The Indus Icon Media

  • Home
  • The Indus Icon Media

The Indus Icon Media Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Indus Icon Media, News & Media Website, Skardu, .

ایک طرف ملک سیلاب سے ڈوب رہا ہے دوسری جانب امپورٹڈ حکومت ایک آدھ فوٹو سیشن کر کے گوگل پہ بھی اشتہار چلا رہا ہے کچھ تو ش...
30/08/2022

ایک طرف ملک سیلاب سے ڈوب رہا ہے دوسری جانب امپورٹڈ حکومت ایک آدھ فوٹو سیشن کر کے گوگل پہ بھی اشتہار چلا رہا ہے
کچھ تو شرم کرے

خلیل عودہ مسلسل 178 دن سے اسرائیلی قید میں بھوک ہرتال کر رہے ہیںیاد رہے خلیل عودہ کے وکیل کی جانب سے گذشتہ ہفتوں کے دورا...
23/08/2022

خلیل عودہ مسلسل 178 دن سے اسرائیلی قید میں بھوک ہرتال کر رہے ہیں
یاد رہے خلیل عودہ کے وکیل کی جانب سے گذشتہ ہفتوں کے دوران ان کی صحت کیشدید خرابی کے بعد ان کی رہائی کے لیے جمع کرائی گئی اپیل مسترد کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی محکمہ اسیران کے امور کی اتھارٹی کے سربراہ قدری ابوبکر نے قابض حکومت اور جیل انتظامیہ کو قیدی خلیل عوادہ کی زندگی کا مکمل ذمہ دار قرار دیا، جو مسلسل 178ویں روز بھی کھلی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

19/08/2022

تجھے یاد ہو کہ نہ یاد ہو

فلسطین کے شہر نابلس میں صہونی قابص فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے ہولے 18  سالہ وسیم خلیفہ کے ماں اپنے بیٹے کی لاش کو کاندھا...
18/08/2022

فلسطین کے شہر نابلس میں صہونی قابص فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے ہولے 18 سالہ وسیم خلیفہ کے ماں اپنے بیٹے کی لاش کو کاندھا دینے کا دل خراش منظر

18 اگست کو مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے طلوع آفتاب سے قبل چھاپوں کے دوران فلسطینی نوجوانوں سے جھڑپ کے دوران ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

فلسطینی تنظیم 'فلسطین ہلال احمر' کے مطابق اسرائیلی فوج کی جارحیت کے دوران کم از کم 30 فلسطینی زخمی ہوگئے جن میں سے چار افراد کو گولی مار کر زخمی کیا گیا ہے۔

فلسطین کے ایمرجنسی طبی عملے کے مطابق مغربی کنارے کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ بلاطہ سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ وسیم خلیفہ کو اسرائیلی فوج کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اس نے جان جان آفریں کے سپرد کی۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب آبادکاروں کا ایک گروپ مزار یوسف پر تلمودی رسومات کی ادائی کے لئے آیا۔

18/08/2022

Imran Riaz Khan at a seminar under the theme 'Freedom of Expression & Protection of Media'

اسرائیلی قابض فوج نے یروشلم کے کفر عقب میں فلسطینی نوجوان احمد الشہام کو اس کے گھر کے اندر اس کے اہل خانہ کے سامنے قتل ک...
15/08/2022

اسرائیلی قابض فوج نے یروشلم کے کفر عقب میں فلسطینی نوجوان احمد الشہام کو اس کے گھر کے اندر اس کے اہل خانہ کے سامنے قتل کر دیا گیا!

کابل: طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی پروفیسر ٹموتھی ویکس ایک بار پھر افغانستان پہنچ گئے ہیں۔عالمی خبر ...
15/08/2022

کابل: طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی پروفیسر ٹموتھی ویکس ایک بار پھر افغانستان پہنچ گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 53 سالہ آسٹریلوی پروفیسر ٹموتھی ویکس (اسلامی نام جبرائیل عمر) افغانستان میں امارت اسلامیہ کی حکومت کے قیام کے ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں کابل پہنچے ہیں۔

آسٹریلوی پروفیسر ٹموتھی ویکس گزشتہ روز افغانستان پہنچے، اس موقع پر انہوں روایتی افغانی لباس میں زیب تن کیا ہوا تھا، کابل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے افغانستان کے بارے میں جاننے کا خواب لے کر یہاں آئے تھا اور اب میں اپنا سفر مکمل کرنے کے لیے دوبارہ آ رہا ہوں۔

اس سے قبل آسٹریلیوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے طالبان کی حکومت کی سالگرہ کے موقع پر افغانستان کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ خود کو "ایک افغان اور ایک پشتون” سمجھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "میں دنیا سے کہتا ہوں کہ طالبان کو سمجھیں اور انہیں وقت دیں۔
خیال رہے کہ آسٹریلوی پروفیسر ٹموتھی ویکس کو 2016 میں امریکی ساتھی سمیت یونیورسٹی کے قریب سے طالبان نے اغوا کرکے یرغمال بنا لیا تھا، طالبان نے تین سال بعد 2019 میں اپنے تین رہنماؤں کی رہائی کے بدلے دونوں پروفیسرز کو رہا کیا تھا تاہم اس وقت ٹموتھی ویکس اسلام قبول کرچکے تھے۔

افغانستان میں طالبان اقتدارکا ایک سال مکمل ہونے پر 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلانافغانستان میں طالبان کے اقتدار کا ایک سا...
15/08/2022

افغانستان میں طالبان اقتدارکا ایک سال مکمل ہونے پر 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
افغانستان میں طالبان کے اقتدار کا ایک سال مکمل ہونے پر کل 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

افغان حکومت کی جانب سے جاری کیےگئے اعلامیےکے مطابق امریکی قبضے سے افغانستان کی نجات اور امارت اسلامیہ کا ایک سال مکمل ہونے پر 15 اگست کو پورے ملک میں عام تعطیل ہوگی۔

یاد رہےکہ گزشتہ سال امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر دوبارہ قبضہ کرلیا تھا۔

سکردو۔۔ سکردو سے گلگت  جانے والا پاک فوج کے منی ٹرک  اور  گلگت سے سکردو انے والے شہہ زور میں  روندو کے علاقے ژھری کے مقا...
14/08/2022

سکردو۔۔ سکردو سے گلگت جانے والا پاک فوج کے منی ٹرک اور گلگت سے سکردو انے والے شہہ زور میں روندو کے علاقے ژھری کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے خوفناک تصادم ہوا ۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ پاک فوج کا منی ٹرک دریائے سندھ میں گر گیا اور ٹرک میں سوار پاک فوج کے دو جوان ڈوب کر لاپتہ ہوگئے جبکہ شہہ زور میں سوار دونوں افراد شدید زخمی بتائے جارہے ہیں ۔ واقعے کی اطلاع پر ریسکیو کا عملہ اور پولیس کے جوانوں نے فوری طور پر پہنچ کر زخمیوں کو سکردو ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ دریا برد ہونے والے ٹرک کی تلاش شروع کردی ہے پولیس کے مطابق ٹرک میں دو جوان سوار تھے ۔۔ ۔

روس اردو کا بڑا انکشاف روس اردو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایمن الظواہری کو مارنے کا دعویٰ ڈرامہ قرار دیا ہے جیسا اسا...
13/08/2022

روس اردو کا بڑا انکشاف
روس اردو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایمن الظواہری کو مارنے کا دعویٰ ڈرامہ قرار دیا ہے جیسا اسامہ بن لادن کو مارنے کا ڈرامہ کیا گیا
نہ اسامہ کی لاش کسی نے دکھائی نہ ایمن الظواہری کی
بعض خفیہ رپورٹس کے مطابق القاعدہ سی آئی اے کا بنایا گیا دہش گرد ونگ ھے جو اسلام کا نام کر کے کاروائیاں صرف مسلمانوں کے خلاف کرتا ھے

13/08/2022
ایک دور تھا جیو پاکستان کا پسنددیدہ ترین نیوز چنیل ہوا کرتا تھا مگر ایک ؑرصے سے عوام میں ان کی مقبولیت متواتر کم ہوتے ہو...
13/08/2022

ایک دور تھا جیو پاکستان کا پسنددیدہ ترین نیوز چنیل ہوا کرتا تھا مگر ایک ؑرصے سے عوام میں ان کی مقبولیت متواتر کم ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ ان کی اپنی بے بنیاد ہیڈلائنز اور کچھ اینکر پرسن کے متنازہ، خودپسندی پر مبنی بیانات ہیں،

‏عمران خان نے الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے پاکستانی تیاری پکڑو لو 9کے 9 حلقےکلین سویپ
13/08/2022

‏عمران خان نے الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے
پاکستانی تیاری پکڑو لو 9کے 9 حلقےکلین سویپ

یورپی یونین نے فلسطین اور یوکرین کیلئے دہرے معیار کا اعتراف کرلیا یورپی یونین یوکرین اور فلسطین کے معاملے میں دہری پالیس...
12/08/2022

یورپی یونین نے فلسطین اور یوکرین کیلئے دہرے معیار کا اعتراف کرلیا

یورپی یونین یوکرین اور فلسطین کے معاملے میں دہری پالیسی کا اعتراف کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں 27؍ ملکی اتحاد کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزیپ بوریل سے جب سوال کیا گیا کہ آخر کیوں یورپی یونین فلسطینی عوام کے مقابلے میں یوکرین کے عوام کی زیادہ حمایت کیوں کر رہا ہے تو انہوں نے جواب میں کھل کر کہا عالمی سطح پر تعلقات میں دہرایا معیار پایا جاتا ہے۔ انہوں نے اشارتاً امریکا کی طرف انگلی اٹھاتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ تنازع یورپی یونین کے ہاتھ میں نہیں۔ ایل پاس اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے جوزیپ بوریل کا کہنا تھا کہ اکثر اوقات ہم پر تنقید کی جاتی ہے کہ ہم نے دہرا معیار اپنایا ہوا ہے لیکن عالمی سیاسی کا طرز عمل ایسا ہی ہے کہ دہرایا معیار اپنانا پڑتا ہے۔ ہم ہر طرح کے مسائل کے حل کیلئے یکساں طریقہ کار اختیار نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ روس کیخلاف یوکرین کی حمایت کرنا مغربی ممالک کیلئے اخلاقی لحاظ سے اہم معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے مسئلے کا تقابل جب دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی کھلی فضا کی جیل یعنی فلسطین سے کیا جائے تو ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ معاملہ یورپی یونین کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ انہوں نے غزہ کو غربت اور لاپروائی کا شکار دنیا کا شرمناک علاقہ قرار دیا، یہ ایک اسکینڈل ہے، لیکن ہم اسے انسانی بحرانی کے انداز سے نہیں دیکھتے۔

اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ فلسطینی عسکریت پسندوں سے لاحق خطرے سے نمٹنے کا طریقہ یہ ہے کہ علاقے پر کنٹرول برقرار رکھا جائے۔ دونوں فریقین میں تصادم معمول بن چکا ہے اور اسلامی جہاد کے عسکریت پسندوں کیخلاف کی جانے والی حالیہ کارروائی پیر کے دن ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں بند ہوئی ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کو اس طرح دبا کر رکھنے سے مزید نفرت اور عسکریت پسندی پھیلے گی اور عرب اسرائیل تشدد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تاہم، جوزیپ بوریل کہتے ہیں کہ جب تک امریکا مضبوط عزم کے ساتھ اس مسئلے کو حل نہیں کرنا چاہئے گا اس وقت تک یہ مسئلہ جوں کا توں ہی رہے گا، ماضی میں بھی مسئلے کے حل کیلئے کئی کوششیں کی جا چکی ہیں لیکن فی الوقت آگے بڑھنے کا کوئی راستہ موجود نہیں۔

امریکا نے اسرائیل کیلئے بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے حالانکہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی بستیاں تعمیر کرتا رہا اور فلسطینی عوام پر مظالم کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ امریکا کے ناقدین بشمول فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اس تنازع میں امریکا بحیثیت ایک غیر جانبدار ثالث اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔

12/08/2022

یورپی یونین کی پاکستان میں تعینات سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے باجے کے ذریعے قومی ترانے کی دُھن بجائی اور دیکھنے سننے والوں کو مبہوت کر دیا۔
سوشل میڈیا پر یورپی سفیر کی ویڈیو بےحد مقبول ہو رہی ہے، انہوں نے پاکستان کے پرچم کے رنگوں والا لباس بھی زیب تن کیا ہوا ہے۔

یورپی یونین پاکستان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 75ویں یوم آزادی پر سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے باجے پر قومی ترانے کی دُھن بجائی۔

2022 میں پاکستان اور یورپ کے تعلقات کو 60 برس مکمل ہوچکے ہیں۔

10/08/2022

شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی قی فوٹیج

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ذرائع کے ...
09/08/2022

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو گرفتار کیا اور ان پر دفعہ 124 اے، 505 سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

تعزیرات پاکستان کی دفعہ 505:
جو کوئی بھی ایسا بیان، افواہ یا رپورٹ لکھے، شائع کرے یا پھیلائے:

الف) جس کا مقصد اشتعال دلانا ہو یا جو ممکنہ طور پر اشتعال دلانے کی وجہ بنے، پاکستانی آرمی، نیوی یا ایئر فورس کے کسی بھی افسر، سپاہی، سیلر یا ایئر مین کو بغاوت، ارتکابِ جرم یا کسی بھی طرح سے اپنی ذمہ داریاں انجام دینے سے روکنے کی کوشش کرے

ب) جو عوام یا عوام کے کسی دھڑے میں خوف یا افراتفری پھیلانے کی وجہ بنے یا ممکنہ طور پر وجہ بنے، اور جو کسی کو ریاست کے خلاف جرم کا ارتکاب کرنے یا عوامی امن کو خراب کرنے پر اکسائے،

ج) کسی بھی طبقے یا برادری کو کسی دوسرے طبقے یا برادری کے لوگوں کے خلاف ارتکاب جرم پر اکسائے یا ممکنہ طور پر اشتعال دلائے،

ایسے کسی بھی شخص کو سات سال تک کی قید اور جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

شق نمبر 2
ایسے بیان، افواہ یا رپورٹ یا افراتفری پھیلانے والی خبر کو لکھے، شائع کرے یا پھیلائے:

جس سے اس کی مذہبی، نسلی، جائے پیدائش، رہائش، زبان، ذات یا برادری یا کسی بھی اور بنیاد پر دشمنی کے احساسات، مختلف مذاہب، ذاتوں یا برادری یا علاقائی گروہوں کے درمیان نفرت یا اختلافات پیدا کرنے کی نیت ہو یا ممکنہ طور پر نیت ہو، تو ایسے شخص کو سات سال تک قید اور جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

124 اے یعنی ملک سے بغاوت کیا ہے؟

بغاوت کی تعریف آئی پی سی کی دفعہ124 الف میں کی گئی ہے۔ اس کے مطابق، اگر کوئی شخص حکومت کے خلاف کچھ لکھتا ہے یا بولتا ہے یا اس طرح کی باتوں کی حمایت کرتا ہے تو اسے جرمانے کے ساتھ عمر قید یا جرمانے کے ساتھ 3 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

یہ قانون ڈیڑھ سوسال پرانا قانون ہے جس کا اطلاق سب سے پہلے انگزیز حکومت نے جنگ آزادی کے دوران مسلمانوں اور علماء دیوبند کی آوازکو دبانے کے لئے کیاتھا ۔1860 میں انڈین پینل کوڈ جب بنا اس وقت اس میں ملک سے بغاوت کی دفعہ نہیں تھی لیکن جب علماء دیوبند کی طرف سے برٹش حکومت کے خلاف جہاد کافتوی جاری ہوا تو اس کے بعد اس قانون کو لاگو کیا گیا ۔1857میںجنگ آزادی کے دوران دارالعلوم دیوبند نے ایک فتوی جاری کیا تھا کہ انگریز فوج میں مسلمانوں کا شامل ہونا حرام ہے

شہبازگل کو بنی گالہ جاتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیاواضح رہے کہ آج اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو گرفتار کر لیا ہے، اور ...
09/08/2022

شہبازگل کو بنی گالہ جاتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا

واضح رہے کہ آج اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو گرفتار کر لیا ہے، اور ان کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا، پی ٹی آئی رہنما کو اداروں کے خلاف بیان بازی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گاڑی کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت شہباز گل پر تشدد کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بنی گالہ جاتے ہوئے پولیس نے گرفتار کر لیا، گاڑی چلانے والے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت کلاشنکوف سے گاڑی کے شیشے توڑے گئے۔

ڈرائیور نے بتایا کہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا، مجھے بھی مارا پیٹا گیا مگر میں نے گاڑی بھگا لی۔
اس حوالے سے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز گل کی گرفتاری فسطائیت، جبرکی اعلیٰ مثال ہے، امپورٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ایسے فاشسٹ اقدامات حکومتی بوکھلاہٹ کا اظہار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ شہباز گل کو فی الفور رہا کیا جائے، امپورٹڈ حکومت معیشت اور سیاست میں پی ٹی آئی سے شکست تسلیم کرچکی ہے۔

03/08/2022

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ میں غیر ملکی قراد دینے والی پاکستانی خاتون منظر عام پر آگئی

میلبورن۔ موناش یونیورسٹی اسلامک سوسائٹی کی نائب صدر فاطمہ راماتولا نے کہا کہ موجودہ مقام میں صرف آٹھ مردوں اور آٹھ خواتی...
02/08/2022

میلبورن۔ موناش یونیورسٹی اسلامک سوسائٹی کی نائب صدر فاطمہ راماتولا نے کہا کہ موجودہ مقام میں صرف آٹھ مردوں اور آٹھ خواتین کے نماز پڑھنے کی جگہ ہے، جو کافی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ان لوگوں کی تعداد کے لیے بہت کم ہے جو اسے استعمال کرتے ہیں۔ میلبورن کی ہر ایک یونیورسٹی میں مسلمانوں کے لیے نماز کے لیے کافی جگہ ہے اور ہمیں یہ سمجھ نہیں آتی کہ موناش یونیورسٹی ہمارے مسلمان طلبہ کے لیے کیمپس میں کیوں ہے۔ کیا یہاں جگہ فراہم نہیں کی جا سکتی؟

موناش یونیورسٹی کے سینئر نائب صدر شیرون پکرنگ نے کہا کہ یونیورسٹی کسی حل تک پہنچنے کی کوشش کرنے کے لیے طلباء کے ساتھ میٹنگ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس میں کافی وقت لگا ہے، ہم ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہم جلد از جلد نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سکھر بیراج  پر 𝟑 روز سے بہنے والی 𝟑 لاشوں کی  ویڈیو شیئر کر دی۔ٹوئٹر پر سراج الحق کی جان...
31/07/2022

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سکھر بیراج پر 𝟑 روز سے بہنے والی 𝟑 لاشوں کی ویڈیو شیئر کر دی۔

ٹوئٹر پر سراج الحق کی جانب سے سکھر بیراج کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بیراج میں لاشوں کو تیرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اور سراج الحق لکھتا ہے

آج سکھربیراج سےگزرنا ہوا۔ تین دنوں سےیہاں تین لاشیں تیر رہی ہیں۔ تھانہ روہڑی اور تھانہ سکھر میں حدود کےاختلاف کی وجہ سےانھیں نکالا نہیں جاسکا۔ کیسا خراب طرزحکمرانی اور سنگدلی ہے۔ مقامی لوگوں نےبتایا کہ 23 لاشیں دیکھی گئیں، 6 کو نکالا جا سکا۔ افسوسناک شرمناک

ٹوئٹ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لکھا کہ آج سکھربیراج سےگزرنا ہوا، تین دنوں سےیہاں تین لاشیں تیر رہی ہے ، تھانہ روہڑی اور تھانہ سکھر میں حدود کےاختلاف کی وجہ سےانھیں نکالا نہیں جاسکا۔

امیر جماعت اسلامی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیسا خراب طرزحکمرانی اور سنگدلی ہے، مقامی لوگوں نےبتایا کہ 23 لاشیں دیکھی گئیں، صرف 6 کو نکالا جا سکا، سراج الحق نے اپنی ٹوئٹ میں موجودہ صورتحال کو افسوسناک اور شرمناک قرار دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سکھر بیراج کے مقام پر مزید 8 لاشیں ملی تھیں اور 11 روز میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاشوں کو نکالا جاچکا ہے۔

پنجاب کے ضمنی الکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری مکمل نتائج
17/07/2022

پنجاب کے ضمنی الکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری مکمل نتائج

غزہ پٹی( خبر ایجنسی)امریکی صدر بائیڈن کے دورے کے بعد اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے فلسطین کے علاقے غزہ پٹی میں متعدد مقامات پ...
17/07/2022

غزہ پٹی( خبر ایجنسی)امریکی صدر بائیڈن کے دورے کے بعد اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے فلسطین کے علاقے غزہ پٹی میں متعدد مقامات پر بمباری کی، اسرائیلی حکام نے الزام لگایاکہ یہ بمباری غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی جانب دو راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی گئی۔

اسرائیلی فوجی حکام نے الزام لگایاکہ فلسطین کے علاقے غزہ سے اسرائیل پر دو راکٹ جمعہ کی شام اس وقت داغے گئے تھے جب امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیلی دورے کے اختتام پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔

مبینہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے 16 ٹن بم غزہ کی پٹی پر گرائی گئی

***گلگت بلتستان کے ہونہار طلبہ و طالبات اور سیاحت سے وابستہ افراد کے لئے بڑی خوشخبری***وزیراعلی خالد خورشید کے احکامات  ...
17/07/2022

***گلگت بلتستان کے ہونہار طلبہ و طالبات اور سیاحت سے وابستہ افراد کے لئے بڑی خوشخبری***
وزیراعلی خالد خورشید کے احکامات کی روشنی میں قراقرم کوآپریٹو بینک کا تعلیم اور سیاحت کے شعبہ جات میں خصوصی مالی سکیمیں شروع کرنے کا فیصلہ
قراقرم کوآپریٹو بینک دو نئی انتہائی اہم مالی سکیمیں متعارف کرا رہا ہے۔
پہلی سکیم کے تحت گلگت بلتستان کے ہونہار و قابل طلباء و طالبات کو ملک کے نامور سرکاری و نجی جامعات میں حصول تعلیم کے لئے آسان شرائط پر 15 لاکھ تک کا تعلیمی قرضہ فراہم کیا جائیگا۔
دوسری سکیم کے تحت گلگت بلتستان کے باسیوں کو "ٹورزم پروموشن سکیم" کے تحت سیاحت سے منسلک کاروباری سرگرمیوں کے لئے آسان شرائط پر 30 لاکھ تک کا قرضہ دیا جائیگا۔

16/07/2022

گانچھے :تحسیل چھوربٹ کے گاؤں تھونگموس میں سیالاب متاثریں کی طرف سے درپیش مسائل ولاحق جسمانی وجانی خطرات کے بارے میں آگاہ کرنے پر ضلع کے ڈپٹی کمشنر محمد رضا نے انتہائی لاپرواہی سے’تومیں کیاکروں‘ کہتے ہوتے گاڑی کے دروازہ بند کر دیا ۔ سیلاب کی وجہ سے اس گاؤں کے پل ٹوٹ گیا تھا جو ایک سال گزرنے کے باوجو د ابھی تک نہیں بنایا گیا علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کی سکول جانے والے بچوں کو شدید مشکلات اور جانی نقصان کا خطرہ ہے ۔

Address

Skardu

Telephone

+923142233686

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Indus Icon Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share