Speeches by M-Tahir Bakshi -Sajjan Sain

  • Home
  • Speeches by M-Tahir Bakshi -Sajjan Sain

Speeches by M-Tahir Bakshi -Sajjan Sain Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Speeches by M-Tahir Bakshi -Sajjan Sain, Digital creator, .

23/04/2023

امام غزالی رحمتہ اللہ کے نزدیک انسان کا مقصودی علم کیا ہے۔

22/04/2023

عیدالفطر کے موقع پر خواجہ محمد طاہر بخشی نقشبندی کا پیغام ۔

20/04/2023

محبت کیا ہے۔ محبت کا لفظ حب سے لیا گیا ہے جس کے معنی بیج کہ ہیں یہ محبت کے بیج اللہ تعالی نے سب انسانوں کے دلوں میں رکھے ہیں لیکن یہ بیج کب اگے گے اور کب محبت کا پودا پروان چڑھے گا۔۔۔۔
خطاب محمد طاہر بخشی مدظلہ

08/11/2022
07/11/2022

Speech by M_Tahir Bakshi on Derby UK.

27/10/2022

شیروں جیسی زندگی۔۔۔

مل جائیں اگر تیری قربت کے کچھ لمحےباقی کی ساری زندگی میں خیرات کر دوں
19/01/2022

مل جائیں اگر تیری قربت کے کچھ لمحے
باقی کی ساری زندگی میں خیرات کر دوں

01/01/2022

یزید بن معاویہ کے دور میں جب فوجوں کو افغانستان کے علاقے میں بھیجا گیا تو افغانستان کے بادشاہ نے مسلمانوں کے بارے میں کیا کہا۔

27/12/2021

اصطلاحات طریقہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ
اے عزیز جاننا چاہیے کہ طریقہ عالیہ نقشبندیہ کے چند اصول ہیں جن پر طریقہ عالیہ کا دارومدار ہے اور ان پر عمل کیے بغیر نقشبندی سلسلہ کی نسبت حاصل نہیں ہوتی، الاماشاء اللہ۔
اصطلاحات نقشبندیہ کے نام سے مشہور ان پرتاثیر و مفید اصول میں سے
ہوش دردم
نظر بر قدم
سفر در وطن
خلوت در انجمن
یاد کرد
باز گشت
نگہداشت
یادداشت۔
یہ آٹھ اصطلاحات خواجۂ خواجگان حضرت عبدالخالق غجدوانی رحمۃ اللہ علیہ سے منقول ہیں، جبکہ انکے بعد تین اور اصطلاحات
وقوف زمانی
وقوف عددی اور
وقوف قلبی
کا خواجہ خواجگان حضرت شاہ نقشبند بخاری قدس سرہٗ نے اضافہ فرمایا ہے۔ اس طرح اصطلاحات سلسلہ نقشبندیہ کی تعداد گیارہ ہے۔

ہر چہ آید در نظر غیر تو نیست یا توئی یا بوئے تو یا خوئے تو جو کچھ بھی نگاہوں میں آتا ہے، وہ تمہارے علاوہ کچھ نہیں ۔ یا ...
27/12/2021

ہر چہ آید در نظر غیر تو نیست

یا توئی یا بوئے تو یا خوئے تو

جو کچھ بھی نگاہوں میں آتا ہے، وہ تمہارے علاوہ کچھ نہیں ۔ یا تو وہ تمہاری شکل ہے یا تمہاری خوشبو یا تمہاری خصلت وصفت (یعنی مظاہر فطرت میں ہر جگہ تمہارا جلوہ نمایاں ہے)۔

26/12/2021

حضرت خواجہ محمد طاہر عباسی بخشی نقشبندی المعروف سجن سائیں مدظلہ سندھ کے ایک صاحب طریقت، صاحب معرفت، صاحب اوصاف اور تصوف سے تعلق رکھنے والے، اسلام کی حقیقی تعلیمات کا درس دینے والے، وقت کے عظیم مصلح و روحانی شخصیت ہیں۔ آپ کی ولادت ۲۱ مارچ ۱۹۶۳ء کو لاڑکانہ میں ہوئی۔ آپ نے ابتدائی پرائمری تعلیم درگاہ فقیر پور شریف رادھن ضلع لاڑکانہ اور درس نظامی و عصری تعلیم اللہ آباد شریف کنڈیارو میں حاصل کی۔ ایم اے اسلامک اسٹڈیز میں آپ نے سندھ یونیورسٹی سے فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔ درس نظامی کی بالائی درجہ کی کتب کی تعلیم کے لئے المرکز القادریہ کراچی میں زیر تعلیم رہے۔ اس دوران آپ نے شیخ الحدیث حضرت علامہ سید منتخب الحق القادری، تاریخ کے مشہور استاد علامہ یحییٰ صدیقی، شیخ الادب مولانا سعید الرحمٰن اور دیگر اساتذہ کے پاس تفسیر و اصول تفسیر، حدیث و اصول حدیث، فقہ و اصول فقہ، فلسفہ، منطق، علم الکلام، ادب عربی، تاریخ اور صرف و نحو کی تعلیم حاصل کی۔ علاوہ ازیں آپ نے بین الاقوامی شہرت یافتہ مشہور محقق اور نقاد محترم عبدالقدوس ہاشمی کے پاس تاریخ مذاہب عالم اور تقابل ادیان پر مکمل عبور حاصل کیا۔ آپ نے باطنی و روحانی علوم کی منازل اپنے والد گرامی اصلاح امت کا درد رکھنے والے مشہور و معروف روحانی پیشوا حضرت اللہ بخش المعروف سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ کے پاس طے کیں۔

حضرت خواجہ سجن سائیں کا پیغام بہت سادہ اور تبلیغ و تعلیم بہت مسحور کن ہے کہ ہم سب اپنے اعمال کا اعادہ کرکے اپنی کوتاہیوں اور خامیوں پر نظر رکھیں۔ کسی دوسرے فرقے یا مذہب کو برا نہ کہیں۔ صرف اپنے کردار، ایمان اور دیگر انسانوں کی فلاح کو مدنظر رکھیں۔ اپنی ذات، اپنی طاقت اور اپنی حیثیت سے خلق خدا کو نقصان نہ پہنچائیں۔ خاموشی سے اپنی صلاحیتوں کے ذریعے زیر زمین بہنے والے چشمے کی طرح دوسروں کو سیراب کرتے رہیں۔ دین و دنیا کی بہتری کیلئے ہر وقت قلبی ذکر کرتے ہوئے اللہ سے اپنا رابطہ قائم رکھیں اور نبی اکرم صلّی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اپنے رب اور نبی کی رضا حاصل کریں۔ قابل عز و شرف سجن سائیں کی تعلیمات محبت، اخوت، ہمدردی اور مساوات پر مشتمل اور منافقت و منافرت سے مبرا اور ان کی اپنی حلیمیت، متانت اور جاذب نظر شخصیت کی طرح پرسکون اور مسحور کن ہیں۔ جن سے انسان کے اندر تسلی و تشفی پیدا ہوتی ہے جو اسے پاک و شفاف بنانے میں معاونت کرتی ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Speeches by M-Tahir Bakshi -Sajjan Sain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share