہ کفیل نظامی اور عمرامین خان گنڈہ پور میں کانٹے دار متوقع

22/11/2021

بلدیاتی امیدواروں کے لیئے کورونا ویکسین لگوانا کیوں ضروری نہیں
کیا یہ کھلا تضاد نہیں

20/11/2021

ایس ایچ او کینٹ سردار عظیم خان عوام اور وکلاء کے لیئے وبال جان بن گیا
ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان نے آئی جی پی خیبرپختونخواہ سے فوری ضلع بدری کا مطالبہ کر دیا مطالبہ پورا نہ ہونے پر ڈیڈلائن دے دی

20/11/2021

جو کونسلر کا امیدوار اپنے علاقے میں منشیات کے خلاف جہاد نہیں کرتا عوام اسے ووٹ بھی نہ دے

19/11/2021

سرکاری خزانے سے تعمیر پریس کلب ڈیرہ کی گرائی جانے والی تعمیرات کا لاکھوں مالیت کا ملبہ(مٹیریل) کہاں ؟
متعلقہ حکام نوٹس لیں
ورکنگ جرنلسٹس

ڈیرہ اسماعیل خان.دودھ مافیا آزاد ، من مانے ریٹ مقرر محکمہ فوڈ دودھ مافیا پر گرفت نہ ڈال سکا۔ تفصیلات کے مطابق دودھ مافیا...
19/11/2021

ڈیرہ اسماعیل خان.دودھ مافیا آزاد ، من مانے ریٹ مقرر محکمہ فوڈ دودھ مافیا پر گرفت نہ ڈال سکا۔ تفصیلات کے مطابق دودھ مافیا سرکاری ریٹ ماننے سے انکاری ۔ہر دودھ فروش نے اپنے من مانے نرخ مقرر کرکے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا محکمہ فوڈ کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان شہر و مضافات میں دودھ 100 روپے سے 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ دودھ کا سرکاری ریٹ 90 روپے فی کلو ہے دودھ مافیا کے من مانے نرخوں کے خلاف محکمہ فوڈ کی کاروائیاں نہ ہونا سوالیہ نشان بن گیا ہے

ریسکیو 1122 ڈیرہ فعال یا سیلفیوں میں اول کارکردگی کا اعزاز,سرکاری ہسپتالوں میں مریض ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرنے لگے ریسکیو 11...
18/11/2021

ریسکیو 1122 ڈیرہ فعال یا سیلفیوں میں اول کارکردگی کا اعزاز,سرکاری ہسپتالوں میں مریض ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرنے لگے ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز خسرہ و روبیلہ مہم میں مصروف,محکمہ صحت کی طرف سے اضافی ایمبولینسز 1122 کو ملنے کے باوجود مریضوں کے لیئے ناپید,ریسکیو1122 کا ڈیلنگ آفس ہسپتال سے دور کیوں کیا گیا؟ریسکیو سٹاف کا رویہ عوام سے ہتک آمیز کیوں؟تفصیلات کے مطابق دیگر اضلاع کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی کسی بھی ایمرجنسی سے فوری نمٹنے اور عوام کی سہولت کے لیئے ریسکیو1122 کا ادارہ قائم کیا گیا تھا لیکن عوام کو سہولیات دینے کی بجائے خصوصا دیگر اضلاع کو سرکاری ہسپتالوں سے ریفر کیئے جانے والے مریضوں کے لیئے وبال جان اور شدید تکلیف کا باعث بن چکا ہے جبکہ ڈی ایچ او آفس کے ماتحت چلنے والی 16 سرکاری ایمبولینسز بھی اضافی طور پر ریسکیو1122 کے سپرد کی جاچکی ہیں.اسکے باوجود ریسکیو کی جانب سے غریب شہریوں کے مریضوں کو دیگر اضلاع کے لیئے گاڑیاں نہیں دی جارہی ہیں مختلف ہیلے بہانے بنا کر موت کی کشمکش میں مریضوں کو ہسپتال اور ریسکیو 1122 کی جانب سے کاغذی کاروائی میں گھنٹوں گھنٹوں ایسے الجھایا جاتا ہے کہ اکثر مریض ملتان,پشاور یا اسلام آباد جانے سے قبل ہی انکی غفلت کے باعث انتقال کر جاتے ہیں آج بھی نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین عادل مغل کے معصوم بچے کو زنانہ ہسپتال میں شدید تشویش ناک حالت کے پیش نظر سہولیات کم ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے فوری طور پر ملتان ریفر کیا.جس پر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ٹیچنگ ہسپتال کے ایچ ڈی ایم ٹی آئی ڈاکٹر فرخ جمیل نے ڈسچارج سلیپ سمیت دیگر فارمیلٹیز پوری کرکے ریسکیو 1122 ڈیلنگ آفس بھیجا جہاں پر ریسکیو 1122 کے موجود عملہ نے متعلقہ متاثرہ افراد کو افسران سے ملنے نہیں دیا اور کاغذات لیکر کہا فضل منان نامی آفیسر دفتر نہیں آئے ہیں میں پتہ کرتا ہوں جسکو کمرہ میں موجود دوسرے اہلکار اسکو فضل منان کا پی اے بتارہے تھے بعدازاں اس نے آکر کہا کہ ہمارے پاس کوئی ایمبولینس نہیں ہے ایک ہی ہے ہیلتھ والوں کی جو اسلام آباد گئی ہے آپ باہر سے ان اپنے ڈسچارج سیلپ و دیگر کاغذات کی دو دو فوٹو کاپیاں کرا لاو پھر جیسے ایمبولینس اسلام آباد سے آئے گی تو آپکے مریض کو لے جائے گی.جبکہ ریسکیو 1122 کی اپنی ایمبولینسز اور محکمہ صحت کی جانب سے اضافی دی جانے والی ایمبولینسز کہاں چل رہی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے جبکہ متعدد پرائیویٹ ایمبولینسز کا ریسکیو1122 کی سرکاری عمارت میں موجود ہونا بھی کسی سوالیہ نشان سے کم نہیں.ریسکیو 1122 کے سٹاف عملہ کے اہم اہلکاروں نے میڈیا کو بذریعہ موبائل فون مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو1122 کی گاڑیوں سمیت محکمہ صحت کی تمام گاڑیاں خسرہ و روبیلہ مہم میں مصروف ہیں اور ڈی ایچ او آفس کی جانب سے ہمیں جو 16 گاڑیاں دی گئیں ان میں سے تین آف روڈ ہیں باقی کنڈیشنز وائز مکمل ٹھیک نہیں جو بڑا سفر کرسکیں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر تین گاڑیاں آف روڈ تھی تو ان کو ریسکیو نے کیوں لیا دوسرا یہ کہ ریسکیو1122 ایمرجنسی کے لیئے ہے جسکو سرکاری ہسپتالوں کی اضافی گاڑیاں بھی دے دی گئیں اگر خسرہ مہم میں چلانی تھیں تو اسکے مدمقابل ریسکیو1122 کے مقامی افسران نے کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے اور عوام کو درپیش تکلیف سے بچانے کے لیئے کوئی پلان اے,بی,سی کیوں نہیں بنایا.زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ریسکیو 1122 پرائیویٹ ایمبولینسز مالکان سے ملی ہوئی ہے تاکہ شہری تنگ آکر ایمرجنسی کی صورت میں پرائیویٹ ایمبولینسز کے زریعے اپنے مریضوں کو لے جائیں یہی وجہ ہے کہ ریسکیو1122 کا ڈیلنگ آفس جو ہسپتال کے قریب کچہری میں واقع تھا کو ہسپتال سے دور شفٹ کیا گیا ہے بدقسمتی یہ ہے کہ چند قلم فروش ریسکیو1122 کی عوام کو درپیش تکالیف پہنچانے والی پالیسیوں کو منظرعام لانے کی بجائے انکی ہر آنے جانے اور بیٹھنے کی سیلفیاں بنا کر خبر شائع کرکے عوام کی بجائے افسران کی خوشنودیاں حاصل کرتے ہیں جبکہ غریب عوام کے مریض ایڑیاں رگڑ رگڑ کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ساتھ ہی ہمارے منتخب نمائندوں سمیت جہاں علاقائی لیڈرز مجرمانہ غفلت کا شکار ہیں وہاں ضلعی انتظامی افسران بھی اپنے دفتروں تک ہی محدود ہیں ڈیرہ کے عوام نے چیف سیکرٹری کے پی کے اور ڈی جی ریسکیو1122 کے پی کے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان..چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ چوروں نے مسجد کے ایک لاکھ 30ہزار ہاتھ صاف کر لیا محلہ حافظ ...
15/11/2021

ڈیرہ اسماعیل خان..چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ چوروں نے مسجد کے ایک لاکھ 30ہزار ہاتھ صاف کر لیا محلہ حافظ جمال محلہ خٹکیاں والا ، محلہ جمعہ شاہ اور سٹی کے گنجان آباد علاقوں میں آئے روز کی چوریاں عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور مضافاتی علاقوں میں چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے چوروں نے گزشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود محلہ فاروقِ اعظم میں واقع مسجد کریمیہ کے ایک لاکھ 30 ہزار روپے پر ہاتھ صاف کر لئے مسجد کے اخراجات کیلئے یہ رقم چندہ کی صورت جمع کی گئی تھی جو الماری میں محفوظ تھی جسے چوروں نے مسجد اور الماری کے تالے توڑ کر چرا لیا اطلاعات کے مطابق یونین کونسل نمبر 3اور تھانہ سٹی کے علاقے محلہ جمعہ شاہ ، محلہ خٹکیاں والا ، محلہ حافظ جمال ان دنوں چوروں کے رحم و کرم پر ہے جہاں ایک ایک دن میں چوری کی کئی وارداتیں رونما ہو رہی ہیں ادھر شہر کے مضافاتی علاقوں میں بھی ایک بار پھر سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے بڑھتی وارداتوں کے سبب شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی انتظامات ترتیب دینے پر مجبور ہو گئے ہیں

20/09/2021

ایک قلم اور کیمرہ فروش صحافی سے طوائف کی زندگی بہتر ہے
کمال بات ہے کہ سبزی منڈی والے ، فریج والے ، بےنظیرانکم سپورٹ کاروبار والے ، و دیگر صحافی بن کر کلب چلانے لگے اور انتظامیہ سمیت پریس کلب انکو اپنے مفادات کے لیئے انکو استعمال کرتے ہوئے صحافی دکھا رہے ہیں

12/09/2021

مقامی پولیس چوروں اور ڈاکووٴں کے سامنے بے بس
ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام مسیحا کی تلاش میں

03/09/2021

ڈیجیٹل میڈیا کلب عباس اعوان اور احمدمغل کا نہیں اسکی بنیاد ہم نے رکھی تھی جسکا آفس حذیفہ سنٹر میں بنایا ہم انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائینگے
ڈیجیٹل میڈیا کلب کا صدر جاوید خٹک ہے

18/08/2021
25/07/2021
22/07/2021

افسوس اس نظام تعلیم اور حکومت انصاف پر جس شخص نے حال ہی میں ڈبل جاب میں محکمہ انٹی کرہشن میں تقریبا ساڑھے تین لاکھ روہے ریکوری جمع کرائی صحافت کرنے پر مگر اسکے باوجود پھر صحافت کرکے قانون کو پاوں میں روند کر سارے نظام پر طمانچہ لگا رہا ہے جبکہ وطن عزیز کی اعلی عدلیہ کے فیصلوں کی بھی صریحا خلاف ورزی ہے اس ٹیچر کیخلاف محکمہ تعلیم بے بس کیوں ؟

پرانا علی امین بہادر تھا نیا علی امین بزدل ہو گیا ھےایک وقت تھا جب علی امین وزیر مال ہوا کرتا تھا تو افسران کی کوتاہیوں ...
11/06/2021

پرانا علی امین بہادر تھا نیا علی امین بزدل ہو گیا ھے
ایک وقت تھا جب علی امین وزیر مال ہوا کرتا تھا تو افسران کی کوتاہیوں پر انکی بینڈ بجا دیا کرتا تھا اور ھاتھا پائی تک پہنچ جاتا تھا اوراس وقت مجال ہے کوئی افسر علی امین کی کال یا میسج پر کوئی بہانہ کرتا تو اسکی خیر نہیں ہوتی تھی اور پھر نیا علی امین آیا وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان بن گیا اور اب افسران بالا کو عبرت کا نشان بنانے کی بجائے انکی وکالت کرتا نظر آتا ھے،نااہل افسران اور نااہل انتظامیہ کبھی وفاقی وزیر کو کہتی ھے کہ چشمہ کے پاور پانٹ میں کیچڑ پھنس گیا ھے اور کبھی کہتی ھے کہ اوور لوڈنگ کی وجہ سے گڑد بوجھ نہیں اٹھاتا،اور لوگ بجلی چوری کرتے ہیں۔تو وزیر موصوف اپنی عوام کو اپنے ووٹر سپورٹر کو گالیاں دیتا ھے اور چور کہتا ھے،علی خان ڈیرہ میں 3 دہائیوں سے چوری تھی لیکن ایسی موت کبھی نہیں تھی جو آج ھے۔
واپڈا والوں نے قسم اٹھائی ہوئی ھے کہ جس گھنٹے میں لائٹ آئے گی اس میں ٹھیک 15 منٹ کے بعد فیڈر بند کر دینا ھے کیونکہ بہترین بہانہ ھے فیڈر لوڈ نہیں اٹھاتا اور یہ سب ڈرامہ صرف اس وجہ سے شروع ھے کہ ماہ رمضان میں جو بجلی استعمال ہوئی اس کا حساب برابر کیا جا رہا ھے، 24 گھنٹوں میں جن اوقات میں بجلی نے آنا ہوتا ھے اس کے 15 منٹ کے حساب سے اپکو صرف اڑھائی گھنٹے بجلی مل رہی ھے،اگر ان افسران واپڈا میں صرف دو چار کوے ٹانگ دیئے گئے ہوتے تو واپڈا کے باقی سب اہلکاروں اور افسران کے لئے ایک بہترین سبق ہوتا۔اگر آج ان لوگوں کو یہ خطرہ پڑ جائے کہ لوڈشیڈنگ کرنے سے انکی نوکریاں چلی جائیں گی تو ایک دن بھی یہی گرڈ مسلہ نہیں کریں گے۔واپڈا کے کرپٹ افسران ہی اس بربادی کے ذمہ دار ہیں اور مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ھے کہ اس شہر کی عوام بےحس ھے اگر یہی حشر کسی اور شہر میں واپڈا والے کرتے تو اب تک پورا سٹاف ضلع بدر ہو چکا ہوتا
ڈیرہ والوں کو دلیر علی امین چاھیے،

پاکستان کا ٹمپریچر خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ یاد رکھیں! اگر آج یہ گرمی ہم سے برداشت نہیں ہورہی تو دس سال بعد ہمارے بچے گل...
11/06/2021

پاکستان کا ٹمپریچر خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ یاد رکھیں! اگر آج یہ گرمی ہم سے برداشت نہیں ہورہی تو دس سال بعد ہمارے بچے گلوبل وارمنگ سے ہمارے ہی ہاتھوں میں تڑپ تڑپ کے مریں گے۔ اس کا واحد حل شجرکاری ہے۔ آم، جامن، لیچی اور فالسہ وغیرہ کا موسم اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ اس سلسلے میں، ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ براہ کرم پھل کھانے کے بعد ان پھلوں کے بیج اور گھٹلیاں کوڑے میں مت پھینکیں، بلکہ ان کو دھو کر اپنی گاڑی وغیرہ میں رکھ لیں اور جب بھی کسی ایسی جگہ سے آپ کا گزر ہو، جہاں پر درخت وغیرہ نہ ہوں، ان بیجوں اورگھٹلیوں کو وہاں پھینک دیں، یا ہائی ویز کی ساتھ ساتھ والی جگہوں پر پھینک دیں۔ چند دنوں کے بعد برسات کا موسم اپنا رنگ دکھائے گا اور آپ کے پھینکے ہوئے ان بیجوں میں سے زیادہ تر اُگ آئیں گے اور اللہ کے فضل سے درخت بھی بن جائیں گے۔ درخت نہ صرف صدقہ جاریہ ہیں بلکہ اس وقت پاکستان اوردنیا کی سب سے بڑی ضرورت ہیں، ہمارا یہ چھوٹا سا عمل پاکستان کو ایک گرین پاکستان بنانے کا پہلا قطرہ ثابت ہو گا۔ اور یہ ایک ایسی سرمایہ کاری ہے کہ جس کا فایدہ آئندہ آنے والی نسلوں کو ہو گا اور آخرت میں ہم کو ہوگا ۔۔۔۔۔
آپ کے وقت کا شکریہ۔
شئیر کرتے ہوئے اپنا حصہ ڈالیں

تحریک انصاف نے عوام کیلئے صبر کارڈ جاری کر دیا
08/06/2021

تحریک انصاف نے عوام کیلئے صبر کارڈ جاری کر دیا

ڈرو اس وقت سے جب لوگ مردوں کے جنازوں میں مردوں کے ساتھ سیلفیاں بنا کر شیئر کریں گے کیونکہ مریضوں کے ساتھ سیلفیوں کا رواج...
08/06/2021

ڈرو اس وقت سے جب لوگ مردوں کے جنازوں میں مردوں کے ساتھ سیلفیاں بنا کر شیئر کریں گے کیونکہ مریضوں کے ساتھ سیلفیوں کا رواج تو عام ہو چکا ھے

02/06/2021

ڈیرہ اسماعیل خان کی صحافی برادری اپنے اندر سے افغانی کو نکالے

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aks-e-Dera عکس ڈیرہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share