18/05/2023
ضلع خیبر رپورٹ محمد سلیم آفریدی
مردہ اچانک زندہ ہو گیا۔ تدفین کے بعد ماتم خوشی میں تبدیل
کل باڑہ ذولفقار گھڑی میں قتل ہونے والے شخص کو غلطی سے اپنا بھائی سمجھ کر تدفین کے بعد اچانک بھائی زندہ اور سلامت گھر انے پر گھر میں خوشی کا سماں،ائے ہوئے مہمان بھی حیران زرائع
کل شام باڑہ کاریگر گھڑی میں قتل ہونے والے شخص کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پشاور گاؤں موسی زئی کے ایک خاندان کے چند افراد نے تھانہ باڑہ آکر مردے کو بھائی سمجھ کر شناخت سمیع اللہ ولد لعل گل محلہ اتکون موسی زاٸ کرا کر میت گھر لے گئے اور کہا کہ ہمارا بھائی گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ تھا اج سوشل میڈیا پر تصویر اور خبر پڑھ کر باڑہ تھانہ شناخت کرانے آئے ہیں۔شناخت کے بعد پولیس نے لاش ورثاء کے حوالہ کرکے گھر لے گئے اور آج دن 11:00 بجے قلندر بابا قبرستان موسی زئی میں نماز جنازہ ادا کرکے باقاعدہ تدفین بھی کی گئ تعزیت کا سلسلہ جاری تھا کہ حالات اچانک بدل گئے اور مردہ اچانک زندہ ہو کر گھر صحیح سلامت پہنچ گیا۔تعزیت کیلئے آنے والے مہمان اور رشتہ داروں نے یہ منظر دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ ھم کیا دیکھ رہے ہیں صحیح سلامت دیکھ کر رشہ داروں کے خوشی کی سماء نہ رہی۔اور اچانک غم خوشی میں تبدیل ہو گیا۔تعزیت کے لئے آنے والے مہمان بھی حیران ہوئے اور تعزیت کی بجائے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوا۔گاوں میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور جنازے پہ آئے ہوئے لوگ دوبارہ مبارکباد دینے امڈ ائے۔تاھم بھائی زندہ سلامت دیکھ کر پتہ چلا کہ ھم سے شناخت میں غلطی ہوئی ہے لاش اس کے بھائی کا نہیں تھا بلکہ کسی اور شخص کا تھا جو اس کے بھائی کے ہم شکل تھے۔