Daily Awaz Times Nowshera

  • Home
  • Daily Awaz Times Nowshera

Daily Awaz Times Nowshera Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times Nowshera, Media/News Company, .

ٹاپ کورئیر سروسTop Courier Service
01/08/2023

ٹاپ کورئیر سروس
Top Courier Service

روزنامہ آواز ٹائمز کے چیف ایڈیٹر دادشاہ اچکزئی نے فواد علی کو ضلع نوشہرہ کے بیوروچیف مقرر کردیا، تمام سرکاری وغیرسرکاری ...
11/10/2022

روزنامہ آواز ٹائمز کے چیف ایڈیٹر دادشاہ اچکزئی نے فواد علی کو ضلع نوشہرہ کے بیوروچیف مقرر کردیا، تمام سرکاری وغیرسرکاری ادارے نوٹ فرمائیں۔ شکریہ

14/07/2022
12/07/2021

وزیر دفاع پرویز خٹک اضاخیل پایان میں پاور شو سے خطاب کررہے ہیں، پاور شو میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت

03/02/2021
03/02/2021

وزیراعظم عمران خان کا پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں مارکیٹ کمیٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ

کمیٹی میں شامل لوگ رشوت لے کر مال بناتے ہیں، ذرائع

ایسا سسٹم لائیں گے جو سسٹم کو کنٹرول کر سکے، ذرائع

18/01/2021

نوشہرہ سے بڑی خبر انیس فروری کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری ہوگیا۔۔جمیعت علماء اسلام ف کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نے بھی مسلم لیگ ن کے حمایت کا اعلان کردیا۔۔پی پی پی امیدوار صفدر شباب مسلم لیگ ن کے حق میں دستبردار ہوگیا۔۔فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب اور مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے پریس کانفرنس میں کیا۔۔انہوں نے کہا کہ پی کے تریسٹھ اختیار ولی خان کی کامیابی سے تحریک انصاف انصاف زوال شروع ہوجائے گا

پی کے تریسٹھ اختیار ولی خان کی کامیابی سے تحریک انصاف انصاف زوال شروع ہوجائے گا

جمیعت علماء اسلام ف کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کا مسلم لیگ ن کے حمایت کا اعلان

۔فیصلہ پی پی پی پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب اور مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کی مشترکہ پریس کانفرنس

خان پرویز خان کی میاں عیساں میں حاجی عزیز خان عبدلصمد شیرافضل اور ان کے مخالف نصیرخان رئیس خان اور مدار خان کے مابین راض...
18/01/2021

خان پرویز خان کی میاں عیساں میں حاجی عزیز خان عبدلصمد شیرافضل اور ان کے مخالف نصیرخان رئیس خان اور مدار خان کے مابین راضی نامہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت

18/01/2021

صوبائی امن جرگہ نے نوشہرہ رشکئی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے 72گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نوشہرہ پولیس نے رشکئی کے رہائشئی غریب ٹیکسی ڈرائیور رحم زیب کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو صوبائی امن جرگہ جی ٹی روڈ اور موٹروئے کو احتجاجاًہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دے گی جسکی تمام تر ذمہ داری نوشہرہ پولیس پر عائد ہوگی ان خیالات کا اظہار صوبائی امن جرگہ کے مرکزی چیئر مین سید کمال شاہ باچا نے نوشہرہ رشکئی میں بیدردی سے قتل ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور رحم زیب کے لواحقین سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امن جرگہ کے کوراڈینٹر عابد سلطان، سردار خٹک، اعجاز خٹک، عابد تاج، پیر امجد، میاں امجد علی شاہ عرف پیر باچا اور فلک شیر بھی موجود تھے صوبائی امن جرگہ کے مرکزی چیئرمین سید کمال شاہ باچا نے مزید کہا کہ نوشہرہ میں آئے روز معصوم شہریوں کا بے دردی کے ساتھ قتل عام ہو رہا ہے لیکن پولیس ٹھس سے مس نہیں ہو رہی ہے اور ملزمان کی عدم گرفتاری نہ صرف تعجب ہے بلکہ نوشہررہ پولیس کی کارکردگی پر سوال بھی اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر رشکئی کے غریب ٹیکسی ڈرائیور رحم زیب کے ملزمان 72گھنٹوں میں گرفتار نہ ہوئے تو صوبائی امن جرگہ، عمائدین علاقہ سمیت جی ٹی روڈ اور موٹروئے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک اور چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے توانائی عمران خٹک کے ہمراہ بہرام کلے شمولیتی پروگرام میں شرکت کی.جس می...
18/01/2021

وزیر دفاع پرویز خٹک اور چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے توانائی عمران خٹک کے ہمراہ بہرام کلے شمولیتی پروگرام میں شرکت کی.
جس میں وحید پراچہ نے خاندان اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی .

17/01/2021

تحریک انصاف کے موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے ساڑھے سات سالہ دور حکومت میں موروثی سیاست میں سب کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔۔موصوف کے خاندان سے چار افراد قومی اسمبلی کے ارکان اوردو ارکان صوبائی اسمبلی کے نشستوں پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں ۔۔دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں پرویز خٹک نے بذات خود نوشہرہ کی 3 نشستوں سے انتخاب لڑا جس میں ایل قومی اور دو صوبائی نشستیں شامل تھیں۔۔موصوف نے تینوں پر کامیابی حاصل کیں۔۔مگر وفاقی وزیر دفاع کا عہدہ رکھنے کے بعد دونوں صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑنی پڑی۔۔جبکہ ضلع نوشہرہ کے دوسرے قومی اسمبلی کے سیٹ پر پرویز خٹک کے داماد عمران خٹک کامیابی حاصل کی تھی۔۔خواتین کے لیے قومی اسمبلی کے مخصوص نشستوں پر وزیر دفاع پرویز خٹک کی بھابھی نفیسہ خٹک اور بھتیجی ساجدہ بیگم کو دے دیا گیا ہیں۔دوسری جانب وزیر دفاع پرویز خٹک کے خالی کردہ دو صوبائی اسمبلی کے نشستوں میں پی کے 64 پر پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک اور پی کے 61 پر وزیر دفاع پرویز خٹک کے فرزند ابراہیم خٹک کامیاب ہوگئے ہیں۔۔یاد رہے وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک پہلے ضلع نوشہرہ کے ناظم تھے۔۔جبکہ لیاقت خٹک بیٹااحد خٹک بھی تحصیل ناظم رہایے۔۔مروثی اور اقربا پروری کی سیاست پاکستان میں کوئی نئی بات نہیں ہےلیکن صرف ساڑھے سات سال کے اندر ایک ہی پارٹی کے اندر رہتے ہوئے اتنے بڑے پیمانے پر اقربا پروری اور پارٹی میں خود کو اس قدر با اختیار ثابت کرکے پرویز خٹک نے پاکستانی سیاسی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے

15/01/2021

ویڈیو گیمز کھیلنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی۔۔ویڈیو گیمز کھیلنے والے افراد اب ہوجائے تیار۔۔ویڈیو گیمز کھیلنے والے بھی اب کھلاڑی شمارہوں گے۔اس حوالے سے وفاقی حکومت نے ویڈیوزگیمزکو باقاعدہ اسپورٹس کا درجہ دینےکا فیصلہ کرلیا ہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آج ویڈیو گیمز سے متعلق مفاہمتی یاداشت پردستخط بھی کردئیے۔ پی ایس ایل اور دیگر گیمز کے بڑے ایونٹس کی طرح اب ویڈیوگیمزکے بھی بڑے ایونٹ ہوں گے۔اور یہ فیصلہ نوجوانوں کی جانب سے ویڈیو گیمز کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث کیا گیا ہے۔۔حکومت ریجن کی سطح پر ٹیمیں بنا کرٹورنامنٹس کروائے گی۔۔توقع ہے کہ پہلا ای ٹورنامنٹ اس سال مارچ میں ہی ہوگا۔۔

چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے توانائی ڈاکٹرعمران خٹک کا اپنے حلقہ نیابت میں مختلف مقامات پر فاتحہ خوانیوں میں شرکت۔لواحقین س...
15/01/2021

چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے توانائی ڈاکٹرعمران خٹک کا اپنے حلقہ نیابت میں مختلف مقامات پر فاتحہ خوانیوں میں شرکت۔
لواحقین سے تعزیت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

نوشہرہ کے تحصیل جہانگیرہ بس اسٹاپ کے مقام پر روڈ ٹریفک حادثہ پیش آیا۔۔ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثہ سوزوکی کیری ڈبہ اور م...
15/01/2021

نوشہرہ کے تحصیل جہانگیرہ بس اسٹاپ کے مقام پر روڈ ٹریفک حادثہ پیش آیا۔۔ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثہ سوزوکی کیری ڈبہ اور مہران گاڑی درمیان ہوا۔۔حادثے میں بارہ افراد شدید زخمی ہوئے۔۔زخمی ہونے والوں میں چھ بچے اور چار خواتین بھی شامل ہیں۔۔ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کو اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔۔اور زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کیا۔۔

نوشرہ کے تحصیل جہانگیرہ بس اسٹاپ کے مقام پر روڈ ٹریفک حادثہ

ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثہ سوزوکی کیری ڈبہ اور مہران گاڑی درمیان ہوا

حادثے میں 12 افراد شدید زخمی ہوئے،جس میں 6 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں

پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختون خوا کے ترجمان اور نوشہرہ کے حلقہ پی کے 63 کے امیدوار اختیار ولی خان کا میڈیاسے گفتگو۔...
14/01/2021

پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختون خوا کے ترجمان اور نوشہرہ کے حلقہ پی کے 63 کے امیدوار اختیار ولی خان کا میڈیاسے گفتگو۔۔ضمنی الیکشن کے لئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔۔پی کے 63 پر پاکستان مسلم لیگ ن امیدوار 2013 اور 2018 کے انتخابات میں رنراپ تھے۔۔پی ڈی ایم فارمولے کے تحت وہی فیصلہ برقرار رہے گا۔۔2018 کے الیکشن کے بعد پی ڈی ایم میں شریک جماعتوں کا متفقہ فیصلہ تھا کہ جو رنر اپ ہوگا وہی سب مشترکہ امیدوار ہوگا۔۔اور پی ڈی ایم شامل تمام پارٹیاں اس امیدوار کو سپورٹ کرے گے۔۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین ہم سے زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔۔اور وہ لازمی طور پر پی ڈی ایم کے فیصلے کا اخترام کرے گے۔۔اس سے پہلے سوات،مرادن،نوشہرہ اور پشاور میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہم نے بھی عوامی نیشنل پارٹی کو سپورٹ کیا ہے۔۔اور ہمیں یقین ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین ہمیں مجھے سپورٹ کرے گے۔۔جبکہ اس حوالے ہمارے پارٹی کے قائدین پی ڈی ایم میں شامل پارٹیوں کے قائدین سے رابطے میں ہیں اور انشاء اللہ تمام جماعتیں متفق ہونگے۔۔در حقیقت اس الیکشن میں وہ لوگ جو مہنگائی،بے روزگاری تنگ سے ہیں۔۔اس پیارے پاکستان کو جن لوگوں نے نئے پاکستان کا نام دیکر عوام سے جھوٹے وعدے کئے آج وہی عوام ان سلیکٹید حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔۔سلیکیٹیڈ وزیر اعظم نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔۔عوام سے سکھ کا سانس چھین لیا گیا ہے۔۔تو اس کے لئے پی ڈی ایم اور پاکستان کے عوام ملکر حکمران جماعت کو شکست دینگے۔۔پانچ سال پرویز خٹک وزیر اعلی رہے تقریبا تین سال سے وزیر دفاع ہے۔۔ساڑھے سات سال حکومت کرنے والوں کو اب یہ حلقہ نظر آگیا۔۔وزیر دفاع پرویز خٹک الیکشن پراسس پر اثر انداز ہونے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں،،جو سڑکیں وہ ساڑھے سات سالوں میں نہیں بناسکے وہ ابھی بنانا شروع کردی۔۔ عوام کو سوئی گیس،ٹرانسفارمر،تو کہی پر بجلی کے کھمبے پہنچارہے ہیں۔۔اختیار ولی خان نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کہ وہ اپنا آئینی اور قانونی کردار ادا کرے۔۔اسلام آباد سے مانیٹرینگ ٹیمیں بھیجی جائے۔۔اور یہ سب کچھ دیکھ لے۔۔اگر قانون کے مطابق ٹھیک ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔۔لیکن اگر یہ سب کچھ الیکشن پراسیس پر اور الیکشن کے عمل پر یہ اثر انداز ہو تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔۔جیسا کہ ہمیں لگ رہا ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہورہا۔۔تو ایسے کاموں کو فی الفور روکا جائے۔۔اختیار ولی خان نے کہا کہ 2018 کے الیکشن کے بعد کسی پر اتنا اعتماد نہیں کہ ہم کہے کہ کوئی ایمانداری سے ڈیوٹی کرینگے۔۔لیکن یہ صورتحال الیکشن کمیشن کے لئے بھی ایک امتحان ہے۔۔دیکھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کس حد تک غیر جانبدار ہیں۔۔2018 کے الیکشن میں جس طرح الیکشن کمیشن نے اپنا اعتماد کھودیا تھا۔۔اس اعتماد کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے یہ ایک سنہری موقع ہے۔۔کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار تحقیقات کرکے قانون کے مطابق فیصلے کرے۔۔الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ اپنا کام ایمانداری سے کرے۔۔صاف اور شفاف الیکشن کرواکر اپنے اوپر لگے ہوئے داغ مٹادے۔۔اختیار ولی خان نے کہ دس فروری کے بعد 16 فروری تک پی ڈی ایم کا جلسہ نوشہرہ میں منعقد ہوسکتا ہے۔۔جس کے لئے ابھی سے تیاریاں کی جارہی ہے۔۔نوشہر ہ کے مختلف گراونڈکا جائزہ لے رہے ہیں۔۔اور انشاء اللہ 10 سے 16 فروری تک نوشہرہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ منعقد ہوسکتا ہے

نوشہرہ کے ویلج کونسل گنڈیری کے سماجی شخصیت اور روحانی پیشوا پیر نعیم اللہ خان نے کہا ہے کہ آج تک پاکستان تحریک انصاف نے ...
14/01/2021

نوشہرہ کے ویلج کونسل گنڈیری کے سماجی شخصیت اور روحانی پیشوا پیر نعیم اللہ خان نے کہا ہے کہ آج تک پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو کوئی سہولت نہیں دی۔۔مہنگائی بیروزگاری بھوک افلاس یہاں تک کہ صاحب استعطاعت لوگوں کے گھروں میں بھی فاقے پڑے ہیں۔۔لیکن ان سب خامیوں کو یہ ایک جارحانہ فیصلہ دفنانے کیلئے کافی ہے اور وہ ہے واپڈا کی نجکاری جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔۔اس فیصلے پر کسی قسم کی رعایت کی ضرورت نہیں۔۔جتنے بھی ہڑتال میں ملوث ہے۔۔سب کو گھر بھیج دیا جائے تاکہ کل کوئی اندھیرنگری چوپٹ کا نہ سوچے۔۔یہ نجکاری چور ٹولے کیلئے ناسور ہے اور یہی اقدامات عمران احمد خان نیازی کو ہیرو بنائیگا میرے پاس الفاظ نہیں سراہنے کو ان ڈاکووں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے یہی درست سمت کا راستہ ہے

روزنامہ آواز ٹائمز کے چیف ایڈیٹر دادشاہ اچکزئی نے محمد اسد کو نوشہرہ کا انچارج مقرر کردیا، تمام سرکاری و غیر سرکاری ادار...
14/01/2021

روزنامہ آواز ٹائمز کے چیف ایڈیٹر دادشاہ اچکزئی نے محمد اسد کو نوشہرہ کا انچارج مقرر کردیا، تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے نوٹ فرمائیں۔ شکریہ

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Nowshera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share