Burewala News Time

  • Home
  • Burewala News Time

Burewala News Time Burewala News Updates Official

09/05/2023
بورےوالا(مغل نیوز)بورےوالا نواحی گاوں چک نمبر 225 ای بی کا رہائشی رفاقت علی روڈ حادثہ میں شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق رفا...
09/05/2023

بورےوالا(مغل نیوز)بورےوالا نواحی گاوں چک نمبر 225 ای بی کا رہائشی رفاقت علی روڈ حادثہ میں شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق رفاقت علی عرف فاقی بکریاں والا سکنہ چک نمبر 225 ای بی گدا ریڑی لے کر گگو کی طرف جا رہا تھا کہ تیز رفتار آتی ہوئی بس سے ٹکرا گیا جس کے باعث رفاقت علی شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو سیریس حالت میں گگو منڈی سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔

09/05/2023

بورےوالا(مغل نیوز)میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق میپکو ڈویژن بورےوالا کے مختلف فیڈرز کی بجلی بند کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔حاجی شیر سب ڈویژن کے فیڈر ساہوکا اور سیٹلائیٹ ٹاون سب ڈویژن کا فیڈر خیر والا مورخہ 8 ، 9 ، 10 ،11 اور 13 تاریخ صبح 6 تا 10 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ مدینہ ٹاون سب ڈویژن کے فیڈرز ماچھیوال ، معصوم شاہ ، ظہیر نگر مورخہ 6 ، 8 ، 9 اور 10 مئی 2023 کو صبح 6 تا 10 بجے تک بجلی بند رہے گی جبکہ عظیم آباد سب ڈویژن کے فیڈر سلیم شہید کی مورخہ
10 ، 11 ، 13 ، 15 ، 16 ، 17 ، 18 ، 20 ، 22 ، 23 ، 24 ، 25 کو صبح 6 تا 10 بجے تک بجلی بند رہے گی۔عظیم آباد سب ڈویژن کے فرید فیڈر کے علاقہ میں مورخہ 27 ، 29 ، 30 اور 31 کو صبح 6 تا 10 بجے تک بجلی بند رہے گی۔میپکو ڈویژن بورےوالا کی انتظامیہ بجلی بند ہونے کی وجہ سے صارفین سے معذرت خواہ ہے۔۔

بورےوالا(مغل نیوز)بورےوالا انکروچمنٹ کا گرینڈ آپریشن ، اے سی بورےوالا عبدالباسط صدیقی ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی امتیاز ج...
09/05/2023

بورےوالا(مغل نیوز)بورےوالا انکروچمنٹ کا گرینڈ آپریشن ، اے سی بورےوالا عبدالباسط صدیقی ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی امتیاز جوئیہ اور انکروچمنٹ کے عملے نے وہاڑی بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور دوکان داروں کو ایک حدود تک محدود رہنے کو کہا۔عملہ میونسپل کمیٹی نے ہر ایک دوکان دار کے باہر لگے سٹال اور کاونٹر کو محدود حد تک ترتیب دی جس پر شہریوں نے اے سی بورےوالا عبدالباسط صدیقی کی اس کاوش کو سراہا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح اے سی بورےوالا شہر کی مین جگہوں ، بازار اور چوک میں ہر دوکان دار کی حد مقرر کر دیں تو بازاروں میں رش کی کافی حد تک کمی دیکھنے میں آ سکتی ہے

05/05/2023
05/05/2023

بورےوالا(BNT)بورےوالا گزشتہ روز تھانہ ماڈل ٹاون کی حدود وہاڑی بازار میں ڈکیتی کی واردات ، ڈاکو دن دیہاڑے شہری سے 9 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ، ڈاکووں کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی۔تفصیل کے مطابق فائن سٹی بورےوالا کا رہائشی عبدالرافع جو کہ اکاونٹ آفس وہاڑی میں ملازمت کرتا ہے تھانہ ماڈل ٹاون کی حدود میں واقع مصروف ترین شاہراہ علامہ اقبال روڈ لنک وہاڑی بازار میں واقع مرکز قومی بچت بینک میں رقم جمع کروانے کے لیے آیا ابھی اپنی کار سے پاوں باہر ہی نکالا تھا کہ پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوں نے اس پر فائرنگ کر دی اور ہاتھ میں موجود 9 لاکھ روپے نقدی سے بھرا تھیلا چھین کر فرار ہو گئے جبکہ عبدالرافع ٹانگ پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈاکوں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی۔۔۔

گگومنڈی/ روڈ حادثہبورےوالا(مغل نیوز)گگو منڈی گنج شکر گھی کے پاس دو مسافر بسوں کا تصادم۔تفصیلات کے مطابق گنج شکر گھی انڈس...
04/05/2023

گگومنڈی/ روڈ حادثہ
بورےوالا(مغل نیوز)گگو منڈی گنج شکر گھی کے پاس دو مسافر بسوں کا تصادم۔تفصیلات کے مطابق گنج شکر گھی انڈسٹری گگو منڈی کے پاس عارف والا سے آتی مسافر بس اور گگو منڈی سے جا رہی مسافر بس کا آپس میں تصادم ہو گیا۔حادثے میں کچھ مسافر اور ڈرائیور زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی آر ایچ سی ہسپتال گگو منڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔۔

04/05/2023

بورےوالا(مغل نیوز)بورےوالا ٹریفک پولیس اور سیکرٹری آر ٹی اے کی جانب سے گیس سیلنڈر نصب شدہ ویگنوں کی پکڑ دھکڑ پر بورےوالا کے ٹرانسپورٹر ، ہائی ایس انتظامیہ ، ڈرائیورز اور اڈا مالکان کی جانب سے کالج روڈ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے گیس سلنڈر کے فٹنس سرٹیفیکٹ لیٹر مجوزہ اتھارٹی سے ہونے کے باوجود ٹریفک پولیس اہلکار ناجائز طریقے سے ٹرانسپورٹر حضرات کو بھاری جرمانے اور گاڑیاں بند کر رہے ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔احتجاجی مظاہرے سے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے میاں سعید جملیرا ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر ٹریفک پولیس یہ ناجائز طریقہ سے چلان کرنا اور گاڑیوں کی پکڑ دھکٹر سے باز نہ آئی تو ہم پورا شہر جام کر دیں گے اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے جبکہ دیگر مظاہرین نے بھی خطاب کیا اور اپنے مطالبات کو حکام بالا تک پہنچانے کے لیے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور کہا کہ ٹریفک پولیس اپنے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور ہماری اس معاملے کی باریک بینی کو دیکھا جائے اور ہمارے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے پولیس کو پکڑ دھکڑ سے روکا جائے۔۔۔

04/05/2023

بورےوالا(مغل نیوز)بورےوالا تھانہ سٹی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ، ڈاکووں کے خلاف بہترین پولیس کارروائیوں کے باوجود جرائم پیشہ افراد نے پھر سر اٹھانا شروع کر دیا۔تفصیل کے مطابق بورےوالا ای بلاک کا رہائشی رضوان اقبال فیملی کے ہمراہ کار پر جا رہا تھا کہ سیٹلائٹ ٹاون کے قریب ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور 60 ہزار روپے نقدی و قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھانہ سٹی پولیس اندراج مقدمہ کے بعد مصروف تفتیش ہے۔۔

04/05/2023

بورےوالا(BNT)بورےوالا تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر 521 ای بی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ، سنگین مقدمات میں ملوث 1 ڈکیت ہلاک ، 1 زخمی۔تفصیل کے مطابق ملزمان آصف اور شعبان کو پولیس سرکاری گاڑی پر تھانہ ماڈل ٹاون کے ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 434/23 میں ریکوری کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ چک نمبر 521 ای بی کے قریب پولیس کا ملزمان کے ساتھیوں سے سامنا ہو گیا۔ملزمان کے ساتھیوں نے ان کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے لیے سیدھی فائرنگ کر دی۔پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ کے دوران اندھا دھند فائرنگ سے ملزم آصف ہلاک جبکہ شعبان شدید زخمی ہو گیا۔ملزمان کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا اور فرار ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔

ورےوالا(مغل نیوز)چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضلع وہاڑی میں صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کر دیئے۔حلقہ پی پی 229 سے عائشہ ...
04/05/2023

ورےوالا(مغل نیوز)چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضلع وہاڑی میں صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کر دیئے۔حلقہ پی پی 229 سے عائشہ نذیر جٹ ، حلقہ پی پی 230 سے سید سلمان مہدی نسیم شاہ ، حلقہ پی پی 231 سے خالد نثار ڈوگر ، حلقہ پی پی 232 سے سابق ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ ، حلقہ پی پی 233 سے سابقہ ایم پی اے ظہور احمد کھرل ، حلقہ پی پی 235 سے سابقہ ایم پی اے جہانزیب کھچی ، پی پی 236 سے سابقہ ایم پی اے علی رضا خاکوانی کو ٹکٹ جاری کیا گیا جبکہ حلقہ پی پی 234 میں زیادہ امیدواران ہونے کی باعث ٹکٹ ابھی پینڈنگ میں رکھ دی گئی

04/05/2023

بورےوالا(BNT)بورےوالا تھانہ ماڈل ٹاون کی حدود آفاق خان چوک پر ڈکیتی کی واردات ، عید کے قریب آتے ہی جرائم پیشہ افراد پھر متحرک ہو گئے۔تفصیل کے مطابق بورےوالا آفاق خان چوک پر واقع آرائیں سپر سٹور پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور اسلحہ کے زور پر سپر سٹور سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔واضع رہے گزشتہ چند روز قبل اس سٹور کے بالکل سامنے ایک دوسرے سٹور پر بھی ڈکیتی کی واردات ہو چکی ہے۔۔۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Burewala News Time posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share